Baaghi TV

Author: +9251

  • نجی چینل پر چلنے والی خبر پر این ایچ اے کا ردعمل آگیا

    نجی چینل پر چلنے والی خبر پر این ایچ اے کا ردعمل آگیا

    اسلام آباد :نجی چینل پر چلنے والی خبر پر این ایچ اے کا ردعمل آگیا ،اطلاعات کے مطابق این ایچ اے نے کہا ہےکہ وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی تقریروں میں سڑکوں کے لاگت کے حوالے سے بیان کردہ ڈیٹا این ایچ اے کا فراہم کردہ آفیشل ڈیٹا ہے جس کا تمام ریکارڈ موجود ہے

    ترجمان این ایچ اے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے نے انتک محنت شفافیت اور مقابلے کی فضاء قائم کر کے یہ کارنامہ سر انجام دیا اور یہ ڈیٹا وزارت مواصلات سے شئیر کیا ترجمان این ایچ اے

    ترجمان این ایچ اے کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ 2018 کے بعد چار رویہ سڑک 2018 سے پہلے کے مقابلے میں 20کروڑ سستی بنی

    ترجمان این ایچ اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دو رویہ سڑک فی کلومیٹر 6 کروڑ کم لاگت میں دیا گیا ،موٹروے 10 کروڑ فی کلومیٹر کم لاگت میں ٹھیکہ دیا گیا،اس طرح مرمتی کام بھی تین کروڑ فی کلومیٹر سستا ہو رہا ہے

    ترجمان این اے کا یہ بھی کہنا تھاکہ این ایچ اے نے وزیراعظم کے وژن کے مطابق شفافیت کو یقینی بنایا اور ای پروکیورمینٹ کا آغاز کیا
    این ایچ اے کے تمام شاہراہوں کی جی آئ ایس میپنگ بھی مکمل کی،این ایچ اے نے تین سالوں میں اپنی کل آمدن میں ۸۷ ارب کا اضافہ بھی کیا

    ترجمان این ایچ اے نے کہا کہ این ایچ اے کی ان کاوشوں کو سراہنے کی بجائے یہ کہنا کہ این اے نے وزیراعظم اور وزاراء کے بیانات کو غلط قرار دیا سراسر جھوٹ ہے

    ترجمان این اے کا آخر میں یہ بھی کہنا تھا کہ این ایچ اے ایک قومی ادارہ ہے جو ملک بھر کے شاہراہوں کا کسٹوڈین ہے

  • 12-ربیع الاول: اسلام آباد کے بازارگلیاں سجادی گئیں

    12-ربیع الاول: اسلام آباد کے بازارگلیاں سجادی گئیں

    ملک بھر میں جشن میلادالنبی ﷺ پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

    شہر شہر درود و سلام کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں، گھر، مساجد اور بازاروں کو جھنڈیوں اور روشنیوں کے ساتھ سجایا گیا ہے خاتم النبیین حضرت محمد صلی ﷲ علیہ و آلہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دن کا آغاز وفاقی دار الحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21.21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی جلد آزادی سمیت امن اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔وزیر اعظم عمران خان نے مذہبی امورکی وزارت کو ملک بھر میں جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کی ہے۔ گلیوں،بازاروں اور مساجد سمیت تمام سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔گھروں اور مساجد میں چراغاں، محافل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ فضا میں درودو سلام سے فضائیں معطر ہو گئیں۔

    جشن میلاد البنیؐ پر وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں مختلف مقامات کو سجایا گیا ہے، تمام سرکاری اور نجی عمارتیں برقی قمقموں سے روشن کر دی گئی ہیں، لاہور اور کراچی میں بھی روح پرور نظارے دیکھنے کو ملے حکومت نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی کا اعلان کر دیا، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہم اپنے نبی ﷺکی ولادت کے پر مسرت موقع پر پورے ملک میں عید میلاد النبی ﷺ جوش و خروش سے منائیں گے۔ آج صبح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کی میزبانی کریں گے اور دوپہر کو کنونشن سنٹر میں اس دن کی مناسبت سے منائی جانے والی خوشیوں میں شریک ہوں گا۔

    دوسری طرف معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے 12 ربیع الاوّل کی مناسبت سے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو رحمت بناکر بھیجا ہے۔ اس رحمت کو آگے پہنچانا امت کی ذمہ داری ہے۔ مولانا طارق جمیل نے اپنا پیغام اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں شیئر کیا ہے، جبکہ صارفین کی جانب سے ان کے پیغام کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

  • اسلام آباد پولیس کے جوانوں کا بہترین عمل جودلوں پراثرکرگیا

    اسلام آباد پولیس کے جوانوں کا بہترین عمل جودلوں پراثرکرگیا

    اسلام آباد :اسلام آباد پولیس کے جوانوں کا بہترین عمل جودلوں پراثرکرگیا ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی پولیس کے جوانوں کا بہترین عمل نے بڑوں بڑوں کے دل جیت لیئے ہیں ،

    ادھر اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ رات شدید بارش میں گاڑیاں نالے میں گر گئیں۔جس کے بعد ڈیوٹی پر موجود ہیڈکنسٹیبل جنیداحمد اور یاسر مشکل میں پھنسے شہریوں کی مددکے لئے پہنچے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس جوانوں نے شدید بارش میں شہریوں کی مددکی اور گاڑیاں نکلوائیں ۔اس مثالی خدمت سے متاثرہوکرشہریوں نے پولیس جوان کی ویڈیو بنا کر شئیر کردی۔

    اپنے ہونہارملازمین کی خیرخواہی دیکھ کر ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے پولیس جوانوں کے لئے انعام کا اعلان کردیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے جوان محکمہ پولیس کا لئے باعث فخر ہیں،

  • عمل سے زندگی بنتی ہے …. کچھ کر تو دکھاو:اہم خبرآگئی

    عمل سے زندگی بنتی ہے …. کچھ کر تو دکھاو:اہم خبرآگئی

    لاہور:عمل سے زندگی بنتی ہے …. کچھ کر تو دکھاو:اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں جانوروں کومنہ کھر کی بیماری ہے اوراس حوالے سے ماہرین اوردیگرذمہ داران نے ایک شکوہ بھی کیا ہے ،

    ان کا کہنا تھا کہ منہ کھر کی مہلک بیماری پر نیشنل فوڈ سیکورٹی & ریسرچ کے زیر اہتمام قومی سطح کی ورکشاپ 73 سال سے صرف اجلاس کئے جارہے ہیں جس میں چاروں صوبوں کے لائیواسٹاک منسٹرز ،سیکریٹریز اور ڈی جیز اور پلاننگ کمیشن شامل ہوتے ہیں

    اس حوالے سے بہت سے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ نتیجہ 0 ہے ہماری ایکسپورٹ بند ہے اس بیماری کی وجہ سے اور جبکہ ہمارے تمام پڑوسی ترکی،ایران،انڈیا اور دیگر ممالک نے اس بیماری کی ویکسین کا پلانٹ 10 سال پہلے لگا لیا ہے اور یہ ان کے اجلاس ہی ختم نہیں ہورہے شرم آنی چاہیے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کبھی بھی کسی اجلاس میں کسی اسٹیک ہولڈرز کو مدعو نہیں کیا گیا .کیا خاک بیماری کا خاتمہ ہوگا

  • گوادر کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ جام کمال نے کمال کام کردکھایا

    گوادر کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ جام کمال نے کمال کام کردکھایا

    گوادر:۔گوادر کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ جام کمال نے کمال کام کردکھایا،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت گوادر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت و حرفت محمد خان طور اتمان خیل، کمشنر ڈویژن مکران شاہ عرفان غرشین، ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان،ایکسین پی ایچ ای راحیل بگٹی محکمہ روڈ اور بلڈنگ حکام سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس کو ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر کی جانب سے گوادر میں پینے کے پانی کی فراہمی، ادارہ ترقیات گوادر کے زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں ، حالیہ بارشوں سے سوڈ ڈیم اور شادی کور ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، آنکارکور میں بھی بارشوں سے ڈیم بھرنے اس ڈیم سے پشکان اور گنز جیوانی کے علاقے کو پانی فراہم کرنے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ سوڈ ڈیم اور شادی کور ڈیم سے گوادر تک پانی کی پائپ لائن کی تنصیب کے بعد گوادر کو پانی کی فراہمی شروع ہوگی۔اجلاس میں گوادر اولڈ سٹی کی ٹاؤن پلاننگ، نکاسی آب، سڑکوں کی پختگی اور پانی کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گوادر شہر میں نکاسی آب اور لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح میں شامل کیا جائے۔ وزیر اعلی کی جانب سے اجلاس میں گوادر اولڈ سٹی کے مسائل پر غور کرنے اور گوادر اولڈ سٹی میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔

    وزیراعلی نے ہدایت کی کہ گوادر جنت بازار اور شاہی بازار کو جدید خطوط پر استوار کر کے حقیقی روپ میں لایا جائے اور گوادر میں تمام منصوبوں پر جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں ایم ڈی جیڈا عطاء اللہ نے جیڈا کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی بریفگ دی۔ بعد ازاں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ بھی کیا ۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل، کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین و دیگر حکام بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلی نے ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے گوادر دورے کے موقع پر جنت بازار کا دورہ بھی کیا۔

    وزیراعلی نے اس موقع پر جنت بازار کو کشادہ کرنے کی ہدایت بھی کی وزیراعلی بازار کے دورے کے موقع پر مقامی دکانداروں میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے مقامی لوگوں کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے۔حکومت گوادر کے مقامی لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے جن کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر خاطر خواہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا چئیرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت انتہائی اہم اجلاس

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا چئیرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت انتہائی اہم اجلاس

    اسلام آباد: ملک بھر میں، خصوصاًپنجاب میں قتل کی وارداتوں ، ریپ کیسز، بچیوں کی حراسگی اور حال ہی میں صادق آباد، شاہدرہ اور گوجراں میں قتل کے واقعات کے پیش نظرچئیرمین کمیٹی نےاگلے میٹنگ میں پنجاب پولیس کو طلب کرلیا۔اراکین کمیٹی کی جانب سے ایف آئی اے سے متعلقہ مسائل اجاگر کرنے پرچئیرمین کمیٹی نے تمام اراکین کی مشاورت سے ایف آئی اے حکام کو بھی طلب کرلیا۔

    کوئٹہ میں طلبا کی جانب سے پی ایم سی (پاکستان میڈیکل کمیشن) کے خلاف مظاہرہ کرنے پرطلبا کو گرفتار کرنے کا معاملہ “موور” نا ہونے کے باعث موخر کردیا گیا۔

    کمیٹی میں شہادت اعوان کی طرف سے پیش کئے گئے دو بلز؛ “دی کریمنل لازترمیمی بل 2021 (سیکشن 325 کو ختم کرنا)” اور دی کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل 2021 (سیکش 195 میں ترمیم) “متفقہ طور پرمنظور کرلئے گئے۔

    سینیٹر مشتاق احمد کی طرف سے “دی اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ٹرسٹ ترمیمی بل 2020” کے سیکشن 17 اور سیکشن 24 پرمزید بحث کواگلے اجلاس تک موخر کیا گیا جبکہ سیکشن 16 کوسینیٹر مشتاق احمد نے واپس لے لیا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چئیرمین کمیٹی سینیٹرمحسن عزیز کی ذیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس کےآغاز میں مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیرخان، سابق وزیر پرویزملک اور مرحوم عمرشریف کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔

    اجلاس کا آغاز ہوا تو چئیرمین کمیٹی نے اسلام آباد میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسے بریفنگ لی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت اسلام آباد میں 1800 ڈینگی کے کیسز ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے دس دن میں ڈینگی کے کیسز میں کمی آئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 100 سے 150 کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ فومیگیشن کیلئے 18 گاڑیاں مختص کی گئی ہیں۔چئیرمین کمیٹی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکو ڈینگی کے حوالے سے ہفتےمیں دو بار رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    سینیٹر مشتاق احمد نے کمیٹی میں “دی اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ٹرسٹ ترمیمی بل 2020” منظوری کیلئے پیش کیا۔سینیٹر مشتاق احمد نے بل کے سیکشن 16 میں ترمیم کو واپس لے لیا جبکہ سیکشن 17 کے سب سیکشن 4 اور سب سیکشن 6، اور بل کے سیکشن 24 پر مزید بحث کو موخر کردیا گیا۔

    بل پرتبصرہ کرتے ہوئے داخلہ کےحکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک جرم سرزد ہونے پرعدالت کے اختیارات آجاتے ہیں اور کچھ جرائم ایسے ہوتے ہیں جن کی تفتیش کر کے انہیں ملزم قرار دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کو بنانے میں تین سال لگے ہیں،اس پر فیٹف کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

    سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ فیٹف کو راضی کرنے کے لیے انسانی حقوق کو روند دیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ وقف ،ٹرسٹ ایکٹ کو سالوں بعد تبدیل کیا گیا ہے،پروسیجرل پراسس پر اعتراض نہیں پھر بھی تھوڑا وقت دیدیا جائے تاکہ مزید اس کے نکات کو پرکھا جائے۔

    سیف اللہ آبرو نے کہا کہ بل کو پاس کرنے سے پہلے تمام متعلقہ محکموں سے مشاورت کر کے پھر کمیٹی میں پیش کیا جائے۔طویل بحث کے بعد چئیرمین کمیٹی نے ترمیمی بل کے سیکشن 17 اور سیکشن 24 کو منظوری سے پہلے مذید بحث کیلئے موخر کردیا۔

    سینیٹر شہادت اعوان نے کمیٹی میں “دی کریمنل لاز ترمیمی بل 2021” پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ناکام خود کشی کی کوشش کرتے ہیں ،ایسے لوگ ذہنی مریض ہوتے ہیں انکا علاج ہونا چاہیے نا کہ سزا دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بل کے سیکشن 325 کو ختم ہونا چاہئے۔

    سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ خود کشی کرنے کی وہ کوشش کرتے ہیں جو ذہنی طورپر ٹھیک نہیں ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ خودکشی کی کوشش پرسزا ہونی چاہئے لیکن اس کو ذہنی امراض کے ہسپتال میں ڈالا جائے جس سے چئیرمین کمیٹی نے بھی اتفاق کیا۔

    سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سوال اٹھایا کہ اگر کسی ادارے کی زیادتی سے تنگ آکر کوئی خودکشی کر لیتا ہے تو اس ادارے کے خلاف کیا کاروائی ہوتی ہے؟ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی زیادتیوں سے تنگ آکر غریب لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں-چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ سابق قانون کو ختم نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس میں مزید ترامیم کرنے کی ضرورت ہے۔ایڈیشنل سیکٹری داخلہ نے بل پرتمام صوبوں سے مشاورت کیلئے ٹائم مانگنے کا کہا۔بل پر بحث کے بعد کمیٹی نے حکومت کو تجاویزپیش کرتے ہوئے بل کو متفقہ طورپرمںطور کرلیا۔

    سینیٹر شہادت اعوان کی طرف سے “دی کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل 2021 (سیکشن 195 کی ترمیم)”کمیٹی میں پیش کیا۔بحث کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پرترمیمی بل کو منظور کرلیا جبکہ “دی کوڈ آف کریمنل پروسیجرترمیمی بل 2021” کے سیکشن 510 میں ترمیم کے حوالے سے ایڈیشنل سیکٹری داخلہ نے کہا اس ترمیم سے کیسز کے جلد منتقی انجام تک پہنچنے میں مدد ملے گی

    ان کا کہنا تھا کہ بل پراعتراض نہیں لیکن لفاظی کا مشئلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پر انہیں مزید ٹائم دیا جائے تاکہ صوبوں سے بھی اس پر مشاورت کی جاسکے۔چئیرمین کمیٹی نے سئیکشن 510 میں ترمیم کی منظوری سے پہلے ایڈیشنل سیکٹری داخلہ اور سینیٹر شہادت اعوان کو ترمیمی بل پر مزید مشاورت کی درخواست کرتے ہوئے بل پر بحث کو موخرکردیا۔

    سینیٹرطلحہ محمود،اعظم نذیرتارڈ،سیف اللہ ابڑو،رانا مقبول احمد، فیصل سلیم رحمان، شہادت اعوان، فوزیہ ارشد، فیصل علی سبزواری، دلاور خان اور سمینہ ممتاز ذہری نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سینیٹر مشتاق احمد بطور موور اجلاس میں شریک ہوئے۔ایڈیشنل سیکٹری داخلہ، سی ڈی اے حکام ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراسلام آباد اور آئی جی بلوچستان بھی آج کے اجلاس میں شریک ہوئے

  • حضرت محمد  ﷺ کااسوہ حسنہ پوری عالم انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

    حضرت محمد ﷺ کااسوہ حسنہ پوری عالم انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

    اسلام آباد: خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی اسوہ حسنہ پوری عالم انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے، اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ پوری کائنات کے لیے مشعل راہ ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی بعثت تمام انسانیت کے لیے رحمت ہے، جس نے انسانیت کو جہالت کے اندھیرے سے نکال کر رشد و ہدایت کا راستہ دکھایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کیا جو بارہ ربیع الاول 1443 منگل کے روز پوری دنیا میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

    اس موقعہ پر سپیکر نے کہا کہ آپ ﷺ کی سیرت تمام انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی تمام مشکلات کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا اسوہ حسنہ عدل وانصاف، سچائی بقائے باہمی، انسانیت سے ہمدردی،صبر و برداشت اور امن ومحبت کی بہترین مثال ہے۔

    اسپیکر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے رحمت اللِلعالمین اتھارٹی کا قیام نہایت احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اتھارٹی کے قیام سے نوجوان نسل کو سیرت خاتم النبین حضرت محمد ﷺ سے روشناس کرانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ربیع الاول کو عشرہ رحمت اللِلعالمین کے طور پر منایا جا رہا ہے تاکہ حضور خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کے پیغام کو پوری دنیا میں پھلایا جا سکے۔

    اسپیکر نے کہا کہ خاتم النبیین حضور ﷺ کا اُمتی ہونا ہمارے لیے اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے،جس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی حیات طیبہ مینار نور ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور قیامت تک آنے والے بنی نوع انسان کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ انہوں نے اسلام و فوبیا کے تدارک کے لیے مسلم ممالک کو آپس میں روابط قائم کرنے اور مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آپ ﷺ انتہائی اعلیٰ اخلاق و اوصاف کے مالک تھے اور آپ ﷺ نے پاکیزہ سیرت اور ذاتی عمل کے ذریعے انتہائی قلیل عرصہ میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا کر دنیا میں ایک انقلاب برپا کیا اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ایک مکمل ضابطہ اخلاق دیا۔

    ڈپٹی اسپیکر نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے رحمت اللِلعالمین اتھارٹی کے قیام کو سراہتے ہوے کہا کہ یہ اتھارٹی نوجوان نسل کو سیرت خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کو صحیح اسلوب پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔

  • کوئٹہ دھماکہ:قومی رہنماوں کی طرف سے سخت مذمت:شہدا اورزخمیوں سے اظہارہمدردی

    کوئٹہ دھماکہ:قومی رہنماوں کی طرف سے سخت مذمت:شہدا اورزخمیوں سے اظہارہمدردی

    کوئٹہ :کوئٹہ دھماکہ:قومی رہنماوں کی طرف سے سخت مذمت:شہدا اورزخمیوں سے اظہارہمدردی ،اطلاعات کے مطابق قومی رہنماوں کی طرف سے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی جارہی ہے ، ادھر اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں‌، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی کوئٹہ دھماکے کے شہدااورزخمیوں کے ساتھ اظہارہمدردی کیا ہے

    ادھر قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نےبلوچستان یونیورسٹی گیٹ کے سامنے دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس ہے

    اسپیکر و ڈپٹی اسپیکرنے اس موقع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتےہوئے دھماکے میں زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شر پسند عناصر صوبہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں انہیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہیں ہو گی،

    اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے دھماکے میں جان بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔
    **

  • اللہ تعالیٰ ربیع الاول کےدن کی فضلیت وبرکت سےمسلمانوں کا دل منورکر دے:چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ

    اللہ تعالیٰ ربیع الاول کےدن کی فضلیت وبرکت سےمسلمانوں کا دل منورکر دے:چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ

    اسلام آباد:اللہ تعالیٰ ربیع الاول کےاس دن کی فضلیت،سعادت و برکت سے مسلمانوں کا دل منوراور روشن کر دے:چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا پیغام آگیا ، اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے عید میلاد النبیﷺ کے پُرمسرت اور بابرکت موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں مسلمانانِ عالم اورخصوصاًتمام اہل وطن کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس دن کی فضلیت،سعادت و برکت سے ہر مسلمان کا دل منوراور روشن کر دے اور وطن عزیز کو اس یومِ مبارک کے فیض و برکات سے مالا مال کر دے۔

    خاتم النبین آنحضرت محمد ﷺ صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ بنی نوع انسان اور تمام کائنات کے لئے رحمتہ العالمین بن کر تشریف لائے۔ اس لحاظ سے 12 ربیع ا لا ول کا دن تاریخ ِاسلام کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کیلئے عظیم ترین دن کا درجہ رکھتا ہے۔یہ دن انسانیت کو نسلی، علاقائی، طبقاتی، لسانی اور جغرافیائی تعصبات کی دلدل سے نکال کر امن و محبت اور ا تحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ اخوت، امن اور خیر کی فضاء قائم کرنے کے لئے اسوہ حسنہ رسول ﷺکی پیروی ناگریز ہے کیونکہ ہماری بقا ء اور دینی و دیناوی کامیابی اسی اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے۔

    آج اس با سعادت دن کو منانے کا سب سے احسن طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے کردار، گفتار اور عمل سے دنیا کو یہ ثابت کریں کہ ہم رحمتہ العالمین کے اْمتی ہیں اور پیارے پیغمبر ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اندر اتحاد واتفاق، باہمی محبت ورواداری، عفوودرگذر اور احساس ذمہ داری جیسے نایاب اوصاف پیدا کریں گے جو ہمارے ملک و قوم کی بقا ء اور پوری دنیا میں ترقی کیلئے راہیں ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوں۔ میں اس بابرکت موقع پران تمام شہداء، غازیوں اور مجاہدوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے لازوال قربانیاں دیں۔

    حضور اکرم ﷺ کی زندگی بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے اور دنیا وآخرت کی کامیابی کی ضمانت بھی ہے۔اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دنیا بھر میں امن،محبت، ایثار، قربانی اتحاد ویگانگت کا ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے۔ہم خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں اپنی زندگیاں تعلیمات نبوی ﷺکی روشنی میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔

  • رحمت العالمین محمدﷺ نے عصبیت کے بت کو پاش پاش کر کے بتایا کہ دین میں کسی تعصب کی گنجائش نہیں،مصطفی کمال

    رحمت العالمین محمدﷺ نے عصبیت کے بت کو پاش پاش کر کے بتایا کہ دین میں کسی تعصب کی گنجائش نہیں،مصطفی کمال

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستانی قوم سمیت پوری امت مسلمہ کو جشن میلادالنبیؓ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رحمت العالمین محمدﷺ نے عصبیت کے بت کو پاش پاش کر کہ بتایا کہ دین میں کسی تعصب کی گنجائش نہیں۔ آج جدید سائنسی ترقی کے دور میں دیگر مذاھب سے تعلق رکھنے والے اسکالرز اور سائنس دان بھی اس بات پر متفق ہیں کہ نبی کریم محمدﷺ ہر لحاظ سے کائنات کے ذہین ترین انسان ہیں۔
    نبی کریم محمدﷺ کا کردار اور تعلیمات تاقیامت انسانیت کی فلاح اور نجات کا باعث ہیں۔ سرور کونین محمدﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ انکی سنت پر، جو قرآن کے علاہ کچھ نہیں، اس پر صدق دل سے عمل پیرا ہو جایا جائے۔
    عید میلادالنبیؓ کے موقع پر پاکستان ہاس سے جاری ایک خصوصی پیغام میں سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ رب العالمین کا احسانِ عظیم ہے کہ اس نے اپنے محبوب محمد مصطفیﷺ کو جملہ عالم کے لیے رحمت العالمین بناکر بھیجا۔

    آقائے نامدار، سرور کائنات، امام الانبیا، خاتم النبیین محمد مصطفیﷺ کی ولادت باسعادت صرف مسلمانوں ہی کیلئے باعث رحمت و برکت نہیں بلکہ پوری انسانیت کی نجات کا باعث ہے، لحاظہ آقائے دوجہاں محمدﷺ کے جشن ولادت کی جتنی خوشی منائی جائے وہ کم ہے۔ محبوب کبریا محمدﷺ کی بدولت دنیا سے جہاں جہالت، ظلم و جبر کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا وہیں عدل و انصاف، مساوات اور رحمت کے نور سے دنیا کی آبیاری ہوئی۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام و مشائخ سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن عید میلادالنبی ؓ کے پر مسرت موقع پر نبی کریم محمدﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، ایک دوسرے کے مسالک و عقائد کے احترام کا درس دیں۔