Baaghi TV

Author: +9251

  • آواران میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 4 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی:آواران میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 4 دہشتگرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع آوران میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی۔ اس دوران دہشتگردوں اورسکیورٹی فورسز کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے باعث چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دورانِ کارروائی دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کر لیا۔

  • کراچی میں ایک اور بچی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی ملزم گرفتار

    کراچی میں ایک اور بچی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی ملزم گرفتار

    شہر قائد میں ایک اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ، جبکہ ملزم نے دوران تفتیش زیادتی کااعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں کورنگی کے علاقے میں گزشتہ رات10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں خان نے بتایا کہ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم نے زیادتی کا اعتراف بھی کرلیا۔ایس ایس پی کورنگی نے کہاکہ گرفتارملزم اور بچی کا میڈیکل کرایا جائے گا۔

  • "خان جی آجاو تہانوں اکھیاں وڑیکدیاں”محمد بن سلمان کی وزیراعظم عمران خان کوپھردورہ سعودی عرب کی دعوت

    "خان جی آجاو تہانوں اکھیاں وڑیکدیاں”محمد بن سلمان کی وزیراعظم عمران خان کوپھردورہ سعودی عرب کی دعوت

    اسلام آباد:”خان جی آجاو تہانوں اکھیاں وڑیکدیاں”محمد بن سلمان کی وزیراعظم عمران خان کوپھردورہ سعودی عرب کی دعوت دے دی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پھردورہ سعودی عرب کی دعوت دے دی ہے

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خصوصی دعوت دی ہے، جس کے بعد وزیر اعظم کی مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کیے جارہے ہیں‌

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس حوالے سے موسمیاتئ تحفظ اور ماحولیات سے متعلق اہم چیلنجوں کا سامنا کرنے میں عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت میں مملکت کے اہم کردار کی بنیاد پر دارالحکومت ریاض میں 23 سے گرین مڈل ایسٹ اینیشی ایٹیو فورم کا انعقاد عمل میں لایا جائےگا جو25 اکتوبر 2021 تک جاری رہے گا۔

    اس ضمن میں سعودی عرب نے دعوت نامے کئی عالمی سربراہان مملکت اور حکومتی عہدیداروں کے علاوہ مدعو ممالک کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز اور کئی دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان ، ماہرین تعلیم ، ماحولیاتی میدان کے ماہرین اور سول سوسائٹی کے اداروں کے سربراہان کو ارسال کردیئے ہیں۔

    واضح رہے کہ مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کانفرنس میں پاکستان سعودی عرب موسمیاتی تبدیلیوں پر منصوبہ بندیوں پر ہم خیال ہے۔

    یہ قابل ذکرہے کہ سبز سعودی عرب اور سبز مشرق وسطیٰ کے اقدامات کا ہدف خطے میں 50 ارب درخت لگانا اور کاربن کے اخراج کو عالمی شراکت کے 10 فیصد سے زیادہ کم کرنا ہے، تاکہ ماحولیاتی چیلنجوں کا سامنا کرنے اور ان پر قابو پانے میں مدد دی جاسکے اور زمین کی حفاظت اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے۔

  • پی ایم اے کے ممتاز کیڈٹس کے تأثرات:ملک وملت پرقربان :ہم پاک فوج کے جوان

    پی ایم اے کے ممتاز کیڈٹس کے تأثرات:ملک وملت پرقربان :ہم پاک فوج کے جوان

    لاہور:پی ایم اے کے ممتاز کیڈٹس کے تأثرات:ملک وملت پرقربان :ہم پاک فوج کے جوان ،اطلاعات کے مطابق پی ایم اے کے ممتاز کیڈٹس کے تأثرات نے پاک فوج کے جوانوں کی ملک وقوم سے محبت نے قوم کےدل خوش کردیئے ہیں ،

    اس حوالے سے جن آفیسرز کے تاثرات سامنے آئےہیں ان میں‌

     

     

    بٹالین سینئر انڈر آفیسر عثمان انور – اعزازی شمشیر
    144 پی ایم اے لانگ کورس

    میرا تعلق نوشکی بلوچستان سے ہے۔ میں نے ملٹری کالج سوئی سے تعلیم حاصل کی۔ الحمد للّہ آج مجھے اعزازی شمشیر سے نوازا گیا جو کہ لانگ کورس کے مجموعی طور پر بہترین کیڈٹ کو دی جاتی ہے۔
    یہ کامیابی میری سخت محنت، والدین کی دعاؤں اور پی ایم اے کی فیکلٹی اور انسٹرکٹرز کی انتھک کوششوں کے باعث حاصل ہوئی۔ انشاء اللہ میں مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن سے کام کروں گا تاکہ اپنی قوم کی امیدوں پر پورا اتر سکوں۔ اللّٰہ میری نصرت فرمائے کہ میں اپنے زیر کمان افراد کی جرأت مندانہ قیادت اور اپنے آخری سانس تک مادر وطن کی حفاظت کر سکوں۔

    بٹالین سینئر انڈر آفیسر حمزہ نذیر – پریذیڈنٹ گولڈ میڈل
    144 پی ایم اے لانگ کورس

    میرا تعلق جہلم سے ہے۔ الحمد للّہ آج مجھے پریذیڈنٹ گولڈ میڈل سے نوازا گیا جو کہ لانگ کورس کے مجموعی طور پر دوسرے بہترین کیڈٹ کو دیا جاتا ہے۔ یہ کامیابی مجھے لگاتار محنت، والدین کی دعاؤں اور پی ایم اے اور اس سے پہلے میرے مادر علمی ملٹری کالج مری کے انسٹرکٹرز کی دی گئی عمدہ تربیت کے باعث حاصل ہوئی۔ میں اپنی قوم اور پاک فوج کے لیے ایک قابلِ فخر اثاثہ بننا چاہتا ہوں۔ پاکستان زندہ باد

     

    سینئر انڈر آفیسر پیرس (سری لنکا) – چیف آف آرمی سٹاف گولڈ میڈل
    144 پی ایم اے لانگ کورس

    میں نے کامیابی کے ساتھ یہاں اپنی دو سالہ ٹریننگ مکمل کر لی ہے۔ آج مجھے چیف آف آرمی سٹاف بیسٹ اورسیز گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ یہ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی جیسے عظیم ادارے سے سے یہ ایوارڈ ملا جس کا شمار دنیا کی بہترین ملٹری اکیڈمیز میں ہوتا ہے۔
    میں کمانڈنٹ پی ایم اے، میجر جنرل عمر احمد بخاری، پلاٹون کمانڈرز اور دیگر فیکلٹی، اساتذہ، اپنے والدین اور اپنے تمام ساتھیوں جنہوں نے اس دوران میری رہنمائی اور مدد کی، کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
    میں بہت سارے ناقابلِ فراموش لمحات گزارنے کے بعد پی ایم اے کو اپنا دوسرا گھر اور 144 لانگ کورس کو اپنا خاندان سمجھتا ہوں۔ مجھے آپ سب کی بہت یاد آئے گی ۔ آپ کی مہمان نوازی کا بہت شکریہ۔

     

     

    کورس انڈر آفیسر وقار – چیف آف آرمی سٹاف کین
    33 ٹیکنیکل گریجوایٹ کورس
    میرا تعلق جلال آباد، گلگت بلتستان سے ہے۔
    الحمد للّہ مجھے آج چیف آف آرمی سٹاف کین سے نوازا گیا جو کہ کورس کے بہترین کیڈٹ کو دی جاتی ہے۔ میرا یہ اعزار والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بے پناہ کوششوں کے مرہون منت ہے۔ انشاء اللہ میں اپنے آپ کو محنت کے ساتھ اس اعزاز کا اہل ثابت کروں گا اور اپنی قوم کی توقعات پر پورا اتروں گا۔ پاک فوج زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد

     

    کورس انڈر آفیسرحور فاطمہ – کمانڈنٹ کین
    18 لیڈی کیڈٹس کورس

    الحمد للّہ مجھے اس اعزاز سے نوازا گیا جو کہ کورس کی بہترین لیڈی کیڈٹ کو دیا جاتا ہے۔ پاک فوج خواتین کو زبردست مواقع فراہم کرتی ہے۔ پاک فوج میں تقریباً 27 فیصد خواتین ہیں جو کہ کیپٹن سے لے کر لیفٹیننٹ جنرل تک مختلف حیثیتوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
    یہ سب ہی میرے لیے انسپائریشن کا ذریعہ رہی ہیں۔ انشاء اللہ میں اسی جذبے اور لگن سے کام کرتی رہوں گی تاکہ میں قوم کی خدمت کر سکوں اور پاک فوج کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔ اللّٰہ میرا حامی و ناصر ہو آمین

  • سعد رضوی کی رہائی میں تاخیر،تحریک لبیک نے پھر دھمکی دے دی

    سعد رضوی کی رہائی میں تاخیر،تحریک لبیک نے پھر دھمکی دے دی

    لاہور:سعد رضوی کی رہائی میں تاخیر،تحریک لبیک نے پھر دھمکی دے دی،اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی کی ایک طرف رہائی کا پروانہ جاری کردیا گیا ہے تودوسری طرف اس رہائی میں تاخیرپھرتحریک لبیک کو اپنے پرانے رویے کی طرف مجبورکررہی ہے

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک لبیک کی مرکزی قیادت کی طرف سے پنجاب حکومت کودھمکی دی گئی ہے کہ اگرانتظامیہ نے سعد رضوی کو جلد رہا نہ کیا توپھرمعاملات بگڑسکتے ہیں

    اس حوالے سے انتظامیہ خصوصا سی سی پی او لاہور کو دھمکی دیتے ہوئے تحریک لبیک نے خبردار کیا ہےکہ ہٹ دھرمی کی وجہ سے نقصان کی ذمہ دارانتظامیہ ہوگی

    مرکزی شوریٰ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیتےہوئے کہا گیاہے کہ اگر سی سی پی او نے ابھی آرڈر نہ دیئے تو حالات خرابی کی ذمہ دار خود حکومت ہو گی

    کالعدم تحریک لبیک کی طرف سے دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی حکومت کی بدمعاشیاں نہیں چلیں گی اور اس کا جواب پھر اسی انداز سے دیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ اب اور ضبط نہیں رکھا جائے گا.

    یاد رہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی فیصلے کی روشی میں سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

    ہزاروں کارکنان کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود اور حکومت کوسخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیکن قائد محترم کے بغیر آج واپس نہیں جائیں گے

    اس سے قبل پنجاب حکومت نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی تھی۔

    کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔ درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی وفاقی نظر ثانی بورڈ نےکی تھی۔

    وفاقی نظرثانی بورڈ نے حکم دیا تھا کہ اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تورہا کر دیا جائے۔

  • ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری:مگرحکومت پرپھربھی خوف طاری

    ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری:مگرحکومت پرپھربھی خوف طاری

    لاہور:کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری:مگرحکومت پرپھربھی خوف طاری،اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

    اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی فیصلے کی روشی میں سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

    اس سے قبل پنجاب حکومت نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی تھی۔

     

     

    کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔ درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی وفاقی نظر ثانی بورڈ نےکی تھی۔

    وفاقی نظرثانی بورڈ نے حکم دیا تھا کہ اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تورہا کر دیا جائے۔

    پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی حراست میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

  • پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ:سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض مہمان خصوصی

    پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ:سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض مہمان خصوصی

    راولپنڈی: پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کورسزکی پاسنگ آؤٹ پریڈ:،اطلاعات کے مطابق آج کا دن پاکستان ملٹری اکیڈمی میں بڑے روشن پہلووں کے ساتھ یاد رکھا جائے گا، ادھر آج پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کورسزکی پاسنگ آؤٹ پریڈ، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد مہمان خصوصی تھے، جنرل فیاض نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، جس میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 144 ویں لانگ کورس، 63 ویں انٹگریٹڈ کورس، تیسرے بنیادی ملٹری ٹریننگ کورس اور 18 ہویں لئڈی کیڈٹس کورس مکمل کرنے والے کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے، جن میں آذربائیجان، بحرین، عراق، سعودی عرب اور سری لنکا کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

    سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد نے تقریب کے آغاز میں پریڈ کا معائنہ کیا اور بعدازاں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کئے گیے۔

    بٹالین سینئر انڈر آفیسر عثمان انور اعزازی شمشیرحاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ بٹالین سینئر انڈر آفیسر حمزہ نذیر نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا۔

    سری لنکا کے سینئر انڈر آفیسر وان سنگلے ارچگے کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل سے نوازا گیا، سعودی عرب کے جونئیر انڈر آفیسر رفیق عبداللہ الجنید کو کمانڈنٹ میڈل اور کورس انڈر آفیسر وقار احمد اور کورس انڈر آفیسر حسن ابرار نے چیف آف آرمی سٹاف چھڑی حاصل کی، کورس انڈر آفیسر حنا بخاری اور کورس انڈر آفیسر حور فاطمہ کو کمانڈنٹ کی اعزازی چھڑی سے نوازا گیا۔

    پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے کامیاب ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور پی ایم اے میں تربیت کے اعلی معیار کو سراہا۔

  • ایندھن کی فراہمی معطل ہونے پرلبنان اندھیرے میں ڈوب گیا:ایرانی مدد بھی ناکافی ثابت ہورہی ہے

    ایندھن کی فراہمی معطل ہونے پرلبنان اندھیرے میں ڈوب گیا:ایرانی مدد بھی ناکافی ثابت ہورہی ہے

    لاہور:ایندھن کی فراہمی معطل ہونے پرلبنان اندھیرے میں ڈوب گیا:ایرانی مدد بھی ناکافی ثابت ہورہی ہے،اطلاعات کے مطابق لبنان اس وقت اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے اوربڑے بڑے شہروں میں ہو کا عالم ہے، ملک کے دو اہم پاور سٹیشنوں کے ایندھن ختم ہونے کے بعد لبنان کا بجلی گرڈ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فراہمی بظاہر ختم ہونے کے بعد الزہرانی اور دیر عمار پاور اسٹیشنوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ، اور توانائی کی پیداوار 200 میگاواٹ سے نیچے آگئی۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ تعطل کچھ دنوں تک جاری رہے گا۔

    لبنانی حکام کے مطابق "لبنانی پاور نیٹ ورک نے آج دوپہر مکمل طور پر کام کرنا چھوڑ دیا ، اور اس کا امکان نہیں ہے کہ یہ اگلے پیر تک یا کئی دنوں تک کام کرے گا۔”

    ایندھن کی قلت کی وجہ سے جمعہ کے روز دیر عمار پلانٹ بند ہونے کے صرف ایک دن بعد تھرمو الیکٹرک پلانٹ زہرانی پاور اسٹیشن پر رک گیا۔

    ادھر لبنانی حکام نے بتایا کہ ریاستی الیکٹرک کمپنی پاور پلانٹس کو عارضی طور پر چلانے کے لیے فوج کے فیول آئل ریزرو کو استعمال کرنے کی کوشش کرے گی لیکن یہ جلد کسی بھی وقت نہیں ہوگا۔

    لبنان۔لوگ اپنی گاڑیاں بھرنے کے لیے میلوں تک قطار میں کھڑے ہیں ، اس افراتفری کے نتیجے میں بعض اوقات تشدد بھی ہوتا ہے۔ملک کی قومی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ستمبر کے آخر میں ، ایک شخص پٹرول نگلنے کے بعد مر گیا جب وہ اپنی گاڑی کے ٹینک سے تیل نکال رہا تھا۔

  • شہبازشریف کی رہائش گاہ پرسٹی 42 کے ڈی ایس این جی انجینئربےہوش

    شہبازشریف کی رہائش گاہ پرسٹی 42 کے ڈی ایس این جی انجینئربےہوش

    لاہور: شہبازشریف کی رہائش گاہ پرسٹی 42 کے ڈی ایس این جی انجینئربےہوش،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے نائب صدر ش لیگ کے سربراہ میاں‌ شہبازشریف کی رہائش گاہ کے باہر سٹی فورٹی ٹو کے ڈی ایس این جی انجینئر شاہد بے ہوش ہوگئے

    ذرائع کے مطابق سٹی فورٹی ٹو کے بے ہوش ہونے والے میڈیا کارکن کو اتفاق ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے اورڈاکٹروں نے حالت تسلی بخش قراردی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سٹی فورٹی ٹو کے ڈی ایس این جی انجینئرہوش میں آگئے ہیں‌

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ میاں شہبازشریف کی رہائش گاہ پر سخت گرمی اور حبس کے باوجود میڈیانمائندگان کے لئے کوئی انتظام نہیں کیاگیا،جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا

    یہ بھی بتایا گیا ہے اس دوران کئی دیگرصحافیوں کی طبعیت بھی بگڑگئی تھی تاہم وہ بے ہوشی کے عالم میں پہنچے سے محفوظ رہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس واقعہ پرصحافیوں نے احتجاج بھی کیا ہے لیکن ان کے اس احتجاج کوبڑے ہی احسن انداز سے ٹال دیا گیا

  • پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر ورکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کا محور P ہے، P فار پیسہ،وفاقی حکومت پر تنقید کے علاوہ سندھ حکومت کی اور کوئی حکمت نہیں ہے، پیپلز پارٹی کے منیجرز زرداری کی حرام کی دولت کے چوکیدار ہیں۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ہفتہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ پی پی چاہتی ہے کہ کراچی کیساتھ گناہ خود کریں اور کفارہ عمران خان ادا کرے،پی پی کی سرپرستی میں کراچی کے نالوں پر تجاوزات قائم کی گئیں، متاثرین کو چھت دینا بھی پیپلز پارٹی کی ذمہ داری ہے۔
    انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس کی منظوری کیلئے فیٹیف بل کی تاریخ دوہرانے کی سازش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی اپنوں اور پرایوں کے احتساب میں کوئی امتیاز نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب اپنی توانائی کراچی پر توجہ دینے پر مرکوز کریں،پی ٹی آئی حکومت میں احتساب کے پر نہ پہلے کٹے تھے نہ آئیندہ کٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا میں پاکستان کے سب شہروں میں کاروبار کھلا تھا سوائے کراچی کے، سندھ حکومت عوام دشمن تو ہے ہی، کاروباری برادری کی دشمن بھی ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ پی پی پی والے اپنی آخری حکومت سندھ میں بنا چکے، 2023 کے انتخابات میں سندھ میں پی پی کو بدترین شکست دیں گے۔