Baaghi TV

Author: +9251

  • ربیع الاوّل کا چاند نظر آتے ہی ہرطرف چراغاں شروع

    ربیع الاوّل کا چاند نظر آتے ہی ہرطرف چراغاں شروع

    اسلام آباد:ربیع الاوّل کا چاند نظر آتے ہی ہرطرف چراغاں شروع ،اطلاعات کے مطابق چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ربیع الاوّل کا چاند نظر آ گیا۔

    ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا، جس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے کی، جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کے علاوہ، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین رویت ہلال کیمٹی کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہا۔ یکم ربیع الاول کل 8 اکتوبر 2021 کو ہوگی، 12 ربیع الاول 19 اکتوبر 2021 بروز منگل ہو گی۔دوسری طرف وزیراعظم کی صدارت میں کورکمیٹی اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ماہ ربیع الاول کو بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا۔

  • ‘چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈ کا استعفیٰ’،لگتا ہے پاکستان کانقطہ نظراثردکھا گیا، شاہ محمود قریشی کا ردعمل آگیا

    ‘چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈ کا استعفیٰ’،لگتا ہے پاکستان کانقطہ نظراثردکھا گیا، شاہ محمود قریشی کا ردعمل آگیا

    اسلام آباد :’چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈ کا استعفیٰ’،لگتا ہے پاکستان کانقطہ نظر رجسٹرڈ ہوا، ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور کے استعفے پر ایک بڑی خوبصورت بات کی ہے

    انگلش کرکٹ بورڈ چیئرمین کے استعفے کے حوالے سے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانوی ہم منصب سے کرکٹ ٹیم کے دورے کی یکطرفہ منسوخی کا معاملہ اٹھایا تھا، انگلینڈ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے پر کرکٹ شائقین میں مایوسی تھی۔

    شاہ محمودکا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم کا دورہ بغیر مشاورت منسوخ کرنے سے نقصان ہوا، برطانوی وزیر خارجہ نےکہا تھا کہ یہ ان کی حکومت کا نہیں بلکہ کرکٹ بورڈ کا اپنا فیصلہ تھا، برطانوی وزیر خارجہ نے تحفظات برطانوی کرکٹ بورڈ تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج کی خبر سے لگتا ہےکہ پاکستان کا نقطہ نظر رجسٹرڈ ہوا ہے، ہمارا مقصد سمجھانا تھا کہ ایسے فیصلے کرنے سے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایسے فیصلوں سے کھلاڑیوں اور شائقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم کو اپنا شیڈول دیکھناچاہیے کہ وہ کب تشریف لاسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، واٹمور کو دورہ پاکستان کی منسوخی پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔اس حوالے سے واٹمور کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات ان پر کافی اثر انداز ہوئے جس کی وجہ سے انہوں نے پانچ سال کیلئے ملنے والا عہدہ 13 ماہ میں ہی چھوڑ دیا۔

  • امریکہ کا ایٹمی بمباری کی جنگی مشقوں کا اعلان:دنیا پریشان،کیا باقی بچے گا انسان:تبصرے شروع ہوگئے

    امریکہ کا ایٹمی بمباری کی جنگی مشقوں کا اعلان:دنیا پریشان،کیا باقی بچے گا انسان:تبصرے شروع ہوگئے

    واشنگٹن :امریکہ کا ایٹمی بمباری کی جنگی مشقوں کا اعلان:دنیا پریشان،کیا باقی بچے گا انسان:تبصرے شروع ہوگئے،اطلاعات کے مطابق امریکی فوج نے اپنی فضائیہ کے دو ایف 35 جنگی طیاروں کے ذریعے ایٹم بم پھیکنے کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔

    فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ فضائیہ کے دو ایف 35 جنگی طیاروں کے ذریعے ایٹم بم گرانے کا یہ تجربہ ریاست نوادا میں کیا گیا۔

    امریکی فضائیہ کے مطابق ان دونوں جنگی طیاروں کے ہوابازوں نے اپنے مشن کے دوران فضائی بلندی پر فضائیہ کی توانائی اور مختلف طرح سے سرعت عمل اور تیزی سے آپریشن انجام دینے کی مشقیں انجام دیں۔

    امریکی فضائیہ کے حکام نے ان دونوں جنگی طیاروں کی آزمائشی پروازوں کے بعد ان طیاروں سے ایٹم بم گرائے جانے کا اجازت نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ طے پایا ہے کہ کچھ عرصے کے دوران امریکہ کے ’’لیکن ہیتھ ایرو اسپیس‘‘ پر ایف 35 طیاروں کا پہلا اسکاڈرن تعینات کر دیا جائے گا۔ ’’لیکن ہیتھ ایرو اسپیس‘‘ پر ستائیس ایف 35 جنگی طیارے اور فضائیہ کے ساٹھ اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    ادھر خفیہ ذرائع کا دعویٰ ہےکہ امریکہ بہت جلد ایٹمی میزائیلوں اورہائیڈروجن بم کے فائر کیے جانے کا تجربہ کرنے جارہا ہے، یہ تجربات کہاں اوراس وقت اچانک کیوں شروع کیے ، اس حوالے سے دفاعی ماہرین نے خطرے کی گھنٹیاں بجاتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ کے پاس اب ایٹمی جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں اور وہ تب تک صبرکرے گا جب تک پراکسی کے ذریعے چین اوردیگرمخالفین کو زنگ پہنچاتا رہے گا اورجب یہ محسوس کیا کہ وہ پراکسی بھی غیرفعال ہوگئی ہے تویقینا امریکہ پھرایٹمی حملہ کرکے اپنے مخالفین کا نام ونشان مٹانے کا مشن سرانجام دے گا ،

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ نے امریکہ کے اس پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپ میں تعینات امریکی فضائیہ کے ساتھ رہے گا اور تربیتی پروگرام میں شرکت کرے گا۔امریکی وزارت خارجہ کی سائٹ کے باضابطہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کے ایٹمی گوداموں میں تین ہزار سات سو پچاس ایٹمی اسلحے موجود ہیں جو پوری دنیا کو تباہ کرنے کے لئے کافی ہیں۔

    امریکہ نے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد کو خفیہ رکھنے کی سابق صدر ٹرمپ کی کوششوں کے باوجود پہلی بار اس بات کا انکشاف کیا کہ امریکہ کے ایٹمی گوداموں میں دو ہزار بیس تک تین ہزار سات سو پچاس ایٹمی ہتھیار موجود رہے ہیں جن میں سے کچھ ایکٹیو اور کچھ غیرایکٹیو ہیں۔

    امریکی ایٹمی ہتھیاروں کی اس تعداد سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ان میں دو ہزار انیس کے مقابلے میں پچپن ہتھیار کم ہوئے ہیں۔ البتہ جن اعداد و مشار کا اعلان کیا گیا ہے اس کی تصدیق کے بارے میں کوئی دستاویز موجود نہیں ہے، اس لئے ان ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں کمی و زیادتی کا امکان پایاجاتا ہے۔

  • تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنےکا اعلان:والدین خوش،بچے پریشان

    تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنےکا اعلان:والدین خوش،بچے پریشان

    اسلام آباد: تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنےکا اعلان:والدین خوش،بچے پریشان،اطلاعات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس پربہت زیادہ حد تک قابوپالیا گیا ہے اوراب حکومت نے معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کو بھی مکمل طورپرفعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نینشل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلاؤ کم ہو گیا ہے۔ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ 50فیصد حاضری کی شرط ختم کر دی گئی، کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھول جائیں گے۔

    گزشتہ ماہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں 16 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔شفقت محمود نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 16 ستمبر سے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔

    اس سے قبل ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے دوران کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے تعلیمی ادارے این سی او سی کی سفارش پر دو ہفتے سے بند تھے۔

    واضح رہے کہ رواں برس کے اوائل میں حکومت نے ملک میں وائرس کی تیسری لہر کے بعد اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے۔ وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ اور کیسز کے اضافے کے پیش نظر وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کرتے ہوئے امتحانات کو بھی 15 جون تک ملتوی کردیا تھا تاہم اب صورتحال میں قدرے بہتری کے بعد 20 جون کے بعد امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف آج کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 32 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار 647، سندھ میں 4 لاکھ 61 ہزار 869، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 212، بلوچستان میں 33 ہزار 26، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 338، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 930 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 299 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 97 لاکھ 36 ہزار 872 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 343 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 82 ہزار 894 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 934 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 32 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 744، سندھ میں 7 ہزار 471، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 613، اسلام آباد میں 930، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 739 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • کراچی کے ایک ریسٹورنٹ میں کورونا ویکسین کا سرٹیفیکٹ طلب کرنے پر خاتون کا واویلا

    کراچی کے ایک ریسٹورنٹ میں کورونا ویکسین کا سرٹیفیکٹ طلب کرنے پر خاتون کا واویلا

    پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ عوام کی ایک بڑی تعداد ویکسینیشن کے عمل سے گزر چکی ہے۔ حکومت نے بڑی تعداد میں شہریوں کے ویکسی نیشن کروانے کے بعد سے ہی ملک بھر میں عائد کی جانے والی کورونا پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا جس کے تحت کم کورونا کیسز اور زیادہ ویکسینیٹڈ شہریوں کے شہروں میں ریسٹورنٹس، سینما ہالز ، شاپنگ مالز اور شادی ہالز وغیرہ کھولنے کی اجازت دی اور کورونا پابندیوں میں کمی کر دی۔
    ایسے تمام شہروں میں کسی بھی عوام مقام پر داخلے کے لیے محض کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی ہے اور اس حوالے سے این سی او سی کی جانب سے بھی سرٹیفیکیٹ دیکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم کچھ لوگ ویکسی نیشن کا سرٹیفیکیٹ ہونے پر لڑائی مول لیتے ہیں اور بلا وجہ کا بحث و مباحثہ شروع کردیتے ہیں۔
    کچھ ایسا ہی شہر قائد کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں بھی ہوا جہاں آنے والی ایک خاتون سے جب ریسٹورنٹ انتظامیہ نے کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفیکیٹ دکھانے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے واویلا مچا دیا اور ریسٹورنٹ انتظامیہ سے ہی اُلجھ پڑیں۔

    خاتون نے انتظامیہ کی جانب سے سرٹیفیکیٹ دکھانے کے مطالبے کو پرائیسویسی میں خلل سے منسوب کیا اور کہا کہ آپ میری میڈیکل پرائیویسی میں دخل دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی بھی ہے۔ اس بحچ و مباحثے کے دوران ریسٹورنٹ انتظامیہ نے اپنا مؤقف کلئیر بھی کیا لیکن خاتون نے انتظامیہ کی ویڈیو بنانا شروع کی اور جب دیکھا کہ بات تب بھی نہیں بنی تو انہوں نے اپنا بیگ اُٹھایا اور ریسٹورنٹ سے باہر چل دیں .

  • چوہدری صاحب آپکے ویژن کواقوام متحدہ تسلیم کرتاہے:   اقوام متحدہ کےوفد کی چوہدری پرویزالٰہی سےملاقات

    چوہدری صاحب آپکے ویژن کواقوام متحدہ تسلیم کرتاہے: اقوام متحدہ کےوفد کی چوہدری پرویزالٰہی سےملاقات

    لاہور:چوہدری صاحب آپ کے ویژن کو اقوام متحدہ بھی تسلیم کرتا ہے:اقوام متحدہ کے وفد کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات ،اطلاعات کے مطابق قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے اقوام متحدہ کے شعبہ برائے انسانی ہمدردی اور کوآرڈی نیشن کی ہیڈ چوائس یوفواوما اکارو نے وفد سمیت ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر بھی شریک تھے۔

    اقوام متحدہ کے شعبہ برائے انسانی ہمدردی اور کوآرڈی نیشن وفد میں فاطمہ اقبال، صالحہ سلیم اور محمد ارشاد، محکمہ ریسکیو 1122 کی دیبا شہناز اور محمد ریاض بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 ہمارے دور کا انسانی خدمت کا ایسا ادارہ جسے ن لیگ کی حکومت مخالفت کے باوجود بھی بند نہ کر سکی، ریسکیو 1122 کی کورونا کے دوران جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خدمات قابل تعریف ہیں، ریسکیو 1122 کی بے پناہ خدمات پر پنجاب اسمبلی سے اس کے سروس سٹرکچر بل کو منظور کروایا تاکہ محکمے کے اہلکاروں کو معاشی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کا رسپانس ٹائم 7 منٹ اور یہ ادارہ بلا امتیاز تمام انسانیت کی خدمت کرتا ہے، ادارے کی کورونا کے دوران جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خدمات قابل تعریف ہیں، ریسکیو ٹیمز نے 22000 کورونا کے مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا اور 4194 انتقال کرنے والوں کی تدفین بھی کی۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یو این ایچ ایس کی جنوبی ایشیا کی پہلی ریسیکو ٹیم کی سرٹیفکیشن قابل تعریف ہے۔ امید ہے یو این ایچ ایس پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو اہلکاروں کی ٹریننگ میں تعاون فراہم کرے گی۔

  • خشک میوہ جات کی آڑ میں 4 کروڑ روپے کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام

    خشک میوہ جات کی آڑ میں 4 کروڑ روپے کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام

    کسٹم نے خشک میوہ جات کے پارسل کی آڑ میں 4 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹمز جناح ائیرپورٹ نے پاکستان پوسٹ ایکسپریس میل سروس ایکسپورٹ شارع فیصل پر ایک کامیاب کارروائی میں پاکستان سے خشک میوہ جات پارسل کی آڑ میں منشیات بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان سے بذریعہ پارسل 14 سیل شدہ ٹن پیک کے ذریعے ایمیٹامائن کرسٹل بحرین بھیجی جارہی تھی، 14 سیل شدہ ٹن پیک میں برآمد شدہ ایمیٹامائن کرسٹل کا وزن 4.10 کلو گرام ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 14 ٹن پیک پر مشتمل یہ پارسل کراچی کے رہائشی محمد علی نامی شخص نے بک کرایا تھا جسے گرفتار کرکے مجاز عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

  • رمیز راجہ نے’نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خوشخبری سنادی

    رمیز راجہ نے’نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خوشخبری سنادی

    لاہور:رمیز راجہ نے’نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک نیوزی لینڈ کی طرف سے اچھی خبر ملنے والی ہے، نیوزی لینڈ دورہ منسوخی کو دوبارہ شیڈول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفنگ میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو کوئی ردی کی ٹوکری میں نہیں ڈال سکتا، جب تک آواز نہیں اٹھائیں گے تب تک کوئی کام نہیں بنے گا۔
    کمیٹی ارکان نے تجویز دی کسی طرح چین کو کرکٹ میں لے آئیں جس پر رمیز راجہ نے جواب دیا کہ چین کو جلد کرکٹ میں لارہے ہیں۔

    رمیز راجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کیا، اب پھرسے رابطہ کرلیا،آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوم سیریز دوبارہ شیڈول کرنے کا اعلان کردیا جائے گا ، نیوزی لینڈ کو نومبر 2022 میں دورے کی تجویز دے سکتے ہیں۔

    رمیز راجہ نے بتایا کہ بھارت کا کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیلئے 90 فیصد آمدنی فراہم کرتا ہے جبکہ آئی سی سی اس آمدنی میں سے 50 فیصد فنڈ پی سی بی کو دیتا ہے، خطرہ ہے کہ اگر بھارت آئی سی سی کو آمدن دینا چھوڑ دے تو پاکستان کرکٹ کہیں بیٹھ نہ جائے۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ دنیائے کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت بڑھانےکیلئے پی سی بی کی معیشت کو بہتر بنانا ہوگا، اس سلسلے میں مختلف سرمایہ کاروں کےساتھ بات چیت جاری ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایک ملین ڈالر کی مالیت کی ڈراپ ان پچز دینے کے لیے دو کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، ایک سرمایہ کار نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے پر بلینک چیک کی بھی آفر کی ہے۔ مختلف بورڈ سے ٹرائی سیریز شیڈول کرنے کا پلان کررہے ہیں۔رمیز راجہ نے سینیٹ کمیٹی میں کہا کہ ملک کو بیچنے والے فکسرز کو ٹیم میں واپس نہیں لانا چاہیے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کھیلی جانی تھی تاہم نیوزی لینڈ نے میچ سے محض آدھا گھنٹہ قبل سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دورہ ملتوی کردیا تھا۔

    اس کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ ملتوی کیے جانے کے بعد انگلینڈ نے بھی یکطرفہ طور پر دورہ ملتوی کردیا تھا جس کے بعد سابق انگلش کرکٹرز سمیت حکومت کی جانب سے بھی اس فیصلے پر سخت تنقید کی گئی تھی۔

    انگلینڈ کے اس فیصلے پر دنیا بھر کی کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے بھی تنقید کی اور خاص طور پر انگلینڈ کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ جب انگلینڈ میں کورونا کی بدترین صورتحال تھی تو پاکستان نے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا لیکن بدلے میں انگلینڈ نے ضرورت کے وقت پاکستان کی مدد نہیں کی۔

  • فوادچوہدری پرمریم کےبیٹےجنید صفدرکوگندی ٹویٹس بھیجنےکا الزام:ایف آئی اے کےنام کارروائی کی درخواست

    فوادچوہدری پرمریم کےبیٹےجنید صفدرکوگندی ٹویٹس بھیجنےکا الزام:ایف آئی اے کےنام کارروائی کی درخواست

    اسلام آباد:لندن: فواد چوہدری پرمریم نواز کے بیٹے جنید صفدرکوگندی گندی ٹویٹس بھیجنے کا الزام:جاپان سے ایف آئی اے کے نام کارروائی کی درخواست،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری پرمریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے سنگین الزام لگا دیا ہے

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے جوصورت حال سامنے آئی ہے وہ بھی عجیب ہے ، جس کے مطابق پچھلے دنوں پینڈورا لیکس کے حوالے سے عالمی میڈیا پرمریم نواز کے بہنوئی ، داماد اوربیٹے جنید صفدر پر بھی دولت ناجائز طریقے سے کمانے کے حقائق پیش کیے گئے تھے ، جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اعوان بھی اپنے نانا اورمامووں کی طرح آف شورکمپنیاں بنانے کا ماہر ہے

    آج اس معاملے کو ایک تیسرے ملک میں قیام پریز ایک اوورسیز پاکستانی نے ایف آئی اے کو درخواست دے دی ، یہ درخواست ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور محمد اعوان نے دی ، اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے جنید صفدر اعوان کے متعلق گندی گندی باتیں کی ہیں ،

    اس حوالے سے ن لیگی ذرائع کا کہان ہے کہ ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور محمد اعوان نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے خلاف ٹوئٹس کے معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کے خلاف درخواست دے دی ہے۔

  • پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخ کیوں کی؟ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے احتجاجا استعفیٰ دے دیا

    پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخ کیوں کی؟ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے احتجاجا استعفیٰ دے دیا

    لندن :پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخ کیوں کی؟ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے احتجاجا استعفیٰ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخی کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے اورانگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور نے پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے کے فیصلے پراحتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

    برطانوی میڈیا نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ آئن واٹمور نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ آئن واٹمور کے عہدے کی مدت 5 سال تھی تاہم آئن واٹمور صرف 10 ماہ عہدے پر فائز رہے ۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخی کی وجہ سے وہ دباؤ کا شکار تھے ، وہ بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مشاورت کے بعد باہمی رضا مندی سے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔

    یاد رہےکہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی تھی ۔انگلش مینز اور ویمنز ٹیم کو اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔انگلینڈ کی مینز ٹیم کو 13، 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوینٹی کھیلنا تھے، خواتین ٹیم نے بھی 2 ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنا تھے۔

    انگلینڈکرکٹ بورڈکاکہناہےکہ ہمیں اس فیصلےکےباعث پی سی بی کی مایوسی کااندازہ ہے،یقین ہےپی سی بی نےانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی لئےبڑی محنت کی ہے،ای سی بی کےمطابق کھلاڑیوں کی سیکورٹی ترجیح ہے،دورہ پاکستان سےمتعلق ہمارےکھلاڑیوں کےخدشات تھے۔جس پرانگلش کرکٹ بورڈ کےچیئرمین کو اعتراضات تھے اوروہ یہ سمجھتے تھے کہ اس کے پیچھے کہانی کوئی اور ہے ، آج انہوں نے برطانوی حکومت کے فیصلے پراحتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے