Baaghi TV

Author: +9251

  • سعید غنی،وقار مہدی و دیگر کا باغ جناح کا دورہ جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    سعید غنی،وقار مہدی و دیگر کا باغ جناح کا دورہ جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی، پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری و وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، سردار خان، آصف خان، ذوالفقار قائمخانی اور دیگر نے باغ جناح کا دورہ کیا۔
    سعید غنی، وقار مہدی و دیگر نے 17 اکتوبر کو پیپلز پارٹی سندھ کے تحت سانحہ کارساز کے شہداکو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے منعقد ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔
    اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ 17 اکتوبر کو کراچی کے باغ جناح میں ہونے والا جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہوگا۔ جلسہ عام سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔اس موقع پر وقار مہدی نے کہا کہ جلسہ گاہ اور اطراف کی سڑکوں کی ٹریفک مینجمنٹ اس طرح کی جائے کہ عوام کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ زیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہم نے 18 اکتوبر کی بجائے جلسہ اتوار 17 اکتوبر کو اسی لئے منعقد کیا کہ چھٹی کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • قلم کی عظمت    تحریر : شاہ زیب

    قلم کی عظمت   تحریر : شاہ زیب

     دنیا نے گلوبل ویلج سے گلوبل سٹی کا سفر قلم کے بازوں پر کیا دنیا میں کہیں بھی معاہدہ طے پایا جائے تو قلم کی سیاہی سے ابتدا کی جاتی ہے ترقی امن ومان سلامتی یا دہشت گردوں سے مذاکرات قلم کی طاقت سے شروع ہوتے ہیں۔

     یوں تو قلم کا ہم سے صدیوں پرانا رشتہ ھے مگر قدیم زمانے میں پیغام یا معدہ کرتے وقت پرندوں کے پروں کو استعمال کیا جاتا تھا جیسے ہی زمانہ ترقی یافتہ ہوتا گیا تو ہماری شان قلم کو بھی ترقی سوجھی اور نئے طرز کا قلم بن گیا۔

     قلم ایک ایسا انمول قیمتی سرمایہ ھے جو تلوار سے تیز اور طاقت وار بھی جانا جاتا ھے قلم کو دودھاری تلوار اس لیے کہا جاتا ھے قلم کی سیاہی کی بدولت ظالم اور مظلوم کی پہچان اور حق پر ڈٹے ہوئے مجاہدین کی تحریریں لکھی جاتی ہیں اگر غیر جانبداری سے قلم کا استعمال کیا جائے تو ہی قلم کی سیاہی کی عظمت و عزت برقرار ہے۔

    افسوس کے ساتھ بتاتا چلوں قلم کی عظمت کو سب سے زیادہ نقصان دور حاضر کے صحافیوں نے کیا صحافت جو ریاست کا چوتھا ستون جانا جاتا ہے لیکن قلم فروشوں نے چند ڈالروں کے عوض قلم کی سیاہی کی قیمت لینا شروع کر رکھی ہے کسی بھی شخص کی کردار کشی کر کے سماج کی نظروں میں گرانے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے۔

    قلم فروش سمجھتے ہیں وہ کسی کی کردار کشی کر کے انسان کو نیچا دیکھاتے ہیں تو یہ ان کی غلطی فہمی ہے اسطرح سے قلم فروش کسی انسان کی نہیں بلکہ قلم کی نوک جس کا دوسرا نام علم ھے اس قلم کی عظمت و عزت پامال کر رہے ہیں نہایت ہی ادب کے ساتھ اپنے دوست لکھاریوں کے لیے پیغام ھے میں کسی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنا رہا ایک حقیقت ہے جو آپ کو بتائی ھے دوستوں جہاد بالقم کے ساتھ کھڑے رہنے سے حق بات دوسروں تک پہنچائی جا سکتی ہے اگر آپ قلم کی عظمت و سیاہی کی قیمت وصول کرنے لگ جائیں گے تو پھر آپ میں اور جسم فروش طوائف میں کوئی فرق نہیں۔

    اب ففتھ جنریشن وار  قلم سے لڑی جا رہی ہیں اور دشمن کے غلط پروپیگنڈہ کا مقابلہ اسی کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا بہت مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن درست اور ٹھوس حقائق کو سمجھنے والا ہی ان نا پاک عزائم رکھنے والوں کا قلم کی طاقت سے قلع قمع کرتا ہے اور قلم تو ویسے بھی تلوار سے زیادہ طاقت رکھتی ہے اور سچ ہمیشہ چاقو کی طرح تیز کاٹتا ہے ہمیشہ ایک چیز اپنے پلے باندھ لیں غلط چیزوں کو وقتی سکون فیم کے لیے مت لکھیں ہمیشہ دلیل کے ساتھ بات کریں کیونکہ اپ کا پڑھا جانے والا ایک ایک لفظ اپ کی شناخت ہوتی ہے یہ بس دھیان رکھیں کہیں اپ کی شناخت اپ کے ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت نہ ہو کیونکہ ہم سب وار فئیر کے اُس حصے میں جہاں دشمن ہمیں اندرونی طور پر بھی اور بیرونی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کر رہا لیکن اللہ کے فضل سے چال بازوں کی چالیں قلم سے ناکام بنا دیتے اور میرا یہ ایمان ہے کہ جذبہ ایمانی سے سرشار قومیں کبھی ہار نہیں مانتی۔۔

    اللّٰہ رب العزت سے دعا ہے میری

      قلم جو میری پہچان ھے اور سچ لکھنے والوں کی حفاظت فرمائے آمین یارب العالمین

    Twitter handle.

    @shahzeb___

  • خان صاحب سندھ کی فکر نہ کریں جن صوبوں میں آپ کی حکومت ہے وہاں فوکس کریں،ناصر حسین شاہ

    خان صاحب سندھ کی فکر نہ کریں جن صوبوں میں آپ کی حکومت ہے وہاں فوکس کریں،ناصر حسین شاہ

    سندھ کے وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل اور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب جن صوبوں میں آپ کی حکومت ہے وہاں گندم کی قلت اور آٹا مہنگا ہے وہاں فوکس کریں, سندھ کی فکر نہ کریں۔
    انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کی قیمت میں اضافہ سندھ کی وجہ سے نہیں بلکہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گندم کی قیمت کم جبکہ پنجاب اور کے پی میں زیادہ ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت کے پاس 12.1 لاکھ ٹن گندم موجود ہے اور 15 اکتوبر کو فلورملز کو گندم جاری کریں گے۔انہوں نے پنجاب حکومت نے ابھی تک فلورملز کو گندم جاری نہیں کی,جسکی وجہ سے عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
    سندھ کابینہ نے گندم 1950 روپے فی 40 کلو گرام کے نرخ پر جاری کرنیکی منظوری دی ہی,جو فلور ملز کو دیں گے۔انہوں نے سوال کیا کہ سندھ کے پاس جب گندم موجود ہے تو خریداری کیوں کری انہوں نے متنبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے بروقت فلورملز کو گندم ریلیز نہ کی توملک میں آٹیکا بڑا بحران جنم لے گا۔سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ملک جو گندم, چاول اور دیگر فصلوں کی کاشت میں میں خود کفیل تھا اسے تباہ کردیا گیا ہے اور اب وفاقی حکومت بھنگ کی کاشت پر زور دے رہی جو شرم کی بات ہے۔
    انہوں نے سندھ حکومت کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سندھ نیاپنیکسانوں اور زمینداروں کے لییگندم کی قیمت بھی زیادہ رکھی ہے اس کے سات ساتھ ہم سبسڈی بھی دے رہے ہیں تاکہ عام شہری کو آٹا سستا ملے۔انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت نے گندم کی قیمت وہی مقرر کی ہے جو دیگر صوبوں میں ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ، یادگار شہدا پرحاضری

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ، یادگار شہدا پرحاضری

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ، یادگار شہدا پرحاضری ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف کے رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل عامرعباسی نے استقبال کیا، آئی جی آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد، کمانڈنٹ ایف ایف رجمنٹل سینٹر استقبال کرنیوالوں میں شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا دورہ سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر ہوا، دورے کے موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہداپرحاضری دی اور کانفرنس کےشرکا سے خطاب کیا۔

    اس سے قبل آج پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے تحت کور کمانڈرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیاہے آئی ایس پی آر سے جاری کردہ خبر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

  • خاندان میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان 3 ماہ بعد سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

    خاندان میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان 3 ماہ بعد سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والانوجوان سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں 4 اکتوبر کو 24 سالہ حماد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حماد نے تین ماہ پہلے اپنے ماموں کی سالی کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی۔وہ پیر کی شام اپنی بیوی کے ساتھ ہی سسرال گیا تھا۔
    کچھ دیر بعد جوان بیٹے کے گولیوں سے چھلنی ہونے کی خبر ملی۔حماد تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا اور والد کے ساتھ پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مرکزی ملزم ذوالفقار مفرور ہے البتہ پولیس نے مقتول حماد کی ساس اور کی بہن کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب شاہ لطیف سیکٹر 17 اے ایمان مسجد کے قریب دو موٹرسائکل پر سوار چار ملزمان نے وسیم احمد سے 28 ہزار نقد اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔
    شہری نے موبائل سے فرار ہوتے ہوئے ملزمان کی فوٹیج بنا لی ۔ملزمان نے 20منٹ تک لوٹ مار کا بازار گرم رکھا دس شہریوں سے موبائل فون نقد رقم لوٹ لی۔ شاہ لطیف ٹاو ن سیکٹر 20 آفریدی چوک کے قریبمیں ڈکیتی کی مسلح ملزمان نے شہری شیراز کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔کورنگی ضیا کالونی کے قریب فائرنگ سی22سالہ نوجوان ریاضزخمی ہوگیا۔ گلستان جوہر بلاک 12 منور چورنگی کے قریب بھی ڈاکون نے مزاحمت ریلوے پھاٹک اورجیکسن تھانہ کے درمیان مسلح ڈاکووں نے ایک شہری سے گن پوائنٹ پر20 لاکھ روپے لوٹ لئے اس واردات کے کچھ دیر بعد کیماڑی نگینہ سینٹرکے قریب گولڈ لائن فیصل بینک کی برانچ کے سامنے مسلح ڈاکووں نے بینک میں رقم نکلوانے والے ٹرانسپورٹر عبدالحمیدسے ایک لاکھ روپے نقدی لوٹ کرفرارہوگئے پولیس کے مطابق دکیتی کا مقدمہ درج کروانے کے لئے شہری نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

  • سراج الحق سندھ کے تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

    سراج الحق سندھ کے تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق سندھ کے تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ کراچی میں سیاسی، سماجی اور روحانی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ ادارہ نور حق میں کنٹومنٹ بورڈ انتخابات میں جیتنے والے کونسلرز سے خطاب بھی کریں گے، وہ 07(آج) اکتوبر کو مٹھی تھرپاکر میں الخدمت ہسپتال کا دورہ اور اسلام کوٹ میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ 08اکتوبر کو ووہ سکھر میں دعوتی،تنظیمی اجلاسوں سے خطاب کے علاوہ مختلف سیاسی،دینی اور سماجی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے، اس موقع پر مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، صوبائی امیر محمد حسین محنتی ودیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

  • جشن ولادت یوں منائیں جو قبر میں روشنی کا سبب بنے، علامہ الیاس قادری

    جشن ولادت یوں منائیں جو قبر میں روشنی کا سبب بنے، علامہ الیاس قادری

    امیر اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ جشن ولادت رسول سوفیصد شریعت کے مطابق منایاجائے تو بالکل درست ہے،جشن ولادت میں جو چیزیں غلط ہیں انہیں ختم کیا جائے اس کی وجہ سے جشن ولادت منانا بند نہیں کیا جاسکتا،ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میںمنعقد ہ مدنی مذاکرے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں سجاوٹ اور چراغاں کا اہتمام کرنے والے عاشقان رسول سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
    امیر اہل سنت نے کہا کہ کوشش کریں کہ جشن ولادت پر خرچہ اپنی جیب سے کریں، کسی سے زبردستی چندا نہیں لیا جاسکتا،جو لوگ دھمکیاں دے کر،گالیاں دے کر،بے عزتی کرکے چندا لیتے ہیں وہ غلط کرتے ہیں۔
    ہمیں جشن ولادت میں روشنی اس انداز میں کرنی ہے جو ہماری قبر میں روشنی کا سبب بنے۔ایسا نہ ہو کہ دنیا میں واہ واہ ہوجائے اور قبر اندھیرے میں ڈوب جائے۔

    امیر اہل سنت نے کہا کہ جشن ولادت کا چراغاں اس اندازمیں کیا جائے کہ کسی کو تکلیف نہ ہو،جب تک وہ بندہ معاف نہیں کرے گا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔اسلام کسی کو تکلیف دیتا نہیں بلکہ راحتیں پہنچانا سیکھاتا ہے،اگرکسی کی دل آزاری کری تو پھنس جائیں گے۔امیر اہل سنت نے کہا کہ عشق رسول میں چراغاں کرنے والے،جشن ولادت منانے والے اپنے کردار کو اور اپنے بدن کو سنتوں کا نمونہ بنائیں،اپنی گلی،اپنا محلہ تو سجالیا مگر اپنا وجود سنتوں سے نہ سجایا یہ مناسب نہیں۔
    لباس،چہرہ،بدن سنتوں کے مطابق ہو۔ہمیں پیارے آقا ﷺ سے محبت ہے اور ان نے ان کے پیچھے چلنا ہے،گھر،گلی اور علاقے کو ضرور سجائیں مگر اپنے وجود کو بھی سنتوں سے آراستہ کریں ان شاء اللہ دنیا کے ساتھ قبر بھی روشن ہوجائے گی۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ یادرکھیں ہم پہلے نمازی ہیں پھر نیازی ہیں،قیامت کے ہولناک دن سب سے پہلے نماز کے بارے سوال ہو گا اگر یہ درست ہوگا تو ٹھیک،اگر کمزوری آئی یا جواب بگڑا تو مشکل ہوجائے گی لہٰذانماز کو ہرگز ہرگزترک نہ کریں۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ:ناکام ہونے کے امکانات زیادہ

    وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ:ناکام ہونے کے امکانات زیادہ

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ:عدم اعتماد تحریک کے ناکام ہونے کے امکانات زیادہ ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین و اتحادیوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف دو روز بعد تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے ناراض اراکین صوبائی اسمبلی و وزرا اور اتحادیوں نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ کو آج شام تک مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن دی تھی۔

    پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر اسد بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے بھیجے گئے وفد سے ملاقات ہوئی انہیں نے جام کمال کے لیے مزید وقت مانگا تاہم ہم نے کہا کہ ہم جام کمال کو پہلے ہی تین سال کا وقت دے چکے ہیں اب مزید وقت نہیں دے سکتے۔ ناراض اراکین، اتحادیوں اور اپوزیشن کے نمبر پورے ہیں ہمارے پاس 38 سے 40 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم خیالوں نے اپنے استعفے لکھ رکھے ہیں، بس اپنے ساتھیوں کا انتظار اگلے 24 گھنٹے تک کریں گے جس کے بعد استعفے جمع کر وا دیے جائیں گے۔

    بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جام کمال خان کو تمام قانون سازوں کی حمایت حاصل ہے۔ ناراض اراکین کو اپنا احتجاج ختم کرنے اور حکومت میں شامل ہونے پر قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    اس سے قبل لوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرنے لگا، وزیراعلیٰ جام کمال سے ناراض ارکان نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، بلوچستان کابینہ سے 3 وزراء، دو مشیروں کا مستعفی ہونے فیصلہ کر لیا ہے۔

    وزراء اور مشیروں نے اپنے استعفی ظہور بلیدی کو لکھ کر دے دئیے، وزراء اور مشیروں کے علاؤہ 4 پارلیمانی سیکرٹریزاستعفی جمع کرانے والوں میں شامل ہیں۔

    وزیر خزانہ ظہور بلیدی، سردار عبد الرحمان کھیتران اور اسد بلوچ استعفی جمع کرانے والوں شامل ہیں، مشیروں میں اکبر آسکانی، محمد خان لہڑی، 4پارلیمانی سیکرٹریز بشری رند، رشید بلوچ، سکندر عمرانی، ماہ جبین شامل ہیں جبکہ کابینہ سے سردار صالح بھوتانی پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہورہے ہیں معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، نہیں چاہوں گا استعفوں کی سیاست کی طرف جایا جائے، میرے خلاف چوتھی، پانچویں مرتبہ اس قسم کی حرکت کی گئی، ہمارے بھائی ناراض ہیں ان کومنائیں گے اورواپس لائیں گے۔

  • نیب آرڈیننس پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس میں اختلاف:فتح کس کی ہوگی یہ وقت ہی بتائے گا

    نیب آرڈیننس پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس میں اختلاف:فتح کس کی ہوگی یہ وقت ہی بتائے گا

    اسلام آباد : نیب آرڈیننس پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس میں اختلاف:فتح کس کی ہوگی یہ وقت ہی بتائے گا ،اطلاعات کے مطابق اس وقت اسلام آباد میں چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ نیب آرڈینینس کے معاملے پر بڑوں میں اختلافات ہیں ،یہ معلوم ہوا ہے کہ نئے نیب آرڈیننس پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس کے درمیان زرضمانت کی شق پر اختلاف سامنے آگیا۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کی رائے تھی کہ زر ضمانت کی رقم کا تعین عدالت کی صوابدید ہونا چاہیے، اٹارنی جنرل آفس نے رائے دی کہ آرڈیننس چیلنج ہوا تو یہ شق برقرار نہیں رہ سکےگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر وزارت قانون کی رائے تھی کہ جتنی رقم کا کیس ہے اتنی رقم ہی زر ضمانت ہو گی، وزارت قانون نے اٹارنی جنرل آفس کی رائے کو نظر انداز کر کے آرڈیننس میں شق شامل کر دی ۔

    آرڈیننس کے مطابق صدر مملکت جتنی چاہیں گے ملک میں احتساب عدالتیں قائم کریں گے، صدر مملکت متعلقہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی مشاورت سے احتساب عدالتوں کے ججز مقرر کریں گے اور احتساب عدالتوں کے ججز کا تقرر تین سال کیلئے ہوگا۔

    آرڈیننس کے مطابق صدر مملکت چیئرمین نیب کا تقرر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کریں گے تاہم صدر مملکت اتفاق رائے نہ ہونے پرچیئرمین نیب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے، نئے چیئرمین کے تقرر تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے،آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک توسیع دے دی گئی۔

    آرڈیننس کے تحت تمام جرائم ناقابل ضمانت ہوں گے، صرف احتساب عدالت کے پاس ضمانت یا ملزم کی رہائی کا اختیار ہوگا۔آرڈیننس میں کہا گیا ہےکہ نیب ملزم کوکرپشن کی رقم کے مساوی زر ضمانت جمع کرنے پر ضمانت مل سکےگی اور احتساب عدالت روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکےکیس نمٹائےگی۔

  • امریکاکےپاس10ہزارسےزائدجوہری ہتھیار   :3750باقی بچے:کن پرچلائے؟سوالیہ نشان

    امریکاکےپاس10ہزارسےزائدجوہری ہتھیار :3750باقی بچے:کن پرچلائے؟سوالیہ نشان

    واشنگٹن:امریکا کے پاس 10 ہزار سے زائد جوہری ہتھیارکم ہوکر3750 رہ گئے:کن پرچلائے؟سوالیہ نشان بن گیا ،اطلاعات کے مطابق امریکا نے اپنے پاس موجود جوہری ہتھیاروں کی تعداد بتادی لیکن اتنی کم بتائی کہ دنیا پریشانی میں مبتلا ہوگئی

    ادھر ذرائع کے مطابق امریکا نے 4 سال بعد اپنے پاس موجود جوہری ہتھیاروں کی تعداد بتا دی۔امریکی محکمہ خارجہ نے 4 سال کے تعطل کے بعد جوہری ہتھیاروں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

    امریکا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 تک امریکا کے پاس 3750 جوہری ہتھیار موجود تھے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے پاس 2018 میں 3785 جبکہ 2003 میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد 10 ہزار سے زائد تھی۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی جوہری ہتھیاروں کی موجودہ تعداد 1967 کے بعد سب سے کم ہے، 1967 میں امریکا کے پاس 31 ہزار سے زائد جوہری ہتھیار موجود تھے۔

    امریکا کی جانب سے اعدادو شمار جاری کرنا روس سے تخفیف اسلحہ سے متعلق مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

    دوسری طرف دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پاس دس ہزار سے زائد جوہری ہتھیار تھے جو اب کم ہوکر3750 رہ گئی ہے تو باقی ہتھیار امریکا نے شام ،افغانستان میں بے گناہ مسلمانوں پرچلائے ہوں گے