Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ٹیپو سلطان:عجب تاریخی مماثلت۔۔۔۔(علی عمران شاھین) #حق #سچ

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ٹیپو سلطان:عجب تاریخی مماثلت۔۔۔۔(علی عمران شاھین) #حق #سچ

    تاریخ شاہد ہے کہ 4مئی 1799کے دن شہادت کے بعد ٹیپو سلطان کا جب جنازہ اٹھایا گیا تھا تو تب آسمان کالے بادلوں سے گھرا،بےتحاشا بارش برسی اور بجلیاں گریں جس سے کئی انگریز فوجی ہلاک اور بہت سے زخمی ہوئے تھے۔

    آج 10اکتوبر2021کے دن ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جنازہ اٹھا تو اسلام آباد کا منظر وہی تھا،دن کے وقت اندھیرا چھا گیا اور کالی گھٹائیں برسیں لیکن جنازہ میں چونکہ اہل ایمان اور سوگواران عبدالقدیر خان تھے،سو اللہ نے کرم فرمایا اور جنازہ کا سفر بخیریت مکمل ہوا۔

    ٹیپو سلطان کی جنگ انگریز سے تھی تو ڈاکٹر عبدالقدیر خان بھی انگریز کے دباؤ اور ٹکر کی وجہ سے قید و بند سے گزرے۔

    ٹیپو سلطان نے بھی اہل اسلام کی جانب سے سب سے پہلے تب کے مہلک راکٹ اور میزائل بنائے اور یہی اعزازات ڈاکٹر صاحب کو نصیب ہوئے۔

    ٹیپو سلطان کی زندگی بھی ظاہری نمود و نمائش، کروفر سے پاک، سادگی سے عبارت اور مذہبی مسلکی تعصب سے ماورا تھی،بعینہ ڈاکٹر صاحب کی زندگی بھی ہمہ پہلو ویسی ہی تھی۔

    جیسے ٹیپو سلطان ہر وقت باوضو رہتے،نماز کی سختی سے پابندی کرتے اور ہر کام میں اللہ کا نام لیتے تھے، ڈاکٹر صاحب کے معمولات بھی ویسے ہی تھے۔

    آخر میں جیسے ٹیپو سلطان اپنوں کی غداری اور بے وفائی کا نشانہ بنے،وہی کچھ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ہوا لیکن جیسے ٹیپو سلطان کانام ہمیشہ کے لئے تاریخ کا روشن و سنہری باب بن چکا،ویسے ہی ڈاکٹر صاحب کانام بھی جگمگاتا رہے گا اور اسے گہنانے کی کوشش کرنے والے رسوا ہی ہوتے رہیں گے۔

    ٹیپو سلطان کی شہادت پر اکبر الہ آبادی رحمہ اللہ نے ایک معرکہ آرا نظم لکھ کر انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا،وہ نظم آج کے دور میں ڈاکٹر عبد القدیر خان کے لئے بھی کمال فٹ آتی ہے

    اے شہید مرد میدان وفا!تجھ پر سلام
    تجھ پہ لاکھوں رحمتیں لا انتہا تجھ پر سلام
    ہند کی قسمت ہی میں رسوائی کا سامان تھا
    ورنہ تو ہی عہد آزادی کا ایک عنوان تھا
    اپنے ہاتھوں خود تجھے اہل وطن نے کھو دیا
    آہ کیسا باغباں شام چمن نے کھو دیا
    بت پرستوں پر کیا ثابت یہ تو نے جنگ میں
    مسلم ہندی قیامت ہے حجازی رنگ میں
    عین بیداری ہے یہ خواب گراں تیرے لیے
    ہے شہادت اک حیات جاوداں تیرے لیے
    تو بدستور اب بھی زندہ ہے حجاب کور میں
    جذب ہو کر رہ گیا ہستی پر شور میں

    اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کو کروٹ کروٹ جنت کی ہوائیں عطا فرمائے

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ٹیپو سلطان:عجب تاریخی مماثلت۔۔۔۔تحریر:(علی عمران شاھین) #حق #سچ

  • بلوچستان :کار بم دھماکے میں نجی ٹی وی کا رپورٹر جاں بحق

    بلوچستان :کار بم دھماکے میں نجی ٹی وی کا رپورٹر جاں بحق

    کراچی :حب میں کار بم دھماکے میں نجی ٹی وی کا رپورٹر جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق کراچی سے جڑے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایک کار بم دھماکے میں نجی ٹی وی کے رپورٹر جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق دھماکا حب میں تھانے کے قریب ایک کار میں ہوا، کار میں نجی ٹی وی کے رپورٹر شاہد زہری اپنے ساتھی کے ہمراہ موجود تھے۔

    ابتدائی طور پر دھماکا سی این جی سلنڈر پھٹنے سے بتایا گیا مگر بعد ازاں پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی کہ دھماکا بم پھٹنے سے ہوا جو مبینہ طور پر کار میں پھینکا گیا۔

    تاہم اس سلسلے میں تصدیق نہیں ہو سکی، حب پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو سول اسپتال حب پہنچایا گیا جہاں سے شدید زخمی صحافی شاہد زہری کو کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق سول اسپتال کراچی کے ٹراماسینٹر منتقل کیے جانے تک صحافی شاہد زہری جاں بحق ہو چکے تھے، پولیس اور متعلقہ ادارے اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں

  • سید ناصر حسین شاہ کا محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پراظہارِ تعزیت

    سید ناصر حسین شاہ کا محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پراظہارِ تعزیت

    صوبائی وزیر بلدیات، دیہی ترقی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ نے محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر ہمارے ملک کا بڑا ثاثہ تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اوران کی بدولت ہی آج پاکستان ایٹمی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ۔
    انہوں نے کہاکہ ایسے محسن صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔سید ناصر حسین شاہ نے دعا کی کہ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور پوری امت مسلمہ اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

  • اسلام آباد:سخت حبس میں ٹھنڈی ہوائیں اورژالہ باری:گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

    اسلام آباد:سخت حبس میں ٹھنڈی ہوائیں اورژالہ باری:گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

    اسلام آباد:اسلام آباد:سخت حبس میں ٹھنڈی ہوائیں اورژالہ باری:گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش اور اولے برسنے سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔شیشے ٹوٹنے کے یہ مناظردنیا بھر میں دیکھے جارہے ہیں

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق آج موسم نے ایسا رنگ جمایا کہ لوگوں کو عین الیقین کے بعد بھی حیرانی ہورہی تھی جب سخت حبس میں قدرت نے بڑے بڑے اولوں کے ساتھ بارش کو بھیج کرحبس کو دبا دیا

     

    ادھر اسلام آباد میں بارش سے پہلے بادل ایسے چھائے کہ دن میں رات کا منظر ہوگیا، ایچ ایٹ قبرستان اور اطراف میں بھی بادل خوب برسے۔

    اسلام آباد کے ساتھ مری اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی جبکہ آزاد کشمیر میں میرپور نکیال میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ذرائع کے مطابق ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے علاقوں میں بھی اولے گرے، سید پور میں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

     

    حکام نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں تمام مقامات پر نگرانی کر رہی ہیں۔دوسری طرف اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات جنوبی پنجاب میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • سندھ میں تمام جامعات کل سے 100 فیصد حاضری کیساتھ کھولنے کا اعلان

    سندھ میں تمام جامعات کل سے 100 فیصد حاضری کیساتھ کھولنے کا اعلان

    این سی او سی کے اجلاس کی روشنی میں اہم فیصلہ، سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام جامعات کل سے 100 فیصد حاضری کیساتھ کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں تمام جامعات اور تعلیمی بورڈز پیر سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کردیا۔سندھ کے وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ صوبے میں تمام نجی اورسرکاری جامعات کل سے100 فیصد حاضری کےساتھ کھولی جائیں گی۔
    ان کا کہنا تھاکہ فیصلہ این سی او سی کے اجلاس کی روشنی میں کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ ویکسینیشن یقینی بنانے کیلئے جامعات میں محکمہ صحت والے کاؤنٹر لگائیں گے۔خیال رہے ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے پر این سی اوسی نے پیر 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دے دی، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا وباء کا پھیلاوٴ کم ہونے اور ویکسی نیشن کی بنیاد پر اب کلاسیں معمول کے مطابق ہوسکیں گی، پیر سے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کلاسز کی اجازت ہوگی۔
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این سی اوسی اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کی صورتحال اور ویکسی نیشن کے ڈیٹا کے پیش نظر پیر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پیر 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی ، تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق کلاسیں شروع کرنے کی اجازت کا فیصلہ کورونا بیماری کے پھیلاوٴ میں کمی اور سکولوں میں ویکسی نیشن کے پروگرام کے آغاز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

  • ڈاکٹر قدیر کا وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا خط منظر عام پر آ گیا

    ڈاکٹر قدیر کا وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا خط منظر عام پر آ گیا

    وزیرِاعظم سمیت کسی کو میری یاد تک نہیں آئی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا علالت کے دوران شکوہ، ڈاکٹر قدیر کا وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا خط منظر عام پر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے خط میں وزیراعلیٰ سندھ کو کہا کہ آپ کے علاوہ وزیرِ اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو میری یاد تک نہ آئی۔
    نجی ٹی وی کے مطابق ایٹمی پروگرام کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھا خط منظرِ عام پر آگیا ہے، جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بھیجے گئے گلدستے کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے لکھا کہ میں اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں، میں شکر گزار ہوں کہ میرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے مجھے مشکل وقت میں یاد رکھا، وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ وزیرِ اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو میری یاد تک نہ آئی ۔
    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو گلدستہ بھیجا تھا جس میں ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا، جب کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو جوابی خط 4 اکتوبر کو اسلام آباد سے لکھا گیا۔دوسری جانب ڈاکٹرعبدالقدیرخان کواسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ، جسد خاکی کی تدفین سے قبل گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا، مسلح افواج و پولیس کے دستوں نے سلامی پیش کی۔

  • ڈاکٹر عبدالقدیر کا آخری خط منظرعام پر آگیا

    ڈاکٹر عبدالقدیر کا آخری خط منظرعام پر آگیا

    کراچی : ڈاکٹر عبدالقدیر کا آخری خط منظرعام پر آگیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو لکھا گیا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا آخری خط سامنے آگیا۔

    ڈاکٹرعبدالقدیرخان مرحوم نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 4 اکتوبر کو آخری خط لکھا۔ خط کے متن کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعلیٰ سندھ کے بھیجے جانے والے پھولوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ الحمداللہ میری طبیعت اب بہتر ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام محنس پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر کا خط میں کہناتھاکہ مجھے خوشی ہے میرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے مجھے یاد رکھا۔

    ان کا کہنا تھاکہ ایسا لگتاہے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میرے مرنے کی اچھی خبر سننے کا انتظار کررہے ہیں۔خط میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھاکہ اس مشکل وقت میں وزیراعلیٰ سندھ نے یاد رکھا میں ممنون ہوں۔

    خیال رہے کہ آج علی الصبح محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں سپردخاک کیا گیا جبکہ ان کی نماز جنازہ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • الحمد للہ:پی آئی اے کی عالمی رینکنگ بہت بہترہوگئی:عالمی ادارے بھی مان گئے:ارشد ملک

    الحمد للہ:پی آئی اے کی عالمی رینکنگ بہت بہترہوگئی:عالمی ادارے بھی مان گئے:ارشد ملک

    کراچی:الحمد للہ:پی آئی اے کی عالمی رینکنگ بہت بہترہوگئی:عالمی ادارے بھی مان گئے:اطلاعات کے مطابق پاکستان کے قومی ادارے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو نے قوم کو بہت اچھی خبردیتے ہوئے پہلے اپنے رب کی تعریف کی اورپھرخوشخبری دی کہ عالمی فضائی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو اگلے درجے میں ترقی دے دی۔

    ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایاٹا کا پی آئی اے کی کارکردگی کا اعتراف کیا، جس کے باعث قومی ایئرلائن کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہوئی۔

     

     

    انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پی آئی اے کو این ڈی سی گریڈ فور سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے، جو ڈیٹا کی ترسیل اور معیار کو اپنانے پر دیا گیا ہے۔

    پی آئی اے کے مطابق این ڈی سی فور مسافر کو سامنے، وائی فائی اور کھانے کی بکنگ الگ الگ کرنے کی اجازت فراہم کرتاہے، پی آئی اے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ڈیٹا پر مبنی این ڈی سی کے گریڈ 5 تک پہنچ چکا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کی جانب سے این ڈی سی گریڈ فور تک ڈیٹا کی ترسیل کو یقین بنایا جاچکا ہے، پی آئی اے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے اور کاردگی کو بہتر بنا نے کے لئے کوشاں ہیں۔

  • افغانستان میں امن ہوگا تو خطہ میں امن ہوگا:پاکستان بھی امن کا متلاشی:شاہ محمود قریشی

    افغانستان میں امن ہوگا تو خطہ میں امن ہوگا:پاکستان بھی امن کا متلاشی:شاہ محمود قریشی

    ملتان:افغانستان میں امن ہوگا تو خطہ میں امن ہوگا:پاکستان بھی امن کا متلاشی:،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ہماری اولین ترجیح ہے،افغانستان میں امن ہوگا تو خطہ میں امن ہوگا،افغانستان میں قیام امن کی ہماری کاوشیں دنیا دیکھ رہی ہے جبکہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطہ میں امن واستحکام کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔

    ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ . پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی واخلاقی معاونت جارے رکھنے کے لیے پرعزم ہے،کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں،مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی مشکلات کو عالمی سطح پراجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

    وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ قابض بھارتی افواج کے ظلم وستم اور جنگی جرائم کے ناقابل تردید شواہد پرمبنی ڈوزیردنیا کے سامنے رکھے، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج سے نجات دلانے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا نے دنیا کی طاقتور معیشت کو بری طرح متاثر کیا،خطہ میں دیر پا امن کے لیے عالمی برادری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستانی معیشت حوصلہ افزا معاشی اعشاریوں سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ پاکستانی قوم دہشتگری، کورونا جیسے چیلنجز پرقابو پاکر مضبوط قوم ابھری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایک خوشحال ملک کے طور پر ابھر رہا ہے،ملک میں زرعی اور درآمدات کے شعبہ میں نمایا ترقی ہورہی ہے،حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی ترقی عوامی مفاد میں جاری رہے گی، بیرون ملک مقیم پاکستانی کیمونٹی کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ ہمارے سفارت خانے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

  • عوام کو ریلیف دئیے بغیر مستحکم حکومت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا: چودھری پرویزالٰہی

    عوام کو ریلیف دئیے بغیر مستحکم حکومت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا: چودھری پرویزالٰہی

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کے وژن اور عوام کو ریلیف دئیے بغیر مستحکم حکومت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا:اطلاعات کے مطابق قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد اور سابق صوبائی وزیر دلدار چیمہ نے یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری جاوید چٹھہ، سابق چیف گیم وارڈن بدر منیر اور مطلوب ربانی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور عوام کو ریلیف دئیے بغیر مستحکم حکومت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، مہنگائی پر ہر حال میں قابو پانا ہو گا، بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے مناسب حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور ن لیگ کی حکومت نے ہمارے دور کے شروع کیے ہوئے ہر فلاحی منصوبے کو بند کرنے کی کوشش کی، اداروں کے فنڈز منجمد کر دئیے، 1122 جیسے انسانی خدمت کے ادارے کو بھی بند کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ دس سال تک ن لیگ کی حکومت نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کو مکمل نہیں ہونے دیا، وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال مکمل ہونے کے باوجود آپریشنل نہیں کیا گیا جس سے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جس کے جوابدہ شہبازشریف ہیں۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے عالمی اداروں کے تعاون سے پروگرام شروع کیے۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں ختم نبوتﷺ کے حوالے سے قرآنی آیات اور احادیث مزین کرنا تاریخی کارنامہ ہے۔ دلدار چیمہ نے کہا کہ فیصل آباد میں جتنے ترقیاتی کام آپ کے دور میں ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی، اس وقت فیصل آباد مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔#