Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی میں نیا ہائیڈرنٹ کھولنے کا فیصلہ تنقید کی زد میں

    کراچی میں نیا ہائیڈرنٹ کھولنے کا فیصلہ تنقید کی زد میں

    کراچی سندھ نے کراچی میں کیماڑی کے علاقے میں ایک نیا واٹر ہائيڈرنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے کراچی کے شہریوں مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    شہرکا يہ ساتواں سرکاری ہائيڈرنٹ منگھوپیرروڈ میانوالی کالونی کے پمپنگ اسٹیشن کے ساتھ قائم ہوگا جس کی نیلامی کے لیے واٹربورڈ نے اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔

    میانوالی کالونی میں قائم کیے جانے والے کیماڑی ہائيڈرنٹ پر عوام اور سیاسی رہنماؤں نے سخت رد عمل دیتے ہوئے اس اقدام کو کراچی دشمنی قرار دیا ہے۔

    واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام کیماڑی ہائيڈرنٹ پر آن کیمرہ بات کرنے سے قاصر ہیں تاہم ایک افسر کا دعویٰ ہے کہ حکومتی جماعت کے سرکردہ رہنما کیماڑی ہائيڈرنٹ کو قائم کروانے میں پیش پیش ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے منگھوپیر میانوالی کالونی میں بننے والے کیماڑی ہائيڈرنٹ کو اطراف کی رہائشی آبادی کے حصے کاپانی دیا جائے گا جس کے بعد نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن کے بعض علاقوں میں پانی کی شديد قلت کا سامنا ہوگا۔

    سیاسی رہنما ارشد وہرہ کا کہنا ہے کہ کراچی کواس وقت 560 ملین گیلن پانی فراہم کيا جا رہا ہے جبکہ ضرورت 1200 ملین گیلن کی ہے ایسے میں مزید ہائيڈرنٹ کے قيام سےشہرمیں پانی کا بحران مزید شدت اختيار کرے گا۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہائیڈرنٹ کی کمائی منشیات سے زیادہ ہے اور نئے ہائیڈرنٹ کا مطلب یہ ہے کہ اب مزید غریب علاقے پانی سے محروم ہوں گے۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو یہ بتائیں کہ وہ کونسی سائنس ہے کہ پانی ٹینکر میں تو آتا ہے مگر نلکوں میں نہیں آتا۔

    انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کا موجودہ ایم ڈی ایک کرپٹ آدمی ہے، اس وقت واٹربورڈ میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے اور وزیربلدیات سے لے کر نیچے تک ایک واٹرمافیا قائم ہوچکا ہے۔

  • کراچی میں کانگو وائرس سر اٹھانے لگا

    کراچی میں کانگو وائرس سر اٹھانے لگا

    کورانا اور ڈینگی کے بعد اب کانگو بھی کراچی میں سر اٹھانے لگا کیوں کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ وائرس 2 افراد کی جان لے چکا ہے۔

    کانگو وائرس سے جاں بحق ایک شخص کا تعلق کراچی کےگنجان آباد ضلع وسطی کے ایف سی ایریا سےجب کہ دوسرے کا ڈیفنس سے تھا۔

    طبی ماہرین کےمطابق جانوروں کے چیچڑ کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں نامناسب حفاظتی انتظامات بھی وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔

    کانگو وائرس سے متاثر ہونے کی علامات میں شدید تھکاوٹ، بخار، بیچینی، پٹھوں میں درد اورمسوڑھوں سے خون کا بہنا شامل ہیں۔

    رواں سال کے دوران یہ جان لیوا وائرس چارافراد کی زندگیاں نکل چکا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کانگووائرس پھیلا تو اس کی ذمہ داری محکمہ لائیواسٹاک کی ہوگی۔

  • کراچی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر معذور ہونے والے گارڈ کی دردناک زندگی

    کراچی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر معذور ہونے والے گارڈ کی دردناک زندگی

    کورنگی انڈسٹریل ایریا سے متصل مہران ٹاؤن کے رہائشی 37 سالہ عزیر الرحمن بھی ایسے ہی افراد میں سے ایک ہیں جو ملٹی نیشنل ایس جی ایس لیبارٹریز میں سیکیورٹی کمپنی فیلکنز سیکیورٹی کی جانب سے گارڈ تعینات تھے۔ 10 فروری 2016ء کو کمپنی کے کیشیئر کے ہمراہ بینک سے رقم لے کر نکلے تو ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور مزاحمت کرنے پر عزیز الرحمن کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    گولی عزیز الرحمن کی ریڑھ کی ہڈی میں لگی جس کی وجہ سے وہ عمر بھر کے لیے معذوری کا شکار ہوگئے۔ ان چند لمحوں کے واقعہ نے عزیز الرحمن کی ہنستی بستی زندگی اجاڑ دی۔ عزیز الرحمن کے دو بچے ہیں جو زیر تعلیم تھے لیکن اب روزگار جانے اور معذوری کی وجہ سے یہ سلسلہ متاثر ہوا جب کہ والدین کی جانب سے عزیز الرحمن کو ملنے والا ذاتی مکان بھی اونے پونے فروخت کرنا پڑ گیا۔
    عزیز الرحمن کو ان کی سیکیوریٹی کمپنی اور ایس جی ایس کی جانب سے وظیفہ بھی مقرر ہے تاہم یہ رقم عزیز الرحمن کی ادویات کی خریداری اور حرکت نہ کرنے کی وجہ سے صرف مریضوں کے ڈائپرز استعمال کرنے پر ہی خرچ ہوجاتی ہے۔

    عزیز الرحمن کی اہلیہ گھر کے خراب حالات اور معاشی مشکلات کی وجہ سے ان کا ساتھ چھوڑ گئیں اور اب وہ اپنے بھائی کے گھر مقیم ہیں جو محدود وسائل کے باوجود بھائی کی دیکھ بھال اور بچوں کی کفالت کر رہے ہیں۔

    چار سال سے معذوری اور سخت معاشی حالات کا شکار عزیز الرحمن کا کہنا ہے کہ کراچی کا شہری ہوں، گزشتہ چار سال سے اسٹریٹ کریمنل کی گولی لگنے سے تاحیات معذوری کا شکار ہوں، اسی معذوری کی حالت میں سیٹیزن پورٹل پر 2019ء سے درخواستیں اور اپیل پر اپیل کررہا ہوں لیکن میری ابھی تک حکومت کے اداروں میں کسی نے کوئی بات نہیں سنی۔

    انہوں ںے کہا کہ ایک طرف پوری زندگی کے لیے ڈاکو معذوری کا شکار کردیں اور دوسری طرف حکومت بھی بات نہ سنے تو پھر انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ نہ آپ کی وفاقی حکومت اور نہ ہی سندھ حکومت کوئی توجہ دے۔

    عزیز الرحمان نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ میرے بچوں پر رحم کیا جائے اور میرے بچوں کو حکومت پاکستان کی طرف سے سپورٹ فراہم کی جائے، میں انتہائی پریشان حال زندگی گزار رہا ہوں، میں نے سندھ حکومت سے بھی اپیل کی تھی لیکن افسوس وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صاحب نے بھی میری کوئی بات نہیں سنی نہ ہی میری درخواست پر کوئی غور ہوا۔

    انہوں ںے مزید کہا کہ میری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی درخواست ھے کہ میرے بچوں کو حکومت سندھ کی طرف سے سپورٹ مہیا کی جائے۔

  • عشرہ رحمۃ ا للعالمین ﷺ کے مبارک موقع پروزیراعظم عمران خان کی ہدایات خاص:ہرپاکستانی خوش ہوگیا

    عشرہ رحمۃ ا للعالمین ﷺ کے مبارک موقع پروزیراعظم عمران خان کی ہدایات خاص:ہرپاکستانی خوش ہوگیا

    اسلام آباد: عشرہ رحمۃ ا للعالمین ﷺ کے مبارک موقع پروزیراعظم عمران خان کی ہدایات خاص:ہرپاکستانی خوش ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ عشرہ رحمۃ ا للعالمینﷺ کے دوران سکولوں، کالج اور درسگاہوں میں سیرت النبیﷺ پر تقریری اور نعتیہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے ،علمائے کرام، سکالرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا عشرہ رحمت للعالمینﷺ پر موثر عوامی آگہی دینگے ۔

    وزیراعظم پاکستان کے حکم پر 3 تا 13 ربیع الاول کو عشرہ رحمۃ ا للعالمینﷺ منانے کے حوالے وزارت مذہبی امور میں اعلی سطحی مشاورتی اجلاس وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت ہو اجس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت وفاقی و صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں، کالج اور درسگاہوں میں سیرت النبیﷺ پر تقریری اور نعتیہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔

    علمائے کرام، سکالرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا عشرہ رحمت للعالمینﷺ پر موثر عوامی آگہی دینگے ،بطور خاص خواتین کے حقوق، معاشرے میں بڑھتی جنسی درندگی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگہی دی جائے گی۔اجلاس سے خطاب میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ پبلشرز عشرہ رحمت للعالمینﷺ کے دوران سیرت النبیﷺ کی کتب پر خصوصی رعایت دیں۔

    سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کے ذریعے سیرت طیبہﷺ کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا جائے گا، پیمرا، سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کو خصوصی ہدایات جاری کرے گا۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ دوسرے اسلامی ممالک میں منعقدہ ربیع الاول کے پروگرامز کی خصوصی تشہیر کی جائے گی۔

  • اقوام متحدہ میں افغانستان کے نئے سفیرسہیل شاہین سے غیرملکی سفیروں اوروفود کی ملاقاتیں

    اقوام متحدہ میں افغانستان کے نئے سفیرسہیل شاہین سے غیرملکی سفیروں اوروفود کی ملاقاتیں

    کابل :اقوام متحدہ میں افغانستان کے نئے سفیرسہیل شاہین سے غیرملکی سفیروں اوروفود کی ملاقاتیں،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت بڑی تیزی سے اپنے تعلقات بین الاقوامی برادری سے بہترکررہی ہے اوراس وقت اقوام متحدہ میں نئے افغان سفیر سہیل شاہین سے اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے

     

    اس حوالے سے سہیل شاہین نے بھی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹویٹرپران ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج میں نے دوحہ میں یورپی یونین ، ناروے ، سویڈن ، ہالینڈ ، اٹلی ، جاپان ، جنوبی کوریا ، کینیڈا ، برطانیہ اور امریکہ سمیت مختلف ممالک کے سفیروں اور نمائندوں سے ملاقات کی۔ IEA وفد کے دیگر ارکان میں افغان کے صدر مولوی مطیع الحق شامل تھے۔

     

     

    آگے چل کرساہین شاہین کہتے ہیں‌ کہ ایک موقع پر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ، سیاسی دفتر سے ڈاکٹر ایم نعیم ، مولوی عبداللہ اور عبدالرحمن۔ شرکاء نے افغانستان کے لیے انسانی امداد جاری رکھنے کے اپنے وعدوں کا اعادہ کیا۔ میں نے انہیں بتایا کہ امارت اسلامی افغانستان ایک حقیقت ہے اور ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے تیار ہیں۔

     

    دوحہ میں ان ملاقاتوں کے متعلق مزید تفصیلات بتاتے ہوئے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان غیرملکی سفیروں اوروفود کوباور کرایا کہاور باہمی مفادات اور مثبت تعامل پر مبنی بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کو حل کریں۔ ماضی میں افغانستان کی تنہائی ایک ناکام پالیسی ثابت ہوئی جس نے کسی کی خدمت نہیں کی۔ کوئی بھی ایسا نہیں چاہتا۔ تمام نامکمل منصوبوں کا آغاز افغانستان میں ہونا چاہیے۔

     

    دوحہ میں ان ملاقاتوں میں کیا کامیابی ہوئی اورافغآن طالبان کا ارادہ رکھتےہیں اس حوالے سے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ آنے والی سردیوں کے پیش نظر ملک میں انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔
    سہیل شاہین نے یہ بھی واضح کیا کہ اس اجلاس کا اہتمام قطرکے حکام نے کیا تھا

  • علیزے گبول کوپھرہراساں کیاجانے لگا،دبئی میں تو ریٹ لگ گئے

    علیزے گبول کوپھرہراساں کیاجانے لگا،دبئی میں تو ریٹ لگ گئے

    دبئی :علیزے گبول کوپھرہراساں کیاجانے لگا،دبئی میں تو ریٹ لگ گئے،اطلاعات کے مطابق ماڈل گرل علیزے گبول نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو دبئی میں ہراساں کیا گیا اوراس سازش میں اس کے اپنے ہے سابقہ گھروالے ہیں

    علیزے گبول کہتی ہیں کہ وہ ایک بازارمیں شاپنگ کی غرض سے موجود تھیں کہ ان کے سابق انتہائی قریبی شخص نے ان پرآوازیں کسیں اوربہت غلط قسم کے سوالات کی بوچھاڑ کردی، علیزے گبول کہتی ہیں حتی کہ یہ تک کہہ دیا گیا کہ علیزے آج کل آپ کا کیا ریٹ چل رہا ہے

     

     

    علیزے گبول کا کہنا تھا کہ اس کے ایک سابق دوست نے یہاں تک کہہ دیا کہ اپنا گھراجاڑنے والی خاتون ، علیزے کہتی ہیں کہ مجھے ان الزامات اوراوازیں کسنے کی بہت تکلیف ہے ،وہ کہتی ہیں کہ جب انہوں نے اس بندے کوسختی سے جواب دیا تووہ وہاں شاپنگ سینٹرمیں ساتھ والی دوکان پرکھڑا ہوگیا لیکن اس کے الفاظ مجھے یادتھے اورتکلیف دے رہے تھے

     

    یاد رہےکہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے رواں سال فروری میں خاموشی کے ساتھ دوسری شادی کر لی تھی اور اب انہوں نے اپنے شوہر کی شناخت سامنے آنے پر اپنا انسٹاگرام اکاﺅنٹ ہی پرائیویٹ کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق علیزے گبول نے دبئی میں خاموشی کے ساتھ شادی کی تھی اور انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی دوسری زندگی کا آغاز ہو گیا ہے۔انہوں نے پوسٹ میں اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں ان کا دولہا انہیں انگوٹھی پہنا رہا ہوتا ہے تاہم تصویر میں دولہا کے صرف ہاتھ نظر آ رہے تھے۔

     

    اب تک علیزے کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی دوسری شادی کس شخص کے ساتھ ہوئی ہے تاہم اب متعدد شوبز ویب سائٹس کی طرف سے مبینہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ علیزے گبول نے دوسری شادی ملک ریاض کے بھتیجے کے ساتھ کی ہے، جس کا نام زوریز ملک ہے۔ اس مبینہ دعوے کی ابتداءخود علیزے گبول کے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران ہوئی جب ایک خاتون نے اس لائیو سیشن میں دعویٰ کر دیا کہ اداکارہ نے ایک ارب پتی شخص کے ساتھ شادی کی ہے جو ان سے کم عمر بھی ہے۔ رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ علیزے کا دوسرا شوہر پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ ہے، جبکہ وہ اداکارہ سے عمر میں 10سال چھوٹا بھی ہے۔

     

    واضح رہے کہ علیزے گبول کی پہلی شادی 2016ءمیں ہوئی تھی۔ ان کے پہلے شوہر سے ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام مرال ہے۔ 2017ءمیں ان کا نام پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا اور مبینہ طور پر علیزے کی وجہ سے عامر اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے تعلقات میں کشیدگی بھی رہی۔ تاہم علیزے کی طرف سے کبھی ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی۔ تاحال اپنے شوہر کی شناخت کے معاملے پر بھی ان کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

  • پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا

    پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا

    لاہور:پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا ،اطلاعات کے مطابق معروف ماڈل ، اداکارہ صوفیہ مرزا جوکہ آج کل اپنے یوٹیوب چینل پر”خاص”نسخے بتانے کے حوالے سے زبردست گفتگو کررہی ہیں اور بہت مقبول بھی ہورہی ہیں ، ایک ایسا نسخہ کیمیا پیش کیا ہے کہ سننے والے حیران رہ گئے

    اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں صوفیہ مرز ا نے انکشاف کیا ہے کہ ورزش بھی موٹاپا ختم کرنے کا ایک ذریعہ ہےلیکن جوایک اتھینٹک ذریعہ ہے اپنی خوراک کو بہتر کرلیں‌

     

    یوٹیوب پرقیمتی نسخے بتاتے ہوئے صوفیہ مرزا کا کہنا تھا کہ کیمومل ٹی اور دارچینی کا قہوہ ایک بنیادی جزو ہےجس سے موٹاپا ختم کیا جاسکتا ہے لیکن اس کےلیے ضروری ہےکہ اپنی خوراک بہتر کرلیں اورایسی چیزیں اپنی خوراک میں استعمال کرنے سے پرہیز کریں جوجسم پرچربی بڑھنے کا سبب بنیں‌

    صوفیہ مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانی زیادہ پئییں اور پھرکوشش کریں کہ یہ قہوہ اس وقت استممال کریں جب پیٹ خالی ہوتاکہ یہ پیٹ پر پھیلی ہوئی چربی کو ختم کرنے کا سبب بن سکے

    صوفیہ مرزا کا کہنا ہےکہ انہون‌نے یہ خاص نسخہ 7 دن استعمال کیا اورپھراس کا بہتر نتیجہ بھی دیکھ لیا ، وہ کہتی ہیں کہ قہوہ بناکراس کو پئییں تو اس سے پیٹ پرچڑھی ہوئی چربی کے ختم ہونے کا بہت زیادہ امکان ہے

    صوفیہ مرزا کا کہنا تھا کہ کورونا کے دنوں میں جس طرح گھر میں اپنے آپ کو وہ مقید کرکے بیٹھی تھیں ، اس قہوے کے استعمال کے بعد طبعیت بہترہوگئی ہے

  • 16 اکتوبرکوشوکت ترین سے وفاقی وزیرکا عہدہ واپس:پھرکیا کریں گے تفصیلات آگئیں

    16 اکتوبرکوشوکت ترین سے وفاقی وزیرکا عہدہ واپس:پھرکیا کریں گے تفصیلات آگئیں

    اسلام آباد:16 اکتوبرکوشوکت ترین سے وفاقی وزیرکا عہدہ واپس:پھرکیا کریں گے تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بطور وفاقی وزیر قانونی مدت پوری ہونے پر شوکت ترین کو مشیر بنا دیا جائیگا، شوکت ترین سینٹر منتخب ہونے تک بطور مشیر خزانہ کام جاری رکھیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا، ضرورت پڑنے پر حماد اظہر کو دوبارہ وفاقی وزیر کا عارضی عہدہ دیا جا سکتا ہے، 16 اکتوبر کو شوکت ترین سے وفاقی وزیر کا عہدہ واپس وزیراعظم کے پاس چلا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف اہم کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کر سکیں گے، ای سی سی سمیت دیگر کابینہ کمیٹیوں کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہیں گے، آئین کے تحت وزیر اعظم کسی بھی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لئے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں، ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت 16 اکتوبر کو پوری ہورہی ہے ۔6ماہ میں شوکت ترین کو کسی بھی نشست پر منتخب نہیں کیا جاسکا۔

  • دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 180 ارب روپے اضافے کا انکشاف:مہنگائی یا کرپشن:پڑتال جاری

    دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 180 ارب روپے اضافے کا انکشاف:مہنگائی یا کرپشن:پڑتال جاری

    اسلام آباد: دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 180 ارب روپے اضافے کا انکشاف:مہنگائی یا کرپشن:پڑتال جاری اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کی منصوبہ بندی کمیٹی میں دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 180 ارب روپے اضافے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جنید اکبر کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کا اجلاس ہوا، کمیٹی میں دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 180 ارب روپے اضافہ کا انکشاف ہوا ہے۔

    واپڈا حکام نے بتایا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے ڈیم پر 480 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا جو اب نظرثانی شدہ لاگت 653 ارب روپے ہوگی ہے، ترقیاتی کام نہ ہونے پر کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن اور حکومت اراکین نے حکومت پر شدید تنقید کی۔

    اپوزیشن رکن کمیٹی آغا رفیع اللّٰہ نے کہا صرف حکومت اور اسکے اتحادیوں کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، بتایا جائے پی ایس ڈی پی کہاں جا رہا ہے۔ آغا رفیع اللّٰہ کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے آبی وسائل صالح محمد خان اپنی ہی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرانے کیلئے ہم وزارتوں کے چکر لگا لگا کرتھک گئے کوئی سنوائی نہیں ہوتی۔ اراکین پارلیمنٹ کی تذلیل ہو رہی ہے۔

    ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے الزام لگایا ہے کہ ماضی میں این ایچ اے نے مہنگے منصوبے بنائے، 95 فیصد سڑکیں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت بنی ہیں یا تو چینی کمپنیوں نے پیسے کھائے ہیں یا پھر ایف ڈبلیو نے، کون حکومت کو غلط بریفنگ دے رہا ہے۔ ہم اپنی پگڑیاں کسی کو نہیں اچھالنے دیں گے۔ ملک میں سماجی و ترقیاتی ناہمواری پیدا ہورہی ہے، حکومت نیشنل اکنامک کونسل کا ہنگامی اجلاس بلائے اور ایکشن پلان بنائے۔

  • نازیہ حسن کے بھائی کیخلاف ایک ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں دلچسپ موڑ آگیا

    نازیہ حسن کے بھائی کیخلاف ایک ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں دلچسپ موڑ آگیا

    کراچی: نازیہ حسن کے بھائی کیخلاف ایک ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں دلچسپ موڑ آگیا ،اطلاعات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی کیخلاف ایک ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں زوہیب حسن کے وکیل نے جواب کے لیئے مہلت طلب کرلی۔

    عدالت عالیہ نے مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے زوہیب حسن کیخلاف ایک ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ زوہیب حسن کی جانب سے ستار پیرزادہ ایڈووکیٹ نے وکالت نام جمع کرادیا۔ ستار پیر زادہ ایڈوکیٹ نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کرلی۔

    عدالت نے دائر دعوے کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ذوہیب حسن کو آئندہ سماعت تک اس ایشو پر بات کرنے سے روکنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی۔ عدالت نے زوہیب حسن کو اشتیاق بیگ کیخلاف کسی قسم کا بیان دینے سے روکا رکھا ہے۔

    قبل ازیں دائر دعوے میں مرزا اشتیاق بیگ نے موقف اپنایا گیا تھا کہ زوہیب حسن نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کئے۔ جھوٹے الزامات کے ساتھ توہین آمیز لہجے میں میرے خلاف باتیں کیں۔ زوہیب حسن نے اپنے انٹرویو میں نازیہ حسن کی موت غیر فطری قرار دیا۔

    نازیہ حسن لمبے عرصے تک کینسر میں مبتلا رہی۔ نازیہ حسن کے انتقال سے متعلق برطانیہ حکام کا ڈیتھ سرٹفیکٹ موجود ہے۔ زوہیب حسن کے الزامات حقائق کے برعکس ہیں۔زوہیب حسن کو مرزا اشتیاق بیگ کے خلاف بیان بازی سے روکا جائے۔ زوہیب حسن اپنا بیان واپس لے کر معافی مانگیں۔ ذوہیب حسن سے ایک روپے ہرجانہ بھی دلوایا جائے۔