فیصل آباد(عثمان صادق) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی عاصمہ اعجاز چیمہ سے پی ایچ اے کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی اور شہر کی سر سبز و شادابی و خوبصورتی کے حوالے سے مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔چیمبر آف کامرس کے وفد کی طرف سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے جاری کاموں کوسراہا اور مستقبل میں ادارے کی معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ڈی جی نے وفد کو شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے بنائے گئے ماسٹر پلان کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ارفع کریم رندھاوا،نصرت فتح علی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان سے منسوب مونومینٹس کو شہر کی مختلف شاہراؤں اور چوراہوں پر نصب کرانے کا پلان ہے۔انہوں نے بتایا کہ انڈسٹریل اور کاروباری شخصیات کی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناطے چیمبر کو شہر کی تعمیر اور ترقی کے حوالے سیآئندہ بھی بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ شہر کو کلین اینڈ گرین بنایا جا سکے۔
Author: +9251
-

امریکا سن لے برابری کی سطح پر بات ہوگی ؛ مذاکرات اُن کے ایجنڈے پر نہیں:افغان طالبان
دوحہ: امریکا سن لے برابری کی سطح پر بات ہوگی ؛ مذاکرات اُن کے ایجنڈے پر نہیں:،اطلاعات کے مطابق قطر میں طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر خارجہ سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاہم یہ مذاکرات برابری کی سطح پر ہونا چاہیئے۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو میں طالبان کے دوحہ میں سیاسی دفتر کے ترجمان اور نائب وزیر خارجہ سہیل شاہین نے کہا ہے کہ اقلیتوں اور خواتین کو کابینہ میں جلد شامل کرلیا جائے تاہم عالمی برادری کو بھی افغان عوام کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیئے۔
سہیل شاہین جو اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کے لیے طالبان کی جانب سے نامزد کردہ سفیر بھی ہیں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔
نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ لیکن یہ مذاکرات صرف امریکا کی مرضی کے ایجنڈے پر نہیں بلکہ برابری کی سطح پر ہونا چاہیئے۔ ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ صرف ایک فریق اپنی ہی مرضی مسلط کرائے۔
سہیل شاہین کی جانب سے یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی ایک وفد کے ہمراہ دوحہ پہنچے ہیں جہاں وہ قطری حکام کے ساتھ ساتھ امریکا سمیت غیرملکی نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
ادھر طالبان نے اب تک پچھلی حکومت کے کابینہ کے ارکان میں سے چند کو امارت اسلامیہ کی کابینہ میں شامل کرنے کی امریکی تجویز پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا ہے اور خواتین سمیت اقلیتوں کو بھی نمائندگی نہیں دی ہے۔
دوسری جانب تاحال لڑکیوں کے ہائی اسکولوں کو نہیں کھولا گیا ہے اور ہزارہ برادری کے 10 سے زائد افراد کی ہلاکتوں پر بھی طالبان پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی قوتوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ غیر ملکی افواج کے 30 اگست کو افغانستان سے انخلا کے بعد امریکا اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان پہلی ون ٹو ون ملاقات قطر میں آج یا کل متوقع ہے۔
-

محکمہ صحت کی ناقص حکمت عملی:ڈینگی نے کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا شروع کردیا
لاہور: محکمہ صحت کی ناقص حکمت عملی:ڈینگی نے کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا شروع کردیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی پھیلنے کی وجوہات اور محکمہ صحت پنجاب کی ناقص حکمت عملی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈینگی قابو سے باہر ہو گیا ، اس سلسلے میں ڈینگی پھیلنے کی وجوہات اور محکمہ صحت پنجاب کی ناقص حکمت عملی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 2 سالوں سے ڈینگی پر تعینات تمام اسٹاف کورونا اور پولیو پر لگا دیا گیا، اس دوران ٹیمیں ڈینگی کو نظر انداز کر کے کورونا اور پولیو پر کام کرتی رہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ 2 سالوں سے ڈینگی مہم ہی نہیں چلائی گئی جبکہ محکمہ صحت نے دو سالوں سے ڈینگی دھواں دھار اسپرے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ 6 سالوں سے ایک ہی ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل سیٹ پر قابض ہیں، ڈی ایچ او پریوینٹو سروسز ڈاکٹر فیصل کی ناقص حکمت عملی کے باعث ڈینگی بے قابو ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ڈی ایچ اوز اور ڈی ڈی ایچ اوز 7 سالوں سے سیٹوں پر قابض ہیں۔
-

اندرونِ ملک جانے والے مسافروں کی جانب سے مشروبات اور کھانے فراہم نہ کرنے کی شکایات پر سی اے اے کا نوٹس
سول ایوی ایشن (سی اے ای)نے فضائی کمپنی کی جانب سے اندرونِ ملک جانے والے مسافروں کو مشروبات اور کھانے فراہم نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے اندرون ملک فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے مسافروں کو مشروبات اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ڈومیسٹک پروازوں میں کھانے کی عدم فراہمی اور سی اے اے کے احکامات پر عمل نہ کرنے مسافروں کی شکایات پر سخت نوٹس لے کر ایئرلائنز سے جواب طلب کیا اور انہیں احکامات پر ہر صورت عمل کرنے کی ہدایت کی۔سول ایوی ایشن کی جانب سے فضائی کمپنیوں کو جاری حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ یکم اکتوبر سے این سی او سی ہدایت پر پروازوں پر مسافروں کو کھانے کی سروس دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کی روشنی میں ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا۔مسافروں کی طرف سے کھانے کی عدم فراہمی پر سی اے اے کو شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سی اے اے نے 12 اکتوبر تک تمام فضائی کمپنیوں کو احکامات پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔
-

گاڑی چوری اور چھیننے کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے اے وی ایل سی کو مددگار 15سے منسلک کردیا گیا
شہر قائد میں موٹرسائیکلوں اور کار لفٹنگ کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، اے وی ایل سی کو مددگار 15سے منسلک کردیا گیاہے۔کراچی میں موٹرسائیکل اور کار لفٹنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو 15مددگار سے منسلک کردیا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی اے وی ایل سی بشیر بروہی کے مطابق اب گاڑی چوری اور چھیننے کی شکایت پراب فوری ایکشن لیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ15مددگار کی انٹری چلتے ہی ٹیمیں روانہ ہوں گی، مخصوص پوائنٹس پر چوری کی گئی گاڑی یا موٹرسائیکل کی تلاش شروع کردے جائے گی۔ایس ایس پی بشیر بروہی نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی جائے گی، کراچی سے باہر جانے والے راستوں پر مختلف اوقات میں اسنیپ چیکنگ کی جائے گی۔
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی نے کہاکہ چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کا پیچھا بلوچستان میں بھی کیا جائے گا، اندرون سندھ منظم گینگز کارلفٹنگ اور گن پوائنٹ پر چھیننے میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان گینگز کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائیاں کی جائیں گی، فوری ایکشن سے گاڑی، چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں کمی آئے گی۔واضح رہے کہ شہر میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ، رواں سال موٹرسائیکلوں کی چوری کی وارداتوں میں 50 فیصد اور موٹر سائیکل چھینے کی وارداتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
-

جوہری آبدوز کو حادثہ، 12 فوجی زخمی:ہلاکتوں کا بھی اندیشہ
واشنگٹن:جوہری آبدوز کو حادثہ، 12 فوجی زخمی:ہلاکتوں کا بھی اندیشہ،اطلاعات کے مطابق امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کی ایک جوہری آبدوز کے بحیرہ جنوبی چین میں کسی نامعلوم شے سے ٹکرانے کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اس حادثے میں تقریباً ایک درجن فوجیوں کو معمولی زخم آئے۔ امریکی بحریہ کے بحرالکاہل بیڑے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی ایٹمی آبدوز یو ایس ایس کنیکٹی کٹ بحیرہ جنوبی چین میں معمول کی سرگرمیوں کے دوران کسی نامعلوم شے سے ٹکرائی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آبدوز کی حالت مستحکم ہے اور کسی کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم بحریہ کی خبریں دینے والی ایک ایجنسی یو ایس این آئی نیوز کے مطابق تقریباً ایک درجن فوجی جوان معمولی چوٹ کے ساتھ زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ کسی کو ایسی چوٹ نہیں آئی جس سے جانی نقصان کا خطرہ ہو اور آبدوز پوری طرح کام کررہی ہے۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ آبدوز پوری طرح محفوظ اور مستحکم حالت میں ہے۔ یو ایس ایس کنیکٹی کٹ کے نیوکلیائی پروپلسن پلانٹ اور دیگر شعبے متاثر نہیں ہوئے ہیں اور اب بھی پوری طرح کام کر رہے ہیں۔ امریکی بحریہ نے کہا کہ اس حادثے میں ہونے والے نقصان کا تجزیہ کیا جارہا ہے اور واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
یہ آبدوز تیز رفتار حملہ کرنے والے آبدوزوں کے زمرے میں آنے والے سی وولف کلاس کی ایٹمی آبدوز ہے اور امریکی بحریہ کے بحرالکاہل بیڑے کے تحت کام کرتی ہے۔ حادثے کے بعد اسے گوام میں واقع امریکی اڈے کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔
-

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ایک اور کشمیری نوجوان شہید
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ایک اور کشمیری نوجوان شہید ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی دہشت گردی جاری ہے اورآج ابھی ایک تازہ دہشت گردی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے نیتی پورہ کے خارجی اور داخلے راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران خواتین کو ہراساں کیا گیا اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض بھارتی فوج نے نوجوان کی لاش لواحقین کے بجائے پولیس کے حوالے کردی۔
شہید نوجوان کے والدین اپنے بیٹے کی لاش کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ علاقہ مکین نے اس ظلم و بربریت پر بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج نے ایک کار پر فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا تھا جس کی شناخت پرویز احمد کے نام سے ہوئی تھی۔
-

سندھ میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا
سندھ میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا،سی این جی اسٹیشنز کے بعد نان ایکسپورٹ صنعتوں کوبھی گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق بحران کی وجہ سے سوئی سدرن کو گیس پریشر میں شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوئی سدرن کو آر ایل این جی سپلائی میں بھی کمی کا سامنا ہے، 3 دن کے لیے نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔
نان ایکسپورٹ صنعتوں سمیت نجی بجلی گھروں کو بھی گیس کی سپلائی پیر تک بند کردی گئی ہے، جو پیر کی صبح 8 بجے بحال ہوگی۔ترجمان سوئی سدرن کمپنی کے مطابق سمندر میں تیز لہروں کے باعث ایل این جی کے جہاز کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت تقسیم کی جارہی ہے، جبکہ گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔دوسری جانب ایف پی سی سی آئی نے فوری گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں صنعتوں کو 3 دن گیس کی بندش مسترد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ بھر میں موسمِ سرما سے قبل گیس کی قلت کا بہانہ بنا کر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گزشتہ روز اچانک 3 دن سی این جی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ -

وینا ملک کی طبیعت ناساز دعاؤں کی اپیل کردی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازع اداکارہ و میزبان وینا ملک نے اپنی طبیعت ناساز ہونے پر دعاؤں کی اپیل کردی۔وینا ملک نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے ٹوئٹر کا رخ کیا۔
اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور ڈاکٹر اٴْن کا بلڈ ٹیسٹ کررہے ہیں۔وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے دٴْعاؤں کی اپیل کی۔اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ ’اور جب میں بیمار ہوتی ہوں تو اللہ تعالیٰ مجھے شفا دیتا ہے‘۔وینا ملک کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اٴْن کی جلد صحتیابی کے لیے دٴْعائیہ پیغامات جاری کرتی نظر آرہی ہے۔ -

والد کا ہسپتال بنانے کے خواب کو پورا کرنا چاہتا ہوں، بیٹا عمر شریف
پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف مرحوم کے صاحبزادے جواد عمر نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے اسپتال بنانے کے خواب کو پورا کرنا چاہتے ہیں، حکومت اس معاملے میں مدد کرے۔
عمر شریف مرحوم کا سوئم کراچی میں ہواجس میں اٴْن کے عزیز و اقارب، دوست احباب، رشتے دار، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے کہا کہ میرے والد کو جس اعزاز کے ساتھ سب نے رخصت کیا اس پر شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے ہسپتال بنانے کے خواب کو پورا کرنا چاہتے ہیں، حکومت اس سلسلے میں مدد کرے۔
