Baaghi TV

Author: +9251

  • ’’کافی کوششیں کی گئیں‌ کہ وزیراعظم عمران خان کا نام آف شور کمپنیز سے جوڑا جائے‘‘ :سینیٹرفیصل جاوید

    ’’کافی کوششیں کی گئیں‌ کہ وزیراعظم عمران خان کا نام آف شور کمپنیز سے جوڑا جائے‘‘ :سینیٹرفیصل جاوید

    اسلام آباد:’’کافی کوششیں کی گئیں‌ کہ وزیراعظم عمران خان کا نام آف شور کمپنیز سے جوڑا جائے‘‘اللہ نے سرخروکیا:،اطلاعات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہےکہ کچھ لوگوں نے کافی کوشش کی اور وزیراعظم عمران خان کا نام آف شور کمپنیز سے جوڑنا چاہا مگر ایک بار پھر عمران خان اللہ کے فضل سے سرخرو رہے

    پینڈورا پیپرز کے حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے کافی کوشش کی اور وزیراعظم عمران خان کا نام آف شور ‏کمپنیز سے جوڑنا چاہا مگر ایک بار پھر عمران خان سرخرو رہے-

     

     

     

    ‏اپنے ٹوئٹر بیان میں فیصل جاوید نے لکھا کہ ‏ICIJ‏ نے تصدیق کردی کہ عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ‏ہے، وزیراعظم نے یہ بھی واضح کردیاکہ کوئی بھی پاکستانی ہو تحقیق ہوگی غیر قانونی عمل ہوا توکارروائی ہوگی۔

    وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن،اسحاق ڈارکےبیٹےعلی ڈارکی اپنی ‏کوئی حیثیت نہیں، اسحاق ڈارکےبیٹےعلی ڈارنوازشریف کےدامادبھی ہیں یہ نوازشریف اور زرداری کےپیسوں کے ‏پہرےدار ہیں۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ پنڈورالیکس سےنواز، زرداری کرپشن کی مزید پرت سامنےآئیں قوم نے پہلےپانامہ، اب ‏پنڈورامیں ان کےچہروں سےنقاب اترتا دیکھا۔

  • وزیراعظم کا پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کا اعلان،دنیا کپتان کے عزم پرحیران

    وزیراعظم کا پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کا اعلان،دنیا کپتان کے عزم پرحیران

    لاہور: وزیراعظم کا پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کا اعلان،دنیا کپتان کے عزم پرحیران ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کا اعلان کرکے جہاں اپنے ساتھیوں کوپریشان کردیا ہے وہاں اپنے مخالفین کو بھی حیران کردیا ہے

    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پنڈورا پیپرز کا خیر مقدم کرتے ہیں، پنڈورا پیپرز اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بے نقاب کرتے ہیں،ٹیکس چوری اور بدعنوانی سے جمع دولت مالیاتی ‘پناہ گاہوں’ میں پہنچ جاتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کےادارے نے چوری شدہ اثاثوں کا تخمینہ7ٹریلین ڈالر لگایا ہے، یہ دولت بڑے پیمانے پر آف شور ٹیکس ہیونز میں منتقل کی گئی۔

    وزیراعظم کا کہنا ہےکہ میری حکومت پنڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے تمام شہریوں کی تحقیقات کرےگی، اگر کوئی غلطی ثابت ہوئی تو مناسب کارروائی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر دنیا کی اشرافیہ ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح دولت لوٹ رہی ہے،میں عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس سنگین ناانصافی کو موسمیاتی تبدیلی کے بحران کی طرح سمجھیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس سے امیر اور غریب ریاستوں کے درمیان عدم مساوات میں اضافہ ہوگا۔

     

     

    انہوں نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں غربت میں اضافہ ہوگا اور غریب سے امیر ریاستوں کی جانب روزگار کے لیے نقل مکانی کا سیلاب آئےگا جس سے دنیا بھر میں مزید معاشی اور سماجی عدم استحکام پیدا ہوگا۔

    ہم پنڈورا پیپرز کو خوش آمدید کہتے ہیں جو اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بے نقاب کرتے ہیں ، جو ٹیکس چوری اور بدعنوانی کے ذریعے جمع ہوتی ہے اور مالیاتی "پناہ گاہوں” میں پہنچ جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ایس جی کے پینل ایف اے سی ٹی آئی نے چوری شدہ اثاثوں میں 7 ٹریلین ڈالر کا تخمینہ لگایا ہے جو بڑے پیمانے پر آف شور ٹیکس ہیونز میں کھڑے ہیں۔

    میری دو دہائیوں کی جدوجہد کی بنیاد اس یقین پر رکھی گئی ہے کہ ممالک غریب نہیں ہیں لیکن بدعنوانی غربت کا سبب بنتی ہے کیونکہ پیسہ ہمارے لوگوں میں لگانے سے ہٹ جاتا ہے۔ نیز ، یہ وسائل کی چوری قدر میں کمی کا باعث بنتی ہے ، جس کی وجہ سے ہزاروں غربت سے متعلقہ اموات ہوتی ہیں۔

     

    جس طرح ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان کی دولت لوٹی ، اسی طرح ترقی پذیر دنیا کے حکمران اشرافیہ بھی یہی کر رہے ہیں۔ بدقسمتی سے امیر ریاستیں نہ تو اس بڑے پیمانے پر ہونے والی لوٹ مار کو روکنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور نہ ہی اس لوٹی ہوئی رقم کو واپس کرنے میں۔

    میری حکومت پانڈورا پیپرز میں مذکور ہمارے تمام شہریوں کی تحقیقات کرے گی اور اگر کوئی غلطی ثابت ہوئی تو ہم مناسب کارروائی کریں گے۔ میں عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس سنگین ناانصافی کو موسمیاتی تبدیلی کے بحران کی طرح سمجھیں۔

     

    اگر چیک اینڈ بیلنس کا نظام طاقتور اور مضبوظ نہیں کیا گیا تو ، امیر اور غریب ریاستوں کے درمیان عدم مساوات میں اضافہ ہوگا کیونکہ بعد میں غربت میں اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں غریب سے امیر ریاستوں میں معاشی نقل مکانی کا سیلاب آئے گا ، جس سے دنیا بھر میں مزید معاشی اور سماجی عدم استحکام پیدا ہوگا۔

  • پاناما کے بعد نیا ہنگامہ:پنڈورا پیپرز میں کن غیر ملکی سربراہان مملکت کے نام شامل؟تفصیلات آگئیں

    پاناما کے بعد نیا ہنگامہ:پنڈورا پیپرز میں کن غیر ملکی سربراہان مملکت کے نام شامل؟تفصیلات آگئیں

    پاناما :پاناما کے بعد نیا ہنگامہ:پنڈورا پیپرز میں کن غیر ملکی سربراہان مملکت کے نام شامل؟تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق پاناما کے بعد پنڈورا بکس سے سامنے آنے والا نیا ہنگامہ بھی بہت بڑا کارنامہ لگتا ہے جس میں‌ نامور شخصیات کے مالی امور پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات ’پنڈورا پیپرز‘ میں متعدد غیر ملکی رہنماؤں کی آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔

     

    اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں آف شورکمپنی بنانے والوں میں شامل ہے، قطر کے حکمرانوں کی آف شورکمپنیاں بھی پنڈورا پیپرز میں سامنے آئی ہیں۔

    یوکرین، کینیا اور ایکواڈور کے صدور کی آف شورکمپنیاں بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں، چیک ری پبلک اور لبنان کے وزرائے اعظم کی بھی آف شورکمپنیاں نکل آئی ہیں۔ادھر اس حوالے سے سامنے آنے والی دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے نام پر بھی آف شورکمپنی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔

    خیال رہےکہ پنڈورا پیپرز ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہیں اور تحقیقات میں دنیا کے 117 ملکوں کے 150 میڈيا اداروں کے 600 سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا ہے، صحافتی دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات میں پاکستان سے دی نیوز کے عمر چیمہ اور فخر درانی شریک ہوئے۔

    نامور شخصیات کے مالی امور کی تحقیقات کا کام دو سال میں مکمل ہوا اور تحقیقات کی تفصیلات چند گھنٹوں بعد سامنے آئیں گی، نامور شخصیات کے مالی امور پر مشتمل پنڈور ا پیپرز میں پاناما پیپرز سے زیادہ پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ 2016 میں جاری ہونے والے پاناما پیپرز میں 444 پاکستانیوں کے نام شامل تھے جب کہ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔

  • پیڈورا بکس کھل گیا:700 سے زائد پاکستانیوں کی فہرست جاری،آف شورکمپنیاں بنانے والوں میں بڑے بڑے نام شامل

    پیڈورا بکس کھل گیا:700 سے زائد پاکستانیوں کی فہرست جاری،آف شورکمپنیاں بنانے والوں میں بڑے بڑے نام شامل

    لاہور:پیڈورا بکس کھل گیا:700 سے زائد پاکستانیوں کی فہرست جاری،آف شورکمپنیاں بنانے والوں میں بڑے بڑے نام شامل،اطلاعات کےمطابق پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آگئیں۔

    دو درجن سے زائد پاکستانیوں کے نام پنڈورا لیکس میں شامل

    جن پاکستانیوں کے نام پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں ان میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے بیٹے علی ڈار، چوہدری مونس الہٰی، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، وفاقی وزیر خسرو بختیار، سابق وزیر پنجاب علیم سمیت کئی دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔

     پنڈورا پیپرز میں کئی اہم پاکستانی شخصیات کے نام اور مالیاتی امور پر تحقیق بھی  متوقع ہے

    تحقیقاتی صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیٹیو جرنلٹس (آئی سی آئی جے) نے ’پنڈورا پیپرز‘ کے نام سے ایک تحقیق ریلیز کی ہے، جس میں بیرون ملک کمپنیاں رکھنے والی دو درجن سے زیادہ پاکستانی شخصیات کے نام شامل ہیں۔ ”’

    جن پاکستانی شخصیات کے نام پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں ان میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے بیٹے علی ڈار، چوہدری مونس الہی، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، وفاقی وزیر خسرو بختیار، سابق وزیر پنجاب علیم خان، سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن،

    سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی میجر جنرل (ر) نصرف نعیم، نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر عارف عثمانی، جنرل خالد مقبول کے داماد احسن لطیف، ایمبیسیڈر ایٹ لارج فار فارن انویسٹمینٹ علی جہانگیر، جنرل مشرف کے سابق ملٹری سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل شفاعت اللہ شاہ، نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ڈائریکٹر جنرل عدنان آفریدی،

    وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود خان کے بیٹے عبداللہ مسعود، جنرل (ر) افضل مظفر کے بیٹے حسن مظفر، ابراج گروپ کے عارف نقوی، سابق سیکریٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل تنویر طاہر کی اہلیہ زہرا تنویر، جنرل (ر) علی قلی خان کی ہمشیرہ شہناز سجاد، ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ، ائیر مارشل (ر) عباس خٹک کے بیٹے احد خٹک اور عمر خٹک، امپیریئیل شوگر ملز کے مالک نوید مغیس شیخ، تاجر بشیر داود، آس حفیظ (مرچنٹ) اور بزنس مین عارف شفیع ہیں۔

    یاد رہے کہ اپریل 2016 میں آئی سی آئی جے کی تحقیق پاناما پیپرز کے نام سے سامنے آئی تھی جس نے دنیا میں تہلکہ مچادیا تھا۔

    پاناما پیپرز ایک کروڑ 15 لاکھ دستاویزات پر مشتمل تھے جس میں درجنوں سابق اور اس وقت کے سربراہان مملکت، کاروباری شخصیات، مجرموں، مشہور شخصیات اور کھلاڑیوں کی ‘آف شور’ کمپنیوں کا ریکارڈ موجود تھا۔

    پاناما لیکس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کا بھی آف شور کمپنیوں سے تعلق سامنے آیا تھا جس پر ان کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمات چلائے گئے تھے اور اسی وجہ سے نواز کو وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔

  • فرانس کے مختلف گھرجا گھروں  کے 3200 پادری اور ارکان بچوں سے زیادتی میں ملوث نکلے

    فرانس کے مختلف گھرجا گھروں کے 3200 پادری اور ارکان بچوں سے زیادتی میں ملوث نکلے

    پیرس :فرانس کے مختلف گھرجا گھروں کے 3200 پادری اور ارکان بچوں سے زیادتی میں ملوث نکلے،اطلاعات کے مطابق فرانسیسی کیتھولک چرچ میں 3200 پادری اور ارکان بچوں سے زیادتی میں ملوث نکلے۔

    چرچ میں بچوں سے زیادتی کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سال 1950 سے اب تک بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث ہزاروں افراد فرانسیسی کیتھولک چرچ میں ہی کام کرتے تھے اور کم از کم 2900 سو سے 3200 پادری اور دیگر ارکان بچوں سے زیادتی میں ملوث تھے۔

    فرانسیسی کیتھولک چرچ میں بچوں سے زیادتی کی تحقیقات کیلئے 2018 میں آزاد کمیشن بنایا گیا تھا۔کمیشن کی یہ رپورٹ 2500 صفحات پر مشتمل ہے جو منگل کو جاری کی جائے گی۔

    یاد رہےکہ گرینڈ جیوری نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے 1 ہزار سے زائد بچے کیتھولک چرچ کے تقریباً 300 پادریوں کی ہوس کا نشانہ بنے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست پینسلوینا کے چھ شہروں کے کیتھولک چرچ انتظامیہ سے حاصل کی جانے والے رپورٹ و دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مسیحی برادری کے تقریباً 300 مذہبی پیشواؤں کی جانب سے ایک ہزار سے زائد کم عمر بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    گرینڈ جیوری کی رپورٹ کے مطابق جاری کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ سنہ 1947 سے اب تک ہونے والے جنسی زیادتی کیسز پر مشتمل ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا عدالتی دستاویزات میں کہا گیا ہے ’ہمیں یقین ہے کہ مسیحی پادریوں کے جنسی ہوس کا نشانہ بننے والے درجنوں بچوں کا ریکارڈ غائب ہے یا پھر متاثرہ افراد دنیا کے سامنے آنے سے خوفزدہ ہورہے ہیں‘۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ’کیتھولک چرچ کے مذہبی پیشواؤں کے ہاتھوں کم عمر بچوں اور بچیوں کی عصمت دری ہوتی رہی ہے لیکن ذمہ دار افراد کی جانب سے بچوں کے جنسی زیادتی پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا اور ان کے جرم کی بھی پردہ پوشی کی‘۔

    گرینڈ جیوری کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں اور بچیوں کا جنسی استحصال کرنے والے پادری طویل عرصے سے مختلف عہدوں پر فائز ہیں اور ذمہ داروں کی جانب سے انہیں حقائق جاننے کے باوجود تحفظ فراہم کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کیتھولک انتظامیہ نے جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث کئی پادریوں کو اعلیٰ عہدوں تعینات کردیا تھا۔

    امریکا کی گرینڈ جیوری کی جانب سے وضاحت پیش کی گئی ہے کہ کیتھولک چرچ کے نظام حقائق کی پردہ پوشی کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 1 ہزار بچوں کی عصمت دری سے متعلق واقعات کی نشاندہی امریکا کی سیکیورٹی ایجنسی ایف بی آئی کے اہلکاروں نے کی تھی، ایف بی آئی اہلکاروں کو واقعات کا علم کیتھولک چرچ کی دستاویزات دیکھنے کے بعد ہوا تھا

  • اسٹیٹ بینک کی اجازت سے2014میں‌ کمپنیاں ضرورکھلی تھیں:پاناما ہویا پینڈورا،سچا ہوں،ڈرتا نہیں‌:شوکت ترین

    اسٹیٹ بینک کی اجازت سے2014میں‌ کمپنیاں ضرورکھلی تھیں:پاناما ہویا پینڈورا،سچا ہوں،ڈرتا نہیں‌:شوکت ترین

    لاہور:اسٹیٹ بینک کی اجازت سے 2014 میں‌ کمپنیاں ضرور کھلی تھیں:پاناما ہویا پینڈورا،سچا ہوں ،ڈرتا نہیں‌ :اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاناما ہو یا پینڈورا جب سچا ہوں تو ڈرتا نہیں ،

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی اجازت سے سرمایہ کاری کیلئے کمپنیاں ضرور کھلی تھیں لیکن دوہزار چودہ،پندرہ کے درمیان بند ہوگئیں، ان کمپنیوں کا کوئی اکاؤنٹ کھلا نہ ہی کوئی ٹرانزیکشن کی گئی،کمپنیاں اس وقت کھلیں جب طارق ملک بن لادن کیلئےکام کرتےتھے۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ میرے بینک میں سرمایہ کاری کیلئےانہوں نےباقاعدہ اجازت لی تھی، کمپنیوں کاکوئی اکاؤنٹ نہیں کھلانہ کوئی ٹرانزیکشن ہوئی، کمپنیاں ضرورکھلی تھیں جواسٹیٹ بینک کی اجازت سےسرمایہ کاری کرتی تھیں۔

    شوکت ترین کامزید کہنا تھاکہ کمپنیاں 2014-15 کےدرمیان بندہوگئی تھیں، دبئی کی کمپنی نے میرے بینک میں سرمایہ کاری کیلئےدلچسپی ظاہرکی۔

    انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کےبینک اکاؤنٹس نہیں کھلے، میں نےجب کچھ غلط نہیں کیاتوہروقت تیارہوں، میرےپاس دستاویزی ثبوت موجودہیں، جبکہ وزیراعظم عمران خان کوبتایامیرےتمام اثاثےڈکلیئرڈہیں۔

    خیال رہے کہ عالمی دنیا میں ہلچل مچانے والے پانامہ پیپرز کی طرز پر ایک اور عالمی سکینڈل سامنے آنے والا ہے۔ آئی سی آئی جے آج رات گیارہ اعشاریہ 9ملین دستاویزات شائع کرے گی۔

    ایک عالمی تحقیقات جو 2016ء کے پاناما پیپرزکوبھی پیچھے چھوڑدے گی، اس تحقیقات میں 117 ممالک کے 600 صحافیوں، 150میڈیا تنظیمیوں نے حصہ لیا۔

    ادھر ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہےکہ ان تحقیقات کا وہ اثراورکریڈیبلٹی نہیں ہوگی جو پاناما کی تھی، پینڈورا تحقیقات پاناما کی کاپی کی گئی ہے اورپھران تحقیقات میں محقیقین خبر تو جاری کردیں گے لیکن کسی عدالت میں ثآبت کرنے کے اہل نہیں ہوںگے

  • اے ایس پی کبیر والہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

    اے ایس پی کبیر والہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

    خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کی زیرصدارت اے ایس پی کبیروالا سدرہ خان کے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان اعزاز ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی تھے۔

    تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمداختر منڈھیرا‘ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی‘ایس ڈی پی او صدرسرکل خانیوال اعجاز احمد‘ایس ڈی پی او جہانیاں غلام مرتضیٰ سیال‘اسسٹنٹ کمشنر زبختیاراسماعیل‘آمنہ احسان‘خرم حمیداورانسپکٹرمہرسعیدنے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ تبادلہ ملازمت کا حصہ ہے سدرہ خان نے بطوراے ایس پی کبیروالا تعیناتی کے عرصہ میں بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا‘ایک اچھے پولیس آفسیرکی کامیابی بھی یہی ہے کہ جہاں بھی ڈیوٹی سرانجام دے اس کے جانے کے بعد لوگ اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔

    ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے کہاکہ فرض شناس‘محنتی اورایماندارافسران کسی بھی محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں اے ایس پی سدرہ خان نے اپنی مدت ملازمت کا عرصہ بہادری اورایمانداری سے نبھایاان کی خانیوال میں محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا۔اے ایس پی سدرہ خان نے ڈی پی او‘ڈپٹی کمشنر ودیگرافسران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ڈی پی او محمدعلی وسیم کی بہترین قیادت اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی کی رہنمائی میرے لیے مشعل راہ رہے گی ان کے ماتحت کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہ ہے‘دوران تعیناتی محکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کے افسران کا خلوص اورانکے تجربات سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔بعدازاں ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے اے ایس پی سدرہ خان کی محکمہ پولیس اورعوام الناس کے لیے کی جانیوالی خدمات کو سراہتے ہوئے یادگاری شیلڈز پیش کیں اورمستقبل میں نیک خواہشات کا اظہا ر کیا جبکہ ڈی ایس پی ہیدکوارٹر‘ایس ڈی پی او زصدسرکل اورجہانیاں کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے۔

  • مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا:پائلٹ نے کمال مہارت سے اسلام آباد اتارلیا

    مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا:پائلٹ نے کمال مہارت سے اسلام آباد اتارلیا

    کراچی : مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا:پائلٹ نے کمال مہارت سے اسلام آباد اتارلیا ،اطلاعات کےمطابق آج اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارہ بحفاظت لینڈ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔

    ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز ای آر 500 کراچی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کررہی تھی کہ اچانک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا۔

    پرندہ ٹکرانے سے ایئربس 330 طیارہ کے لینڈنگ گیئر کو نقصان پہنچا تاہم پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت اتارا، جس کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا۔اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے دوسری پرواز کے ذریعے طیارے کے پرزاجات منگوانے ہیں۔

    ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے کے باعث کراچی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی، مسافروں کو دوسری پرواز کے ذریعے کراچی روانہ کیا جائے گا۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طیارے کی تاخیر اور اڑان کے دوران مسافروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

  • افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی فاتحہ خوانی کے موقع پر دھماکا، متعدد افراد جاں بحق

    افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی فاتحہ خوانی کے موقع پر دھماکا، متعدد افراد جاں بحق

    کابل :افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی فاتحہ خوانی کے موقع پر دھماکا، متعدد افراد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید گاہ مسجد کے دروازے پر بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

    الجزیرہ کے مطابق کابل میں مسجد کے داخلی دروازے پر دھماکا اُس وقت ہوا جب طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی جاری تھی۔

    طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کابل میں دھماکے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

    طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہدکا ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ کابل میں عیدگاہ مسجد کے دروازے پر بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ دھماکا عیدگاہ جامع مسجد کے داخلی دروازے کے قریب ہجوم میں ہوا۔

    دوسری جانب افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ طالبان جنگجوؤں نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کا انتقال ہوا تھا۔

  • پچاس لاکھ روپے ہڑپ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج

    پچاس لاکھ روپے ہڑپ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج

    گوجرانوالہ : آصف اینڈ کمپنی سٹیل شیٹ ٹریڈرز کے نام سے فراڈ کمپنی متحرک متاثرہ کاروباری شخصیت کے پچاس لاکھ روپے ہڑپ کرنے والے شخص کے خلاف دادرسی کے لئے متاثرہ شخص نے تھانہ سول لائن پولیس کو درخواست دے دی۔ تفصیل کے مطابق بینک کالونی کمشنر روڈ کے رھائشی میاں محمد افضل نے تھانہ سول لائن پولیس کو درخواست دیتے ہوے مؤقف اختیار کیا کہ وہ چوھدری محمد اکرام کے ساتھ زاتی کاروباری تعلق ہونے کی بنا پر کاروبار کی غرض سے پچاس لاکھ روپے وصول کیے اور 75 فیصد ماہانہ منافع ادا کرنے کا معاہدہ کیا مگر پچاس لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد چوھدری محمد اکرام کئے گئے تمام معاہدوں سے منحرف ہوگیا۔
    متاثرہ کاروباری شخصیت نے اپنی رقم واپسی کے لیے معززین سے رجوع کیا مگر الزام علیہ فریق پنچائت کے فیصلہ کو ماننے سے انکاری ہوگیا اور پنچائت سے راہ فرار اختیار کرلی جس کے ردعمل میں متاثرہ کاروباری شخصیت نے پچاس لاکھ روپے خرد برد کرنے میں ملوث کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے تھانہ سول لائن پولیس کو درخواست دے دی ہے۔