Baaghi TV

Author: +9251

  • ‘چیئرمین نیب کی تقرری وزیراعظم اورشہباز سے مشاورت؟کس نے فیصلہ کیا؟تفصیلات آگئیں

    ‘چیئرمین نیب کی تقرری وزیراعظم اورشہباز سے مشاورت؟کس نے فیصلہ کیا؟تفصیلات آگئیں

    اسلام آباد:’چیئرمین نیب کی تقرری صدر،وزیراعظم اورشہباز سے مشاورت؟کس نے فیصلہ کیا؟تفصیلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کی تقرری صدر مملکت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرشہباز شریف سے مشاورت کے بعد کریں گے ۔ اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، میرے اور فواد چودھری کے بیانیے میں کوئی فرق نہیں۔اسی دوران وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ عمران خان شہبازشریف سے بات نہیں کریں گے۔

    وفاقی وزیر قانون اور وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر فروغ نسیم نے کہا کہ نئے چیئرمین کی تعیناتی تک پرانے چیئرمین نیب ہی عہدے پر کام کرتے رہیں گے ،آرڈیننس سے گورنراسٹیٹ بینک کا رول بڑا اہم ہونے جارہا ہے جبکہ چیئرمین نیب کی تقرری صدر،قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کریں گے۔

    فروغ نسیم نے مزید کہا کہ مشاورت کے بعد بھی نام فائنل نہ ہوسکا توپارلیمانی کمیٹی بنے گی، چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے سپیکرقومی اسمبلی پارلیمانی کمیٹی بنائیں گے جبکہ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اوراپوزیشن کے6،6ارکان شامل ہونگے۔

    وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ضمانت کے حوالے سے اختیارات ہائی کورٹ کودیئے جارہے ہیں جبکہ احتساب عدالتوں میں ججزمتعقلہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی مشاورت سے لگائے جائینگے۔

    پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ آرڈیننس ہم لارہے ہیں، اس کا دوسرا حصہ ایکٹ بھی آئے گا، اپوزیشن کودعوت دیتے ہیں اگررائے دینا چاہتے ہیں تودیں،ہمارا مقصد ہے کہ نیب مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچائے۔

    فواد چودھری کاکہنا تھاکہ کہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے بالکل مشاورت نہیں کرینگے ، صدرمملکت سے نہیں پوچھا کہ وہ شہبازشریف سے مشاورت کرینگے یا نہیں، فروغ نسیم نے مشاورت سے متعلق قانونی پہلوؤں کا بتایا ہے،اخلاقی طور پر شہبازشریف اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے الگ ہوجائیں جس کے بعد اپوزیشن سے مشاورت ہوسکتی ہے شہبازشریف سے نہیں جبکہ آرڈیننس کے بعد ایکٹ بھی لائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب کواپنا دائرہ کاراتنا نہیں پھیلانا چاہیے کہ اسے سمجھ ہی نہیں آئے جبکہ نیب کوبڑی مچھلیوں کی کرپشن پرنظررکھنا ہوگی،نیب کوبڑی کرپشن روکنے کے لیے بنایا گیا تھا، ایف بی آر،ایف آئی اے کوتگڑا کیا جارہا ہے جبکہ ہماری کوشش ہے نیب ایک تگڑا ادارہ بنے۔

  • دوسرا قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری:کس کس پرہوگا بھاری :تفصیلات آگئیں

    دوسرا قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری:کس کس پرہوگا بھاری :تفصیلات آگئیں

    اسلام آباد: دوسرا قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری:کس کس پرہوگا بھاری :تفصیلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق صدر مملکت نے قومی احتساب دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے دوسرا ترمیمی نیب آرڈیننس جاری کر دیا، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

    ترمیمی آرڈیننس کے مندرجات کے مطابق صدر اب جتنی چاہیں ملک میں احتساب عدالتیں قائم کر سکتے ہیں، صدر مملکت متعلقہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی مشاورت سے ججز مقرر کریں گے، اور احتساب عدالتوں کے ججز کا تقرر 3 سال کے لیے ہوگا۔

    آرڈیننس کے مطابق صدر مملکت چیئرمین نیب کا تقرر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کریں گے، اتفاق رائے نہ ہونے پر صدر مملکت چیئرمین نیب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے، پارلیمانی کمیٹی میں 12 ارکان شامل ہوں گے جو اتفاق رائے پیدا کریں گے۔

    نئے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت 4 سال ہوگی، نئے چیئرمین کے تقرر تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے، 4 سال مکمل ہونے پر آئندہ 4 سال کے لیے بھی چیئرمین نیب کی تعیناتی ہوگی، دوبارہ تعیناتی کے لیے تقرری کا طریقہ کار وہی اختیار کیا جائے گا۔

    آرڈیننس کے مطابق چیئرمین نیب کو سپریم کورٹ کے ججز کی طرح ہی ہٹایا جا سکے گا، چیئرمین نیب اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوائیں گے۔ایڈیشنل سیشن جج بھی احتساب عدالت کے جج بن سکیں گے، ملزم کی ضمانت کا اختیار بھی ٹرائل کورٹ کے پاس ہوگا۔

    واضح رہے کہ دوسرا قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2021 فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اپنے ہی ساتھیوں نے استعفے پیش کردیئے

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اپنے ہی ساتھیوں نے استعفے پیش کردیئے

    کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اپنے ہی ساتھیوں نے استعفے پیش کردیئے ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں سیاسی بحران حل ہونے کی بجائے شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے اختلافات پر ناراض ارکان نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کابینہ سے 3 وزرا اور 2 مشیروں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے استعفے ظہور بلیدی کو لکھ کر دے دیے۔وزرا اور مشیروں کے علاوہ 4 پارلیمانی سیکریٹریز بھی استعفیٰ جمع کرنے والوں میں شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفیٰ جمع کرنے والے وزرا میں وزیر خزانہ ظہور بلیدی، عبدالرحمان کھیتران، اسد بلوچ شامل ہیں، جب کہ مشیروں میں اکبر آسکانی، محمد خان لہڑی شامل ہیں، چار پارلیمانی سیکریٹریز میں بشریٰ رند، رشید بلوچ، سکندر عمرانی اور ماہ جبین شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ناراض اراکین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو استعفیٰ دینے کے لیے ڈیڈ لائن پیش کی تھی، جو آج ختم ہو گئی، اور جام کمال کا استعفیٰ نہیں آیا۔

     

     

    دوسری طرف اس حوالےسے ناراض صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے اجلاس کی تصاویر بھی ٹوئٹ کر دی ہیں۔

     

    ایک طرف وزیر اعلیٰ جام کمال صوبائی کابینہ کی صدارت میں مصروف ہیں تو دوسری طرف بلوچستان کے ناراض اراکین کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں محمد خان لہڑی، اکبر آسکانی، لالہ رشید، نصیب اللہ مری، بشریٰ رند، ماہ جبیں شیران، لیلیٰ ترین شریک ہیں۔

     

  • ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کون ہیں اوران کی پاک فوج میں کیا خدمات ہیں؟تفصیل آگئی

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کون ہیں اوران کی پاک فوج میں کیا خدمات ہیں؟تفصیل آگئی

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کون ہیں اوران کی پاک فوج میں کیا خدمات ہیں؟تفصیل آگئی ،اطلاعات کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا پروفیشنل ریکارڈ سامنے آگیا ہے

    جیسا کہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، کور کمانڈرز کی تبدیلیوں کے ساتھ انٹر سروسز انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل کی تبدیلی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

    حساس ادارے کے نئے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم تعینات کیے گئے ہیں، ان کا تعلق پنجاب رجمنٹ اور 78 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔

    اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کور کمانڈر کراچی تعینات تھے، وہ کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کرم ایجنسی ہنگو میں بریگیڈ کمانڈ بھی کی، وہ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز یو کے سے فارغ التحصیل ہیں، انھوں نے ایشیا پیسفک سینٹر برائے سیکیورٹی اسٹڈیز ہونولولو سے ڈگری لی۔

    لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا آبائی علاقہ موہرا شیخاں کونٹریالہ، گوجر خان، راولپنڈی ہے۔ ان کے پیش رو آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

    دریں اثنا، لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کور کمانڈر کراچی تعینات کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر این ڈی یو، جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاک فوج کے ایجوڈنٹ جنرل مقرر کر دیے گئے ہیں۔

  • نئی نویلی دلہن کے ساتھ شرمناک کھیل کھیلنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

    نئی نویلی دلہن کے ساتھ شرمناک کھیل کھیلنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ: گوجرانوالہ پولیس کا شاندار کارنامہ ، سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد کے احکامات پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ایسے بدقسمت ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے نئی نویلی دلہن سے زیادتی کر ڈالی تھی ۔ زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار۔
    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ فیروز والا کے حلقہ میں ایک درندہ صفت نے نئی نویلی دلہن کے ساتھ زیادتی کر ڈالی جس کی رپورٹ ملنے پر سی پی او گوجرانوالہ کی ہدایت پر تھانہ فیروز والا پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کر کے ملزم کے خلاف
    مقدمہ درج کر دیا ۔
    پولیس کے اس شاندار کارنامہ پر سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے کہا کہ عوام کی عزت وآبرو کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔

  • فیاض الحسن چوہان کی تیسری بارچُھٹّی:نئے ترجمان کا اعلان بھی ہوگیا،چوہان پریشان ہوگیا

    فیاض الحسن چوہان کی تیسری بارچُھٹّی:نئے ترجمان کا اعلان بھی ہوگیا،چوہان پریشان ہوگیا

    لاہور:فیاض الحسن چوہان کی تیسری بارچُھٹّی:نئے ترجمان کا اعلان بھی ہوگیا،چوہان پریشان ہوگیا ،اطلاعات کےمطابق فیاض الحسن چوہان سے ترجمان پنجاب حکومت کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔

    فیاض الحسن چوہان کو ترجمان حکومت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ حکومت نےحسان خاور کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کر دیا۔ حسان خاور کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا عہدے سے ہٹائے جانے پر کہنا ہے کہ مجھے ابھی اس حوالے سے علم نہیں، کچھ دیر میں تفصیلات لے کر میڈیا کو آگاہ کرتا ہوں۔میں کرکٹ کی بحالی کےلئے گورنر ہاؤس میں میچ پریکٹس کر رہا ہوں۔

    اس سے قبل بھی فیاض الحسن چوہان سے جب عہدہ واپس لیا گیا تھا تو وہ پریس کانفرنس کررہے تھے اور اس دوران ان سے عہدے کی واپسی سے متعلق پوچھا گیا تھا جس پر ان کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوگئے تھے جبکہ آج بھی ایسا ہی دیکھنے کو ملا کہ جب وہ بطور ترجمان پنجاب حکومت پریس کانفرنس کررہے تھے تو انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کا علم ہوا۔

  • ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس ،شمالی پنجاب کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم فیصلے

    ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس ،شمالی پنجاب کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم فیصلے

    اسلام آباد :ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کا تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس, ڈاکٹر طارق سلیم صدر, پیر دانش حیدری سینئر نائب صدر, مولانا عبدالرحمان نائب صدر اول, زاہد ہمدانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل, انعام الحق اعوان سیکرٹری اطلاعات جبکہ خنیس الرحمان معاون سیکرٹری اطلاعات شمالی پنجاب نامزد, ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل کی زیر صدارت منعقد ہوا, ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی کابینہ نے مشاورت کیساتھ مولانا عبدالخالق اسدی, سید عارف شیرازی, علامہ حیدری علوی, علامہ نعیم نقوی, قاضی محمد جمیل بابر, مولانا غلام قاسم جعفری کو نائب صدور, ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید نجیب الحسن نقوی, سید زاہد ہمدانی, انجینئر نصراللہ رندھاوا, صاحبزادہ حسیب نظری, مولانا ملک عرفان حسین کو نامزد کیا, جبکہ سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان اور خنیس الرحمان, نزاکت بُخاری,یاور علی, شاہد حمید ڈار کو معاونین سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا.ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ, سینئر جنرل سیکرٹری سید ثاقب اکبر, قاری محمد یعقوب شیخ, سید عارف حسین واحدی سمیت دیگر نے شرکت کی اور نئے ذمہ داران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

  • امریکہ نے تائیوان کوچین سے جنگ کرنے کی نوبت تک اکسا دیا

    امریکہ نے تائیوان کوچین سے جنگ کرنے کی نوبت تک اکسا دیا

    واشنگٹن :امریکہ نے تائیوان کوچین سے جنگ کرنے کی نوبت تک اکسا دیا اطلاعات کے مطابق تائیوان کا کہنا ہےکہ چین کے ساتھ موجودہ کشیدگی 40 سال کی بدترین سطح پر ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کے وزیر دفاع نے بڑی تعداد میں چینی طیاروں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ موجودہ فوجی تناؤ 40 سال کی بدترین سطح پر ہیں۔

    دوسری طرف دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ساری لڑائی اورٹکراو کے پیچھے تائیوان کوامریکی مدد حاصل ہے

    تائیوان کے وزیر دفاع نے پارلیمنٹ میں ارکان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ 40 سال قبل فوج میں شامل ہوئے تھے اس وقت کے بعد سے اب تک چین کے ساتھ موجودہ کشیدگی کی صورتحال انتہائی سنگین ہے اور بطور فوجی میرے لیے اس وقت ہنگامی حالات سامنے ہیں۔

    چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب چینی فوجی طیارے تائیوان کے جزیرے کے ائیر ڈیفنس زون میں داخل ہوئے، اس جزیرے پر تائیوان اپنی حاکمیت کا دعویٰ کرتا ہے۔

    گزشتہ دنوں تائیوان نے دعویٰ کیا تھا کہ چین کے 150 جنگی طیارے اس کے ائیر ڈیفنس زون میں داخل ہوئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی فوجی طیاروں نے تائیوان کے ائیر ڈیفنس زون میں پروازیں کیں تاہم اس دوران کوئی فائر نہیں کیا گیا اور چینی طیارے تائیوان کے مین لینڈ سے دور رہے۔

  • 20 لاکھ امریکی ڈالرزروزانہ پاکستان سے افغانستان اسمگل ہورہا ہے:کسٹم حکام کا انکشاف

    20 لاکھ امریکی ڈالرزروزانہ پاکستان سے افغانستان اسمگل ہورہا ہے:کسٹم حکام کا انکشاف

    لاہور:20 لاکھ امریکی ڈالرزروزانہ پاکستان سے افغانستان اسمگل ہورہا ہے:کسٹم حکام کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق کسٹم کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تقریبا 20 لاکھ امریکی ڈالر روزانہ کی بنیاد پر افغانستان اسمگل کیے جا رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پرکسٹم افسر نے انکشاف کیا کہ تقریبا 15000 مزدور روزانہ کی بنیاد پر چمن اور طورخم کے راستے سرحد عبور کرتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک 10،000 سے 30،000 امریکی ڈالر افغانستان لے جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ ماضی قریب میں بہت زیادہ بڑھ گئی تھی

    دوسری طرف یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ افغانستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ اچانک بحال ہوگئی۔

    وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین امریکی ڈالر کی شرح میں اضافے پر قابو پانے کے لیے پرامید ہیں لیکن ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ہوائی اڈوں کے ذریعے امریکی کرنسی کی اسمگلنگ نہ ہونے کے برابر ہے ، خاص طور پر دبئی جانے والی تمام پروازوں میں مسافروں کی تفصیلی پروفائلنگ کی وجہ سے ڈالرکی اسمگلنگ رک گئی ہے

    پاکستان کسٹمز اس صورتحال پر بہت توجہ دے رہا ہے اور اس نے تمام مسافروں کے لیے یہ لازمی قرار دیا ہے کہ وہ اس ناجائز غیر قانونی سرگرمی کو روکنے کے لیے خودکار عمل کے ذریعے مکمل ذاتی جانچ پڑتال اور 100 فیصد کرنسی کو ظاہر کریں‌

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹرک ڈرائیور امریکی ڈالرز کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی ڈالر مارکیٹ افغانستان سمگلنگ کے لیے امریکی ڈالر کی فروخت کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ بن چکی ہے۔

    پشاور میں کارخانہ بازار اور یادگار چوک دو دوسری جگہیں ہیں جہاں سے امریکی ڈالر اسمگلنگ کے مقاصد کے لیے خریدے اور فروخت کیے جاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کسٹم حکام نے امریکی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان کے مطابق ایف بی آر نے ہوائی اڈوں پر سخت نفاذ کے اقدامات کیے ہیں تاکہ اس طرح کے غیر اخلاقی عمل کے امکان کو ختم کیا جا سکے۔

    ادھر وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ پاکستان سے روزانہ کی بنیاد پر 15 ملین ڈالر سے زائد رقم افغانستان جا رہی ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ملک میں ڈالر کی قلت ہو رہی ہے اور اسی وجہ سے روپے کی بے قدری بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اتنی تیزی سے ملک میں ڈالر کم ہوتے ہیں تو پھر اپنی کرنسی اسی طرح گراوٹ کا شکار ہو جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا تخمینہ ہے کہ اگر اسی رفتار سے ڈالر گھٹتے چلے گئے تو یہ رقم کئی بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ شوکت ترین نے کہا کہ 15 ملین ڈالر کی رقم ایک اندازے کے مطابق ہے اس سے کم یا زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ افغان قانون کے مطابق وہاں 10 ہزار ڈالر تک رقم کیش کی صورت میں ساتھ لیجائی جا سکتی ہے۔ اگر یہ اسی طرح چلتا رہا تو ملک میں ڈالر کی قلت پیدا ہو سکتی ہے جس کا نتیجہ زیادہ اچھا نہیں ہو گا۔

    جب ان سے اس مسئلے کے حل سے متعلق پوچھا گیا تو وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ اس حوالے سے قانون سازی کر رہے ہیں جس طرح بھارت کے ساتھ بھی قانون موجود ہے کہ کوئی شخص صرف ایک ہزار ڈالر تک اپنے ساتھ لیجا سکتا ہے۔ اگر اس طرح ہوتا ہے تو صورتحال جلد تبدیل ہو جائے گی۔

  • افغان طالبان حکومت کےخلاف خفیہ ریڈیواسٹیشن متحرک:ایک پکڑا گیا

    افغان طالبان حکومت کےخلاف خفیہ ریڈیواسٹیشن متحرک:ایک پکڑا گیا

    انٹر نیشنل ڈیسک:افغان طالبان حکومت کےخلاف خفیہ ریڈیواسٹیشن متحرک:ایک پکڑا گیا ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں سابقہ حکومت کی طرف سے افغان طالبان کے خلاف قائم ریڈیواسٹیشنز کے فعال ہونے کا انکشاف ہواہے،

    اسی طرح کا ایک ریڈیو اسٹیشن افغان صوبہ لگھمن میں سامنے آیاجہاں امارت اسلامیہ کے طالبان کمانڈروں نے ریڈیو کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا اور اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

    افغانستان کے صوبہ لگھمن میں مقامی ریڈیو خیبر نویخت کے سربراہوں نے دعوی کیا ہے کہ سابقہ اشرف غنی حکومت کے خاتمے کے بعد طالبان سے منسلک ایک مقامی کمانڈر نے اسٹیشن کمپاؤنڈ میں گھس کر اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔

    طالبان کے خلاف متحرک ریڈیو سٹیشن کے سربراہ حامد خیبر کے حوالے سے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے پہلے دن ایک مقامی کمانڈر نے کمپاؤنڈ پر قبضہ کر لیا۔

    صلاح الدین احمد زئی ، جو ریڈیو اسٹیشن پر کام کرتے تھے ، نے کہا ریڈیو کی نشریات بند ہو چکی ہیں اور ہمارے اتحادیوں کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خیبر نویخت ریڈیو بہت عرصے سے نشر ہو رہا تھا۔ ریڈیو سٹیشن پڑوسی صوبے ننگرہار کے کچھ حصوں میں بھی سنا جاتا تھا ۔

    اطلاعات کے مطابق سابق حکومت کے قائم کردہ 150 سے زائد میڈیا اداروں نے کام کرنا بند کر دیا ہے ۔