Baaghi TV

Author: +9251

  • ویسٹ انڈیز کا وارم اپ میچ میں‌ پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ویسٹ انڈیز کا وارم اپ میچ میں‌ پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    مسقط :ویسٹ انڈیز کا وارم اپ میچ میں‌ پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری طرف اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کا انتخاب کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی سے فائدہ ہوگا۔

    وارم اپ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، آصف علی، محمد نواز، وسیم جونئیر، حارث رؤف، حسن علی، حیدر علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

    T20 ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔

    ادھراطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز کے کپتان پیٹر سیلر کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ کافی اچھی ہے اس لیے وہ پہلے بیٹنگ کرکے اچھا اسکور کرنا چاہتے ہیں تاکہ مخالف ٹیم پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

    بنگلا دیش میں 2014 کے ایڈیشن میں آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان ایک غیرمعمولی اور تاریخی مقابلہ ہوا تھا۔

    میچ میں فتح آئرلینڈ کو سپر 10 مرحلے میں لے جا سکتی تھی اور اسی کوشش میں اس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 189 رنز بنائے۔

    اس مجموعے کے بعد آئرلینڈ کی فتح یقینی نظر آ رہی تھی جب کہ نیدرلینڈز کو نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سپر 10 مرحلے میں پہنچنے کے لیے اس ہدف کو 14.2 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔

    کسی کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ ہدف صرف 13.5 اوورز میں ہی حاصل کر لے گی جس سے وہ اپنی حریف ٹیم اور اور زمبابوے دونوں سے اوپر پہنچ جائے گی۔میچ میں نیدرلینڈز کے اسٹیفن مائبرگ نے 23 گیندوں پر 63 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی۔

    خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا راؤنڈ ابوظہبی اور عُمان میں جاری ہے جہاں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جب کہ دوسرے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ نمیبیا سے ہوگا۔

    گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے بنگلا دیش کو 6 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا تھا جب کہ عمان نے پاپوا نیوگنی کو شکست دی تھی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز ٹاس جیت گیا:پھرفیصلہ بھی خود کرلیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز ٹاس جیت گیا:پھرفیصلہ بھی خود کرلیا

    مسقط :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈزٹاس جیت گیا:پھرفیصلہ بھی خود کرلیا ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز کے کپتان پیٹر سیلر کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ کافی اچھی ہے اس لیے وہ پہلے بیٹنگ کرکے اچھا اسکور کرنا چاہتے ہیں تاکہ مخالف ٹیم پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

    2014: آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان تاریخی مقابلہ

    بنگلا دیش میں 2014 کے ایڈیشن میں آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان ایک غیرمعمولی اور تاریخی مقابلہ ہوا تھا۔

    میچ میں فتح آئرلینڈ کو سپر 10 مرحلے میں لے جا سکتی تھی اور اسی کوشش میں اس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 189 رنز بنائے۔

    اس مجموعے کے بعد آئرلینڈ کی فتح یقینی نظر آ رہی تھی جب کہ نیدرلینڈز کو نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سپر 10 مرحلے میں پہنچنے کے لیے اس ہدف کو 14.2 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔

    کسی کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ ہدف صرف 13.5 اوورز میں ہی حاصل کر لے گی جس سے وہ اپنی حریف ٹیم اور اور زمبابوے دونوں سے اوپر پہنچ جائے گی۔میچ میں نیدرلینڈز کے اسٹیفن مائبرگ نے 23 گیندوں پر 63 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی۔

    خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا راؤنڈ ابوظہبی اور عُمان میں جاری ہے جہاں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جب کہ دوسرے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ نمیبیا سے ہوگا۔

    گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے بنگلا دیش کو 6 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا تھا جب کہ عمان نے پاپوا نیوگنی کو شکست دی تھی۔

  • پاکستانی روپے کی بے قدری جاری:روپے کے مقابلے میں‌ غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت بڑھ گئی

    پاکستانی روپے کی بے قدری جاری:روپے کے مقابلے میں‌ غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت بڑھ گئی

    لاہور : تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 172.30سے بڑھ کر 172.90 پر پہنچ گئی جبکہ دیگر مملاک کی کرنسیوں میں بھی اضافہ ہوا-

    اوپن مارکیٹ میں پاؤنڈز 234.50 سے 236.0، یورو کی قدر 198.0 سے 199.50 ، سعودی ریال کی قیمت .4545 سے 45.90 تک پہنچ گئی-

    جبکہ درہم کی قیمت میں 48.50 سے 49.20 ، کینیڈین ڈالر 136.50سے 138.00 تک بڑھ گئی ، آسٹریلین ڈالر کی قیمت 125.00 سے 126 ہو گئی لیرا 20.20سے 20.70 ، چائنہ کی کرنسی میں پاکستانی روپے کی قدر کے مقابلے میں 26 سے 26.70 تھائی کرنسی میں 4.60 سے 5.10 کا اضافہ ہوا-

    جبکہ گولڈ کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی پر تولہ قیمت 1 لاکھ 16 ہزار 200 روپے ہوگیہ جبکہ پر اونس 1763 ڈالر ہو گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1 ہزار 420 ہو گئی-

    واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

    جبکہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو گیا تھا چند دن قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • لاک  ڈاؤن کے دوران اسکولوں کی اضافی فیس وصولی پر کارروائی ہوگی

    لاک ڈاؤن کے دوران اسکولوں کی اضافی فیس وصولی پر کارروائی ہوگی

    سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری وکیل نے اعتراف کیا ہے کہ کرونا کے دوران لاک ڈاؤن میں کچھ اسکولز نے اضافی فیس وصول کی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں کرونا وبا کے دوران اسکول کی اضافی فیس وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

    سرکاری وکیل کی جانب سے اضافی وصولی کا اعتراف کیا گیا۔ اضافی فیس وصول کرنے والے اسکولز کے خلاف کارروائی کی استدعا بھی کی گئی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات اور کارروائی کے لیے محکمہ تعلیم سے افسر تعینات کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ کو کارروائی کے لئے سمری ارسال کردی گئی ہے،سمری کی منظوری کے بعد اضافی فیس وصولی کے خلاف کارروائی شروع ہوگی۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت سندھ نے کرونا وبا کے دوران 20 فیصد کمی کا حکم دیا تھا۔ کئی اسکولز اضافی فیس وصول کرچکے ہیں۔سرکاری وکیل کی جانب سے مزید مہلت طلب کرلی گئی۔ عدالت نے پیشرفت رپورٹ طلب کرتےہوئے سماعت 3 ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

  • 12ربیع الاول کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

    12ربیع الاول کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

    کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوس کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا، عید میلاد النبی 19اکتوبر کو منایا جائے گا۔

    ٹریفک پلان کے مطابق مرکزی جلوس دوپہر 3 بجے میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوکر ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا نشتر پارک میں اختتام پذیر ہوگا۔ پانچ بجے نشترپارک میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

    جلوس کی گزرگاہوں کو مختلف رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا جائے گا۔ یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ کی جانب موڑا جائے گا جبکہ ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والے متبادل راستہ اختیار کریں۔

    واضح رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے 19اکتوبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    کراچی سمیت ملک کے تمام شہروں میں 12ربیع الاول کے حوالے سے جلوس نکالے اور جلسے منعقد کیے جاتے ہیں جبکہ اسکے علاوہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر مختلف پروگرام منعقد بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

  • ایف آئی اے نے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا

    ایف آئی اے نے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا

    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے بغیر دستاویزات عوام کو سرحد پار کروانے والے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی بہاول استو کی ہدایات کے مطابق انسپکٹر اسٹیفن اور سب انسپکٹر منظور عباسی نے خفیہ اطلاع ملنے پر نئے قانون مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ 2018ء کی زیر دفعہ 3 اور 6 کے تحت ایک بدنام زمانہ انسانی اسمگلر عمران نصیر ولد نصیر احمد کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم انسانی اسمگلر عمران نصیر محمد ذوالفقار نامی شخص کو بغیر کسی سفری دستاویزات کے بھاری رقم کے عوض غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ترکی پہنچانے میں ملوث ہے، ملزم سادہ لوح افراد سے انسانی اسمگلنگ اور سرحد پار کرانے کے عوض لاکھوں روپے وصول کرچکا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلر عمران نصیر ایف آئی اے کو نئے قانون (مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ 2018) کے تحت دو مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم سے تفتیش جاری ہے جسے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • بختاور بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کا نام مرحوم ماموں اور دادا کے نام پر رکھ دیا

    بختاور بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کا نام مرحوم ماموں اور دادا کے نام پر رکھ دیا

    بختاور بھٹو اور ان کے شوہر نے اپنے نومولود بچے کا نام اپنے مرحوم دادا اور ماموں کے نام سے رکھا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بتایا کہ انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کا نام اپنے مرحوم ماموں اور دادا کے نام پر رکھ دیا ہے۔

    بختاور بھٹو نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس پر ایک بچہ لکڑی کے گھوڑے پر سوار تلوار لئے بیٹھا ہے، اور ساتھ شادیانے بھی بجائے جارہے ہیں، جب کہ تصویر پر میر حاکم کا نام تحریر ہے۔

    واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے دادا اور آصف علی زرداری کے والد کا نام حاکم زرداری تھا، جب کہ بختاور بھٹو کے ماموں اور بے نظیر بھٹو کے بھائی اپنے نام کے ساتھ میر لکھا کرتے تھے، جب کہ بختاور بھٹو کے شوہر کا نام محمود چوہدری ہے، اس لئے بچے کا نام میر حاکم محمود چوہدری رکھا گیا ہے، بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش رواں ماہ 11 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کی تصدیق خود بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کی تھی۔

  • ُُُُٰٰپی آئی اے بوئنگ 777 لاہورائیرپورٹ کے رن وے پراترنے کے بعد ایک گھنٹہ تک معلق رہی

    ُُُُٰٰپی آئی اے بوئنگ 777 لاہورائیرپورٹ کے رن وے پراترنے کے بعد ایک گھنٹہ تک معلق رہی

    لاہور:ُُُُٰٰپی آئی اے بوئنگ 777 لاہورائیرپورٹ کے رن وے پراترنے کے بعد ایک گھنٹہ تک معلق رہی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) بوئنگ 777 علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے 36 ایل پر اترنے کے بعد تقریبا 55 منٹ تک رن وے ٹرن پیڈ پر رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے بوئنگ 777 جوکہ جدہ سے لاہور کے سفر پر رن وے 36 ایل پر اترنے کے بعد بیک ٹریکنگ شروع کرنے سے قاصر تھا اور صبح 6:23 سے صبح 7:18 تک 55 منٹ تک رن وے پرہی رہا۔

    بوئنگ 777-300ER ایک بڑا مسافر طیارہ ہے جو کہ لمبے سفر کے لیے استعمال ہوتا ہے ، 180 ڈگری کا رخ خاص طور پر 777 کے لیے رن وے چلتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ بات قابل غور ہے کہ ٹیکسی وے چارلی کو 36L پر استعمال نہیں کیا جا سکتا کیونکہ DHL طیارے وہاں کھڑے ہیں۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ایک بوئنگ 767-323 (رجسٹریشن A9C-DHU) ، پرواز DHX512 علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر رہی تھی تو اس کے 6 ٹائر ہائیڈرولک لیکیج سے پھٹ گئے جب ہوائی جہاز ٹیک آف رول شروع کر رہا تھا۔ .

    اس کے نتیجے میں علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے کا واحد فعال رن وے گزشتہ کئی دنوں سے ڈی ایچ ایل بوئنگ 767 حادثے کی وجہ سے بند ہے۔ ہوائی اڈے کا رن وے 18R/36L طیارے نے 14 اکتوبر 2021 کو پاکستان کے معیاری وقت (PKT) کے قریب 14 اکتوبر 2021 کو رن وے 36L سے ٹیک آف کے بعد روک دیا تھا۔

    31 دسمبر 2014 کو پی آئی اے بوئنگ 777-200ER بھی لاہور ایئرپورٹ رن وے 36L پر اترنے کے بعد ٹرن پیڈ پر رک گئی۔

    بعد ازاں ، 4 ستمبر 2020 کو ، پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایک نوٹس ایئر مین (نوٹام) کو جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ رن وے 18 آر پر ٹرن پیڈ کالمبائی چوڑائی 320 فٹ x 250 فٹ (لمبائی x چوڑائی) ہے۔ تمام پائلٹوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ٹرن پیڈ رن وے 18 آر کو آن کرتے وقت احتیاط برتیں۔

    پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لیے یہ شرم کی بات ہے کیونکہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ 10 سال قبل نیا ایئرپورٹ اور رن وے بنایا گیا جو کہ اتنے قلیل عرصے میں بے کار ہوکررہ گیا ہے جو خاص طور پر ان حالات میں بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق یہ چوتھا طیارہ ہے جو اس رن وے پر پھنس گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رن وے کی سطح کی طاقت بہت نرم ہے جس کی وجہ سے بوئنگ 777 موڑ کاٹتے ہوئے زمین میں دھنس گیا تھا

  • ڈیفنس کے گھروں کی ڈکیتیوں میں ملوث گروہ ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث نکلا

    ڈیفنس کے گھروں کی ڈکیتیوں میں ملوث گروہ ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث نکلا

    ڈسٹرکٹ ساوتھ پولیس کے ہاتھوں ڈیفنس کے گھروں کی ڈکیتیوں میں ملوث گروہ ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے گھروں میں ڈکیتیوں میں ملوث گرفتار گروہ کی وارداتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کاگروہ مفرور ملزم بلال نے تشکیل دیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم بلال اور ساتھی فتح جنگ انٹرچینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث ہیں، فائرنگ کے واقعے میں ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل زخمی جبکہ ان کا بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم سکندر سے برآمد ہونے والا اسلحہ ڈیفنس کے گھر میں کی گئی ڈکیتی کی واردات سے میچ ہوگیا اور ملزم کو متاثرہ فیملیز نے بھی باقاعدہ شناخت کرلیا ہے۔

    حکام کے مطابق ملزمان ڈکیتیوں کےدوران یرغمال فیملی پر تشدد کرتے تھے اور اور لوٹ مار کے بعد فرار ہوجاتے تھے ، گروہ کا مرکزی سرغنہ بلال اور دیگر دو ساتھیوں سمیت فرار ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے مفرور ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔

    تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کا گروپ مختلف شہروں میں وادراتیں کرتا ہے۔

  • بھارتی ریاست کیرالامیں ہرطرف تباہی ہی تباہی:لوگوں کی آہ وبکا جاری

    بھارتی ریاست کیرالامیں ہرطرف تباہی ہی تباہی:لوگوں کی آہ وبکا جاری

    کیرالا:بھارتی ریاست کیرالامیں ہرطرف تباہی ہی تباہی:لوگوں کی آہ وبکا جاری ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت کی ریاست کیرالا میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 25 ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالا میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے کئی اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ ضلع کوٹایم میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ ملبے تلے دبے لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

    حکام کے مطابق ضلع ادوکی میں 11 اور کوٹیم میں 14 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ ساحلی علاقوں میں بارشوں کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

    کیرالا کے وزیراعلیٰ کے مطابق متاثرین کیلئے 100 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور متاثرہ ہزاروں افراد کوعارضی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

    کیرالا کے پانچ اضلاع میں سخت موسم کا ریڈ الرٹ جبکہ 7 اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات نے کیرالا میں پیر سے بارشوں میں کمی آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔