Baaghi TV

Author: +9251

  • آزادکشمیر:ضمنی انتخابات میں‌ ایل اے3 سے پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

    آزادکشمیر:ضمنی انتخابات میں‌ ایل اے3 سے پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

    مظفر آباد: آزادکشمیر ضمنی انتخابات، ایل اے3 سے پی ٹی آئی امیدوار کامیاب ،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے حلقے ایل اے تھری کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مارلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا، میرپور ایل اے 3 اور کوٹلی ایل اے 12 میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

    ایل اے تین میرپور آزاد کشمیرکے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدواریاسر سلطان20142ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوارچو ہدری محمدسعید11608ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔

    پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے، اس موقع پر کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی۔

    ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواریاسر سلطان کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے، اپنے بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوام نےآج پھر وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو ووٹ دیا، وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے محسن ہیں اور کشمیری اپنے محسن اورسفیرکواپنےلیےامیدکی کرن سمجھتےہیں۔

    وزیراعظم آزادکشمیر سردارعبدالقیوم نے کہا کہ آزاد کشمیرحکومت نے شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن کویقینی بنایا ہے۔

  • نورمقدم کے قاتل ظاہرجعفرکےوالدین کی درخواست پرسپریم کورٹ کل سماعت کرے گی

    نورمقدم کے قاتل ظاہرجعفرکےوالدین کی درخواست پرسپریم کورٹ کل سماعت کرے گی

    اسلام آباد:نورمقدم کے قاتل ظاہرجعفرکےوالدین کی درخواست پرسپریم کورٹ کل سماعت کرے گی ،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں نورمقدم کے قاتل ظاہر جعفر کے والدین کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست پربینچ تشکیل دے دیا گیا ہے

     

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے کل سپریم کورٹ کا ایک بینچ جسٹس عطاعمربندیال ، جسٹس منصور علی شاہ اورجسٹس قاضی محمد امین احمد پرمشتمل کیس کے اہم پہلووں کے حوالے سے سماعت کرے گا ،

     

    یاد رہے کہ نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

    سپریم کورٹ میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیا واقعے کی اطلاع نہ دینا جرم کی معاونت ہے؟

    درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 107 کا غلط جائزہ لیا، عصمت جاہ اور ذاکر جعفر سے قتل کی وجہ عناد بھی منسوب نہیں کی گئی۔

    دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے شواہد موجود نہیں کہ والدین کو بیٹے کے قتل کے ارادوں کا معلوم ہو، کسی شریک ملزم کے بیان کی بنیاد پر درخواست ضمانت خارج نہیں کی جاسکتی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس کا مکمل چالان بھی ابھی تک ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوا،جبکہ دوماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت دے کر ہائیکورٹ نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے۔

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دوماہ میں فیصلے کا حکم ملزمان کے حقوق اور شفاف ٹرائل کے اصولوں کیخلاف ہے،جلد بازی میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم سے ملزمان کا حق دفاع متاثر ہوگا۔

    ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس تحقیقات یک طرفہ اور جانبداری پر مبنی ہیں، ملزمان جیل میں رہ کر کیس میں اپنا دفاع بھی درست انداز میں نہیں کرسکیں گے،جبکہ جیل میں رہ کر ملزمان کا اپنے وکلاء کےساتھ رابطہ بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

    نور مقدم کے قتل کامقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے، مقدمہ میں سابق پاکستانی سفیر شوکت علی نے بتایا کہ ان کی 27 سالہ بیٹی نور مقدم کو ملزم ظاہر نے تیز دھار آلہ سے قتل کیا،پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشددکے نشانات پائے گئے جب کہ سر دھڑ سے الگ تھا۔

  • عوام الناس کودُکھی نہیں دیکھ سکتا: شکایات کےلیے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم بھی استعمال کریں:چیف سیکرٹری

    عوام الناس کودُکھی نہیں دیکھ سکتا: شکایات کےلیے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم بھی استعمال کریں:چیف سیکرٹری

    لاہور:عوام الناس کودُکھی نہیں دیکھ سکتا:کسی بھی شکایت کےلیے سوشل میڈیا کااستعمال کریں :اطلاعات کے مطابق پنجاب کوایسا چیف سیکرٹری تحفے میں ملا ہے جوعوام الناس سے نفرت نہیں بلکہ محبت کرتا ہے ، ان سے دوری نہیں بلکہ ان کے دکھ درد کا ساتھی بننا چاہتا ہے

    یہی ویہ ہےکہ پنجاب کے یہ ہونہار چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل عوامی شکایات کے حل کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کو موثر بنانے کے لیے متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے اور عوام الناس سے کہا ہےکہ گھبرائیے نہیں آپ کی تکلیف اور دکھ درد سننے کے لیے میں ہروقت حاضر ہوں

    عوام الناس کی خدمت کے طلبگار یہ چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ٹویٹ کر کے اعلان کیا کہ عوام اپنی شکایات براہ راست ان تک پہنچا سکتے ہیں

    چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا ہےکہ دنیا بھر میں ٹویٹر کا استعمال عوامی خدمت کے لیے اور عوام سے براہ راست رابطے کے لیے بہترین ٹول سمجھا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ یہ پہلے چیف سیکرٹری ہیں جو کہ درد دل رکھنے والے عوامی خدمتگار کے طور پرسامنے آئے ہیں ، ان کی اس خوبی سے یہ لگتا ہے کہ ان کے اندر کا انسان ابھی زندہ ہے اور رعب ،دبدبے ، افسرشاہی اور پروٹوکول کو پسند نہیں کرتے اور ان کی نظرمیں عوام الناس کی خدمت ہے خدمت دین اورخدمت پاکستان ہے

  • میں کسی کوپریشان کرنے نہیں آیا :30 سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، رمیز راجہ

    میں کسی کوپریشان کرنے نہیں آیا :30 سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، رمیز راجہ

    لاہور:میں کسی کوپریشان کرنے نہیں آیا :30 سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، تجربہ کار سینیئرز آج بھی نوجوان کرکٹرز کو ٹف ٹائم دے رہےہیں۔

    رمیز راجہ نے نجی ہوٹل میں ڈومیسٹک ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کو دور حاضرکے تقاضوں کے مطابق اچھی کرکٹ کھیلنی کی تلقین کی۔

    ان کا کہنا تھاکہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں، وکٹ پر ٹھہرنا بھی ضروری ہے، ہماری کرکٹ اچھی ہوگی توانٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

    اس دوران ایک کرکٹر نے کہاکہ 30 سال سے کوئی اوپرہوجائے تو کھلاتے نہیں ہیں، اس پر رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ تمام کھلاڑی محنت کریں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، صرف میرٹ پرسلیکشن ہوگی ڈومیسٹک کرکٹرزکے معاوضے مزید بڑھائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ 30 سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، تجربہ کار سینیئرز آج بھی نوجوان کرکٹرز کو ٹف ٹائم دے رہےہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کا نام لے کر پرفارمنس کی تعریف کی جبکہ انور علی اور رومان رئیس کے کم بیک کو بھی سراہا۔اس دوران انہوں نے احمد شہزاد سے کہاکہ کوئی سینیئر جونیئر نہیں جو پرفارم کرے گا، اس کے سلیکشن پر غور ہوگا۔کھلاڑیوں سے ملاقات میں رمیز راجہ نے کوچز کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ مستقبل میں باہر سے کوچز آئیں گے۔

  • رحیم یارخان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے8 افراد قتل کردیئے

    رحیم یارخان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے8 افراد قتل کردیئے

    رحیم یار خان :رحیم یارخان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے8 افراد قتل کردیئے،اطلاعات کے مطابق ضلع رحیم یارخان کے علاقے چوک ماہی پر 2 پیٹرول پمپس پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق چوک ماہی کے مقام پر ڈاکوؤں نے 2 پیٹرول پمپس پرلوٹ مارکی کوشش کے دوران اندھا دھند فائرنگ کردی۔ڈاکووں کے پاس بھاری اسلحہ تھا

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اسد سرفراز کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان کے مطابق آئی جی نے جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ٹیمیں کچے کے علاقے میں داخل ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہیں۔

  • نبی آخر الزماں ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل ہی کامیابی کا واحد راستہ ہے:وزیراعظم

    نبی آخر الزماں ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل ہی کامیابی کا واحد راستہ ہے:وزیراعظم

    اسلام آباد:عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نبی آخر الزماں ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل ہی کامیابی کا واحد راستہ ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج میں‌ عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کے آغاز پر فخر محسوس کررہا ہوں،میری والدہ نے ہمیشہ مجھے سیدھے راستے پر چلنے کی دعا مانگنے کا کہا جبکہ جیسا میں آج ہوں ویسا پہلے کبھی نہیں تھا۔

    اسلام آباد میں عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جبکہ تقریب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

    تقریب سے خطاب کرنے سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لئے فاتحہ خوانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ اپنی زندگی کا تنقیدی جائزہ لیتا ہوں،18سال کی عمر میں پہلی مرتبہ انگلینڈ گیا،جیسا میں آج ہوں ویسا پہلے کبھی نہیں تھا، موجودہ دور میں نوجوان نسل دباؤ کا شکار ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ زندگی میں دو راستے ہوتے ہیں،ایک راستہ ناجائز دولت کمانے کا اور دوسرا سیرت نبیﷺ پر عمل کرنے کا ہے،اللہ ہمیں نبی ﷺ کی زندگی سے سیکھنے کا کہتا ہے۔

  • آزادکشمیر:ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری:پی ٹی آئی کا پلّہ بھاری

    آزادکشمیر:ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری:پی ٹی آئی کا پلّہ بھاری

    مظفرآباد:آزادکشمیر:ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری:پی ٹی آئی کا پلّہ بھاری،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کے دو حلقوں ایل اے 12 کوٹلی اور ایل اے 3 میرپور پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

    ادھر ذرائع کےمطاق حلقہ ایل اے 3 میر پور کی نشست صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے اور ایل اے 12 کوٹلی چڑھوئی کی نشست پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین نے خالی کی تھی۔

    ایل اے 12، کوٹلی چڑھوئی میں ووٹرزکی مجموعی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 428 ہے۔ یہ حلقہ دولیا جٹاں، کالا ڈب، چڑھوئی شہر، دھمال اور لائن آف کنٹرول تک پھیلا ہوا ہے۔حلقے میں 198 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 101 پولنگ اسٹیشن کو حساس ترین اور 36 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

    ایل اے 12 کوٹلی میں ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 14 امیدوار حصہ لے رہے ہیں اور حلقے کی حساس صورت حال کے باعث یہاں پاک فوج کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پرموجودہیں۔

    آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 3 میرپور میں 148 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ یہ سیٹ پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمود کے صدر بننے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ایل اے 3 کے 148 پولنگ اسٹیشنز کے لیے 147 پریزائیڈنگ افسران اور 57 دیگر عملے کے افراد تعینات کیے گئے ہیں۔

    اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 85 ہزار 917 ہے، یہ انتخابی حلقہ خان پور، کھاڑک، رٹھوعہ محمد علی، تھوتھال، سنگھوٹ، میونسپل کارپوریشن کے علاقوں اور نیو سٹی کے اے سے لے کر ایف تک سیکٹرز کے علاقوں پر مشتمل ہے۔

    حلقہ ایل اے تھری میں نمایاں امیدواروں میں مسلم لیگ نون کے چوہدری محمد سعید، پی ٹی آئی کے یاسر سلطان چوہدری اور پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اشرف شامل ہیں۔

  • پیرِکاملﷺ  تحریر: فضیلت اجالہ 

    پیرِکاملﷺ تحریر: فضیلت اجالہ 

    ”پیرکامل وہ انسان جس میں کاملیت ہوتی ہے۔ کاملیت یعنی دینی و دنیاوی ہر لحاظ سے مکمل، جس کی عبادات خالص رضائے الہی کیلیے ہوتی ہیں، جو نیکی و پارسائ کا منہ بولتا ثبوت ہو، جس کی ہر دعا کو قبولیت کی سند حاصل ہو، جس کے کلام کی تاثیر سے پتھر موم ہو جائیں، جس کو الہام نہیں وجدان حاصل ہو، ایسا انسان کامل جس پر خواب نہیں وحی اترتی ہو اور وحی بھلا عام انسانوں پر کہاں اترتی ہے 

    سائنس جتنی مرضی ترقی کر لے ،انسان شہرت و کامیابی کی بلندیوں کے عروج پر بھی پہنچ جائیں پھر بھی کہیں ایسا لمحہ ضرور آتا ہے جب وہ پیر کامل کی ضرورت محسوس کرتا ہے، ہر زی روح کی کتاب حیات میں کہیں ایسا ورق ضرور کھلتا ہے جب اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کے لبوں سے نکلی ہر دعا اور دل سے نکلی ہر صدا بے اثر ہے، اس کے پھیلے ہوئے ہاتھ خدائے بزرگ و برتر کی نعمتوں و رحمتوں کا رخ اپنی طرف موڑنے سے کاثر ہیں، اس لمحے روح و دل کا وہ تعلق جو خدا سے ہے وہ ٹوٹتا محسوس ہوتا ہے تو پھر انسان پیر کامل کی تلاش کی جستجوں لیے ایسے انسان کی تلاش میں دوڑتا ہے جو اسکے لیئے خدا کے سامنے گڑ گڑائے، جس کی دعائیں رد نا ہوتی ہوں جو الہام نہیں وجدان رکھتا ہو 

    پیرکامل کی یہ تلاش آج کی بات نہیں یہ ارتقاء انسانی سے جاری ہے ۔ ایک ایسی تلاش جس کی خواہش اللہ خود قلب انسانی میں پیدا کرتا ہے۔ انسان کی یہی تلاش ہی تھی جو اسے ہر زمانے میں اتارے جانے والے پیغمبروں کی طرف لے جاتی رہی، جس نے انسانوں کو پیغمبروں پہ یقین کا راستہ دکھایا۔

    انسان کی فلاح و بہبود کیلیے بھیجے گئے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں میں سے خدائے برتر کا ہر پیغمبر کامل تھا مگر پیرکامل صرف ایک ،جس کو بھیجنے کا بعد خدا نے سلسلہ نبوت کا اختتام فر مادیا، جسے رحمت العالمین کا خطاب دیا، جس سے دو جہاں کی تاریکیوں نے روشنائی پائی۔جس سے اپنے تو اپنے غیروں نے بھی شفا حاصل کی،، جس کے جیسا کوئ دوسرا تو کیا انکا سایہ بھی تخلیق نا ہوا 

    رخ مصطفی ہے وہ آئینہ کہ اب ایسا دوسرا آئینہ

    نہ ہماری بزم خیال میں نہ دکان آئینہ ساز میں،

     جس کی امت کو تمام امتوں کا سردار کہا گیا ہو کیا اس امت کو کسی اور پیر کامل کی ضرورت ہو سکتی ہے؟  

    پیر کامل صرف میرے نبی کی زات ہے نا ان سے پہلے نا انکے بعد کوئ ایسی ہستی ہو گی جسے محبوب خدا سے بڑھ کر کاملیت کا درجہ دیا جائے ۔

    رسول اللہ کے ہوتے ہوئے کسی اور پیر کی تلاش کیوں؟ جب ہم نبی آخر الزماں کے امتی ہیں ختم الرسل کے بیعت شدہ ہیں تو پھر کسی اور کی بیعت کیا ضرورت؟

     دین اسلام ہمیں توحید و اخوت کا درس دیتا ہے، جب تمام مسلمانوں کے لیے ایک اللہ، ایک آخری رسول ،ایک آخری کتاب ایک ہی سنت ہے تو پھر اس راستے کو چھوڑ کر فرقوں، گروہ بندیوں اور نت نئے راستوں کی تلاش کیوں؟

    کیا ہمارے نبی کا کوئ فرقہ تھا؟ وہ تو رحمت اللعالمین ہیں،وہ ہر فرقے سے بالاتر ایک مسلمان تھے جو صراط مستقیم کے راہی تھے جنہوں نے ہر زی روح کو صرف ایک خدا اور دین اسلام کا پیغام دیا ،جو محسن انسانیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ یہ سیکھایا کہ خدا کی طرف جانے کا راستہ صرف ایک ہی ہے اگر سیدھے راستے پہ چلیں گے تو جنت اور اگر سیدھے راستے کو چھوڑ دیں گے تو جہنم 

    صراطِ مستقیم کا درس دیتے ہوئے میرے نبی نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں فرمادیا ہے،کہ جس کام کا اللہ حکم دے وہ کرو اور جس سے روکے اس سے رک جاؤ ۔ آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی علیہ وسلم قرآن مجید کی عملی تفسیر ہیں جس میں کوئ ابہام نہیں ہے، کسی چیز کو کسی بات کو، کسی شریعت کو پردے میں نہیں رکھا گیا ہر چیز کو ہر مسلے کو کھول کر بیان کیا گیا ہے،

    آپ کی زات مبارکہ وہ واحد زات ہے جسے ”دانائے سبل مولائے کل ختم الرسل” کے لقب سے نوازا گیا۔

    ذات محمدی ﷺ ابر رحمت کی مانند ہے ہے جس نے عرب وعجم کے مردہ دلوں کو جلا بخشی ، ہم پہ تو احسان عظیم کیا گیا ہے کہ ہم پیدا ہی انکی امت میں کیئے گئے ہیں ،ہمارے لئیے تو راہ حیات پہلے سے مقرر فرما دی گئی ہے کہ

    راہ ھدائت کی تلاش ہے تو قرآن سے مدد لیجیے درگاہوں سے نہیں، 

    دعا قبول نہیں ہوتی تو درباروں اور تعویزوں کا سہارا ڈھونڈنے کی بجائے اللہ سے تعلق مظبوط بنائیں، الفاظ نہیں مل رہے تو بھی بس ہاتھ پھیلا دیجیے وہ تو شہ رگ سے بھی قریب ہے وہ تو بن کہے بھی جان لیتا ہے اور اگر پھر بھی وہ آرزو پوری نہیں ہو رہی تو صبر کر لیجیے کہ اسی میں بہتری ہے 

    زندگی کی سمجھ نہیں آرہی تو اسوہ حسنہ سے مدد لیجیئے ۔

    ولی اللہ، اولیائے اکرام، شہداء، صالحین، بزرگان دین، پیر، فقیر سب سے عقیدت رکھیں سب کا احترام بھی کریں لیکن مدد صرف اس زات سے مانگیں جو وجہ تخلیق کائنات ہیں۔ اطاعت و بندگی صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی کریں، کیونکہ انہوں نے جو کچھ ہم تک ہم پہنچایا اس میں سے ایک لفظ بھی انکا خود کا شامل کردہ نہیں بلکہ اللہ کی طرف سے عطا کردہ احکامات ہیں ۔

    نبی ختم المرسلین کی زات مبارکہ نا صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی باعث شفاعت و نجات ہے، آپ کی مدح سرائ میرے حقیر الفاظ کے بس میں نہیں قصہ مختصر آپ ﷺ کی سوانحہ حیاتی کا ہر لمحہ ہر پہلو نوح انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ اور سراج منیر ہے جس سے ہر دور میں ہر کوئ ہر شعبۂ زندگی سے متعلق فیض حاصل کر سکتا ہے ۔

    تھکی ہے فکر رساں ، مدح باقی ہے 

    قلم ہے آبلہ پا، مدح باقی ہے 

    ورق تمام ہوا ، مدح باقی ہے 

    اورعمر تمام لکھا، مدح باقی ہے

        @_Ujala_R

  • محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان اگلے سفر پرروانہ ہوگئے:ایچ 8 میں سپرد خاک

    محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان اگلے سفر پرروانہ ہوگئے:ایچ 8 میں سپرد خاک

    اسلام آباد :محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان اگلے سفر پرروانہ ہوگئے:ایچ 8 میں سپرد خاک ،اطلاعات کے مطابق محسن پاکستان اور پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

    اس سے قبل قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ احمد الغزالی نے پڑھائی۔

    محسن پاکستان کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ایک انکلوژر عوام کے لیے بنایا گیا تھا جبکہ دوسرا انکلوژر وی آئی پیز کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ کے بعد ان کے جسد خاکی کو تدفین کے لیے ایچ 8 قبرستان اسلام آباد روانہ کیا گیا جہاں ان کی تدفین کردی گئی۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔نماز جنازہ سے قبل محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی جب کہ نماز جنازہ کے موقع پر بارش بھی ہوتی رہی۔

    یاد رہے کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج صبح مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ گذشتہ شب پھیپھڑوں کے عارضے کے سبب ان کی طبعیت خراب ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی جان توڑ کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔ صدر ، وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماوں اور عسکری قیادت نے ان کی وفات پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

  • مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    سیالکوٹ :مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں ،اطلاعات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ترقیاتی کام کروانے کے لیے ایکسیئن کو فون کر کے گالیاں دیں ۔ عوامی حلقوں میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان اپنے حلقے کے ووٹرز کو متنفر کر رہی ہیں جس یونین کونسل سے وہ جیتی اسکے کام رکوا دیئے۔ فردوس عاشق اعوان ایک مقامی جلسے میں بھی ووٹرز کے ساتھ بدتمیزی کر چکی ہیں انہوں نے ترقیاتی کام رکوائے جانے پر جلسہ میں عوامی احتجاج کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں مشیر نہیں تھی جہنم میں تھی ۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر کہا کہ میں ہاری ہوں تو کام کیوں ہوں ۔حالانکہ اسی یونین کونسل سے فردوس عاشق اعوان اچھی لیڈ سے 2018 کا الیکشن جیتی تھیں ۔

    فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کے بعد کبھی بھی حلقے کا دورہ نہیں کیا ۔ تحریک انصاف کے کارکنان میں اس حوالہ سے سخت اضطراب پایا جاتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان انکے کام کیوں رکوا رہی ہیں اگر وہ ہار گئی ہیں تو حکومت تو پی ٹی آئی کی ہے ۔ایک ایم پی اے کے کاموں میں مداخلت پر بھی نہ صرف ایم پی اے بلکہ ووٹرز بھی پریشان ہیں