Baaghi TV

Author: +9251

  • مرید کےمیں ٹی ایل پی کےجانبحق ہونے والے کارکنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    مرید کےمیں ٹی ایل پی کےجانبحق ہونے والے کارکنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    اسلام آبادم: مرید کے میں ٹی ایل پی کے جانبحق ہونے والے کارکنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق مرید کے میں کالعدم ٹی ایل پی کے جانبحق ہونےوالے کارکنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے

    اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ نمازجنازہ مین روڈ پرجہاں کاررواں نے پڑاو ڈالا ہے وہاں ادا کی گئی ہے

    ادھروفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم جماعت سے آٹھ گھنٹے تک طویل مذاکرات ہوئے جو کامیاب ہو گئے ہیں، منگل بدھ تک کالعدم جماعت کے خلاف کیسز واپس لے لیں گے۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد گرفتار افراد کو رہا کر دیا جائے گا، شیڈول فورتھ پر بھی نظرثانی ہوگی، فرانسیسی سفیر کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے، انتظامیہ کو جی ٹی روڈ سے کنٹینر ہٹا نے کی ہدایت کی ہے۔ طے پایا ہے منگل کی شام تک یہ لوگ مریدکے میں رہیں گے۔

    ادھر کالعدم جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث جڑواں شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مری روڈ ، میرٹھ، چوک، راول روڈ ،چاندنی چوک سمیت اہم شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے میٹرو بس سروس کو بھی صدر سے فیض آباد تک بند کردیا گیا ہے ۔

    کالعدم جماعت کے کارکنوں کی پیش قدمی کے باعث کالا شاہ کاکو، مرید کے ، کامونکی ، گوجرانوالہ اور گجرات میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، وزارت داخلہ کے مطابق موبائل فون سروس جی ٹی روڈ سے 5کلو میٹر کی حدود تک معطل رہے گی۔

    احتجاج کو غیر موثر کرنے کے لیے گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ ٹول پلازہ کے قریب 12فٹ چوڑی اور 12فٹ گہری خندقیں کھود دی گئیں۔ لاہور میں تین روز بعد زندگی رواں دواں ہو گئی ، احتجاج کے باعث بند کی گئی سڑکیں کھل گئی

    وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید‏ نے کہا کہ تصادم کے حق میں نہیں ہیں صوبائی وزیر داخلہ نہیں ہوں حکومت کا کام ہے کہ لچک رکھے کوشش کرنی چاہیے کہ ملک کو بہتری کی جانب لےجائیں ریاست کا کام صلح کا راستہ اختیار کرنا ہےریاست کا کام ڈنڈاچلانا نہیں بلکہ بات چیت کرناہے راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ کو کہتا ہوں کہ سڑکوں سے کنٹینرز ہٹا دے رکاوٹیں صرف جی ٹی روڈ پر رکھیں گی-

    پریس کانفرنس کرتےہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد کی جوائنٹ کمیٹی بنانا چاہتے ہیں میں اس کمیٹی کی صدارت نہیں کرنا چاہتا تھا مگر سعد رضوی صاحب سمیت دیگر کی خواہش پر کمیٹی کی صدارت کی ٹی ایل پی کو بین نہیں کیا وہ الیکشن لڑ رہئے ہیں، نا ہم سپریم کورٹ گئے-

    میں سیاسی ورکر ہوں تمام جماعتوں سے مزاکرات کے لیے تیار ہوں اپوزیشن جمعہ جمعہ کھیل رہی ہے اب الیکشن کمپین شروع ہو چکی ہے سیاست دان کا کام ہے درمیانی راستہ نکالنا کوشش کریں گے مرید کے میں بیٹھے لوگ گھروں کو واپس جائیں دو لوگ ہمارے شہید ہوئے ہیں ہم جھگڑا آگے نہیں بڑھانا چاہتے ہیں-

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں آبادی کا سمندر ہے عالمی مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی متاثر ہے میری ہمدردی عمران خان کے ساتھ ہے عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اسی کے ساتھ جاوں گا امید ہے عمران خان پانچ سال پورا کریں گے-

    ‏شیخ رشید‏ نے کہا کہ پاکستان بھارت کا میچ آج تک مس نہیں کیا مگر پہلے پاکستان ہے اس لیے واپس آیا پوری قوم پورے جوش وخروش سے حریف انڈیا کے خلاف میچ کی منتظر ہے میں بھی گیا تھا مگر وزیراعظم کی ہدایات پر واپس آنا پڑا اس بار پاک بھارت میچ ٹی وی پر دیکھوں گا پہلی بار میچ نہیں دیکھ رہا جاوید میاں داد نے چھکا مارا تھا تب بھی میں وزیر تھا-

    انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پر بھی ہماری کارکردگی بہتر رہی پاکستان کے اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید صاحب ہیں پی ڈی ایم کیا فائد لے لے گی، نومبر دسمبر میں یہ تھوڑی ورزش کرتے ہیں-

  • انا لله و انا الیه راجعون:سینئروکیل رائےنوازکھرل کوگھرمیں کھس کرقتل کردیا گیا

    انا لله و انا الیه راجعون:سینئروکیل رائےنوازکھرل کوگھرمیں کھس کرقتل کردیا گیا

    لاہور:انا لله و انا الیه راجعون:سینئروکیل رائےنوازکھرل کوگھرمیں کھس کرقتل کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق معروف شخصیت ،سینئروکیل رائے نواز کھرل کوان کے گھر میں گھس کرمخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق ممبر پنجاب بار کونسل رائے نواز کھرل کچھ دیر قبل قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے، آج فجر کی نماز کی اقامت کہی، مرحوم عقیدہ توحید کے علمبردار اور غریبوں کے بہت خیر خواہ تھے

    رائے نواز کھرل بار کے اندر بھی بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اوروہ بار کا الیکشن بھی لڑچکے ہیں ، ان کے قتل کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوئییں ، تاہم یہ پرانی دشمنی کا شاخصانہ بتایا جارہا ہے

    یہ واقعہ آج دوپہر واربٹن ننکانہ صاحب میں پیش آیا ، پولیس جلد از جلد اس معاملہ کی تفتیش کرے اور زمہ داران کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے

    بہت نیک انسان تھے کھرل صاحب، ان کے بیٹے نے کچھ ماہ پہلے قرآن مجید حفظ کیا ہے، بہت با عمل گھرانا ہے… اللہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے..

  • میرا تاں لُڈیاں اوربھگنڑے پان نو دل کردا:عظمیٰ بخاری کےاعلان کےبعدکرکٹ شائقین بھنگڑا دیکھنےکےمنتظر

    میرا تاں لُڈیاں اوربھگنڑے پان نو دل کردا:عظمیٰ بخاری کےاعلان کےبعدکرکٹ شائقین بھنگڑا دیکھنےکےمنتظر

    لاہور:میں تو لُڈیاں اور بھگنڑے ڈالوں گی:عظمیٰ بخاری کے اعلان کے بعد کرکٹ شائقین منتظر،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے پاک بھارت ٹاکرے پر اپنے پیغام میں کہاپاک بھارت میچ میں پاکستان کی جیت کےلئے بہت جذباتی ہوں۔

    عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے پاکستانی ٹیم آخری گیند تک کھیلے اور بھارت کے خلاف جنگ کرے۔ کہا جاتاہے کہ پاکستان کبھی ورلڈ کپ میں بھارت سے نہیں جیتا لیکن آج ایسا نہیں ہونا چاہیے، اللہ کرے آج پاکستان کی جیت کا دن ہو۔ جو اچھا کھیلتاہے وہ جیتتا ہے لیکن دلی خواہش ہے کہ پاکستان کی جیت سے خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہے۔

     

     

    آج انشااللہ جیت کر لڈیاں اور بھنگڑے ڈالیں گے کیونکہ بھارت کو شکست دینے کاالگ ہی مزا ہے، پاکستان کرکٹ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے۔

     

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی شاہین بھارتی سورماؤں کو زیر کرنے کا عزم لیے آج میدان میں اتریں گے۔

    دنیائے کرکٹ کی دو بڑی ٹیمیں پاکستان اور بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی جہاں کھلاڑیوں کے جوش کے ساتھ تماشائیوں کا جنون بھی ہے۔

    دبئی کرکٹ اسٹیڈیم دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ایک سیر تو دوسرا سوا سیر ہے، کون کس پر بازی لے جائے، رائے دینے والے اور پیش گوئی کرنے والے سب ہی ہیں محتاط ہیں۔

    پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے میچ شروع ہوگا

  • ٹی ایل پی کےعہدیداروں اور 200 نامعلوم افراد پر مقدمات:حکومتی اعلان کیا رنگ دکھائےگا:لوگ منتظر

    ٹی ایل پی کےعہدیداروں اور 200 نامعلوم افراد پر مقدمات:حکومتی اعلان کیا رنگ دکھائےگا:لوگ منتظر

    لاہور:ٹی ایل پی کےعہدیداروں اور 200 نامعلوم افراد پر مقدمات:حکومتی اعلان کیا رنگ دکھائے گا:لوگ منتظر،اطلاعات کے مطابق لاہور میں مذہبی جماعت کےمارچ کے دوران پولیس چوکی ریواز گارڈن پر حملے کا مقدمہ درج، مقدمہ میں23 عہدیداروں اوردوسو نامعلوم افراد نامزد، ملزمان حملے کے دوران تین پسٹل اور اہلکاروں کے چھ موبائل بھی لے گئے۔

    مذہبی جماعت کے لانگ مارچ کے دوران پولیس چوکی ریوازگارڈن پرحملہ کیا گیا، پولیس نے چوکی پر حملے کا مقدمہ مذہبی جماعت کےعہدیداروں اور200نامعلوم افرادکیخلاف درج کر لیا،مقدمہ چوکی انچارج وقاص علی کی مدعیت میں تھانہ ساندہ میں درج کیاگیا، جس میں دہشتگرد ی،16ایم پی او،ڈکیتی سمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق مظاہرین چوکی پرحملہ کرکےمال خانے سے 3پسٹل لئے گئے جبکہ چوکی میں موٹرسائیکلوں کونقصان پہنچایا،دروازےتوڑ دیئے، مظاہرین ملازمین کے بکسوں سے 60ہزار نقدی،6موبائل فون بھی لئے گئے۔

    مقدمہ میں صفدرعلی خان ،حافظ انس رضوی،مہرمحمد قاسم،پیرسرور شاہ ،مفتی عمار، مولانا غلام عباس کونامزد کیاگیا،مفتی وزیرالقادری،مفتی عابد رضاحافظ عبدالستار،مولاناعاصم اشتیاق،سید احمد شاہ بخاری،سلیم ایڈووکیٹ،محسن ایڈووکیٹ سمیت 23عہدیداروں کو نامزد کیا گیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم جماعت سے آٹھ گھنٹے تک طویل مذاکرات ہوئے جو کامیاب ہو گئے ہیں، منگل بدھ تک کالعدم جماعت کے خلاف کیسز واپس لے لیں گے۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد گرفتار افراد کو رہا کر دیا جائے گا، شیڈول فورتھ پر بھی نظرثانی ہوگی، فرانسیسی سفیر کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے، انتظامیہ کو جی ٹی روڈ سے کنٹینر ہٹا نے کی ہدایت کی ہے۔ طے پایا ہے منگل کی شام تک یہ لوگ مریدکے میں رہیں گے۔

    ادھر کالعدم جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث جڑواں شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مری روڈ ، میرٹھ، چوک، راول روڈ ،چاندنی چوک سمیت اہم شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے میٹرو بس سروس کو بھی صدر سے فیض آباد تک بند کردیا گیا ہے ۔

  • ایک طرف ٹی ایل پی کے احتجاجی مظاہرے تودوسری طرف مفتی منیب نے کال دے دی

    ایک طرف ٹی ایل پی کے احتجاجی مظاہرے تودوسری طرف مفتی منیب نے کال دے دی

    کراچی:ایک طرف حکومتی وعدوں پرٹی ایل پی کا کاررواں تودوسری طرف مفتی منیب نے کال دے دی ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ حکومت کے مذاکرات ہوچکے ہیں اورجاری کردہ خبروں کے مطابق منگل کی شام تک سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے

    ادھراس اعلان کے بعد مرید کے میں کالعدم ٹی ایل پی کا جلوس معلق ہوچکا ہے اوروہ حکومتی اعلانات کے مطابق اقدامات کا منتظرہے ، دوسری طرف کراچی میں مفتی منیب الرحمن نے اس صورت حال کوگرم رکھنے کےلیے کال دے دی ہے

     

    https://twitter.com/CHALI_OFFICIAL/status/1452225741039587337

    ادھر کراچی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مفتی منیب الرحمن صاحب کی کال پراہلیانِ کراچی کا عظیم الشان ناموسِ رسالت ﷺ مارچ بھی سڑکوں پرآگیا ہے اور اس وقت نمائش چورنگی پر عاشقان رسول ﷺ کا جم غفیر ہے

    یاد رہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ رات 9:00 بجے سےصبح3:00 بجے تک ہونےوالےمذاکرات میں طےپایاہےکہ منگل کی شام تک حکومت معاہدےپر عمل کرے گیاتنی دیر یہ مارچ مریدکےمیں ہی ٹھرےگااگر عمل نہ کیاگیاتویہ کاروان پھرآگےبڑھےگا۔

  • فرانس بھی خلائی جنگ میں کود پڑا:جدید ترین فوجی مواصلاتی سیٹلائٹ لانچ کردیا

    فرانس بھی خلائی جنگ میں کود پڑا:جدید ترین فوجی مواصلاتی سیٹلائٹ لانچ کردیا

    پیرس :فرانس بھی خلائی جنگ میں کود پڑا:جدید ترین فوجی مواصلاتی سیٹلائٹ لانچ کردیا،اطلاعات کے مطابق فرانس بھی امریکہ ، چین کے ساتھ خلائی جنگ کی دوڑ میں شامل ہوگیا ہے اور انہیں حالات کے پیش نظر فرانس نے کامیابی کے ساتھ ایک جدید ترین سیٹلائٹ کو مدار میں لانچ کردیا ہے جو دنیا بھر میں فرانس کی تمام مسلح افواج کو تیزی سے اور محفوظ طریقے سے بات چیت کرنے کی اجازت دیتا

    ذرائع کے مطابق پیرس نے حریف ممالک کے خلائی ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کرنے کے خدشات کے درمیان جولائی 2019 میں ایک خلائی فورس کمانڈ تشکیل دی تھی۔فرانسیسی فضائی اور خلائی فورس کے ترجمان کرنل اسٹیفن سپیٹ نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ سیٹلائٹ زمین اور خلا میں فوجی جارحیت کے علاوہ مداخلت کے خلاف ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    سائراکوز 4 اے سیٹلائٹ سے لیس اریان 5 راکٹ ہفتے کے آخر میں فرانس کے علاقے گیانا سے روانہ ہوا، مشن نے ٹیک آف کے بعد 38 منٹ اور 41 سیکنڈ مکمل کیے۔سیٹلائٹ اپنے قریبی ماحول کا جائزہ لے سکتا ہے اور حملے سے بچنے کے لیے خود اپنا مقام تبدیل کر سکتا ہے۔اس کے جدید آلات (اینٹی جامنگ اینٹینا اور ڈیجیٹل ٹرانسپیرنٹ پروسیسر) کی بدولت، سائراکوز 4 اے جیمنگ عمل کے خلاف اعلی مزاحمت کی ضمانت دے گا۔

    جنیوا سینٹر برائے سیکیورٹی پالیسی میں ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے ماہر مارک فناؤڈ نے اے ایف پی کو بتایا کہ سیٹلائٹ کو الیکٹرو میگنیٹک پلسز سے بھی محفوظ رکھا گیا ہے جو ایٹمی دھماکے کے نتیجے میں سامنے آتے ہیں۔

    مارچ میں فرانس نے اپنے سیٹلائٹس کے دفاع کی صلاحیت کو جانچنے کے لیے خلا میں اپنی پہلی فوجی مشقیں شروع کی تھیں جسے ’فرانسیسی فوج کے لیے پہلی اور یورپ میں پہلی‘ قرار دیا گیا تھا۔

    فرانسیسی حکومت نے روس پر الزام لگایا تھا کہ اس نے اپنے انٹیلی جنس اکٹھے کرنے والے سیٹلائٹ اولمپ-کے، جسے لوچ بھی کہا جاتا ہے، 2017 میں فرانسیسی اطالوی فوجی سیٹلائٹ ایتینا فیدس کے قریب لایا تھا جسے وزیر دفاع فلورنس پارلی نے ’جاسوسی کا عمل‘ قرار دیا تھا۔گزشتہ سال امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ روس نے خلا سے غیر تباہ کن اینٹی سیٹلائٹ ہتھیاروں کا تجربہ کیا ہے۔

    مارچ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دفتر نے کہا تھا کہ اس کے بعد بھی اسی طرح کے دیگر واقعات ہوئے ہیں لیکن اس کی کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔

    فرانس کے خلائی پروگرام میں سرمایہ کاری 2019 سے 2025 کے بجٹ کی مدت کے دوران 4 ارب 30 کروڑ یورو (5 ارب ڈالر) تک پہنچنے کا امکان ہے جو امریکا یا چین کی طرف سے خرچ کی گئی رقم کا چھوٹا سا حصہ ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ابوظہبی : ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق سری آج سپر 12 مرحلے کے کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں آج 2 مقابلے کھیلے جارہے ہیں جس میں پہلا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جبکہ دوسرا پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔

    شارجہ سے ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں میچ کے لیے شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں اتری ہیں۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا اور پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سپر 12 مرحلے میں 6، 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچے گی۔

    گروپ 1 میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور سری لنکا شامل ہیں۔
    جبکہ
    گروپ 2 میں پاکستان، بھارت ، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

    اسکواڈ:بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہیں
    محمد نعیم، لٹن داس(وکٹ کیپر) مہدی حسن، مشفیق الرحیم(وکٹ کیپر)، نور الحسن(وکٹ کیپر)، سومیا سرکار، مستفیض الرحمٰن، نسُم احمد، تسکین احمد، محمد محموداللہ، عفیف حسین، محمد سیف الدین، شکیب الحسن، شمیم حسین

    سری لنکا:بنگلہ دییش کے مقابلے میں سری لنکا نے یہ اسکواڈ میدان میں‌اتارا ہے

    آوشکا رنینڈو، پاتھُم نسانکا، کوشل پریرا(وکٹ کیپر)، بھنوکا راجا پکسے، دشمانتھا چمیرا، بنورا فرنینڈو، چمیکا کرونارتنے، لہیرو کمارا، مہیش تھکشانا، داسن شناکا(آل راؤنڈ)، ونندو ہسارنگا ڈی سلوا۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان نےواقعی اپنے عہدے سے استعفی دے ہی دیا:پشین گوئی بھی عین پوری ہوئی

    وزیراعلیٰ بلوچستان نےواقعی اپنے عہدے سے استعفی دے ہی دیا:پشین گوئی بھی عین پوری ہوئی

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نےواقعی اپنے عہدے سے استعفی دے ہی دیا:پشین گوئی بھی عین پوری ہوئی ،اطلاعات کے مطابق کل سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفے کی خبریں گردش کررہی تھیں ،میڈیا پراستعفے کی خبریں آنے کے بعد بھی استعفے استعفے کی خبروں کی تردید کی گئی مگرپھرجو کل ایک سینیئرصحافی نے پیشن گوئی کی تھی وہ بالکل حرف بہ حرف پوری ہوگئی

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق آج وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔اور یہ استعفیٰ باغی ٹی وی کو موصول بھی ہوگیا ہے

     

    ادھرکل اس وقت جب ایک طرف استعفے اور دوسری طرف تردید کی خبریں گردش کررہی تھیں تو عین اس وقت سینیئر صحافی مبشرلقمان نے اپنے تجربات اوراطلاعات کی بنیاد پریہ کہا تھا کہ کل اتوار کے دن وزیراعلیٰ جام کمال پی ٹی آئی لیڈرشپ سے بات کرنے کے بعد استعفیٰ دے دیں گے اورپھرآج ویسے ہی ہوا

    ادھر اس حوالے سے اس پیشن گوئی کی حرف بہ حرف اس وقت تصدیق ہوئی جب جام کمال نے ٹویٹ پیغام کے ذریعے استعفیٰ دیتے ہوئے عمران خان سے کچھ شکایت بھی کی اور پھر بوجھل اور ایسے الفاظ کے ساتھ استعفیٰ دیا ہے جواستعفیٰ لینے والوں کے لیے قابل غور ہے

     

     

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نامور مفکر، شاعر اور فلسفی ابن العربی کا مشہور قول شیئر کیا اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو ایک مشورہ بھی دیا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ سیاسی تحریک بلوچستان اور پاکستان کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گی۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ دو ماہ میں بہت سی چیزیں کھل کر سامنے آ گئی ہیں، چہرے اور سیاست کے نام نہاد اصول سامنے آئے ہیں، لالچ اور اقتدار کی حرص، سازشیوں اور بہت سے ہیروز کو بھی دیکھا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنی ٹوئٹ میں نامور مفکر، فلسفی اور شاعر ابن العربی کا قول بھی شیئر کیا کہ "ہو سکتا ہے دنیا میں منافقت جیت جائے مگر آخرت سچوں کی کامیابی کا دن ہے”۔

     

     

    اس سے قبل جام کمال نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اقتدار اور لالچ کے بھوکے اپنا یہ شوق بھی پورا کر لیں، صوبے کو نقصانات کے ذمہ دار بی اے پی ناراض گروپ، پی ڈی ایم اور چند مافیا ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ اپنے اردگرد لوگو ں پر نظر ڈالیں۔

    ان کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ اپنے وفاقی سطح کے پارٹی ممبران سے کہیں کہ بلوچستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں تاکہ پی ٹی آئی بلوچستان صوبائی سطح پر اپنا کردار ادا کر سکے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین اور اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جس پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہونا تھا۔

     

     

     

    تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان نے تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری سے قبل ہی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور یہ استعفیٰ گورنر بلوچستان آغا ظہور کو ارسال کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ 20 اکتوبر کو بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پیش کی گئی تھی۔ جس پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہونا تھی۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ :واپڈا بھی میدان میں آگیا

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ :واپڈا بھی میدان میں آگیا

    اسلام آباد:ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ :واپڈا بھی میدان میں آگیا ،اطلاعات کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی بند نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی جس میں کہا گیا ہے پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    اس حوالےسے وزارت پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران کسی بھی جگہ بجلی بند نہیں ہوگی۔

    یہ بھی بتایا کہ ہنگامی بندش کی صورت بجلی فراہمی کے فوری اقدامات کیے جائیں گے، لیسکو کے زیر انتظام کسی جگہ میچ کے دوران بجلی بند نہیں کرنے دیں گے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ بجلی کے ہنگامی تعطل کو دور کرنے کے لیے ڈویژنز کو آگاہ کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاک بھارت ٹکرائیں گے، کھیل کے اس اعصاب شکن معرکے کے لیے دونوں ٹیمیں پرعزم ہیں۔

  • خاتون اول بشریٰ بی بی سعادت مند: صاحبزادی کا نکاح 12 ربیع الاول کو مسجد نبویﷺ میں سادگی کے ساتھ ہوا

    خاتون اول بشریٰ بی بی سعادت مند: صاحبزادی کا نکاح 12 ربیع الاول کو مسجد نبویﷺ میں سادگی کے ساتھ ہوا

    مدینہ منورہ :خاتون اول بشریٰ بی بی سعادت مند: صاحبزادی کا نکاح 12 ربیع الاول کو مسجد نبویﷺ میں سادگی کے ساتھ ہوا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان خاتون اول بشریٰ بی بی اس حوالے سے سعادت مند ہیں کہ وہ مدینہ منورہ اور بیت اللہ جانے کی سعادت اکثروبیشترحاصل کرتی رہتی ہیں

    ان کی سعادت میں ایک اضافہ یہ بھی ہوا ہے کہ ان کی صاحبزادی کا کا نکاح 12 ربیع الاول کو مسجد نبویﷺ میں سادگی کے ساتھ ہوا ،خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا پاکستانی بزنس مین کے صاحبزادے سے نکاح ہوا ہے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق خاتون اول کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب سعودی عرب میں منعقد ہوئی

    خاندانی ذرائع نے بتایا کہ خاتون اول کی بیٹی کا نکاح 12 ربیع الاول کو مسجد نبویﷺ میں ہوا، خاتون اول کی بیٹی کا نکاح پاکستانی بزنس مین کے بیٹے محمد شیخ سے ہوا۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں خاندان کے قریبی لوگوں اوردوستوں نے شرکت کی جبکہ نکاح کے بعد جوڑا عمرے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب نومبر کے دوسرے ہفتے لاہور میں ہوگی۔