کراچی سمیت سندھ کے 5 شہروں کے 154 پٹرول پمپس پر ایران سے اسمگل شدہ تیل کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔سندھ کے پٹرول پمپس پر اسمگلڈ ایرانی تیل کی فروخت کی سرکاری سطح پر تصدیق ہوگئی ہے۔ سندھ کے ہوم سیکرٹری کی زیرصدارت منگل کو ایرانی تیل کی فروخت کے معاملے پر اجلاس ہوا۔حساس اداروں نے ایرانی تیل فروخت کرنے والے ایسے تمام پٹرول پمپس کی فہرست ہوم سیکریٹری کو بھیج دی ہے .
سرکاری دستاویزات کے مطابق سندھ کی154پیٹرول پمپس پرایرانی تیل بک رہا ہے اور اس معاملے میں مبینہ طور پر پولیس کے کچھ افسران بھی ملوث ہیں۔ایسے پٹرول پمپس میں سے 10 کراچی، 32 حیدرآباد، 36 میرپور خاص، 8 سکھر اور 68 لاڑکانہ میں ہیں۔کراچی میں ضلع ملیر میں 5، وسطی میں 3 اور جنوبی میں 2 ایسے پٹرول پمپس ہیں جو ایرانی تیل فروخت کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں سندھ کے 4 شہروں میں ایرانی تیل کی غیر قانونی اسٹوریج سائٹس موجود ہیں جن میں سب سے زیادہ سکھر میں 108 ہیں جبکہ میرپور خاص میں 111، کراچی میں 6 اور حیدرآباد میں ایک ہے۔
Author: +9251
-

سندھ، 154 پٹرول پمپس پر ایرانی تیل کی غیرقانونی فروخت
-

چین اور ترک بھائیوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں: بیرسٹر فروغ نسیم
اسلام آباد:چین اور ترک بوھائیوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں تعاون پر چین کے ساتھ ساتھ ترک بھائیوں کا شکر گزار ہے۔
ترک سرکاری خبر رساں ایجنسی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی ویر قانون نے کہا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے منصفانہ ہونے کا ایک ٹیسٹ کیس ہے، امید ہے کہ فورم غیر سیاسی رہے گا: پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے تقریبا تمام نکات پر عملدرآمد کیا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے فورم کسی سیاسی اقدام کے لیے استعمال نہیں ہوگا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کیا ہے، پاکستان ایف اے ٹی ایف میں تعاون پر چین کے ساتھ ساتھ ترک بھائیوں کا شکر گزار ہے۔ پاکستانی اور ترک وکلاء ہر فورم پر اپنے مقدمات لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں تقریبا 650 ترامیم تجویز کی ہیں، اقدام کا مقصد انصاف کی فراہمی کو تیز اور پائیدار بنانا ہے ، ان ترامیم کے نافذ ہونے سے ایک مقدمہ جس میں کئی سال لگتے تھے نو ماہ میں ختم ہوجائے گا، یہ وہ معاملات ہیں جو دو یا تین سالوں میں تبدیل نہیں ہوتے۔
بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ہم نے کرمنل جسٹس سسٹم میں مکمل اصلاح کی ہے، کلبھوشن کے حوالے سے بھارت مرکزی کیس ہار چکا ہے، بھارتی استدعا یہ تھی کہ کلبھوشن کو رہا کیا جائے جس کو آئی سی جے نے مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر ترکی کے مشکور ہیں۔
-

ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،قادیانی فتنہ کے خلاف حکومت آہنی کاروائی عمل میں لائے ،ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا اہم اور لازمی جز ہے ،ختم نبوت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ،بلوچستان کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا جمہوریت کے منافی ہے ،بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی ختم کرنے لئے حکومت اولین بنیادوں پر کام کرئے ،بلوچستان میں امن وامان کو نقصان پہنچانے والے مذہبی شرپسندی کا خاتمہ ضروری ہے ،بلوچستان کے عوام کو روزگار فراہم کیا جائے اور یہاں کے وسائل انہی پر خرچ کئے جائیں ،اہلسنت محب وطن اور بانیاں پاکستان کی اولاد ہیں ،ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے کردار ادا کرتے رہینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد طیب قادری اور بلوستان کے صوبائی صدر علی بلوچ ،صوبائی جنرل سیکریٹری گل حسن قادری ،رکن مرکزی شوریٰ علامہ نجیب اللہ زہرہ ،،بلوچستان کے ڈویژن صدور علامہ مفتی محمد رضا ،علامہ حافظ راشد ریکی ،ڈاکٹر سکندر بھٹی ،یاسر سومرو،بلوچستان علماء بورڈ کونسل کے ممبران علامہ نصر اللہ حسینی،علامہ نیاز احمد نقشبندی،ضلعی صدر سید نعیم شاہ ،نائب صدر حافظ آصف رضا ،ودیگر رہنما وعلماء بھی شریک تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر شعار بنایا جائے ،بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،کارکنان بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت کو شعار بنائیں ،پاکستان سنی تحریک بلوچستان کے مظلوم عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،انہوں نے کہا کہ آج کی تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس کے شرکاء بلوچستان اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کرئے ،پاکستان بنایا تھا انشاء اللہ اس کو مضبوط ومستحکم کرنے کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کرینگے۔
-

سعید غنی، وقار مہدی، نجمی عالم اور دیگرکی شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی کی نماز جنازہ میں شرکت
وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی، نجمی عالم، ذوالفقار قائمخانی، آصف خان، سردار نزاکت، خالد لطیف و دیگر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعد ازاں مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
-

خرم شیر زمان کی والدہ کی نماز جنازہ کے دوران راجہ اظہر کی جیب کٹ گئی
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان کی والدہ کی نماز جنازہ کے دوران رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر کی جیب کٹ گئی۔
جیب کاٹنے والے شخص کو شہریوں نے پکڑلیا جسے بعد میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی والدہ کی نماز جنازہ کراچی میں ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی۔
-

بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی، ٹکراو کا خطرہ
نئی دہلی :بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی، ٹکراو کا خطرہ ،اطلاعات کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان لداخ میں سرحدی تنازع پر 17ماہ سے کشیدگی چل رہی ہے جہاں ڈنڈوں اور پتھروں سے ہونے والی جھڑپوں میں چند ماہ قبل 20 سے زائد بھارتی فوجی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔
ادھر اس حوالے سے اس تنازع کو حل کرنے اور کشیدگی ختم کرنے کے لیے چین اور بھارت کے عسکری حکام کے مابین مذاکرات جاری تھے جو ناکام ہو گئے ہیں اوردونوں ملکوں کے درمیان سرحدی کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات ناکام ہونے کے بعد دونوں فوجیں بدستور دوبدو رہیں گی اور انہیں موسم سرما بھی اسی حالت میں گزارنا ہو گا۔ بھارتی وزیردفاع نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”ہم نے چینی فوجی حکام کو مثبت تجاویز پیش کی تھیں لیکن وہ ان پر آمادہ نہیں ہوئے، جبکہ ان کی طرف سے کوئی تجاویز پیش نہیں کی گئیں۔“
دوسری طرف چینی فوج کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ”بھارتی حکام کے مطالبات غیرحقیقی اور منطق کے منافی تھے جس کی وجہ سے مذاکرات میں مشکلات پیدا ہوئیں۔“ادھر چینی حکام نے بھارت کے پراپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جان بوجھ کرحالات خراب کررہا ہے
-

کراچی میں تاجر کو گولیوں کے ہمراہ ایک کروڑ روپے بھتےکی پرچی موصول
کراچی میں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں گولیوں کے ساتھ دوبارہ ملنے لگیں، جوڑیا بازار کے تاجرکو بھتے کی پرچی نامعلوم افراد گھر پر دے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی جوڑیا بازار کے تاجرکو بھتے کی پرچی موصول ہو ئی ہے، بھتے کی پرچی اور 9 ایم ایم کی پستول کی دوگولیاں نامعلوم افراد تاجر کے گھر پر دے گئے، بھتے کی پرچی میں تاجر سے ایک کروڑ روپےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واقعےکا مقدمہ تاجرکی مدعیت میں فیروزآباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق 2 نامعلوم ملزمان تاجر کے گھر پر ڈرائیورکو لفافہ دے کر چلے گئے، لفافے میں نائن ایم ایم پستول کی دو گولیاں اور ایک پرچی موجود تھی، پرچی میں پیسے نہ دینے پر تاجر کو سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی۔
تاجرکوبھتے کی پرچی 5 اکتوبر کو بھیجی گئی اور اگلے روز واقعے کا مقدمہ درج ہوا ،مقدمے کی تفتیش ایس آئی یو منتقل کردی گئی ہے، تاہم اس میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
-

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے وفد کا جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ
راولپنڈی: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ایک وفد کا جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ ،اطلاعات کے مطابق آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے 07 ارکان پر مشتمل ایک وفد نے چیئرمین دفاع کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کے کردار اور کام کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی ، جس میں سہ فریقی کا ورک پلان ، سکیورٹی صورت حال اور امن و استحکام کے لیے دفاعی فورسز کی کوششیں سے متعلق اہم گفتگو ہوئی
کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز قومی نقطہ نظر کے ساتھ کام کر رہا ہے جو پاکستان کے دفاع اور قومی سلامتی کو محفوظ ، تحفظ اور فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔
چیئرمین جے سی ایس سی نے خطے میں پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
-

وی ٹی فور ٹینک پاک چین دفاعی تعاون کی ایک اور مثال ہے: آرمی چیف
گوجرانوالہ:وی ٹی فور ٹینک پاک چین دفاعی تعاون کی ایک اور مثال ہے: اطلاعات کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وی ٹی فور ٹینک پاک چین دفاعی تعاون کی ایک اور مثال ہے، ٹینک کی شمولیت سے فوج کی حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران جدید ترین چینی ساختہ وی ٹی ٹینک فور کو سٹرائیک فارمیشن کا حصہ بننے کا عمل دیکھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وی ٹی فور ٹینک کا عملی مظاہرہ دیکھا، وی ٹی فور ٹینک ایک جدید ترین جنگی مشین ہے، ٹینک گہرے پانی میں بھی مہارت سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ٹینک کو دنیا کے کسی بھی جدید ترین ٹینک سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ وی ٹی فور ٹینک پاکستان چین دفاعی تعاون کی ایک اور مثال ہے، ٹینک کی شمولیت سے فوج کی حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ جارحیت کا جواب دینے کے لیے روائتی صلاحیتوں کو خوب سے خوب تر بنانے کا عمل جاری رہنا ضروری ہے۔
-

30سالہ بدمعاشی آرپار (علی عمران شاھین)۔۔۔۔۔۔۔#حق #سچ
یہ 1991کی ہماری آنکھوں دیکھی داستان ہے، عراق کے صدر صدام حسین نے صفر افواج والے ملک کویت پر اچانک حملہ کر کے وہاں قبضہ جما لیا۔
کہا یہ گیاکہ یہ سب اسرائیل پر حملے کا پہلا مرحلہ ہے، اور اب اسرائیل چند دن کا کھیل ہے۔یوں دنیا بھر کے مسلمان ایسے بہکے کہ سارے عالم میں ہر طرف "یا صدام،یا صدام ”کے نعرے لگ گئے۔سارا پاکستان صدام کے حق میں مظاہروں اور اس کی تصویروں سے بھر گیا اور ہر طرف ہر شخص اسی کا حامی اسی کے گن گاتا نظر آتا۔
حکومت پاکستان نے سارے عوامی جذبات کے خلاف فیصلہ کیا اور جنگ میں فوجی کمک و حمایت سمیت کویت اور عربوں کے ساتھ کھڑاہوگیا۔
چند ہفتوں میں صدام نے کویت خالی کیا اور تباہی کے ساتھ عالمی پابندیاں لے کر واپس چلا گیا۔وہ جو کسی صاحب خرد کا قول ہے کہ
"جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو ”
بالکل ویسے ہی کویت نے پاکستان کی اس قربانی کا یہ صلہ دیا کہ اپنے ملک میں پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔البتہ اس پابندی سے ان لوگوں کو استثنا دیا جو پہلے سے وہاں مقیم تھے۔30 سال بیتے ،یہ پابندی آج بھی قائم ہے۔ اس عرصے میں آنے والی ہماری ہر حکومت نے کوشش کی کہ یہ پابندی ہٹے لیکن کویت کی اکڑفوں ٹوٹنے تو کجا کم ہونےکانام لینے پر تیار ہی نہیں تھی۔
کہتے ہیں کہ سانپ کی موت آئے تو راستے میں آتا ہے اور گیدڑ کی موت آئے تو وہ شہر کا رخ کرتا ہے۔
چند دن پہلے کویت کی شامت آنا تھی کہ اس نے اپنے ملک میں پی آئی اے کے جہازوں کے داخلے پر پابندی لگا دی کہ غریب پاکستان کے جہاز آنجناب عالی سرکار کے پروٹوکولز پر پورا نہیں اترتے۔۔۔۔۔۔
بھیا جی کوتوال تو ڈر کاہے کااور ۔۔۔۔۔۔شیر جنگل کا بادشاہ ہے چاہے انڈے دے یا بچے
پاکستان نے پابندی ہٹانےکی درخواست کی لیکن اثر الٹ ہوا۔۔۔۔۔۔۔کویت کو شاید یاد نہیں تھا کہ کبھی کبھی کسی کے سچ میں 12 بج بھی جاتے ہیں اور پھر پاکستان کے جوواقعی 12بجے کہ اس نے اپنے ملک میں کویت ائر لائن کے جہازوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔۔۔
بہت یار لوگ بولے۔۔۔۔۔ توبہ توبہ ۔۔۔۔۔یہ کیا کر دیا؟۔۔۔۔ اگر کویت آقا نے اپنے ملک سے ایک لاکھ پاکستانی نکال ڈالے تو کیا ہوگا؟ لیکن یہ کیا؟ ابھی پاکستان کی جانب سے پابندی لگے دوسرا ہفتہ طلوع ہوا تھا کہ کویت نے بلا چوں چراں پی آئی اے کو اپنے ملک میں پروازوں کی اجازت دے دی۔
بات تو اتنی سی تھی اور ہم تیس سال سے یوں ڈرے سہمے بیٹھے تھے کہ کویت بادشاہ عالی جاہ کے سامنے اونچا سانس بھی لیا تو سمجھو،گردن آر پار
نا بھئی نا۔۔۔۔۔۔سچ یہی ہے کہ اگر عزت سے جینا ہے تو بہت دفعہ غیرت دکھانا ہی پڑتی ہےاور تب یہ فیصلہ آپ نے کرنا ہوتا ہے کہ دھوتی کس طرف سے اٹھانی ہے۔یاد ہے نا کہ اس سے چند روز پہلے ہی برطانیہ نے بھی تو ریڈ لسٹ ایسے ہی ختم کی تھی۔ بات سیدھی اور حل سامنے ہے۔
یہی علاج اس ایف اے ٹی ایف سمیت ساری بدمعاش دنیا کا ہے جنہوں نے ہمیں غریب کی جورو سمجھ رکھاہے۔۔۔۔۔۔
یاد رکھیے! دنیا میں پسپائی کی کبھی کوئی حد نہیں ہوتی اور بزدلی سے زندگی کا ایک دن بھی باعزت اور پر لطف نہیں ہوتا ۔
30سالہ بدمعاشی آرپار
(علی عمران شاھین)۔۔۔۔۔۔۔#حق #سچ