Baaghi TV

Author: +9251

  • ریلوے میں سیفٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز

    ریلوے میں سیفٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز

    اسلام آباد:ریلوے میں سیفٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز،اطلاعات کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلوے نثار احمد میمن کی خصوصی ہدایت پرریلوے میں سیفٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے سی او پی ایس سیفٹی اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز مختلف سکول کے بچوں میں آگاہی مہم شروع کررہے ہیں۔

    ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہےکہ پاکستان ریلوے ٹریک کے قریب سکولوں کے بچوں کے لیے حفاظتی آگاہی مہم شروع کرنے جارہا ہے۔ پاکستان ریلوے بچوں میں ٹریک عبور کرنے کے حوالے سے اینیمیٹڈویڈیو ، پمفلٹس، بینرزکے ذریعے آگاہی فراہم کرے گا۔

    ادھر اس حوالے سے ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے بچوں میں یہ آگاہی فراہم کرے گا کہ ٹریک کو کس طرح اور کس جگہ سے عبور کرناہے۔

    ترجمان کے مطابق سکولوں کے بچوں یہ بھی بتایا جائے گاکہ صرف متعین کی گئی جگہوں سے ٹریک عبور کریں اور غیر ضروری جگہوں سے کراس نہ کریں۔
    سی او پی ایس سیفٹی روبینہ ناصر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نازیہ جبین کے ساتھ مختلف سکولوں کا دورہ کریں گی۔

  • دوستی کرنے سے انکار پر لڑکے نے جواں سالہ لڑکی کا قتل کر ڈالا

    دوستی کرنے سے انکار پر لڑکے نے جواں سالہ لڑکی کا قتل کر ڈالا

    گوجرانوالہ:تھانہ واہنڈو میں لڑکے سے دوستی دوستی سے انکار کرنے پر لڑکی کا قتل کر دیا گیا ۔

    گوجرانوالہ کے نواحی قصبہ واہنڈو میں 22 سالہ لڑکی فائر لگنے سے جاں بحق۔ سدرہ خالد اپنی خالہ کے گھر واہنڈو میں مہمان آئی ہوئی تھی جس کو فیضان عرف شانی قوم جٹ سکنہ جهنگی نے 30 بور پسٹل سے فائر کر کے قتل کر دیا واہنڈو پولیس نے لاش قبضے میں لے کر کاروائی شر و ع کر ددی۔
    ایس ایچ او تھانہ واہنڈو خرم شہزاد کے مطابق ملزمان کے دو بھائی واہنڈو پولیس نے گرفتار کر لئے جبکہ ملزمان کو گرفتار کرنے میں پولیس چھا پے مار رہی۔

  • سوتیلے بہن بھائیوں کا بھائی پر قاتلانہ حملہ وحشیانہ تشدد

    سوتیلے بہن بھائیوں کا بھائی پر قاتلانہ حملہ وحشیانہ تشدد

    گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)دولت ‘جائیداد کی ہوس ‘خون سفید ‘اوورسیز دبئی پاکستانی محمد الیاس جوئیہ کی جائیداد ہتھیانے کیلئے سوتیلے بھائیوں کا وحشیانہ تشدد انکوائری ‘گکھڑ منڈی محلہ شریف پورہ سوتیلے بہن بھائیوں کا بھائی پر قاتلانہ حملہ وحشیانہ تشدد ‘الیاس جوئیہ ولد محمد طفیل جوئیہ نامی شہری نے پولیس سے تحفظ دینے کی اپیل کر دی۔ذرائع کے مطابق محمد طفیل جوئیہ ولد چراغ دین جوئیہ کی پہلی بیوی وفات پا چکی ہے جس سے محمد الیاس جوئیہ نامی بیٹا ہے جبکہ دوسری بیوی سے شعیب جوئیہ، ہمشیرہ حضرا جوئیہ ہیں ۔ طفیل جوئیہ کی گوجرانوالہ گکھڑ اور دبئی میں کروڑوں روپے کی جائیداد ہے جس کی فروخت کے بعد پہلی بیوی مرحومہ سے بیٹے محمد الیاس کو حصہ نہیں دیا جبکہ قانون وراثت کے تحت حصہ مانگنے پر اسے قتل کرنیکی مبینہ کوشش کے علاوہ شعیب جوئیہ آئے دن غنڈوں و جرائم پیشہ لوگوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بناتا ہے ۔ جبکہ مختلف تھانوں ‘دفتروں میں اس کیخلاف فرضی و جھوٹی درخواستیں دیکر جائیداد سے حصہ نہ لینے پر مجبور کر رہا ہے ۔ الیاس جوئیہ نے الزام لگایا ہے کہ اسکے والد فیصل جوئیہ نے دبئی والی دوکان اور پچاس ہزار درہم دولت ‘جائیداد سے اس کا حصہ وغیرہ دینا ہے ۔ جبکہ والد سے قانون کے تحت افہام و تفہیم سے اپنا حق لینا چاہتا ہے مگر سوتیلے بہن بھائی اور سوتیلی والدہ کروڑوں کی جائیداد منقولہ و غیر منقولہ پر قبضہ کرنے کیلئے اسے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں ۔ الیاس جوئیہ نے اس سلسلہ میں اپنا بیان بھی قلمبند ریکارڈ کروایا ہے ۔ علاقہ کی عوامی ‘شہری ‘سماجی شخصیات اور وکلاء برادری نے مظلوم الیاس جوئیہ کو انصاف مہیا کرتے ہوئے جانی و مالی تحفظ کا مطالبہ کیا ہے جبکہ آر پی او گوجرانوالہ ‘سی پی او گوجرانوالہ ‘ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ‘کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن بالخصوص ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی گئی ہے ۔

  • اب فیصلہ کیا ہے سیاست چھوڑوں گا نہ ہی تحریک انصاف: عمران خان ایک امید ہے: جہانگیر خان ترین

    اب فیصلہ کیا ہے سیاست چھوڑوں گا نہ ہی تحریک انصاف: عمران خان ایک امید ہے: جہانگیر خان ترین

    لودھراں:اختلافات اپنی جگہ:مگرعمران خان سچّا لیڈر:اب فیصلہ کیا ہے سیاست چھوڑوں گا نہ ہی تحریک انصاف:،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ سازش کے تحت مجھے عمران خان سے الگ کردیا گیا۔ فیصلہ کیا ہے کہ سیاست چھوڑوں گا اور نہ ہی تحریک انصاف۔

    لودھراں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے 8 سال دن رات تحریک انصاف میں محنت کی، محنت اس لیے کی کیونکہ عمران خان دوسرے سیاست دانوں سے مختلف تھا، الیکشن سے چھ مہینے پہلے مجھے بہت ہی غلط اور فضول فیصلے سے نا اہل کردیا گیا، اس کے باوجود میں نے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

    انہوں نے کہا کہ میں دو ہفتوں کے لیے ملک سے باہر چلا گیا، میں نے اور بیٹے نے فیصلہ کیا کہ سیاست چھوڑوں گا اور نہ ہی تحریک انصاف، میں نے فیصلہ کیا کہ اسی محنت کے ساتھ کام کرتا رہوں گا، الیکشن ہوا تحریک انصاف کامیاب ہوئی لیکن کچھ سیٹں کم ہوئیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے خان صاحب کا پیغام آیا کہ پنجاب کی حکومت کے بغیر ہمارا کوئی فائدہ نہیں ہے، میں نے وزیراعظم سے کہا کہ فکر مت کریں اور مجھ پر چھوڑ دیں، جہاں ہماری ن لیگ سے 8 سیٹیں کم تھی اللہ تعالی نے کرم کیا اورہماری حکومت بن گئی، پھر ایک باقاعدہ سازش کے تحت مجھے خان صاحب سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی، اور پھر مجھے الگ کر دیا گیا میرے لیے یہ بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

    جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ سازش کرنے والوں کو یہ معلوم تھا کہ جب تک ہم اس سے مکمل انتقام نہیں لیں گے اور ختم نہیں کریں گے یہ ہمارے لئے خطرہ ہے، ڈیڑھ سال تک جس طرح سے یہ میرے پیچھے پڑے پاکستان کی تاریخ میں کوئی حکومت کسی ایک آدمی کے پیچھے نہیں پڑی، لیکن اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ میں سرخرو ہوا، میں ایک لیول کا سیاستدان تھا، میرے ساتھ کھڑے ہونے والے اراکین اسمبلی جب اپنے حلقوں میں واپس گئے تو عوام نے ان کی پذیرائی کی۔

  • میں اپنے ناراض بھائیوں‌ کیساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہوں‌: وزیراعلیٰ بلوچستان

    میں اپنے ناراض بھائیوں‌ کیساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہوں‌: وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ:میں اپنے ناراض بھائیوں‌ کیساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہوں‌:اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اپنے ناراض ساتھیوں ، بھایوں کیساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں۔ کوشش ہے سب کچھ جمہوری انداز میں چلے۔

    وزیراعلی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد تحریک کوجمع کرایا گیا،کچھ تحفظات ہیں، ناراض ساتھی ہمارے بھائی ہیں۔ یہ ہمارے بھائی کل بھی تھے اور آج بھی ہیں، پہلے بھی ان کے پاس بیٹھے اورآج بھی بیٹھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ناراض بھائیوں کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں۔ عوام کے مسائل اور سیاسی صورتحال پر بھی کام کرنا ہو گا۔ آخری دن تک کوشش ہے کہ تمام جمہوری انداز میں چلے۔ کچھ لوگ ڈسپلن کا خیال نہیں کرتے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اگر تحریک عدم اعتماد والے دن ہی فیصلہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اکتوبر، نومبرمیں پارٹی الیکشن کرانے کا ارادہ تھا، ناراض اراکین ہماری پارٹی کا حصہ ہیں اوررہیں گے۔ ہمارے لیے سب قابل احترام ہیں، ایک ماہ بعد ہماری پارٹی مزید مضبوط نظرآئے گی، ہرطرح کے سیاسی بحران کا سامنا کریں گے۔ عدم اعتماد کی تحریک کے لیے نمبرگیم آپ کے سامنے آجائے گا،۔

    دوسری طرف وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی پارٹی صدارت سے استعفیٰ کے بعد رکن صوبائی اسمبلی ظہور بلیدی کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کر دیا گیا، الیکشن ایکٹ 2017 کےتحت الیکشن کمیش کو بھی تقرری کی کاپی ارسال کر دی گئی۔

    بلوچستان عوامی پارٹی نےرکن صوبائی اسمبلی ظہور بلیدی کو قائم مقام پارٹی صدر مقرر کر دیا گیا، پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں قائمقام صدر کا اعلان کیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق قائمقام صدر کی تعیناتی پارٹی کے نظم و نسق بہتر طریقے سے چلانے کیلئے کی گئی ہے، جام کمال کی استعفیٰ کے بعد پارٹی الیکشن کیلئے صدر کی تقرری ضروری ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیش کو بھی تقرری کی کاپی ارسال کر دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا اعدادوشمار کے کھیل میں سیٹ بچانا مشکل ہے، اپوزیشن اور ناراض ارکان کی تعداد 38 ہوگئی، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 33 ووٹ درکار، وزیراعلیٰ بلوچستان کے حامی ممبرز کی تعداد 27 رہ گئی

    خیال رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں بی اے پی کے 24، پی ٹٰی آئی 7، اے این پی 4، بی این پی عوامی 3،ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی 2 اور جے ڈبلیو پی کاایک رکن ہے۔ اپوزیشن کے جے یوآئی 11، بی این پی مینگل 10، پی ایم ایل نون کاایک، پی کے میپ کا ایک اور آزاد ایک آزاد رکن اسمبلی ہے۔

    اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جان جمالی نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے 24 اراکین ہیں، جام کمال کو چاہیے کہ پارٹی کا پارلیمانی اجلاس طلب کریں، اجلاس میں بی اے پی کے اراکین کے گلے شکوے دور کریں، ناراض اراکین اور جام کمال کے پاس برابر اراکین ہیں کسی کے پاس اکثریت نہیں، حکومت بنانے کےلئے اتحادیوں کی ضرورت ہوتی ہے، بی اے پی کے کئی اراکین کے نام پارلیمانی لیڈرز کےلئے سامنے آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کےاراکین کی جانب سےوزیراعلی کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی، بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات نومبر کےدوسرے ہفتے میں ہوں گے، میری جماعت دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، وزیراعلی جام کمال خان کے روبرو پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس بلانےکی بات کروں گا، ہمارے اتحاد کا دائرہ کار وہی رہے گا، بلوچستان میں ہمیشہ مخلوط حکومت بنتی ہے جو کمزورہوتی ہے، خدا کرے وزیراعلی جام کمال لوگوں کو منالیں۔

  • حکومت نے آئی ایم ایف کی آخری خواہش بھی پوری کردی

    حکومت نے آئی ایم ایف کی آخری خواہش بھی پوری کردی

    اسلام آباد:حکومت نے آئی ایم ایف کی آخری خواہش بھی پوری کردی ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا ڈومور کا مطالبہ مانتے ہوئے آئی ایم ایف کی ایک اہم شرط پوری کردی اور ٹیکس اصلاحات میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ٹیکس نادہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کے اختیارات بحال کردیئے ہیں۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیکس چھپانے والوں کی شامت آگئی ہے اور اکاؤنٹس فوری منجمند ہوں گے ۔

    ایف بی آر کے مطابق بینک اکائونٹس کی خفیہ نگرانی اور منجمد کرنے کا ریونیو کمشنر کا اختیار بحال کردیا گیا ہے جبکہ ٹیکس، پیسے کسی اور کے اکائونٹ میں بھی چھپائے گئے تو پکڑ ہو گی ۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ریونیوکمشنر کسی بھی ٹیکس گزار کے بینک اکائونٹس کی نگرانی کرسکے گا، ریونیو کمشنر تین ماہ تک اکائونٹ کی نگرانی کرنے کا مجاز ہو گا۔یاد رہےکہ اس سے پہلے دو اپریل 2020 کو ایف بی آر نے ریونیو کمشنر کے اختیارات سلب کیے تھے۔

  • پنجاب کابینہ نے دسویں اوربارہویں سے متعلق پالیسی کی منظوری دیدی

    پنجاب کابینہ نے دسویں اوربارہویں سے متعلق پالیسی کی منظوری دیدی

    لاہور:دسویں اور بارہویں جماعت کے رزلٹ کے اعلان کے معاملے پر پنجاب کابینہ نے گریس مارکس دینے اور رزلٹ سے متعلق پالیسی کی منظوری دے دی ہے جبکہ کابینہ نے منظوری کے بعد سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نویں اور دسویں کلاس کے رزلٹ کے اعلان کے معاملے پر صوبائی کابینہ نے تھرو سرکولیشن گریس مارکس دینے اور رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی منظوری دیدی ہے، پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے ۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے دو روز میں رزلٹ کا اعلان کردیا جائے گا جبکہ پنجاب بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعت کا رزلٹ تیار کرلیا گیا تھا مگر صرف کابینہ سے پالیسی کی منظوری کا انتظار تھا۔

    سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کے مطابق کوررونا کے باعث کچھ بچوں کو گریس مارک دینے سے متعلق پالیسی بنائی گئی تھی،ہماری ڈیڈ لائن ہے کہ ہر صورت 16اکتوبر سے پہلے پہلے رزلٹ کا اعلان کردیا جائے۔

  • نئےDGISI کی تعیناتی:وزیراعظم،آرمی چیف میں اتفاق رائے:پراپیگنڈہ کرنے والے دم توڑ جائیں گے: فواد حسین

    نئےDGISI کی تعیناتی:وزیراعظم،آرمی چیف میں اتفاق رائے:پراپیگنڈہ کرنے والے دم توڑ جائیں گے: فواد حسین

    اسلام آباد:نئےDGISI کی تعیناتی:وزیراعظم،آرمی چیف میں اتفاق رائے ہے:پراپیگنڈہ کرنے والے دم توڑ جائیں گے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں اتفاق رائے ہے۔

    وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ کوڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے اعتماد میں لیا،

    گزشتہ رات کو وزیراعظم اورآرمی چیف کی بہت طویل نشست ہوئی، جنرل باجوہ اوروزیراعظم کے آپس میں بہت ہی قریبی اوربہت ہی خوشگوارتعلقات ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ کے ضمن میں بھی بہت اہم بات ہے، سول اورملٹری کے درمیان بہت آئیڈیل تعلقات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پربہت سارے لوگوں کی خواہشات ہیں، جن کی خواہشات ہیں ان کوبتادوں کبھی بھی وزیراعظم آفس کچھ ایسا ہرگزقدم نہیں اٹھائے گا جس سے پاکستان کی فوج کی عزت میں کمی ہو، یہ بھی بتادوں پاکستان کی فوج کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے پاکستان کے وزیراعظم آفس یا سول سیٹ اپ کی عزت میں کمی ہو، دونوں کا ایک دوسرے انتہائی قریبی رابطہ اورتعلق ہے،

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیارکیا جائے گا، اس کے اوپربھی دونوں کا اتفاق رائے ہے، دونوں میں اتفاق رائے ہے کہ اتھارٹی وزیراعظم کی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج میں تبادلے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔

    اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں،ہم سب ایک پیج پر ہیں، جلد معاملہ حل کر لیں گے، نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی بچوں کیلئے تعلیمی نصاب کے حوالے سے کام کریگی، اتھارٹی کامقصد ہے کہ ہم سیرت نبی ﷺ سے سبق حاصل کریں، رحمت للعالمین اتھارٹی میں پاکستان سمیت دنیا کے سکالرز شامل ہوں گے۔

    فواد چودھری نے کہا کہ محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ میں 15 سے زائد وزرا شریک تھے، ہمارے وزار میں یہ چیز نہیں ہے کہ ہم ہر جگہ پر اپنی تصاویر بنوائیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور نیول چیف بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ایئر سیال لمیٹڈ کو لائسنس کا اجرا کیا گیا ہے، 18اداروں کی اسامیاں ختم کی جارہی ہیں، 80 کے قریب ٹاپ لیول کی تعیناتیاں کر چکے ہیں، یوٹیلٹی سٹورز پر 5لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے، یوٹیلٹی سٹورز پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کردی گئی۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس میں ایک نیا یونٹ بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی، یونٹ میں کیمرے اور ڈرون ٹیکنالوجی شامل ہے۔ افغانستان سے آنے والوں کیلئےویزہ فیس ختم کردی گئی ہے۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت لازمی دینا چاہتے ہیں، ہمارا ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی بات نہ ہو۔

  • 16 اکتوبر کو کشمیر یوتھ الائنس کی سید علی گیلانی اور ڈاکٹر اے کیو خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس ہوگی

    16 اکتوبر کو کشمیر یوتھ الائنس کی سید علی گیلانی اور ڈاکٹر اے کیو خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس ہوگی

    اسلام آباد :کشمیر یوتھ الائنس اسلام آباد ریجن کا محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور تحریک آزادی کشمیر کے سالار اعلیٰ سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کروانے کا اعلان, کشمیر یوتھ الائنس کے صدر مجاہد گیلانی کی صدارت میں اسلام آباد ریجن کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد گیلانی نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور تحریک آزادی کشمیر کے سالار اعلیٰ سید علی گیلانی کو قوم کبھی نہیں بھول پائے گی, 16 اکتوبر کو کشمیر یوتھ الائنس کی سربراہی میں اپنے ان محسنوں کی یاد میں نیشنل پریس کلب میں دوپہر دو بجے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں اسلام آباد بھر کی یوتھ تنظیموں کے ذمہ داران شریک ہوں گے, اجلاس میں سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر, صدر اسلام آباد زون ڈاکٹر عامر زادہ, جنرل سیکرٹری اسلام آباد آصف سیف, سیکرٹری کوآرڈینیشن خنیس الرحمان اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عمر ہمدانی شامل تھے.اجلاس کے بعد کشمیر یوتھ الائنس کے وفد نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر حاضری دی اور ان کے اعلیٰ درجات کے لئے دعا کی.

  • پنجاب یونیورسٹی میں ورلڈ ٹورزم ڈے 2021 کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسزمنانے کی تقریب

    پنجاب یونیورسٹی میں ورلڈ ٹورزم ڈے 2021 کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسزمنانے کی تقریب

    لاہور:پنجاب یونیورسٹی میں ورلڈ ٹورزم ڈے 2021 کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسزمنانے کی تقریب ،اطلاعات کے مطابق ورلڈ ٹورزم ڈے 2021 کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز ، پنجاب یونیورسٹی میں منایا گیا۔ تقریب کا موضوع ‘سب کے لیے جامع سیاحت’ تھا۔

    اس تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاحت کے مشیر آصف محمود اور سیاحت کے ماہر یاسر رشید C.E.O آف روڈ اینڈ سٹوری نے معزز مہمانوں کی حیثیت سے شرکت کی۔مہمانوں کا استقبال ڈاکٹر ساجد رشید احمد پرنسپل سی ای ای ایس نے کیا۔

    اس موقع پر دونوں ماہرین نے اپنے تجربات اور علم طلباء کے ساتھ شیئر کیے۔ ماہرین نے سیاحت کی صنعت میں اہل پیشہ ور افراد کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر اتفاق کیا۔وزیراعلیٰ کے مشیر آصف محمود نے طلباء کو پنجاب میں جاری سیاحت کے مختلف منصوبوں کے بارے میں روشناس کیا اور سیاحت کی صنعت میں بہت سے نئے مواقع کی وجہ سے انہیں سیاحت کو ایک پیشے کے طور پر اپنانے کی ترغیب دی۔

    یاسر جو کہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں ، نے طلباء کو سیاحت میں تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیاحت پاکستاماہر ٹورازم یاسررشید کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی بڑھانے کا بہترین طریقہ کار ہے کیونکہ سیاحت کثیر ارب ڈالر کی صنعت ہے۔

    ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے کہا کہ سی ای ای ایس کے طلباء سیاحت اور مہمان نوازی کی جامع تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور پائیداری اور ایکوٹورزم کے موجودہ مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیںسیشن کے بعد سوال جواب کا سیشن ہوا جہاں مہمانوں نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے۔

    ڈاکٹر محمد کامران نے معزز مہمانوں ،انتظامیہ ، اساتذہ اور طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کا اختتام کیا جنہوں نے ایونٹ میں حصہ لیا اور اس کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اس طرح کے ایونٹس CEES میں ایک باقاعدہ خصوصیت بن جائیں گے۔