Baaghi TV

Author: +9251

  • روسی صدر ولادی میر پوتن نے پاکستان کے کپتان عمران خان کے موقف کی تائید کردی

    روسی صدر ولادی میر پوتن نے پاکستان کے کپتان عمران خان کے موقف کی تائید کردی

    ماسکو: روسی صدر ولادی میر پوتن نے پاکستان کے کپتان عمران خان کے موقف کی تائید کردی ،اطلاعات کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں 20 سال تک جنگ کرنے والے نیٹو ممالک موجودہ ابتر صورت حال کے ذمہ دار ہیں۔

    اس سے پہلے وزیراعظم پاکستان قوم کے کپتان نے بھی دنیا کواپنے پیغام میں یہی کہا تھا کہ 20 سال تک افغانستان کوتہہ تیغ کرنے والے ممالک آج کے افغانستان کے ذمہ دار ہیں اور اب ان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ افغانستان کی موجودہ حکومت کوتسلیم کرتے ہوئے ان کے لیے امداد اورافغانستان کے فنڈز بحال کریں

    یہ بات وزیراعظم عمران‌خان اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے دوران بھی ہوئی اورولادی میر پوتن نے پاکستان کے کپتان کی بات کی اس وقت بھی تائید کرتے ہوئے اس مسئلے کوعالمی سطح پراٹھانے کی حامی بھری تھی

    ادھر اسی مسئلے پر روسی صدر کی طرف سے جوآواز بلند کی گئی ہے اس کے بارے میں‌ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ 20 سال تک افغانستان کو جنگ کی آگ میں جھونکے رہنے والے نیٹو ممالک موجودہ صورت حال کے ذمہ دار ہیں اور انہی ممالک کو حالات کی درستی کے لیے اقدامات اُٹھانے ہوں گے۔

    روسی صدر نے مزید کہا کہ نیٹو ممالک کو سب سے پہلے جو کام کرنا ضروری ہے وہ افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنا اور طالبان کو حکومت کو ملک کے ترجیحی نوعیت کے سماجی و اقتصادی مسائل کو حل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

    صدر پوٹن نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک، روس اور دیگر ہمسایہ ممالک افغانستان کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور روس، چین کے ساتھ مل کر بحیثیت فریقین بھی یہ کام جاری رکھیں گے۔

    روسی صدر نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور تعصب سے پاک، ہماری سرحدوں سے قریب، پُر امن اور ترقی کی طرف مائل افغانستان کا حصول ہم سب کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

    صدر ولادی میر پوٹن نے کہا کہ افغانستان سے داعش جنگجوؤں کے دیگر ممالک میں داخل ہونے اور کارروائیاں کرنے کا خدشہ موجود ہے۔ طالبان ان دہشت گردوں سے چھٹکارے کی کوششیں کر رہے ہیں اور اس کے لئے قربانیاں بھی دے رہے ہیں۔ ان کی یہ کوشیں ہمارے لئے اہم ہیں۔

    واضح رہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے عالمی والڈے مباحثہ گروپ کے سوچی میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی تھی جہاں چین اور شنگھائی تعاون تنظیم سے افغانستان کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔

  • الحمد للہ: پاکستان نے10 کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کرلیا:اسدعمر

    الحمد للہ: پاکستان نے10 کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کرلیا:اسدعمر

    اسلام آباد :الحمد للہ: پاکستان نے10 کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کرلیا:،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر نے اللہ کا شکربجالاتےہوئے کہاہے کہ الحمدللہ پاکستان نے10 کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کرلیا ،

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اسد عمر کا کہنا ہے کہ انتہائی ضروری ہےایک ڈوز لگوا نے والے دوسری ڈوزبھی لگوائیں اور خود بھی بچیں اپنے ارد گرد رہنے والوں کو بھی محفوظ رکھیں

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحمد للہ آج ملک میں ویکسی نیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوزکرگئی،

    اس حوالے سے وفاقی وزیراسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین 6 کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے لگوائی جبکہ 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد آبادی کی مکمل ویکسی نیشن ہو چکی ہے، 3 کروڑ افرادایک ڈوز لگواچکےہیں. انتہائی ضروری ہےایک ڈوز لگوا نے والے دوسری ڈوزبھی لگوائیں.

    اسدعمر کے ساتھ ساتھ دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں کوویڈ کی 10- کروڑ ویکسینز لگادی گئیں، 10کروڑویکسین لگانےمیں جس نےبھی کرداراداکیااس کاشکرگزارہوں، ہمیں اور بھی لوگوں کو ویکسین لگانے کی ضرورت ہے ، ویکسین لگانے سے متعلق 2021 کے ہدف کو پورا کرنا ہوگا.

  • خنجراب کے نیشنل پارک میں برفانی چیتے کی ایسی ویڈیو جس نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی

    خنجراب کے نیشنل پارک میں برفانی چیتے کی ایسی ویڈیو جس نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی

    خنجراب: خنجراب کے نیشنل پارک میں برفانی چیتے کی ایسی ویڈیو جس نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی ،اطلاعات کے مطابق برفانی چیتے کے عالمی دن پر ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان) کی جانب سے برفانی چیتے کے بچوں کی فوٹیج جاری کردی گئی۔

    ویڈیو میں خنجراب نیشنل پارک کے محفوظ مقام دیہنالہ میں برفانی چیتے کے 2 بچوں کی موجودگی کے نایاب مناظر دکھائے گئے ہیں۔

    یہ نایاب مناظر وائلڈ لائف کے مقامی فوٹوگرافر امتیاز احمد نے اپنے کیمرے سے ریکارڈ کئے جو برفانی چیتے کے ان بچوں کو ان کی پیدائش سے دیکھتے آرہے ہیں۔ قراقرم کی حدود میں مقامی افراد نے برفانی چیتوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق معلومات بھی دی ہیں۔

    پاکستان میں برفانی چیتے کے رہائشی مقامات 80 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر پائےجاتے ہیں۔ برفانی چیتوں کی موجودگی اونچائی پر موجود ان کی رہائشگاہوں کی بہترین ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔

    ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ برفانی چیتے ماحولیاتی نظام کو توازن میں رکھنے کیلئے اہم ہیں، برفانی چیتے کے بچے اب 6 ماہ کے ہوگئے ہیں۔

    دوسری طرف اس ویڈیو کوسوشل میڈیا پربار بار شیئرکیا جارہا ہے، اکثرصارفین کا کہنا ہےکہ اللہ نے پاکستان کوبہت ہی زیادہ خوبصورت قدرتی مناظردیئے ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کےلیے حکومتوں کوکوششیں اور اقدامات کرنے چاہیں

  • چین بچوں کے کھلونوں میں زہریلے کیمیکل لگا کردوسری دنیا کوبھیج رہا ہے:امریکہ کا الزام

    چین بچوں کے کھلونوں میں زہریلے کیمیکل لگا کردوسری دنیا کوبھیج رہا ہے:امریکہ کا الزام

    نیویارک:چین بچوں کے کھلونوں میں زہریلے کیمیکل لگا کردوسری دنیا کوبھیج رہا ہے:امریکہ کا الزام ،اطلاعات کے مطابق امریکہ نے چین پرالزام عائد کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین میں بنے کھلونوں کی ایک کھیپ کو امریکہ میں ضبط کر لیاگیاہے ، ان کھلونوں پر خطرناک کیمیکلز کا لیپ چڑھایا گیا ہے۔ یہ کھلونے بھارت میں بھی بچوں میں بہت مقبول ہیں.

    اس حوالے سے امریکی عہدیداروں نےبتایا کہ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن(سی بی پی) فورس نے حال ہی میں چھٹیوں میں خریداری میں اضافے کے تناظر میں سیسہ ، کیڈیمیم اور بیریم جیسے غیر محفوظ کیمیکلز کی پرت چڑ ھے کھلونے پکڑے گئے ہیں۔ ایسے میں بچوں کے کھلوں کی آن لائن خریداری کرتے وقت الرٹ رہیں ۔

    دوسری طرف اس حوالے سے سرکاری بیان کے مطابق سی بی پی افسر اور کنزیومر پروڈکٹ سیفٹی کمیشن(سی پی ایس سی)کھلونوں کی ابتدائی جانچ 16 جولائی کو ایک کمپلائنس انویسٹی گیٹر نے کی تھی۔ چین سے آئی سات بکسوں کی کھیپ میںلگوری 7 سٹون کے295 پیکٹ شامل تھے ، جو بھارت میں بچوں کا پسندیدہ کھیل ہے۔ اس میں بچے ایک کے اوپر ایک کررکھے گئے سات مربع چکورپتھروںپر ایک گیند کو پھینکتے ہیںاور پتھروں کو گراتے ہیں اور پھر انہیں ایک کے اوپر ایک دوبارہ جماتے ہیں۔

    اسی حوالے سے ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ سی بی پی نے24 اگست کو جانچ کے لئے کھلونوں کے نو نمونے ‘سی’ لیب کو بھیجے تھے ، جس سے معلوم ہوا کہ کھلونوں میں سیسہ ، کیڈیمیم اور بیریم کی پرت چڑھی ہے۔ پرت میں ان کیمیکلز کا استعمال صارفین کی مصنوعات کے لیے محفوظ سطح سے زیادہ کیا جاتاہے۔ اس کے بعد ، 4 اکتوبر کو ، سی بی پی نے کھیپ کو ضبط کرلیا۔ بالٹیمور سی بی پی ، کے ایریا پورٹ ڈائریکٹر ایڈم روٹ مین نے کہا ، "ملک کے بچوں کی صحت ، حفاظت کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور ہمارے تمام صارفین کے تحفظ کے تمام شراکت داروں کی ترجیح ہے۔

  • رات گئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے استعفیٰ دیدیا

    رات گئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے استعفیٰ دیدیا

    اسلام آباد:رات گئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے استعفیٰ دیدیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    لاہور کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے جمشید اقبال کو پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز ملک علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے جس کے بعد اس حلقے پر ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا۔

    انتخابی میدان میں اترنے کے بعد جمشیداقبال چیمہ نے بطور معاون خصوصی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کے ‏عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جمشیداقبال چیمہ نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

    پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن اور ‏‏پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں اپنے امیدوار فائنل نہیں کر سکی ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمشید اقبال چیمہ پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے میدان میں ‏‏اتارا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے ‏‏لیے سیاسی جماعتوں نے سرجوڑ لیے ہیں۔

    خیال رہے کہ 2018ء کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد پرویز ملک نے 89 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار اعجاز چودھری نے 77 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔

  • ٹی ایل پی نے آزادی چوک رات کوقیام کرنے کا اعلان کردیا

    ٹی ایل پی نے آزادی چوک رات کوقیام کرنے کا اعلان کردیا

    لاہور: ٹی ایل پی نے آزادی چوک رات کوقیام کرنے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطاب ق ٹی ایل پی نے اعلان کیا ہے کہ آج رات ناموس رسالت ﷺ لانگ مارچ آزادی چوک (بالمقابل مینار پاکستان) پر قیام کرے گا اور کل صبح بعد نماز فجر دوبارہ یہی سے اپنی منزل اسلام آباد (فیض آباد) کی جانب سفر کا آغاز کیا جائے گا۔

    تحریک لبیک کے زیر اہتمام ناموسِ رسالت ﷺ لانگ مارچ (لاہور تا اسلام آباد) داتا حضور سے روانہ ہونے کے بعد آزادی چوک بالمقابل مینار پاکستان روک دیا گیا،

    رات آزادی چوک پر گزاریں گے اور ان شاءاللہ کل صبح نمازِ فجر کے بعد منزل کی جانب دوبارہ سفر کا آغاز کریں گے۔

    لاہور کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سروس معطل،نوٹیفکیشن بھی جاری،اطلاعات کے مطابق کالعدم ٹی ایل ہی کی طرف سے احتجاجی مظاہروں میں شدت آنے کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پرانٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے ،

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ویسے تو لاہور شہر کے کئی مقامات پراس وقت انٹرنیٹ سروس نہیں ، تاہم جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق ، داتا دربار، شاہدرہ اور روای دریا کے دونوں طرف جنہیں پرانا اورنیا راوی کہا جاتا ہے وہان بھی انٹرنیٹ سروسزمعطل کرنے کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے ،

    ادھر شہر کے دیگرعلاقوں سے بھی کچھ ایسی خبریں مل رہی ہیں کہ احتجاج کے باعث میٹرو سروس بھی بند رہی، علامہ اقبال ٹاؤن ، سمن آباد ، سبزہ زار ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ کی سروس بند رہی,انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ٹی پی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث لاہور ماس ٹرانزٹ اٹھارٹی نے میٹرو بس سروس کو بھی عارضی طور پر بند رکھا،اس سے قبل حکام نے میٹرو بس کا راستہ گجوماتا سے ایم اے او کالج تک محدود کر دیا تھا۔

    راولپنڈی میں بھی حکام کو صدر سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس معطل کرنا پڑی اور ٹی ایل پی کے کارکنوں کی جانب سے متوقع لانگ مارچ کی وجہ سے کنٹینر رکھ کر راستوں کو سیل کرنا پڑا،تاہم اسلام آباد میں بس سروس جاری رہی۔

    ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سیکورٹی اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے جو کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں

  • لاہور کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سروس معطل،نوٹیفکیشن بھی جاری

    لاہور کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سروس معطل،نوٹیفکیشن بھی جاری

    لاہور:لاہور کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سروس معطل،نوٹیفکیشن بھی جاری،اطلاعات کے مطابق کالعدم ٹی ایل ہی کی طرف سے احتجاجی مظاہروں میں شدت آنے کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پرانٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے ،

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ویسے تو لاہور شہر کے کئی مقامات پراس وقت انٹرنیٹ سروس نہیں ، تاہم جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق ، داتا دربار، شاہدرہ اور روای دریا کے دونوں طرف جنہیں پرانا اورنیا راوی کہا جاتا ہے وہان بھی انٹرنیٹ سروسزمعطل کرنے کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے ،

    ادھر شہر کے دیگرعلاقوں سے بھی کچھ ایسی خبریں مل رہی ہیں کہ احتجاج کے باعث میٹرو سروس بھی بند رہی، علامہ اقبال ٹاؤن ، سمن آباد ، سبزہ زار ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ کی سروس بند رہی,انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ٹی پی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث لاہور ماس ٹرانزٹ اٹھارٹی نے میٹرو بس سروس کو بھی عارضی طور پر بند رکھا،اس سے قبل حکام نے میٹرو بس کا راستہ گجوماتا سے ایم اے او کالج تک محدود کر دیا تھا۔

    راولپنڈی میں بھی حکام کو صدر سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس معطل کرنا پڑی اور ٹی ایل پی کے کارکنوں کی جانب سے متوقع لانگ مارچ کی وجہ سے کنٹینر رکھ کر راستوں کو سیل کرنا پڑا،تاہم اسلام آباد میں بس سروس جاری رہی۔

    ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سیکورٹی اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے جو کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں

  • ٹی ایل پی نے ملک بھر میں احتجاج شروع کرنے اعلان کردیا،کراچی میں صورت حال خراب

    ٹی ایل پی نے ملک بھر میں احتجاج شروع کرنے اعلان کردیا،کراچی میں صورت حال خراب

    لاہور:ٹی ایل پی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ٹی ایل پی کی طرف سے پُرامن دھرنا تشدد کی صورت اختیارکرگیاہے اورابھی ابھی بتایا گیا ہے کہ ٹی ایل پی نے ملک بھرمیں احتجاج کی کال دے دی ہے

    ادھراس حوالے سے یہ بھی صورت حال سامنے آئی ہے کہ ٹی ایل پی کی طرف سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے وہ اپنے جانحق ہونے والے کارکنان کی لاشیں بھی اسلام آباد لے کرجائیں گے

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس وقت ٹی ایل پی نے سیکورٹی اداروں سے ٹکرانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے قافلے میں شامل لوگ بہت زیادہ خوف زدہ بھی ہیں

    ادھر دوسری طرف ٹی ایل پی سے مذاکرات ناکام:سیکورٹی اداروں کوالرٹ رہنے کا حکم،رات گئے کچھ بھی ہوسکتا ہے،اطلاعات کے مطابق اس وقت ٹی ایل پی کا قافلہ داتا دربار سے چل پڑا ہے اورساتھ ہی سیکورٹی اداروں کو سختی سے حکم دیا گیا ہےکہ وہ الرٹ رہیں ان کو رات کو مزید احکامات دیئے جاسکتے ہیں

    اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ تمام ترکوششوں کے باوجود تحریک لبیک پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور نا کام رہا ہے

    یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد پاک فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں موبائل فون سروس کل بند رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ تحریک لبیک کے خلاف رات گئے ہنگامی بنیادوں پر ٹارگٹڈ آپریشن تیز کیاجاسکتا ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی مارچ:قافلہ داتا دربارسےشاہدرہ کی طرف چل پڑا ،اطلاعات کے مطابق ٹی ایل پی کا قافلہ داتا دربار سے چل پڑا ہے اوراس کی اگلی منزل شاہدرہ کا چوک ہیں جہاں سے جی ٹی روڈ پرمنزل موجزن ہوتی ہے،

    ذرائع کے ماطبق اس وقت قافلہ بڑی تیزی سے رواں دواں ہے اورکارکنان بڑے جزباتی انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں‌

    ادھر اس سے پہلے پولیس کے دواہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات تھیں مگراس کے ساتھ ہی تحریک لبیک نے بھی یہ دعویٰ کیاتھاکہ ان کے دو کارکن شید ہوچکےہیں

    اس حوالے سے ترجمان ساجد سیفی کا کہنا تھا کہ ‏رینجرز اور پولیس کی طرف سے طاقت کا بدترین استعمال کیا گیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناموس رسالت مارچ کے درجنوں شرکاء ایسے پڑے ہیں جنکی سانسیں نہیں چل رہیں،

    ترجمان ساجد سیفی کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز زخمی مظاہرین کو ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت بھی نہیں دے رہی

    ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مظاہرین کی گاڑیوں کے نیچے آکر پولیس اہلکاروں کی شہادت کا الزام بے بنیاد ہے، مظاہرین کے پاس تو گاڑیاں ہی نہیں تھیں، پولیس پراپیگنڈا کر رہی ہے، ترجمان ساجد سیفی

    اس سے پہلے طلاعات کے مطابق ٹی ایل پی احتجاج کے باعث لاہور میں سڑکیں بلاک ہوگئیں جبکہ مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، احتجاج کے دوران ڈیوٹی کرتے ہوئے 2پولیس اہلکاروں پرٹی ایل پی کے کارکنوں نے گاڑی چڑھاتے ہوئے ان کو شہید کردیا

    شہید ہونے والوں میں ہیڈکانسٹیبل ایوب اور کانسٹبل خالد جاوید شامل، جن میں ایک خالد جاوید چوکی میئو گارڈن جبکہ ایوب تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھا

    رجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پولیس پر بہت زیادہ پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے ایوب اور خالد دونوں اہلکار شہید ہوگئے

    رجمان آپریشنز ونگ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ متعدد اہلکار زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔شرکاء کی جانب سے پولیس پر پٹرول بم بھی گرائے گئے۔ توڑ پھوڑ،ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے پولیس نے روکا۔

    ترجمان آپریشنز ونگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم کی جانب سے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال،پتھراؤبھی کیا۔

    ترجمان آپریشنز ونگ کہتے ہیں‌کہ ریاستی رٹ کو قائم کرنے والوں اہلکار اپنے فرائض کیلئے ڈٹ کے کھڑے ہیں۔پولیس تشدد کے باوجود تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر رہی ہے

  • ٹی ایل پی سے مذاکرات ناکام:سیکورٹی اداروں کوالرٹ رہنے کا حکم،رات گئے کچھ بھی ہوسکتا ہے

    ٹی ایل پی سے مذاکرات ناکام:سیکورٹی اداروں کوالرٹ رہنے کا حکم،رات گئے کچھ بھی ہوسکتا ہے

    لاہور:ٹی ایل پی سے مذاکرات ناکام:سیکورٹی اداروں کوالرٹ رہنے کا حکم،رات گئے کچھ بھی ہوسکتا ہے،اطلاعات کے مطابق اس وقت ٹی ایل پی کا قافلہ داتا دربار سے چل پڑا ہے اورساتھ ہی سیکورٹی اداروں کو سختی سے حکم دیا گیا ہےکہ وہ الرٹ رہیں ان کو رات کو مزید احکامات دیئے جاسکتے ہیں

    اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ تمام ترکوششوں کے باوجود تحریک لبیک پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور نا کام رہا ہے

    یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد پاک فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں موبائل فون سروس کل بند رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ تحریک لبیک کے خلاف رات گئے ہنگامی بنیادوں پر ٹارگٹڈ آپریشن تیز کیاجاسکتا ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی مارچ:قافلہ داتا دربارسےشاہدرہ کی طرف چل پڑا ،اطلاعات کے مطابق ٹی ایل پی کا قافلہ داتا دربار سے چل پڑا ہے اوراس کی اگلی منزل شاہدرہ کا چوک ہیں جہاں سے جی ٹی روڈ پرمنزل موجزن ہوتی ہے،

    ذرائع کے ماطبق اس وقت قافلہ بڑی تیزی سے رواں دواں ہے اورکارکنان بڑے جزباتی انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں‌

    ادھر اس سے پہلے پولیس کے دواہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات تھیں مگراس کے ساتھ ہی تحریک لبیک نے بھی یہ دعویٰ کیاتھاکہ ان کے دو کارکن شید ہوچکےہیں

    اس حوالے سے ترجمان ساجد سیفی کا کہنا تھا کہ ‏رینجرز اور پولیس کی طرف سے طاقت کا بدترین استعمال کیا گیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناموس رسالت مارچ کے درجنوں شرکاء ایسے پڑے ہیں جنکی سانسیں نہیں چل رہیں،

    ترجمان ساجد سیفی کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز زخمی مظاہرین کو ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت بھی نہیں دے رہی

    ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مظاہرین کی گاڑیوں کے نیچے آکر پولیس اہلکاروں کی شہادت کا الزام بے بنیاد ہے، مظاہرین کے پاس تو گاڑیاں ہی نہیں تھیں، پولیس پراپیگنڈا کر رہی ہے، ترجمان ساجد سیفی

    اس سے پہلے طلاعات کے مطابق ٹی ایل پی احتجاج کے باعث لاہور میں سڑکیں بلاک ہوگئیں جبکہ مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، احتجاج کے دوران ڈیوٹی کرتے ہوئے 2پولیس اہلکاروں پرٹی ایل پی کے کارکنوں نے گاڑی چڑھاتے ہوئے ان کو شہید کردیا

    شہید ہونے والوں میں ہیڈکانسٹیبل ایوب اور کانسٹبل خالد جاوید شامل، جن میں ایک خالد جاوید چوکی میئو گارڈن جبکہ ایوب تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھا

    رجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پولیس پر بہت زیادہ پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے ایوب اور خالد دونوں اہلکار شہید ہوگئے

    رجمان آپریشنز ونگ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ متعدد اہلکار زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔شرکاء کی جانب سے پولیس پر پٹرول بم بھی گرائے گئے۔ توڑ پھوڑ،ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے پولیس نے روکا۔

    ترجمان آپریشنز ونگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم کی جانب سے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال،پتھراؤبھی کیا۔

    ترجمان آپریشنز ونگ کہتے ہیں‌کہ ریاستی رٹ کو قائم کرنے والوں اہلکار اپنے فرائض کیلئے ڈٹ کے کھڑے ہیں۔پولیس تشدد کے باوجود تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر رہی ہے

  • جہلم میں سکول کی دیوارگرگئی:2 طالب علم جاںبحق:20 زخمی:ذمہ دار کون؟

    جہلم میں سکول کی دیوارگرگئی:2 طالب علم جاںبحق:20 زخمی:ذمہ دار کون؟

    جہلم :جہلم میں سکول کی دیوارگرگئی:2 طالب علم جاںبحق:20 زخمی:ذمہ دار کون؟،اطلاعات کےمطابق جہلم میں ایک سکول کی دیوار گرنے سے دو طالب علم جانبحق جبکہ 16 طالب زخمی ہوگئے ہیں

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان طالب علمون کےساتھ ساتھ 4 اساتذہ بھی زخمی ہوگئے ہیں ،اس واقعہ کے بعد یہ خبریں عام ہوگئیں کہ اپنے اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ،

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہر جہلم میں اسکول میں ایک پروگرام کی ریہرسل
    جاری تھی کہ سکول کی دیوار گئی جس کی زد میں 2بچے جاں بحق، 16 زخمی ہو گئے

    ذرائع کے مطابق کچھ بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔

    دوسری طرف سوشل میڈیا پرایک سوال بڑی تیزی سے گردش کررہا ہے کہ اگر یہ حال سکول کی عمارتوں کا ہے توپھرتو والدین شاید اپنے بچوں کوتعلیمی اداروں مین بھیجنے سے رہے

    بعض نے تویہ بھی کہا ہے کہ اس کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ، بعض نے کہاہے کہ پرائیویٹ سکولز بھاری فیسیں تو لے لیتے ہیں مگروہ طالب علم اوراستاد کی جان کی حفاظت کے معاملے میں بہت کمزور اورغیرذمہ دار ہوتے ہی

    بعض نے توکہا ہے اس کے مالک کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور دو ہلاک بچوں کے قتل کا مقدمہ بھی ان پردرج ہونا چاہیے تاکہ کل کو کوئی ایسی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے