Baaghi TV

Author: +9251

  • سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کی کراچی میں بڑی کارروائی دو دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کی کراچی میں بڑی کارروائی دو دہشت گرد گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کی کراچی میں بڑی کارروائی دو دہشت گرد گرفتار ،اطلاعات کے مطابق لیاری گینگ وار ملا سہیل گروپ سے تعلق رکھنے والے حارث عرف رام جانے اور عابد بلوچ عرف عابد گوئی کو گرفتار کر لیا

    ادھر ذرائع کے مطابق ملزمان نے 2013 میں لیاری گینگ وار ملا سہیل کے گروپ میں شمولیت اختیار کی،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے 2015/2016 میں متعدد لوگوں کو قتل، اقدام قتل اور دوسرے گروپوں سے مقابلوں میں ملوث ہیں

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزم حارث عرف رام جانے نے ایک بیکری والے کو بھتہ نہ دینے پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ کر کے زخمی کیا

    ادھر پولیس کے مطابق ملزمان نے لیاری کے علاقے سے عدیل نامی شخص کو اغوا کیا اور اورنگی واڑہ میں لے جاکر قتل کر دیا، ملزمان نے دوسرے گروپ سے وابسطہ چینا پٹھان نامی شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا

    ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مسلم نامی شخص کو سعیدآباد 9- J کمپاؤنڈ میں قتل کیا،گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق عزیز جان گروپ سے ہے اور ملا سہیل گروپ کے لیے کام کرتے ہیں

  • جرمنی:نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت

    جرمنی:نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت

    برلن:جرمنی:نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت اطلاعات کے مطابق جرمنی نے کولون شہر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد سمیت 35 مساجد کی انتظامیہ کو نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر کولون میں مسلم برادری اور مقامی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے تحت شہر کی تمام 35 مساجد کو نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی جن میں ملک کی سب سے بڑی مسجد بھی شامل ہے۔

    جرمنی کے شہر کولون کے میئر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرا شہر مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کا امتزاج ہے۔ مؤذن کو لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دینا ان کے لیے احترام کی علامت ہے۔

    لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دو سال کے لیے دی گئی ہے جس کی تجدید کی جا سکے گی۔ معاہدے کی تجدید لاؤڈ اسپیکر کے حجم کی حد کی پابندی اور پانچ منٹ سے زیادہ طویل اذان نہ ہونے سے مشروط ہوگی جب کہ اذان سے پہلے پڑوسی عمارتوں کو مطلع کرنا بھی ضروری ہوگا۔

  • اہم عہدوں پر تعیناتیوں پر کوئی اختلاف نہیں:ہم سب ایک اورایک پیج پرہیں‌: وزیراعظم عمران خان

    اہم عہدوں پر تعیناتیوں پر کوئی اختلاف نہیں:ہم سب ایک اورایک پیج پرہیں‌: وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:اہم عہدوں پر تعیناتیوں پر کوئی اختلاف نہیں:ہم سب ایک اورایک پیج پرہیں‌:،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے، سب ایک پیج پر ہیں۔

    ادھر میڈیا پرپاک فوج میں تقرریوں اور تبادلوں پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔

    اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں،ہم سب ایک پیج پر ہیں، جلد معاملہ حل کر لیں گے، نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔

    دوسری طرف وفاقی کابینہ نےقومی رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کےقیام کی منظوری دے دی۔وزیراعظم نے اس اتھارٹی کے قیام کے بعد اس کی عملی شکل کو عوام کے سامنے لانے پرزور دیا

  • اسرائیلی شناختی کارڈ حاصل کرنے پر 4 شہریوں کو 15 سال قید بامشقت

    اسرائیلی شناختی کارڈ حاصل کرنے پر 4 شہریوں کو 15 سال قید بامشقت

    بیروت:اسرائیلی شناختی کارڈ حاصل کرنے پر 4 شہریوں کو 15 سال قید بامشقت ،اطلاعات کے مطابق ایک لبنانی عدالت نے چار لبنانیوں کو اسرائیلی شناختی کارڈ حاصل کرنے پر 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

    غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق فوجی عدالت کے پینل جس کی سربراہی بریگیڈیئر جنرل منیر شہداء کر رہے تھے ، نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جارج عبداللہ ابو عید ، سیدی تانوس ابو خیر ، سمیرا حسین سلیمان ، سمیہ فارس جودیہ ، میریل جارج ابو عید (نابالغ) ، الیاس جارج ابو عید (نابالغ) ، کرسچن جارج ابو عید (نابالغ) اور پیٹرک جارج ابو عید (نابالغ) نے اسرائیلی شناخت حاصل کی۔

    فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ لوگ لبنانی حکومت کی اجازت کے بغیر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہوئے۔

    جارج ابو عید ، سمیرا سلیمان اور سمیہ جودیہ کو 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ، ان کے شہری حقوق چھین لیے گئے اور 10 لاکھ لبنانی لیرا (663 ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

    جبکہ نابالغوں کے مقدمات عدالتِ طفلاں کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔کچھ مدعا علیہان پر غیر حاضری میں مقدمہ چلایا گیا تاہم حکام نے ان کا نام نہیں لیا۔

  • دنیا بھر سے یہودی یہاں آکر ہمارے ساتھ رہیں’‘یہودی آبادکاری اسرائیل کی شناخت ہے:اسرائیلی وزیراعظم

    دنیا بھر سے یہودی یہاں آکر ہمارے ساتھ رہیں’‘یہودی آبادکاری اسرائیل کی شناخت ہے:اسرائیلی وزیراعظم

    تل ابیب : دنیا بھر سے یہودی یہاں آکر ہمارے ساتھ رہیں’‘یہودی آبادکاری اسرائیل کی شناخت ہے:اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ‘یہودی آبادکاری اسرائیل کی شناخت ہے، یہودی یہاں آکر ہمارے ساتھ رہیں’،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے امریکہ ، جنوبی امریکہ اور فرانس سے پانچ لاکھ یہودیوں کو اسرائیل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق کانفرنس برائے امیگریشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نفتالی بینیٹ نے کہا، “ہمارے مستقبل ، اسرائیل اور اسرائیلی معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے یہودی آبادکاری کے مسئلے سے زیادہ اہم کوئی مسئلہ نہیں ہے۔”

    انہوں نے مزید کہا، “اسرائیل کے قیام سے لے کر آج تک یہودی آبادکاری نے اسرائیلی معاشرے کو اصل شناخت دی اور دنیا کے کسی اور مقام کے برعکس اس کا ایک منفرد سیاسی جغرافیہ بنایا۔”انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف امریکہ ، جنوبی امریکہ اور فرانس کی یہودی برادریوں سے پانچ لاکھ یہودیوں کو اسرائیل لاکر بسانا ہے۔

    اسرائیلی آبادکاری کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ بینیٹ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کو عالمی یہودی برادری کے ساتھ اپنے تعلقات کو یقینی اور مضبوط بنانا چاہیے۔ ہم سب بھائی ہیں. دنیا بھر میں نسل پرستی اور دشمنی پھیل رہی ہے جو ہمیں باور کراتی ہے کہ اسرائیل تمام یہودیوں کا گھر ہے۔ جو یہودی یہاں نہیں رہتے، یہ ان کا بھی گھر ہے۔ لوگ قدم اٹھائیں اور ہمارے ساتھ یہاں اسرائیل میں رہیں۔

  • کووڈ اور حالات حاضرہ۔ تحریر: طلعت کاشف سلام

    کووڈ اور حالات حاضرہ۔ تحریر: طلعت کاشف سلام

    کووڈ نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ چھوٹے ملکوں کے ساتھ بڑے بڑے ترقی یافتہ ملک تک مسائل سے دوچار ہیں۔

    اس وبا نے نہ امیر دیکھا نہ غریب ہر کسی کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ پوری دنیا اس وقت معالی بحران سے گزر رھی ہے۔ بڑے ممالک نے تو پھر بھی کسی حد تک سروائیو کر لیا لیکن اکثر چھوٹے ممالک کی اکانومی مکمل طور پر تباہ ھوگئی۔ کووڈ کی پہلی لہر کے بعد یہ سمجھا گیا کے اب سب ٹھیک ھو جائے گا۔ لیکن ایک کے بعد دوسری لہر، پھر تیسی لہر اور پھر چوتھی لہر بھی آگئی۔ اس وقت کوئی بھی یقین سے نہیں کہہ سکتا کے کووڈ رکے گا یا یہ سلسلہ اسی طرح ھمارے ساتھ ساری زندگی چلتا رھے گا۔اس وائرس نے کئی زندگیاں نگل لیں۔ مالی نقصانات کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی بہت ھوا۔

    کئی ڈاکٹرز اس ریسرچ میں مصروف ہیں کے کسی طرح کووڈ اور اسکے بعد دوسرے وائرس جیسے کے ڈیلٹا ویرینٹ کا کوئی مستقل حل نکالا جائے۔ لیکن ابھی تک وہ اس کو روکنے میں یا حل نکالنے میں ناکام ہی رھے ہیں۔ ویکسین سے اس کا پھیلاو کم ضرور ھوا ہے لیکن رکا نہیں ہے۔ سننے میں آرھا کے سردیوں میں کووڈ کی پانچویں لہر پھر زور پکڑے گی۔ اگر ھم یورپی ممالک کو دیکھیں تو وھاں پر گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ عوام بھی بھرپور کوشش کررھی ہے کے کسی طرح حالات ٹھیک ھوں۔ چھوٹے بزنس کے ساتھ ساتھ کئی بڑے بڑے بزنس مکمل طور پر تباہ ھو گئے۔ آئیرلاین انڈسٹری بہت خسارے میں رھی۔ سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر تباہ ھو گیا۔گاڑیوں کی انڈسٹری بہت شدید نقصان کا شکار ھوئی۔

    یہاں میں آپکو ایک چھوٹی سی مثال دیتی ہوں۔۔۔

    دنیا کا سب سے لمبا لاک ڈاون کینیڈا میں ھوا۔ کووڈ میں کینیڈا جب بند ھوا تو ساری گاڑی مینوفیکچرنگ رک گئی۔ کینیڈا چائنہ سے اسپیڈومیٹر کی چپ منگواتا تھا۔ جب مینوفیکچرنگ رکی تو کینیڈا نے چائنہ سے چپ لینی بند کردیں۔ کیونکہ کام ہی بند تھا تو چپ لے کر کیا کرتے۔ دوسری طرف چائنہ کو بہت نقصان ھوا کیونکہ وہ چپ ایکسپورٹ نہیں کر پا رھے تھے۔ بہرحال چائنہ نے تو کوشش کر کے دوسرے ممالک سے کانٹریکٹ لے لیا۔ اور اپنا مال دوسرے ممالک کو دینے لگے۔ لیکن جب کینیڈا کھلا تو انہوں نے چائنہ سے رابطہ کیا تاکہ اسپیڈومیٹر کی چپ منگوائی جاسکے۔ لیکن اس وقت تک بہت دیر ھو چکی تھی۔ کیونکہ چائنہ نے کسی اور ملک کو مال سپلائی کرنا شروع کردیا تھا۔ اور اب کینیڈا کی صورتحال یہ ہے کے ساری کمپنیوں میں ھزاروں کی تعداد میں گاڑیاں تیار کھڑی ہیں۔ لیکن کسی کے پاس بھی اسپیڈومیٹر چپ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے گاڑی مینوفیکچر کرنے والی انڈسٹری بہت زیادہ نقصان کا شکار ھو رھی۔

    پہلے ہی لاکھوں کی تعداد میں لوگ بےروزگار ھوئے اور اب مزید ھونگے۔لیکن یہاں کی گورنمنٹ اپنی پوری کوشش کررھی کے کسی طرح ان سب نقصانات کو پورا کیا جاسکے۔ نہ صرف گورنمنٹ ساتھ سارے ادارے اور عوام بھی پہلے سے بڑھ کے کام کررھی ہے۔ جہاں پہلے 8 گھنٹے کام کیا جاتا تھا وھاں اب دس سے بارہ گھنٹے کرتے ہیں۔ اس وقت اگر حالات اچھے دیکھنا چاہتے ہیں تو سارہ ملبہ صرف حکومت پر نہیں ڈالا جانا چاہیے۔ بحیثیت قوم سب کو ساتھ دینا چاہئے تب ہی کوئی راہ نکل سکتی ہے۔

    دنیا میں کونسا ایسا ملک ھوگا جو عوام کو پریشان دیکھ کے خوش ھوگی! کوئی نہیں نہ۔۔
    یہ بات ھم سب کو سمجھنی چاہئے کے اس وقت حکومت کو ھمارے ساتھ کی ضرورت ہے اور اگر اپنا ملک بچانا ہے تو سب نے مل کے کام کرنا ہے، کیونکہ اسی میں ھم سب کا فائدہ ہے ھم سب کی بھلائی ہے۔اگر ویکسین نہیں لگی ہے تو لازمی لگوائیں اور ماسک لازمی پہنیں۔ کیونکہ اس وقت یہی سب سے بڑی احتیاطی تدبیر ہے۔ کیونکہ اس وقت کوئی بھی ملک مزید لاک ڈاون برداشت کرنے کے قابل نہیں۔ لاک ڈاون سے نہ صرف ھمارا بلکہ پورے ملک کا نقصان ھوتا ہے۔ اس لیے احتیاط کریں اور تندرست رہیں۔

    @alwaystalat

  • شیری رحمٰن کا گیس بحران پر انکوائری کا مطالبہ

    شیری رحمٰن کا گیس بحران پر انکوائری کا مطالبہ

    پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے گیس کے بحران پر انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سردیاں آنے سے پہلے ہی 15 گھنٹے کی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 3 برس میں گیس کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ وقت پر ایل این جی کارگو کی خریداری حکومت کو 3 سال میں سمجھ نہیں آئی۔

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے موسمِ سرما میں گیس کی 15 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے، صارفین کو 24 گھنٹے کے دوران صرف 9 گھنٹے گیس دستیاب ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ گیس دن میں 3 بار 3، 3 گھنٹوں میں دستیاب ہو گی، شیڈول کے مطابق ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں پریشر کے ساتھ گیس دی جائے گی جبکہ دیگر اوقاتِ کار میں گیس پریشر ڈاؤن کر دیا جائے گا۔

  • سندھ حکومت کا کراچی میں انٹرا سٹی بس منصوبہ جلد شروع کرنے کا اعلان

    سندھ حکومت کا کراچی میں انٹرا سٹی بس منصوبہ جلد شروع کرنے کا اعلان

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کراچی میں انٹرا سٹی بس منصوبہ جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ پہلے مرحلے میں کراچی کے سات روٹس پر بسیں چلائے گا۔

    ایک بیان میں اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ ترکی کی کمپنی کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے پر کام کرے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ کو انٹرا سٹی بس منصوبے کے لئے فنڈز مل گئے ہیں۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے مزید کہا کہ 250 ڈیزل ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے لئے تمام مراحل مکمل کرلئے گئے ہیں جو آئندہ 4 ماہ میں پہنچ جائیں گی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چار بس ڈپو بس آپریشنز چلانے کے لئے دیئے جائیں گے، دیگر ٹرانسپورٹ منصوبوں پر بھی پیشرفت ہورہی ہے، ایدھی، اورنج لائن اور ریڈ لائن منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

    دوسری جانب ترجمان وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق ترکی کی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کے نمائندے کراچی پہنچ گئے ہیں، ترک کمپنی کے نمائندوں نے یو پی موڑ بس ڈپو کا دورہ کیا اور روٹس کا بھی معائنہ بھی کیا .

  • کراچی کے 2 علاقے ڈینگی کے ہاٹ اسپاٹ قرار

    کراچی کے 2 علاقے ڈینگی کے ہاٹ اسپاٹ قرار

    کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں جس کے پیش نظر صوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق کراچی میں ضلع وسطی اور نیو سعید آباد ڈینگی بخار سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر جمن خان کا کہنا ہےکہ نیو سعید آباد اور کراچی کا ضلع وسطی ڈینگی کے ہاٹ اسپاٹ ہیں جہاں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

    ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ستمبر کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی سے خواتین اور بچوں سمیت 457 افراد متاثر ہوئے جب کہ 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ڈی جی ہیلتھ کے مطابق اکتوبر کے10 روز میں اب تک سندھ بھر میں 97 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کی والدہ انتقال کرگئیں

    تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کی والدہ انتقال کرگئیں

    تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کی والدہ انتقال کرگئیں۔

    ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے خرم شیر زمان کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق خرم شیر زمان کی والدہ کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس خیابان حافظ میں ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔