Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈاکٹر عبدالقدیر کو مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

    ڈاکٹر عبدالقدیر کو مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

    ڈاکٹر عبدالقدیر کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ فیصل مسجد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر قدیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ پاکستانی عوام کے لئے ڈاکٹر قدیر قومی ہیرو تھے، ملک کو ایٹمی ریاست بنانے پر قوم ان سے محبت کرتی ہے، انہوں نے ہمیں ایک جارح ایٹمی پڑوسی سے تحفظ فراہم کیا، ڈاکٹر قدیر کو ان کی خواہش کے مطابق فیصل مسجد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر قدیر کے اہل خانہ ایچ ایٹ قبرستان میں تدفین چاہتے ہیں، لیکن مرحوم کی خواہش تھی کہ ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں پڑھائی جائے اور فیصل مسجد کے احاطے میں تدفین ہوا، ان کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے محسن پاکستان کی نماز جنازہ دوپہر 3 بجے فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نماز جنازہ پڑھائیں گے، جب کہ تدفین کا فیصلہ کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔

  • ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

    ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

    ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان میں 26 اگست کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ بعد ازاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تشویشناک حالت کے باعث کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری ہسپتال کے کوویڈ وارڈ میں داخل کردیا گیا۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم کی خواہش تھی کہ ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں پڑھائی جائے، اور ان کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے محسن پاکستان کی نماز جنازہ دوپہر 3 بجے فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جب کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نماز جنازہ پڑھائیں گے۔
    پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتہائی اہم کردار تھا۔ مئی 1998 میں پاکستان نے بھارتی ایٹم بم کے تجربے کے بعد کامیاب تجربہ کیا۔ بلوچستان کے شہر چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والے اس تجربے کی نگرانی ڈاکٹر قدیر خان نے ہی کی تھی۔ انہوں نے 150 سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین بھی لکھے ہیں۔

  • عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسینز قبول:امریکہ نے اعلان کردیا

    عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسینز قبول:امریکہ نے اعلان کردیا

    واشنگٹن : عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسینز قبول:امریکہ نے اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق امریکا کی جانب سے اب ایسے بین الاقوامی مسافروں کو اپنی سرزمین پر قبول کیا جائے گا جو امریکی ریگولیٹرز یا عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور کردہ کووڈ 19 ویکسینز کا استعمال کرچکے ہوں گے۔

    یہ اعلان سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کی جانب سے 8 اکتوبر کو رات گئے کیا گیا۔20 ستمبر کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ امریکا کی جانب سے نومبر میں 33 ممالک کے ویکسینیشن مکمل کرانے والے افراد کے لیے کووڈ 19 سے متعلق سفری پابندیوں کو اٹھا لیا جائے گا۔

    اس وقت یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ کونسی ویکسینز کے سرٹیفکیٹس کو قبول کیا جائے گا۔

    اب سی ڈی سی کے ترجمان نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ایف ڈی اے اور عالمی ادارہ صحت نے اب تک 6 ویکسینز کی منظوری دی ہے اور ان کی ویکسینیشن کرانے والوں کو امریکا آنے کی اجازت ہوگی۔

    سی ڈی سی نے بتایا کہ حال ہی میں فضائی کمپنیوں کو قابل قبول ویکسینز سے آگاہ کرنے کے لیے اضافی ہدایات اور تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

    ایئر لائنز آف امریکا نامی تجارتی گروپ نے اس حوالے سے کہا کہ سی ڈی سی کا منظور شدہ ویکسینیز کا استعمال کرنے والے افراد کو امریکا آنے کی اجازت دینے کا اعلان اچھا ہے، ہم انتظامیہ کے ساتھ مل کر نومبر 2021 میں نئے ویکسین اور ٹیسٹنگ فریم ورک پر عملدرآمد کے لیے تیار ہیں۔

    امریکا کی نئی کووڈ 19 ویکسین پالیسی کا اطلاق وہاں آنے والے لگ بھگ تمام غٰر ملکی افراد پر ہوگا۔سی ڈی سی کی جانب سے غیر ملکی مسافروں کے لیے نئے کانٹیکٹ ٹریسنگ قوانین کو حتمی شکل دے کر 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں نظر ثانی کے لیے بھیجا گیا تھا اور اس کو جلد شائع کیا جائے گا۔

    سی ڈی سی کی جانب سے استثنیٰ کے تفصیلی قوانین بھی جاری کیے جائیں گے جن میں ایسے بچوں کو شامل کیا جائے گا جو ابھی ویکسینیشن کے اہل نہیں یا ایسے ممالک جہاں ابھی ویکسینز عام دستیاب نہیں۔

  • افغانستان سے انخلا کے بعد پہلی مرتبہ قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع

    افغانستان سے انخلا کے بعد پہلی مرتبہ قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع

    دوحہ: قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں طالبان نے افغانستان کے بیرون ملک منجمد اثاثوں کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق دوحہ میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات کے بارے میں طالبان کے وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے کہا ہے کہ سینئر طالبان عہدے داروں اور امریکی نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک نیا دور شروع کرنے پر بات چیت کی گئی ہے۔

    افغانستان سے 20 سال بعد امریکی افواج کے انخلا اور طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔

    افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہم نے امریکی وفد سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کے بیرون ملک منجمد کیے گئے اثاثوں پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دوحہ معاہدے کی پاس داری کرنے کا بھی کہا ہے۔ جب کہ امریکی حکومت کی جانب سے افغان عوام کو کورونا کے سدباب کے لیے ویکسیین بھی فراہم کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ دوحہ میں طالبان کے ساتھ ملاقات کا مقصد طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں، بلکہ امریکی مفادات سے متعلق مسائل پر سود مند گفتگو کرنا ہے۔

  • اگرمیری حکومت گرائی گئی توپھرکسی کی بھی نہیں بچ سکے گی:جام کمال کا کمال موقف

    اگرمیری حکومت گرائی گئی توپھرکسی کی بھی نہیں بچ سکے گی:جام کمال کا کمال موقف

    کوئٹہ:اگرمیری حکومت گرائی گئی توپھرکسی کی بھی نہیں بچ سکے گی:جام کمال کا کمال موقف ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں سیاسی بحران برقرار ہے، ناراض اراکین نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے جام کمال کے ساتھ مزید نہ چلنے کا اعلان کر دیا۔ جبکہ وزیراعلیٰ بھی موقف پر قائم ہیں، تحریک عدم اعتماد کے مقابلے کا عزم ظاہر کر دیا اور کسی بھی صورت مستعفی نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض اراکین کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سپیکر عبدالقدوس بزنجو سمیت تمام ناراض ارکان شریک ہوئے۔
    ناراض اراکین نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلی جام کمال کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ جام کمال کو اب مزید وقت نہیں دیں گے، وہ اکثریت کھو چکے ہیں۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے خلاف عدم اعتماد رکوانے کے لئے متحرک ہوگئے۔ جام کمال نے کسی صورت بھی استعفیٰ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ چند ناراض لوگوں کی وجہ سے صوبے کی ترقی و خوشحالی کا سفر نہیں روک سکتا۔

    اُدھر ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعلی کے استعفی کے مطالبہ کو یکسر مسترد کر تے ہیں، جام کمال خان منتخب وزیر اعلی ہیں وہ معمولات حکومت احسن انداز میں چلارہے ہیں، وزیر اعلی کیخلاف کوئی ایسے الزامات نہیں جن کی بنیاد پر اخلاقی گراونڈ پہ استعفی دیا جائے، وزیر اعلی استعفی نہیں دینگے۔

  • انکار کرنے اور رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف جلد مکمل کیا جائے گا، کمشنر کراچی

    انکار کرنے اور رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف جلد مکمل کیا جائے گا، کمشنر کراچی

    کمشنر کراچی محمداقبال میمن نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کے لئے کراچی ٹاسک فورس کے کردار کو موثر بنایا جائے گا کوشش کی جائے گی جلد از جلد تمام رہ جانے والے اور انکار کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مکمل کیا جائے ۔انھوں نے یہ بات ہفتہ کو انسداد پولیو کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے ضلع شرقی میں پولیو مراکز کے دورہ کے موقع پر کہی انھون نے انسداد پولیو کوششون کا جائزہ لینے کے لئے گجرو پولیو ٹاسک فورس کی نگرانی قائم ایمر جنسی پولیو سینٹر کا دورہ بھی کیا ۔
    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی کمشنر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر کمشنر کو انسداد پولیو کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی بتا یا گیا کہ ایمرجنسی سینٹر میں اسپتال قایم ہے یہاں پولیو ڈراپس کے علاوہ بچوں کو دیگر حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جارہے ہیں اور طبی سہولتیں بھی شہریون کو فراہم کی جا رہی ہیں ۔
    انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے پولیو وائرس کے خاتمہ کے لئے ہر ممکنہ جدوجہد کی جائے گی اور انسداد پولیو ان کی ترجیحات میں شامل ہوگی۔ انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو کی اگلی مہم کی تیاریاں جلد مکمل کی جائیں اور جلد کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس بلایا جائے ۔فیصلہ کیا کہ اجلاس میں ایمر جنسی آپریشن سینٹر سندھ کے افسران، عالمی ادارہ صحت، یونیسف ، بل اینڈ ملنڈا گیٹس فانڈیشن سمیت انٹرنیشنل پارٹنرز، تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، اور ماہرین شرکت کریں گے.

  • خیبرپختونخوا نے سندھ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    خیبرپختونخوا نے سندھ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    راولپنڈی : خیبرپختونخوا نے سندھ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی،اطلاعات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے 25 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا نے سندھ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کرکٹ ذرائع کے مطابق سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شان مسعود کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔

    13 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد شان مسعود نے پہلے شرجیل خان اور پھر انور علی کے ہمراہ بالترتیب 51 اور 32 رنز کی شراکت قائم کی۔
    شان مسعود نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شرجیل خان 26 رنز بناکر آؤ ٹ ہوئے۔

    انور علی نے 3 چھکوں کی بدولت 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے افتخار احمد نے 2 جبکہ نیاز خان اور آصف آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کا آغاز بھی زیادہ پراعتماد نہ تھا اور اس کی ابتدائی تین وکٹیں 54 رنز گر چکی تھیں۔ایسے میں افتخار احمد نے 34 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 55 رنز اور صاحبزادہ فرحان 49 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان کی 100 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری نے کے پی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ خیبرپختونخوا نے 153 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    سندھ کے زاہد محمود اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ افتخار احمد کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • میں پھر کہتی ہوں کہ میرے خلاف کیسز کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کارپاکستان چھوڑرہےہیں:اداکارہ میرا

    میں پھر کہتی ہوں کہ میرے خلاف کیسز کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کارپاکستان چھوڑرہےہیں:اداکارہ میرا

    لاہور:میں پھر کہتی ہوں کہ میرے خلاف کیسز کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کارپاکستان چھوڑرہےہیں:اداکارہ میرا کی اداکارہ میرا نے ان پر بنائے جانے والے کیسز کو پاکستان فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر کیسز کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار بھاگ گئے۔

    اداکارہ میرا نے چند دن پہلے بھی یہی موقف اس وقت اپنا تھا تھا جب سیشن کورٹ لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنی تھی۔ لیکن مجھ پر کیسز کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کار بھاگ گئے۔

    اداکارہ میرا نے کہا مجھ پر کیسز کی وجہ سے پاکستان فلم انڈسٹری کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ اگر مجھ پر یہ کیسز نہ ہوتے تو بہت ساری فلمیں سیٹ پر ہوتیں اور انڈسٹری بھی شاید بند نہ ہوتی۔

    اداکارہ میرا نے کہا فلم انڈسٹری کے لیے جو فنڈنگ پاکستان میں آنی تھی، جن سرمایہ کاروں نے یہاں پیسہ لگانا تھا اور جو بزنس کمیونٹی پاکستان فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرتی تھی وہ سب پیچھے ہٹ گئے۔

    صحافی نے اداکارہ میرا سے سوال پوچھا اس وقت عمران خان حکومت میں ہیں آپ ان سے کیا درخواست کریں گی۔ تاہم میرا نے حسب عادت اس سوال کا جواب دینے کے بجائے اپنی ہی باتیں کرنی شروع کردیں اور کہا فلم میں عکس بند ہونے والے سین صرف جھوٹ ہوتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا فلم کی عکس بندی میں پیار محبت، لو اسٹوری یہ سب دکھایا جاتا ہے لیکن سب جھوٹ ہوتا ہے۔ ہم جب شوٹنگ کرتے ہیں تو ہم جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں لہذا آپ شوٹنگ کو حقیقی زندگی کے ساتھ نہیں جوڑ سکتے۔

  • زنجیروں میں بندھا نوجوان اپنے ہی گھر سے بازیاب

    زنجیروں میں بندھا نوجوان اپنے ہی گھر سے بازیاب

    شاہ لطیف پولیس نے زنجیروں میں جکڑے نوجوان کو اسی کے گھر سے بازیاب کرالیا۔

    کراچی سے زنجیروں میں جکڑے ایک نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد نوجوان نے خود بھی اپنی ویڈیو بنا کر اسے پولیس کو بھیجا تھا جس پر پولیس نے اسے دوسرے ہی روز بازیاب کرالیا۔

    پولیس کے مطابق نوجوان ایک شادی شدہ خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے گھر والوں نے اسے گھر میں ہی زنجیروں سے باندھ کر قید کر رکھا تھا تاکہ وہ اس خاتون سے نہ مل سکے۔ پولیس نے نوجوان کو بازیاب کرانے کے بعد مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ نوجوان کی شناخت 19 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی ہے جس کو مرغی خانہ ملیر کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے

  • سندھ میں طلبا کی سو فیصد حاضری اور 12 سال تک کے طالبعلموں کی ویکسی نیشن لازمی قرار

    سندھ میں طلبا کی سو فیصد حاضری اور 12 سال تک کے طالبعلموں کی ویکسی نیشن لازمی قرار

    صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں کو سو فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے اور12 سال کی عمر کے طلبا کی کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو 11 اکتوبر سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے اور 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طلباء کی کورونا ویکسی نیشن لازمی کروانے کے احکامات جاری کردئیے۔

    محکمہ اسکول و کالجز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول و کالجز کے سربراہان اور انتظامیہ کو 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسی نیشن لازمی کروانے اور طالب علموں کی100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔