Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی شکست پرمقبوضہ کشمیرسمیت بھارت میں خوشیاں    ،آتشبازی:بھارت غصہ کرگیا،مسلم طلبا پرتشدد شروع

    بھارتی شکست پرمقبوضہ کشمیرسمیت بھارت میں خوشیاں ،آتشبازی:بھارت غصہ کرگیا،مسلم طلبا پرتشدد شروع

    سری نگر :بھارتی شکست پر مقبوضہ کشمیرسمیت بھارت میں خوشیاں، آتشبازی:بھارت غصہ کرگیا،مسلم طلبا پرتشدد شروع ،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی شکست پر مقبوضہ کشمیرسمیت بھارت بھر میں جشن منائے جارہےہیں لیکن بھارتی حکومت نے الٹا پاکستان سے محبت کرنے والوں پرتشدد کیا جارہاہے

    پاکستان کےہاتھوں انڈیا کو عبرتناک شکست پر کشمیر میں جشن کا غصہ آگیا ہے اور اب آخری اطلاعات تک مسلمانوں پرحملے جاری ہیں ،یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ انڈیا کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ پر انتہا پسند ہندوؤں کے حملے شروع ہوچکے ہیں‌

    پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کی۔ ایسے میں پاکستان میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں بھی شہریوں نے جشن منایا۔

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے ایسے وقت میں پاکستان کی فتح کا جشن منایا جب مقبوضہ وادی کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں فوجی چھاؤنی بنا دیا گیا ہے۔

    پاکستان کی تاریخی فتح پر وادی بھر میں شہری چوک چوراہوں پر نکل آئے اور پاکستانی پرچم لہرائے۔کشمیریوں نے وادی بھر میں آتشبازی کی اور ساتھ ہی فضا ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔

    کشمیریوں نے ‘جیوے جیوے پاکستان‘، ’تیری جان میری جان پاکستان پاکستان‘ کے نعرے لگائے

  • پاکستان کے بیٹو آپ نے تو ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے:آرمی چیف کی قومی ٹیم کو مبارکباد

    پاکستان کے بیٹو آپ نے تو ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے:آرمی چیف کی قومی ٹیم کو مبارکباد

    راولپنڈی:پاکستان کے بیٹو آپ نے تو ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے:آرمی چیف کی قومی ٹیم کو مبارکباد،اطلاعات کے مطابق بھارت کو ٹٰی20ورلڈ کپ میں 10وکٹوں سے عبرتناک شکست دینے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی گرین شرٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت کو ٹٰی 20ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ عبرتناک شکست دینے پر پاکستانی ٹٰیم کو مبارکباد دیتےہوئے کہا کہ پاکستان کے بیٹوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

     

     

    قبل ازیں بھارت کے خلاف ٹی 20ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر وزیراعظم ،صدر مملکت سمیت دیگر حکومتی و سیاسی شخصیات نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی اور لکھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کپتان بابر اعظم کو مبارک ہو، بابر اعظم نے ٹیم کو بہتر طور پر لیڈ کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ شاہین آفریدی اور محمد رضوان نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ پوری قوم کو آپ سب پر فخر ہے۔

    دوسری طرف اس وقت بھارت کے زیرقبضہ مقبوضہ کشمیر اوردیگرریاستوں میں پاکستان کی فتح کی خوشیاں منائی جارہی ہیں

  • وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی طرف سے قوم کو مبارکباد

    وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی طرف سے قوم کو مبارکباد

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی پاکستانی ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پوری ٹیم نے بھارت کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کیا اس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ پاکستانی بولرز اور بیٹسمینوں محمد رضوان اور بابر اعظم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قوم کے دل جیت لیئے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بھارت کو عبرتناک شکست دے کر پاکستانی ٹیم نے عوام کے دل جیت لیے ہیں، امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیت کر آئیگی انشاء اللہ۔ پوری قوم کی دعائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

  • صدر سمیت حکومتی و سیاسی شخصیات کی قومی ٹیم کو مبارکباد

    صدر سمیت حکومتی و سیاسی شخصیات کی قومی ٹیم کو مبارکباد

    اسلام آباد:بھارت کے خلاف ٹی 20ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر صدر مملکت سمیت دیگر حکومتی و سیاسی شخصیات نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی پاکستان کی جیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ 10 وکٹ سے میچ جیتا،ہمیں ٹیم پر فخر ہے جبکہ پاک بھارت میچ میں بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اور قوم کو میچ جیتنے کی مبارکباد، روایتی حریف سے میچ تھا، ہمارا فائنل آج تھا، پوری قوم کو فتح مبارک ہو، پاکستانی ٹیم نے پوری جرات سے ولولے اور بہادری سے میچ جیتا۔شیخ رشید نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کنٹینرز ہٹا دیں، لوگوں کو جشن منانے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ یہ پہلا پاک بھارت میچ ہے جو گراؤنڈ میں بیٹھ کر نہیں دیکھ سکا، مجھے احساس ذمہ ساری اور قومی فریضہ کی وجہ سے میچ دیکھے بغیر ملک واپس آنا پڑا، ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جبکہ آج ہماری ٹیم نے سب کے دل جیت لئے اور یہ امت مسلمہ کی فتح ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے کرکٹ ٹیم کی فتح ہوئی ، ثابت ہوا کہ ہمارے کرکٹ کھلاڑی مد مقابل ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    آصف زرداری نے فتح پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی مبارکباداور کہا کہ شاندار کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کو شاباش۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں قومی ٹیم کی فتح پر قوم کو مبارک باد اور کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی سمیت پوری پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    بلاول بھٹو زرداری ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر قومی ٹیم نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا،یہ وقت ہے کہ کرکٹ کھیلنے والے ممالک اپنی ٹیم بھیج کر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھارت کے خلاف ٹی20 میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بابر اعظم نے کیپٹن اننگز کھیل کر شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاغذی شیروں کو عبرتناک شکست دے کر شاہینوں نے پوری قوم کو خوش کر دیا ہے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست بھارت کبھی نہیں بھولے گا۔بھارت کو ٹی 20میچ میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیو ں نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا.یہ جیت پورے پاکستان کی کامیابی ہے-پاکستان کو یہ جیت اور بھارت کو یہ شکست مدتوں یاد رہے گی۔

    عثمان بزدار نے پاکستانی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور عزم کے سامنے بڑے دعویداروں کو کرکٹ کے میدان میں بھی ناکامی کا سامنا کرناپڑا-

    صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے بھی انے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا میچ تھا، دونوں ٹیموں میں جوڑ کا میچ ہی نہیں تھا،پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد، ویل ڈن گرین ٹیم۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پاک انڈیا میچ میں شاندار کامیابی پر پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی شاندار رہی۔

    ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے پاکستان ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت ،آپ کی محنت اورقوم کی دعاوں سے آج پاکستان خوش ہے اوردنیا بھرمیں جہاں بھی پاکستانی رہ رہے ہیں وہ بھی انتہائی خوش ہیں‌

    ڈی سی لاہور کا کہنا تھاکہ انشاء اللہ پاکستان T20 ورلڈ کپ جیتے گا۔ ہمیں پاکستانی ٹیم پر فخر ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی،بابر اعظم اور محمد رضوان نے تاریخ رقم کر دی۔

    ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کوبھی شاباش دی اور کہا کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے تاریخ رقم کر دی۔

    ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نےبھی پاکستان کی شاندار جیت پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج گرین شرٹس کی جیت بہترین پرفارمنس اور قوم کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے شاہینوں نےپریشر کے بغیر اپنا روایتی کھیل پیش کیا۔

    حسان خاور کہتے ہیں کہ پاکستان کی فتح نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ انشاء اللہ گرین شرٹس آئندہ میچوں میں بھی اسی جذبے اور لگن سے کھیلیں کر قوم کا سر بلند کریں گے۔

    فیاض الحسن چوہان نھے پاکستان کی فتح پر اپنی خوشی بیان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بیترین کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔بابر اعظم اور رضوان کی پارٹنرشپ میچ جیتنے میں نہایت اہم رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح پاکستان سول اور ملٹری لیڈرشپ کی پارٹنرشپ میں تعمیر و ترقی کی منازل طے کرے گا۔

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ٹیم سپرٹ اور جیت کی لگن نے بھارت کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت کو ہرانا ورلڈ کپ جیتنے سے بھی زیادہ بڑی کامیابی ہے۔ مشہور شارجہ میچ کے بعد پہلی دفعہ ایسا میچ دیکھنے کی چس آئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری قوم کی طرف سے پاکستان الیون کو مبارکباد ہو۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان کی فتح پرجہاں قوم کو مبارکباد دی وہاں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو تاریخ ساز فتح پرمبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے،اس تاریخ ساز فتح پر پاکستان کرکٹ بورڈ مبارکباد کا مستحق ہے . شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں

    ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مزید کامیابیوں کےلئے دعا گو ہوں

  • شاباش میرے بچو :قوم کو بھی آپ پرفخر ہے:وزیراعظم عمران خان کی قومی ٹیم کومبارکباد

    شاباش میرے بچو :قوم کو بھی آپ پرفخر ہے:وزیراعظم عمران خان کی قومی ٹیم کومبارکباد

     

     

     

    مکہ مکرمہ : شاباش میرے بچو :قوم کو بھی آپ پرفخر ہے:وزیراعظم عمران خان کی قومی ٹیم کومبارکباد،اطلاعات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پروزیراعظم پاکستان عمران خان نے قومی ٹیم کومبارکباد دی ہے

    وزیراعظم جوکہ اس وقت اہم خصوصی دورے پرسعودی عرب ہیں انہوں نے وہاں سے قومی کرکٹ ٹیم کو کامیاب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح آج یہ قوم کے بیٹے بھارت کے خلاف کھیلے ہیں اس نے قوم کو حوصلہ بھی دیا ہے اورقوم کا سرفخر سے بلند بھی ہوا ہے

     

     

     

     

    وزیراعظم عمران خانے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ میرے بچوں نے اپنے وطن کی عزت بڑھائی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ سب اچھا کھیلے ہیں ، ان کا یہ بیھ کہنا تھا کہ اس موقع پر وہ محمد رضوان ، بابراعظم ، شاہین آفریدی نے کمال ہی کردکھایا

    خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے تاریخ بدل دی ہے۔

  • محمد رضوان کی گراؤنڈ میں‌ نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل:دعائیں کام کرگئیں

    محمد رضوان کی گراؤنڈ میں‌ نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل:دعائیں کام کرگئیں

    کریم ابن کریم: انی وقفے کے دوران محمد رضوان کی گراؤنڈ میں‌ نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل:دعائیں ہی دعائیں ،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے پانی وقفے کے دوران گراؤنڈ میں نماز ادا کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے دسویں اوور میں جب پانی کا وقفہ ہوا تو وکٹ کیپر محمد رضوان نے موقع غنیمت جان کر نماز ادا کی۔

     

    اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں اور صحافیوں نے اُن کی نماز ادائیگی کے دوران بنائی جانے والی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں، جنہیں صارفین نے پسند کیا۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محمد رضوان کے اس عمل کو سراہا گیا۔ پانی کے وقفے پر بھارتی ٹیم کے 60 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھے۔

    بعد ازاں محمد رضوان نے وکٹ کے پیچھے بھارتی کھلاڑی سوریا کما کا کیچ پکڑ کر ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں کیچز کی سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کسی بھی مشکل میں اور کسی بھی ماحول میں اپنی نماز قضا نہیں ہونے دیتے اورجو اللہ نے قرآن میں مومنوں کی صفات بیان کی ہیں ان کے مطابق اپنے رب کی توفیق سے عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں

     

     

    یاد رہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین اہم کھلاڑیوں کے ایل راہول، ویرات کوہلی، روہت شرما کی وکٹیں حاصل کیں۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بغیرکسی نقصان کےبھارت کوذلّت آمیز شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بغیرکسی نقصان کےبھارت کوذلّت آمیز شکست دے دی

    ابوظہبی :ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بغیرکسی نقصان کےبھارت کوذلّت آمیز شکست دے دی ،اطلاعات کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے بغیر کسی نقصان سے پاکستان کوفتح سے ہمکنارکردیا ہے

    پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد رضوان نے بھوونیشور کمار کو چوکا اور چھکا لگا کر ان کا استقبال کیا۔

    اس کے بعد فاسٹ باؤلرز کے خلاف پاکستانی بلے بازوں نے باآسانی رنز کیے لیکن اسپنرز کے خلاف وہ جدوجہد کرتے نظر آئے۔

    بابراعظم کو ابتدا میں رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر انہوںنے رویندرا جدیجا کو چھکا اور ورُن چکراورتھی کو چوکا لگا کر جارحانہ انداز اختیار کیا۔

    اننگز کے 13ویں اوور میں محمد رضوان اور بابر دونوں نے وُرن کو چھکے لگا کر پاکستانکی سنچری مکمل کرائی جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔

    بھارت کے خلاف اس میچ میں بابراعظم نے 68 اورمحمد رضوان نے 79 رنز بناکربھارت کوپہلے ہی میچ میں ذلت آمیزشکست دے کرپاکستان کا سرفخر سے بلند کردیا ہے

    پاکستان نے بھارت کی طرف سے دیا گیا ہدف 151 17 ویں اور کی پانچویں گیند پر152 رنز بنا کرپاکستانیوں کو ایک خوشی کا پیغآم بھیج دیا ہے

    قبل ازیں شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ کے باعث بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائےتھے۔دبئی میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو روہت شرما کھاتا کھولے بغیر پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔اسکور ابھی 6 تک پہنچا ہی تھا کہ دوسرے اوپنر لوکیش راہل بھی شاہین کی گیند نہ سمجھ سکے اور کلین بولڈ ہو گئے۔

    دو وکٹیں گرنے کے بعد ویرات کوہلی کا ساتھ دینے سوریا کمار یادیو آئے اور دونوں تیسری وکٹ کے لیے 25 رنز جوڑ کر اسکور کو 31 تک پہنچایا۔

    اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، پاکستان نے چھٹے اوور میں حسن علی کو باؤلنگ پر متعارف کرایا جنہوں نے 11 رنز بنانے والے سوریا کمار یادیو کو چلتا کردیا۔

    محمد حفیظ باؤلنگ کے لیے آئے تو پاکستان نے کیچ کی اپیل مسترد ہونے پر ریشابھ پنت کے خلاف ریویو لیا لیکن فیلڈ امپائر کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور پاکستان کا ریویو ضائع ہو گیا۔

    اننگز کے 12ویں اوور میں ریشابھ پنٹ نے جارحانہ انداز اپنایا اور حسن علی کو لگاتار 2 چھکے لگانے سمیت اوور میں 15 رنز بنائے لیکن اگلے ہی اوور میں شاداب خان کی گیند پر چھکا لگنے کی کوشش میں وہ اونچا شاٹ کھیل بیٹھے اور باؤلر نے اپنی ہی گیند پر کیچ لینے میں کوئی غلطی نہ کی۔

    بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز نے آؤٹ ہونے سے قبل 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسرے اینڈ سے کپتان ویرات کوہلی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر لی۔

    رویندرا جدیجا نے 13 رنز کی اننگز کھیلی لیکن حسن علی کو چھکا لگانے کی کوشش میں متبادل کھلاڑی کو کیچ دے بیٹھے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کپتان کوہلی کی اننگز کا خاتمہ کردیا، کوہلی نے 49 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

    اپنے اسپیل کی آخری گیند پر شاہین نے نوبال کردی اور فری ہٹ پر پانڈیا نے ایک رن لیا اور انہیں رن آؤٹ کرنے کے لیے شاہین کی جانب سے کی گئی تھرو پر چوکا ہو گیا اور یوں انہوں نے اپنے اسپیل کی آخری گیند پر 10 رنز دے دیے۔

    اننگز کے آخری اوور میں حارث رؤف نے پانڈیا کو پویلین لوٹا دیا اور بھارت کی ٹیم ساتویں وکٹ سے محروم ہو گئی۔بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح کے لیے 152 رنز ہدف دیا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی 3 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ حسن علی نے دو اور شاداب اور حارث نے ایک، ایک وکٹ لی۔

    اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ ہم بھارت کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں وہ بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔پاکستان نے اعلان کردہ 12 رکنی اسکواڈ سے نوجوان حیدر علی کو ڈراپ کردیا ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں ہپر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔

    بھارت: ویرات کوہلی(کپتان)،روہت شرما، لوکیش راہل، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، ہردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بھوونیشور کمار، وُرن چکراورتھی، محمد شامی، جسپریت بمراہ

  • اقلیتی برادری بھی عبادت گاہوں میں دعائیں مانگ رہی ہے

    اقلیتی برادری بھی عبادت گاہوں میں دعائیں مانگ رہی ہے

    پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے آج کے میچ میں پاکستان ٹیم کی کامیابی کیلئے ہندو برادری پوجا پاٹ کرکے دعائیں مانگ رہی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ میں آج بڑا معرکہ ہونے جا رہا ہے ۔
    پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے پورا ملک دعائیں مانگ رہا ہے، اسی طرح سجاول اور ٹھٹھہ کے مختلف اقلیتی برادری بھی اپنی عبادت گاہوں میں پاکستان کی جیت کے لئے دعائیں کر رہی ہے۔
    ذرائع کا کہنا تھا کہ شیو مندرمیں آج کے کرکٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے ہندو برادری نے خصوصی پوجا پات کرکے ٹیم کی جیت کے لئے دعائیں مانگیں ۔

  • کراچی میں کن مقامات پر میچ کیلئے اسکرین نصب ہوگی؟

    کراچی میں کن مقامات پر میچ کیلئے اسکرین نصب ہوگی؟

    ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے شائقین کو بڑی اسکرین پر کرکٹ میچ دکھانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹی 20 میچ اپنے دوستوں اور فیملی کے ہمراہ شہر کے 8 مختلف مقامات پر بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں گے، ڈی ایچ اے چورنگی، مفتی رمضان پارک نارتھ ناظم آباد، ہل پارک، ایمپریس مارکیٹ پر اسکرین لگائی جائیں گی۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ معین اختر پارک، نارتھ کراچی، تعلیمی باغ ایف بی ایریا، سفاری پارک، ماڈل پارک، نارتھ کراچی میں بھی میچ دیکھانے کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گرین شرٹس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں اور تمنائیں پاکستانی ٹیم کےساتھ ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ میں کامیابی پاکستان کی اور کرکٹ کی ہوگی۔

  • گلشن اقبال 13 ڈی میں نجی اسکول میں آگ لگ گئی

    گلشن اقبال 13 ڈی میں نجی اسکول میں آگ لگ گئی

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے ایک نجی اسکول میں آگ لگ گئی، بالائی منزل پر جنریٹر اسٹارٹ کرنے کے دوران آگ لگی جس نے چھت پر لگے شیڈز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی کے ایک نجی اسکول کی بالائی منزل پر آگ لگ گئی، آگ عمارت کی چھت پر موجود جنریٹر اسٹارٹ کرنے کے دوران لگی، جس نے تقریباً پوری منزل کو لپیٹ میں لے لیا، چھت پر لگے شیڈز مسلسل جل رہے ہیں۔

    عمارت سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادل دور دور سے دیکھے جاسکتے ہیں، تاحال فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نہیں پہنچیں، پولیس کی موبائل اور اسکول انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، عمارت کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی۔