Baaghi TV

Author: +9251

  • فلم ڈائریکٹر محمدعبداللہ مختار نے بہاولپور کا نام روشن کر دیا ـ

    فلم ڈائریکٹر محمدعبداللہ مختار نے بہاولپور کا نام روشن کر دیا ـ

    شارٹ فلم میکنگ میں بہاول پور کے نئے ابھرتے ہوئے ینگ فلم ڈائریکٹر محمدعبداللہ مختار نے بہاولپور کا نام روشن کر دیا ـ
    ایک ہی سال میں دوشارٹ فلم بنا کر دونوں فلموں سے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی عبداللہ مختار اس سے پہلے رواں سال اپنی پہلی شارٹ فلم (ثقافت زندہ رہے گی) سے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور وزیراعلیٰ پنجاب سے دولاکھ کا فرسٹ انعام وصول کیا۔
    اب انکی دوسری فلم (دلدل) جو کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب نے شارٹ فلم مقابلہ منعقد کرایا اس میں بھی پنجاب بھر سے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔آج 7اکتوبر کو لاہور میں تقریب انعامات منعقد ہورہی ہے جس میں شریک ہونے کے لئے عبداللہ مختار اپنے والد مختارانجم کے ہمراہ لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔

    معروف اداکار،صداکار ڈرامہ نگار وہدائیتکار مختارانجم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے بیٹے عبداللہ مختار نے دوسری شارٹ فلم سے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ثابت کردیا ہے کہ اس کے اندرچھپی خداداد صلاحیت اسے ایک کامیاب ڈائریکٹر ثابت کررہی ہے اور وہ خود کو بہاول پور کا ایک باصلاحیت نوجوان ثابت کررہے ہیں مختارانجم نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی مزیدکامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں۔عبداللہ مختار کا کہنا ہے کہ انکی تمام کابیابیوں کے پیچھے اس کے والدین کی دعائیں ہیں اور ان فنکاروں کی اداکاری ہے جومیرے پروجیکٹ کا حصہ ہوتے ہیں انہوں نے اپنی ٹیم کے تمام فنکاروں کو بھی اس بڑی اچیومنٹ کی مبارکباد دی۔

    غلام محمد قریشی باغی نیوز بہاولپور

  • قدرتی آفات سے متعلق آگاہی اور سانحات کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش

    قدرتی آفات سے متعلق آگاہی اور سانحات کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش

    نارووال
    قدرتی آفات سے متعلق آگاہی اور سانحات کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سانحات کے قومی دن کے موقع پر ریسکیو 1122 نارووال کے زیر اہتمام سیمینار اور واک کا انعقاد سنٹرل سٹیشن پر کیا گیا.

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عدنان نواز کہا کہ ہم مختلف سانحات میں شہید ہونے والو ں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جبکہ قدرتی آفات و سانحات کے ناقابل تلافی نقصان پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں.8 اکتوبر 2005 میں آنے والے زلزلہ میں کافی نقصان ہوا۔اس سانحہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا آج اللہ کے فضل سے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کے زیر سایہ ریسکیو 1122 بہترین سروسز فراہم کر رہی ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات کو تو ہم روک نہیں سکتے لیکن کسی بھی سانحات کے بعد جانی و مالی نقصانات کو بہترین سروس فراہم کر کے کم کر سکتے ہیں اور اس سلسلہ میں ریسکیو 1122 کی عوام میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کر سکیں تاکہ قدرتی آفات سے نمٹا جاسکے، ریسکیو1122 اور رضاکاروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے لہذا ہم سب کو چاہئے کہ مل جل کر اپنے آج کو کل کیلئے محفوظ بنائیں اور محدودوسائل میں رہتے ہوئے خلوص نیت سے کام کریں، اللہ سے دعا ہے کہ ریسکیو1122کے اہلکار مزید زندگیوں کو بچانے میں اسی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں.اس کے بعد 8 اکتوبر کے شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی

  • امریکا نے طالبان کمانڈروں کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کردی:سابق طالبان کمانڈر پر فرد جرم عائد

    امریکا نے طالبان کمانڈروں کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کردی:سابق طالبان کمانڈر پر فرد جرم عائد

    واشنگٹن:امریکا نے طالبان کمانڈروں کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کردی:سابق طالبان کمانڈر پر فرد جرم عائد،اطلاعات کے مطابق امریکا نے اپنے فوجیوں پر حملے کے الزام میں سابق طالبان کمانڈر پر فرد جرم عائد کردی۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جمعرات کے روز طالبان کے سابق کمانڈر پر2008 میں افغانستان میں امریکی فوجی قافلے پرحملے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔

    امریکی محکمہ انصاف کے مطابق حاجی نجیب اللہ، نجیب اللہ نعیم، ابو طیب، عتیق اللہ اور نصیر احمد محمد پر اس سے قبل 2008 میں امریکی صحافی اور دو افغان شہریوں کے اغوا پر فرد جرم عائد کی گئی۔

    امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگی دور کے دوران حاجی نجیب اللہ کی سربراہی میں طالبان جنگجوؤں نے امریکی فوجیوں پر حملے کیے۔

    محکمہ انصاف کے مطابق سابق طالبان کمانڈر نجیب اللہ پر جمعرات کے روز 2008 میں امریکی اہلکاروں پر کیے جانے والے حملے کے کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔اس حملے کے نتیجے میں تین امریکی فوجی اور ان کا مترجم ہلاک ہوا تھا جب کہ حملے میں امریکی ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوا تھا۔

    خبرایجنسی کے مطابق سابق طالبان کمانڈر کو اکتوبر 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا اور امریکا نے اسے یوکرین سے تحویل میں لیا۔

  • کورکمانڈرپشاورجنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات: بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا

    کورکمانڈرپشاورجنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات: بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا

    اسلام آباد :کورکمانڈرپشاورجنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات: بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا ،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم سے سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے ملاقات کی

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بطور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) خدمات کو سراہا۔

    وزیراعظم عمران خان سے لیفیٹننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جس میں ملکی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ وزیراعظم نے لیفیٹننٹ جنرل فیض حمید کی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا تھا اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا۔

  • جنوبی ایشیا بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

    جنوبی ایشیا بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

    راولپنڈی:جنوبی ایشیا بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، خارجہ، داخلہ ، دفاع اور خزانہ کے وفاقی وزراء اور مشیر قومی سلامتی امور نے شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی داخلی سکیورٹی، بارڈر منیجمنٹ اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کو لائن آف کنٹرول سمیت بارڈر مینجمنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں افغانستان سے متعلق عالمی برادری کے نقطہ نظر اور پاکستان کی کوششوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کی حمایت سے ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا کامیابی کیساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں امریکی نائب وزیرخارجہ کے دورہ بھارت اورپاکستان کے‌حوالے سے ہونے والے اثرات اورعوامل پربھی اہم مشاورت ہوئی

    جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا،مسلح افواج کے سربراہان ، انٹیلی جنس سروسز چیفس نے شرکت کی۔

    اعلامیہ میں بتایا گیا کہ افغانستان میں حالیہ پیش رفت اور پاکستان پر ان کے ممکنہ اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ شرکا نے افغانستان میں بین الاقوامی برادری کے فوری کردار پر زور دیا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ عالمی دنیا افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے مدد فراہم کرے۔

    قومی سلامیٹی کمیٹی اجلاس میں کہا گیا کہ خطے میں ابھرتی ہوئی صورت حال انتہائی پیچیدہ ہے، افغانستان میں کسی بھی عدم استحکام کے پاکستان پر شدید اثرات ہو سکتے ہیں جبکہ وزیر اعظم نے مربوط پالیسی کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی کہ حکومتی سطح پر افغانستان سے متعلق کوشش سیل بنایا جائے، سیل افغانستان کے لیے انسانی امداد کے بین الاقوامی روابط میں کردار ادا کرے گا جبکہ خصوصی سیل موثر بارڈر مینجمنٹ اور کسی بھی منفی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کرے گا۔

    قبل ازیں اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کی حمایت سے ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا کامیابی کیساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔

  • افغان:صوبے قندوز کی مسجد میں دھماکا، متعدد افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

    افغان:صوبے قندوز کی مسجد میں دھماکا، متعدد افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

    کابل: افغان:صوبے قندوز کی مسجد میں دھماکا، متعدد افراد جاں بحق،درجنوں زخمی،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی صوبے قندوز کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

    طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی دھماکا صوبہ قندوز کی ایک مسجد میں ہوا جس کے نتیجے میں اہلِ تشیع برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ طالبان فورسز کا اسپیشل یونٹ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

     

    https://twitter.com/AamajN/status/1446420352083677191?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1446420352083677191%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1170182

     

    افغان نشریاتی ادارے خاما پریس کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے صوبہ قندوز میں ہونے والا یہ پہلا دھماکا ہے۔دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم طالبان کے قبضے کے بعد داعش کی جانب سے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    اس سے قبل 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔بم دھماکا کابل کی عیدگاہ مسجد کے دروازے کے قریب ہوا تھا جہاں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کا تعزیتی اجلاس ہو رہا تھا۔

  • چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی بھارت امریکہ کی خواہش پراعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے کوشاں

    چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی بھارت امریکہ کی خواہش پراعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے کوشاں

    نئی دہلی :چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی بھارت امریکہ کی خواہش پراعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے کوشاں ،اطلاعات کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو امریکہ نے بھارت کےلیے خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہوئے سمجھداری سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے ، اطلاعات ہیں کہ امریکہ نے بھارت کو نصیحت کی کہ ان حالات میں جب کہ افغانستان میں پاکستان حمایت یافتہ افغان طالبان کی حکومت ہے بھارت کو ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنے چاہیں‌

    ادھر انہیں حالات کے تناظر میں امریکہ کی خواہش پر بھارت نے اپنے جرنیلوں کوچینی جرنیلوں کےساتھ بات چیت کرنے پر تیارکیاہے، مذکورہ افراد میں سے ایک نے بتایا کہ کور کمانڈر سطح کے مذاکرات اگلے تین چار دنوں کے اندر ہونے کا امکان ہے۔

    بھارتی اور چینی فوجی پچھلے ہفتے اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں یانگسی کے قریب لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ آمنے سامنے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ تصادم اس وقت ہوا جب ایک چینی گشتی نے بھارتی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستوں کو زبردستی واپس بھیج دیا گیا۔

    دونوں اطراف کے مقامی کمانڈروں کے مابین طے شدہ پروٹوکول کے مطابق بات چیت کے بعد یہ مختصر تصادم حل کیا گیا۔تازہ آمنے سامنے کے بارے میں ، ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریق اپنے خیال کے مطابق گشت کی سرگرمیاں کرتے ہیں اور جب بھی فوج آمنے سامنے ہوتی ہے ، صورتحال کو قائم شدہ پروٹوکول کے مطابق سنبھالا جاتا ہے۔

  • اسلام آباد میں ینگ ڈاکٹروں پر ریاستی تشددناقابل قبول،حکومت مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالے- پی ایم اے گوجرانوالہ

    اسلام آباد میں ینگ ڈاکٹروں پر ریاستی تشددناقابل قبول،حکومت مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالے- پی ایم اے گوجرانوالہ

    اسلام آباد میں ینگ ڈاکٹروں پر ریاستی تشددناقابل قبول،حکومت مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالے-
    پی ایم اے گوجرانوالہ

    گوجرانوالہ: صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ ڈاکٹر عثمان ظفر ڈار کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں این ایل ای کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں پر ریاستی ظلم و جبر ناقابل قبول ہے۔اس طرح کے ہتکھنڈے ڈاکٹر کمیونٹی کو مزید مضبو ط کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ینگ ڈاکٹروں پر تشدد سے حکومت وقت ہمیں ملک گیر احتجاج اورہڑتال پر اُکسا رہی ہے۔حکومت کو چاہیے کہ مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ساتھ مسئلے کا حل نکالے۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر محمد عارف جمال کا کہنا تھاکہ ڈاکٹرز اور میڈیکل کے طلباء اس ملک کا مستقبل ہیں لیکن پاکستان میڈیکل کمیشن کی حالیہ پالیسیز سے ینگ جنریشن سخت نالاں ہے اور بڑی تیزی سے ہمارا برین ڈرین ہو رہا ہے جس کا نقصان حکومت کو اُٹھانا پڑے گا۔

  • افغان طالبان کے اقتدار میں آنے سے بھارت پر سخت دباو ہے:بھارت کو مشکل صورت حال سے نکالیں گے:امریکہ

    افغان طالبان کے اقتدار میں آنے سے بھارت پر سخت دباو ہے:بھارت کو مشکل صورت حال سے نکالیں گے:امریکہ

    لاہور:امریکی نائب وزیرخارجہ بھارت میں گفتگوکرتے ہوئے پاکستان کے متعلق خاص خاص باتیں کرگئیں،اطلاعات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین بھارت کے دورے کے بعد اس وقت پاکستان میں ہیں اورپاکستان آنے سے پہلے بھارت میں بڑی اہم باتیں کرکے پاکستان کواور بھی محتاط رہنے کا سبق دے دیا ہے

    ذرائع کے مطابق بھارت کے شہیر مبمئی میں ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ان حالات میں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کوایک خآص انداز میں دیکھ رہا ہے ،امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ افغانستان کے تناظر میں "انتہائی مخصوص اورخاص مقصد” کے لیے پاکستان جا رہی ہیں اور اس بات کی ضمانت دینے کے لیے کہ ان کے پاس ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنانے کی صلاحیت ہے۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ کا یہ اشارہ بھارت کو لاحق خطرات کی طرف تھا جس کے متعلق امریکی نائب وزیرخارجہ نے پاکستان کوپیغام دیا ہے کہ وہ افغان طالبان کی حمایت سے دستبردار ہوجائے ،امریکی نائب وزیرخارجہ نے بڑے متکبرانہ انداز میں کہا کہ ہمیں‌ پاکستان سے تعلقات کو اور مضبوط کرنے کی اتنی بھی ضرورت نہیں جتنی ماضی میں تھی

    ممبئی کے انانتا اسپن سینٹر میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ م اپنے آپ کو پاکستان کے ساتھ وسیع تعلقات قائم کرتے ہوئے نہیں دیکھتے۔ اور ہمیں پاک بھارت تناو کے دنوں میں واپس آنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا ہم سب کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ افغانستان میں کیا ہو رہا ہے۔ ہم سب کو طالبان کے ساتھ ایک نقطہ نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس وہ صلاحیتیں ہیں جن کی ہمیں ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ،

    اپنی گفتگو میں امریکی نائب وزیرخارجہ نے پاکستان کو پیغآم دیتے ہوئے اپنے حلیف کے ساتھ کھڑا رہنے کا واضح پیغام دیا کہ ان حالات میں وہ بھارت کی حفاظت کرنا جانتے ہیں‌، اس موقع پر امریکی نائب وزیرخارجہ یہ کہنا چاہ رہی تھی کہ افغانستان میں افغان طالبان کے اقتدار میں آنے سے جودباو بھارت پر بڑھا ہے وہ دباو کو کم کرنے کے لیے بھارت کے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں اور اس مشکل سے نکالنے کے لیے بہت کریں گے بھی

    ساتھ ہی امریکی نائب وزیرخارجہ نے اپنے نئے فوجی اور معاشی معاہدوں کو اس صورت حال میں ناکافی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنے تعلقات کو مخصوص حالات میں ڈھالنے کی ضرورت ہے جس پر کام جاری ہے

    یاد رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ، وینڈی شرمین، دو روزہ دَورے پر اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔لیکن یہ محترمہ بھی شیڈول کے مطابق اپنے سات رکنی وفد کے ساتھ پہلے بھارت پہنچیں۔ بھارت میں اُن کا سفارتی قیام تین روزہ تھا۔ اُن کے وفد میں تین ایسے افراد بھی شامل تھے جو امریکا اور بھارت کے درمیان تجارت کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ افراد وینڈی شرمین کی قیادت میں ممتاز ترین بھارتی تاجروں اور صنعت کاروں سے کئی گھنٹے ملا ہے ۔وینڈی شرمین کا دَورئہ بھارت خاصا متنوع اور وسیع تھا۔ انھوں نے بھارتی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی۔

    وہ بھارتی سیکریٹری خارجہ، ہرش وردھان شرنگلا، سے بھی ملیں اور بھارتی وزیر خارجہ، جے شنکر، سے بھی تین گھنٹے بات چیت کرتی رہیں ۔ نئی دہلی میں انھوں نے بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر، اُجیت ڈوول، سے مبینہ طور پر بھارتی اور امریکی سیکیورٹی پر خاص گفتگو کی۔ ممبئی میں وینڈی شرمین نے جس ممتاز ترین بھارتی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی، اس کا اہتمام USIBCنے کیا تھا۔ اس فورم میں امریکا اور بھارت کے ایسے بڑے بڑے کاروباری افراد شامل ہیں جن کا کاروبار امریکا اور بھارت میں پھیلا ہُوا ہے۔

    بھارتی اخبارات اور میڈیا نے وینڈی شرمین کے تین روزہ دَورے کی بھرپور کوریج کی ہے۔ اس کوریج کا بغور مطالعہ کیا جائے تو ایک بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ افغانستان کے نئے طالبان حکمران، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور افغانستان میں پاکستان کے کردار کو موضوعِ بحث بنایا گیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق: وینڈی شرمین نے دَورئہ بھارت میں چار باتوں پر زور دیا (1) انڈین سیکیورٹی کو ترجیح دی جائے گی (2) افغانستان میں طالبان کے اندازِ حکومت بارے بھارتی تشویشات نظر انداز نہیں کی جا سکتیں (3) طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں امریکا اور بھارت کو جلدی نہیں ہے (4) طالبان کے افغانستان کو دہشت گردوں کی جنت نہیں بننے دیا جائے گا۔

  • ایف آئی اے کا صدر میں چھاپہ

    ایف آئی اے کا صدر میں چھاپہ

    فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی کے علاقے صدر میں چھاپہ مار کر حوالہ/ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث ’’سوئس ایکسچینج کمپنی‘‘ کے منیجر مینجر محمد خرم نتھانی کو اس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان لائسنس کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل، کراچی کے انسپکٹر طاہر ایوب پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع سوئس ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ کے دفتر پر کارروائی کی اور ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی میں ملوث اشیا اور دیگر دستاویزات ضبط کر لیں۔
    لزمان، دیگر افراد(کسٹمر)کی قومی شناختی کارڈ کی کاپی کا ناجائز استعمال کرکے امریکی ڈالر غیر قانونی طور پر دبئی بھجواتے تھے۔

    اس مقصد کے لیے ملزمان، کھیپے (کیش کیریئر)کا استعمال کرتے تھے۔ ملزمان کو اس سلسلے میں دبئی میں موجود حارث نامی شخص کی معاونت حاصل تھی۔ ملزمان سے سات ہزار امریکی ڈالر اور چالیس لاکھ روپے نقدبرآمد کرکے ضبط کر لیے گئے۔ ملزمانمحمد خرم نتھانی، بنارس عزیز اور محمد حارث و دیگر کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 14/2021 زیر دفعہ 4، 5،23, FER Act 1947، کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو بغرض حصول ریمانڈ کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔مزید تفتیش جاری ہے۔