Baaghi TV

Author: +9251

  • افغانستان:ننگرہارمیں آج پھردھماکہ کئی قیمتیں جانیں ہارگئیں

    افغانستان:ننگرہارمیں آج پھردھماکہ کئی قیمتیں جانیں ہارگئیں

    ننگرہار:افغانستان:ننگرہارمیں آج پھردھماکہ کئی قیمتیں جانیں ہارگئیں ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع کاما میں ضلع انتظامی سربراہ کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

    ننگرہار سےذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق پانچ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیر لیا ہے اورتلاشی شروع ہے

    دوسری طرف اس علاقے میں ضلعی انتظآمیہ نے دہشتگردی کے واقعات سے بچنے کے لیے نئی پابندیاں‌عائدکردی ہیں جس کے تحت حکام کے علاوہ کوئی بھی شخص اسلحہ لے کرساتھ نہیں چل سکتا

    یاد رہےکہ 2 دن پہلے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں 2 طالبان اہلکار بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
    ذبیح اللہ مجاہد کے نائب بلال کریمی کے مطابق جمعہ کے روز بھی کابل میں طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکہ کے بعد سرچ آپریشن میں داعش کے جنگجوؤں سے جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد داعش جنگجو مارے گئے تھے اور کچھ کو گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ کارروائی میں طالبان اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے

  • راولپنڈی :پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کی تقریبات

    راولپنڈی :پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کی تقریبات

    راولپنڈی : راولپنڈی :پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کی تقریبات ،اطلاعات کے مطابق آج پاک فوج کے افسران و جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس میں ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

    پاک فوج سے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز میں بہادری کے کارناموں اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔

     

    تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور اعزازات پانے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی جب کہ اس دوران 47 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 6 افسران، 7 جے سی اوز اور 12 فوجی جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہدا کے میڈلز ان کے اہلخانہ نے وصول کیے۔

    اس کے علاوہ ملتان، لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور کورز میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اعزازات تقسیم کیے،پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا ، شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کے اعزازات وصول کیے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملتان، لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور کورز کی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا لاہور چھاؤنی میں انعقاد ہوا، کور کمانڈر لاہور محمد عبدالعزیز تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے افسروں وجوانوں کواعزازات سےنوازا۔

  • بحرینی کے بعد ایرانی وزیرخارجہ کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات

    بحرینی کے بعد ایرانی وزیرخارجہ کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات

    اسلام آباد:بحرینی کے بعد ایرانی وزیرخارجہ کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ایران کے نائب وزير خارجہ علی باقری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ، تعاون کے فروغ ،افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے نائب وزير خارجہ علی باقری کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنے پر مبارکباد دی۔

    وزیر خارجہ نے 26 اگست 2021 کو کیے گئے اپنے دورہ ایران کے دوران بھرپور میزبانی پر ایرانی نائب وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے دشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی صدر رئیسی کی ملاقات میں کیے گئے مشترکہ فیصلوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تجارتی، اقتصادی و سیاسی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال کے دوران پاکستان اور ایران کے مابین دو اضافی کراسنگ پوائنٹس کا کھلنا دونوں ممالک کی عوام کیلئے یکساں فائدے کا باعث ہو گا۔

    وزیر خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان اپریل 2021 کو طے پانے والے بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے معاہدے کو سراہتے ہوئے ان مارکیٹس کے جلد قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے ہر سال زائرین کی کثیر تعداد ایران میں مقدس مقامات کی زیارت کیلئے جاتی ہے، پاکستان نے زائرین کو ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے نئی زائرین مینجمنٹ پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

    مخدوم شاہ محمودقریشی نے ایران کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کو سراہتے ہوئے پاکستان اور ایران کے مابین بین الاقوامی فورمز پر نکتہء نظر میں مماثلت اور باہمی تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان اور ایران کی سوچ میں ہم آہنگی باعث اطمینان ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری افغانوں کو درپیش انسانی و معاشی بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ان کی معاونت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

    بعدازاں ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کے جلد دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

  • وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی:نیب چیئرمین کی قسمت پھرجاگ سکتی ہے

    وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی:نیب چیئرمین کی قسمت پھرجاگ سکتی ہے

    اسلام آباد:وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی:نیب چیئرمین کی قسمت پھرجاگ سکتی ہے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم ، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی، سمری کی سرکولیشن کےذریعے کابینہ سے منظوری لی جائے گی، مجوزہ آرڈیننس میں نئے چیئر مین کی تعیناتی تک موجودہ چیئر مین نیب کو برقرار رکھنے کی شق شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق مجوزہ آدڑیننس مسودہ میں چیئر مین نیب کی تعیناتی پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرنے کی شق بھی شامل ہے۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کی موجودہ شق برقرار رہے گی، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنا ہوگا، نئے مستقل چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نام پر بھی غور ہوسکے گا، مجوزہ آرڈیننس کے تحت موجودہ چیئرمین نیب نئے کی تعیناتی تک برقرار رہیں گے، چیئرمین نیب کی تعیناتی کے طریقہ کار میں پارلیمانی کمیٹی پہلی بار شامل کی جا رہی ہے۔

  • بحرینی سفیر کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات

    بحرینی سفیر کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات

    اسلام آباد:بحرینی سفیر کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعینات بحرین کے سفیر جناب محمد ابراہیم محمد نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں.

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تعلقات یکساں مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے جولائی 2021 میں کیے گئے دورہ بحرین کے دوران، بحرینی قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے، دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی, دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے .

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان، بحرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا متمنی ہے،

    مخدوم شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات بحرین کے سفیر جناب محمد ابراہیم محمد نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا

    بحرینی سفیر نے "منامہ ڈائیلاگ” کے آئندہ اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو پیش کیا

  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن اورسیکرٹری داخلہ کے درمیان اہم گفتگو

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن اورسیکرٹری داخلہ کے درمیان اہم گفتگو

    اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن اورسیکرٹری داخلہ کے درمیان اہم گفتگو ،اطلاعات کے مطابق آج الیکشن کمیشن میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    اس موقع پر ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ وفاقی حکومت کو پابند بنایا جائے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے جلد از جلد انتظامات کیے جائیں،

    الیکشن کمیشن کے سوال کے جواب میں سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دینے کے لیے نیا قانون بنا رہی ہے،

    جس پر ممبر بلوچستان الیکشن کمیشن اس میں کتنا مزید وقت لگے گا،سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ سیکرٹری وزارت قانون سے رابطہ میں ہوں، 6 ماہ تک بلدیاتی انتخابات ہوجائیں گے،

    ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے اس پر پوچھا کہ پہلے آپ نے ایک ماہ کہا تھا اور آج 6 ماہ کی بات کررہے ہیں،جس پر سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ قانون سازی میں وقت لگتا ہے، وفاقی کابینہ نے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے،

    جس پر ممبر بلوچستان الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کو ٹائم لائن دے دیں، جس پر سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ جان بوجھ کر تاخیر نہیں کررہے، آپ جو بھی ہدایات دینگے وفاقی حکومت تک پہنچا دونگا،

    الیکشن کمیشن ممبر سندھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق جلد فیصلہ جاری کریگا، جس پرڈجی لا نے کہا کہ اسلام آباد کے نئے بلدیاتی قانون میں لکھا ہے کہ بل کی منظوری کے بعد مزید 6 ماہ درکار ہونگے،

    ممبر بلوچستان نے کہا کہ آپ 6 ماہ قانون سازی کے لیے مانگ رہے ہیں اور 6 ماہ آپکو بعد میں بھی درکار ہونگے،

    اس ساری گفتگو کے بعد الیکشن کمیشن نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

  • شہبازشریف کی سُنی گئی:چیئرمین نیب کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگیا

    شہبازشریف کی سُنی گئی:چیئرمین نیب کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد:شہبازشریف کی سُنی گئی:چیئرمین نیب کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت کرنے کی تصدیق کردی۔

    چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

    اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین نیب کی تقرری تک موجود چیئرمین اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔ چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہو گی، چیئرمین نیب کو ہٹانے کا طریقہ کار نئی ترامیم میں واضح کردیا ہے۔

    اُدھر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس میں شہبازشریف سے ہی مشاورت کی جائے گی، اس وقت تک شہبازشریف سے رابطہ نہیں ہوا،

    ڈاکٹر فروغ نسیم کہتے ہیں کہ قانون کہتا ہے اپوزیشن لیڈرسے مشاورت کرنی ہے، اپوزیشن لیڈرسے مشاورت کوئی بری بات نہیں۔ ایشوتب بنے گا جب آئین کی خلاف ورزی ہوگی، اس میں کسی قسم کی کوئی آئین کی خلاف ورزی نہیں ہورہی۔ اگرمعاملے میں ڈیڈ لاک ہوا توپارلیمانی کمیٹی کومعاملہ ریفرکیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ جو نئی ترمیم لا رہے ہیں اس میں اپوزیشن کو ایشو بنانے کا موقع نہیں ملے گا، نئے آرڈیننس میں ناقابل توسیع کا لفظ ہٹایا جارہا ہے، اپوزیشن سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک رہا توموجودہ چیئرمین برقراررہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرنیب ترمیمی آرڈیننس کا ڈرافٹ تیارکرلیا، ٹیکس کیسزکونیب ڈیل نہیں کرے گا، ایف بی آرمیں جائیں گے، جب تک چیئرمین نیب نئے نہیں آئے پرانے چیئرمین کام کریں گے۔

    دوسری طرف مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈرسے مشاورت کی بات آرڈیننس میں شامل ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں چیئرمین نیب کوسپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے ہٹایا جاسکے گا، آرڈیننس کے ذریعے موجودہ چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت مکمل ہونے پر اسے جاری رکھا جاسکے گا،

    مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس میں بہت بڑی ریفارمز آرہی ہیں، اب نیب میں ایڈیشنل سیشن جج اورسابق جج صاحبان بھی تعنیات کیے جاسکیں گے۔ 1999ء میں نیب آرڈیننس بنا، اب بڑی اصلاحات پر سراہا جانا چاہیے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمیں اتفاق نہ ہوا تومعاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔

  • موسم سرما سستی بجلی:لوگ بھی خوش کپتان بھی خوش:فیصلہ ہوگیا

    موسم سرما سستی بجلی:لوگ بھی خوش کپتان بھی خوش:فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد:موسم سرما سستی بجلی:لوگ بھی خوش کپتان بھی خوش:فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ نے موسم سرما کے لیے بجلی پیکج کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت نومبر اور فروری کے درمیان بجلی کے زیادہ استعمال پر رعایتی ٹیرف دیا جائےگا۔

    پاکستان میں سستی بجلی کی فراہمی کے حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے سیزنل پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

    حماد اظہرکے مطابق یکم نومبر سے 28 فروری تک گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ استعمال ہونے والی بجلی پانچ سے سات روپے فی یونٹ تک سستی پڑے گی۔

    وزیر توانائی کے مطابق پیکج کے چار مہینوں کے دوران ہر ماہ جتنی بجلی گزشتہ سال کے اسی مہینے سے زیادہ استعمال ہوگی، اس زائد بجلی پر پانچ سے سات روپے فی یونٹ رعایت ملے گی ،پیکج کا اطلاق بجلی کے گھریلو اور کمرشل صارفین پر ہوگا ۔

  • صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سید یاور عباس بخاری کا نارووال کا تفصیلی دورہ

    صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سید یاور عباس بخاری کا نارووال کا تفصیلی دورہ

    نارووال
    صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سید یاور عباس بخاری کا نارووال کا تفصیلی دورہ, جے ایم کے مارکی میں رورل ایڈ اور آواز دو کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار ،اولڈ ایج ہوم، ماڈل چلڈرن ہوم, صنعت زار, دارالامان سمیت نارووال یونیورسٹی اور کرتار پور کا دورہ کیا اور ان اداروں کی خدمات کا جائزہ لیا, اسسٹنٹ کمشنر نارووال عثمان سکندر ,اے سی ہیڈ کوارٹر محمد اکرم، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوجرانوالہ ڈوثرن کوثر بلال حسین, مزمل یار،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر رانا زاہد اقبال،ٹرانسجینڈرز و دیگر خواتین وحضرات بھی اس موقع پر موجودتھے.

    صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب صوبہ بھر میں نہ صرف خود سماجی خدمات فراہم کرتا ہے بلکہ غیر سرکاری رفاحی تنظیموں کے تعاون سے انسانی خدمت کے سینکڑوں فلاحی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں, انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کا کلچر بدل کر رکھ دیا,رسول خدا (ص) نے بچیوں کو زندہ دفن کرنے کی پرزور مذمت کی، مشرکین مکہ نے حقوق نسواں کی بات پر حیرت کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ
    حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ مسلمانوں کے لئے رول ماڈل ہیں. انہوں نے کہا کہ اسلام کو پہلا سہارا ایک عورت نے ہی دیا، یہی سمجھنے کی بات ہے، اسلام کی پہلی محسن ایک خاتون ہی تھیں.عورتوں پر تشدد کا کلچر اسلامی تعلیمات کے منافی ہے.
    انہوں نے کہا کہ حیا عورت کا زیور ہے، پردہ کرنا خاتون کی اپنی چوائس ہے. انہوں نے کہا کہ دارالامان میں آنے والی عورتوں کی کردار کشی بدقسمتی ہے.

    دارالامان میں آنے والی 95 فیصد خواتین مظلوم اور ستائی ہوتی ہیں، سوشل ویلفیئر کے ادارے خواتین کی امداد کیلئے متحرک اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے تمام طبقات کردار ادا کریں. صوبائی وزیر سیدیاور عباس بخاری نے صنعت زار میں طالبات کے ہاتھوں سے بنی ہوئی ہینڈی کرافٹ کیلئے ڈسپلے سنٹر بنانے کی ہدایت کی جس سے ان اشیاء کی مارکیٹنگ میں مدد ملے گی. رورل ایڈ اور آواز دو این جی اوز کی جانب سے اقدامات کو سراہتے ہوئے خواجہ سراؤں نے مطالبہ کیا کہ ہم معاشرے کے پسے ہوئے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ہمیں شناختی کارڈز کے حصول میں کافی مشکلات درپیش ہیں انہیں حل کیا جائے

    اس کے علاوہ بلا امتیاز معاشرتی،تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں میں خواجہ سرا افراد کو شمولیت کے مواقع فراہم کئے جائیں جو کہ انکا قانونی اور سماجی حق ہے اس کے علاوہ ہمارے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی جائے تاکہ ہم بھی عزت کی زندگی بسر کر سکیں۔اور حکومت مختلف مختلف محکموں میں بھرتیوں میں بھی ہمارا حصہ مختص کیا جائے ۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرسید یاور عباس بخآری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کی حکومت کا منشور ہی معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی نہ صرف حوصلہ افزائی بلکہ انکی فلاح و بہبود کرنا ہے ۔اس ایجنڈے پر حکومت تیزی سے عمل پیرا ہے۔صوبہ بھر میں پناہ گاہوں کا قیام اور سماجی شعبوں کو مضبوط اور فعال بنانا ریاست مدینہ کے خواب کی عملی تعبیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آزادی رائے دینا ترقی کی ضامن ہے۔آپ کے شناختی کارڈز و دیگر مسائل فوری حل کئے جائیں گے۔ہم دنیا میں سب سے پہلی تعلیم گاہ لاہور میں بنانے جا رہےہیں۔ ہم خواجہ سراؤں کو بھی معاشرے کا فعال شہری بنائیں گے اور ہنر مندی کے علاوہ نوکریوں میں بھی کوٹہ مختص کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست سے بھی غلطی سرزد ہوئی ہے ہم سکل ڈویلپمنٹ سنٹر بنائیں گے اور ہنر مندی بھی سکھائیں گے آپکے حق کی بات بلند کریں گے۔ماضی میں ریاست نے زمہ داری پوری نہیں کی۔موجودہ حکومت زمہ داری کے ساتھ یہ فرض نبھانے گی۔ہم ملک کے تمام طبقوں کے افراد کے مسائل کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

    اور خواجہ سراؤں سے ناچنے گانے اور بھیک منگوانے کی بجائے انہیں سود قرضے دئیے جائیں گے تاکہ وہ بھی با عزت روزگار کما کر معاشرے کے کار آمد شہری بن کر ملکی ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔ بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی صاف اور سرسبز مہم کے تحت صوبائی وزیر سوشل ویلفئر سید یاور عباس بخاری نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے سبزہ زار میں پودا لگانے کے بعد دعا کی ۔ اس موقع پرڈائریکٹر کوثر حسین بلال, مزمل یار، رانا زاہد اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے.

  • آرپی اوفیصل آبادعمران محمود کی ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ۔

    آرپی اوفیصل آبادعمران محمود کی ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ۔

    آرپی اوفیصل آبادعمران محمود کی ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ۔ کرائم کا تقابلی جائزہ۔کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری۔

    تفصیلات:

    (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی )

    امروز آرپی او فیصل آباد عمران محمودنے کرائم کا جائزہ لینے کے حوالہ سے پولیس کمپلیکس فیصل آباد میں پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں CPOفیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان،ایس ایس پی آپریشز،جملہ ڈویژنل ایس پیز، حلقہ افسران ضلع ہذانے شرکت کی۔

    دوران میٹنگ سنگین مقدمات کے چالان، نامکمل چالان،زیر تفتیش امثلاجات کے متعلق تفصیلی بحث کی گئی۔

    آر پی او فیصل آبادعمران محمودنے ڈویژنل افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

    تفتیشی افسران مقدمات کو یکسو یا خارج کرنے کیلئے انصاف اور میرٹ کو ترجیح دیں۔ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کی جائے تاکہ جرائم کے خاتمہ میں مدد ملے۔

    روائتی سستی اور تسا ہل پسندی کسی صورت قبول نہ ہے۔جملہ حلقہ افسران اور SHO,s چوری،ڈکیتی، راہزنی کی روک تھام کیلئے پولیس پٹرولنگ نظام کو بہتر بنائیں۔

    بنک اوقات کے دوران موٹر سائیکل اور موبائل گشت کو SDPO,sوقتاً فوقتاً چیک کرتے ہوئے انہیں الرٹ رکھیں۔ جرائم پیشہ افراد اور ریکارڈ یافتہ گان کی پڑتال عمل میں لائی جائے۔

    علاوہ ازیں دوران میٹنگ پولیس کو درپیش مسائل اور چیلنجز بھی زیر بحث آئے۔آر پی او فیصل آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس افسران/ ماتحتان کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکن اقدام کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہتر کارگردگی دکھانے والے ایماندار اور فرض شناس پولیس افسران/ ماتحتان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔