فیصل آباد (عثمان صادق) الائیڈ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کو پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے سٹریچرز اور وہیل چیئرز عطیہ کئے گئے۔صدر پیشنٹ ویلفیئرسوسائٹی ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے پانچ لاکھ روپے مالیت کے 35 سٹریچرز اور 12 وہیل چیئرز میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشد چیمہ کے حوالے کئے۔اے ایم ایس سروسز اعجاز،ڈی ایم ایس سروسز ڈاکٹر عماد ایوب،سینئر نائب صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی رانا ضیاء احمد خاں اور دیگر بھی موجود تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاج معالجہ کی سہولتوں میں وسعت کے لئے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی گرانقدر کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ مستحق مریضوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
Author: +9251
-

اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی ڈپٹی کمشنر کے سامنے شنوائی
فیصل آباد(عثمان صادق) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد روزانہ کی بنیاد پراپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کررہے ہیں۔انہوں نے ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیری حربوں سے گریز کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل پر کان نہ دھرنے والے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا لہذا وہ عوامی ریلیف کے سلسلے میں محکمانہ کارکردگی کے معیار میں اضافہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سائلین کی بات خندہ پیشانی سے سنتے ہوئے حل طلب امور کو فوری نمٹائیں۔انہوں نے بزرگوں،مردوخواتین کے مسائل سنتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات ومسائل کے فوری حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہے اور سائلین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔
-

ٔخواجہ سرا مودی کے یاروں پرسبقت لےگیا:غیرت کا ایسا مظاہرہ کیا کہ قوم خوش:اور”وہ”دیکھتے رہ گئے
اسلام آباد:ٔٔخواجہ سرا مودی کے یاروں پرسبقت لےگیا:غیرت کا ایسا مظاہرہ کیا کہ قوم خوش:اور”وہ”دیکھتے رہ گئے،اطلاعات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی نے بھارت سے خواتین گلوبل ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نایاب علی خواجہ سرا کو بھارت نے خواتین گلوبل ایوارڈ کے لئے نامزد کیا تھا، تاہم انہوں نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے بھارت سے ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کردیا۔
ادھر اس حوالے سے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نایاب علی نے بتایا کہ ان کی یہ بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ دنیا کے سامنے پاکستان کو حقوق انسانی کے چیمپئین کے طور پر پیش کیا جائے۔
خواجہ سرا نایاب علی کا کہنا تھا کہ کئی بڑے بین الاقوامی ایوارڈز کی پیشکش ہوئی ہے لیکن ملکی مفاد کو ہمیشہ ہر چیز پر مقدم رکھا ہے۔ ویمن گلوبل ایوارڈ کو مسترد کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا
نایاب علی کا کہنا تھا کہ میرا مقصد بھارت کو یہ بتانا ضروری تھا کہ ایک جانب وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، بچوں اور خواتین پر ظلم کررہا ہے اور دوسری جانب دنیا کو دکھانے کی خاطر ہیومن رائٹس ایوارڈز تقریبات منعقد کرتا ہے۔ جو کہ منافقت ہے۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پرہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے خواجہ سرا نایاب علی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان اورکشمیریوں کا سفیرقراردیا ہے،اکثرنے کہا ہے کہ ہمیں آپ پر فخرہےکہ آپ نے وطن اورکشمیریوں کے لیے بہت بڑے اعزاز کو مسترد کردیا ہے ،
نایاب علی کا کہنا تھا کہ اس ملک میں وہ بھی تھے جہنوں نے مودی سے یاری لگا کرپاکستان کی عزت بھی خاک میں گنوا دی تھی اورکشمیریوں کے خون پرسودا بھی کرلیا تھا مگرہمیں آپ پرفخر ہے کہ آپ مودی کے یار نہیں بلکہ کشمیر کی آزادی کے خواستگار ہیں
یادرہے نایاب علی کو بہترین سماجی کارکن ہونے پر کئی ملکی و غیر ملکی اعزازات، تمغوں اور انعامات سے نوازا جا چکا ہے۔
-

ہائی کورٹ نے بھی چینی کے معاملے پر”جھنڈی”کرادی
لاہور:ہائی کورٹ نے بھی چینی کے معاملے پر”جھنڈی”کرادی،اطلاعات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں ، ادھر اس حوالے سے مہنگے داموں چینی کی فروخت کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا.
لاہور ہائی کورٹ میں اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت میں بتایا گیا ہے کہ مہنگے داموں چینی کی فروخت ,لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ,
درخواست کی سماعت کرتے ہوئے لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نےکہا ہے کہ عدالت چینی کی قیمت مقرر کرنے کے تکینکی مسئلے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی،
چینی کی قیمتوں کے تعین کے حولے سے دائر درخواست پرجسٹس شاہد جمیل خان نے چودہ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ،عدالت نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف جہانگیر ترین سمیت دیگرز کی شوگر ملوں کی درخواستیں نمٹا دیں ، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ، پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری خوراک ، سیکرٹری انڈسٹری ، کین کمشنر سمیت دیگرز افسران پیش ہوئے ،
جسٹس شاہد جمیل خان نے چودہ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں کے متعلق معاملہ پہلے ہی اپیلیٹ کمیٹی کے روبرو زیر سماعت ہے ، شوگر ملوں کی اپیلوں کی سماعت کے لیے مجاز فورم موجود ہے، اس لئےعدالت چینی کی قیمت مقرر کرنے کے تکینکی مسٸلے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی ،
عدالتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اپیلیٹ کمیٹی چینی کی قیمت کے تعین میں صارفین کے مفاد کو بھی سامنے رکھے ،اگر قیمت کے تعین میں ملوں کےتحفظات سامنے آئیں تو انہیں بھی دور کیا جائے ، چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف تمام درخواستیں نمٹائی جا رہی ہیں ، جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو،، وفاقی وزیر خسرو بختیار کی رحیم یار خان شوگر مل سمیت دیگر شوگر ملوں نے حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
-

کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے
اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے، وہ علاج کے لئے امریکا روانہ ہوئے تھے، طبیعت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایشئین کامیڈین لیجنڈ اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے پاکستانی فنکار عمر شریف اپنے کروڑوں مداحوں کو اداس چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کرگئے، انہوں نے 66 برس کی عمر پائی۔
انہیں گزشتہ دنوں علاج کی غرض سے امریکہ لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں طبیعت کی خرابی کے باعث انہیں جرمنی کے ایک اسپتال میں داخل کرنا پڑا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے ، عمر شریف کے انتقال کی تصدیق ان کی اہلیہ نے کی۔
اس حوالے سے ملک کے نامور فنکاروں نے عمر شریف کی رحلت پر اپنے انتہائی رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی اظہار تعزیت کیا ہے اور ان کی مغفرت کیلیے دعا کی ۔
گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف کے قریبی ساتھی شکیل صدیقی (تیلی) نے کہا کہ عمر شریف میرے استاد تھے میں نے ان کے ساتھ 20سال ساتھ کام کیا، میں ان کے ساتھ بچوں کی طرح رہا ہوں، عمر شریف کے انتقال کی خبر سن کر بہت رنجیدہ ہوں۔
معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ عمر شریف کے ساتھ بہت سی یادیں وابستہ ہیں، ان کے انتقال کا سن کرافسوس ہوا، عمر شریف کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی۔
گفتگو کرتے ہوئے مشہور اداکار سہیل احمد کا کہنا تھا کہ عمرشریف کا بچھڑنا ہمارے ملک کا بڑا نقصان ہے، عمرشریف کا دنیا میں بڑا نام تھا، بہت پیارے انسان تھے، انہوں نے ہم سب کو ہمیشہ ہنسایا لیکن جاتے ہوئے رلا دیا۔
اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ عمرشریف میرے پرانے ساتھی تھے، ان کے بیٹے سے رابطے میں تھا، عمرشریف جیسا فنکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے، ان کو دنیا کے ہر کونے میں لوگ جانتے تھے، دنیا کو ہنسانے والا آج ہمیں رلا گیا،
اداکار بہروزسبزواری کا کہنا تھا کہ عمرشریف سے ہمارا ساتھ 45برس سے بھی زائد تھا، ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے اہل خانہ سے رابطے میں رہتا تھا، عمرشریف ہمیشہ ہنستے مسکراتے ملتے تھے، عمر شریف ہمیشہ غریبوں کا اور خصوصاً اپنے ساتھی فنکاروں کا بہت خیال رکھتے تھے،
امریکا میں مقیم ڈاکٹر طارق شہاب نے گزشتہ دنوں عمر شریف کی بیماری سے متعلق اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ عمر شریف کے دل کے ایک والو کے مسلز کمزور ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے خون کی گردش میں رکاوٹ ہے جبکہ انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف کا سامنا ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ اس تکلیف کا علاج اوپن ہارٹ سرجری سے ہی ہوسکتا ہے لیکن عمر شریف کی پہلے ہی ایک اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے جبکہ ان کے گردے بھی کمزور ہیں لہٰذا دوبارہ سرجری کرنا ان کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
-

امریکہ نے ٹی ٹی پی اوربلوچ عسکریت پسندوں سے صلح پراعتراض کردیا
واشنگٹن: امریکہ نے ٹی ٹی پی اوربلوچ عسکریت پسندوں سے صلح پراعتراض کردیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان پر تمام عسکریت پسند اور دہشت گرد گروپس کے خلاف بلا تفریق کارروائی پر زور دیا ہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شیرمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف مضبوط شراکت قائم کرنا چاہتے ہیں تاہم امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان تمام عسکریت پسند اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا تفریق دیرپا کارروائی کرے،
امریکا اور پاکستان دونوں دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں لہذا ہم تمام قسم کی عالمی اور علاقائی دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے کے لیے تعاون کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شیرمن 7 اکتوبر کو پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی، اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ بھارت اور ازبکستان کا بھی دورہ کریں گی۔
-

آزادی کا اسلامی تصور،تحریر: ارم شہزادی
اس سے پہلے میں آزادی کا مغربی تصور بیان کرچکی ہوں آج اس بلاگ میں لفظ آزادی کا اسلامی تصور پیش کرونگی۔ آزادی کا جو تصور زد، عام ہے وہ آصل میں آزادی ہے ہی نہیں وہ تو "جس کی لاٹھی اس کی بھینس” والا معاملہ ہے اور اس سے معاشرے میں تباہی تو آسکتی ہے لیکن آمن اور سکون نہیں۔معاشرے میں امن کے لیے ضروری ہے کہ پورے معاشرے کو رہن سہن کے آصول بتائے جائیں ان اصولوں پر عملدرآمد کروایا جائے اور ناماننے والوں کے لیے قوانین بنائے جائیں عدالتوں کو بنایا جائے پورا ایک سسٹم ہو ہے جس کی وجہ سے صرف آمیر یا پیسے والا نہیں بلکہ غریب کو بھی جینے کا اتنا ہی حق ہو اور اپنی بات کو دوسروں پہنچانے کے مواقع بھی اتنے ہی ملیں جتنے کہ آمیر کو۔اسلام میں آزادی کے عام طور پر چار پہلو ہیں
1آزادی مطلق
2آزادی اقوام
3شہری آزادی
4سیاسی آزادی
انسان اگر ارادہ کرے کسی کام کا اور ارادے کے مطابق وہ جو چاہے کرے اسے کوئی روک ٹوک نا کرسکے، اس کی مرضی کے خلاف کچھ نا، ہو تو اسے آزادی مطلق کہتے ہیں لیکن مسلہ یہ ہے کہ یہ آزادی انسان کو حاصل ہی نہیں ہے آزادی کی یہ قسم صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے۔اور اسکا حق بھی صرف اللہ کو حاصل ہے وہ کائنات کی ہر چیز، پر، حاوی ہے کیونکہ پوری کائنات اسکی تخلیق ہے۔اس کا فیصلہ حتمی ہے اور اس کی تنقید بے قید، ہے۔
قران مجید میں فرمایا گیا ہے
ان الله یحکم مایرید
ترجمہ: بیشک اللہ جو چاہتا ہے اور جس چیز کا ارادہ کرتا ہے اسکا حکم نافذ کردیتا ہے۔
سورہ آل عمران میں ہے
کہو کہ اختیارات سارے اللہ کے ہاتھ میں ہیںمطلب یہ کہ انسان اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے اور وہی اس پر حاکم ہے۔انسان اللہ کی اطاعت کرے انسان کو ایسی کوئی آزادی حاصل نہیں ہے جس، میں وہ جو چاہے کرتا پھرے آزادی محص( فطری آزادی)
آزادی کو مروجہ وجوہ کی بنا پر فطری حق تسلیم کیا جاتا ہے
یہ کہ آزادی کا جذبہ ہر ایک انسان کا فطری خاصہ ہے۔
یہ کہ اگر آزادی حاصل نہ ہو تو کوئی انسان اپنے حالات کی درستگی واصلاح ہرگز نہیں کرسکتا’یعنی وہ کسی چیز کا جوابدہ نہیں ہوسکتا’جب تک کہ آزاد نہ ہو بلکہ آزادی کے بغیر وہ انسان ہی نہیں کہلایا جا سکتا
قدیم زمانہ میں غلامی کا رواج تھا اور یونان کے بہت بڑے فلاسفر ارسطو کا کہنا ہے کہ” بعض آدمی فطری طور پر اپنے حالات میں حسب منشاتصرفات کرنے پر قادر نہیں ہے ان کے لیے یہی بہتر ہے کہ وہ غلام رہیں اور ان کے آقا ان کے مصالح کے کفیل ہوں”
جبکہ اسلام طریقہ غلامی کو ناپسند کرتا ہے اور اور آقا اور غلام کے درمیان بھی مساوات کا درس دیتا ہے۔
قومی آزادی
اسکا مفہوم اپنی ریاست کو کسی دوسری ریاست کے ظلم سے بچانا ہے اپنی ریاست کے لیے جان اور مال کی قربانی دینا۔ اپنی ریاست کی حفاظت کے لیے کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا۔
شہری آزادی
کسی ریاست میں رہتے ہوئے کون کونسی آزادیِ چاہیئے ہوتی ہے یا حاصل ہوتی ہے ان میں آزادی اظہار رائے، آزادی اجتماع وتقریر، معاشی آزادی، مزہبی آزادی، حق ملکیت کی آزادی، جان کے تحفظ کی آزادی، قانونی آزادی۔آزادی اظہار رائے میں ہر انسان آذاد ہے وہ کسی بات یا موضوع کے بارے میں صحیح یا غلط رائے رکھے اگرچہ اس کے پاس دلائل موجود ہوں، اسی طرح تحریر و تقریر میں آزاد ہے اگرچہ کسی کی توہین اور ہتک آمیز القابات شامل نا ہوں نفرت پر نا ابھارا جائے آزادی کی آڑ میں امن کو نقصان نا پہنچایا جائے۔ موجودہ دور چونکہ جدید دور ہے اس، میں اظہار رائے کے اور بھی طریقے ہیں جس میں خاص طور پر پرنٹ میڈیا الیکٹرونک میڈیا اور اب سوشل میڈیا ہے اپنے خیالات کے اظہار کا بہترین زریعہ ہیں لیکن پاکستان چونکہ اسلام کے نام پے معرض وجود میں آیا ہے اس لیے اسلام کے خلاف بات نہیں ہوسکتی ہے۔اور نا ہی اشاعت ہوسکتی ہے۔رزق کمانے کی آزادی سب کو بشرطیکہ کہ کسی اور رزق چھینا نا جائے کسی اور کے رزق کو غلط طریقے سے ہتھیایا نا جا سکے۔حلال کمایا جائے اور ملکی قوانین کے مطابق عشر زکوٰۃ اور ٹیکس ادا کیا جائے ۔مذہبی آزادی میں اپنے عقیدے کے مطابق رہنے کا مکمل اختیار دیا جائے جب تک کہ وہ اپنا عقیدہ مسلط نا کرے۔ تمام مذاہب کو اپنے مذہب کی ترویج کا بھی حق حاصل ہے البتہ قادیانی ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ وہ مرتد ہیں اسلامی قوانین کے مطابق۔آزاد ملکیت میں زمین جائداد خریدنے اور فروخت کرنے کا پورا حق حاصل ہے لیکن ناجائز طریقے سے کسی مظلوم کی جائداد پر قبضہ نہیں کیا جاسکتا اگر کوئی ایسا کرےگا تو قانون کے مطابق سزا کا حق دار ہوگاجان کی آزادی یعنی ہر شخص کو حق حاصل ہے کہ وہ آزادانہ طور پر زندگی بسر کرے اور اپنی زندگی بچانے کے لیے ہر قسم کا دفاع کرسکے۔ سیاسی آزادی میں ہر فرد کو اپنی ریاست کے سیاسی معاملات میں حصہ لینے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ سیاست میں سیاسی جماعتوں کے منشور کے مطابق تحریر وتقریر ہوتی ہیں لیکن کہیں بھی ریاست کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو سپورٹ نہیں کیا جاتا ہے۔ آزادی کی ان تمام اقسام میں بھی مدر پدر آزادی کہیں نہیں ہے ہرآزادی کے ساتھ کچھ حدود جڑی ہیں جن سے تجاوز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں سیاست دان ہوں میڈیا ہاؤسز ہوں یا پھر بیوروکریسی سبھی اپنی آزادی کے تحفظ کے نام پے ملکی وقار کو داؤ پے لگا رہے ہیں جو کہ ایک مہذہب معاشرے کے لیے ناقابل قبول ہے۔۔
جزاک اللہ
@irumrae -

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: سندھ کے ہاتھوں ناردرن کو 3 رنز سے شکست
راولپنڈی :نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: سندھ کے ہاتھوں ناردرن کو 3 رنز سے شکست ،اطلاعات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ نے بارش سے متاثرہ میچ میں ڈرک ورتھ لوئس(ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت ناردرن کو 3 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جمعے کے روز دوسرا میچ بارش سے متاثر رہا، ناردرن نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔
سندھ نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے ، شرجیل خان 64، سعود شکیل 28 اور کپتان سرفراز احمد 26 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
ناردرن کی جانب سے شاداب خان ، سلمان ارشد اور موسی خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔177 رنز کے جواب میں ناردرن نے 7.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنالیے تھے جس کے بعد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش شروع ہوئی جو تھم نہ سکی ۔
بارش کے نہ رکنے کی وجہ سے سندھ نےڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت ناردرن کو 3 رنز سے شکست دے دی۔
ناردرن کی جانب سے ناصر نواز 27 اور عماد وسیم 13 رنز بنا کر نمایاں رہے۔شرجیل خان کو نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
-

پٹرول کی قیمتیں ایک طریقے سےکم ہوسکتی ہیں:وزیراعظم کےنام حیران کن تجویز
اسلام آباد:پٹرول کی قیمتیں ایک طریقے سے کم ہوسکتی ہیں:وزیراعظم کے نام ایسی تجویز کہ سن کرسب خوش ہوگئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک میں مہنگائی عروج پرہے اوراس کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے
اس اثنا میں ایک ایسی تجویزسامنے آئی ہےکہ اگراس پرعمل کیا جائے تواس قوم کو دوبڑی خوشیاں نصیب ہوں گی
تجویز دینے والے نے جوبنیادی نقطہ سمجھایا ہے اس کے مطابق اگرحکومت سیگریٹ پرہیلتھ لیوی بڑھا دے تو پھریقینا اس کے نتیجے میں جوحکومت پٹرولیم منصنوعات کی قیمتیں برھا کرلیوی لیتی ہے وہ نہ لینا پڑے
ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ یہ بہتری ہونے میں کچھ محکمہ صحت کے اہلکار ہی رکاوٹ ہیں
Govt of @ImranKhanPTI can reduce Petrol prices if Health levy on Cigarettes is immediately imposed which is deliberately delayed by some officials at MOH.@fslsltn@mubasherlucman#pakpacthttps://t.co/Pn436xGMvq
— Malik Imran Ahmad (@MalikImranA73) October 1, 2021
اسی حوالے سے ملک عمران کہتے ہیں کہ اگر سگریٹ پر ہیلتھ لیوی فوری طور پر نافذ کی جائے تو پیٹرول کی قیمتوں کو کم کر سکتا ہے جسے وفاقی وزارت صحت کے کچھ عہدیداروں نے جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کیا۔
-

عراق سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کو قرنطینہ کرنے پر ہنگامہ
عراق سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کو قرنطینہ کرنے پر ہنگامہ کھڑا کردیا گیا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسافروں نے 10روز کیلئے قرنطینہ سینٹر جانے سے انکار کرکے اداروں سے جھگڑا شروع کردیا۔ کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے اے ایس ایف اور پولیس کو طلب کرلیا۔
اربعین سے آنے والے مسافروں کو لازمی قرنطینہ سینٹر بھیجنے کے احکامات ہیں۔ذرائع کے مطابق 63زائرین نجف سے فلائی بغداد کی پرواز IF-331 سے کراچی پہنچے ہیں۔ سی اے اے انتظامیہ اے ایس ایف، پولیس اور ضلعی انتظامیہ موجود ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے ٹرمینل بلڈنگ کے باہر جانے والے گیٹ بند کر دیے ۔ ایئرپورٹ پر سخت احتجاج کے باعث دیگر پروازوں کے مسافروں کو مشکلات سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
