Baaghi TV

Author: +9251

  • راتوں رات پنجاب ہی بدل گیا : پنجاب کے مختلف ڈی سی کے تقرروتبادلے؛ نوٹیفکیشن جاری

    راتوں رات پنجاب ہی بدل گیا : پنجاب کے مختلف ڈی سی کے تقرروتبادلے؛ نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: راتوں رات پنجاب ہی بدل گیا : پنجاب کے مختلف ڈی سی کے تقرروتبادلے؛ نوٹیفکیشن جاری،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے مختلف ڈی سی کے تقرروتبادلے؛ نوٹیفکیشن جاری ،اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈی سی کی سطح کی اکھاڑ بچھاڑ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے،محمدموسیٰ علی بحاری کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہورسے او ایس ڈی بنادیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق حکومت پنجاب نے اب کی بار پولیس کی بجائےڈپٹی کمشنر کے تقرروتبادلے کئے، ڈی سی قصورآسیہ گل کواو ایس ڈی بنادیاگیا

    فیاض احمدموہن کوڈی سی قصورتعینات کردیاگیا جبکہ ڈی سی سرگودھانائلہ باقرکواوایس ڈی بنادیاگیا،ڈی سی شیخوپورہ محمداصغرکوڈی سی سرگودھا،راناشکیل اسلم کوڈی سی شیخوپورہ تعینات کردیاگیا۔

    احمدسہیل کیفی کوڈی سی پاکپتن شریف تعینات کردیاگیا،ڈی سی جہلم راؤ پرویز اخترکواو ایس ڈی بنادیاگیا،نعمان حفیظ کوڈی سی جہلم تعینات کردیاگیا

    ڈی سی رحیم یارخان خرم شہزاداو ایس ڈی بنادیاگیا،نعمان یوسف کوڈی سی رحیم یارخان،امجدشعیب خان ترین کوڈی سی مظفرگڑھ سے اوایس ڈی بنادیاگیا۔

    علاوہ ازیں ڈی سی بھکر سیدموسیٰ رضا کوڈی سی مظفرگڑھ ،حامد محمودملہی کو ڈی سی بھکر تعینات کیا گیا اورڈی سی لودھراں عمران قریشی کواو ایس ڈی بنادیاگیا،شعیب علی کوڈی سی لودھراں،محمد وسیم کوڈی سی بہاولنگر،زاہد پرویز ڈی سی ننکانہ صاحب،شاہد عباس کو ڈی سی جھنگ،توقیر الیاس چیمہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس میانوالی محمداعجاز جوئیہ کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس لاہورتعینات کردیاگیا۔

    شفقت اللہ مشتاق کوڈی سی بہاولنگر سے او ایس ڈی،ڈی سی ننکانہ صاحب مصورخان نیازی کواو ایس ڈی،محمدموسیٰ علی بحاری کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہورسے او ایس ڈی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس لاہورانعم زید کواو ایس ڈی،عابد حسین کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوبہاولنگرسے او ایس ڈی اورظہیر عباس چٹھہ کواےڈی سی آربہاولنگرلگادیاگیا۔

  • حساب برابرکرنےکےلیےمخالفین ابھی بڑے الزامات لگائیں گے:وزیراعظم کا کوئی بے نامی اکاونٹ نہیں:شہبازگل

    حساب برابرکرنےکےلیےمخالفین ابھی بڑے الزامات لگائیں گے:وزیراعظم کا کوئی بے نامی اکاونٹ نہیں:شہبازگل

    اسلام آباد”اپنا حساب برابر کرنے کے لیے مخالفین ابھی بڑے الزامات لگائیں گے:وزیراعظم کا کوئی بے نامی اکاونٹ نہیں:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان کا کوئی بےنامی اکاونٹ نہیں

    شہبازگل نے کہا کہ ‏وزیراعظم عمران خان کا فریدالدین سے براہ راست کوئی تعلق نہیں،‏سپریم کورٹ وزیراعظم عمران خان کو صادق اور امین قراردے چکی ہے،

    شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ ‏ہم ان لوگوں کی طرح نہیں ،سوال پوچھیں تو کہتےہیں پتہ نہیں،‏وزیراعظم سے پوچھا انہوں نے کہاکہ میرا کوئی رشتہ دار فریدالدین نہیں،

    شہبازگل نے مزید کہا کہ ‏وزیراعظم عمران خان شفافیت پر یقین رکھتے ہیں،‏عمران خان اپنی ساری جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کرچکے ہیں،

  • کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی حراست میں  توسیع

    کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی حراست میں توسیع

    لاہور:ککالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی حراست میں توسیع ،اطلاعات کے مطابق العدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی حراست میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

    اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی میں ہوا جس میں بورڈ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو زیرحراست رکھنے میں توسیع کی اور اس حوالے سے بورڈ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

    جیل حکام کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ سعد رضوی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔

    29 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر لاہور نے سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ کو خط لکھا تھا جس میں سعد رضوی کی حراست کےمعاملے کا جائزہ لینے کے لیے لکھا گیا تھا۔

    واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دی تھی۔

  • ایک اورعالمی سکینڈل منظرعام پرآنے    کوتیار:شریف فیملی پرالزامات کاحساب چکانےکامنصوبہ؟

    ایک اورعالمی سکینڈل منظرعام پرآنے کوتیار:شریف فیملی پرالزامات کاحساب چکانےکامنصوبہ؟

    اسلام آباد:پانامہ پیپرزکی طرز پرایک اورعالمی سکینڈل منظرعام پرآنےکوتیار:شریف فیملی پرالزامات کا حساب چکانےکا منصوبہ؟،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک بحث زورپکڑ رہی ہےکہ دنیا میں ہلچل مچانے والے پانامہ پیپرز کی طرز پر ایک اور عالمی سکینڈل منظر عام پر آنے والا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی دنیا میں ہلچل مچانے والے پانامہ پیپرز کی طرز پر ایک اور عالمی سکینڈل سامنے آنے والا ہے۔ آئی سی آئی جے اتوار کی رات گیارہ اعشاریہ 9ملین دستاویزات شائع کرے گی۔ ایک عالمی تحقیقات جو 2016ء کے پاناما پیپرزکوبھی پیچھے چھوڑدے گی، اس تحقیقات میں17ممالک کے 600 صحافیوں، 150میڈیا تنظیمیوں نے حصہ لیا۔

    آئی سی آئی جے کے مطابق پنڈورا پیپرز کے نام سے پروجیکٹ میں 117 ممالک کی اہم شخصیات کی مالی تفصیلات شامل ہیں۔ پنڈورا پیپرز کی تحقیقات میں پاکستان کے بھی دو صحافی شامل ہیں، پنڈورا پیپرز میں کئی پاکستانی شخصیات کی مالی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

    دوسری طرف کچھ اہم ذرائع نے دعویٰ کیاہےکہ اس سارے کھیل کا مقصد نوازشریف اوراس وقت کے سیاستدانوں پرپڑنے والے منفی اثرات کا ازالہ ہے اوریہ بھی خبریں ہیں کہ اس تحقیق کے لیے بہت زیادہ فنڈنگ نوازشریف بھی کرچکے ہیں

  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 جوان شہید

    شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 جوان شہید ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دشمن پاکستان میں خون اورآگ کا کھیل کھیلنے میں‌ بضد ہیں اورآج پھربھارت ایجنٹوں نے بزدلی دکھاتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں کا بہت بڑا جانی نقصان کردیا ہے،

    پاک فوج کے ترجمان کےمطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کے دوران 5 جوان شہید ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، یہ حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 5 جوان شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں ایف سی کے 4 جوان اور ایک لیویز سب انسپکٹر شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں 35 سالہ حوالدار زاہد، 28 سالہ لانس نائیک ولی، 28 سالہ نائیک عبد الحمید شامل ہیں، جبکہ لیویز کے سب انسپکٹر کا نام جاوید ہے۔ شہداء کا تعلق چارسدہ، کرم، خیبر، کرم اور سپن وام سے ہے۔ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

  • جام کمال نہ رہے توپھرشاید کوئی بھی نہ رہے،بلوچستان میں سیاسی عدم استحکام: سنجرانی ایک مرتبہ پھر متحرک

    جام کمال نہ رہے توپھرشاید کوئی بھی نہ رہے،بلوچستان میں سیاسی عدم استحکام: سنجرانی ایک مرتبہ پھر متحرک

    کوئٹہ:جام کمال نہ رہے توپھرشاید کوئی بھی نہ رہے،بلوچستان میں سیاسی عدم استحکام: سنجرانی ایک مرتبہ پھر متحرک،اطلاعات کے مطابق اس وقت بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی تین روزے دورے پر کل کوئٹہ پہنچیں گے، صادق سنجرانی وزیراعلی بلوچستان جام کمال سے ملاقات کرینگے، چیئر مین حکمران جماعت کے ناراض اسپیکر، صوبائی وزار اور ایم پی ایز سے ملاقات کرینگے۔صادق سنجرانی ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرینگے۔

     

     

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر استعفے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ میں نے بطوروزیراعلیٰ بلوچستان استعفی نہیں دیا۔

     

    اس سے قبل ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا بھی کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے استعفی کے متعلق خبر میں صداقت نہیں۔ بے بنیاد و گمراہ کن پروپیگنڈہ سے اجتناب کریں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کی صدارت سے استعفی دے دیا تھا۔ پارٹی رہنماؤں کو نئے صدر کی تلاش ہے۔

  • سستی حج کی حکومتی خواہش کے باوجود حج اخراجات کیسے بڑھے: وزیر مذہبی امور نے بتادیا

    سستی حج کی حکومتی خواہش کے باوجود حج اخراجات کیسے بڑھے: وزیر مذہبی امور نے بتادیا

    پشاور”سستی حج کی حکومتی خواہش کے باوجود حج اخراجات کیسے بڑھے: وزیر مذہبی امور نے بتادیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے حج اخراجات کبھی نہیں بڑھائے لیکن دیگر اخراجات بڑھنے سے حج کے اخراجات بڑھتے ہیں۔

    پشاور میں تقریب سے خطاب میں نورالحق قادری کا کہنا تھاکہ حج وعمرہ ایکٹ میں بڑی اورمثبت تبدیلیاں لارہے ہیں اور ملائیشیا حج ماڈل کی طرزپرحج فنڈ قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے حج اخراجات کبھی نہیں بڑھائے لیکن دیگر اخراجات بڑھنے سے حج کے اخراجات بڑھتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی تو آج بھی خواہش ہے کہ حج اتنا سستا ہوجائے کہ پاکسان کا غریب بھی آسانی سے حج کرسکے لیکن عالمی حالات نے دنیا کا نقشہ ہی بدل دیا ہے

    نورالحق قادری کا کہنا تھاکہ سعودی عرب سے پاکستان کیلئے عمرہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے، کورونا کے باعث سعودی عرب کو حج کی مد میں اربوں ڈالرکانقصان ہورہا ہے۔

    وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھاکہ گوادر اورکراچی سے سمندری جہاز کے ذریعے حاجیوں کے جانے کا بندوبست کررہے ہیں، سمندری جہاز کے ذریعے سفر حاجیوں کیلئے سستا ہوگا۔

    وزیر مذہبی امور کا کہنا تھاکہ حکومت نے شام، عراق اور ایران میں مقدس مقامات اور مزاروں کی زیارت کیلئے بھی پالیسی بنالی ہے اور زائرین کو بھی سہولیات دی جائیں گی جبکہ نجف، کربلا، کوفہ اور دیگر مقامات پر حج کی طرح عملہ تعینات ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ زائرین کیلئے بندر عباس تک سمندری کروز جہاز چلانے پر کام جاری ہے۔

  • ٹی ٹی پی سےبات چیت ضرورمگرسالمیت،خودمختاری   ،آئین اورقانون پرسمجھوتہ نہیں کرناچاہئے:رحمان ملک

    ٹی ٹی پی سےبات چیت ضرورمگرسالمیت،خودمختاری ،آئین اورقانون پرسمجھوتہ نہیں کرناچاہئے:رحمان ملک

    اسلام آباد :کالعدم ٹی ٹی پی سے بات کرتے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری، آئین اور قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے،اطلاعات کے مطابق سابق وزیرِداخلہ و چئیرمین انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز (آئی آر آر) سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کیطرف سے تحریک طالبان کے کچھ گروپس کو بات چیت اور عام معافی کی پیشکش پر ردعمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور دیگر دھشتگرد تنظیموں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری، آئین اور قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی طالبان نے کبھی بھی معاہدوں کی پاسداری نہیں کی ہے بلکہ بات چیت کے دوران وقت کا فائدہ لیتے ہوئے خود کو مضبوط کرتے ہیں اور دھشتگردانہ کاروائیاں جاری رکھتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان اور دیگر دھشتگرد تنظیموں کے وہ عناصر جو متشدد نظریات سے منحرف ہو کر پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق چلنا چاہتے ہیں انکو مرکزی دھارے میں لانا خوش ائیند تو ہے لیکن جو عناصر قتل و غارت اور دھشتگردی میں ملوث رہے ہیں انکو عام معافی آئین اور قانون پاکستان کے منافی ہے۔

    سینیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ ٹی ٹی پی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دوران افغان طالبان کے سامنے نورستان میں اپنے ہتھیار ڈال دے اور داعش سے علیحدگی کا اعلان بھی کرے۔

    سابق وزیرِداخلہ نے کہا کہ تحریک طالبان سے آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم بچوں کے قتل عام کا حساب لیا جائے اور واقعے کی تحقیقات کیجائے کہ اس حملے کے پیچھے کونسے عناصر کارفرما تھے کیونکہ بچوں کے والدین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں اور تفصیلات جاننا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید پر حملے میں زندہ بچنے والا خودکش حملہ آور اکرام اللہ اسوقت تحریک طالبان پاکستان کی اعلٰی قیادت کا حصہ اور حکومت تحریک طالبان پاکستان اور افغانستان سے اسکے حوالگی کا مطالبہ کرے۔

    رحمان ملک نے کہا کہ قوم ملالہ یوسفزئی پر حملے کی حقائق جاننا چاہتی ہے، طالبان سے مزاکرات کے دوران ان سے اس حملے کی تفصیلات معلوم کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ دھشتگردی کے مختلف واقعات میں کراچی، ہزارہ ٹاون کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں میں امام بارگاہوں پر حملوں میں سینکڑوں اہل تشیع شہید کئے گئے انکا حساب کون دیگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور پشاور کے چرچوں میں مارے گئے سینکڑوں مسیحی برادری کا خون تحریک طالبان کے ہاتھوں ہے۔ بلوچستان اور کراچی سمیت ملک بھر میں مساجد، امام بارگاہوں، مزاروں، بازاروں، پارکوں اور چرچوں پر سینکڑوں حملے ہوئے اور ہزاروں معصوم لوگ شہید ہوئے جن کے لواحقین کو انصاف دلانا ضروری ہے۔

    رحمان ملک نے کہا کہ دھشتگردوں کے ہاتھوں افواج پاکستان، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانان سمیت ہمارے اسی ہزار سے زائد بیگناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں اور اگر انکے سفاک قاتلوں کو معاف کیا گیا تو شہدا کی روحیں ہمیں کبھی معاف نہیں کرینگے۔ جی ایچ کیو سمیت طالبان پاکستان نے ملک کے اہم اور حساس جگہوں کو دھشتگردی کا حدف بنایا جسکے پیچھے کارفرما محرکات اور عناصر معلوم کرنا نہایت ضروری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ دھشتگردوں کو عام معافی سے سب سے زیادہ تکلیف شہداء کے لواحقین کو پہنچے گا جنہوں نے اس مٹی کی حفاظت و تقدس کے لئے اپنے پیاروں کو قربان کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بطور وزیرِداخلہ یہ انکا تجربہ رہا ہے کہ ٹی ٹی پی حکومت سے ڈائیلاگ کا فائدہ اٹھا کر اپنی دھشتگردانہ واقعات جاری رکھتے ہیں اور کبھی بھی جنگ بندی کی معاہدوں کی پاسداری نہیں کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ انکے دور میں کئی بار ٹی ٹی پی کیساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا مگر کبھی کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکا کیونکہ طالبان ہمیشہ اپنے کاروائیاں جاری رکھتے ہیں اور مذموم عزائم سے پیچھے نہیں ہٹتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈائیلاگ میں وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھشتگرد خود کو مضبوط کرتے ہیں اسلئے حکومت کو کبھی بھی انکی طرف سے کئے گئے جنگ بندی کی اعلانات پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے۔

    انھوں نے کہا کہ کہیں تحریک طالبان پاکستان بذریعہ افغان طالبان پاکستان کو بات چیت میں مصروف رکھکر دھشتگردانہ واقعات جاری رکھنے کا منصوبہ نہ رکھتے ہو کیونکہ ماضی میں تجربہ رہا ہے کہ طالبان کبھی بھی امن کیطرف بڑھنے میں مخلص نہیں پائے گئے ہیں۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی قدم قانون اور آئین پاکستان کے منافی نہ اٹھایا جائے اور شہداء کے خون کی تقدس اور لواحقین کی جذبات کا ہمیشہ خیال رکھا جائے۔