Baaghi TV

Author: +9251

  • 12 ربیع الاول:سیرت رسول ﷺ پراپنی زندگیوں کوگزارنے کے عہد کا دن ہے:بلاول بھٹو کا پیغام

    12 ربیع الاول:سیرت رسول ﷺ پراپنی زندگیوں کوگزارنے کے عہد کا دن ہے:بلاول بھٹو کا پیغام

    کراچی/اسلام آباد:12 ربیع الاول:سیرت رسول ﷺ پراپنی زندگیوں کوگزارنے کے عہد کا دن ہے:بلاول بھٹو کا پیغام ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جشن عید میلاد النبی پر فرزندان توحیدوسنت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول دراصل وہ دن ہے کہ جب ہم اپنے پیارے نبی ﷺ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کے عزم کو دہراتے ہیں،

    میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت حضور ﷺ کی زندگی ہمارے لئے ایک رول ماڈل ہے جبکہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ ہم تمام اختلافات بھلا کر ایک امت بن جائیں، انہوں نے کہا کہ انسانیت کی فلاح کے لئے دنیا کو رحمت اللعالمین ﷺ کے اسوہ حسنہ کو مثال بنانا ہوگا،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں بتایا کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے ایک ایسا سماج تشکیل دیا جس میں سب لوگوں کے لئے مساوی حقوق تھے اور ہمیں دنیا کے سامنے اپنے بہترین قول اور فعل سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم حضرت محمد مصطفی ﷺ کے سچے امتی ہیں۔

  • اسحاق ڈار نے ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

    اسحاق ڈار نے ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

    سابق وزیرخزانہ اورنوازشریف کے معتمد خاص،مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے لندن ہائی کورٹ سے نجی ٹی وی اے آر وائی کے خلاف کیس جیت لیا ہے

    اسی حوالے سے پاکستان کے سینیئر تجزیہ نگار، معروف صحافی مبشرلقمان نے اسے خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ سن کراچھا محسوس کیا کہ پاکستان کے سابق وزیرخزانہ نے لندن کی عدالت سے ہتک عزت کا دعویٰ جیت لیا ہے

     

    پاکستانی نیوز چینل اے آر وائی نیوز نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جھوٹے الزامات پر معافی مانگ لی ۔اے آر وائی نیوز نے یہ معافی لندن کی عدالت کے فیصلے کے بعد مانگی ہے جو اے آر وائی کے نیو ویژن ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی ہے۔چینل کی جانب سے "اسحاق ڈار سے معذرت” کے عنوان سے معافی نشر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے ” نیو ویژن ٹیلی ویژن پر 8 جولائی 2019 کو دی رپورٹرز پروگرام نشر ہوا جس میں چوہدری غلام حسین اور صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار نے حکومت پاکستان کا پیسہ چرایا اور پاکستان واپس آنے کی اجازت پر چرائی ہوئی رقم واپس کرنے پر آمادہ تھے۔ یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا گیا ہے جن میں چرائے گئے لگ بھگ ایک ارب ڈالر موجود ہیں، پروگرام میں مزید تبصرے کیے گئے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسحاق ڈار نے کسی فرد کو موت کی دھمکیاں دلوائیں تاکہ وہ فرد پاکستان سے باہر چلا جائے

    اے آر وائی کے بیان میں معذرت کرتے ہوئے کہا گیا ” ہم اسحاق ڈار کا موقف تسلیم کرنے پر تیار ہیں، اول یہ کہ انہوں نے حکومت پاکستان کا کوئی پیسہ نہیں چرایا، دوئم یہ کہ اسحاق ڈار کے کسی بینک اکاؤنٹ کا سراغ نہیں ملا، نتیجتاً پیسے چرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سوئم یہ کہ اسحاق ڈار کی جانب سے پاکستان واپسی کی اجازت ملنے کی شرط پر پیسہ واپس کرنے کا دعویٰ جھوٹا اور من گھڑت ہے اور چہارم یہ کہ اسحاق ڈار نے کسی فرد کو موت کی دھمکیاں نہیں دیں۔”اے آروائی کے معافی نامے میں ارشد شریف کے پروگرام پاور پلے پر بھی معافی مانگی گئی ہے۔ یہ پروگرام 8 اگست 2019 کو نشر ہوا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ اسحاق ڈار مسلم لیگ ن کے دور میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ذمہ دار تھے لیکن انہوں نے اس ادارے کو کام نہیں کرنے دیا۔ اے آر وائی انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ "پروگرامز میں نشر کیے گئے مواد کی وجہ سے ہونے والی تکلیف، پریشانی اور شرمندگی پر ہم اسحاق ڈار سے غیر مشروط طور پر معذرت خواہ ہیں، ہم اسحاق ڈار کی بدنامی پر مناسب ہرجانے کی ادائیگی اور قانونی اخراجات برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں۔”اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے اے آر وائی کی معافی مانگنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا "برطانوی ہائی کورٹ میں اسحاق ڈار صاحب کے اے آر وائی گروپ کے خلاف مقدمے میں الحمدللہ تاریخی جیت، برطانیہ میں بھی ثابت ہو گیا کہ نہ ہی کوئی کرپشن کی اور نہ ہی کوئی غیر اعلانیہ اثاثے موجود ہیں، نیوز چینل کی ہر الزام پر غیر مشروط معافی اور ہرجانے کی ادائیگی پر رضامندی

    اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ برطانوی ہائی کورٹ میں اسحاق ڈار صاحب کے ARY Group کے خلاف مقدمے میں الحمدللہ تاریخی جیت۔ برطانیہ میں بھی ثابت ہو گیا کہ نہ ہی کوئی کرپشن کی اور نہ ہی کوئی غیر اعلانیہ اثاثے موجود ہیں۔ نیوز چینل کی ہر الزام پر غیر مشروط معافی اور ہرجانے کی ادائیگی پر رضامندی۔ #اسحاق_ڈار_سرخرو

  • پاکستانی قوم سمیت پوری امت مسلمہ کو جشن میلادالنبیؐ کی دلی مبارکباد:سید مصطفی کمال

    پاکستانی قوم سمیت پوری امت مسلمہ کو جشن میلادالنبیؐ کی دلی مبارکباد:سید مصطفی کمال

    کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستانی قوم سمیت پوری امت مسلمہ کو جشن میلادالنبیؐ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رحمت العالمین محمدﷺ نے عصبیت کے بت کو پاش پاش کر کہ بتایا کہ دین میں کسی تعصب کی گنجائش نہیں۔ آج جدید سائنسی ترقی کے دور میں دیگر مذاھب سے تعلق رکھنے والے اسکالرز اور سائنس دان بھی اس بات پر متفق ہیں کہ نبی کریم محمدﷺ ہر لحاظ سے کائنات کے ذہین ترین انسان ہیں۔

    سید مصطفی کمال نے کہا کہ نبی کریم محمدﷺ کا کردار اور تعلیمات تاقیامت انسانیت کی فلاح اور نجات کا باعث ہیں۔ سرور کونین محمدﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ انکی سنت پر، جو قرآن کے علاؤہ کچھ نہیں، اس پر صدق دل سے عمل پیرا ہو جایا جائے۔

    عید میلادالنبیؐ کے موقع پر پاکستان ہاؤس سے جاری ایک خصوصی پیغام میں سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ رب العالمین کا احسانِ عظیم ہے کہ اس نے اپنے محبوب محمد مصطفٰیﷺ کو جملہ عالم کے لیے رحمت العالمین بناکر بھیجا۔ آقائے نامدار، سرور کائنات، امام الانبیاء، خاتم النبیین محمد مصطفٰیﷺ کی ولادت باسعادت صرف مسلمانوں ہی کیلئے باعث رحمت و برکت نہیں بلکہ پوری انسانیت کی نجات کا باعث ہے، لحاظہ آقائے دوجہاں محمدﷺ کے جشن ولادت کی جتنی خوشی منائی جائے وہ کم ہے۔

    محبوب کبریا محمدﷺ کی بدولت دنیا سے جہاں جہالت، ظلم و جبر کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا وہیں عدل و انصاف، مساوات اور رحمت کے نور سے دنیا کی آبیاری ہوئی۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام و مشائخ سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن عید میلادالنبی ؐ کے پر مسرت موقع پر نبی کریم محمدﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، ایک دوسرے کے مسالک و عقائد کے احترام کا درس دیں۔

  • ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام 24 اکتوبر کو پیغمبر اعظم ﷺ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی, دینی جماعتوں کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس

    ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام 24 اکتوبر کو پیغمبر اعظم ﷺ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی, دینی جماعتوں کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس

    اسلام آباد :ملی یکجہتی کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کی مشترکہ پریس کانفرنس,رہنماء جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی،ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر نقوی,ڈاکٹر طارق سلیم صدر ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب, مولانا عبدالرحمٰن نائب صدرملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ پیغمبر اعظم ﷺ کانفرنس کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید میلادالنبی ﷺ دنیا بھر کے اہل ایمان کی وحدت و یکجہتی کے اظہار کا دن ہے۔ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں 17ربیع الاول کو "پیغمبر اعظم ﷺ کانفرنس”کا انعقاد ہو گا جس میں تمام مذہبی جماعتیں شرکت کریں گی۔مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس میں عظیم الشان دینی وحدت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا مختلف مسائل سے دوچار ہے۔پاکستان اس خطے میں اہم مقام رکھتا ہے۔دنیا بھر کے ممالک کی اس سے بہت ساری توقعات وابستہ ہیں۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی،افغانستان کو درپیش چیلنجز اور فلسطین کی موجودہ صورتحال سمیت اسلامی دنیا کے دیگر مسائل کے پیش نظر دینی جماعتوں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ہمیں دینی مشترکات اور باہمی احترام کے ساتھ ہر قسم کی تکفیریت سے بالاتر ہو کر امت مسلمہ تک یکجہتی کا پیغام پہنچانا ہے۔اس اعتبار سے یہ کانفرنس ملی و قومی جذبات کی ترجمان ہو گی۔انہوں نے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں ہماری حکومت کو بروقت اور جراتمندانہ فیصلے کرنے ہوں گے۔ افغان بھائیوں کے دلوں سے بدگمانیاں دور کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حالات کے متقاضی ایسی پالیسی مرتب کی جائے جس سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے۔امریکہ کو یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہئے کہ دہشت گردوں کی سرپرستی کرکے اور طاقت کے زور پر حکومت کرنے کا دور گزر چکا ہے۔افغانستان کی مساجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ایک بار پھر منظم کرنے کی جس مذموم کوشش کا آغاز کیا جا رہا اس کے خلاف تمام دینی جماعتیں متحد ہیں۔

  • غیرت کا مظاہرہ کریں:پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف 20 اکتوبرسے احتجاج کا اعلان

    غیرت کا مظاہرہ کریں:پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف 20 اکتوبرسے احتجاج کا اعلان

    اسلام آباد:غیرت کا مظاہرہ کریں:پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف 20 اکتوبرسے احتجاج کا اعلان :پی ڈی ایم کا 20 اکتوبرسے احتجاج کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مہنگائی کے پیش نظر ملک بھر میں مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے پہاڑکے نیچے قوم کراہ رہی ہے،ان کا یہ کہنا تھا کہ عمران خان کوہٹانے کے سوا اب کوئی چارہ کارنہیں رہا ، اس کو بھگانا ہوگا اورہمیں پھرسے موقع دے کرملک کو بچانا ہوگا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ڈی ایم شانہ بشانہ عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20 اکتوبرسے پورے ملک میں مظاہرے شروع کر دیئے جائیں گے، اجلاس نے فیصلوں کی توثیق کی ہے، بیس اکتوبرسے ریلیاں، مظاہرے شروع ہوجائیں گے۔ تمام صوبائی قیادت آپس میں اپنے اجلاس کریں گی۔

    انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین آرٹی ایس کا دوسرا نام ہے، انتخابی اصلاحات کی مجوزہ ترمیم کومکمل مسترد کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ عام الیکشن کا ہے، بلدیاتی انتخابات کا کوئی جوازنہیں ہے۔ جوحکومت خود دھاندلی کے نیتجے میں آئی اسے ترمیم کا حق نہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں نئے ترمیمی آرڈیننس کومسترد کر دیا گیا ہے، نیب نے ہمیشہ مخالفین کے خلاف سیاسی انتقام کے طورپراستعمال ہوا، نیب سے انصاف کی کوئی توقع نہیں۔

  • بلاول بھٹو زرداری کی پیپلزپارٹی سندھ کو 17 اکتوبر کے جلسے کی مبارک باد

    بلاول بھٹو زرداری کی پیپلزپارٹی سندھ کو 17 اکتوبر کے جلسے کی مبارک باد

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پیپلزپارٹی سندھ کو 17 اکتوبر کے جلسے کی مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ شہر شہر سے عوام کی شرکت جمہوریت کا نیا سورج طلوع ہونے کی امید ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ جلسے کو کامیاب بنانے کی جدوجہد کرنے والے تمام جیالے شاباش کے مستحق ہیں ، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا اس عزم کا بھی اظہار ہے کہ ہمارا سفر نہیں رکے گا۔

  • کراچی کے اسپتال میں مرحوم خاتون کو لوٹ لیا گیا

    کراچی کے اسپتال میں مرحوم خاتون کو لوٹ لیا گیا

    جناح اسپتال میں مرحوم خاتون کی سونے کی بالیاں چوری کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق صدر تھانے میں مدعی نگینہ خاتون نے درخواست جمع کروائی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسپتال میں مرحوم خاتون کی بالیاں چوری کی گئی ہیں۔درخواست گزار کے مطابق 5 اکتوبر کو میری والدہ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
    اسپتال منتقل کرتے ہوئے ان کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں۔انہوں نے درخواست میں مزید لکھا کہ میری والدہ کی 6 اکتوبر کو طبعیت زیادہ خراب ہوئی اور علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔انتقال کے بعد وارڈ سے باہر گئی تو کسی نے بالیاں چرا لیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،امید ظاہر کی گئی ہے کہ جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

  • آغا سراج درانی ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے منظر سے غائب، نیب کو تلاش

    آغا سراج درانی ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے منظر سے غائب، نیب کو تلاش

    آغا سراج درانی ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے رپوش ہوئیں تاحال نیب انہیں گرفتارنہیں کرسکی ہے۔نیب حکام کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی تلاش ہے، وہ ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے ہی منظر عام سے غائب ہیں۔
    نیب حکام گرفتاری کے لیئے آغا سراج درانی کے گھر بھی گئے، تاہم انہیں ملازمین اور حامیوں نے کارروائی نہ کرنے دی۔ آغا سراج درانی پر آمدن سے زائد اثاثے اور ایم پی ہاسٹل کی تعمیرات میں خردبرد کا الزام ہے۔آغا سراج کے وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت پر نظر ثانی کیلیے تاحال سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا گیا۔ نیب حکام نے آغا سراج کے موبائل کی لوکیشن بھی حاصل کی.

  • شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی شہید

    شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی شہید

    میرانشاہ: دہشتگردوں کی طرف سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے باعث پاک فوج کا سپاہی وطن پر قربان ہو گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر فائرنگ کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادل کے باعث پاک فوج کا 25 سالہ سپاہی شہید ہو گیا۔ جس کا نام سیف اللہ ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ادھر دوسری طرف آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے جہاں ان کوداخلی اورافغانستان کے متعلق تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا گیا ہے

  • 24 گھنٹوں میں لندن سے ایک قانونی خبر پاکستان کے سیاسی منظر پر بجلی بن کر گرے گی

    24 گھنٹوں میں لندن سے ایک قانونی خبر پاکستان کے سیاسی منظر پر بجلی بن کر گرے گی

    معروف صحافی مرتضیٰ سلنگی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن سے ایک خبر پاکستان کے سیاسی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دے گی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چوبیس گھنٹوں میں لندن سے ایک قانونی خبر پاکستان کے سیاسی اور ابلاغ عامہ کے منظر پر بجلی بن کر گرے گی جس کا ارتعاش کئی مہینوں اور سالوں تک محسوس کیا جائے گا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ اس خبر کے لیے انتظار فرمائے۔صحافی کی جانب سے ٹویٹ کیے جانے کے بعد صارفین نے اندازے لگانا شروع کر دئیے۔