Baaghi TV

Author: +9251

  • نکاسی آب کے حوالے سے بلدیہ شرقی متحرک ہے، ڈی واٹرنگ پمپس کی مدد سے سڑکوں کو کلئیر کیا جارہا ہے

    نکاسی آب کے حوالے سے بلدیہ شرقی متحرک ہے، ڈی واٹرنگ پمپس کی مدد سے سڑکوں کو کلئیر کیا جارہا ہے

    وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی ضلع شرقی اقبال ساند نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کے ہمراہ نیپا،جہانگیر روڈ،گرومندر ودیگر مقامات کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں برسات کے دوران نکاسی آب کے امور کی انجام دہی کو یقینی بنوایا، برسات کے باوجود مذکورہ شخصیات نے عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے کھڑے رہ کر پانی کی نکاسی کے ذریعے سڑکوں کو کلئیر کروا کر ٹریفک کی روانی کو متاثر نہیں ہونے دیا، اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی ضلع شرقی اقبال ساند نے کہا کہ مسلسل برسات کے باوجود ضلع شرقی کی صورتحال بہتر ہے اہم مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپس نصب ہیں جس سے ضرورت پڑنے پر نکاسی آب کے کام لئے جارہے ہیں جبکہ جہاں پانی جمع ہونے کی شکایات ہیں وہاں بذات خود افسران کے ہمراہ پہنچ کر نکاسی آب کے امور سر انجام دلوارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ شرقی کی جانب سے اچھے انتظامات کئے گئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے اس موقع پر کہا کہ رات گئے سے تاحال مسلسل برسات ہو رہی ہے جس میں متعلقہ محکمہ جات بلا تھکان نکاسی آب کے امور کو یقینی بنا رہے ہیں ڈی واٹرنگ پمپس ودیگر مشینریز سمیت مینوئل لیبر کی مدد سے نکاسی آب کے کام سر انجام دئیے جا رہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو،ایگزیکٹیو انجنئیر سول گلشن اقبال اقبال ملاح، ایگزیکٹیو انجنئیر جمشید زون سلمان میمن، ڈائریکٹرز توقیر عباس، آغا سمیر، ظفر اقبال ودیگر افسران بھی موجود تھی ۔

  • ایک طرف مالی مشکلات تودوسری طرف ڈاکٹرز کے الاؤنس میں‌ 19 ہزار روپے سے زائد اضافہ

    ایک طرف مالی مشکلات تودوسری طرف ڈاکٹرز کے الاؤنس میں‌ 19 ہزار روپے سے زائد اضافہ

    کراچی:ایک طرف مالی مشکلات تودوسری طرف ڈاکٹرز کے الاؤنس میں‌ 19 ہزار روپے سے زائد اضافہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سے وابستہ ڈاکٹر کے میڈیکل الاؤنسز میں اضافہ کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس (ایچ آر) ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹر کے میڈیکل الاؤنسز میں اضافے کا سرکلر جاری کردیا۔
    سرکلر کے مطابق ڈاکٹرزکےمیڈیکل الاؤنس کو5400 سےبڑھا کر25 ہزار روپے کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کے میڈیکل الاؤنس میں اضافے کے بعد پہلےسے مالی خسارے کا شکار پی آئی اے پر مزید مالی بوجھ پڑےگا۔ یاد رہے کہ پی آئی اے پہلے ہی سول ایوی ایشن کی اربوں روپےکی مقروض ہے۔

    یاد رہے کہ کرونا وبا کے بعد جب پی آئی اے کو مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تو 2020 میں انتظامیہ نے ملازمین کے میڈیکل الاؤنس اور تنخواہوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • کراچی میں سب سے زیادہ بارش 39 ملی میٹر گلشن حدید میں اور 24 اعشاریہ 4 ملی میٹر ناظم آباد میں ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات

    کراچی میں سب سے زیادہ بارش 39 ملی میٹر گلشن حدید میں اور 24 اعشاریہ 4 ملی میٹر ناظم آباد میں ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات نے گزشتہ رات سے جمعہ کی شام 5 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔کراچی میں سب سے زیادہ بارش 39 ملی میٹر گلشن حدید میں اور 24 اعشاریہ 4 ملی میٹر ناظم آباد میں ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق قائد آباد میں 23 اعشاریہ 8، پی اے ایف بیس مسرور میں 22.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔
    اعداد و شمار کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 2 میں21 اعشاریہ 5 اور فیصل بیس پر21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی میں 17ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 14 اعشاریہ 6 اور گلشن معمار میں 14 اعشاریہ 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق سعدی ٹائون میں 13 اعشاریہ 5، اولڈ ایئرپورٹ پر 13 اعشاریہ 3، اورنگی ٹاون میں 12 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق یونیورسٹی روڈ 10 اعشاریہ7، جناح ٹرمینل 10اعشاریہ2، اور کیماڑی میں 5 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام کل حیدر آباد میں ہونے والی حقوق ریلی خراب موسم کے باعث ملتوی کردی گئی

    ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام کل حیدر آباد میں ہونے والی حقوق ریلی خراب موسم کے باعث ملتوی کردی گئی

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم زیر اہتمام کل(ہفتہ)حیدر آباد میں ہونے والی حقوق ریلی خراب موسم اور طوفانی بارشوں کے باعث ملتوی کردی گئی ہے جبکہ نئی تاریخ 10اکتوبر مقرر کی گئی ہے عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ10اکتوبر کو ہونے والی حیدر آباد حقوق ریلی میں شرکت کیلئے عوام اور کارکنان کو نئی تاریخ سے آگاہ کردیں۔

  • گورنر سندھ عمران اسماعیل کا میر شکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا میر شکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمنٰ مرحوم کی اہلیہ اور میر شکیل الرحمنٰ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
    انہون نے مزید دعا کی کہ اللہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

  • سابق صدر آصف زرداری کا میرشکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

    سابق صدر آصف زرداری کا میرشکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

    سابق صدر آصف زرداری کا میرشکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
    پنے تعزیتی بیان میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اولاد کیلئے والدہ کا انتقال بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے۔آصف زرداری نے میرشکیل الرحمن کی والدہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔دوسری جانب سینیٹر شیری رحمن نے میرشکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

  • اگلانیب چیئرمین کون ہوگا؟وزیراعظم نے نئے چیئرمین نیب کی نامزدگی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی

    اگلانیب چیئرمین کون ہوگا؟وزیراعظم نے نئے چیئرمین نیب کی نامزدگی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی

    اسلام آباد:اگلانیب چیئرمین کون ہوگا؟وزیراعظم نے نئے چیئرمین نیب کی نامزدگی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئے چیئرمین نیب کی نامزدگی شروع کرنے کا ٹاسک وزیر قانون کو دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون فروغ نسیم، شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک، شفقت محمود، فواد چوہدری، بیرسٹرعلی ظفر اور اٹارنی جنرل نے بھی شرکت کی،

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق دوران اجلاس فروغ نسیم نے آئینی اور قانونی آپشنزپر وزیراعظم اور وزرا کو بریفنگ دی جب کہ وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس کے دوران تمام وفاقی وزرا کی رائے لی۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین نیب کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے نئے چیئرمین نیب کی نامزدگی شروع کرنے کا ٹاسک وزیر قانون کو سونپ دیا ہے اور چیئرمین نیب کی مدت ملازمت پوری ہونے پر نئے چیئرمین کی نامزدگی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،

    وزیراعظم نے پیش کی گئی تجاویزکی روشنی میں وزیر قانون کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کی تقرری پر منگل یا بدھ کودو بارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ویکسین سےطالبعلم کی ہلاکت؟حقیقت سامنےآگئی:جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے:سیکرٹری صحت پنجاب

    ویکسین سےطالبعلم کی ہلاکت؟حقیقت سامنےآگئی:جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے:سیکرٹری صحت پنجاب

    وہاڑی :ویکسین سے طالبعلم کی ہلاکت؟ حقیقت سامنے آ گئی:جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے،اطلاعات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ نے وہاڑی میں کورونا ویکسین کیخلاف پروپیگنڈےکا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنمنٹ اسلامیہ ‏ہائی اسکول کےطالبعلم کی وفات پر غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

    پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ طالبعلم کی ویکسین سےوفات کی ‏خبرحقائق کےمنافی ہے میڈیکل معائنےمیں ویکسین ری ایکشن کی کوئی علامت نہیں آئی۔

    سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ فائزرویکسین عالمی ادارہ صحت سےمنظور شدہ اورمحفوظ ہے اسکول میں 300 ‏طالبعلوں کو ویکسین لگائی گئی تمام طالبعلموں کو 29 ستمبر کو فائزر ویکسین لگائی گئی اور ویکسین لگنے ‏والے تمام طالبعلم معمول کےمطابق اسکول آرہےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فائزر ویکسین12سال سےزائد عمر کےتمام افرادکیلئےمکمل محفوظ ہے غیرذمہ دارنہ معلومات ‏عوام کوگمراہ کرسکتی ہیں عوام افوہوں پرکام نہ دھریں اورجلدازجلدویکسین لگوائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام دستیاب کورونا ویکسین مکمل محفوظ ہیں ہر قسم کی طبی معلومات کیلئے1033ہیلتھ لائن ‏پررابطہ کریں۔

  • ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف سرگرم

    ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف سرگرم

    معیاری سبزیوں و پھلوں کی ارزاں نرخوں پر فروخت کےلئے ضلعی انتظامیہ مسلسل سرگرم۔
    خانیوال۔ ڈپٹی کمشنر اغا ظہیرعباس شیرازی صبح سویرے اچانک سبزی و فروٹ منڈی پہنچ گئے۔

    اے سی بختیار اسماعیل، ای اے ڈی اے خالد محمو،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبدالغفار اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے انہوں نے ہری مرچ ،ٹماٹر اور کیلا کی نیلامی کا جائیزہ لیا۔ ٹماٹر، آلو، پیاز، کیلا، سیب، امرود اور دیگر پھلوں اور سبزیوں کے معیار، نرخوں، طلب اور رسد کی پڑتال کی۔
    منڈیوں ک انیٹرنگ سے عام مارکیٹ اور بازاروں میں صارفین کو کم نرخوں پر معیاری اشیاء دستیاب ہیں۔ڈپٹی کمشنرظہیر عباس شیرازی۔

    خانیوال ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی اور مصنوعی قلت کے خلاف سر گرم ہیں۔ ظہیر عباس شیرازی۔
    مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کو بھاری جرمانے ایف آئی آر کا اندراج اورجیل بھیجا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ناصر پارک طارق آباد اور سٹی پارک کااچانک معائنہ اور شہر کی صفائی بھی چیک کی سٹی پارک میں لائٹوں کی تنصیب، بنچز کی مرمت اور گراؤنڈز کی بہتری جبکہ ناصر پارک کی حالت کو فوری بہتر بنایاجائے۔

  • بھارت پھرچیخنے چلانے لگا”چینی فوج اتراکھنڈ میں 5 کلومیٹر تک اندر آئی اور پل تباہ کردیا

    بھارت پھرچیخنے چلانے لگا”چینی فوج اتراکھنڈ میں 5 کلومیٹر تک اندر آئی اور پل تباہ کردیا

    نئی دہلی :بھارت پھرچیخنے چلانے لگا”چینی فوج اتراکھنڈ میں 5 کلومیٹر تک اندر آئی اور پل تباہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر ایک بار پھر کشیدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

    بھارت اور چین کے درمیان لداخ واقعے کے بعد ایک بار پھر بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے مقام پر سرحدی کشیدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 30 اگست کو 100 چینی فوجی اہلکار اور 55 گھوڑے بھارتی حدود میں داخل ہوئے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چینی فوجی اتراکھنڈ کے علاقے براہوتی میں 5 کلومیٹر اندر تک داخل ہوئے اور کئی گھنٹے تک گشت کرتے رہے۔رپورٹس کے مطابق چینی فوجیوں نے واپسی جاتے ہوئے ایک پل کو بھی تباہ کیا جبکہ اس کے علاوہ بھی توڑ پھوڑ کی ہے۔

    واقعے کے حوالے سے تاحال بھارت اور چین کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے تاہم بھارتی حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے ایک بار پھر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال چین اور بھارت کے درمیان متنازع سرحدی علاقے لداخ میں چینی افواج سے جھڑپوں میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی مارے گئے تھے۔