Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ ہائی کورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

    سندھ ہائی کورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

    سندھ ہائی کورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معزز عدالت عالیہ (سندھ ہائی کورٹ ) کے حکم پر کم عمر ڈرائیورز ، گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    اس ضمن میں مورخہ 2 ستمبر سے 6 اکتوبر 2021 تک کراچی ٹریفک پولیس نے شہربھر میں اس خصوصی مہم میں درج ذیل جرمانے اور چالان جاری کیے ہیں۔

    کم عمر ڈرائیور پر 24540 چالان اور12270000 روپے جرمانہ ہو گا ، گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین اور گاڑی کے مالک کا 14168 چالان ہو گا ، 14168000 روپے کا جرمانہ ہو گا۔

    واضح رہے کہ گاڑی بھی ضبط کر لی جائے گی۔

  • ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا، عید میلاد النبی 19 اکتوبر بروز منگل کو ہو گی

    ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا، عید میلاد النبی 19 اکتوبر بروز منگل کو ہو گی

    ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ہے اور عید میلاد النبی 19 اکتوبر بروز منگل کو ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارہ ربیع الاول کے دوران نعت و میلاد کی محافل اور جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی ہے۔ اجلاس میں شہر میں بارہ ربیع الاول کے حوالے سے پولیس کی جانب سے کیے جانے والے جملہ اقدامات اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے ربیع الاول کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے موثر اقدامات پر بریفنگ دی۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پولیس افسران کو 12 ربیع الاول میں میلاد کی محافل اور جلوسوں کے منتظمین سے رابطے میں رہنے اور سیکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے کے لیے ان کی مشاورت سے ترتیب دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی سخت نگرانی کے لیے موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی SWAT ٹیموں کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے اور ہر طرح کے حالات سے نبزد آزما ہونے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
    ذرائع نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں شہر کے اہم تنصیبات اور حساس مقامات پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر احقامات جاری گئے ہیں۔
    ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں 12 ربیع الاول کے دوران رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ باہمی رابطے اور بھرپور تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
    ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جلوسوں کے راستوں پر عام ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی کو ہر صورت بحال رکھا جائے اور سوشل میڈیا کے زریعے مذہبی منافرت کو ہوا دینے والا مواد پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی جس کے لیے سوشل میڈیا کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد اور مشتبہ اشیاء پر نظر رکھیں اور کسی بھی ایسی صورت حال میں فوری مددگار 15 پر اطلاع دیں۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے اختتام پر ذونل ڈی آئی جیز کو شہر میں سیکیورٹی کے تمام انتظامات کا سختی سے جائزہ لینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی پولیس کے تمام ذونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی سکیورٹی، ڈی آئی جی ٹریفک اور تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ سنی اتحاد کونسل کے حاجی محمد حنیف طیب، محمد عمر فاروق قادری، مولانا محمد اشرف گورمانی، جماعت علماء پاکستان کے اویس احمد نورانی، ڈاکٹر صدیق راٹھور، اہلسنت والجماعت کے مولانا اکبر درس، حنفی اردو جماعت کے سید شفیع قادری رضوی اور دیگر علماء اور جلوسوں کے مرکزی منتظمین نے بھی اجلاس مین شرکت کی۔

  • داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا پری ایڈمیشن ٹیسٹ دوبارہ لیکر فیل طلبا کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

    داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا پری ایڈمیشن ٹیسٹ دوبارہ لیکر فیل طلبا کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

    داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے تعلیمی سال برائے 2021-22 میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے ایک بار پھر ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلے ٹیسٹ میں فیل امیدوار ، نتائج بہتر کرنے کے خواہشمند پاس طلبا اور نئے امیدوار اس ٹیسٹ میں شریک ہوسکتے ہیں۔ ری ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15اکتوبر 2021 ہے ۔
    داد انجینئرنگ یونیورسٹی کے ایڈمیشن پورٹل پر پہلے سے رجسٹرڈ فیل اور بہتر نتائج کے خواہشمند امیدوار اپنے پورٹل اکانٹ پر ری ٹیسٹ کا بٹن دبانے کے بعد 2ہزار روپے فیس جمع کروا کر دوبارہ ٹیسٹ میں بیٹھ سکتے ہیں تاہم نئے امیدواروں کو یونیورسٹی کے ویب سائٹ admissions.duet.edu.pk پر آن لائن رجسٹریشن کے بعد ڈھائی ہزار روپے فیس جمع کروانا ہوگی۔
    پری ایڈمیشن ٹیسٹ کمپیوٹر بیسڈ ہوگا جو این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی میں منعقد ہوگاجس کی تاریخ اور وقت سے متعلق ایڈمٹ کارڈ کیذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

    ری ٹیسٹ بھی منفی مارکنگ کے تحت ہوگا اور 10غلط جوابات پر ایک نمبر منہا کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ داد انجینئرنگ یونیورسٹی انجینئرنگ کے 8شعبوں ، آرکیٹیک ، بی ایس کمپیوٹر سائنس ، سائبر سیکورٹی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ریاضی کے شعبوں میں مختص 735 نشستوں پر داخلے دے گی۔

  • تمام صوبائی حکومتیں جلدازجلد مقامی حکومتوں کا الیکشن کروائیں،قائمہ کمیٹی کی سفارش

    تمام صوبائی حکومتیں جلدازجلد مقامی حکومتوں کا الیکشن کروائیں،قائمہ کمیٹی کی سفارش

    اسلام آباد(محمداویس)تمام صوبائی حکومتیں جلدازجلد مقامی حکومتوں کا الیکشن کروائیں،قائمہ کمیٹی کی سفارش ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف نے سفارش کی کہ تمام صوبائی حکومتیں جلدازجلد مقامی حکومتوں کا الیکشن کروائیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف نے دستور ترمیمی بلز آرٹیکل 140اےاورآرٹیکل 185چارکو اتفاق رائے سے پاس کرلیا،کمیٹی نے سفارش کی کہ تمام صوبائی حکومتیں جلدازجلد مقامی حکومتوں کا الیکشن کروائیں۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف نے کہا ہےکہ دستور ترمیمی بل آرٹیکل 140اے کے تحت مقامی حکومتوں ختم یاتحلیل ہونے کی صورت میں120 دن کےاندر الیکشن کرانے لازمی ہوں گے اگر مقامی حکومتوں کانیاقانون بنتاہے توایک سال کے اندر الیکشن ہوں گے ،جبکہ مقامی حکومتوں (بلدیاتی اداروں)کومزید انتظامی ،مالی اورسیاسی اختیارات دیئے جائیں گے ،دستور ترمیمی بل آرٹیکل185چار کے تحت پھانسی کی سزا ہوجانے کے بعد مجرم کوسپریم کورٹ میں براہ راست اپیل کا حق ملے گااور سپریم کورٹ 6 ماہ میں فیصلہ کرنے کی پابندہوگی۔کمیٹی نے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 17 سے بڑا کر25 کرنے پر وزاررت قانون انصاف اور پاکستان بارکونسل سمیت صوبائی بارکونسلوں سے تجاویز طلب کرلیں۔

    جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف کا اجلاس ریاض فتیانہ کی سربراہی میں ہوا ۔اجلا س میںرکن عطااللہ ،لال چند ملہی ،محمدفاروق اعظم ملک ،کشورزہرہ،محمود بشیرورک،عثمان ابرھیم ،قادرخان مندوخیل،نفیسہ شاہ اورعالیہ کامران نے شرکت کی ۔جبکہ کمیٹی میں سیکرٹری وزارت قانون انصاف اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بھی شرکت کی۔دستورترمیمی بل آرٹیکل 140اے کے محرک جاویدحسین اور کشورہ زہرہ نے اپنی اپنی ترامیم کمیٹی میں پیش کیں ۔جاوید حسنین نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن میں تسلسل نہیں رہاہے ۔ملک میں لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کبھی وقت پر نہیں ہوئے ہیں۔لوکل گورنمنٹ کے دارے سڑکوں پر ہیں کسی کو بحال نہیں کیا گیاہے ۔لوکل گورنمنٹ کے داروں کا عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ہے،میں ترامیم لائی ہے کہ مقامی حکومتیں کا 60دن کے اندر الیکشن کروایا جائے جب ان کو معطل کرے یا ختم کیاجائے یہاں پر کئی کئی سال الیکشن نہیں ہوتے ہیں ۔

    بل کی محرک کشور زہرہ نے کہاکہ ہم لوکل گورنمنٹ کی اختیارات کی بات کرتے ہیں مالیاتی، انتظامی اور سیاسی اختیار ملنا چاہیے ۔چیرمین کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہاکہ پاکستان میں تین حکومت ہیں ایک وفاقی دوسری صوبائی اور تیسری بلدیاتی ادارے ہیں ۔مشرف کا لوکل باڈی کا نظام بہترین نظام تھا ان سے اختلاف ہوسکتا ہے انہوں نے لوکل باڈی کو اختیار دیئے ۔اگر فرد پسند نہ ہو تو اس کا کام پسند کیا جائے ۔لوکل گورنمنٹ 18ویں ترمیم کے بعدصوبائی معاملہ ہوگیا ہے ۔رکن کمیٹی فاروق اعظم نے کہاکہ جولوگ مشرف کے پسندیدہ تھے ان کے پاس اختیار تھے باقیوں کے پاس نہیں ہوتے تھے ۔ریاض فتیانہ نے کہاکہ مشرف کا لوکل نظام اتنا مضبوط تھا کہ 5ایم این اے استعفیٰ دے کر لوکل گورنمنٹ میں چلے گئے تھے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔جب امر آتے ہیں تو صوبائی حکومت کو پیچھے چھوڑ کر لوکل حکومتوں کو ترجیح دی جاتی ہےسب صوبوں کا اس پر اعتراض ہیں جس کی وجہ سے الیکشن نہیں ہورہے ہیں یہ ایک سیاسی ایشو ہے ۔تحریک انصاف تین سال کے باوجود لوکل گورنمنٹ کا نظام نہیں لے کر آسکی۔

    لال چند ملہی نے کہاکہ مقامی حکومتوں کا ٹائم فریم ہونا چاہیے کہ مدت ختم ہونے کے 60یا 90دن بعد الیکشن کرنا ضروری ہے ۔دونوں بل کی حمایت کرتا ہوں ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کاالیکشن 60دن میں کرایا جائے پر جزوی اتفاق کرتےہیں ہم چاہتے ہیں کہ 120دن کے اندر الیکشن کرائے جائیں ہم اس بل کی حمایت کرتے ہیں ۔ سیکرٹری وزارت قانون انصاف نے کہاکہ اس کے لیے دستوری ترمیم کی ضرورت نہیں ہے ۔ قادر مندوخیل نے کہاکہ کوکل گورنمنٹ کا الیکشن 60دن میں کرائے جائیں یا 120میں ہمیں اس پر کوئی اختلاف نہیں ہے ۔مردم شماری ہوگی تو الیکشن ہوسکے گا ۔کراچی میں سیاسی جنگ ہے ۔18ویں ترمیم کو بھی چھیڑا جارہاہے سیاسی جماعتوں کے درمیان بات ہونی چاہیے ۔

    لال چند نے کہاکہ ایم این اے گلیاں بناتے ہیں جو کہ ان کا کام نہیں ہے ۔کشور زہرہ نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کو اختیارات ملنے چاہیے صوبے کو اختیار وفاق سے مل گئے ہیں اب صوبے کو چاہیے کہ وہ آگے بلدیہ کواختیار دیں کراچی میں پولیس بدامنی کی وجہ بن چکی ہے۔ ملک فاروق اعظم نے کہاکہ بلدیاتی نظام پر فوراعمل ہونا چاہیے تاکہ عوام کو فائدہ ہو۔پارلیمنٹ کاکام نہیں ہے کہ گلیاں بنائی جائیں۔محمود بشیر ورک نے کہاکہ بل میں اس بات کوتعین نہیں ہے کہ کون سی تاریخ 60 دن گنے جائیں اسکا تعین کیا جائے گا۔پرویز مشرف کے نظام میں زیادتی یہ تھی کہ ایک ضلع کا ناظم پورے ضلع کا الیکشن لڑتا تھا ۔ایوب خان کا نظام بہترین تھا ۔ریاض فتیانہ نے کہاکہ جو کونسلر کا کام تھا وہ ایم این اے کو کرنا پڑ رہا ہے اور وقت ضائع ہورہاہے ۔بلدیاتی نظام اپنی مدت مکمل کریں تو 120دن اور اگر قبل ازوقت ہوتوبھی 120دن میں الیکشن کرایا جائے ۔صوبائی حکومت کے ساتھ بات کرکےشیڈول جاری کیا جائے گا ۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ تمام صوبائی حکومتیں جلدازجلد مقامی حکومتوں کا الیکشن کروائے ۔

    قادر خان مندوخیل نے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سےترمیمی بل کمیٹی میں پیش کیا۔ قادر خان مندوخیل نے کہاکہ پاکستان کی عدلیہ 128نمبر پر ہے 1947کےکیس بھی آج تک چل رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے ججوں کی 17ہے بل میں یہ تعداد 25کرنا چاہتے ہیں ۔ عالیہ کامران نے کہاکہ امریکہ میں ججوں کی تعدادکتنی ہے جس پر بتایاگیاکہ امریکہ میں سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 17ہے۔جس پر عالیہ کامران نے کہاکہ امریکہ میں 17 ہیں تو پاکستا ن میں بھی 17 ٹھیک ہیںان 17 کو لگائیں۔چیرمین ریاض فتیانہ نے بل پر پاکستان بار کونسل سمیت تمام بارکونسلز سے تجویز مانگ لی کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں کتنے جج ہونے چاہیے ۔وہ کمیٹی کو اپنی سفارشات سے آگاہ کریں۔جاوید حسنین نے دستور ترمیمی بل آرٹیکل185(ــ4)کمیٹی میں پیش کیا۔جس کی وزارت نے مخالفت کردی۔سیکرٹری نے کہاکہ ایک دو کیس کے لیے دستوری ترمیم نہیں کی جاتی ہے ۔

    جاوید حسنین نے کہاکہ آئین میں طے ہوگیا ہے کہ قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بنے گا ۔مگر قانون میں کوئی چیزیں ہیں جو قرآن وسنت کے خلاف ہیں ۔مقتول کے ورثہ قاتل کو معاف یا دیت وصول کر کے معاف کرسکتے ہیں ۔ قرآن کے تحت جو شخص کسی کوقتل کرئے گااس کوسزاکے طور پر قتل کیاجائے گا۔ ہے۔ اس ترامیم میں یہ استدعا کی ہے کہ جس مجرم پر قتل کاجرم ثابت ہوجائے سپریم کورٹ اس کی براہ راست اپیل جائے اور اس پر سپریم کورٹ 90 دن کے اندر فیصلہ کرئے ۔ سپریم کورٹ کی ماڈل کوٹس ایک ہفتہ میں فیصلہ کررہے ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بھی جلدی فیصلہ کرے 17سال فیصلے نہیں ہوتے ہیں ۔سیکرٹری نے کہا کہ یہ پیچیدہ مسئلہ ہے کمیٹی کو اس معاملے پر بریفنگ دینا چاہتا ہوں ۔

    محمود بشیر ورک نے کہاکہ قاتل کو سزا ہو جائے تو سپریم کورٹ اس پر اپیل کا فیصلہ 90دن میں کرے اس طرح ہوسکتاہے ۔کمیٹی ارکان نے کہاکہ پھانسی کے مجرم کی کئی کئی سال درخواست نہیں لگتی ہے اگر اس کو بری کرناہے یاسزادینی ہے وہ جلد ہوناچاہیے اس کی وجہ سے اس کے خاندان کے لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں ۔چیرمین کمیٹی نے کہاکہ پھانسی کے مجرم کوبراہ راست سپریم کورٹ میں اپیل کاحق ہوناچاہیے اور سپریم کورٹ کوپابندکیاجائے کہ وہ 6 ماہ کے اندر کیس کافیصلہ سنائے اس سے خاندان والے بھی عزیت سے بچ جائیں گے ۔کمیٹی نے بل ترمیم کے ساتھ پاس کرلیا جس کے تحت پھانسی کے مجرم کوبراہ راست سپریم کورٹ میں اپیل کاحق دے دیاجائے گااور سپریم کورٹ 6 ماہ کے اندر اس کیس کافیصلہ کرنے کی پابندہوگی۔

  • ایف آئی اے کا غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ

    ایف آئی اے کا غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کراچی نے غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
    جمعرات کو ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے بہادر آباد کے علاقے میں کاروان زائر الحسین ٹریول اینڈ ٹور سروسز پر چھاپہ مار کر عابد حسین اور احمر آفاق کو گرفتار کرلیاہے ۔

    گرفتارملزمان اپنے ساتھی ارشد حسین کے ساتھ غیر قانونی ٹریول ایجنسی کا دفتر چلا رہے تھے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے پاسپورٹ ، مختلف ٹریول ایجنسیوں کے جعلی لیٹر ہیڈز ، وزیٹنگ کارڈ ، اوکے ٹو بورڈ سٹیمپ اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بلوچستان میں زلزلے سے ہونیوالی اموات پر بہت دُکھی ہوں:امریکی نائب وزیرخارجہ کا نقصان پر اظہار افسوس

    بلوچستان میں زلزلے سے ہونیوالی اموات پر بہت دُکھی ہوں:امریکی نائب وزیرخارجہ کا نقصان پر اظہار افسوس

    اسلام آباد :بلوچستان میں زلزلے سے ہونیوالی اموات پر بہت دُکھی ہوں:امریکی نائب وزیرخارجہ کا نقصان پر اظہار افسوس ،اطلاعات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن نے بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وینڈی شرمن نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہےکہ آج صبح سویرے جنوب مغربی پاکستان میں آنے والے مہلک زلزلے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ میں آج رات اسلام آباد روانہ ہو رہی ہوں، امریکی عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے تعزیت کا پیغام لے کر جاؤں گی۔رپورٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گی۔

    امریکی نائب وزیر خارجہ کے ہمراہ 7 رکنی وفد پاکستان آئے گا، امریکی وفد کے استقبال کے لیے وزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو مراسلہ جاری کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی وفد کی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے، مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی وفد کی جسمانی تلاشی نہ لی جائے اور نہ ہی تصاویر بنائی جائے

  • مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا رد عمل

    مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا رد عمل

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ غلامی کا چشمہ اتاریں گے تو انہیں ہر جگہ عمران خان نظر آئیں گے ۔
    انہوں نے مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر جمعرات کو کو اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگلے الیکشن سے پہلے ہی پی پی کا خاتمہ ہوجائے گا،سوٹ بوٹ پہننے سے مراد علی شاہ کی کرپشن چھپ نہیں سکتی، وزیراعظم عمران خان نے آف شور کمپنیز پر تحقیقات کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جعلی اکائونٹس، آراو پلانٹس اور 9800 ارب کا حساب دے، پی پی نے ہمیشہ سندھ اسمبلی کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی پی کے لوگ اپنے حلقوں میں نہیں جاسکیں گے، عوامی حمایت سے پی پی کا باقی تین صوبوں کی طرح سندھ سے بھی صفایا ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان کودوبئی جانے سے روک دیا گیا

    وزیراعظم عمران خان کودوبئی جانے سے روک دیا گیا

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا دورہ دبئی ملتوی،اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ دبئی ملتوی ہوگیا، دورہ دبئی کے حوالے سے وزیراعظم کوبہت خاص مشورے بھی دیئے گئے

    ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے بجائے اب صدر مملکت دبئی جائیں گے۔

    ادھر وزیراعظم ہاوس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی مصروفیات کے باعث دبئی کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔وزیراعظم نے دبئی ایکسپو میں شرکت کرنا تھی لیکن اب وزیراعظم کی جگہ صدر مملکت دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صدر عارف علوی دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کریں گے۔

    دوسری طرف باغی ٹی وی ذرائع کو معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کی شخصیت اس وقت عالمی اسٹیبلشمنٹ کو ناقابل برداشت ہے اس لیے سیکورٹی اداروں نے مشورہ دیا ہے کہ وزیراعظم کم سے کم بیرونی دورے کریں‌اور اگرضرورت پڑے بھی توسمندری راستے کی بجائے خشکی کے راستوں کا انتخاب کریں‌

  • جماعت اسلامی کی طرف سے عافیہ امن مارچ

    جماعت اسلامی کی طرف سے عافیہ امن مارچ

    ذرائع کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی اور انہیں عافیہ امن مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔
    با خبر ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے یونس بارائی عافیہ امن مارچ میں نمائندگی کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے عافیہ موومنٹ پاکستان کی رہنما اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمیشرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید نا حق سے رہائی اور وطن واپسی کے لیے جمعہ 8اکتوبر کو عافیہ امن مارچ میں جماعت اسلامی کی جانب سے نمائندگی کرنے کی دعوت دی۔ حافظ نعیم الرحمن نے ان کاخیر مقدم کیا اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور جدو جہد سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے سابق رکن سندھ اسمبلی اور ڈپٹی سیکریٹری یونس بارائی عافیہ امن مارچ میں نمائندگی کریں گے ساتھ ہی انہوں کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ قوم کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کیے جانے والے امن مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔

  • نجیب محفوظ اور اور حان پامُک کے بعد ادب کا نوبیل انعام تنزانیہ کے ناول نگار عبد الرزاق گرناہ کے نام

    نجیب محفوظ اور اور حان پامُک کے بعد ادب کا نوبیل انعام تنزانیہ کے ناول نگار عبد الرزاق گرناہ کے نام

    لندن :نجیب محفوظ اور اور حان پامُک کے بعد ادب کا نوبیل انعام تنزانیہ کے ناول نگار عبد الرزاق گرناہ کے نام ،اطلاعات کے مطابق رواں سال ادب کا نوبیل انعام افریقی ملک تنزانیہ کے ناول نگار عبد الرزاق گرناہ کے نام رہا۔

    نوبیل انعام کی کمیٹی کے مطابق سال 2021 کے لیے ادب کا نوبیل انعام تنزانیہ کے ناول نگار عبد الرزاق گرناہ کو نوآبادیاتی اثرات اور پناہ گزینوں کے مسائل پر قلم اٹھانے پر دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبد الرزاق گرناہ افریقا سمیت دنیا بھر میں نوآبادیاتی نظام کے اثرات اور پناہ گزینوں کے مسائل کو اپنے ادبی تخلیقات کا حصہ بناتے رہے ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے اپنے ملک کی سماجی حالت اور ہجرتوں کے کرب کی کہانیاں لکھیں ، ان کے ایک ناول کا اردو میں ترجمہ یادِ مفارقت کے نام سے ہو چکا ہے ۔

    عبدالرزاق گرناہ ، نجیب محفوظ اور اور حان پامُک کے بعد ادب کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے تیسرے مسلمان ادیب ہیں ۔

    برطانیہ میں مقیم 72 سالہ ناول نگار نے نوبیل انعام ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے کہ جو ایوارڈ عظیم مصنفین کو ملا اب مجھے بھی مل رہا ہے، یہ بہت شاندار ہے۔

    خیال رہے کہ آئندہ دنوں میں امن اور اقتصادیات کے نوبیل انعامات کے اعلانات بھی کیے جائیں گے۔انعام پانے والوں کو یہ انعامات الفریڈ نوبیل کی برسی کے موقع پر 10 دسمبر کو دیے جائیں گے۔