Baaghi TV

Author: +9251

  • میری ٹائم ایجنسی نے سمندر میں پھنسے 14 ماہی گیروں کو بچالیا

    میری ٹائم ایجنسی نے سمندر میں پھنسے 14 ماہی گیروں کو بچالیا

    پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سمندر میں پھنسے 14 ماہی گیروں کی زندگیاں بچالیں۔

    ترجمان پی ایم ایس کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بوٹ معمول کے گشت پر سمندر میں موجود تھی۔ پی ایم ایس اے کی بوٹ کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ال نور نامی (رجسٹریشن نمبر بی ایف ڈی 11797 ) ماہی گیر کشتی جو کہ گوادر سے مچھلی کے شکار کے لیے نکلی تھی اس وقت کھلے سمندر میں مشینری خراب ہو جانے کی وجہ سے بے یار و مددگار کھڑی ہے۔
    پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی بوٹ مدد کے لیے فوری روانہ ہوئی اور موقع پر جاکر مصیبت زدہ عملے کو کھانا اور طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں کشتی کو کھینچ کر مزید معاونت کے لیے گوادر بندرگاہ پہنچا دیا گیا۔

  • تحریک انصاف کی کرپٹ، نااہل اور ناکام حکومت کی آڑ میں تعصب زدہ پیپلز پارٹی سیاسی غازی بننے کی کوشش کر رہی ہے،مصطفی کمال

    تحریک انصاف کی کرپٹ، نااہل اور ناکام حکومت کی آڑ میں تعصب زدہ پیپلز پارٹی سیاسی غازی بننے کی کوشش کر رہی ہے،مصطفی کمال

    ی ڈی ایم کے رہنما مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، مریم نواز سمیت دیگر سیاسی رہنما اگر پیپلز پارٹی کے سندھ پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بات نہیں کرتے تو عوام یہ سمجھنے میں حق بجانب ہونگے کہ انکا مقصد عوام کو ظالم حکمرانوں سے نجات دلانا نہیں بلکہ صرف اقتدار کا حصول ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں کراچی ڈویژن کے زمہ داران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ایک جانب پاکستان تحریک انصاف کی مکمل ناکام حکومت نے لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھا دیئے ہیں، ملک کا دیوالیہ کر دیا ہے تو دوسری جانب سندھ میں 13 سالوں سے پیپلز پارٹی کی ظالم اور تعصب زدہ حکومت کراچی سے کشمور تک تباہی و بربادی کی زمہ دار ہے۔
    پیپلزپارٹی کے جرائم کی فہرست ناقابل بیان حد تک طویل ہے۔ صوبے میں بچوں کو کتے کاٹتے رہے، تھر میں ہزاروں بچے غذائیت کی کمی کی وجہ سے مر گئے، دیہی علاقے ترقی کر کے شہری علاقوں کے برابر کیا آتے، سندھ کے شہری علاقوں کو بھی پیپلز پارٹی نے ازلی تعصب کی بھینٹ چڑھا کر اجاڑ دیا، لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں، ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں، تعلیم اور صحت کے ادارے اقربا پروری کی نظر کردیے، میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں۔
    بیروزگاری عروج پر پہنچ گئی۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کو ذاتی جاگیر سمجھ کر لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ وفاق سے 10 ہزار 242 ارب روپے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں لیکر خرچ کرنے کے باوجود سندھ میں ایک ماڈل یوسی یا درسگاہ یا اسپتال موجود نہیں ہے۔ 2300 ارب روپے تعلیم کی مد میں خرچ کر دیئے، پھر بھی ستر لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔
    بلدیاتی اداروں پر قبضہ کر کے انہیں مفلوج کردیا، اٹھارویں ترمیم کے نام پر عوام کو اختیارات اور وسائل سے محروم کرکہ وزیر اعلی با اختیار ہوگئے۔ سب سے زیادہ آمدنی کے باوجود پورے سندھ کی عوام دیگر صوبوں کے مقابلے پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ اور کرپٹ حکومت کی وجہ سے بدترین حالات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں .

  • ناردرن بائی پاس پر ٹرالر اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق ،2 زخمی

    ناردرن بائی پاس پر ٹرالر اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق ،2 زخمی

    کراچی میں ناردرن بائی پاس پر پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس پر ٹرالر اور کار میں تصادم ہو گیا جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔
    جاں بحق ہونے والے افراد میں 28سالہ عمران اور 35 سالہ دانش شامل ہیں۔حادثے کے زخمیوں میں سرجانی ٹائون تھانے میں تعینات پولیس اہلکار خرم اور 30 سالہ قاسم نامی شخص شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔زخمی اور جاں بحق افراد شادی کی تقریب میں جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹرالر قبضے میں لے لیا ۔

  • مزارحضرت سید عبداللہ شاہ غازیؒ پر چادر پوشی

    مزارحضرت سید عبداللہ شاہ غازیؒ پر چادر پوشی

    سید عبداللہ شاہ غازیؒ ویلفیئر سوسائٹی کراچی کی جانب سے 1291ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں چادرمبارک پیش کی گئی،اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماسید سہیل عابدی،انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمدخالد نور،بانی وچیئرمین سید عبداللہ شاہ غازیؒ ویلفیئر سوسائٹی وامام وخطیب علامہ صاحبزادہ احمد شاہ جیلانی ،شیخ محمدایوب سعیدی ،حمید میمن ودیگر نے مزاراقدس پر چادرچڑھائی۔
    چادرپوشی کے بعد علامہ صاحبزادہ احمد شاہ جیلانی نے عالم اسلام باالخصوص وطن عزیز پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعاکی۔تفصیلات کے مطابق بیس سالوں سے حسب روایت حضرت بی بی رشیدہ عرشی المعروف دادی اماں حضورکے آستانے اور اب مزارشریف سے ہرسال حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس شریف کے موقع پر مزار اقدس پر خصوصی چادرپیش کی جاتی ہے۔
    چادرپوشی میں کیپٹن وسیع، پیر سید نظیر حیدری تاجی، نفیس الرحمان تاجی، عرفان اشرفی، نثاراحمدصدیقی، محمدشمیم خان سعیدی، محمدشاہین، عبداللہ ایوب ،افسرنورانی، خرم، جاوید حسین، بابراسلم شیخ ،پاروباجی ودیگر نے خصوصی شرکت کی۔ثناء خوان رسول ؐمحمدعامر وارثی اور علیم قادری راستے بھر چادرشریف پڑھتے ہوئے مزارشریف پر حاضر ہوئے .

  • متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کردی

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کردی

    وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان نے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کردی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مہنگائی، سیاسی صورت حال اور عوامی مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کیا، جس میں اراکین اسمبلی، سابق بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے قبل کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کنوینر ، سینئرڈپٹی کنوینر اور ڈپٹی کنوینرز کی بیٹھک ہوئی، کور کمیٹی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل ، حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ سیاسی صورتحال پر لائحہ عمل طے کرنے، مہنگائی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مختلف نکات پر گفتگو کی گئی۔
    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے، بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ ہے، وزیر اعظم سے مطالبہ کرتا ہوں غریبوں کے لئے کچھ کریں۔

    انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت کاساتھ جمہوریت بچانے کیلئے دیا، اگر ہمارے بغیر جمہوریت بچ سکتی ہے تو ہم علیحدہ ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت اورفوج کوہی نہیں پوری قوم کو ایک پیج پرہوناچاہئے، اگرقوم کو ضرورت ہو تو قبل ازوقت انتخابات ہونے چاہئیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر سب کو بے چینی ہے، ملک کے حالات بہت خراب ہیں ، مہنگائی بہت ہوگئی ہے ،بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ سے ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کے لیے انتظام کرے تاکہ لوگ زندہ رہ سکیں۔

  • ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں اور مہاجر رہنمائوں کو آپس میں ملانے کی کوششیں تیز ہوگئیں

    ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں اور مہاجر رہنمائوں کو آپس میں ملانے کی کوششیں تیز ہوگئیں

    ایم کیو ایم کے سابق رکن رابطہ کمیٹی شکیل عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کی عوام اور بالخصوص مہاجر قوم جو کہ اس وقت انتہائی ناامیدی کا شکار ہوگئی ہے ہے ایسے میں ڈاکٹر عشرت العباد کے حالیہ بیان نے ان میں امید کی ایک کرن پیدا کردی ہے کیونکہ عوام کی بھی دیرینہ خواہش ہے کہ سب ایک ہو جائیں۔
    اپنے جاری کردہ بیان میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما شکیل عمرنے کہاکہ ضد، آنا اور رنجش سے ہٹ کر ہم سب کو سوچنا چاہیے کہ کراچی و سندھ کے شہری علاقوں کی عوام اور بالخصوص مہاجر قوم کو کو اس بھنور سے کیسے نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ میری تمام مہاجر رہنمائوں سے ہاتھ جوڑ کر کر درخواست ہے کہ مہاجر عوام میں امید کی جو ایک کرن پیدا ہوئی ہے اس کو ختم نہ ہونے دیا جائے اور ڈاکٹر عشرت العباد کے حالیہ اتحاد و یکجہتی بیان کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھا جائے اور سب مل کر کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں.

  • فیصل آباد میں ن لیگ کےجلسے میں فوج کوگالیاں دی گئیں:جس نےاجازت دی اس نے شرارت کی:شہبازشریف

    فیصل آباد میں ن لیگ کےجلسے میں فوج کوگالیاں دی گئیں:جس نےاجازت دی اس نے شرارت کی:شہبازشریف

    اسلام آباد :فیصل آباد میں ن لیگ کےجلسے میں فوج کوگالیاں دی گئیں:جس نےاجازت دی اس نے شرارت کی:اطلاعات کے مطابق پاکستان کی اپوزیشن کے سربراہ ش لیگ کے رہنما اور ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ن لیگ کے جلسے میں پاک فوج کوگالیاں دی گئیں

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی جلسوں میں فوج کے اداروں کے سربراہوں کے خلاف نعرے لگانا نہ صرف قومی مفاد کے خلاف ہے بلکہ اس کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔اس موقع پر شہبازشریف نے نوازشریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کواپنے کارکنوں کوپاک فوج کے خلاف گالیاں دینے اور نفرت پھیلانے پرنہیں اکسانا چاہیے تھا

    لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدرن لیگ میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے دور دراز علاقوں میں یتیم اور غریب بچوں کے لیے دانش اسکول بنائے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیا صرف ایچیسن کالج میں امرا کے بچے تو جاسکتے لیکن ذہین اور محنتی یتیم بچوں کے لیے اس کے دروازے بند ہیں جبکہ میں نے دانش اسکول شروع کیا تو اشرافیہ کی طرف سے تنقید کے نشتر برسائے گئے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے ایچیسن کالج کے ہم پلہ اعلیٰ ترین درسگاہیں بنائی ہیں، ہم ہیروز اور ایٹن غریبوں کے لیے بنائے اور غریب بچوں کے لیے دانش اسکول واحد چھت ہے اور ہمارے دور میں ان کے لیے کھانا، ادویات کا انتظام تھا اور یونیفارم ملتا تھا۔

    صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اس وقت پاکستان کا نمبر ون مسئلہ ہے اور اس کمر توڑ مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کمربستہ ہوچکی ہے

  • ففٹی ففٹی کے اداکار ماجد جہانگیر کسمپرسی کا شکار

    ففٹی ففٹی کے اداکار ماجد جہانگیر کسمپرسی کا شکار

    پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) پر 80 کی دہائی میں نشر ہونے والی ڈراما سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت پانے والے اداکار ماجد جہانگیر ان دنوں مالی مشکلات کا شکار ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ایک انٹرویومیں ماجد جہانگیر نے کہا کہ تنگ دستی کی وجہ سے وہ فالج اور دیگر امراض کے علاج کے لیے ادویات تک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس 14 اگست سے قبل گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے انہیں فون کر کے بتایا تھا کہ انہیں یوم آزادی پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا جا رہا ہے جس پر ماجد جہانگیر نے گورنرسندھ سے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے اگر ان کی 50 سالہ فنکارانہ خدمات کا اعتراف کیا جارہا ہے تو مہربانی ہے مگر انہیں علاج کی ضرورت ہے اور وہ اس حوالے سے مدد کی اپیل کرتے ہیں۔
    انہوں نے بتایا کہ گورنر سندھ نے ان کی اپیل کے جواب میں کہا تھا کہ کچھ کرتے ہیں تاہم ڈیڑھ سال کا عرصہ بیت جانے کے باوجود ان کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا۔ماجد جہانگیر نے بتایا کہ انہیں ماہانہ دواؤں کے لیے 30 ہزارر وپے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ فزیو تھراپی اور ڈاکٹرکے معائنے کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں، درخواست ہے کہ حکومت میری مدد کرے.

  • آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی پہلے نمبر پر

    آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی پہلے نمبر پر

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ہفتہ کوکراچی پہلے نمبر پرجبکہ کولکتہ دوسرے اور ڈھاکہ تیسرے نمبر پررہا ۔

    ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 176 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں کولکتہ دوسرے اورممبئی تیسرے نمبر پر رہا۔درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے اور201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جبکہ301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ:تباہ کن باؤلنگ،پاکستان کوجیتنے کے لیے 152 کا ہدف

    ٹی20 ورلڈ کپ:تباہ کن باؤلنگ،پاکستان کوجیتنے کے لیے 152 کا ہدف

    دبئی :ٹی20 وررلڈ کپ 2021 میں پاکستان کے خلاف بھارت نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر151 رنز بنا کرپاکستان کو جیتنے کےلیے 152 کا ہدف دیا ہے

    اس سے پہلے بھارت کے ساتویں کھلاڑی پانڈے کوآوٹ کرنے سے پہلے شاہین شاہ آفریدی نے ویرات کوہلی کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا ہے۔

    دبئی میں کھیلے جا رہے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    بھارت نے اننگز کا آٖغاز کیا تو روہت شرما کھاتا کھولے بغیر پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

    اسکور ابھی چھ تک پہنچا ہی تھا کہ دوسرے اوپنر لوکیش راہل بھی شاہین کی گیند نہ سمجھ سکے اور کلین بولڈ ہو گئے۔

    دو وکٹیں گرنے کے بعد ویرات کوہلی کا ساتھ دینے سوریا کمار یادیو آئے اور دونوں اب تک تیسری وکٹ کے لیے 25رنز جوڑ کر اسکور کو 31 تک پہنچایا۔

    اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، پاکستان نے چھٹے اوور میں حسن علی کو باؤلنگ پر متعارف کرایا جنہوں نے 11 رنز بنانے والے سوریا کمار یادیو کو چلتا کردیا۔

    محمد حفیظ باؤلنگ کے لیے آئے تو پاکستان نے کیچ کی اپیل مسترد ہونے پر ریشابھ پنت کے خلاف ریویو لیا لیکن فیلڈامپائر کافیصلہ درست ثابت ہوا اور پاکستان کا ریویو ضائع ہو گیا۔

    اننگز کے 12ویں اوور میں ریشابھ پنٹ نے جارحانہ انداز اپنایا اور حسن علی کو لگاتار دو چھکے لگانے سمیت اوور میں 15رنز بنائے لیکن اگلے ہی اوور میں شاداب خان کی گیند پر چھکا لگنے کی کوشش میں وہ اونچا شاٹ کھیل بیٹھے اور باؤلر نے اپنی ہی گیند پر کیچ لینے میں کوئی غلطی نہ کی۔

    بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز نے آؤٹ ہونے سے قبل 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسرے اینڈ سے کپتان ویرات کوہلی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر لی۔

    رویندرا جدیجا نے 13 رنز کی اننگز کھیلی لیکن حسن علی کو چھکا لگانے کی کوشش میں متبادل کھلاڑی کو کیچ دے بیٹھے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کپتان کوہلی کی اننگز کا خاتمہ کردیا، کوہلی نے 49 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

    بھارت نے اب تک 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے ہیں اور جیت کے لیے 152 کا ہدف دیا ہے

    کرکٹ کے میدان میں دوایٹمی طاقتوں کا ٹاکرا: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق دبئی میں آج وہ میچ کھیلا جارہا ہے جس پرپاکستانیوں اور بھارت کی ہی نظریں نہیں بلکہ دنیا بھر کی نظریں لگی ہوئی ہیں ،

     

     

    دبئی سے ذرائع کے مطابق ابھی تھوڑی دیرپہلے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

     

     

    دبئی میں کھیلے جارہے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

     

     

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں ڈیو فیکٹر اثر انداز ہوگا اس لیے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، آصف علی اور حارث رؤف شامل ہیں۔