Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹی ایل پی سے مذاکرات:اچھی خبریں‌ آرہی ہیں‌:دعا بھی یہی ہے کہ میرےملک پاک میں امن کی بہارآجائے:مبشرلقمان

    ٹی ایل پی سے مذاکرات:اچھی خبریں‌ آرہی ہیں‌:دعا بھی یہی ہے کہ میرےملک پاک میں امن کی بہارآجائے:مبشرلقمان

    لاہور:ٹی ایل پی سے مذاکرات:اچھی خبریں‌ آرہی ہیں‌:دعا بھی یہی ہے کہ میرےملک میں امن کی بہارآجائے:مبشرلقمان ،اطلاعات کےمطابق اس وقت کالعدم تحریک لبیک اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور اس حوالے سے جوخبریں آرہی ہیں وہ حوصلہ افزا ہیں

    ادھراسی حوالے سے پاکستان کے سینیئر تجزیہ نگار،معروف صحافی مبشرلقمان نے بھی خوشخبری سنائی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ اس وقت کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت سے حکومتی ٹیم کے مذاکرات جاری ہیں اور امید کی جاسکتی ہے کہ یہ بات چیت مثبت صورت حال اختیارکررہی ہے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اب توبڑا عرصہ ہی ہوگیا ہے کہ میرے ملک پاک میں کسی نے سکون کا ایک دن دیکھا ہو، ہرروز کوئی نہ کوئی نیا فتنہ جنم لیتا ہے اورسارے ملک کو لپیٹ میں لے لیتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میری طرح ہر پاکستانی خون کے آنسوروتا ہے ،

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ان حالات میں جب پاکستان پراس وقت سخت بین الاقوامی دباو ہے اورافغانستان میں شکست کھانے والے ملک اور ان کا سرکردہ امریکہ پاکستان سے افغانستان کی شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں ، عین اس وقت پاکستان میں ایسے ہنگاموں کا پھوٹ پڑنا میرے ملک پاک کے لیے اچھا شگون نہیں‌

     

     

     

    سینیئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ پاکستان کواس وقت ایک عالمی پراکسی کا سامنا ہے، پاکستان کے دشمن یہی چاہتے ہیں کہ ہمارے ذلت آمیز شکست سےدوچار کرنے والا پاکستان بھی امن سے نہ رہے ، ان حالات میں ایسے واقعات کا ہونا اس قوم اور اس ملک کے لیے بہت ہی خطرناک ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بحیثیت ایک صحافی وہ ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان ہونے والی بدمزگی پرمحتاط رائےاور حالات سے آگاہ کرتے آرہے ہیں لیکن سچی بات یہ ہے کہ انہیں اپنے وطن پاک میں ہونے والی اس بدمزگی اورلڑائی کا شدید صدمہ ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویسے تو جتنے بھی تبصرے ، تجزیئے اس حوالے کیئے جائیں وہ ناکافی ہیں لیکن اب بس ہونی چاہیے اورمیرے اس وطن کو امن لوٹا دینا چاہیے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ توہروقت یہی دعا اپنے رب کریم سے کرتے ہیں کہ اے اللہ ٹی ایل پی ہو یا ٹی ٹی پی ،پی ٹی ایم ہو یا پی ڈی ایم سب یہ دشمنیان یہ نفرتیں ختم کرکے اس وطن پررحم کریں اوراس ملک پاک میں امن کی واپسی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب بس ہوجانی چاہیے ، اب یہ ملک یہ قوم ایسے سانحات وحادثات کی متحمل نہیں ہے ، خدارا اب اس ملک پرترس کھائیے ،اس ملک کے اداروں کوان ذاتی لڑائیوں اورجھگڑوں میں‌ مصروف نہ رکھیں ، ان کے سامنے اورمحاذ ہیں ، اب بس کردیں ،اب ان کواپنے اصل مشن پرفوکس کرنے دیں‌

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ جب سے میں نے سنا ہے کہ مذاکرات کامیاب جارہے ہیں میں اللہ کا شکر بھی ادا کررہا ہوں اوردعا بھی کررہا ہوں‌کہ اے میرے رب کریم کل کی صبح اس ملک میں امن وسلامتی کا پیغام لے کرطلوع ہواوریہ قوم آزمائشوں ، فتنوں اورحادثات سے محفوظ رہے

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :آسٹریلیا کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فاتحانہ آغاز:جنوبی افریقہ کوشکست

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :آسٹریلیا کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فاتحانہ آغاز:جنوبی افریقہ کوشکست

    ابوظہبی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :آسٹریلیا کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فاتحانہ آغاز:جنوبی افریقہ کوشکست ،اطلاعات کے مطابق کہیں ویسٹ انڈیز جیسی طاقتورٹیمیں شکست سے دوچار ہیں تو کہیں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے گئےگروپ 1 کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

     

     

    جواب میں آسٹریلیا نے 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوورز میں دو گیندوں قبل حاصل کرلیا۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مرکرم 40 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جب کہ ربادا نے 19 اور ڈیوڈ ملر نے 16 رنز بنائے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ اور ایڈم زمپا نے دو دو جب کہ گلین میکس ویل اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

     

     

    119 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسٹیون اسمتھ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ مارکس اسٹوئنس نے 24 اور میکسویل نے 18 رنز بنائے۔

    کینگروز نے 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اینرچ نورٹج نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ربادا ، مہاراج اور تبریز شمسی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

    خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ 1 اور گروپ 2 کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو پہلے ہی میچ میں شکست

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو پہلے ہی میچ میں شکست

    ابوظہبی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو پہلے ہی میچ میں شکست ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    انگلش ٹیم نے 56 رنز کا ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 9 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم میں کرس ووکس کو شامل کیا گیا تھا۔

     

     

    دبئی میں ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ نے 14.2 اوورز میں ویسٹ انڈیز کو محض 55 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل 13 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عادل رشید 4، ٹائمل ملز، معین علی 2،2 جبکہ کرس ووکس اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    عادل رشید نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 2.2 اوورز میں محض 2 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے ہدف 8.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جوس بٹلر 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر عقیل حسین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ 1 اور گروپ 2 کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

  • ہرنائی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کمانڈر سمیت 6 دہشتگرد ہلاک

    ہرنائی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کمانڈر سمیت 6 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی:ہرنائی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کمانڈر سمیت 6 دہشتگرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں کارروائی کرتے ہوئے بی ایل اے کے کمانڈر سمیت 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی نے ہرنائی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فرارہونے کی کوشش کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6دہشتگردمارگئے۔ آپریشن کے دوران ہتھیار اورگولیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے، دہشتگردوں کو ملکی امن استحکام کو برباد کرنے نہیں دیں گے، بلوچستان کے عوام کی سماجی اوراقتصادی ترقی کوسبوثاژ کرنے نہیں دیاجائےگا۔

    اس سے قبل مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی مستونگ کے علاقے روشی میں سکیورٹی اداروں کی خفیہ اطلاع پر کی گئی، آپریشن کے دوران کیمپ میں موجود دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 9 دہشتگرد مارے گئے۔

    ترجمان کے مطابق کیمپ دہشتگردی کی حالیہ مختلف کارروائیوں میں استعمال ہوا، کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، برآمد شدہ اسلحہ میں 9 کلاشنکوف، بیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمعہ دو گولے شامل ہیں۔

  • گلشن معمار میں 3 سال کے بچے کے سامنے والد کاقتل

    گلشن معمار میں 3 سال کے بچے کے سامنے والد کاقتل

    کراچی کے علاقے گلشن معمار احسن آباد ميں دودھ خريدنے کیلئے جانیوالے شخص کو 3 سالہ بيٹے کے سامنے قتل کرديا گيا۔ پوليس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیديا، لواحقین کہتے ہیں ان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔ عینی شاہدين کے مطابق واقعہ لوٹ مار کے دوران پيش آيا۔

    پولیس کے مطابق گلشن معمار احسن آباد میں سلمان نامی شخص کو اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ معصوم بچے کو گود میں اٹھائے دکان سے دودھ خرید رہا تھا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے، ایک ملزم کا چہرہ واضح ہے جبکہ فائرنگ کرنیوالے ملزم نے ماسک پہنا ہوا ہے۔

    پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دیا تاہم مقتول سلمان کے والد کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔

    عینی شاہدین اور دکاندار کے مطابق واقعہ لوٹ مار کے دوران پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ڈيڑھ سال پہلے صوابی سے کراچی آيا تھا اور نجی کمپنی ميں کام کرتا تھا، سلمان 2 بچوں کا باپ اور 4 بہن بھائيوں ميں سب سے بڑا تھا۔

  • غلط فہمی پر کراچی سے گرفتار ٹیکسی ڈرائیور 17 سال بعد گوانتاناموبے سے رہا

    غلط فہمی پر کراچی سے گرفتار ٹیکسی ڈرائیور 17 سال بعد گوانتاناموبے سے رہا

    19 سال قبل کراچی سے غلط فہمی کی بنیاد پر گرفتار ہونے والے احمد ربانی کو گوانتاناموبے میں 17 سال جیل کاٹنے کے بعد بالآخر رہائی کا پروانہ مل گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی این جی او ’’ری پریو‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کوششوں سے بدنام زمانہ امریکی جیل گوانتاناموبے میں 17 سال سے قید بے گناہ شخص احمد ربانی کی رہائی کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ 2004 میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں احمد ربانی کو حسن گل ظاہر کر کے 5 ہزار ڈالر کے انعامی رقم کے عوض امریکی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

    انسانی حقوق کی این جی او ’’ری پریو‘‘ کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور احمد ربانی کو 19 سال قبل امریکا کو انتہائی مطلوب ملزم حسن گل سمجھ کر کراچی سے گرفتار کرکے افغانستان میں امریکی حکام کے حوالے کردیا گیا تھا جہاں مختلف مراکز میں 545 دن تک جسمانی تشدد کیا گیا۔

    برطانوی این جی او نے انکشاف کیا کہ کراچی میں گرفتاری کے محض دو دن بعد ہی معلوم چل گیا تھا کہ وہ مطلوب دہشت گرد حسن گل نہیں لیکن اس کے باوجود احمد ربانی کو افغانستان بھیج دیا گیا۔

    افغانستان میں بھی امریکی حکام نے نامکمل تفتیش کے باوجود احمد ربانی کو گوانتاناموبے بھیج دیا جہاں 17 سال بغیر کوئی کیس چلائے انھیں قید رکھا گیا۔ احمد ربانی کے خلاف نہ ٹرائل شیٹ تیار کی گئی اور نہ ہی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    احمد ربانی نے اپیلیں مسلسل ناکام ہونے کے بعد جیل میں تادمِ مرگ بھوک ہڑتال کر رکھی تھی۔ برطانوی ادارے ’ری پریو‘ نے احمد ربانی کیلئے قانونی جنگ لڑی جس پر امریکا کی 6 سیکیورٹی ایجنسیوں نے مشترکہ فیصلے میں احمد ربانی کی رہائی کا پروانہ جاری کیا۔

    یہاں یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ حسن گل نامی شخص جس کے شک میں احمد ربانی کو گرفتار کیا تھا وہ بھی گرفتار ہوکر بگرام جیل میں احمد ربانی کے ساتھ ہی قید رہا لیکن 3 سال بعد رہا بھی ہوگیا۔

    رہا ہونے کے بعد اصلی دہشت گرد حسن گل پھر سے شدت پسند تنظیموں سے جا ملا تھا اور 2012 میں وزیرستان میں ایک ڈرون حملے میں مارا گیا تھا جب کہ ادھر بے گناہ احمد ربانی گوانتاناموبے میں تشدد برداشت کرتا رہا۔

    امریکی تفتیشی اداروں نے احمد ربانی پر جو الزامات لگائے تھے ان کے مطابق ملزم 1994 میں افغانستان میں رہا، 7 ماہ خوست اور 2 ماہ خالدان میں عسکری ٹریننگ لی اور 1995 سے 1996 کے درمیان پاکستان میں قید بھی رہا اور 1997 میں اسامہ بن لادن سے بھی ملا۔

    علاوہ ازیں احمد ربانی نائن الیون کے مرکزی کردار خالد محمد شیخ کے ساتھ بھی کام کرتا رہا ہے اور القاعدہ کے عرب ارکان کو پاکستان میں سفری سہولیات فراہم کرتا تھا۔ احمد ربانی کا ایک اور بھائی عبدالرحیم ربانی بھی گوانتاناموبے میں قید رہا ہے۔

    احمد ربانی سے جب این جی او پری ریو نے پہلی بار رابطہ کیا تھا تو اس نے بتایا کہ سعودی عرب میں پیدا ہونے کی وجہ سے مجھے عربی زبان پر عبور ہے اور اسی بنیاد پر ایئرپورٹ سے عربی مسافروں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دیتا تھا تاہم مجھے معلوم نہیں کہ وہ مسافر کون تھے۔

  • امریکا سمیت 10 یورپی سفیر ترکی سے نکل جائیں:ترک صدرکا یورپ پرجوابی حملہ

    امریکا سمیت 10 یورپی سفیر ترکی سے نکل جائیں:ترک صدرکا یورپ پرجوابی حملہ

    انقرہ :امریکا سمیت 10 یورپی سفیر ترکی سے نکل جائیں:ترک صدرکا یورپ پرجوابی حملہ،اطلاعات کےمطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان نے 10 یورپی سفیروں کو ”پرسونا نان گریٹا” یا ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے زیر حراست سماجی رہنما عثمان کوالا کی حمایت میں مشترکہ بیان جاری کرنے کے بعد امریکا، جرمنی اور دیگر 8 مغربی ممالک کے سفرا کو ملک سے بے دخل کرنے کی دھمکی دی تھی ۔

    10 سفرا کی جانب سے پیر کو غیر معمولی مشترکہ بیان جاری کیا گیا جو انہوں نے بڑے پیمانے پر اپنے ترک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پھیلایا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ عثمان کوالا کی مسلسل حراست ترکی پر غلط اثرات مرتب کر رہی ہے۔عثمان کوالا پر 2013 میں حکومت مخالف احتجاج اور 2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

    مشترکہ بیان میں امریکا، جرمنی، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے اور سوئڈن نے کافالا کیس کے جلد اور انصاف پر مبنی حل کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پران ممالک کے سفرا کو منگل کو ترک وزارت خارجہ طلب کیا گیا تھا۔عثمان کوالاکو 2020 میں غازی احتجاج کے الزامات سے بری کردیا گیا تھا لیکن انہیں گھر پہنچنے سے قبل ہی دوبارہ 2016 کی فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    یادرہے انسانی حقوق کے نگراں یورپ کونسل نے ترکی کو حتمی انتباہ جاری کررکھا ہے کہ عثمان کے ٹرائل میں 2019 یورپی انسانی حقوق عدالت کے حکم کے مطابق عمل کیا جائے۔اگر ترکی حکم کی تکمیل میں ناکام ہوجاتا ہے تو 30 نومبر سے 2 دسمبر تک اسٹراسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں انقرہ کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے ووٹ دیا جاسکتا ہے۔اس کارروائی کے نتیجے میں کونسل میں ترکی کا ووٹنگ کا حق اور رکنیت معطل ہوسکی ہے۔

  • خانیوال کی معروف سیاسی شخصیت:ممبرپنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا وفات پاگئے

    خانیوال کی معروف سیاسی شخصیت:ممبرپنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا وفات پاگئے

    خانیوال:معروف سیاسی شخصیت:ممبرپنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا وفات پاگئے ،اطلاعات کے مطابق ضلع خانیوال کی معروف سیاسی شخصیت اورحلقے کی جان جانے والے ایم پی اے پی پی 206 نشاط خان ڈاہا دنیا فانی سے کوچ کرگئے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ممبرپنجاب اسمبلی نشاط خان ڈاہا طویل عرصے سے بیمار تھے اورآج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے،ذرائع کے مطابق ایم پی اے نشاط ڈاہا کی وفات ان کے گھر پر ہی ہوئی

    خانیوال سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے نشاط خان ڈاہا سوگواران میں ایک بیوہ اور بیٹی کو چھوڑ گئی ، مرحوم تین مرتبہ ایم پی اے سٹی خانیوال اور تحصیل ناظم بھی رہے چکے،

    خانیوال سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ نشاط احمد خان 2018 کے الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے بعد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی،

    خانیوال نشاط احمد خان ڈاہا 2008 میں پیپلز پارٹی اور 2013 میں ن لیگ اور 2018 میں بھی ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ، ان کا نمازجنازہ کب ادا ہوگا اس حوالے سے خاندان میں مشاورت جاری ہے

  • پاکستان اور مراکش کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر،اسپیشل فورسز نے حصہ لیا

    پاکستان اور مراکش کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر،اسپیشل فورسز نے حصہ لیا

    راولپنڈی:پاکستان اور مراکش کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔ مشقوں میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے مختلف ڈرلز میں حصہ لیا۔ ٹریننگ کا مقصد انسداد دہشت گردی کے حوالے سے باہمی تجربات شیئر کرنا تھا۔

     

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور مراکش کی دو طرفہ مشترکہ مشقوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب نیشنل انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں منعقد ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کے دوران پاکستان اور مراکش کی اسپیشل فورسز نے مختلف ڈرلز میں حصہ لیا۔ انسداد دہشتگردی آپریشنز، کارڈن اینڈ سرچ آپریشن اور کمپاونڈ کلیئرنس کا مظاہرہ کیا گیا۔ کلوز کوارٹر بیٹل، فاسٹ روپنگ، ریپلنگ اور کمبیٹ میڈکس میں بھی حصہ لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دونوں ممالک کی پہلی مشترکہ مشقیں تھیں۔ ٹریننگ کا مقصد انسداد دہشت گردی کے حوالے سے باہمی تجربات شیئر کرنا تھا۔ دونوں افواج کے درمیان تعاون بڑھانا اور بہترین پریکٹسز اختیار کرنا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری:ملک وقوم کی سلامتی کی دعائیں

    وزیراعظم عمران خان کی مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری:ملک وقوم کی سلامتی کی دعائیں

    ریاض:وزیراعظم عمران خان کی مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری:ملک وقوم کی سلامتی کی دعائیںا،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر وزیراعظم عمران خان مدینہ پہنچ گئے۔ انہوں مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی۔

    سعودی عرب سے ذرائع کے مطابق اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے ملک وقوم کی سلامتی وخوشحالی کی دعائیں کیں

     

     

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر مدینہ منورہ پہنچ گئے، مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیراعظم عمران خان کا شاندار ا ستقبال کیا۔ وزیر اعظم مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے۔

    مدینہ پہنچنے کے بعد وزیراعظم جب جہاز سے باہر آئے تو وہ جوتوں کے بغیر ننگے پیر تھے۔

    وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شامل ہیں۔

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی۔

    قبل ازیں پاکستان کے وزرات خارجہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم 23 اکتوبر سے 25 اکتوبر کے دورے کے دوران ریاض میں ہونے والی ’مڈل ایسٹ گرین اینی شیئٹیو‘ سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    سربراہی کانفرنس کے دوران وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چینلجز پر اپنا نکتہ نظر بیان کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قدرتی طریقوں پر مبنی پاکستانی تجربات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

    ایم جی آئی سربراہی کانفرنس سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ایما پر منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کی پہلی ایسی کانفرنس ہے۔

    یاد رہے کہ اس سال مارچ میں سعودی ولی عہد نے گرین سعودی عرب اور گرین مڈل ایسٹ کے نام سے منصوبے شروع کیے تھے۔ ان کا مقصد کرہ ارض اور قدرتی حیات کا تحفظ ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ایسے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیش کش کی تھی کہ اس سلسلے میں پاکستان کلین اینڈ گرین پاکستان اور ٹین بلین ٹری سونامی جیسے منصوبوں کا تجربہ بھی شیئر کر سکتا ہے۔