Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان امن کاگہوارہ بن رہاہےکالعدم ٹی ٹی پی میں کچھ لوگ پاکستان کیساتھ وفاکاعہد نبھاناچاہتےہیں:فوادچودھری

    پاکستان امن کاگہوارہ بن رہاہےکالعدم ٹی ٹی پی میں کچھ لوگ پاکستان کیساتھ وفاکاعہد نبھاناچاہتےہیں:فوادچودھری

    اسلام آباد:پاکستان امن کا گہوارہ بن رہا ہے کالعدم ٹی ٹی پی میں کچھ لوگ پاکستان کیساتھ وفا کاعہد نبھانا چاہتے ہیں:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی میں کچھ لوگ پاکستان کیساتھ وفا کاعہد نبھانا چاہتے ہیں، ہمارا ماننا ہےکہ ایسے لوگوں کوموقع دینا چاہیے۔

    وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی)کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے بیان کو لے کر کافی گفتگو ہو رہی ہے، ضروری ہے اس کا پس منظر سامنے رکھا جائے، ریاست پاکستان ایک آگ اور خون کے دریا سے ہوکر نکلی ہے، ہم نے ہزاروں لوگوں کی قربانیاں دی ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہزاروں قربانیوں کےنتیجے میں ہم نے پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کو شکست دی،بھارت کی ریشہ دوانیوں کو مکمل طور پر ختم کیا، الحمد للہ پاکستان پہلے سے زیادہ مضوط و پرعزم کھڑا ہے، اب ضرورت ہے آگے چلنے کی ریاست کی پالیسیاں مخصوص پس منظر میں بنتی ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بے شمار لوگ جو پاکستان کے ساتھ وفاداری عہد نہیں نبھا سکے وہ یہ عہد نبھانے واپس آنا چاہتے ہیں، بلوچستان میں 3ہزار سے زیادہ وہ لوگ جو ناراض تھے جو بھارت کی ریشہ دوانیوں کا شکار ہوئے وہ واپس آچکے ہیں،

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسی طریقے سے کالعدم ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ ہیں، ان گروہوں میں ایسے لوگ بھی ہیں جو پاکستان کے ساتھ وفا کا عہد نبھانا چاہتے ہیں۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک صلح جو، امن پسند اور آئین کو مان کر آگے چلنے کا عہد کرنا چاہتے ہیں، ہمارا ماننا یہ ہے ایسے لوگوں کو ریاست کو موقع دینا چاہیے، چاہتے ہیں وہ زندگی کے دھارے میں واپس آ سکیں،

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نے جو آج اصول وضع کئے ہیں جن کے اوپر ہم آگے بڑھنا چاہتےہیں، ہم اپنے آئین و قانون کے دائرے میں مخصوص حالات کے پیش نظر پاکستان کے راستے سے جدا ہونے والوں کو واپس راستے پر لانا چاہتے ہیں تاکہ وہ پاکستان کے ایک عام شہری کی حٰیثیت سے اپنی زندگی گزار سکیں۔

  • چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے ،جاوید شیخ

    چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے ،جاوید شیخ

    اکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے عہدیداروں اور کارکنان کی محنت رنگ لے آئی ،کنٹو نمنٹ کورنگی کریک میں پیپلز پارٹی کو ایک سیٹ اور مل گئی ،پیپلز پارٹی کورنگی کریک میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کریک کنٹو نمنٹ الیکشن میں دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار کامران آصف نے 177ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی دوبارہ گنتی میں پی پی پی اُمیدوار نے اپنے مخالف اُمیدوار سے 5ووٹوں کی برتری حاصل کی۔
    گنتی کے موقع پر اُمیدوار کامران آصف کے ہمراہ پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن ،سابق MNAپی پی پی کے رہنماء علی راشد ،سابق MPAپی پی پی ضلع کورنگی کے الیکشن سیل انچارج سید وقار شاہ اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے گنتی مکمل ہونے پر پی پی پی کی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائی کھلائی ۔
    پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن نے کنٹونمنٹ کورنگی کریک میں پی پی پی اُمیدوار کامران آصف کی کامیابی پر کارکنان اور حلقے کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی حق ،سچ اور جدوجہد کی فتح ہے آج کارکنان کی جدو جہد رنگ لے آئی اور پی پی پی کورنگی کریک کنٹونمنٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ،رہنمائوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے کارکنان اور عوام نے آج ایک مزید سیٹ کا تحفہ اپنے جواں سال چیئر مین بلاول بھٹو کو دیا ہے انہوںنے کہاکہ انشا اللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

  • سائیکلون گلاب، شرمیلا فاروقی نے مزاحیہ میم شیئر کردی

    سائیکلون گلاب، شرمیلا فاروقی نے مزاحیہ میم شیئر کردی

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کراچی میں آنے والے سائیکلون گلاب کے حوالے سے مزاحیہ میم سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شرمیلا فاروقی نے ایک مزاحیہ میم شیئر کی جو کہ بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم پھر ہیرا پھیری کی ایک منظر پر بنائی گئی ہے۔میم میں پریش راول، اکشے کمار اور سنیل شیٹی حیرانگی سے کسی کا انتظار کررہے ہیں۔شرمیلا فاروقی نے میم شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ کراچی والے سائیکلون گلاب کا انتظار کرتے ہوئے۔پی پی رہنما کی اس میم پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • بین الصوبائی کار چوری میں ملوث تین گینگز کے دس ملزمان گرفتار

    بین الصوبائی کار چوری میں ملوث تین گینگز کے دس ملزمان گرفتار

    السلام آباد:بین الصوبائی کار چوری میں ملوث تین گینگز کے دس ملزمان گرفتار،اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹیگیشن عطا الرحمان نے پریس کانفرنس انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیمیں کام کررہی ہیں

    ایس ایس پی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ قتل واقعات پر دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ان کا کہ بھی کہنا تھا کہ قتل ملزمان میں پانچ کو گرفتار کر لیا گیا

    پولیس کے مطابق اسلام آباد میں زمین تنازعہ پر یہ واقعات رونما ہوئے ہیں،دونوں واقعات میں تین افراد کو مارا جانا پولیس کیلئے چیلنج تھادیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا

    ایس ایس پی انویسٹیگیشن عطا الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
    اس کے ساتھ ساتھ اینٹی کار لفٹنگ سیل نے خصوصی مہم شروع کی ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اے ایس پی حنا کی زیر نگرانی پنجاب اور کے پی میں کاروئیاں کی گئی ہیں۔ بیس روز کے اندر کار چوری میں ملوث تین گینگ کے دس ملزمان گرفتارکرلیئے گئے ہیں‌

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تین کروڑ 57لاکھ مالیت ہی 22گاڑیاں 25 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزمان کا تعلق کے پی اور پنجاب کے علاقوں سے ہےپکڑی جانے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکل جلد مالکان کے حوالے کی جائینگی

  • نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس :چار انکوائریز کو تفتیش میں تبدیل کرنے کی سفارش

    نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس :چار انکوائریز کو تفتیش میں تبدیل کرنے کی سفارش

    کراچی:نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس :چار انکوائریز کو تفتیش میں تبدیل کرنے کی سفارش ،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کے نظرئیے کرپشن کیخلاف جہاد کے تحت نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تحقیقاتی ونگز کی ڈائریکٹرز اور متعلقہ کیسزکی مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے شرکت کی۔اجلاس میں اربوں روپے مالیت کے کیسزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مقدمات کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
    1. بورڈ نے این آئی سی وی ڈی (NICVD) کے افسران / عہدیدارن اور دیگر کیخلاف مجاز اتھارٹی کو انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی سفارش کی۔ ملزمان مبینہ طور پر غیر قانونی تقرریوں اور کروڑوں روپے کے غیر قانونی الاؤنس دینے میں ملوث ہیں۔ بورڈ نے این آئی سی وی ڈی (NICVD) کے افسران / عہدیدارن اور دیگر کیخلاف ہسپتال کے مختلف طبی آلات کے خریداری میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے بھی مجاز اتھارٹی کو انکوائری کی اجاز ت دینے کی سفارش کی۔

    2. بورڈ نے راؤ انوار، سابقہ ایس ایس پی، سندھ پولیس، ضلع ملیر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے کے الزام پر انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دی۔ ریکارڈ کے مطابق ملزم نے اربوں روپے سے زائد کے اثاثے جمع کئے۔

    3. بورڈنے ملزم ڈاکٹر احسان اللہ خان، سابقہ ڈائریکٹر، پی پی پی نوڈ (PPP Node) محکمہ صحت اور شاہد یوسف، سی ای او، غربت مٹانے کے اقدام Poverty Eradication Initiative (PEI) اور دیگر کیخلاف انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی سفارش کی۔ ملزمان نے مبینہ طور پر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے محکمہ صحت میں غیر قانونی طور پر ٹھیکے اپنے نور نظرکمپنیوں کو دینے میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے قومی خزانے کو Rs.325 million کا نقصان پہنچایا۔

    4. بورڈنے ملزم اعجاز الرحمن، پروپرائٹر مسیرز الرحمن امپیکس کراچی، اور دیگر کیخلاف انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظور ی دی۔ ملزم مسیرز الرحمن امپیکس کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی میں ملوث ہے۔ مسیرز الرحمن امپیکس غیر قانونی طور پر چاول، کپڑے اور بیڈ شیٹس کے کاروبار میں ملوث ہے۔ ملزم اعجاز الرحمن نے عام لوگوں کو چار سے پانچ فیصد(4 to 5 %) منافع کا لالچ دیکر اپنے غیر قانونی اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے پر آمدہ کیا۔ ملزم نے عام لو گوں کو ان کی اپنے محنت سے کما ئی گئی مبلغ 100 ملین روپے رقم سے محروم کیا۔

    5. بورڈ نے میسرز گولڈ ٹرانسمٹ نیٹ ورک ٹیکنالوجی (پرائیوٹ) لمیڈ کے نو(09) بینک اکاؤنٹس زیر دفعہ,NAO-1999 Under Section 12 منجمد کرنے کی منظوری دی۔ میسرز گولڈ ٹرانسمٹ نیٹ ورک ٹیکنالوجی (پرائیوٹ) عوام سے غیر مجازڈپازٹ اکھٹا کرنے اور جعلی اسکمیوں کو ویب سائٹس پر اشتہارات ذریعے عوام کو مراعات اور بھاری منافع کی پیشکش کرنے کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ ملزمان کروڑوں روپے غبن کے مرتکب پائے گئے۔

    بورڈ نے میگا کرپشن کیسز کے کامیا ب تفتیش پر مشترکہ کمیٹیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ڈجی نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا (پی ایس پی)نے قومی خزانے سے لوٹی ہوئے رقم اور سرکاری زمین کے واپسی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کیں کے وہ محترم جسٹس جاوید اقبال، چیئر مین نیب کی ہدایات کی روشنی میں تفتیشی کا م کو میرٹ کے بنیاداور بغیر امیتاز کے جاری رکھیں۔

  • سدرن پنجاب کی نیشنل ٹی ٹونٹی میں جیت کی تلاش ختم نہ ہوسکی

    سدرن پنجاب کی نیشنل ٹی ٹونٹی میں جیت کی تلاش ختم نہ ہوسکی

    راولپنڈی: سدرن پنجاب کی نیشنل ٹی ٹونٹی میں جیت کی تلاش ختم نہ ہوسکی ،اطلاعات کےمطابق راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی میں اے ٹی ایف سدرن پنجاب کی نیشنل ٹی ٹونٹی میں جیت کی تلاش ختم نہیں ہوسکی۔ جمعے کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

    بلوچستان نے 175 رنز کا ہدف اٹھارویں اوور کی چوتھی گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نوجوان بیٹر عبدالواحد بنگلزئی کو میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں عبدالواحد بنگلزئی اور عبداللہ شفیق نے بلوچستان کو 84 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔ عبداللہ شفیق نے 28 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں نوجوان اسپنر عمر خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

    عبدالواحد بنگلزئی نے نئے آنے والے بیٹر حارث سہیل کے ہمراہ رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور دوسرے وکٹ کے لیے 51 رنز کی شراکت قائم کی۔ وہ 7 چوکوں کی بدولت 50 رنز بناکر عامر یامین کا شکار بنے۔

    حارث سہیل نے 6 چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سہیل اختر 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر سدرن پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کپتان صہیب مقصود کے علاوہ سدرن پنجاب کا کوئی بھی بیٹر لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوا اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتا رہا۔

    سدرن پنجاب نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کےنقصان پر 174 رنز بنائے۔ صہیب مقصود نے 34 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 54 رنز بنائے۔ انہوں نے حسان خان کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 71 رنز کی شراکت قائم کی۔ حسان خان 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    اس سے قبل سدرن پنجاب کی ابتدائی تین وکٹیں محض 28 رنز پر گر گئی تھیں۔ ذیشان اشرف 10، سلمان علی آغا 6 اور محمد عمران بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    ایسے میں خوشدل شاہ اور عامر یامین نے بالترتیب 22 اور 12 گیندوں پر 25، 25 رنز بناکر ٹیم سدرن پنجاب کا مجموعہ 175 تک پہنچانے میں مدد کی۔ وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 2 اور عمر خان12 اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

    بلوچستان کے جنید خان اور عمید آصف نے تین تین جبکہ خرم شہزاد نے دو اور حارث سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پاکستان ڈنمارک سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    پاکستان ڈنمارک سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی:سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈنمارک سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ڈنمارک ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی حالیہ صورتحال، انسانی بنیادوں پر امداد کے اقدامات میں تعاون و اشتراک پر بھی بات چیت کی گئی۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کامیاب انخلا آپریشن، خطے کے استحکام کی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ تعاون بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

    ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈنمارک سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، یورپی ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

  • ڈنمارک کے وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات:افغانستان کی صورتحال پرتفصیلی گفتگو

    ڈنمارک کے وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات:افغانستان کی صورتحال پرتفصیلی گفتگو

    اسلام آباد:ڈنمارک کے وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات:افغانستان کی صورتحال پرتفصیلی گفتگو ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعاون کے فروغ پر اظہار اطمینان کیا گیا جبکہ موسمیاتی تبدیلی اور اس کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے عمران خان کے 10 ارب درختوں کے اقدام کو سراہا، ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے اپنے شہریوں کے انخلا میں پاکستان کی مدد پرشکریہ ادا کیا۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم پاکستان اور خطے کے لیے بہت اہم ہے۔ افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنا ضروری ہے، افغانستان میں پائیدار امن و استحکام میں بین الاقوامی برادری کردار ادا کرے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کےتعمیری اقدامات سے عدم استحکام اور پناہ گزینوں کے بڑے پیمانے پر ہجرت کو روکنے میں مدد ملے گی۔

  • گوادرمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے چیف سیکرٹری کی صدارت میں اہم فیصلے

    گوادرمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے چیف سیکرٹری کی صدارت میں اہم فیصلے

    کوئٹہ.گوادرمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے چیف سیکرٹری کی صدارت میں اہم فیصلے ،اطلاعات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی2022-2021ء کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، گوادر میں لوگوں کو پینے کے پانی اور صوبے کے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبد الباسط، سیکرٹری خزانہ عبدالرحمن بزدار سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت گوادر کو پانی کی فراہمی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے جن کی تکمیل سے گوادر سمیت جیونی میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لیے تین مہینوں کیلئے بجٹ جلد ریلیز کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی میں کوئی تعطل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں شعبہ ماہی گیری کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ اگلے اجلاس میں محکمہ ماہی گیری کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں۔

    انہوں نے تمام سیکرٹریز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ تمام آفیسرز اپنے محکموں سے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی لیں اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔

    چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہمارے لیے ایک ایک دن قیمتی ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے دن رات کام کریں تاکہ صوبے میں ترقی کا عمل مزید تیز ہو سکے۔

    انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل سے صوبے کے عوام کی زندگی میں بہتری اور آسا نیاں پیداہوں گی۔ صوبے کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے جس سے عوامی مشکلات میں کمی اور صوبہ ترقی کی راہ پر گا مزن ہوگا۔

  • سرگودھا:سرکاری بینک کےملازم کوڈاکووں نےلوٹ لیا:موٹرسائیکل،نقدی کےساتھ اہم دستاویزات بھی لےگئے

    سرگودھا:سرکاری بینک کےملازم کوڈاکووں نےلوٹ لیا:موٹرسائیکل،نقدی کےساتھ اہم دستاویزات بھی لےگئے

    سرگودھا:سرگودھا:سرکاری بینک کےملازم کوڈاکووں نےلوٹ لیا:موٹرسائیکل،نقدی کےساتھ اہم دستاویزات بھی لےگئے،اطلاعات کے مطابق سرگودھا کے علاقے چک جنوبی 39 میں ڈاکووں نے ایک سرکاری ملازم کولوٹ لیا ہے اوربھاری مالی نقصان پہنچایا ہے

    سرگودھا سے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ چک جنوبی 39 میں اس وقت پیش آیا جب پنجاب بینک کے ایک ملازم محمد عمیرضیا جوکہ 30 ستمبرکی شام جب ڈیوٹی سے فارغ ہوکرچک جنوبی 39 کے قریب پہنچے تواس دوران دو نامعلوم موٹرسائیکل سوارآگے آکررک گئے اورپستول لہراتے ہوئے رکنے کا اشارہ دیا اورآگے بڑھنے کی صورت میں فائرسے مارنے کی دھمکی دی

    ذرائع کےمطابق ان دو نامعلوم ڈاکووں نے پستول تان کرمحمد عمیرضیا سے موٹرسائیکل حوالے کرنے کی دھمکی دی اورموٹرسائیکل قبضے میں لینے کے بعد پھرجوان کے پاس ہینڈ بیگ تھا جس میں لیب ٹاپ اوردیگراہم دستاویزات بھی تھیں وہ بھی چھین لیا

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”423111″ /]

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے بعد ایک ڈاکو نے پستول تانے رکھا اوردوسرے نے جیب سے موبائل ، شناختی کارڈ ، تیس ہزارسے زائد نقدی اوردیگراہم کاغذات لے کرفرارہوگئے ہیں

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس ڈاکے کے دوران ان ڈاکووں نے محمد عمیر کوقریبا تین لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے ،ادھرجب اس حوالے سے متاثرہ بینک ملازم سے رابطہ کیا گیا تواس واقعہ کی تصدیق بھی ہوگئی اوراس ڈاکے کے نتیجے میں ہونے والے بڑے پیمانے پرنقصان کے حوالے سے یقین بھی ہوگیا کہ ڈاکووں نے واقعی بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے

    دوسری طرف اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سائل نے ایف آئی آر بھی لکھواد ی ہےلیکن ابھی تک پولیس کی طرف سے حسب عادت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے