Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ گئیں:پاکستان سے نصف فرق اب ختم ہونے کے قریب

    بھارت میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ گئیں:پاکستان سے نصف فرق اب ختم ہونے کے قریب

    نئی دہلی: بھارت میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ گئیں:پاکستان سے نصف فرق اب ختم ہونے کے قریب ،اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی بازار میں گزشتہ روز خام تیل میں معمولی نرمی کے باوجود، پٹرول جمعرات کو مسلسل تیسرے دن مقامی سطح پر 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ دہلی میں پٹرول 103 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92 روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 109 روپے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ ڈیزل بھی سو روپے کے قریب ہے۔

    مسلسل چار دن کے اضافے کے بعد، پیر کو ان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، لیکن منگل سے ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 103.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.77 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پچھلے آٹھ دنوں میں پٹرول 2.05 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ ڈیزل کے بھی 11 دن میں 3.15 روپے فی لیٹر دام بڑھے۔

    اوپیک ممالک کے اجلاس میں تیل کی پیداوار میں چار لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر اس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز امریکی بازار میں کاروبار بند ہونے پر برینٹ کروڈ 0.48 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 81.08 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.30 ڈالر کی کمی سے 77.43 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

    آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 103.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.77 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 100.53 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.39 روپے فی لیٹر پر ہے۔ اس وقت بھوپال میں پٹرول 111.76 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100.80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

  • چین اقتصادی دادا گیری سے دنیا پراپنی حاکمیت قائم کرنے سے باز رہے:امریکہ کی وارننگ

    چین اقتصادی دادا گیری سے دنیا پراپنی حاکمیت قائم کرنے سے باز رہے:امریکہ کی وارننگ

    نیویارک :چین اقتصادی دادا گیری سے دنیا پراپنی حاکمیت قائم کرنے سے باز رہے:امریکہ کی وارننگ ،اطلاعات کے مطابق امریکہ کی نائب سیکریٹری خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اقتصادی زبردستی یا اقتصادی داداگری سے دنیا میں امن اور سلامتی قائم نہیں کیا جا سکتا۔

    امریکہ کی نائب سیکریٹری خارجہ ونیڈی شرمن نے اپنے دہلی دورے کے دوران چین کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی زبر دستی یا اقتصادی دادا گری مستقبل کی دنیا کا راستہ نہیں ہو سکتا۔ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری ہرش وردھن شرنگلا کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔

    وینڈی شرمن کے اس بیان کو کافی اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ کچھ وقت سے چین فنڈنگ کے ذریعہ جنوبی ایشیا کے کئی ممالک میں اثر بڑاھنے کی کو شش کر رہا ہے ۔ واضح رہے اس سارے معاملہ میں پاکستان پوری طرح چین کے ساتھ کھڑا نظر آ رہا ہے ۔

    وینڈی شرمن نے کہا کہ وہ یعنی امریکہ دنیا کے ممالک سے یہ نہیں کہنا چاہتا کہ وہ چین اور امریکہ میں سے کسی کا انتخاب کریں لیکن وہ مانتا ہے کہ اقتصادی زبر دستی یا داداگری سے دنیا میں امن اور سلامتی قائم نہیں ہو سکتا۔

    دراصل چین کئی ممالک میں فنڈنگ کر رہا ہے اور اس وجہ سے وہ امریکہ کے نشانے پر ہے۔ پاکستان، سری لنکا اور میانمار میں چین کی فنڈنگ کی خبریں لگاتار آتی رہی ہیں اور اس رجحان سے پوری دنیا میں بے چینی ہے۔

  • پینڈورا لیکس کی تیسری قسط  کا ٹریلر جاری : اہم عالمی اورپاکستانی  رہنماوں کے مزید بڑے نام بھی سامنے آ گئے

    پینڈورا لیکس کی تیسری قسط کا ٹریلر جاری : اہم عالمی اورپاکستانی رہنماوں کے مزید بڑے نام بھی سامنے آ گئے

    لاہور:پینڈورا لیکس میں اہم عالمی رہنما اورسیکڑوں بڑے بڑے پاکستانیوں کے نام بھی سامنے آ گئے ,اطلاعات کے مطابق ینڈورا لیکس میں 700 پاکستانی شہریوں سمیت اہم عالمی رہنماؤں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

    عالمی رہنماؤں، سیاستدانوں اور ارب پتی افراد کی خفیہ دولت اور مالی لین دین کی تفصیلات ایک بڑے مالی سکینڈل سے متعلق دستاویزات کے سامنے آنے سے بے نقاب ہو گئی ہیں۔

    مالی معاملات سے متعلق ان دستاویزات میں جن افراد کی خفیہ دولت اور مالی معاملات کا انکشاف ہوا ہے ان میں 35 موجودہ اور سابق عالمی رہنماؤں سمیت تقریباً تین سو ایسے عوامی نمائندے شامل ہیں جن کی آف شور کمپنیاں تھی۔ ان دستاویزات کو پینڈورا پیپرز کا نام دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پینڈورا لیکس میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر،روس کے صدر ولادی میر پیوٹن،اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ،یوکرین ، کینیا،چیک ری پبلک ،اور لبنان کے وزرائے اعظم اور آذربائیجان اور ایکواڈور کے صدور کے نام بھی شامل ہیں۔

    اردن کے شاہ عبد اللہ کیلیفورنیا، واشنگٹن اور لندن میں 10کروڑ ڈالر اثاثوں کے مالک ہیں۔واشنگٹن میں اردن کے سفارتخانے نے شاہ عبداللہ کے مشکوک اثاثوں سے متعلق تبصرے سے انکار کردیا۔
    دوسری جانب آف شور کمپنیاں رکھنے والوں سے متعلق پنڈورا پیپرز کی لسٹ میں قطر کے حکمرانوں کا نام بھی سامنے آیا ہے۔

    پنڈورا پیپرز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے وسطی لندن میں 67 لاکھ پونڈ کی جائیداد خریدی مگر 3 لاکھ 12 ہزار پونڈ اسٹیمپ ڈیوٹی ادا نہیں کی۔بلیئر ترجمان کا کہنا ہے کہ جائیداد قانونی طور پر آف شور کمپنی سے خریدی گئی تھی ۔

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”425179″ /]

     

    تحقیقاتی صحافیوں کے عالمی ادارے (آئی سی آئی جے) کی جانب سے جاری کیے گئے پیپرز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کابینہ کے اراکین سمیت وزیر اعظم عمران خان کے اندرونی حلقے کے افراد، کابینہ اراکین کے اہلخانہ، سیاسی اتحادی اور بڑے مالی معاونین، خفیہ طور پر آف شور کمپنیوں اور ٹرسٹوں کے مالک ہیں اور بیرون ملک کروڑوں ڈالر کی دولت چھپائے ہوئے ہیں۔

    پینڈورا پیپرز میں سوسے زائد ملکوں کے ہزاروں افراد کا اس میں ذکرہے لیکن جب پاکستان کا ذکرہوتا ہے توپھراس میں بڑے بڑے نام سامنے آتے ہیں جن پاکستانیوں کے نام شامل ہیں؟یہ فہرست بھی بڑی دلچسپ ہے

    اگرچہ آئی سی آئی جے کی جانب سے ابھی تک مکمل اعداد و شمار منظر عام پر نہیں لائے گئے، دنیا بھر کی اعلیٰ شخصیات کے مالیاتی امور کے حوالے سے ایک بڑی بین الاقوامی تحقیق ‘پینڈورا پیپرز’ میں کابینہ کے اہم اراکین، وزرا، میڈیا، فوجی افسران کے رشتہ دار اور طاقتور تاجر سمیت پاکستان کی اہم ترین اشرافیہ کے نام شامل ہیں۔

    پینڈورا پیپرز میں جن پاکستانی سیاستدانوں کے نام آئے ہیں ان میں‌وزیر خزانہ شوکت ترین اور ان کے اہلخانہ،وزیر آبی وسائل مونس الٰہی،سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا،وزیر اعظم کے سابق مشیر وفاق مسعود خان کے بیٹے عبداللہ مسعود خان،وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کے اہلخانہ،تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان،پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن،مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحٰق ڈار کے بیٹے علی ڈار،پی ٹی آئی کے عطیہ کنندہ عارف نقوی،پی ٹی آئی کے عطیہ کنندہ طارق شفیع،مسلم لیگ (ق) کے سربراہ پرویز الٰہی کی اہلیہ،سابق چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیقی کے بیٹے یاور سلمان شامل ہیں

    پینڈورا پیپرز میں جن پاکستانی فوجی گھرانے یا ان کے اہلخانہ کے نام آئے ہیں ان کا سرسری سا تعارف کچھ یوں ہے،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شفاعت اللہ شاہ کی اہلیہ،ریٹائرڈ فوجی افسر اور سابق وزیر راجا نادر پرویز،آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل برائے انسداد انٹیلی جنس میجر جنرل ریٹائرڈ نصرت نعیمپاک فضائیہ کے سابق سربراہ عباس خٹک کے بیٹے عمر اور احد خٹک،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حبیب اللہ خان خٹک کی بیٹی شہناز سجاد احمد (جو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ علی کلی – خان کی بہن اور سابق وفاقی وزیر گوہر ایوب خان کی بھابھی بھی ہیں)،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد افضل مظفر کا بیٹا محمد حسن مظفر،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول کے داماد احسن لطیف،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ تنویر طاہر کی اہلیہ زہرہ تنویر شامل ہیں‌

    پنڈورا پیپرز مین پاکستان کی کاروباری شخصیات نام بھی سامنے آئے ہیں جن میں‌ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب شیخ،نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر عارف عثمانی،نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر عدنان آفریدی،پشاور زلمی کے مالک اور معروف صنعتکار جاوید آفریدی شامل ہیں‌

    پینڈورا پیپرز میں پاکستان کے میڈیا ڈان کا بھی ذکر ہے ، ان میڈیا مالکان میں‌ جنگ گروپ کے پبلشر میر شکیل الرحمن،ڈان میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حمید ہارون،ایکسپریس میڈیا گروپ کے پبلشر سلطان احمد لاکھانی،پاکستان ٹوڈے کے پبلشر (مرحوم) عارف نظامی اور گورمے گروپ جن کی زیر ملکیت جی این این ٹی وی بھی ہے

    تیسری فہرست میں کچھ اور بھی نام ہیں مگرفی الحال اہم اور بڑے ناموں کا ذکرضروری ہے

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا صبح و سویرے سبزی و پھل منڈی کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا صبح و سویرے سبزی و پھل منڈی کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا سبزی و پھل منڈی کا دورہ

    گوجرانوالہ: ‏ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے الصبح سبزی و پھل منڈی کادورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنا دورہ میں
    مارکیٹ کمیٹی حکام سےبریفنگ لی، پھلوں اورسبزیوں کی بولی کےعمل کا بھی جائزہ لیا، قیمتوں کے تعین، تھوک سے پرچون مارکیٹ تک آنے والے اخراجات کو بھی چیک کیا۔
    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ
    عوام کو ریلیف دینے کیلئےحکومتی کوششوں، پالیسی پرمکمل عملدرآمد کرایا جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ درست قیمتوں کے تعین اور اشیاء پر ریٹ لسٹ آویزاں کرانے سے بہت حد تک گرانفروشی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
    ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے افسران کو فیلڈ میں رہنے اور مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی ہے۔

  • ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا چک 442  گ۔ب کے بنیادی مرکز صحت کا ہنگامی دورہ

    ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا چک 442 گ۔ب کے بنیادی مرکز صحت کا ہنگامی دورہ

    فیصل آباد (عثمان صادق) ڈپٹی کمشنر علی شہزادطبی امور کا جائزہ لینے کے لئے اچانک چک 442 گ۔ب تاندلیانوالہ سمندری بائی پاس کے بنیادی مرکز صحت پہنچ گئے اور مختلف شعبوں کا دورہ کرکے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو مانیٹر کیا۔انہوں نے مشینری کی ورکنگ حالت،صفائی ستھرائی،حاضری اور دیگر دستیاب سہولیات کو چیک کرتے ہوئے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کاریکارڈ بھی دیکھا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچانے میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے اور مرکز صحت کا رخ کرنے والوں کو علاج کی معیاری سہولیات تیز رفتاری سے فراہم کی جائیں تاکہ انہیں معمولی سی بھی شکایت نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کی اچانک انسپکشنز کا عمل جاری رہے گا اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی پر محکمانہ ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا لہذا انتظامی وطبی امور کو ہمہ وقت چوکس رکھا جائے۔

  • حبیب بینک سرکلر روڈ میں لگنے والی آگ کی وجوہات جاننے کے لیے 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

    حبیب بینک سرکلر روڈ میں لگنے والی آگ کی وجوہات جاننے کے لیے 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

    فیصل آباد (عثمان صادق) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سرکلر روڈ پر حبیب بینک مین برانچ میں گزشتہ روز آگ لگنے کی وجوہات کے تعین کے لئے 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔ اس سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی کمیٹی کے کنوینر ہونگے۔کمیٹی میں چیف انجینئر(آپریشنز)فیسکو،ڈی ای او ریسکیو1122،چیف آفیسر تحصیل کونسل صدر،چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس اور الیکٹرک انسپکٹر شامل ہیں۔کمیٹی واقعہ کی جامع انکوائری،آگ لگنے کی وجوہات کا تعین،عمارت کا فائر سیفٹی آڈٹ کرکے تین روز میں رپورٹ اورسفارشات پیش کرے گی۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کی کمرشل عمارات کے فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم دیا ہے اورسول ڈیفنس،ریسکیو سمیت متعلقہ اداروں کو عمارات کی انسپکشن کی ہدایت کی ہے۔فائر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی عمارات سیل کردی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سرکلر روڈ واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

  • وزارت خارجہ نے امریکی صدرکولکھےگئے خط کوجعلی قرار دیا

    وزارت خارجہ نے امریکی صدرکولکھےگئے خط کوجعلی قرار دیا

    اسلام آباد:وزارت خارجہ نے امریکی صدرکولکھےگئے خط کوجعلی قرار دیا،اطلاعات کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ پاکستان کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہےکہ امریکہ میں پاکستانی سفیر کی جانب سے جوامریکی صدر کو خط لکھا گیا ہے وہ جعلی ہے
    د
    اس حوالے سے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ جو خط اس وقت سوشل میڈیا پروائرل ہے، یہ سراسر جھوٹا اورجعلی ہےلٰہذا اس کومسترد کردیا جاتا ہے

     

     

     

    یاد رہےکہ چند دن پہلے امریکہ میں موجود پاکستان سفیر کی طرف سے امریکی صدر کے نام ایک جعلی خط منظرعام پرآیا تھا جس میں بظاہر کپتان کی طرف سے افغانستان کی تازہ ترین صورت حال پرامریکی صدر کے رویے کی ایک طرز کی مذمت ہے

    اس خط میں امریکی صدر کو باورکرایا گیا ہے کہ وہ اپنے رویے بدلے اورافغانستان میں‌ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے

  • بنگلادیش سمیت 32 ممالک سے متعلق سفری پابندیاں؟برطانیہ سے اچھی خبرآگئی

    بنگلادیش سمیت 32 ممالک سے متعلق سفری پابندیاں؟برطانیہ سے اچھی خبرآگئی

    لندن :بنگلادیش سمیت 32 ممالک سے متعلق سفری پابندیاں؟برطانیہ سے اچھی خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے بنگلادیش سمیت 32 ممالک سے متعلق اپنی سفری ہدایات میں نرمی کردی جس کے بعد اب برطانوی شہری ان ممالک کا سفر آسانی سے کرسکیں گے۔

    برطانوی محکمہ خارجہ ، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانیہ نے 32 ممالک کے حوالے سے سفری پابندیاں نرم کی ہیں جن کے حوالے سے پہلے سفر نہ کرنے کی ہدایات تھیں۔ان ممالک میں بنگلادیش، ملائیشیا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق ایڈوائزری تبدیل ہونے کے بعد اب برطانوی شہری ان ممالک کا آسانی سے سفر کرسکیں گے اور بیمہ کمپنیاں شہریوں کی انشورنس بھی کرسکیں گی۔

    خیال رہے کہ برطانیہ نے اپنے شہریوں کو کورونا سے زیادہ متاثرہ ممالک کا سفر سے منع کر رکھا تھا اور حکومتی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے بیمہ کمپنیاں بھی ان ممالک کو جانے والے افراد کا بیمہ نہیں کررہی تھیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ شہری ان 32 ممالک کا سفر صرف ناگزیر وجوہات کی بنا پر ہی کریں۔

  • عظمی کاردارکی بطور فوکل پرسن G-5 تقرری:نوٹیفکیشن بھی جاری

    عظمی کاردارکی بطور فوکل پرسن G-5 تقرری:نوٹیفکیشن بھی جاری

    لاہور:عظمی کاردارکی بطور فوکل پرسن G-5 تقرری:نوٹیفکیشن بھی جاری ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی خاتون ایم پی اے عظمیٰ کاردارکو ایک بارپھربڑے اعزاز سے نواز دیا گیا ہے، عظمیٰ کاردارکوصنفی مساوات کے پروگرام ایس ڈی جی فائیو کا فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے

    عظمیٰ کاردار کی تقرری کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے -جس میں کہا گیا ہےکہ عظمی کاردار بطور فوکل پرسن SDG5 پنجاب اسمبلی کی طرف سے گول 5 صنفی مساوات پر ملٹی سیکٹرل ورکنگ گروپ کی تشکیل کی قیادت کریں گی۔

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”425014″ /]

    یاد رہےکہ یہ پہلا ایسا ورکنگ گروپ ہے جس کا مقصد پاکستان میں اعلیٰ سطح پر مطلع کیا گیا ہے جس کی قیادت براہ راست پارلیمنٹیرینز کرتے ہیں جس میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں ، کمیشن ، حکام اور سول سوسائٹی کے ارکان شامل ہیں۔

    دوسری طرف عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اس سے پنجاب میں صنفی مساوات پر ہونے والے تمام کاموں کو ہموار کرنے میں مدد ملے گی ، بشمول تمام کوششوں کو یکجا کرکے اور انضمام کو فروغ دے کر بااختیار بنانے اور تحفظ پر۔

    عظمیٰ کاردار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فرق کو دور کرنے میں بھی مدد ملے گی اور مانگ پر مبنی قانون سازی اصلاحات کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • چینی اور روٹی کم استعمال کریں: مہنگائی پر علی امین گنڈا پورمفت مشورے دینے لگے

    چینی اور روٹی کم استعمال کریں: مہنگائی پر علی امین گنڈا پورمفت مشورے دینے لگے

    لاہور:چینی اور روٹی کم استعمال کریں: مہنگائی پر علی امین گنڈا پورمفت مشورے دینے لگے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے ملک میں مہنگائی پر انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام چینی اور روٹی کم استعمال کریں۔

    آزاد کشمیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے امور کشمیر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے عوام کے اربوں ڈالرز لوٹے، اربوں ڈالرز لوٹنے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چینی بہت مہنگی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، روٹی کے 100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کریں، اگر چائے میں چینی کے100دانے ڈالتے ہیں تو 9دانے کم ڈالیں، عمران خان قرضے سے لیکر مصنوعی چیزیں سستی نہیں کر رہا۔ پاکستان میں 9 فیصد مہنگائی کچھ نہیں ہے۔