Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت: میلادالنبی کے جلوس پر پولیس کا لاٹھی چارج

    بھارت: میلادالنبی کے جلوس پر پولیس کا لاٹھی چارج

    مدھیہ پردیش:بھارت: میلادالنبی کے جلوس پر پولیس کا لاٹھی چارج،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس اورہندودہشت گردوں نے عید میلادالبنی کے جلوس میں شامل مسلمانوں پرسخت تشدد کیا ہے ،

    ذرائع کے ماطبق مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے سڑک سے عیدمیلاد البنی کے پرامن جلوس کوگزرنے سے روکا۔مسلمانوں کی طرف سے باربار درخواست کے باوجود بھی بھارتی پولیس کوکوئی ترس آیا نہ بھاری پولیس نے اس جلوس کا احترام کیا ،

    اس موقع پر ہندوانتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں پرسخت حملے ہوئے اورہندودہشتگردوں نے بہت زیادہ تشدد کیا ،اس موقع پر پولیس ساتھ مل گئی جیسا کہ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے ،

     

    ادھر ذرائع کےمطابق اس موقع پر ایک طرف ہندودہشت گردوں کی طرف سے مسلمانوں پر لاٹھیوں اورڈنڈوں سے حملے جاری تھے تودوسری طرف پولیس بھی لاٹھی چارج کے ذریعے مسلمانوں کو ٹارچر کررہی تھی ۔

    ادھر مدھیہ پردیش سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر پولیس اہلکار مسلمانوں کی داڑھیاں کھینچتتے رہے اوربالوں سے پکڑ کرزمین پرگھسیٹتے رہے

    یاد رہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مسلمان خاندان کو ہندو اکثریتی گاؤں نہ چھوڑنے پر ہندو انتہا پسندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تشدد کا نشانہ بننے والے مسلم خاندان نے الزام لگایا ہے کہ ان پر انتہا پسندوں کے ہجوم نے 9 اکتوبر کی رات کو حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حملے کی وجہ ان کا ہندو اکثریتی گاؤں پیوڈے نہ چھوڑنا تھی۔

    پولیس سپرنٹنڈنٹ مہیش چندر جین نے مسلمان خاندان کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاؤں میں ہونے والے جھگڑے میں 7 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 1 مسلم خاندان کے 5 افراد اور 2 ہندو بھی شامل ہیں۔

  • پاکستان کی قسمت کا فیصلہ:ایف اے ٹی ایف نے آئندہ سال تک لٹکا کرپاکستان کوگروی رکھ لیا

    پاکستان کی قسمت کا فیصلہ:ایف اے ٹی ایف نے آئندہ سال تک لٹکا کرپاکستان کوگروی رکھ لیا

    پیرس :پاکستان کی قسمت کا فیصلہ:ایف اے ٹی ایف نے آئندہ سال تک لٹکا کرپاکستان کوگروی رکھ لیا،اطلاعات کےمطابق ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ اجلاس آج سے 31 اکتوبر تک پیرس میں ہوگا جس میں پاکستان کی جانب سے ٹیرر فنانسنگ سمیت کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔

    پاکستانی اسٹیٹس میں تبدیلی سے متعلق فنانسل ایکشن ٹاسک (ایف اے ٹی ایف) فورس فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے والے تین روزہ اجلاس میں اپنی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹس میں تبدیلی کا فیصلہ اپریل 2022 تک کئے جانے کا امکان ہے لیکن اس سے قبل فیٹف پاکستان کے زمینی حقائق اور قانون سازی پر عمل درآمد کا جائزہ لے گا اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنا ہے یا نہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر اب تک 26 پر نکات پر عمل کیا ہے جب کہ اے پی جی کی چالیس میں سے پینتس سفارشات پر بھی عمل کیا ہے

    یاد رہے کہ اس سال فروری میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو رواں سال جون تک گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف اےٹی ایف نے پاکستان کوبقیہ 3 نکات پر عمل کرنےکے لیے4 ماہ کی مہلت دی تھی ۔ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے، جون تک پاکستان تمام 27 نکات پر عمل درآمد کرے۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ ٹیرر فنانسنگ کےضمن میں خامیاں پائی گئی ہیں۔صدر ایف اے ٹی ایف ڈاکٹر مارکس پلیئر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اچھی پیش رفت کی ہے، ٹیرر فنانسنگ کےضمن میں خامیاں پائی گئی ہیں۔

    ڈاکٹر مارکس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اعلیٰ سطح پر ایکشن پلان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے، اس وقت پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ 4 ماہ بعد پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کی تصدیق کریں گے، دیکھیں گے کہ پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کتنا پائیدار ہے

  • ہائپرسونک میزائل کا تجربہ نہیں کیا،بلکہ اس سے بھی طاقتورچیزکا تجربہ کیا ہے:چین

    ہائپرسونک میزائل کا تجربہ نہیں کیا،بلکہ اس سے بھی طاقتورچیزکا تجربہ کیا ہے:چین

    بیجنگ : ہائپرسونک میزائل کا تجربہ نہیں کیا،بلکہ اس سے بھی طاقتورچیزکا تجربہ کیا ہے:اطلاعات کے مطابق چین نے حال ہی میں ہائپرسونک میزائل کے تجربے سے متعلق رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے اس نے خلائی جہاز کا تجربہ کیا تھا تاکہ دوبارہ استعمال کے قابل ٹیکنالوجیز کا ٹرائل کیا جاسکے۔

    اسی حوالے سے ’فنانشل ٹائمز’ نے رپورٹ کیا تھا کہ بیجنگ نے اگست میں جوہری صلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ کیا تھا جس نے ’لو اوربٹ‘ میں دنیا کے گرد چکر لگایا اور اپنے ہدف سے کچھ دور جاگرا۔

    جریدے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائپرسونک میزائل لانگ مارچ راکٹ کے ذریعے چلایا گیا اور اس کا تجربہ خفیہ رکھا گیا۔

    تاہم چین نے ان اطلاعات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشق دوبارہ استعمال کے قابل ٹیکنالوجی کی تھی جس سے خلائی جہاز کے لانچنگ اخراجات کم کر سکتی ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے صحافیوں کو بتایا کہ ’میری معلومات کے مطابق یہ تجریہ معمول کے خلائی طیارے کا تھا جس سے دوبارہ استعمال کے قابل خلائی طیاروں کی ٹیکنالوجی آزمائی جاتی ہے’۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے نے کہا کہ یہ عمل انسانوں کی جانب سے خلا کو پُرامن انسانی مقاصد کے لیے استعمال کرنے میں آسانی فراہم کرے گا’۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ ایف ٹی کی خبر غلط ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ژاؤ لیجیان کا کہنا تھا کہ ’جی، یہ خبر غلط ہے‘۔چین کے ساتھ ساتھ امریکا، روس اور دیگر پانچ ممالک ہائپرسونک ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں۔

    ہائپر سونک میزائل آواز کی رفتار سے 5 گنا سے زائد سے فاصلہ طے کر سکتے ہیں اور بیلسٹک میزائل کی طرح جوہری وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    تاہم بیلسٹک میزائل سطح سے بہت بلند ہونے کے بعد گھوم کر ہدف پر پہنچتے ہیں جبکہ ہائپرسونک میزائل نچلی سطح پر تیز رفتار سے اڑتے ہیں اور بہت تیزی سے ہدف تک پہنچتے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہائپرسونک میزائل حرکت پذیر ہیں جن کا پیچھا کرنا اور ان سے بچنا مشکل ہے۔

    امریکا سمیت دیگر ممالک کروز اور بیلسٹک میزائل کے خلاف دفاع کا نظام تشکیل دے چکے ہیں ہائپرسونک میزائل کا پیچھا کرنے اور گرانے سے متعلق ان کی صلاحیت تاحال سوالیہ نشان ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاک بھارت میچ کےلیے تیاریاں شروع:پاکستانی اسکواڈ بھی تیار

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاک بھارت میچ کےلیے تیاریاں شروع:پاکستانی اسکواڈ بھی تیار

    ابوظہبی:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاک بھارت میچ کےلیے تیاریاں شروع:پاکستانی اسکواڈ بھی تیار،اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ میچ کے لیے حکمت عملی طے کرلی۔

    ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے کمبی نیشن کے ساتھ ہی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہےاور بھارت سے اہم میچ میں بھی سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو میدان میں لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ فٹنس مسائل نہ ہوئے تو وارم اپ میچز والا کمبی نیشن ہی بھارت کے خلاف کھیل سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور آصف علی کو ترجیح دیے جانے کا امکان ہے جب کہ عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی کمبی نیشن کا حصہ ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہےکہ رات کے اوقات میں کھیلے جانے والے میچ میں اوس کا فیکٹر اہم ہوگا۔

    واضح رہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

  • ’سیرت النبیﷺ سے رہنمائی لیکر ہم نے کرونا جیسے چیلنج کا مقابلہ کیا‘:صدرمملکت عارف الرحمن علوی

    ’سیرت النبیﷺ سے رہنمائی لیکر ہم نے کرونا جیسے چیلنج کا مقابلہ کیا‘:صدرمملکت عارف الرحمن علوی

    اسلام آباد :’سیرت النبیﷺ سے رہنمائی لیکر ہم نے کرونا جیسے چیلنج کا مقابلہ کیا‘:اطلاعات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کی پریشانیوں اور مسائل میں ہمیں رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے اور نبی کریم ﷺ کی احادیث ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اور سیرت رسولﷺ ہمیں ہر لمحہ رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی لیکر ہم نے کرونا وائرس جیسے موذی چیلنج کا مقابلہ کیا اور وبا سے بچاؤ کےلیے نبی کریم ﷺ کی احادیث ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔

    ڈاکٹر عارف کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ سے اتھنے والے انقلاب نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا اور ساتھ ہی نبی کریم ﷺ کی زبان کی نرمی اور شائستگی اپنی مثال آپ تھی۔

    رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

    رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے بڑے بڑے مقررین اورمحبان رسول کے خطابات کا سلسلہ جاری وساری ہے

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ کی نیوگنی کیخلاف میچ شروع ہونے سے پہلے ہی جیت ہوگئی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ کی نیوگنی کیخلاف میچ شروع ہونے سے پہلے ہی جیت ہوگئی

    ابوظہبی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ کی نیوگنی کیخلاف میچ شروع ہونے سے پہلے ہی جیت ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاپوانیوگنی کو فیلڈنگ کرنے کا موقع دیا۔

    ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ ابوظہبی اور عُمان کھیلا میں جاری ہے جہاں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔

    پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ اور پاپوا نیوگنی کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جب کہ دوسرے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ عمان سے شام 7 بجے ہوگا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں آئر لینڈ نے نیدر لینڈز اور سری لنکا نے نمیبیاکو شکست دی تھی۔

  • پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی

    پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی

    کراچی :پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ،اطلاعات کے مطابق پاک بحریہ نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی آبدوز کی جانب سے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنادی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اْسے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔پاک بحریہ نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ ہر دم چوکنا رہتے ہوئے بھارتی آبدوز کی اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امن قائم رکھنے کی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا جو پاکستان کی امن پسندی کا ثبوت ہے، اس واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے بھارت کو بھی امن کی طرف راغب ہونا چاہیے،

    پاک بحریہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لینا بھارتی بحریہ کی ناکامی ہے، یہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے جس میں پی این لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ کے ذریعے بھارتی بحری آبدوز کا وقت سے پہلے پتہ لگایا گیا ہے اور اس کا سراغ لگایا گیا ہے۔حالیہ واقعہ مادر وطن کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کے عزم اور عزم کی عکاسی کرتا ہے

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے بھارتی بحریہ کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دشمن کے عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاک بحریہ کے جانبازوں نے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک ارادوں کوخاک میں ملایا۔ سمندری اندازی کی کوشش کر کے بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پھر بے نقاب کیا-پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔ قوم کو پاکستان نیوی کی صلاحیتوں اور کارناموں پر فخر ہے۔بزدل دشمن سن لے کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے – پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں -پاکستان کے 22کروڑ عوام مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں -مضبوط دفاع کے باعث وطن عزیز کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

  • ن لیگ اندرسےخستہ حال،ٹوٹ چکی،میڈیاپرآکراتفاق دکھایا جاتا ہے:عبدالغفورحیدری کا انکشاف

    ن لیگ اندرسےخستہ حال،ٹوٹ چکی،میڈیاپرآکراتفاق دکھایا جاتا ہے:عبدالغفورحیدری کا انکشاف

    چنیوٹ: ن لیگ اندرسےخستہ حال،ٹوٹ چکی،بس میڈیا کودکھانےکےلیےاتفاق کاڈھنڈوراپیٹا جارہا ہے:عبدالغفورحیدری کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ اتحادی اورمریم نواز کے اتنہائی قریبی جانے والی اہم مذہبی شخصیت نے ایک بڑا دعویٰ کردیا ہے ، اس مذہبی شخصیا کا یہ دعویٰ ہےکہ یہ دعویٰ نہیں بلکہ حقیقت ہے جس کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ہے

     

     

    ن لیگ کے اندرکس قدرانتشار،اختلاف اورگروہ بندی ہے اس کے بارے میں بڑے وثوق سے جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ صرف مریم نواز اور ش لیگ کے سربراہ شہباز شریف ہی نہیں ان سمیت ن لیگ کے اندر اختلافات شدید اختلافات موجود ہیں۔

    ن لیگ کے اندر گروہ بندی ، تقسیم اورٹوٹ پھوٹ کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے چنیوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا وجود اس وقت خطرے میں ہے اورمریم نواز اورش لیگ کے سربراہ شہبازشریف کے درمیان پارٹی پرکنٹرول کی ایک سرد جنگ چل رہی ہے جواب اعلانیہ جنگ کی شکل اختیار کرچکی ہے

    مولاناعبدالغفورحیدری نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ویسے تو پارٹی اندر سے ٹوٹ چکی ہے لیکن صرف میڈیا پرآکراتفاق ظاہرکرکے ایک بھرم قائم رکھا جارہا ہے

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں کے اندر اختلافات ہونا کوئی نئی یا بری بات نہیں ہے، ن لیگ کے تمام فیصلے ابھی بھی نوازشریف ہی کرتے ہیں،شہبازشریف کے فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیں ۔

    مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارے ایجنڈے الگ الگ ہیں وہ فی الحال حکومت کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔

    عبدالغفورحیدری نے وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد خانہ بدوش ہیں اس حکومت کے بعد کہاں پڑاؤ کریں گے اس کا ابھی پتا نہیں۔

    جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کی بھلائی کی خاطر باہر نکلے ہیں لہٰذا عوام ان کا بھرپور ساتھ دے۔

  • غربت نے 4 زندگیاں چھین لیں:دوبچوں کوزہردیکرمیاں بیوی نے زہرکھالی،ہرطرف کہرام مچ گیا

    غربت نے 4 زندگیاں چھین لیں:دوبچوں کوزہردیکرمیاں بیوی نے زہرکھالی،ہرطرف کہرام مچ گیا

    حاصل پور:غربت نے 4 زندگیاں چھین لیں:دوبچوں کوزہردیکرمیاں بیوی نے زہرکھالی،ہرطرف کہرام مچ گیا،اطلاعات کے مطابق غربت نے آج پھرایک خاندان اجاڑدیا ہےاور غریب والدین نے غربت سے تنگ کراپنےبچوں سمیت خودکشی کرلی ہے

    حاصل پور سے ذرائع کے مطابق غربت سے تنگ حاصلپور شہر میں میاں اور بیوی نے مل کر پہلے دونوں بچوں کو زہردیا انکو مار کر خود بھیزہرپی لیا

     

    ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ کرائے کےمکان میں رہتےتھے میاں بیوی کام ناملنے کی وجہ سے پچھلے تین ماہ سے کرایا نہیں دے سکےتھے۔ مکان مالک نے گھرخالی کرنےکاکہ رکھا تھا۔

    اوپرسے 17500بجلی کابل واپڈاوالوں نے بھیج دیابجلی میٹراوتارکرلےگئے اوربچوں نے دودھ لانے کی ضد کی میاں بیوی نے بچوں سمیت اپنےآپ کو ہمیشہ کیلئےختم کردیا

    دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تہہ تک پڑتال کریں گے اوراس حادثے کی وجوہات کا پتہ لگائیں گے

  • کھاریاں: قتل و اقدام قتل کے 5 ملزمان گرفتار

    کھاریاں: قتل و اقدام قتل کے 5 ملزمان گرفتار

    کھاریاں: قتل و اقدام قتل کے 5 ملزمان گرفتار ،اطلاعات کے مطابق کھاریاں پوليس تھانہ رحمانیہ نے قتل و اقدام قتل کے 5 ملزمان گرفتارکرلئے ہیں‌، ان ملزموں کی گرفتاری ایک چیلنج بنی ہوئی تھی

    کھاریاں پولیس کے مطابق پولیس نے قتل و اقدام کے نامعلوم ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے اورملزموں نے جرم کا اقراربھی کرلیا ہے

    ادھر کھاریاں پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں حمزہ،طیب،ثناء اللہ،اسامہ اور شاہرخ شامل ہیں جن کے خلاف پہلے ہی درخواست دی گئی تھی ،

    یاد رہے کہ چند ماہ پہلے ان ملزمان نے چند ماہ قبل 3 افراد پر اندھا دھند فاٸرنگ کرکے 1 شخص قتل اور 2 افراد زخمی کردیے تھے،ملزمان نے معمولی تلخ کلامی کی رنجش کے باعث مقتول و مضروب افراد پر فاٸرنگ کردی،