Baaghi TV

Author: +9251

  • سعد رضوی کورہا کرو،تحریک لبیک کا کارکنان نے سی سی پی او لاہور کے دفتر کا گھیراو کرلیا

    سعد رضوی کورہا کرو،تحریک لبیک کا کارکنان نے سی سی پی او لاہور کے دفتر کا گھیراو کرلیا

    لاہور:سعد رضوی کورہا کرو،تحریک لبیک کا کارکنان نے سی سی پی او لاہور کے دفتر کا گھیراو کرلیا ،اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے سی سی پی او لاہور کے دفتر کا گھیراو کرلیا ہے اور یہ اطلاعات ہیں کہ کارکنان نے انتظامیہ سے سعد رضوی کو جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،

    ادھر اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ بڑی تعداد میں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور سعد رضوی کے حق میں نعرے لگارہے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سعد رضوی کو رات کے پچھلے پہر کسی بھی وقت رہا کیا جاسکتا ہے

    یاد رہےکہ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی کی ایک طرف رہائی کا پروانہ جاری کردیا گیا ہے تودوسری طرف اس رہائی میں تاخیرپھرتحریک لبیک کو اپنے پرانے رویے کی طرف مجبورکررہی ہے

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک لبیک کی مرکزی قیادت کی طرف سے پنجاب حکومت کودھمکی دی گئی ہے کہ اگرانتظامیہ نے سعد رضوی کو جلد رہا نہ کیا توپھرمعاملات بگڑسکتے ہیں

    اس حوالے سے انتظامیہ خصوصا سی سی پی او لاہور کو دھمکی دیتے ہوئے تحریک لبیک نے خبردار کیا ہےکہ ہٹ دھرمی کی وجہ سے نقصان کی ذمہ دارانتظامیہ ہوگی

    مرکزی شوریٰ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیتےہوئے کہا گیاہے کہ اگر سی سی پی او نے ابھی آرڈر نہ دیئے تو حالات خرابی کی ذمہ دار خود حکومت ہو گی

    کالعدم تحریک لبیک کی طرف سے دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی حکومت کی بدمعاشیاں نہیں چلیں گی اور اس کا جواب پھر اسی انداز سے دیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ اب اور ضبط نہیں رکھا جائے گا.

    یاد رہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی فیصلے کی روشی میں سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

    ہزاروں کارکنان کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود اور حکومت کوسخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیکن قائد محترم کے بغیر آج واپس نہیں جائیں گے

    اس سے قبل پنجاب حکومت نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی تھی۔

    کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔ درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی وفاقی نظر ثانی بورڈ نےکی تھی۔

    وفاقی نظرثانی بورڈ نے حکم دیا تھا کہ اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تورہا کر دیا جائے۔ت

  • تحریک آزادی کشمیرکےسرگرم رہنما:سابق صدر،وزیراعظم     آزادکشمیرسردارسکندرحیات قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

    تحریک آزادی کشمیرکےسرگرم رہنما:سابق صدر،وزیراعظم آزادکشمیرسردارسکندرحیات قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

    مظفرآباد :تحریک آزادی کشمیر کے سرگرم رہنما:سابق صدر و وزیراعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ،اطلاعات کے مطابق سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں

    اس حوالے سے سردار سکندر حیات کے اہلخانہ نے ان کی وفات کی تصدیق کی ہے، وہ عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    خیال رہے کہ سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور 2 بار وزیراعظم رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہےکہ سردار سکندر حیات نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف آواز بلند کی۔

    فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ سردار سکندر حیات نےہمیشہ اصول پرستی اور حق کی سیاست کا علم بلند رکھا۔

    سردار سکندرحیات کی نمازجناب کب اورکہاں ادا کی جائے گی اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت جاری ہےجلد ہی میڈیا کے ذریعے اطلاع کردی جائے گی

  • پاکستان اور روس کی فوجی مشقیں دروزبہ 6 نئے جزبوں کے ساتھ اختتام پذیر

    پاکستان اور روس کی فوجی مشقیں دروزبہ 6 نئے جزبوں کے ساتھ اختتام پذیر

    راولپنڈی:پاکستان اور روس کی فوجی مشقیں دروزبہ 6 نئے جزبوں کے ساتھ اختتام پذیر.اطلاعات کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان ہونے والی مشقیں دروزبہ 6 اختتام پذیر ہو گئیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقوں کی اختتامی تقریب کرسنودرکے ملوکینو ٹریننگ ایریا میں منعقد ہوئی، دوہفتے جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے آپریشنز کیے گئے

    ۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے انسداددہشتگردی کے حوالے تجربات سے استفادہ کیا گیا، مشترکہ انسداددہشتگردی کے آپریشنز میں اسیپشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔

  • عمر شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی،عمر شریف سے بہت پیاری یادیں وابستہ ہیں، مراد علی شاہ

    عمر شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی،عمر شریف سے بہت پیاری یادیں وابستہ ہیں، مراد علی شاہ

    وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ عمر شریف کی رہائش گاہ پر انکے بیٹے اور اہل خانہ سے تعزیت کرنے پہنچے ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب بھی تھے۔
    وزیر اعلی نے عمر شریف کے بارے میں اظہار خیالات کرتے ہوئے فرمایا کہ عمر شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،عمر شریف سے بہت پیاری یادیں وابستہ ہیں، اللہ تعالی ان کے اہل خانہ کو صبر دے اور ان کے مداحوں کو صبر دے۔

    عمر شریف جیسے لوگ روزپیدا نہیں ہوتے انکی لیگیسی آگے لے جانا ہمارا کام ہے ۔ عمر شریف کا نام ہمیشہ رہے گاالیکن ان کے جو پروگرام تھے ان کا لوگوں کی خدمت کا وژن آگے بڑھائیں گے ۔

    عمر شریف کے متعلق پوچھے گئے سوال پر انھوں نے کہا کہ جس نے ملک کا نام روشن کیا ہم نے جو بھی اس کے لئے کیا وہ ہمارا فرض تھا اور یہ ہمارے اوپر قرض بھی تھا۔انھوں نے کہا کہ عمر شریف کے فن اور فلاحی کاموں کو فروغ دیں گے۔

  • ہم کئی بار حکومت میں آئے ہیں ہمیں معلوم ہے کہ حکومت کیسے چلتی ہے

    ہم کئی بار حکومت میں آئے ہیں ہمیں معلوم ہے کہ حکومت کیسے چلتی ہے

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گندم سے متعلق وفاقی الزامات پر کہاہے کہ گزشتہ سال سندھ حکومت نے فی بوری 5000 روپے وفاق سے خریدنے کی مقرر کی تھی جس پر انھوں نے اعتراض کیا کہ قیمتیں کم کریں لیکن ہم نے نہیں کی اور آج وفاقی حکومت وہی گندم 6600 فی بوری امپورٹ کررہی ہے جسکا براہ راست فائدہ غیر ملکی آبادگاروں کو دیا جارہا ہے جبکہ مقامی آبادگارنظرانداز کیا گیا۔
    انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت اتنی ہی پاورفل ہے کہ وفاق سمیت تین صوبائی حکومتوں کو مسائل میں جکڑے تو پھر چھوڑیں جان ہمیں دیں ملک ہم چلا کر دکھاتے ہیں۔ وفاقی حکومت ہر بار سندھ کیلئے نئی آزمائش اور مسائل پیدا کرتی رہتی ہے .
    ایک سوال کے جواب پر انھوں نے کہا کہ این سی او سی کے تحت ہم کوشش کرتے ہیں انکے فیصلوں کو فالو کریں، وفاق کی کسی چیز پر ابھی کوئی بات نہیں کرسکتا ۔ایک وفاقی وزیر کے مضحکہ خیز بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میرا وزن کم ہوا ہے میں نے روٹی کھانا کم کی ہے۔
    وزیراعلی نے کہا کہ ہم 1970 سے کئی بار حکومت میں آئے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ حکومت کیسے چلتی ہے۔ حکومت سندھ ہر سال 15 اکتوبر یا اس کے بعد گندم ریلیز کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مارچ -اپریل میں گندم کی کٹائی ہوتی ہے، ہم نے کہا تھا کہ ہماری ریکارڈ گندم ہوئی ہے لیکن ہمیں صرف ذخیرہ کیلئے تھوڑی قلت ہوگی جس کی ضرورت سال کے آخر میں پڑتی ہے لیکن ہم پر گزشتہ سال دبا ڈالا گیا لیکن ہم ان کے دبا میں نہیں آئے ۔
    انھوں نے کہا کہ حکومت کی جس طرح کی پالیسی ہے مجھے ڈر ہے کہ آٹے کی قیمت ان کے کنٹرول میں نہیں آئے گی۔ سندھ حکومت کی کوشش ہے تو رہے گی کہ کیوں کہ ہم نے کیوں کہ ہم 5000 روپے فی بوری قیمت متعین کی اور آبادگاروں کو فائدہ پہنچایا لیکن انھوں نے 6600 فی بوری امپورٹ کررہے ہیں تو قیمتیں کہاں سے کنٹرول ہونگیں۔ حکومت باہر کے آبادگاروں کو فائندہ دے رہی ہے لیکن یہاں اپنے آبادگاروں کو نہیں دے رہی۔
    انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت پہلی بار نہیں آئی یہ لوگ ہر بار سندھ حکومت کو نئی آزمائش میں ڈالتے ہیں اور ہر بار مسائل پیدا کرتے ہیں لیکن ہم اپنی بنائی ہوئی پالیسی پر ہی چلیں گے۔ آٹے کی قیمتوں سے متعلق انکا کہنا تھا کہ میں نے آج ہی اپنے وزیر خوراک سے رپورٹ مامنگی تو پتہ چلا کہ لاہور میں آٹا کراچی سے مہنگا ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق ملک میں جو مہنگائی کا طوفان برپا ہے اس پر سندھ حکومت نے گڑبڑ کی تو مجھے بتائیں کہ سندھ حکومت اتنی پاورفل ہے کہ وفاق سمیت تین صوبائی حکومتوں کوجیل کردیں ۔
    آپ سے ملک نہیں سنبھل رہا تو چھوڑیں جگہ ہمیں دیں ہم صحیح کرکے دکھاتے ہیں۔

  • قوم پی ایس پی کو موقع دے ہم مہنگائی سمیت سب ٹھیک کردیں گے  مصطفی کمال

    قوم پی ایس پی کو موقع دے ہم مہنگائی سمیت سب ٹھیک کردیں گے مصطفی کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ قوم پی ایس پی کو موقع دے ہم مہنگائی سمیت سب ٹھیک کردیں گے کیونکہ صرف پی ایس پی کے پاس ہی وہ کردار، تجربہ، فارمولا، تکنیکی صلاحیت اور ٹیم ہے جو پاکستان کے 95 فیصد مسائل ٹھیک کردے گی۔ ہم نے گزشتہ پانچ سال میں ایک بھی یو ٹرن نہیں لیا۔
    مہنگائی اور نااہل حکومت کے ظلم کے خلاف عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ مہنگائی نے جہاں ایک جانب متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے وہیں غریب طبقے کو موت کی دہلیز تک پہنچا دیا ہے۔ بیحس، نااہل اور کرپٹ وفاقی وزرا انتہائی بے شرمی اور ڈھٹائی سے اپنی کارکردگی درست کرنے کے بجائے پہلے سے ایک وقت روٹی کھانے والی قوم کو مزید کم کھانے کی تاکید کررہے ہیں

    ایک جانب تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی وفاقی حکومت عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے تو دوسری جانب پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ صوبائی حکومت اس امر کو یقینی بنارہی ہے کہ سندھ میں چند خاندانوں کے علاہ کوئی زندہ نا بچے۔ نا پینے کا پانی میسر ہے، نا علاج معالجے کی سہولیات ہیں، نا کچرا اٹھ رہا ہے، نا نوکریاں دی جارہی ہیں، نا ٹرانسپورٹ ہے اور تعلیم کا تو کوئی سوچ ہی نہیں سکتا۔
    موجودہ علاقائی تناظر میں اگر حالات ایسے ہی خراب رہے تو خدشہ ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک نہ چل پڑئے جسکا براہ راست فائدہ ملک دشمن طاقتیں اٹھا سکتی ہیں اور ان سب کے زمہ دار موجودہ وفاقی اور صوبائی حکمران ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں عہدے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی عوام کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج بروز اتوار ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کارکنان کا اجلاس غوث الاعظم اسپورٹس گرانڈ میں رکھا ہے۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ہم اپنی جدوجہد عوام کے مفاد میں جاری رکھیں گے۔ ہمارے پاس معاشی استحکام لانے اور معیشت کو بہتر کرنے کا حل موجود ہے۔ عوام نے موقع دیا تو سب ٹھیک کر دیں گے۔

  • تاجر و سماجی رہنما حاجی عبدالرؤف چیپل انتقال فرما گئے

    تاجر و سماجی رہنما حاجی عبدالرؤف چیپل انتقال فرما گئے

    نامورتاجر اوربے لوث خدمت کرنے والے سماجی رہنما حاجی عبدالرؤف چیپل انتقال فرماگئے ان کی نمازجنازہ میںالمصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب،صدرالمصطفیٰ ڈاکٹر عبدالرحیم،الیاس میمن،جنرل سیکریٹری المصطفیٰ احمدرضا طیب،علماء ومشائخ،تاجررہنماؤں،مرحوم کے عزیز واقارب اورمختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
    مرحوم کی نمازجنازہ مولانا لیاقت علی الازہری نے پڑھائی اورمقامی قبرستان میں سپردخاک کیا ۔مرحوم کے درجات کی بلندی ،مغفرت اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔حاجی محمدحنیف طیب نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا اورکہاکہ حاجی عبدالرؤف سے 60سال سے نیازمندانہ تعلق رہا۔المصطفیٰ کے فلاحی کاموں میں بھی بھر پورحصہ لیتے تھے ،فروغ عشق رسول ؐکیلئے ہر تحریک کے ساتھ معاونت کیاکرتے تھے،انسانیت کی فلاح وبہبوداوردین فروغ کی ان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی ۔

  • سٹی کورٹ کے مال خانے سے شراب چوری کا دھندا بے نقاب

    سٹی کورٹ کے مال خانے سے شراب چوری کا دھندا بے نقاب

    کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر چار ماہ قبل چوکیدار کے قتل کی تحقیقات نے سٹی کورٹ کے مال خانے سے شراب چوری کے دھندے کو بے نقاب کردیا، تفتیشی حکام کے مطابق قتل میں پولیس اہلکار ہی ملوث نکلے۔کراچی سٹی کورٹ کے مال خانے میں ہزاروں کیسز سے جڑا سامان رکھا جاتا ہے۔ 8 جون 2021 کو آئی آئی چندریگر روڈ پر کراچی ہاوس کے چوکیدار ریاض کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا تھا، میٹھادر پولیس نے چار ماہ بعد اس قتل کا معمہ حل کرلیا۔
    ریاض کے قتل کی تحقیقات شروع کی گئیں تو اس کا سرا سٹی کورٹ کے مال خانے جا پہنچا اور لاکھوں روپے کی شراب چوری کا دھندہ بے نقاب ہوگیا۔ ملزم کی خودکشی تفتیشی حکام کا دعوی ہے کہ مقتول ریاض غیر ملکی شراب فروخت کرنے میں ملوث تھا اور اسے یہ شراب مال خانیکے ویسٹ اور ایسٹ کے انچارج فدا اور عظمت چوری کرکے فراہم کرتے تھے۔
    حکام کے مطابق کچھ عرصے قبل ایکسائز پولیس نے مقتول ریاض، فدا اور عظمت کو شراب سمیت پکڑ کر ان کے قبضے سے ساڑھے سات لاکھ روپے اور شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    ملزمان نے ضمانت حاصل کرنے کے بعد اپنے ساتھی ظفر کے ہمراہ چوکیدار کو ایکسائز پولیس کو مخبری کرنے کے شبہ میں قتل کرڈالا۔میٹھادر پولیس نے کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا ہے، مال خانے سے کیس پراپرٹی کے غائب ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے لیکن پولیس ان وارداتوں کی روک تھام کے لئے کوئی موثر اقدامات تاحال نہیں کر سکی ہے۔

  • آواران میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 4 دہشتگرد ہلاک

    آواران میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 4 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی:آواران میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 4 دہشتگرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع آوران میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی۔ اس دوران دہشتگردوں اورسکیورٹی فورسز کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے باعث چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دورانِ کارروائی دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کر لیا۔

  • صوبائی وزیر ساجد جوکھیو، سلمان عبداللہ مراد اور ایم پی اے شاہینہ شیر علی کی اسمارٹ اسکول اسٹیل ٹائون کیمپس میں عشائیہ میں شرکت

    صوبائی وزیر ساجد جوکھیو، سلمان عبداللہ مراد اور ایم پی اے شاہینہ شیر علی کی اسمارٹ اسکول اسٹیل ٹائون کیمپس میں عشائیہ میں شرکت

    صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو، معاون خصوصی وزیر اعلی سلمان عبداللہ مراد اور ایم پی اے شاہینہ شیر علی کے اعزاز میں اسمارٹ اسکول اسٹیل ٹائون کیمپس میں محمد محتشم حسین کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، تقریب میں پیپلز پارٹی ملیر کے انفارمیشن سیکریٹری میر عباس تالپر، صدر پی ایس 130 امداد جوکھیو، میمبر بورڈ غلام عباس بلوچ، صدر الحدید پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن صہیب شاہد، صدر ملیر پریس کلب مرتضی چانڈیو، پیپلز پارٹی رہنما آغا طارق پٹھان، خدا بخش پٹھان، غلام رضا جتوی , اکبر جوکھیو، ادریس جوکھیو سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمایندہ جماعت ہے، پیپلز پارٹی عوام کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہے اور ان کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں، انہوں نے کہاکہ 18 آکتوبر شہیدوں کا دن ہے، شہدا کارساز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور آمروں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادتیں کا مقام حاصل کیا لیکن سر نہیں جھکایا، یہ شہیدوں کی پارٹی ہے، 17 آکتوبر شہدا کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، انہوں نے کہاکہ 17 آکتوبر کو عوام اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لاکھوں کی تعداد میں باغ جناح پہنچیں گے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرینگے، اس موقع پر دھنی بخش سمون صفدر بھٹی، شاہد جوکھیو، عبدالولی بگھیو، را صفدر حیات، غلام مصطفی سموں، نثار شر، عرس کھیڑو,سری چند ککریجا، امتیاز عمرانی، احد بلالی، عمران آرائیں اور دیگر بھی موجود تھے۔