Baaghi TV

Author: +9251

  • ظاہرشاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات:فیصلہ ہوگیا

    ظاہرشاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات:فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد: ظاہرشاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات:فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد ڈی جی نیب ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیوروتعینات کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈی جی نیب ظاہر شاہ کے نام کی سمری کی منظوری دیدی ہے ۔

    نیب نے ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چئیرمین تعیناتی کے لیے سمری وزرات قانون کو بھجوائی تھی جبکہ وزارت قانون و انصاف کل ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چئیرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کریگی۔

    ظاہر شاہ قومی احتساب بیورو میں ڈی جی نیب آپریشنز خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کے استعفے پر عہدہ خالی ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو حسین اصغر کا استعفیٰ صدر مملکت نے منظور کر لیا تھا۔

    حسین اصغر نے اپنا استعفیٰ صدر عارف علوی کو بھیجا تھا، ڈپٹی چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تھی،صدر مملکت نے ڈپٹی چئیرمین نیب حسین اصغر کا استعفیٰ منظور کر لیا اور اس سلسلے میں وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔

  • عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج:پولیس نے غصہ ٹھنڈا کردیا

    عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج:پولیس نے غصہ ٹھنڈا کردیا

    کراچی :عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج ،اطلاعات کے مطابق عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج کیا گیا ، اس دوران اس احتجاج کے مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش بھی کی جسے کراچی پولیس نے ناکام بنادیا

    امریکا کی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں نے شرکت کی۔

    جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی قیادت میں عافیہ صدیقی موومنٹ نے کراچی پریس کلب سے ریلی نکالی۔ مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کو آرٹس کونسل چورنگی پرروک دیا۔

    جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی قیادت میں عافیہ صدیقی موومنٹ کے تحت عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی اور دیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

    مقررین کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اقدامات کا یقین دلایا تھا لیکن اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، امریکا بھی افغانستان سے چلاگیا لیکن مظلوم عافیہ صدیقی پرجبرنہ رک سکا۔

    عافیہ موومنٹ کی ریلی کے باعث امریکی قونصلیٹ جانے والی سڑک کوپی آئی ڈی سی اور جناح برج سے ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا تھا جبکہ آرٹس کونسل سے پریس کلب جانے والی سڑک بھی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی تھی جس کے باعث ریڈزون میں مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

    تاہم 3گھنٹے بعد پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد فوزیہ صدیقی عافیہ موومنٹ وفد کے ہمراہ امریکی قونصلیٹ یادداشت جمع کرانے روانہ ہوئیں اور ریلی میں موجود مظاہرین پرامن طور پر منتشرہوگئے۔

  • امریکی نائب وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید سے ملاقات،افغانستان سمیت اہم معاملات پرگفتگو

    امریکی نائب وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید سے ملاقات،افغانستان سمیت اہم معاملات پرگفتگو

    راولپنڈی :امریکی نائب وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید سے ملاقات،افغانستان سمیت اہم معاملات پرگفتگو ،اطلاعات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پر ہیں اور آج کا دن ان کا اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا دن مانا جارہاہے،

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آج امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید سے ملاقات سے ملاقات کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغانستان میں انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پرامریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے گفتگو کرتےہوئے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے ہمہ جہت کوششوں کے لیے پرعزم ہے اور افغان حکومت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار ، دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے بامعنی گفتگو شنید اوربات چیت کو جاری رکھنے پراتفاق کیا

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا ، خاص طور پر کامیاب انخلا کی کارروائیوں میں مدد اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کا عہد کیا

  • ہم حاضرہم قربان؛ اے اہل بلوچستان:کورکمانڈر بلوچستان کا زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ،امدادی سرگرمیوں کا جائزہ

    ہم حاضرہم قربان؛ اے اہل بلوچستان:کورکمانڈر بلوچستان کا زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ،امدادی سرگرمیوں کا جائزہ

    راولپنڈی:ہم حاضرہم قربان؛ اے اہل بلوچستان:کور کمانڈر بلوچستان کا زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ،اطلاعات کےمطابق بلوچستان میں زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے اورمتاثرہ لوگوں کی خدمت ، عیادت اوران کی حفاظت کے لیے کور کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ہرنائی کے متاثرہ علاقوں میں جوانوں کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں آرمی اور ایف سی ڈاکٹرز اور طبی عملہ ضروری طبی امداد فراہم کررہے ہیں ، شدید زخمیوں کو آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کے ذریعہ سی ایم ایچ کوئٹہ اورزخمیوں کی بڑی تعداد کو بذریعہ سڑک منتقل کیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ خوراک،خیموں ،کمبل اور دیگر سامان کے 300 پیکج متاثرہ افراد کو فراہم کیے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کی امدادی ٹیم ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں تمام جوانوں کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے سول انتظامیہ کیلے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں تعینات جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت کریں۔

    سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں تعینات جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں، بلوچستان میں موجود تمام فوجی دستے، سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں حصہ لیں،

    پاک فوج کے سربراہ نے نصیحت کی تھی کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مقامی متاثرہ آبادی کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں، متاثرین کی بحالی اور مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، تاکہ متاثرہ آبادی کی مشکلات کم کی جاسکیں۔

  • پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں، امریکی نائب وزیر خارجہ کا پی ٹی وی کوانٹریو

    پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں، امریکی نائب وزیر خارجہ کا پی ٹی وی کوانٹریو

    اسلام آباد:پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ کا پی ٹی وی کوانٹریو،اطلاعات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے کہی دہائیوں سے مضبوط اور بہترین تعلقات قائم ہیں، پاکستان کے تحفظات اور تشویش کا سمجھتے ہیں۔

    پاکستان ٹیلی ویژن کو دیے گیے انٹرویو میں گزشتہ روز پاکستان پہنچنے والی امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور دو طرفہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کا دل سے احترام کرتے ہیں۔

    امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ کرونا کے بعد دنیا کے معاشی معاملات میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی، پاکستان نے بہتر حکمت عملی سے کرونا وبا کا مقابلہ کیا۔

    وینڈی کا کہنا تھا کہ چین دنیا کی بہت بڑی ابھرتی ہوئی معیشت ہے، ہم کسی کی ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں چاہتے بلکہ امریکا افغانستان کی ترقی کا خواہش مند بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، جس کا سب اعتراف کرتے ہیں‘۔ وینڈی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی بہتری کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر اقدامات کرتے رہیں گے۔

  • بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کو آج سے تنخواہوں کی ادائیگی شروع ہوجائے گی

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کو آج سے تنخواہوں کی ادائیگی شروع ہوجائے گی

    سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ پے رول کے کمپیوٹر اور پرنٹر کی خرابی درست کرکے پیر سے روز کے بلوں کی پرنٹنگ شروع کردی گئی تھی۔ آج OZT گرانٹ کی ریلیز کے ایم سی کے اکائونٹ میں آنے کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی آج جمعہ کے روز سے شروع ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ سے فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی غلام مرتضیٰ بھٹو نے ملاقات کے دوران کیا۔
    گزشتہ روز شام گئے تک چیکس کی آن لائن اجراء کا کام فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی نے حبیب بینک کے ایم سی کے افسران کے ساتھ مل کر کیا۔ اکتوبر کا پہلا ہفتہ گزرنے کے باعث ملازمین کے بچوں کی اسکول فیسوں، فلیکسی لون، یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی میں جرمانے کا سامنا تھا۔ تنخواہوں کی ادائیگی کی نوید سن کر ملازمین کے چہرے خوشی سے کھل گئے۔ سید ذوالفقار شاہ نے اس موقع پر فنانس ڈپارٹمنٹ میں خالی پڑی پوسٹوں سینئر ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر پے رول، ڈائریکٹر کمپیوٹر، ڈائریکٹر ایڈمن فنانس اور ڈائریکٹر آر اینڈ آر پر ایماندار اور تجربے کار افسران کی تعیناتی نہ ہونے سے پیدا شدہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

  • شہر قائد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

    شہر قائد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

    شہر قائد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں برائلر مرغی کا گوشت بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا کیونکہ قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیاگیا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت فی کلو400 سے 450 روپے میں فروخت ہورہاہے۔
    شہریوں نے حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے کی اپیل کی اور مصنوعی طریقے سے قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔دکانداروں نے بتایاکہ پولٹری فارمز سے مرغی مہنگے داموں فراہم کی جارہی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا، عوام اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں اس لیے وہ دکانداروں کو قصور وار سمجھتے ہیں۔

  • گوجرانوالہ میں عشرہ شان رحمت اللعالمین مذہبی جوش وجذبے سے منانے کا اعلان

    گوجرانوالہ میں عشرہ شان رحمت اللعالمین مذہبی جوش وجذبے سے منانے کا اعلان

    گوجرانوالہ میں عشرہ شان رحمت اللعالمین مذہبی جوش وجذبے سے منانے کا اعلان

    گوجرانوالہ: گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺ” مذہبی جوش وجذبے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایات کی روشنی میں گوجرانوالہ میں یکم ربیع الاول سے 12ربیع الاول” عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺ” دینی ومذہبی جو ش وخروش اور شایان شان طریقےسے منایاجائے گا۔
    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کہا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں پہلی مرکزی شان رحمت اللعامین صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس اتوارکے روز ڈویژنل پبلک سکول میں ہوگی۔
    اس کے علاوہ سکول ایجوکیشن، ہائرایجو کیشن، محکمہ اوقاف ومذہبی امور، محکمہ صحت، آرٹس کونسل، بلدیاتی ادارے ودیگرمحکمے محافل نعت، محفل حسن قرات، نعتیہ مشاعرے اورتقریری مقابلوں کا انعقاد کریں گے۔

  • ملیر میں لیڈی پولیس گردی کا واقعہ

    ملیر میں لیڈی پولیس گردی کا واقعہ

    کراچی میں پولیس سے تحفظ طلب کرنے کے لئے لوگ درخواست دینے لگے ۔
    ذرائع کے مطابق ملیر سعودآباد کی رہاشی شاہدہ بلوچ جو کہ پولیس کہ نام پر لوگوں کو ہراساں کرتی ہے ۔ مزید براں یہ کہ شاہدہ بلوچ اپنے شوہر کہ ساتھ مل کر لوگوں کے مکانوں پر قبضہ بھی کرتی ہے بلیک میل کرتی ہے اگر کوئ شخص اس کہ قابو میں نہی آتا تو اپنے شوہر کامران خان عرف مامو ایرانی سے پسٹل سے فائر کردیتی ہے ایسا ہی ایک واقعہ آج 2بجے سے 3بجے کہ درمیان پیش آیا ملیر آرسی ڈی گراونڈ کہ قریب سعید نامی شخص اپنے دوست حسن کہ ساتھ اپنے گھر پر کام کرا رہا تھا کہ شاہدہ بلوچ کہ شوہر کامران عرف مامو ایرانی نے پیسٹل سے ان دونوں پر فائر کردیا جو کہ معجزانہ طور پر بچ گئے سعید کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی یہ بدنام زمانہ عورت شاہدہ بلوچ ہم پر حملہ کراچکی ہے لیکن ہم لوگوں نے اسے معاف کردیا تھا لیکن آج اس نے اور اس کہ شوہر نے میرے اور میرے دوست حسن پر قاتلانہ حملہ کیا جس سے ہم بال بال بچ گئے اور ہم نے تھانہ سعودآباد پر درخوست دی جس پر تھانہ سعودآباد کی پولیس نے آکر گولی کا خول برآمد کیا جو کہ تصویر میں موجود ہے سعید اور حسن کی ایڈیشنل آئ جی سندھ اور ایس ایس پی کورنگی شاہ جہان ایس ایچ او سعودآباد صفدر بروہی سے اپیل ہے کہ مجھے اور میرے دوست حسن کوتحفظ فراہم کیاجائے

  • سانحہ گریٹر اقبال پارک،عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے بعد ہیک کرنےوالے ریمبوگرفتارہوگئے

    سانحہ گریٹر اقبال پارک،عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے بعد ہیک کرنےوالے ریمبوگرفتارہوگئے

    لاہور: سانحہ گریٹر اقبال پارک میں پیش رفت ہوئی ہے جس کے مطابق خاتون عائشہ اکرم کیساتھ دست درازی کے معاملے پر پولیس نے ریمبو کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق رواں سال 14اگست کو رونما ہونے والے سانحہ گریٹر اقبال پارک میں پیش رفت ہوئی ہے جس کے مطابق پولیس نے خاتون کے دوست ریمبو کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق ریمبو کیساتھ 6 اور ملزمان کو بھی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عائشہ اکرم کی تحریری درخواست پر پولیس نے ریمبو کو گرفتار کیا ہے۔

    قبل ازیں رواں سال 14اگست کو رونما ہونے والے سانحہ گریٹر اقبال پارک میں مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق 13 افراد کا گینگ عائشہ کی ایک نیم برہنہ فوٹیج پر اسے 2 سال سے بلیک میل کر رہا تھا جبکہ 14 اگست کو زبردستی بلیک میل کر کے مینار پاکستان لیجایا گیا۔

    ذرائع کے مطابق مینار پاکستان واقعہ کے موقع پر 13 افراد پر مشتمل گینگ ہی دیگر ساتھیوں سے ملکر عائشہ کو نوچتے رہے اور کپڑے پھاڑ دئیے جبکہ رات ایک بجے ڈی آ ئی جی انویسٹی گیشن کے دفتر جا کر عائشہ اکرم نے تحریری طور پر حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں اصل ملزم گرفتار کرنے کے لئے 2 ٹیمیں بنا دیں۔

    عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل تبدیل ہونے والے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کو ساری حقیقت بتا دی تھی۔

    ذرائع نے کہا کہ لاری اڈہ انویسٹی گیشن پولیس نے راولپنڈی میں معروف ٹک ٹاکر بادشاہ کے گھرپر چھاپہ مارالیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزم فرار ہوگئے جبکہ عائشہ اکرم کو 13 افراد 2 سال سے بلیک میل کر رہے تھے۔