Baaghi TV

Author: +9251

  • بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بلاول بھٹو ماموں بن گئے

    بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بلاول بھٹو ماموں بن گئے

    سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ماموں بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔
    بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں آفیشلی ماموں بن گیا۔
    زرداری خاندان کو اس خوشی کے موقع پر سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ صارفین کی جانب سے بھی مبارکباد دی جا رہی ہے۔ بختاور بھٹو زرداری اور پاکستانی نژاد دبئی کے صنعتکار محمود چوہدری کا نکاح 30 جنوری کو ہوا، بختاور بھٹو نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن ڈیزائنر وردہ سلیم کا گولڈن عروسی جوڑا زیب تن کیا اور ساتھ ہیروں کے ہار کا انتخاب کیا۔

  • سی پی او گوجرانوالہ کا چیف ٹریفک آفیسر آفس کا وزٹ، عوام کے لیے مزید سہولیات کے احکامات دیے

    سی پی او گوجرانوالہ کا چیف ٹریفک آفیسر آفس کا وزٹ، عوام کے لیے مزید سہولیات کے احکامات دیے

    سی پی او گوجرانوالہ سید حماد عابد کا چیف ٹریفک آفیسر آفس کا وزٹ

    سی ٹی او گوجرانوالہ سہیل فاضل کی سی پی او گوجرانوالہ کو تفصیلی بریفننگ

    سی پی او گوجرانوالہ نے ٹریفک نظام کا تفصیلی جائزہ لیا

    شہریوں کو لائسنسنگ سہولت دینے کے لئے ایک اور موبائل وین تیار کرنے کی ہدایت۔

    سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ سید حماد عابد نے گوجرانوالہ میں ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ روز سی ٹی او آفس کا وزٹ کیا۔ سی پی او گوجرانوالہ نے سی ٹی او آفس کی تمام برانچز کا وزٹ کیا اور ورکنگ کا جائزہ لیا۔ڈرائیونگ سکول میں طلباء سے گفتگو کی،اور ھ
    ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کے لئے ایک اور موبائل وین تیار کی جائے تاکہ شہری لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔ایجوکیشن ونگ کو مزید فعال کرنے کی ھدایت کی۔سی ٹی او گوجرانوالہ سہیل فاضل کے اقدامات کو سراہا اور خاص طور پر سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے اھم چوکوں میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی تعریف کی،جن سے مستقبل میں کریمنل سرگرمیوں کو بھی مانیٹر کیا جائیگا۔سی ٹی او گوجرانوالہ سہیل فاضل نے سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ سید حماد عابد کو گوجرانوالہ میں ٹریفک کے نظام،کی گئی اصلاحات، اقدامات اور ڈرائیونگ لائسنس نظام بارے تفصیلی بریفننگ دی۔اس موقع پر سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ ٹریفک فورس پنجاب پولیس کا چہرہ ھے،اور سڑکوں پر ھمیشہ فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کرتی ہے، تمام ٹریفک فورس شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئے۔ سڑک پر شہریوں کی جتنی بھی مدد ممکن ھو سکے کی جائے۔اور سخت ھدایت کی کہ کرپشن کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا۔

  • اب ناجائز اسلحہ رکھنے والے نہیں بچ پائیں گے، پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ کا آپریشن شروع

    اب ناجائز اسلحہ رکھنے والے نہیں بچ پائیں گے، پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ کا آپریشن شروع

    پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون،07کس ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30بور درجنوں گولیاں اور شراب برآمد مقدمات درج
    گوجرانوالہ: ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ محمد وسیم ڈار کی ہدایت پر ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی پٹرولنگ پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اسی تناظر میں پٹرولنگ پوسٹ نندی پور کے انچارج سب انسپکٹر امانت علی ھمراہ پٹرولنگ ٹیم کی کاروائی 04 کس ملزمان کے قبضہ سے 01عدد پسٹل تیس بور اور شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کروایا ایک اور کاروائی کے دوران پٹرولنگ پولیس پوسٹ جامکے چیمہ کی پٹرولنگ ٹیم کے انچارج اے ایس آئی فاروق ھمراہ پٹرولنگ نےدوکس ملزمان حیدر علی اور فیصل سے دو عدد پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کروایا علاوہ ازیں پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی پٹرولنگ ٹیم کے انچارج اے ایس آئی وحید احمد ھمراہ پٹرولنگ ٹیم نے دوران ناکہ رضوان نامی شخص سے پسٹل تیس بور اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کروایا ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ محمد وسیم ڈار کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی عوام کے جان ومال کی حفاظت پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے

  • گوجرانوالہ۔سیشن کورٹ کے باہرموٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پہ فائرنگ

    گوجرانوالہ۔سیشن کورٹ کے باہرموٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پہ فائرنگ

    گوجرانوالہ: سیشن کورٹ کے باہرموٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پہ فائرنگ۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت دوافراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ سے ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا اور سکیورٹی الرٹ کردی گئیں۔
    ریسکیو 1122 کی مدد سے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ پر ایس پی ، ڈی ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کالے رنگ کی گاڑی مسجدکے پاس تھی جس پر فائرنگ ہوئی، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • غداری تحریر: فروا منیر

    غداری تحریر: فروا منیر

    غداری ایک ایسی لعنت ہے جو کسی بھی ملک کی بنیادوں کو کوکھلا کر دیتی ہے۔ اگر ہم تاریخ پر نگاہ ڈالیں تو ہمیں امت مسلمہ کی جماعتوں میں ہی کئی غدار نظر آئیں گے۔
    کسی بھی ملک کی سر زمین میں اس کے رہنے والوں کے لیے ماں کی حیثیت رکھتی ہے ۔ سرزمین وطن کے ساتھ غداری کرنا ماں سے غداری کرنے کے برابر ہوتا ہے۔

    مگر تاریخ گواہ ہے کے کچھ لوگ تھے جنہوں نے وطن اور دین کی پرواہ نہ کی اور وہ صرف کچھ دولت کی خاطر تخت کی خاطر اس وطن کے خلاف  اس وطن کے دشمنوں کے ساتھ مل گئے اور غداروں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

    تاریخ گواہ ہے کہ اگر ٹیپو سلطان کا دوست میر جعفر غداری نہ کرتا تو کیا آج برصغیر پاک و ہند کا یہ جغرافیہ ہوتا جو آپ کے سامنے ہے؟ اسی وجہ سے علامہ اقبالؒ نے بھی میر جعفر کو ننگ ملت‘ ننگ دیں اور ننگ وطن کے ناموں سے یاد کیا ہے۔
    تاریخ گواہ ہے کہ اگر شریف مکہ غداری نہ کرتے تو نہ سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ ہوتا اور نہ ہی مسلمانوں کی یہ حالت ہوتی۔

    اقبالؒ نے تاریخ کے اس موڑ پر بھی ببانگ دہل کہا ’’بیچتا ہے ہاشمی ناموس دین مصطفیٰؐ‘‘ بحیثیت مسلمان تاریخ میرے ہاتھ میں قدم قدم پر غداروں کی ایک فہرست تھما دیتی ہے‘

    اکثر اوقات ہم غداروں کو پہچان نہیں پاتے یا پھر غداروں کو غدار ماننے میں اتنی دیر کر جاتے ہیں کہ وہ ہماری بنیادوں کو کوکھلا کر چکے ہوتے ہیں۔

    سقوط بغداد مسلمانوں کے دکھ کے لیے کافی تھا کہ سقوط ڈھاکہ جیسا منظر سامنے آگیا ۔اسکے غداروں کی فہرست میں بڑے کردار شیخ مجیب الرحمنٰ اور جنرل یحییٰ خان ہیں۔

    کسی بھی ملک کو اس کے دشمن سے زیادہ جو چیز نقصان پہنچاتی ہے وہ ہے غداری۔دشمن تو سامنے سے وار کرتا ہے مگر غدار کسی بھی ریاست کے وہ کھوٹے سکے ہیں جو ریاست جو اندرونی طور پر کمزور کرتے ہیں۔

    زیادہ دور جانے جی ضرورت نہیں سابقہ وزیراعظم نواز شریف کے دشمن ملک انڈیا کے وزیراعظم سے پرانے تعلقات ہیں.  یہ تعلقات نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ گھریلو سطح پربھی ہیں ۔
    ایسا بھی کیا کہ کشمیر پر ظلم ڈھاںے اور اسلام کے خلاف بولنے والے ، مسلمانوں ہر ظلم کرنے والے شخص کو جناب نواز شریف اپنے گھر اپنی نواسی جی شادی پر دعوت دیتے ہیں. آپس میں تحائف کا تبادلہ بھی ہوتا ہے ۔

    ضرورت صرف امر کی ہےکہ نہ صرف غداروں کو پہچانا جائے بلکہ سر عام لٹکایا جائے ۔ تا کہ کوئی بھی اس وطن پاک کے ساتھ غداری کرنے کی سوچ کا تصور بھی نہیں رکھ سکے ۔

    @Fatii_PTI

  • جب آسماں بھی رو پڑا۔۔! تحریر:خنیس الرحمن

    جب آسماں بھی رو پڑا۔۔! تحریر:خنیس الرحمن

    حیدر علی میسور کا حاکم تھا۔اس کی رحلت کے بعد سب اس کے جانشین سلطان فتح علی المعروف ٹیپوسلطان نے کمان سنبھال لی۔جب ٹیپو سلطان نے دیکھا کہ دشمن کے پاس وافر مقدار میں جدید اسلحہ ہے اور دشمن کے مقابلے میں ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔سلطان نے اپنے سپہ سالاروں کے ہمراہ اپنی ریاست کے چار بڑے شہروں میں تارا منڈل کے نام سے کارخانے لگائے جس میں اسلحہ سازی کا کام شروع ہوا۔سلطان نے ایک ایسا جدید راکٹ تیار کیا جس نے دشمن کی نیندیں حرام کردیں،دشمن بوکھلا گیا۔سلطان نے جدید قسم کے اسلحے بنائے۔سلطان کو تاریخ میں راکٹ کا موجد کہا جانے لگا۔۴ مئی 1799 ء میں سلطان کو انگریزوں نے شہید کردیا۔تاریخ کے اوراق میں لکھا ہے ایک طرف شہر کا قاضی سلطان کی نماز جنازہ پڑھا رہا تھا آسمان پر ہلکے ہلکے بادل چھانے لگے،سلطان کی تدفین کے موقع پر آسمان پر گہرے بادل چھا گئے،یک دم بارش برسنے،بجلی کڑکنے لگی۔لگی یوں لگ رہا تھا کہ سلطان کی جدائی میں آسمان بھی رو پڑا۔آج اسی خطے میں پاکستان قائم ہو اتو پاکستان کا دشمن مضبوط تھا پاکستان سے اسلحہ سازی کے لیے کام کیا۔پاکستان نے ایٹمی قوت بننے کی ٹھان لی کہ وہ ہر صورت دشمن کے مقابلے میں جدید اسلحہ بنائے۔اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے بیرون ملک مقیم پاکستانی سائنسدان عبدالقدیر خان کو پاکستان واپس بلالیا۔جوہری پروگرام کا سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بنادیا گیا۔وہ طویل عرصے تک اس پروگرام پر کام کرتے رہے۔ان کی ٹیم نے 1998ء میں اپنے ملک کے سربراہان کو خوشخبری سنائی۔پاکستان ایٹمی دھماکے کردیے پوری دنیا میں شور مچ گیا۔پاکستان کے اس اقدام پر عرب ممالک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں پاکستان پر سختیوں کا دور شروع ہوگیا۔ جس کاڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بھی شکار ہونا پڑا۔قوم نے محسن پاکستان کا خطاب دے دیا۔کل اتوار کے دن محسن پاکستان پچاسی برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔محسن پاکستان کی وفات کی خبر جیسے جیسے عوام تک پہنچی قوم اپنے محسن کو سپردخاک کرنے کے لیے گھروں سے روانہ ہوگئی۔ساڑھے تین کا وقت طے ہو ا۔دو بجے تک عوام کی کثیر تعداد فیصل مسجد پہنچ چکی تھی۔موسم اچانک بدلنے لگا۔میں خود وہاں موجود تھا۔محسن پاکستان کا جسد خاکی فیصل مسجد لایا گیا۔بارش میں بھی لوگوں کا جذبہ دیدنی تھا۔ڈاکٹر غزالی نے نماز جنازہ پڑھائی،اس دوران یک دم آسمان پر سیاہ بادل چھا گئے،بجلی کڑکنے لگی۔لیکن عوام کی کثیر تعداد محسن پاکستان کے جسد خاکی کو رخصت کرنے لیے موجود تھی۔محسن پاکستان کی جدائی میں آسماں بھی رو رہا تھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جسد خاکی کو ایچ ایٹ قبرستان پہنچایا گیا جہاں فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا۔ڈاکٹر صاحب کو قوم کبھی نہیں بھلائے گی۔

  • چاہتے تھے ڈاکٹر قدیر کی تدفین مزارِ قائد پر ہو۔ خالد مقبول صدیقی

    چاہتے تھے ڈاکٹر قدیر کی تدفین مزارِ قائد پر ہو۔ خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ چاہتے تھے ڈاکٹر قدیر کی تدفین مزارِ قائد پر ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی تھی کہ قائدِ اعظم کے مزار کے احاطے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین کی جاتی۔ایک بیان کے ذریعے انہوں نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی یہ بھی کہا کہ پاکستان کا دفاع ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی امانت ہے۔

  • ایم کیو ایم کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر 3 روزہ یوم سوگ کا اعلان

    ایم کیو ایم کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر 3 روزہ یوم سوگ کا اعلان

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ جو حیدرآباد میں ادا کی گئی بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرزند پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اجداد نے پاکستان بنایا اور انھوں نے انہیں ناقابل تسخیر بنا کر محسن پاکستان کا اعزاز حاصل کیا آج ان ہی کے قبیلے اور قوم کے افراد نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا میں ارباب اقتدار واختیارسے یہ سوال پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے جوہری منصوبے خالق کو اس کی زندگی میں وہ عزت اور قدر کیوں نہ ملی جو اس کو ملنی چاہیے تھی آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن کراچی سے خیبر تک اس کی یاد منائی جا رہی ہے قوم سوگوار ہے ایم کیو ایم پاکستان کے تمام دفاتر میں کل بروز پیر عبدالقدیرغائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مذید کہنا تھا کہ اس پاکستان کے اس عظیم سپوت کی یادگاریں ایم کیو ایم پاکستان تعمیر کرے گی جس نے اپنا سب کچھ پاکستان کیلئے قربان کیا اور بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیا میں ملک کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہتا ہوں کہ ائیرپورٹ اور بڑی بڑی عمارتوں کو قومی ہیرو کے نام سے منصوب کیا جائے۔پاکستان کی تاریخ قائداعظم محمد علی جناح سے شروع ہوتی ہے پھر لیاقت علی خان اور اس کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان اس کے سوا ہماری تاریخ میں کچھ نہیں اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت فرمائے،درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنونیرعامر خان،ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل، ڈپٹی کنونیر وسابق میئر کراچی وسیم ا ختر اراکین رابطہ کمیٹی،آئی ایس ٹی سی کے ذمہ داران اورحیدرآباد ڈسٹر کٹ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
    دریں اثناء ایم کیو ایم پاکستان نے 3روزہ یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اپنی تمام تنظیمی مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیاَ

  • پاکستانی عوام کے پیار اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا:یہ قوم ہی بڑی عظیم ہے: امام کعبہ

    پاکستانی عوام کے پیار اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا:یہ قوم ہی بڑی عظیم ہے: امام کعبہ

    ریاض:پاکستانی عوام کے پیار اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا:یہ قوم ہی بڑی عظیم ہے: اطلاعات کے مطابق امام کعبہ شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے پیار اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرورکی امام کعبہ شیخ ڈاکٹرماہرالمعیقلی سے مکہ میں ملاقات ہوئی، جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت دیگرامورپربات چیت کی گئی۔

     

     

    امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان ،سعودی عرب ایک دوسرے سےدور نہیں رہ سکتے، دونوں ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتےہیں، سعودی عرب تمام مسلمانوں کی محبت کا محور ہے۔

    انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے پیار اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، ہم پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے گہرےدوستانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات پرپاکستانی قوم فخرکرتی ہے، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں، پاکستان سعودی عرب مشکل میں ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

  • ہرنائی اور سبی میں تیسرے دن بھی زلزلے کے جھٹکے

    ہرنائی اور سبی میں تیسرے دن بھی زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ :ہرنائی اور سبی میں تیسرے دن بھی زلزلے کے جھٹکے،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
    اس حوالے سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 3.5 اورگہرائی 35کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز سبی سے 50 کلومیٹر شمال میں تھا۔

    زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق ابھی کہیں سے نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی جبکہ امدادی ٹیموں کو الرٹ کردیا۔

    خیال رہے کہ 6 اکتوبر کی رات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔