Baaghi TV

Author: +9251

  • فرانس کی بدمعاشی ناقابل برداشت : الجزائر نے احتجاجا فرانس سے اپنا سفیر واپس بلالیا

    فرانس کی بدمعاشی ناقابل برداشت : الجزائر نے احتجاجا فرانس سے اپنا سفیر واپس بلالیا

    لجزائر سٹی: فرانس کی بدمعاشی ناقابل برداشت : الجزائر نے احتجاجا فرانس سے اپنا سفیر واپس بلالیا ،اطلاعات کےمطابق الجزائر نے فرانس پر ناقابل قبول مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے بیان کی مذمت اور ماضی کی نسل کشی کو درست قرار دینے پر احتجاجاً فرانس سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

    الجزائر کے صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر نے اپنے بیان میں نوآبادیاتی دور میں آزادی کی جدوجہد میں جان قربان کرنے والے الجزائر کے شہریوں کی تضحیک کی ہے اور تاحال اپنے بیان کی تردید نہیں کی ہے۔

    الجزائر کا فرانس سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اقدام اس وقت اُٹھایا گیا ہے جب فرانس کی جانب سے الجزائر، مراکش اور تیونس کے شہریوں کو دیے جانے والے ویزوں کی تعداد میں تیزی سے کمی گئی ہے جس پر کشیدگی تاحال جاری ہے۔

    ادھر فرانسیسی روزنامے لی مونڈے کے مطابق نے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا تھا کہ الجزائر پر ایک سیاسی عسکری نظام کا راج ہے جس نے ملک کی “سرکاری تاریخ” کو “مکمل طور پر دوبارہ لکھا ہے جو سچ پر نہیں بلکہ نفرت پر مبنی ہے۔

    فرانسیسی اخبار صدر ایمانوئیل میکرون کے اس بیان پر وضاحت دی کہ وہ الجزائر کے معاشرے کا نہیں بلکہ حکمران اشرافیہ کا حوالہ دے رہے تھے تاہم فرانس کی حکومت کی جانب سے اس پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

    واضح رہے کہ 1830 میں فرانس نے اپنے سفیر کی تحقیر کا الزام عائد کرتے ہوئے الجزائر پر حملہ کردیا تھا اور 1872 کے دوران مقامی آبادی شدید مزاحمت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کی تھیں۔

  • لندن سے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبرآگئی

    لندن سے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبرآگئی

    لندن : لندن سے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب پاکستانی مسافر اپنے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ برطانیہ کا سفر کر سکیں گے۔

    پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نادرا کی جانب سے جاری ہونے والے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اب برطانیہ میں قابل قبول ہوں گے۔اس سے قبل برطانیہ اپنی منظور شدہ ویکسین کی فہرست سمیت پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کو قبول نہیں کرتا تھا۔

    کرسچن ٹرنر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستان کا ریڈ لسٹ میں ہونا انتہائی مایوس کن تھا کیونکہ اس نے دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان رابطے کو روک دیا تھا جس کی وجہ سے ہر کسی کو نقصان اٹھانا پڑا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے کان میں کیا خاص بات کی کہ سب ہوشیارہوگئے

    وزیراعظم عمران خان نے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے کان میں کیا خاص بات کی کہ سب ہوشیارہوگئے

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے کان میں کیا خاص بات کی کہ سب ہوشیارہوگئے اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر سپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے جس کے مطابق اسد قیصر اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے اہم ٹاسک کے تحت سپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے انتخابی اصلاحات پر ان کی تجاویز طلب کریں گے، جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق تجاویز پر بات ہوگی۔

    ذرائع نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز کو انتخابی اصلاحات پیکج کا حصہ بنایا جائے گا،سپیکرقومی اسمبلی نیب قوانین ترامیم پر بھی اپوزیشن سے مشاورت کریں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں۔

  • حمزہ شہباز کا جنوبی پنجاب کا دورہ،پی پی کی وکٹیں گراتے گراتے ن لیگ کی وکٹ بھی لے اُڑے

    حمزہ شہباز کا جنوبی پنجاب کا دورہ،پی پی کی وکٹیں گراتے گراتے ن لیگ کی وکٹ بھی لے اُڑے

    لاہور: حمزہ شہباز کا جنوبی پنجاب کا دورہ،پی پی کی وکٹیں گراتے گراتے ن لیگ کی وکٹ بھی لے اُڑے،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کا جنوبی پنجاب کا دورہ، مخالفین کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازجنوبی پنجاب کے دورے کے دوران سیاسی محاذ پر سرگرم ہو گئے، جہاں پی پی کی وکٹیں گراتے گراتے ن لیگ کی بھی وکٹ لے اڑے اورپھرایسی وکٹ کہ ن لیگ کا اپنا ہی سابق ڈپٹی اسپیکربھی حیران رہ گیا

    اس حوالے سے حمزہ شہباز سے راجن پور سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے ہی سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی گورچانی جو اس وقت بھی ن لیگ کے اہم رہنما ہیں نے پھرشمولیت کا اعلان کرکے ایک عجیب روایت قائم کردی ہے ۔ ملتان سے پیپلزپارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اسحاق بچہ بھی لیگی سکواڈ میں شامل ہوگئے۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے خانیوال کے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے جمیل شاہ نے بھی ملاقات کی، لیگی قیادت پر اعتماد کا اظہار اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

    مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 271 سےپیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اخترعلی گوپانگ بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے، ملتان سے بریگیڈیئر ریٹائرڈ قیصر بھی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئے۔

    حمزہ شہباز نے مسلم لیگ میں میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی بڑی جماعت ہے جوعوامی ایشوز پر بھرپور آواز بلند کررہی ہے۔

  • شیخ رشید کراچی میں متحرک: پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ، آبدوز حمزہ کا تفصیلی معائنہ کیا

    شیخ رشید کراچی میں متحرک: پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ، آبدوز حمزہ کا تفصیلی معائنہ کیا

    کراچی:شیخ رشید کراچی میں متحرک: پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ، آبدوز حمزہ کا تفصیلی معائنہ کیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ کیا جس کے دوران آبدوز حمزہ کا معائنہ کیا، وزیر داخلہ کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ ڈاک یارڈ کراچی کا دورہ کیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ ایڈمرل نوید اشرف نے ڈاک یارڈ پہنچنے پر وزیر داخلہ کااستقبال کیا۔ وزیر داخلہ کو پاک بحریہ کی آپریشنل طاقت اور نیول آپریشن کے مختلف پہلوؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کوآبدوز حمزہ کا تفصیلی دورہ کروایا گیا۔ شیخ رشید احمد نے سب میرین کے مختلف حصے دیکھے؛ نیول افسران سے آپریشنز سے متعلق تفصیلات لیں۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر انتہائی اعتماد کا اظہار کیا اور کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یاامن دونوں صورتوں میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

  • آصف زرداری نے نیشنل ایکشن پلان کوملک میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل قراردیا

    آصف زرداری نے نیشنل ایکشن پلان کوملک میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل قراردیا

    کراچی : آصف زرداری نے نیشنل ایکشن پلان کوملک میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل قراردیا،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرنا ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

    اپنے بیان میں آصف زرداری کا کہنا تھا ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا علاج دہشتگردی کی نرسریوں کو گرانا ہے۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرنا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشتگردوں کو وطن دشمن سمجھ کر ان سے نمٹا جائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے میں 5 اہکار شہید ہو گئے تھے۔

  • گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، اجلاس میں ضلع بھر کے میگا پراجیکٹس کے بارے اہم گفتگو ہوئی

    گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، اجلاس میں ضلع بھر کے میگا پراجیکٹس کے بارے اہم گفتگو ہوئی

    سینیٹرسیف اللہ خان نیازی اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا فورم گڈ گورننس کے فروغ اور مشترکہ کوششوں اور مربوط کوآرڈینیشن سے عوام کو درپیش مسائل کے مقامی سطح پرحل کا بہترین ذریعہ ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی اور گورننس کے معاملات کی بہتری کے لیے اس فورم کے قیام کا فیصلہ کیا تا کہ حکومتی سروسز میں شفافیت،سائلین کی آسان رسائی اور خد مات کے معیار کو عوامی امنگوں اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے علاوہ میگا پراجیکٹس(یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کا قیام،چلڈرن ہسپتال،ٹراما سینٹر گکھڑ،موٹر وے لنک،شیخوپورہ روڈ،حافظ آباد روڈ)،صفائی،نکاسی آب،لاء اینڈ آرڈر کی بہتری،اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی،شہر و ضلع کی خوبصورتی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ اس فورم سے جو ہدایات جاری ہوں ان پر وسیع تر عوامی مفاد میں فوری عملدرآمد کروایا جائے،ڈی سی سی کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ کم از کم 2بار منعقد کیا جائے اور اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو تمام تحصیلوں اور محکموں کی نچلی فارمیشنز تک منتقل کیا جائے۔
    ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کے اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن، آر پی او راؤ عبدالکریم،ڈپٹی کمشنر دانش افضال،سی پی او سید حماد عابد،ٹکٹ ہولڈرزو ضلعی عہدیداران(رضوان اسلم بٹ،خالد پرویز ورک، رانا بلال اعجاز،چودھری یوسف مہر، رانا عمر نذیر احمد خاں،ظفر اللہ چیمہ،ندیم بھنڈر،جواد حسن منج،رانا ساجد علی خان،ڈاکٹر سجاددھاریوال، عثمان بسراء)،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز(ریونیو حسین رضا چوہدری،جنرل انجم ریاض سیٹھی)،سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عتیق الرحمن،سی ٹی او سہیل فاضل،اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی کامران حسین،صدر ڈاکٹر انعم فاطمہ،کامونکی حراء رضوان،وزیرآباد رانا امجد محمود،نوشہرہ ورکاں عمران صفدر)،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ سمیت ایجوکیشن،کالجز،میٹروپولیٹن کارپوریشن،تحصیل کونسل،میونسپل کمیٹیز اور دیگر محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
    کمشنر ،آر پی او ،ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے ترقیاتی سکیموں،امن و امان،گورننس کی بہتری کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ گوجرانوالہ کے موقع پر جن سکیموں کی منظوری دی گئی تھی وہ باقاعدہ طور پر اے ڈی پی 2021-22میں شامل کر لی گئی ہیں اور ان کے لیے فنڈز بھی مختص کر دیے گئے ہیں ان سکیمون میں (یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کا قیام،چلڈرن ہسپتال،ٹراما سینٹر گکھڑ،موٹر وے لنک،شیخوپورہ روڈ،حافظ آباد روڈ) اور دیگر منصوبے شامل ہیں،انہوں نے بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ 55لاکھ آبادی پر مشتمل ہے جو زرعی اور صنعتی شعبوں میں ملک بھر میں اپنا مقام پیدا کر چکا ہے،ضلع گوجرانوالہ کے تمام محکمے باہمی روابط کے تحت کام کررہے ہیں اور پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشنز پرہیں انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی صفائی ستھرائی میں بھرپور کرداد ادا کر رہی ہیں حال ہی میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے سالانہ فنڈز میں سے بچت کرتے ہوئے 37نئے ٹریکٹرز کی خریداری کی جو کہ صفائی ستھرائی میں معاون ثابت ہو رہے ہیں اور شہر کی صفائی ستھرائی مزید بہتر ہو چکی ہے۔ریونیو سروسز کی بہتری کے حوالے سے ڈیجیٹل گرداوری کا آغاز اور اس پر عملدرآمد،دیہی مراکز مال کا قیام اور دیگر ریونیو ریفارمز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔پولیس ریفارمز کے حوالے سے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کیے جانے والے اقدامات،جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال،تھانوں میں سائلین سے اچھے اخلاق سے پیش آنے،ملازمین و افسران کی ویلفیئر بارے بھی بریگ کیا گیا۔بعد ازاں ضلعی عہدیداران و ٹکٹ ہولڈرز نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے اپنے علاقہ کے مسائل بارے آگاہ کیا۔

  • مقبوضہ کشمیر: ایک اور بھارتی فوجی نے خودکُشی کرلی

    مقبوضہ کشمیر: ایک اور بھارتی فوجی نے خودکُشی کرلی

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر: ایک اور بھارتی فوجی نے خودکُشی کرلی،اطلاعات کےمطابق قابض بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے آرمی بیس میں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی اڈے میں گولی چلنے کی آواز سنائی گئی جس سے آرمی بیس میں بھگدڑ مچ گئی۔

    گولی کی آواز کے مقام پر بھارتی فوج کے ایک اہلکار کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی جب کہ قریب ہی سرکاری رائفل بھی موجود تھی۔ اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

    خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت اسٹیفن کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

    واضح رہے کہ ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2007 سے تاحال ہلاک ہونے والوں کی تعداد 514 ہوگئی۔

  • قومی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار، مسافررُل گئے

    قومی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار، مسافررُل گئے

    لاہور: قومی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار، مسافررُل گئے،اطلاعات کےمطابق پاکستان ایئرلائن کے ذریعے کوئٹہ جانے والے مسافر پرواز میں تاخیر کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر رُل گئے۔

    پی آئی اے حکام کے مطابق لاہور سے کوئٹہ جانے والے پاکستان ایئرلائن کی پرواز تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

    پرواز میں تاخیر کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بیٹھے مسافر رل گئے، مسافروں کو کہنا ہے کہ پرواز نے صبح دس بج کر پچاس منٹ پر کوئٹہ کےلیے روانہ ہونا تھا، لیکن تین گھنٹے گزر گئے ہمیں ابھی تک انتظار کروایا جارہا ہے۔

    مسافروں نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پہلے کہا گیا کہ پرواز 12 بجے روانہ ہوگی بعد میں کہا گیا کہ پرواز 1:30 پر اڑان بھرے لیکن یہ انتظامیہ کا یہ وعدہ بھی جھوٹا نکلا۔

    مسافروں کو شکوہ ہے کہ پی آئی اے کی اکثر پروازیں تاخیر کا شکار ہوجاتی ہیں، بغیر کچھ کھائے پیے ہم مسلسل تین گھنٹے سے پرواز کا انتظار کررہے ہیں لیکن انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں۔

  • عمران خان کے خلاف سازش سامنے آنے سے پہلے ہی دم توڑگئی:آف شورکمپنیوں کے مالک کے حٰیران کن انکشافات

    عمران خان کے خلاف سازش سامنے آنے سے پہلے ہی دم توڑگئی:آف شورکمپنیوں کے مالک کے حٰیران کن انکشافات

    اسلام آباد:عمران خان کے خلاف سازش سامنے آنے سے پہلے ہی دم توڑگئی:آف شورکمپنیوں کے مالک کے حٰیران کن انکشافات ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے لاہورکےگھر سے ملتےجلتے ایڈریس پر 2آف شورکمپنیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آف شورکمپنیز کے ڈیٹابیس میں مزید2آفشورکمپنیوں کا انکشاف سامنے آیا، جن کے ایڈریس لاہور کے زمان پارک کے پتے پر درج ہیں۔

    ہاک فیلڈ لمیٹڈ اور لاک گیٹ انویسٹمنٹ نامی کمپنیاں سی شیلز میں رجسٹرڈ ہیں، جن کا ایڈریس وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں موجود رہائش گاہ زمان پارک کا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق یہ دونوں آف شورکمپنیاں فریدالدین اوراس کےدوست کےنام پردرج ہیں، جب اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی گئیں تو معلوم ہوا کہ کمپنیوں کا ایڈریس وزیراعظم کے گھر کے پتے سے ملتا جلتا ہے۔

    لاک گیٹ انویسٹمنٹ نامی آف شور کمپنی فریدالدین جبکہ ہاک فیلڈ لمیٹڈ نامی کمپنی فریدالدین کےدوست کےنام پردرج ہے۔ آف شور کمپنی کا مالک فریدالدین زمان پارک کارہائشی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے گھر سے ملتےجلتے ایڈریس پر رہائش پذیر ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے کے اینکر پرسن اور انویسٹی گیٹو جرنسلٹ کا کہنا ہے کہ کمپنی اور عمران خان کے گھر کے پتے میں یکسانیت ضرور ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کا کمپنیوں سےتعلق نہیں ہے۔

    اھرنجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ زمان ٹاؤن میں ایک جیسے نمبر کے دو مکانات موجود ہیں، جن میں سے ایک میں آف شور کمپنی کا مالک فرید الدین رہائش پذیر ہے۔

    آف شورکمپنیوں کے مالک فریدالدین نے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’لاک گیٹ نامی آف شورکمپنی 2008 میں بنائی تھی جبکہ ہاک فیلڈ لمیٹڈنامی کمپنی دوست کےنام پربنائی۔

    انہوں نے بتایا کہ ’میرا اور عمران خان کا برکی برادری سے تعلق ہے اورملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، عمران خان سے وزیراعظم بننےکے بعد ملاقات نہیں ہوئی، آف شورکمپنی میری ہے اور اس کا وزیراعظم عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔

    انہوں نے بتایا کہ زمان پارک میں3گھرایسےہیں جن کا ایڈریس ایک ہی ہے، لاک گیٹ انویسٹمنٹ نامی آف شورکمپنی میری تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے پاس آف شورکمپنیاں رکھنے والےکئی پاکستانیوں کا ریکارڈ موجود ہے، جن پر قومی احتساب بیورو نیب تحقیقات کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ پانامہ لیکس کی طرز پر عالمی صحافتی ادارہ آئی سی آئی جے کی جانب سے ایک نئی رپورٹ جلد شائع ہونے جارہی ہے، جس میں دنیا بھر کی مختلف شخصیات کے نام ہیں، پاکستان میں عالمی ادارے کے ساتھ کام کرنے والے صحافیوں نے دعویٰ کیا کہ کئی پاکستانی شخصیات کے نام بھی ہیں۔