Baaghi TV

Author: +9251

  • کورونا کی تیسری لہربھارت کوتباہ کرکے رکھ دے گی:بھارتی ڈاکٹرنے ڈرا دیا

    کورونا کی تیسری لہربھارت کوتباہ کرکے رکھ دے گی:بھارتی ڈاکٹرنے ڈرا دیا

    نئی دہلی :کورونا کی تیسری لہربھارت کوتباہ کرکے رکھ دے گی:بھارتی ڈاکٹرنے ڈرا دیا ،اطلاعات کے مطابق کورونا کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں، پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ابھی بھی اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں ہورہی ہیں، بھارت میں تیسری لہر کی پیش گوئی کی گئی،اس دفعہ بچے زیادہ متاثر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مہیش شرماچئیرمین و ایم ڈی کیلاش گروپ آف ہسپتال نے کہا ہے کہ بھارت میں اکتوبر ،نومبر ،دسمبر میں کورونا کی تیسری لہر ضرور آئیگی کب آئے گی شدت کیا ہوگی پتہ نہیں لیکن تیاریوں کی ضرورت ہے، یہ لہربہت نقصان کرے گی خاص کر اس دفعہ بچے زیادہ متاثر ہوں گے۔

     

     

    انڈیا ٹوڈے کے زیراہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مہیش شرما کا کہنا تھاکہ جب ہم نے کورونا کی آمد پر تھالیاں بجائیں اور سنکھ پھونکے تو لوگ ہم پر ہنسے تھے۔ لیکن پچھلی مصیبتوں سے ہم نے سیکھا ہے دعا ہے کہ تیسری لہر نہ آئے لیکن ہم تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 40 سالوں سے اس پیشے میں ہوں کبھی نہیں دیکھا کہ دوائی ، آکسیجن ، ہسپتالوں میں بیڈ حتی کہ شمشان گھاٹ میں جگہ تک کم پڑ گئی ،انہوں نے کہا کہ اس وقت بالغ افراد کو زیادہ تر ویکسین لگ چکی ہے اور ان کی قوت مدافعت بھی طاقت پکڑ چکی ہے لیکن اب بوسٹر ڈوز نہ لگنے کے باعث جہاں قوت مدافعت کم ہوگی وہاں بچے اب تیسری لہر کا آسان شکار بن سکتے ہیں۔

  • امریکا تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا:کورونا سے روزانہ 15 سو ہلاکتیں:لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترستنےلگے

    امریکا تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا:کورونا سے روزانہ 15 سو ہلاکتیں:لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترستنےلگے

    واشنگٹن:امریکا تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا:کورونا سے روزانہ 15 سو ہلاکتیں:لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترستنےلگے ،اطلاعات کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے روزانہ 15 سو ہلاکتیں۔ ہلاکتوں کی تعداد سات لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ وبا سے بچے بھی متاثر اسپتال بھر گئے۔

    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے جاری کردہ اعداد وشمار کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے حامل ملک میں عالمی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد ملک کے دارالحکومت واشنگٹن کی آبادی کے لگ بھگ ہو چکی ہے۔

    ادھر تفصیلات کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کی آخری لہر میں تیزی اگست کے اختتام کے دوران آئی تاہم امریکہ میں تاحال اس کا پھیلاؤ جاری ہے ۔امریکا میں امراض کی روک تھام کے ذمہ دار سینٹر کے مطابق ملک میں اب 55 فیصد سے زائد آبادی کی مکمل ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

    امریکا دنیا میں شہریوں کو ویکسین کی فراہمی کے لیے دنیا کی مستعد ترین حکومتوں میں سے ایک رہی۔اس کے باوجود دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات امریکا میں ہوئیں۔ برازیل اور بھارت کا نمبر امریکہ کے بعد آتا ہے جہاں وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے سامنے آںے سے وبا کی لہر نے شدت اختیار کی۔

    امریکہ میں گزشتہ برس دسمبر میں ویکسینیشن کا عمل شروع کیا گیا تھا جس میں رواں برس اپریل میں تیزی لائی گئی اور ایک دن میں 40 لاکھ سے زائد افراد کو یومیہ ویکسین لگائی گئی تاہم اب اس عمل میں کمی آئی ہے۔دوسری طرفماسک لگانا امریکہ میں ایک سیاسی مسئلہ بھی رہا ہے اور کئی ریاستوں میں حکام نے اس کو شہریوں آزادیوں کا معاملہ بھی قرار دیا

  • شاہ جی ن لیگ دی مریم اورنگزیب نال  خفیہ ملاقاتاں:کیوں کیں:خورشید شاہ کوپارٹی نے پوچھ لیا

    شاہ جی ن لیگ دی مریم اورنگزیب نال خفیہ ملاقاتاں:کیوں کیں:خورشید شاہ کوپارٹی نے پوچھ لیا

    سکھر:شاہ جی ن لیگ دی مریم اورنگزیب نال خفیہ ملاقاتاں:کیوں کیں:خورشید شاہ کوپارٹی نے پوچھ لیا،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی نے پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کوشوکاز نوٹس بھیج دیا ہے ، اس نوٹس میں وضاحت طلب کی گئی ہے کہ جناب ن لیگ کی مریم اورنگزیب سے علیحدگی میں خفیہ ملاقاتیں کیوں اورکس کے کہنے پرکیں‌

     

     

    ذرائع کے مطابق اس غوالے سے پارٹی ذرائع کوچند معتبرذرائع کے حوالے سےمعلوم ہوا تھا کہ ن لیگ کی مریم اورنگزیب خصوصی طورپرسکھرجیل میں پی پی رہنما سید خورشید شاہ کوملنے کے لیے جیل گئیں‌

    اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیربخاری نے پارٹی قیادت کے حکم پرایک شوکاز نوٹس بھیجا ہےجس میں پوچھا گیا ہےکہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب سے خفیہ اورچھپ جھپ کرملاقاتیں کس سے پوچھ کرکیں‌

    نیربخاری نے اس نوٹس میں پوچھا ہےکہ آپ کوکس نے اختیاردیا کہ آپ پارٹی کی پالیسی کوپامال کریں اورایک بی بی سے جیل میں خفیہ ملاقاتیں کریں‌، یہ طرز عمل پارٹی پالیسی کے خلاف ہےلٰہذا ان ملاقاتوں اور راز کی باتوں سے پردہ اٹھایا جائے

  • چیئرمین نیب کا فیصلہ اسی ہفتے ہوگا، APSکے دہشت گردوں کا معاملا الگ ہے،اکثرمارےگئے:شیخ رشید

    چیئرمین نیب کا فیصلہ اسی ہفتے ہوگا، APSکے دہشت گردوں کا معاملا الگ ہے،اکثرمارےگئے:شیخ رشید

    کراچی:چیئرمین نیب کا فیصلہ اسی ہفتے ہوگا، APSکے دہشت گردوں کا معاملا الگ ہے،اکثرمارےگئے،اطلاعات کےمطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا فیصلہ اسی ہفتے ہوگا، اپوزیشن سے مشاورت کی ضرورت نہیں، پیپلزپارٹی سمجھدار ہے جو سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھ گئی،

    شیخ رشید نے آج کراچی ایئرپورٹ پرکمال کی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن لِتر بھی کھائے گی اورسمجھوتہ ایکسپریس پر بھی چڑھے گی،اگلا الیکشن سب کو عمران خان کے نام پر لڑنا ہے۔

    انہوں نے آج کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منظر نامہ بدلنے جارہا ہے پاکستان عمران خان کی قیادت میں تاریخی کردار ادا کرنے جارہا ہے، مستقبل کی سیاست گہرے پانیوں کی ہے،

    شیخ رشید نے اس موقع پرواضح کیاکہ دنیا کی کوئی سپر پاور ہمیں بائی پاس نہیں کرسکتی، پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں جامع حکومت ہو، افغان صورت حال پر پاکستان اور امریکی وزرائے خارجہ رابطے میں ہیں۔

    امریکی صدر جوبائیڈن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی ہمارے ملک آئے تو بسم اللہ، نہ آئے تو اسلام علیکم، افغان صورت حال پر امریکی صدر کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے، امریکی عوام افغانستان کی صورتحال سے بے خبر ہیں، بائیڈن خود اپنے لوگوں کو جواب دے۔

    کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگو کرتےہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ اعلی سطح پر بات ہورہی ہے، ہم ایسی پوزیشن پر بیٹھے ہوئے ہیں کہ دنیا ہم سے بات کر رہی ہے۔

    شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ ہماری منصوبہ بندی دو چار سال کی نہیں 20 سال کی ہے۔ ہمیں گڈ اور بیڈ کا پتہ ہے، اے پی ایس کے بچوں کو قتل کرنے والوں کا کیس الگ ہے، جنہوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں ان سے لڑائی نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر بھارت بھی بات چیت سے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے گا تو اس سے بھی بات کی جائے گی۔ بھارت کو ندامت اٹھانے کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے۔

    شیخ رشید کراچی ایئرپورٹ پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس ملک کو ٹھیک کر رہا ہے۔ مہنگائی کو بھی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کریں۔

    گندے لوگوں کو نکالا جائے گا۔ جعلی شناختی کارڈ کے الزام میں 19 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ بعض وزرا نے بھی اپنے انگوٹھوں کے ذریعے شناختی کارڈ بنوائے۔شیخ رشید نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا فیصلہ اسی ہفتے ہوجائے گا ،اپوزیشن پر کیسز ہیں ان سے بات کرنے کی ضرورت نہیں، اپوزیشن عقل کی اندھی اور کنویں کا مینڈک ہے،

  • قصور:منڈی عثمان والا پولیس چوکی کے قریب ہی باپ بیٹے کوگولیوں سے بھون دیا گیا

    قصور:منڈی عثمان والا پولیس چوکی کے قریب ہی باپ بیٹے کوگولیوں سے بھون دیا گیا

    منڈی عثمان والا:قصور:منڈی عثمان والا پولیس چوکی کے قریب ہی باپ بیٹے کوگولیوں سے بھون دیا گیا،اطلاعات کے مطابق قصورشہر سے 40 کلومیٹر دور معروف قصبے منڈی عثمان والا میں آج چند افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے باپ بیٹے کو شدید زخمی کردیا

     

     

    منڈی عثمان والاسے ذرائع کے مطابق منڈی عثمان والا ریلوے اسٹیشن کے سامنے مین بازار کے چوک میں فائرنگ ہوئی جہاں سے پولیس چوکی صرف آدھا کلومیٹردور ہے

     

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق باپ (محمد اکرم ولد خوشی محمد) زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق، علاقے میں خوف و ہراس ہے اورکوئی حکومتی اہلکار پریشان حال لوگوں کی خبرگیری کرنے کےلیے بھی ابھی تک نہیں پہنچا

    دوسری طرف اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ پولیس کو فائرنگ کی اطلاع بھی دی گئی اورپھراس فائرنگ کی آواز بھی پولیس چوکی تک سنائی دی لیکن کوئی پولیس والا اس حادثے کوروکنے کے لیے آگے نہ بڑھا یہی وجہ ہے کہ اہل علاقہ کا مطالبہ ہےکہ اس واقعہ میں مقامی پولیس کو شامل تفتیش کی جائے۔

  • کرپٹ پولیس افسران "پھڑے”گئے”آئی جی پنجاب بھی ایکٹوہوگئے

    کرپٹ پولیس افسران "پھڑے”گئے”آئی جی پنجاب بھی ایکٹوہوگئے

    لاہور:کرپٹ پولیس افسران "پھڑے”گئے”آئی جی پنجاب بھی ایکٹوہوگئے تھانوں اور سی آئی اےمیں تعینات کرپٹ اور بری شہرت کے حامل افسران مشکل میں پڑگئے۔

    پنجاب پولیس ذرائع کےمطابق 2 بڑی سزائیں پانےوالےاور بری شہرت کے حامل 5 سال مسلسل ایک ہی تھانے میں تعیناتی والے افسران کو کل تک ڈیوٹیوں سے ہٹا کر رپورٹ آئی جی کو بجھوانے کاحکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئے آئی جی پنجاب راؤ سردار نے مستقل ناکہ بندی فوری ختم کرنےکی ہدایت کی ہے اور صرف صوبائی حدبندی پرناکے لگائے جائیں گے۔ضرورت کے وقت عارضی ناکہ بندی سب انسپکٹر کی سربراہی میں کی جائے گی جبکہ ڈی پی اوز کیمروں سےعارضی ناکوں کی مانیٹرنگ کریں گے،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ سپیشل انیشیٹیو پولیس سٹیشن کو جاری فنڈز ڈی پی اوز کی نگرانی میں استعمال ہونگے تاکہ تھانوں کا ماحول بہتر بنایا جاسکے۔ کرپٹ افسروں کو ہٹانے کے معاملات اور تفصیلات ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کےضلع سے کل تک آنے والی رپورٹس لینے کے بعد 5 اکتوبرکو آئی جی پنجاب کو پیش کریں گے۔

    ادھر اس حوالے سے پنجاب بھر میں آئی جی کے حکم پر ناکہ بندی کےمعاملات ایڈیشنل آئی جی آپریشنز دیکھیں گے جبکہ فنڈز کو استعمال کرنےکےمعاملات ایڈیشنل آئی جی آئی اےبی کےسپرد کردئے گئے ہیں اور تینوں افسران ہر ماہ اپنی اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ آئی جی پنجاب نےتھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے آپریشنل گائیڈ لائنز جاری کردیں ہیں اور ٹائم لائن کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

  • پٹرول،ایل پی جی کے بعد سی این جی بھی مہنگی کردی گئی

    پٹرول،ایل پی جی کے بعد سی این جی بھی مہنگی کردی گئی

    لاہور:پٹرول،ایل پی جی کے بعد سی این جی بھی مہنگی کردی گئی،اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسٹیشنوں پر سی این جی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ملک میں‌ درآمدی آر این جی پر چلنے والے اسٹیشنوں پر سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ 8 روپے فی کلو اضافے سے سی این جی 124 روپے فی کلو ہو گئی۔

    سی این جی اسٹیشن پر آئے خریداروں کا کہنا تھا کہ پیٹرول کے بعد سی این جی میں اضافہ سمجھ سے باکا تر ہے، سستا ایندھن پیٹرول کے برابر کردیا گیا، گاڑی چلانے مشکل بنا دیا گیا ہے۔ غریب عوام کے فیول کو سستا کیا جائے۔

    آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ سیلز ٹیکس میں اضافہ، اسپاٹ مارکیٹ کی مہنگی خرید اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ پٹرول اور ایل پی جی کی طرح، ایل این جی کی امپورٹ پر بھی فوری طور پر سیلز ٹیکس کم کرے۔

  • "شاہین”سمندری طوفان نے گوادرکے ساحل پرہلچل مچادی:کشتیاں الٹ گئیں،خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

    "شاہین”سمندری طوفان نے گوادرکے ساحل پرہلچل مچادی:کشتیاں الٹ گئیں،خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

    کوئٹہ :”شاہین”سمندری طوفان نےگوادرکے ساحل پرہلچل مچادی:کشتیاں الٹ گئیں،خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں،اطلاعات بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سمندری طوفان ’شاہین‘ کے اثرات کے تحت تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور سمندر میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔

    ادھر گوادر سے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سمندر میں تیز لہروں کے باعث لنگر انداز کشتیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

     

     

    محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’شاہین‘ گوادر سے 125 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، تاہم طوفان کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہو گیا ہے۔

    بحیرۂ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شاہین کے زیرِ اثر بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

    بلوچستان: طوفان ’شاہین‘ کے زیرِ اثر ساحلی علاقوں میں بارش ہورہی ہے اورماڑہ، پسنی، گوادر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بادل برس رہے ہیں۔

    طوفان کے اثرات کے تحت بلوچستان کی ساحلی پٹی پر آج اور کل بارش کا امکان ہے، جبکہ گوادر کےتمام نجی اسکول آج بند رہیں گے۔

  • ڈیرہ غازی خان :تعلیم کے نام پرقوم کی بچیوں کی عصمت دری:عثمان بزادر کی غیرت پرسوال

    ڈیرہ غازی خان :تعلیم کے نام پرقوم کی بچیوں کی عصمت دری:عثمان بزادر کی غیرت پرسوال

    ڈیرہ غازی خان:ڈیرہ غازی خان میں تعلیم کے نام پرقوم کی بچیوں کی عصمت دری:عثمان بزادرکی غیرت پرسوال ،اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقہ میں واقعہ نجی اکیڈمی میں علاقے کی بچیوں کی تعلیم کے نام پر جسمانی استحصال کے ساتھ ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے

    ذرائع کے مطابق پرنسپل جاوید اور سانگھی نامی ٹیچر لڑکیوں کو جسمانی ہراساں کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی ریکارڈ کر کے انہیں بلیک میل کرتے تھے اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب اور پولیس افسران سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

    ادھر ذرائع کےمطابق اس جرم کا انکشاف اس وقت ہوا جب ڈیرہ غازی خان میں طالبات کے ساتھ فحش حرکات کی ویڈیوز بنانے والے اساتذہ نے بچیوں کوالٹا بلیک میل کرنا شروع کیا

     

    ادھر والدین اوردیگرمعاشرتی شخصیات نے کہا ہےکہ الزاہرہ اکیڈمی کے نام سے درسگاہ کو لڑکیوں اور خواتین کے جسمانی استحصال کے لئے استعمال کیا جانے لگاہے جس نے ہمارے لیے ہماری بچیوں کی تعلیم کوبہت مشکل بنا دیا ہے

    ادھر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ اکیڈمی میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ویڈیو سمیت دیگر ویڈیو بھی وائرل ہوئیں

    ادھر اس حوالے سے ورثا اوردیگرمعاشرے کے افراد نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اس مافیا کو فی الفور گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے اور دیگر اکیڈمیوں کی فل نگرانی کی جائے تاکہ تعلیم کے حصول کے لیے آنے والی بچیاں محفوظ رہ سکیں ایسے درندوں کو نشان عبرت بنایا جائے

    والدین اوردیگرمعاشرے کے افراد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اپیل کی ہےکہ یہ معاملہ ڈیرہ غازی خان کی بچیوں کا نہیں بلکہ یہ توسب کے لیے چیلنج ہے اوراگراس موقع پروزیراعلیٰ نے نوتس نہ لیا توپھراس کے ردعمل کے ذمہ دار بھی عثمان بزدار ہی ہوں گے

  • شادی کی خوشیاں غموں میں تبدیل: ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

    شادی کی خوشیاں غموں میں تبدیل: ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: وشادی کی خوشیاں غموں میں تبدیل: ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق فاقی دارلحکومت میں شادی کی تقریب میں جانیوالی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 7افرادجاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ، جہاں شادی کی تقریب میں جانیوالی گاڑی نالے میں گرگئی ، حادثے کے نتیجے میں 7افرادجاں بحق ہوگئے۔

    گاڑی کوحادثہ رات گئے بارش کے باعث پیش آیا، جس کے بعد زخمی پوری رات نالےمیں پڑےرہے صبح ہونے پر پولیس کواطلاع ملی جب تک سب کی موت ہو چکی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افرادمیں 6 خواتین شامل ہیں، جس کے بعد لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے تمام افراد شادی میں شرکت کے بعد بھارہ کہو احمد ٹاؤن واپس آرہے تھے، جاں بحق افراد کا تعلق احمد ٹاؤن بھارہ کہو سے ہے۔