Baaghi TV

Author: +9251

  • جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد اگلے 24 گھنٹے اہم

    جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد اگلے 24 گھنٹے اہم

    کوئٹہ:جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد اگلے 24 گھنٹے اہم ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کے معاملے کوحل کرنے کے لیے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو، جان محمد جمالی اور صالح بھوتانی اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین آج اہم بیٹھک کریں گے، اجلاس میں تمام قانونی کارروائی اور تمام پہلوؤں پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اگلے 24 گھنٹے اہم ہیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین ایک ہفتے قبل چیئرمین سینٹ کے ہمراہ اسلام آباد آئے تھے، ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے استعفے کے بغیر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

    دوسری طرف آج گورنر بلوچستان نے 3 صوبائی وزرا کے استعفے منظور کر لیے ہیں، بلوچستان حکومت سے ناراض وزرا نے 2 روز قبل استعفے گورنر کو پیش کیے تھے۔

    استعفے دینے والوں میں اسد بلوچ، ظہور بلیدی اور سردار عبدالرحمان کھیتران شامل ہیں، وزرا کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی جاری کرے گا۔

    ذرائع گورنر ہاؤس نے بتایا کہ 4 پارلیمانی سیکریٹریز کے استعفے واپس کر دیے گئے ہیں، کیوں کہ آئین کے تحت پارلیمانی سیکریٹری کا استعفیٰ گورنر کو نہیں دیا جاتا۔

  • سزا یافتہ اور ضمانت پر رہا افسران کو عہدوں سے فوری ہٹانے کا حکم

    سزا یافتہ اور ضمانت پر رہا افسران کو عہدوں سے فوری ہٹانے کا حکم

    کراچی: سزا یافتہ اور ضمانت پر رہا افسران کو عہدوں سے فوری ہٹانے کا حکم،اطلاعات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے سزا یافتہ اور ضمانت پر رہا افسران کو عہدوں سے ہٹانے اور آئندہ پوسٹنگ نہ دینے کا حکم دے دیا۔

    سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری محکموں میں نیب زدہ افسران کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

    جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیے کہ افسران کرپشن کرتے ہوئے پکڑے گئے پھر بھی عہدے انجوائے کررہے ہیں؟ سزا یافتہ افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کرنا تشویش کی بات ہے، بڑے افسران بدعنوان ہوں گے تو نیچے کیا پیغام جائے گا؟

    ایڈيشنل سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ سندھ میں 17 مختلف محکموں میں کرپٹ افسران کی نشاندہی ہوئی ہے۔

    جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیے کہ بدعنوانی کا الزام لگا، گرفتار بھی ہوئے مگر ضمانت کراکے پھر بڑے سرکاری عہدے انجوائے کرنا شروع کردیے، عدالتی حکم اور پابندی کے باوجود ایسا ہونا بہت تشویشناک اور سنجیدہ معاملہ ہے۔

    عدالت نے حکم دیاکہ ایسے تمام کرپٹ ملازمین وافسران جو نیب سے سزا یافتہ یا ضمانت پر رہا ہیں، فوری طور پر عہدوں سے ہٹائے جائیں اور انہیں پوسٹنگ نہ دی جائے۔

    عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ متعلقہ حکام سن لیں، اگر آئندہ ایسے ملازمین کو پوسٹنگ دی گئی تو چیف سیکرٹری اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

    عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کین کمشنر اور ویلفیئر بورڈ کے سربراہ سزایافتہ ہوں گے تو محنت کش اور آبادگاروں کا کیا ہوگا؟ادھر اس حوالے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ بورڈ آف ریونیو میں14 سزا یافتہ افسران تعینات تھے جنہیں ہٹا دیا گیا ہے۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام محکموں سے ایک بار پھر نیب زدہ افسران کی پوسٹنگ پر رپوٹ طلب کرلی۔

  • سینیارٹی کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں ججز تعینات کرنے کی درخواست خارج:اہم وجہ بھی سامنے آگئی

    سینیارٹی کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں ججز تعینات کرنے کی درخواست خارج:اہم وجہ بھی سامنے آگئی

    اسلام آباد :سینیارٹی کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں ججز تعینات کرنے کی درخواست خارج:اہم وجہ بھی سامنے آگئی ،اطلاعات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائیکورٹس سے سینیارٹی کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں ججز تعینات کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے معین الظفر خان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ میں ہائیکورٹس سے چیف جسٹس اور ججز کی سینیارٹی کی بنیاد پر تعیناتیاں کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو کہا جائے کہ وہ ججز تعیناتی کے سوال سے متعلق بھی وضاحت کریں۔

    درخواست میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری ٹو صدر پاکستان اور رجسٹرار جوڈیشل کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔اس موقع پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ وکلا کی باڈیز موجود ہیں آپ ان کے پاس جائیں یہ فورم نہیں ہے۔

    بعدازاں عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان کا نیا اسکواڈ:چیف سلیکٹرنے سارا منظرنامہ پیش کردیا

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان کا نیا اسکواڈ:چیف سلیکٹرنے سارا منظرنامہ پیش کردیا

    لاہور:ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان کا نیا اسکواڈ:چیف سلیکٹر کا مؤقف سامنے آگیا ،اطلاعات کےمطابق ورلڈ ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ میں آج تین تبدیلیاں کردی گئی ہیں اور وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے تازہ ترین صورت حال سے شائقین کو آگاہ کردیا ہے

    محمد وسیم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد تبدیلیوں کا فیصلہ کیا،ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت سے اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کیں۔

    چیف سلیکٹر نے کہا کہ اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ حیدر علی اور سرفراز احمد کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ فخر زمان کو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست سے نکال کر 15 رکنی اسکواڈ کا احصہ بنایا۔

    ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان کی جگہ شاہنواز دھانی کو شامل کیا۔

     

     

    محمد وسیم نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کی شمولیت سے قومی اسکواڈ کو مزید توازن ملے گا، اعظم خان، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کی مایوسی کا اندازہ ہے ۔

    چیف سلیکٹر نے کہا کہ خوشدل شاہ کو فخر زمان کی جگہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

    محمد وسیم نے کہا کہ انہیں اعظم خان، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کی مایوسی کا اندازہ ہے مگر ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ سرفراز احمد، حیدر علی اور فخر زمان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بہتر کھیل پیش کیا۔ تاہم ابتدائی تینوں کھلاڑی مستقبل کے پلانز کا حصہ رہیں گے۔

    ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز
    24 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ بھارت ، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم 26 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم

    29 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ افغانستان ، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم 2 نومبر : پاکستان بمقابلہ اے ٹو، شیخ زاید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظبی

    7 نومبر : پاکستان بمقابلہ بی ون،شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم 10 نومبر : پہلا سیمی فائنل بمقام شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی

    11 نومبر : دوسرا سیمی فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم 14 نومبر : فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم

  • سائٹ کراچی کی صنعتوں کو آلودہ، ناقص پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے : ناصر حسین شاہ

    سائٹ کراچی کی صنعتوں کو آلودہ، ناقص پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے : ناصر حسین شاہ

    سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالرشید نے کراچی کے سب سے بڑے انڈسٹریل ایریاکی صنعتوں کو آلودہ اور ناقص پانی کی فراہمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اورایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ( کے ڈبلیو ایس بی) سے درخواست کی ہے کہ صنعتوں کو معیاری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ صنعتوں کو بھاری مالی نقصانات سے بچایا جاسکے۔
    سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اورایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ( کے ڈبلیو ایس بی) کو بھیجے گئے خطوط میں صنعتوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ آلودہ اور ناقص پانی کی فراہمی کی وجہ سے سائٹ ایریا کے صنعتوں کا پیداواری عمل بری طرح متاثر ہورہاہے اور صنعتوں کو خطیر مالی نقصانات کا بھی سامنا ہے کیونکہ ناقص پانی کی وجہ سے پیداواری عمل بند ہوجاتا ہے اور کیمیکل بھی ضائع ہوجاتے ہیں جبکہ ہزاروں گیلن پانی کے ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ زیر زمین ٹینکوں کو صاف کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ معاملات کو بدتر بنانے کے لیے غیرمعیاری پانی کی فراہمی کے چارجز وصول کررہا ہے جو کہ سائٹ کے صنعتکاروں زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔عبدالرشید نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے درخواست کی کہ وہ سائٹ کی صنعتوں کو ناقص پانی کی فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ کو معیاری پانی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کریں۔ انہوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ پر بھی زور دیا کہ وہ سائٹ ایریا کی صنعتوں کو ناقص پانی فراہمی کے مسئلے کو حل کرنے اور مستقل بنیادوں پرصنعتوں کو صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ پیداواری سرگرمیاں بلارکاوٹ جاری رکھی جاسکیں۔

  • گوجرانوالہ رجسٹری برانچ میں کرپٹ ٹولہ کا راج ، رشوت کا بازار گرم

    گوجرانوالہ رجسٹری برانچ میں کرپٹ ٹولہ کا راج ، رشوت کا بازار گرم

    گوجرانوالہ رجسڑی برانچ اربن 1,2 پر نعیمہ افضل سمیت کرپٹ ٹولہ قابض

    گوجرانوالہ: رجسٹری برانچ میں بھتہ خوری کی بے تاج بادشاہ میڈم نعیمہ افضل اور کلرک جمشید اور وقاص گجر نوکری سے برخواست ہونے کے باوجود بھی لوٹ مار کا بازار گرم کرنے میں مصروف ہیں۔ دونوں کلرک ایوان اور انصاف کے نیچے بیٹھ کے لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے افسران کے لاڈلے بنے ہوئے ہیں یہ کرپشن اور لوٹ مار کا بازار کب تک گرم رھے گا؟
    عوام سراپا احتجاج ہے میڈم نعیمہ افضل کی نگرانی میں جمشید اور وقاص نے لوگوں سے من مرضی کے پیسے لیکر بھی ذلیل کرنا اپنا معمول بنا رکھا ہے۔ مذکورہ بالا میڈم اے سی راولپنڈی کے عہدے سے بھی رشوت خوری کے معاملے سے برخاست ہوئی تھیں۔
    عوام کا کہنا ہے کہ اعلیٰ احکام نوٹس لیں اور اس لوٹ مار کے بازار کو بند کیا جاۓ جمشید اور وقاص گجر نامی کلرک جو کے رجسڑی برانچ پر جاگیر دار بنے ہوئے ہیں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کی جائے اور انصاف اور قانون کی بالا دستی قائم کی جائے تاکہ ایسے راشی,کرپٹ اور نوسر باز ٹولے سے بالعموم ملک پاکستان اور بالخصوص گوجرانوالہ کی عوام کو نجات مل سکے۔

  • پی ٹی آئی کی قیادت ملک بھر میں 12 ربیع الاول بھرپور طریقے سے منائے گی، ارباب غلام رحیم

    پی ٹی آئی کی قیادت ملک بھر میں 12 ربیع الاول بھرپور طریقے سے منائے گی، ارباب غلام رحیم

    سابق وزیر اعلی سندھ و معاون خصوصی برائے سیاسی امور سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ہماری وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہائوس کراچی میں وڈیو لنگ پر اہم میٹنگ ہوئی ہے۔
    پی ٹی آئی کی قیات ملک بھر میں 12 ربیع الاول بھرپور طریقے سے منائیں گی۔ یکم ربیع الاول سے سندھ بھر میں جشن میلاد کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جس میں ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں اور اسلامی اقتدار کو اجاگر کیا جائے گا۔ عمران خان دنیا کے بڑے عظیم لیڈر بن چکے ہیں۔ پاکستان جس مقصد کے لئے بنایا گیا تھا وزیر اعظم عمران خان ملک کو اسی طرف لے جارہے ہیں ۔
    معاشرے میں برائی ہوگی تو اچھائی کو کوئی قبول نہیں کرے گا۔ اسلئے اسلامی تعلیمات کو عوام کرنے کی اشد ضروت ہے۔ ہم تمام علما و مشائغ کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ ربیع الاول کا مہینا پارٹی لیول پر بھرپور طریقے منایا جائے گا۔ ریاست مدینہ کے طرز پر پاکستان کو بنائیں گے۔ ارباب غلام رحیم نے مزید کہا ذوالفقار علی بھٹو مارشل لا کے ایڈمنسٹریٹرتھے۔
    سول مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر برقرار رہنا چاہتے تھے۔ میں نے تھر میں سڑکیں بنائی ترقیاتی کام کروائے اب پیپلز پارٹی والے اپنے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی والوں نے لاڑکانہ کو بھی تباہ کر دیا۔ وزیر اعظم کی طرف سے تھر کی پوری آبادی کو صحت کارڈ دیئے جاچکے ہیں۔ باقی اضلاع میں سندھ حکومت رکاوٹ بنی ہوئی ہے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سندھ کی عوام کو صحت کارڈ دلوانا نہیں چاہتے۔
    سندھ کی سندھ کی اسپتالوں کا بہت برا حال ہے۔ سندھ اسمبلی کی نئی بلڈنگ کا پروپوزل بھی میں نے دیا تھا باقی صوبوں کی طرح سندھ میں نئی بلنڈنگ بنوائی کی منظور میں نے دی تھی۔ لیکن میری تصویر بھی اس سندھ بلڈنگ سے ہٹوائی گئی ہے۔ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر ارباب غلام جب وزیر اعلی سندھ رہے کبھی کسی کرپشن میں نام نہیں لیا۔

  • بھارت معاشی تباہی کی طرف گامزن:ایئرانڈیا کوٹاٹا کپمنی کے ہاتھوں بیچ دیا

    بھارت معاشی تباہی کی طرف گامزن:ایئرانڈیا کوٹاٹا کپمنی کے ہاتھوں بیچ دیا

    نئی دہلی:بھارت معاشی تباہی کی طرف گامزن:ایئرانڈیا کوٹاٹا کپمنی کے ہاتھوں بیچ دیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت یہ خبریں بڑی تیزی سے گردش کررہی ہیں‌کہ بھارت معاشی طورپرتباہی کے دہانے پرپہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے اپنے قومی اثاثے فروخت کرنے پراُترآیا ہے

    اس حوالے سے میڈیا پرپھیلنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کی مشہورکاروباری آرگنائزیشن ٹاٹا نے ایئرانڈیا کو خردیا لیا ہے ، بعض خبروں میں پہلے تردید بھی کی گئی تھی لیکن سچ یہ ہےکہ واقعی ٹاٹا کمپنی نے کامیاب بولی دے کراس کو خرید لیا ہے

     

     

    خبروں کے مطابق رتن ٹاٹا نے ایئر انڈیا کو خرید لیا ہے۔ “میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئر انڈیا کو ٹاٹا کمپنی کی ٹاٹا سنس نے سب سے زیادہ بولی لگا کر جیت لیا ہے۔ ائیر انڈیا جو کافی وقت سے نقصان میں چل رہا تھا اس کے لئے بولیاں طلب کی گئی تھیں، جس میں ٹاٹا سنس نے 20 ہزار کروڑ کی بولی لگا کر ایئر انڈیا کے مالکانہ حق اپنے نام کر لئے”۔

     

     

    ایئر انڈیا کی شروعات سال 1932 میں ہوئی تھی۔ اس ایئرلائن کی بنیاد جے آر ٹاٹا نے رکھی تھی اور اس وقت اس کا نام ٹاٹا ائیر لائن تھا۔ رپورٹس کے مطابق جے آر ٹاٹا نے اس ائیر لائن کی شروعات محض 2 جہازوں سے کی تھی۔

    آزادی کے بعد اس وقت کی موجودہ سرکار نے اس ائیرلائن میں 49 فیصد حصےداری خرید لی تھی۔ ایک وقت تھا جب یہ کمپنی اپنی بہترین ایئرلائنز خدمات کے لئے جانی جاتی تھی مگر گذرتے وقت کے ساتھ یہ کمپنی خسارے میں چلی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق اس وقت ایئر انڈیا 58 ہزار کروڑ کی مقروض ہے۔ انہی حالات کی وجہ سے حکومت نے ائیر انڈیا کے لئے بولیاں مدعو کی تھیں۔ جس میں اسپائس جیٹ اور ٹاٹا سنس نے بولیاں لگائی تھیں۔ اسی سلسلے میں یہ افواہ پھیل گئی کہ حکومت نے ایئر انڈیا کے مالکانہ حق ٹاٹا سنس کے نام کر دئے ہیں۔

  • گورنربلوچستان نے 3 ناراض وزرا کے استعفے منظور کرکےجام کمال کے خلاف سازشیں ناکام بنادیں

    گورنربلوچستان نے 3 ناراض وزرا کے استعفے منظور کرکےجام کمال کے خلاف سازشیں ناکام بنادیں

    کوئٹہ :گورنربلوچستان نے 3 ناراض وزرا کے استعفے منظور کرکےجام کمال کے خلاف سازشیں ناکام بنادیں ،اطلاعات کے مطابق گورنربلوچستان سید ظہور آغا نے صوبائی کابینہ میں شامل 3 ناراض وزرا کے استعفے منظور کرلیے۔

    6 اکتوبر کو بلوچستان کابینہ کے ناراض ارکان نے گورنر ہاؤس پہنچ کر استعفے دیے تھے جبکہ استعفے دینے والے افراد میں عبدالرحمٰن کھیتران، میر اسد بلوچ ، ظہور بلیدی، حاجی محمد خان لہڑی،اکبر آسکانی سکندر عمرانی،بشریٰ رند، ماہ جبین شیران اور لالہ رشید بلوچ شامل تھے۔

    ذرائع کے مطابق گورنربلوچستان نے 3 ناراض وزرا کے استعفے منظور کرلیے ہیں، جن وزرا کے استعفے منظور ہوئے ہیں اُن میں ظہوربلیدی، سردارعبدالرحمان کھیتران اوراسد بلوچ شامل ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا ہے اور کہا کہ 12 لوگوں کے کہنے پراستعفیٰ نہیں دوں گا۔

    ان کا کہنا تھاکہ اتحادی جماعتوں اوربی اے پی کے اکثرارکان میری حمایت کررہے ہیں، کچھ ساتھی 4 بار پہلے بھی مجھے ہٹانے کی کوشش کر چکے ہیں۔

    جام کمال کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے کہ وزرا اپنے استعفے واپس لیں تاہم وزرا نے استعفے واپس نہیں لیے تو ہم نئے وزیربنائیں گے۔

    گورنرکی طرف سے استعفے منظور کرنے کے بعد اب جام کمال پردباو کم ہوگیا ہے اورجو دیگروزرا اپوزیشن کی لابنگ کی وجہ سے مجبور تھے انہوں نے اپنے استعفے منظور نہ کرنے کا پیغام بھی بھیجا تھا جس کے بعد اب زیادہ مخالفین کے جانے کے بعد تحریک دم توڑ گئی

  • سانحہ اقبال پارک:ریمبومجھے آج اس نوبت تک لایا:بلیک میل کرکے اس نے مجھے ہیک کرلیا تھا: عائشہ

    سانحہ اقبال پارک:ریمبومجھے آج اس نوبت تک لایا:بلیک میل کرکے اس نے مجھے ہیک کرلیا تھا: عائشہ

    لاہور: سانحہ اقبال پارک:ریمبومجھے آج اس نوبت تک لایا:بلیک میل کرکے اس نے مجھے ہیک کرلیا تھا:اطلاعات کےمطابق سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس کے حوالے سے متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے ساتھی کو ذمہ دار قرار دے دیا، اپنے اہم بیان میں لڑکی نے تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنے ساتھ پیش آنے والے شرم ناک واقعے سے متعلق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کرا دیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں، ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا۔

    عائشہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریمبو بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی، ریمبو ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال نے تاحال کیس پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

    یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد اور جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔