Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نمیبیا، آئرلینڈ کو ہراکر سپر 12 میں داخل ہوگیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نمیبیا، آئرلینڈ کو ہراکر سپر 12 میں داخل ہوگیا

    ابوظہبی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نمیبیا، آئرلینڈ کو ہراکر سپر 12 میں داخل ہوگیا،اطلاعات کے مطاابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں نمیبیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا اور گروپ 2 میں جگہ بنالی جہاں پاکستان بھی موجود ہے۔

    جمعے کے روز کھیلے گئے فرسٹ راؤنڈ کے پہلے میچ میں آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔

    ابوظہبی سے کرکٹ ذرائع کے مطابق آئر لینڈ کی جانب سے پال اسڑلنگ 38 اور کیون اوبرائن 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    جواب میں نمیبیا نے 126 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور یوں وہ سپر 12 مرحلے میں پہنچ گیا۔

    ورلڈ کپ: سپر 12 میں پاکستان کے گروپ میں دونوں کمزور ٹیمیں آنے کا امکان

    نمیبیا کی جانب سے کپتان اراسمس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اس کے علاوہ ڈیوڈ ویزے نے 28 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں مدد کی۔

    نمیبیا سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 میں شامل ہوگیا ہے جہاں پہلے ہی پاکستان، بھارت، اسکاٹ لینڈ، افغانستان اور نیوزی لینڈ موجود ہیں۔

    پہلے راؤنڈ میں آج دوسرا میچ سری لنکا اور نیدرلینڈ کے درمیان جاری ہے تاہم سری لنکا پہلے کی سپر 12 کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے اور گروپ 1 کا حصہ ہے۔

    گروپ 1 میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور سری لنکا شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے۔

  • پاکستان جیت سکتا ہے:ساروگنگولی:-بھارتی ٹیم فیورٹ، ٹی 20 میں کچھ بھی ہوسکتا ہے:بابراعظم

    پاکستان جیت سکتا ہے:ساروگنگولی:-بھارتی ٹیم فیورٹ، ٹی 20 میں کچھ بھی ہوسکتا ہے:بابراعظم

    نئی دہلی :پاکستان جیت سکتا ہے:بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی پیشن گوئی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بطور کھلاڑی کبھی پاک بھارت میچ کا پریشر نہیں لیا۔

    سارو گنگولی نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان ٹیم حاوی رہتی تھی لیکن آج کل بھارتی ٹیم اچھی فارم میں ہے ۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی نے کہا ہےکہ ورلڈ کپ میں بھارت کا ریکارڈ پاکستان کے خلاف اچھا ہے لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ ہر وقت بھارت ہی بڑے ایونٹس جیتے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت میچز میں سب سے زیادہ دباؤ ٹکٹوں کی مانگ کا ہوتا ہے۔

    دوسری طرف غیر ملکی خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے تک مجھے ٹیم سے متعلق کچھ خدشات تھے،لیکن حالیہ تبدیلیوں کے بعد ہماری ٹیم بہترین کمبی نیشن بن گئی ہے۔

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے 24اکتوبر کو پاک بھارت بڑے ٹاکرے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے سینئر کھلاڑی کئی سال بھارت کے خلاف کھیلتے رہے ہیں، بھارتی ٹیم فیورٹ ہے لیکن ٹی 20 میں کچھ بھی ہوسکتا ہے جبکہ امارات کے کنڈیشن سے ہم واقف ہیں جو ہمیں سوٹ کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

  • آرمی چیف سے جاپان کے سفیر کی ملاقات:اہم معاملات اہم بات چیت

    آرمی چیف سے جاپان کے سفیر کی ملاقات:اہم معاملات اہم بات چیت

    راولپنڈی :آرمی چیف سے جاپان کے سفیر کی ملاقات:اہم معاملات اہم بات چیت،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر کونینوری مٹسوڈا کی ملاقات ہوئی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس میں مختف شعبوں میں دو طرفہ تعاون، خطے کی مجموعی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں جاپانی سفیر کونینوری مٹسوڈا کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جاپانی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ جاپانی سفیر نے کامیاب انخلاء آپریشنز کی بھی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاپانی سفیر نے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بہتر بنانے پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • میران شاہ:دہشتگردوں کے خلاف آپریشن،پاک فوج کے2جوان شہید،1دہشتگرد جہنم واصل

    میران شاہ:دہشتگردوں کے خلاف آپریشن،پاک فوج کے2جوان شہید،1دہشتگرد جہنم واصل

    راولپنڈی: شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے جبکہ 1دہشتگرد کو جہنم واصل کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس دوران دہشتگردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کردی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشتگرد مارا گیا جبکہ دو جوان شہیدہوگئے،دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں 34 سالہ نائیک خلیل اور 21 سالہ سپاہی شاکر اللہ شامل ہیں جبکہ نائیک خلیل کا تعلق کوہاٹ سے اور سپاہی شاکر اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

  • ٹی ایل پی مارچ:قافلہ داتا دربارسےشاہدرہ کی طرف چل پڑا

    ٹی ایل پی مارچ:قافلہ داتا دربارسےشاہدرہ کی طرف چل پڑا

    لاہور:ٹی ایل پی مارچ:قافلہ داتا دربارسےشاہدرہ کی طرف چل پڑا ،اطلاعات کے مطابق ٹی ایل پی کا قافلہ داتا دربار سے چل پڑا ہے اوراس کی اگلی منزل شاہدرہ کا چوک ہیں جہاں سے جی ٹی روڈ پرمنزل موجزن ہوتی ہے،

    ذرائع کے ماطبق اس وقت قافلہ بڑی تیزی سے رواں دواں ہے اورکارکنان بڑے جزباتی انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں‌

    ادھر اس سے پہلے پولیس کے دواہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات تھیں مگراس کے ساتھ ہی تحریک لبیک نے بھی یہ دعویٰ کیاتھاکہ ان کے دو کارکن شید ہوچکےہیں

    اس حوالے سے ترجمان ساجد سیفی کا کہنا تھا کہ ‏رینجرز اور پولیس کی طرف سے طاقت کا بدترین استعمال کیا گیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناموس رسالت مارچ کے درجنوں شرکاء ایسے پڑے ہیں جنکی سانسیں نہیں چل رہیں،

    ترجمان ساجد سیفی کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز زخمی مظاہرین کو ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت بھی نہیں دے رہی

    ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مظاہرین کی گاڑیوں کے نیچے آکر پولیس اہلکاروں کی شہادت کا الزام بے بنیاد ہے، مظاہرین کے پاس تو گاڑیاں ہی نہیں تھیں، پولیس پراپیگنڈا کر رہی ہے، ترجمان ساجد سیفی

    اس سے پہلے طلاعات کے مطابق ٹی ایل پی احتجاج کے باعث لاہور میں سڑکیں بلاک ہوگئیں جبکہ مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، احتجاج کے دوران ڈیوٹی کرتے ہوئے 2پولیس اہلکاروں پرٹی ایل پی کے کارکنوں نے گاڑی چڑھاتے ہوئے ان کو شہید کردیا

    شہید ہونے والوں میں ہیڈکانسٹیبل ایوب اور کانسٹبل خالد جاوید شامل، جن میں ایک خالد جاوید چوکی میئو گارڈن جبکہ ایوب تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھا

    رجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پولیس پر بہت زیادہ پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے ایوب اور خالد دونوں اہلکار شہید ہوگئے

     

     

    رجمان آپریشنز ونگ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ متعدد اہلکار زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔شرکاء کی جانب سے پولیس پر پٹرول بم بھی گرائے گئے۔ توڑ پھوڑ،ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے پولیس نے روکا۔

    ترجمان آپریشنز ونگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم کی جانب سے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال،پتھراؤبھی کیا۔

    ترجمان آپریشنز ونگ کہتے ہیں‌کہ ریاستی رٹ کو قائم کرنے والوں اہلکار اپنے فرائض کیلئے ڈٹ کے کھڑے ہیں۔پولیس تشدد کے باوجود تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

    لاہور میں کالعدم جماعت کی جانب سے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ اورٹریفک کی آمدورفت بری طرح متاثر ہے جبکہ 6 مقامات پر انٹرنیٹ سروس معطل ہے جن میں سمن آباد، سبزہ زار، شیرا کوٹ، نواں کوٹ ،اقبال ٹاؤن،گلشن راوی کے علاقے شامل ہیں۔

    بابو صابو سے سکیم، سکیم موڑ سے یتیم خانہ ٹریفک کےلئے بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ادھر اطلاعات ہیں کہ کالعدم تحریک لبیک کےکارکنان داتا دربار پہنچ چکے ہیں اوراب ان کی اگلی منزل اسلام آباد ہے ، دوسری طرف اس وقت اس علاقے میں سخت خوف وہراس ہے اورلوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں‌

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرنے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کو گرفتار کریں گے جبکہ کالعدم جماعت کے کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکیں گے۔

    دوسری جانب کالعدم تنظیم کے احتجاج کے معاملے پر جڑواں شہروں کی پولیس نے فیض آباد انٹرچینچ کو چاروں اطراف سے بلاک کر دیا اور کنٹینروں کے دونوں اطراف مٹی کے ڈھیر لگا دیئے گئے ہیں جبکہ پولیس کے 4500 سے زائد اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

    ادھر باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق تحریک لبیک نے مذاکرات میں پنجاب حکومت سے گرفتار افراد کی رہائی،تنظیم سے پابندی کا خاتمہ اور فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کا مطالبہ کیا.

    جس پر پنجاب حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اضلاع میں گرفتار کارکنان کو رہا کر سکتے ہیں پہلے بھی کئے تھے تا ہم تحریک لبیک پرسے پابندی ختم کرنا یہ وفاق کر سکتی ہے، فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کا معاملہ بھی وفاق ہی دیکھ سکتا ہے یہ پنجاب حکومت کے بس کی بات نہیں جس پر تحریک لبیک کی جانب سے کہا گیا کہ پھر ہم اسلام آباد ہی جائیں گے اور اپنے مطالبات منوا کر آئیں گے

  • تحریک  لبیک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ٹکراو:شیلنگ،سیکڑوں کارکنان متاثر

    تحریک لبیک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ٹکراو:شیلنگ،سیکڑوں کارکنان متاثر

    لاہور:تحریک لبیک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ٹکراو: شیلنگ،سیکڑوں کارکنان متاثر،اطلاعات کےمطابق لاہور پھر ایک مرتبہ میدان جنگ بن چکا ہے اوراس وقت لاہورسول سیکرٹریٹ کے سامنے پولیس اور لیبک کے کارکنون کے درمیان سخت جھڑپوں کی اطلاعات ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک طرف حکومت کی طرف سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں تو دوسری طرف پولیس ان کوششوں پرپانی پھیر رہی ہے،

    ادھر باغی ٹی وی کے مطابق تحریک لبیک کے پرامن مارچ پر تاریخ کی بدترین شیلنگ ایم اے او کالج پل پر چاروں اطراف سے پولیس کے ساتھ ٹکراوہورہا ہے

    ذرائع کے مطابق اس شیلنگ سے لبیک کے 500 کے قریب کارکنان شدید زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی بے ہوش اور 15 کی حالت بڑی حساس بتائی جارہی ہے

    دوسری طرف اس حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے مرکزی شوریٰ کا کہناہے کہ دنیا دیکھ لے ہم بات ناموس رسالت کی کرتے ہیں اسلئے ہمارے ساتھ یوں ظلم ہوتا ہے،

    مجلس شوری کے مرکزی قائدین کا کہنا تھا کہ جو آج اس ظلم پہ چپ ہیں ان کیلئے رسولﷲﷺ کا فرمان ہے جس نے ظالم کا ساتھ دیا یہ جانتے ہوئے کہ وہ ظالم ہے پس وہ ایمان سے نکل گیا

    ادھر دوسری طرف باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق تحریک لبیک نے مذاکرات میں پنجاب حکومت سے گرفتار افراد کی رہائی،تنظیم سے پابندی کا خاتمہ اور فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کا مطالبہ کیا جس پر پنجاب حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اضلاع میں گرفتار کارکنان کو رہا کر سکتے ہیں پہلے بھی کئے تھے تا ہم تحریک لبیک پرسے پابندی ختم کرنا یہ وفاق کر سکتی ہے، فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کا معاملہ بھی وفاق ہی دیکھ سکتا ہے یہ پنجاب حکومت کے بس کی بات نہیں جس پر تحریک لبیک کی جانب سے کہا گیا کہ پھر ہم اسلام آباد ہی جائیں گے اور اپنے مطالبات منوا کر آئیں گے

    سرور سیفی رہنما تحریک لبیک پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم ہرحال میں داتا دربار سلامی دیں گے اس کے بعد قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگا

  • کہاں پاکستان کی شمائلہ رحمانی اورکہاں بل گیٹس:انسٹا گرام پرویڈیو نے سب راز بتا دیئے

    کہاں پاکستان کی شمائلہ رحمانی اورکہاں بل گیٹس:انسٹا گرام پرویڈیو نے سب راز بتا دیئے

    نیویارک:کہاں پاکستان کی شمائلہ رحمانی اورکہاں بل گیٹس:انسٹا گرام پرویڈیو نے سب راز بتا دیئے،اطلاعات کے مطابق آئی ٹی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس نے پاکستانی خاتون پولیو ورکر ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر دی.

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس پاکستان کی خاتون پولیو ورکر شمائلہ رحمانی کے بلند حوصلے کے معترف دکھائی دے رہے ہیں.

    مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں پولیو ورکر شمائلہ رحمانی انسداد پولیو مہم کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاتی دکھائی دیتی ہیں.

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bill Gates (@thisisbillgates)

    بل گیٹس نے شمائلہ رحمانی کی پولیو کے خاتمے کے لیے خدمات کے اعتراف میں ان کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کر دی۔ بِل گیٹس نے شمائلہ رحمانی کا تعارف بھی کرایا، انھوں نے لکھا شمائلہ رحمانی پاکستانی پولیو ویکسنیٹر ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں کہ ان کی کمیونٹی کا ہر بچہ اس بیماری سے محفوظ رہے۔

    مائیکروسافٹ کے بانی نے لکھا کہ شمائلہ اس مہم کے دوران زیادہ تر ایسے خاندانوں سے ملیں جو چاہتے تھے کہ ان کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگیں، لیکن کچھ ایسے والدین بھی ملے جنھوں نے خوف یا معلومات کی کمی کی وجہ سے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین دینے سے انکار کیا، لیکن شمائلہ ہمت نہیں ہارتیں۔

    انسداد پولیو مہم کے لیے بنائی جانے والی اس ویڈیو میں شمائلہ نے پاکستان میں مہم کے دوران پیش آنے والے واقعات اور مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے گفتگو کی۔

  • بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری،مشکل کے بعد آسانی ،اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں

    بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری،مشکل کے بعد آسانی ،اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں

    اسلام آباد: بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری،مشکل کے بعد آسانی ،اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق آج وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا.

    ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے اپنے بیان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ یہ سرمایہ کاری آئندہ 3 سال میں این ٹی ڈی سی کے ذریعے کی جائے گی.

     

     

    حماد اظہرکا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے بعد قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا،قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2023 میں 28 ہزار 750 میگاواٹ ہوجائے گی جبکہ قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2024 میں 31 ہزار 500 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی.

    وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ سال 2018 میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت 20 ہزار 811 میگاواٹ تھی.

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ارکان کی عدم دلچسپی:آنا ہی چھوڑدیا

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ارکان کی عدم دلچسپی:آنا ہی چھوڑدیا

    اسلام آباد(محمداویس)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ارکان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے آنا چھوڑدیا،کورم نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹی کااجلاس نہ ہوسکا،ای ڈی پمز نے کمیٹی کوبتایاکہ پمزمیں ڈینگی کے گزشتہ روز 500مریض ایمرجنسی میں آئے 50ایڈمیٹ کئے جبکہ 100بیڈزڈینگی کے لیے مختص کردیئے ہیں ۔

    جمعہ کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے لیے چیرمین راناتنویرکمیٹی میں آئے جبکہ ارکان میں سے سینیٹر مشاہدحسین سیداور شاہدہ اخترعلی کے علاو ہ کوئی کمیٹی میں نہیں آیا کمیٹی میں وزارت نیشنل ہیلتھ کے آڈٹ پیروں کاجائزہ لیاجاناتھاکمیٹی میں کل ارکان کی تعداد 29 ہے جس میں سے چیرمین سمیت تین ارکان کمیٹی اجلاس میں آئے جبکہ کورم کے لیے 8ارکان کی ضرورت ہوتی ہے

    اس موقع پر راناتنویر نے کہا جبکہ قومی اسمبلی کااجلاس ہورہاہوتو کمیٹی کااجلاس آئندہ نہیں رکھاجائے گا ارکان کمیٹی میں نہیں آتے ہیں شاہد اخترعلی نے کہاکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی کوئی نہیں ہے کہ وہاں سے ارکان کوبلاکرکورم مکمل کیاجاسکے ۔

    اس دوران غیررسمی گفتگو کے دوران ارکان نے دینگی کی صورت حال کے حوالے سے ای ڈی پمزہسپتال ڈاکٹراعجاز قدیر سے پوچھ جس پر انہوں نےبتایاکہ پمزہسپتال میں ڈینگی کے گزشتہ روزجمعرات کو 500مریض ایمرجنسی میں آئے جن میں سے50 مریضوں کوہسپتال میں داخل کیاگیا

    پمز میں 100بیڈزڈینگی کے لیے مختص کردیئے ہیں  سب سے زیادہ کیس آئی ایٹ آئی نائین اور غوری ٹاؤن سے آرہےہیں جہاں سے مریض آتاہے وہاں پر مقامی انتظامیہ ڈینگی کاسپرے کردیتی ہے ۔

    ڈینگی کااعلاج آسان ہے مگر جب مریض کے پلیٹ لیٹس کم ہوجائیں تو اس وقت مریض کو ہسپتال کی ضرورت ہوتی ہے ۔انتظار کے باوجودکمیٹی ارکان کے نہ آنے پر چیرمین کمیٹی نے اجلاس ملتوی کردیا۔

  • راستے بند،مریض تنگ،حکومت نے لاہور داخل ہونے والوں کوخبردارکردیا

    راستے بند،مریض تنگ،حکومت نے لاہور داخل ہونے والوں کوخبردارکردیا

    لاہور:راستے بند،مریض تنگ،حکومت نے لاہور داخل ہونے والوں کوخبردارکردیا ،اطلاعات کے مطابق اس بار پھر ٹی ایل پی کے احتجاجی دھرنے نے جہاں اہل لاہورکی زندگیاں مشکل میں ڈال دی ہیں وہاں لاہورکوآنے والے مہمانوں اوربے بس انسانوں کے لیے بھی بہت سی تکالیف میں مبتلا کردیا ہے

    ذرائع کے مطابق انہیں حالات کے پیش نظرحکومت نے لاہورکی طرف سفر کرنے کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

    اسی حوالے سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ لاہور کی طرف سفر سے گریز کریں ، ادھرانتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہےکہ دھرنے کی وجہ سےموٹر وے فیض پور انٹر چینج ،بابو صابو انٹر چینج بند کردیے گئے ہیں.ٹریفک کو ٹھوکر نیاز بیگ کی جانب سے ایم ٹو بجھوایا جارہا ہے،راوی ٹول پلازہ کو احتجاج کی صورتحال میں متوقع بند کیا جاسکتا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے پر سفر کرنے کے لیے ایڈوائزری کی.

    اطلاعات کے مطابق فیض پورانٹرچینج ،کو کنٹینر لگا کر بلاک کردیا گیا ہے جبکہ بابو صابو انٹرچینج کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند ہیں،۔شہری موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے موٹر پولیس کی ہیلپ لائن سے ضرور رابطہ کریں۔

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے روزبروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی جین مندر پہنچی اور حکومت مخالف احتجاجی جلسے میں شریک ہوئیں،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پارٹی پرچم اٹھائے رکھے اور حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے ، لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ،

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان حالات میں‌ اشیاء ضروریہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، حکومت کا تخت الٹنے تک یہ احتجاجی ریلیوں اور جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ سے قبل متعدد کارکنان کی گرفتاریوں کی اطلاع ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد کی اہم شاہراہیں بند کر رکھی ہیں، دوسری طرف پی ڈی ایم نے بھی آج نماز جمعہ کے بعد مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔

    ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعلٰی عثمان بزدار کی طرف سے مذاکراتی ٹیم ٹی ایل پی سے رابطے میں ہے اورکسی بھی وقت ان مذاکرات کے حوالے سے اچھی خبرآسکتی ہے