Baaghi TV

Author: +9251

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاISI ہیڈ کوارٹرکا دورہ:داخلی سکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پربریفنگ

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاISI ہیڈ کوارٹرکا دورہ:داخلی سکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پربریفنگ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ: داخلی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ ،اطلاعات کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے آئی ایس ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو داخلی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران سپہ سالار نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) میجر جنرل آصف محمود گورائیہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئے گئے اقدامات پر بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔

    این سی اوسی کے مطابق کورونا کے سدباب ویکسین کی فراہمی اور مینجمنٹ اسٹریٹیجیز پر بھی روشنی ڈالی، وزیراعظم نے کوروناکی روک تھام کیلئے این سی اوسی کی کاوشوں کو سراہا۔ عمران خان نے صوبوں اور دیگراداروں کورونا سے بچاؤ کیلئے کوششوں کی بھی تعریف کی۔

    این سی اوسی کے مطابق وزیراعظم نے ویکسی نیشن کے لازمی عمل کی تکمیل کیلئے تمام فریقین کو بھرپور اقدامات کی ہدایت کی اور لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان کی ریٹائرمنٹ پر انہیں این سی اوسی کا مومنٹو پیش کیا جبکہ ان کی انتھک کوششوں اورخدمات کی بھی تعریف کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ این سی اوسی نے کورونا کیخلاف قوم کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔

  • گوجرانوالا کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے سپرد کردی گئی

    گوجرانوالا کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے سپرد کردی گئی

    راولپنڈی :گوجرانوالا کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے سپرد کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق گوجرانوالا کینٹ میں کمان کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کور کمانڈر گوجرانوالا تعینات کردیے گئے۔لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے تقریب میں گوجرانوالا کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے سپرد کی۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔

    علامیہ کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) میجر جنرل آصف محمود گورائیہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئے گئے اقدامات پر بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔

    این سی اوسی کے مطابق کورونا کے سدباب ویکسین کی فراہمی اور مینجمنٹ اسٹریٹیجیز پر بھی روشنی ڈالی، وزیراعظم نے کوروناکی روک تھام کیلئے این سی اوسی کی کاوشوں کو سراہا۔ عمران خان نے صوبوں اور دیگراداروں کورونا سے بچاؤ کیلئے کوششوں کی بھی تعریف کی۔

    این سی اوسی کے مطابق وزیراعظم نے ویکسی نیشن کے لازمی عمل کی تکمیل کیلئے تمام فریقین کو بھرپور اقدامات کی ہدایت کی اور لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان کی ریٹائرمنٹ پر انہیں این سی اوسی کا مومنٹو پیش کیا جبکہ ان کی انتھک کوششوں اورخدمات کی بھی تعریف کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ این سی اوسی نے کورونا کیخلاف قوم کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ( این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر کھیلا جا رہا ہے، ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

  • مہنگائی مہنگائی ہی ہوتی ہےمگرہمیں تومصنوعی مہنگائی نےماردیا:وزیراعظم عمران خان نےبڑاحکم دےدیا

    مہنگائی مہنگائی ہی ہوتی ہےمگرہمیں تومصنوعی مہنگائی نےماردیا:وزیراعظم عمران خان نےبڑاحکم دےدیا

    اسلام آباد: مہنگائی مہنگائی ہی ہوتی ہے مگرہمیں تومصنوعی مہنگائی نے ماردیا:وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق آج اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی صورتحال سے متعلق اعلیٰ اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر ٹیکسز کم کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ وزیراعظم نے وزرا کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزرا اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیے جائیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈیز کی تیاری مکمل کر لی ہے، مہنگائی میں حالیہ اضافہ صرف پاکستان کا نہیں عالمی مسئلہ ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی کا ذکر ہو رہا ہے، دنیا بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چار سوالات سامنے رکھوں گا، مہنگائی کیوں ہوئی ؟، پچھلے سال غیر معمولی آفت کا سامنا کیا ، دنیا ایک دم سے بند ہوئی، اشیاء کی فراہمی زیادہ تھی، استعمال کرنے والے کم ہو گئے، ہم نے ایسی حکمت عملی اختیار کی جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔

  • حکومت مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھے ورنہ کچھ نہیں بچے گا : شہباز شریف کاعمران خان کومشورہ

    حکومت مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھے ورنہ کچھ نہیں بچے گا : شہباز شریف کاعمران خان کومشورہ

    اسلام آباد:حکومت مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھے ورنہ کچھ نہیں بچے گا : شہباز شریف کاعمران خان کومشورہ ،اطلاعات کے مطابق ش لیگ کے سربراہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ غریب عوام پرمہنگائی کے ڈرون حملے کئے جا رہے ہیں، اگر مہنگائی کے اس سیلاب کے سامنے بند نہ باندھا گیا تو پھر کچھ نہیں بچے گا۔

    شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہم دن رات ریاست مدینہ کا ذکر سنتے ہیں، کہاں ریاست مدینہ اور کہاں یہ حکومت، ریاست مدینہ میں ناانصافی اور کمر توڑ مہنگائی نہیں تھی، کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا، کسی بیوہ کی حق تلفی نہیں ہوتی تھی، ریاست مدینہ میں بےروزگاری نہیں تھی۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملک پر بھاری بوجھ بن چکی ہے، ریاست مدینہ کا نام لینے والی حکومت نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ڈیڑھ روپے سے زائد اضافہ کردیا۔ بجلی کے بل بم بن کر عوام پر گر رہے ہیں۔ بچہ بچہ گواہی دے رہا ہے کہ یہ 74 سال میں بد ترین حکومت آئی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی اور دال 20 ہزار ماہانہ کمانے والے کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں، غریب بجلی کا بل اور ادویات کہاں سے لائے گا، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیا، آئی ایم ایف اب بھی ان سے راضی نہیں ہوا، اللہ جانتا ہے کہ اس تباہی کا انجام کیا ہو گا۔

    لیگی صدر کا کہنا تھا کہ معیشت کی اتنی تباہی جس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، ایل این جی خریدنے کے لیے نا جانے حکومت کس کا انتظارکرتی رہی؟ مہنگے فرنس آئل سے بجلی عوام پربم برسا رہی ہے، حکومت نے عوام کی زندگی تنگ کردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے ایوان میں فرمایا معیشت درست ہو گئی ہے، سفید پوش طبقہ بھی بھیک مانگنے پر مجبور ہو گیا، صدر مملکت کو یہ نظر نہیں آیا؟ صدر کو چینی، آٹا کے اربوں، کھربوں کے سکینڈل نظر نہیں آئے، معیشت کی تباہی ہوگئی ہے، 15ہزارارب کے قرضے لیے لیکن کہیں ایک نئی اینٹ نظرنہیں آتی، یہی پیسہ اگرعوام میں تقسیم کیا جاتا تو فی یونٹ تین روپے ہو جاتا، غریب عوام پرمہنگائی کے ڈرون حملے کیے جارہے ہیں، اگراس سیلاب کے سامنے بند نہ باندھا گیا تو پھر کچھ نہیں بچے گا، سب ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ  این سی او سی کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ این سی او سی کا دورہ

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ این سی او سی کا دورہ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) میجر جنرل آصف محمود گورائیہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئے گئے اقدامات پر بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔

    این سی اوسی کے مطابق کورونا کے سدباب ویکسین کی فراہمی اور مینجمنٹ اسٹریٹیجیز پر بھی روشنی ڈالی، وزیراعظم نے کوروناکی روک تھام کیلئے این سی اوسی کی کاوشوں کو سراہا۔ عمران خان نے صوبوں اور دیگراداروں کورونا سے بچاؤ کیلئے کوششوں کی بھی تعریف کی۔

    این سی اوسی کے مطابق وزیراعظم نے ویکسی نیشن کے لازمی عمل کی تکمیل کیلئے تمام فریقین کو بھرپور اقدامات کی ہدایت کی اور لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان کی ریٹائرمنٹ پر انہیں این سی اوسی کا مومنٹو پیش کیا جبکہ ان کی انتھک کوششوں اورخدمات کی بھی تعریف کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ این سی اوسی نے کورونا کیخلاف قوم کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ( این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر کھیلا جا رہا ہے، ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

  • برطانوی عدالتیں اپنے فیصلوں سے پاکستان میں سیاست کریں گی؟معروف صحافی مرتضٰی سولنگی کی خبرمیں خبر

    برطانوی عدالتیں اپنے فیصلوں سے پاکستان میں سیاست کریں گی؟معروف صحافی مرتضٰی سولنگی کی خبرمیں خبر

    اسلام آباد :عدالتیں اپنےفیصلوں سےپاکستان کوغیرمستحکم کرتی ہیں؟معروف صحافی مرتضٰی سولنگی کی خبرمیں خبرنے پاکستانیوں کو سوچنے پرمجبورکردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی مرتضیٰ سلنگی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن سے ایک خبر پاکستان کے سیاسی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دے گی۔

    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چوبیس گھنٹوں میں لندن سے ایک قانونی خبر پاکستان کے سیاسی اور ابلاغ عامہ کے منظر پر بجلی بن کر گرے گی جس کا ارتعاش کئی مہینوں اور سالوں تک محسوس کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس خبر کے لیے انتظار فرمائے۔صحافی کی جانب سے ٹویٹ کیے جانے کے بعد صارفین نے اندازے لگانا شروع کر دئیے۔زیادہ تر صارفین نے کہا کہ یقینا یہ خبر لندن میں موجود سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق ہو گی۔جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ یہ خبر شہبازشریف کے کیس سے متعلق بھی ہو سکتی ہے۔

    خیال رہے کہ برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان، نیب اورایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں جبکہ تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات میں اکاونٹس کی چھان بین کی گئی۔

    عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا اور منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

    تاہم برطانوی عدالت کی جانب سے شہباز شریف اور ان کے خاندان کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے، کوئی ٹرائل تھا ہی نہیں جو بریت ہوتی،

    ادھر ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مرتضیٰ سولنگی کے اشارے یہ بتا رہے ہیں کہ برطانوی عدالتیں اپنے فیصلوں سے اب پاکستان میں سیاست سیاست کھیلیں گی اورپھرکرپٹ سابق حکمرانوں کو معصوم عن الخطاقرار دے کرپاکستانی اداروں کے لیے ان مفرور سیاستدانوں کو بیک اپ فراہم کریں گی

  • پاکستان امریکا کیساتھ دیرپا تعلقات کا خواہشمند ہے: آرمی چیف

    پاکستان امریکا کیساتھ دیرپا تعلقات کا خواہشمند ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: پاکستان امریکا کیساتھ دیرپا تعلقات کا خواہشمند ہے،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کیساتھ دیرپا تعلقات کا خواہشمند ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان ہونے والی کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

    ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دیر پا تعلقات کا خواہش مند ہے، پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان باہمی بات چیت کی روایت کو جاری رکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔

  • کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا:ایک اہلکار شہید

    کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا:ایک اہلکار شہید

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ جس کے باعث ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکا بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ہوا ہے۔ دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا، دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جبکہ امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ حملہ آور طلباء کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ سکیورٹی اہلکار احتجاج پر بیٹھے طلباء کی سکیورٹی معمور تھے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹرک : آئرش بولر کی 4 گیندوں پر 4 وکٹیں

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹرک : آئرش بولر کی 4 گیندوں پر 4 وکٹیں

    ابوظہبی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹرک : آئرش بولر کی 4 گیندوں پر 4 وکٹیں ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں آئرش بولر نے 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرکے ٹی ٹؤئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹرک کی بنیاد رکھ دی ہے۔

    ابو ظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سودمند ثابت نہ ہوا۔

    آئر لینڈ کے کرٹس چیمبر نے میچ کے 10 ویں اوور میں ناصرف ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی بلکہ 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    کرٹس چیمپر نے 10 ویں اوور کی دوسری گیند پر پہلے ایکرمین کو آؤٹ کیا پھر اگلی دو گیندوں پر ٹین ڈوس ہیٹ اور اسکاٹ ایڈورڈز کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

    ادھراطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز کے کپتان پیٹر سیلر کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ کافی اچھی ہے اس لیے وہ پہلے بیٹنگ کرکے اچھا اسکور کرنا چاہتے ہیں تاکہ مخالف ٹیم پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

    بنگلا دیش میں 2014 کے ایڈیشن میں آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان ایک غیرمعمولی اور تاریخی مقابلہ ہوا تھا۔

    میچ میں فتح آئرلینڈ کو سپر 10 مرحلے میں لے جا سکتی تھی اور اسی کوشش میں اس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 189 رنز بنائے۔

    اس مجموعے کے بعد آئرلینڈ کی فتح یقینی نظر آ رہی تھی جب کہ نیدرلینڈز کو نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سپر 10 مرحلے میں پہنچنے کے لیے اس ہدف کو 14.2 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔

    کسی کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ ہدف صرف 13.5 اوورز میں ہی حاصل کر لے گی جس سے وہ اپنی حریف ٹیم اور اور زمبابوے دونوں سے اوپر پہنچ جائے گی۔میچ میں نیدرلینڈز کے اسٹیفن مائبرگ نے 23 گیندوں پر 63 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی۔

    خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا راؤنڈ ابوظہبی اور عُمان میں جاری ہے جہاں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جب کہ دوسرے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ نمیبیا سے ہوگا۔

    گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے بنگلا دیش کو 6 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا تھا جب کہ عمان نے پاپوا نیوگنی کو شکست دی تھی۔

  • چمکتے ستارے.تحریر:ام سلمیٰ

    چمکتے ستارے.تحریر:ام سلمیٰ

    آجکل جس طرح کی حالات میں تیزی چل رہی ہے بھی سے لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کر رھے ھیں تاکہ وہ تیز ترین زریعے سے خیر حاصل کر سکیں اور جان سکیں کے اس وقت دنیا میں کیا اہم چل رہا ہے کوئی اہم واقعہ کوئی اہم معلومات جو ہمارے لیے کام بھی ہی سکتی ہے ایسے ہی لوگ جاننا چاہتے ہیں کے آپ کے ارد گرد کس طرح کے معاشرتی مسائلِ چل رہے ہیں اور کونسا اچھا لکھاری ہے جو آپکو فوری معلومات دیتا ہوں اپنے کالم سے اپنے کونٹینٹ سے؟اور ایسے کون سے لکھاری ہیں کو تمام موضوعات پے لکھ رہے ہوں اور ان کی تحریروں میں صحیح طرح مسائل کی عکاسی ہو صحیح تفصیلات بیان کی گئی ہوں بھلے کسی بھی موضوع متعلق لکھا گیا ہو.

    ایسے چند اچھے لکھنے والے لکھاری جن کی تحریر میں اکثر معلومات کے لیے پڑھا کرتی ہوں اور ان کی تحریر سے اندازہ ہوتا ہے کے یہ اچھے لکھنے والے ہیں اور اپنے ارد گرد ٹھیک ٹھیک تبدیلیوں کو نوٹ کرتے ہیں۔ تفصیل کی طرف یہ توجہ نہ صرف انہیں لاجواب ایڈیٹر یا لکھاری بناتی ہے جو پڑھنے کے دوران آپکو ان کی تحریروں میں آپکی دلچسپی بڑھتی ہے ، بلکہ یہ ان کی تحریر میں بھی ایک خاص ٹچ ڈالتا ہے۔ تاکہ کوئی وضاحتی تفصیل پیچھے نہ رہ جائے ان میں سے کچھ یہ ہیں ضماد ملک ,حمزہ بن شکیل,حسن ساجد,فضل عباس , امان رحمان , حمزہ احمد صدیقی اِنکی تحریر اچھی ہوتی ہے آپ اِنکی تحریر میں مکمل معلومات پائیں گے.

    ان کی تحریروں میں دن بہ دن بہتری آرہی ہے یے ایسے مصنفین ہیں اپنے کام کو دن با دن بہتر کرتے جا رہے ہیں، چاہے کام کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو۔ وہ اپنے ہنر پر توجہ دیتے ہیں اور شدید نظم و ضبط کے ذریعے بہتر لکھنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

    ایک مؤثر مصنف پیچیدہ خیالات اور خیالات کو سادہ ، واضح زبان میں نکالنے کے قابل ہوتا ہے جو دوسروں کی طرف سے جلدی اور آسانی سے سمجھا جاتا ہے اور یہ خوبیاں ان میں پائی جاتی ہیں۔ اگی آپ معیار ی تحریر پڑھنا چاہتے ہیں تو ضرور انکو کو پڑھیں آپکو اِنکی تحریر میں پڑھتے ہوئے لطف آئے گا.
    کوئی بھی ایک ہی الفاظ کو بار بار پڑھنا پسند نہیں کرتا ، اس لیے ایک مضبوط ، مضبوط الفاظ کسی بھی اچھے مصنف کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ دلچسپ اور غیر معمولی الفاظ کو ان کی تحریر میں شامل کرنا ، یہ مہارت انہیں قارئین کی دلچسپی برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے اور انہیں کسی بھی صورت حال کے لیے بہترین لفظ تک رسائی کے ذریعے زیادہ مؤثر طریقے سے بات چیت کرنے کی اجازت دیتی ہے اور آپ ان خصوصیات کو اِنکی تحریروں میں پائیں گے. ۔

    بیرونی ترامیم اور تجاویز کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے معاشرتی مسائل کی عکاسی کرنا بھی آجکل ضروری ہے غیر معمولی لکھاریوں کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ انہیں اپنی تحریر کو بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے ، حالانکہ اس دوران ان کی انا کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کھلے ذہن کی وجہ سے وہ اپنا کام دوسروں کی نظروں سے دیکھ سکتے ہیں اور کمزور نکات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

    باشعور قارئین اکثر اچھے مصنف پڑھتے ہیں ، کیونکہ الفاظ کی دنیا میں ڈوبے رہنے سے لکھنے کے نٹ اور بولٹس کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے جیسے نحو ، لہجہ ، فریمنگ ، وغیرہ جتنا کوئی پڑھتا ہے ، اتنا ہی زیادہ سیکھا جاتا ہے۔ آپ جب ان لکھاریوں کی تحریروں کو پڑھیں گے تو آپ کو ان میں مختلف قسم کی جدت نظر آئے گی.

    اگر آپ بھی لکھاری بننا چاہتے ہیں تو اِنکی تحریروں کو پڑھائی اور ان خوبیوں کو اپنانے کی کوشش کریں آپ انکو پڑھ کر ضرور بہت کچھ سیکھیں گے.
    اگر آپ ان کو ابھی تک نہں پڑھ رہے تو ضرور پڑھیں یہاں اِنکی بیان کردہ کچھ خوبیوں سے سیکھ کر آپ اپنی تحریر کو بہتر بنا سکتے ہیں تو آج سے شروع کریں۔ کچھ ہی وقت میں ، آپ کی تحریری مہارتیں فوائد حاصل کریں گی انشاء اللہ.
    Twitter handle
    @aworrior888