Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکسان نے کویت کے رویے پرسخت جواب دے دیا: کویتی فضائی کمپنیوں پر مشروط پابندی عائد کردی

    پاکسان نے کویت کے رویے پرسخت جواب دے دیا: کویتی فضائی کمپنیوں پر مشروط پابندی عائد کردی

    کراچی:پاکستان نے کویتی فضائی کمپنیوں پر مشروط پابندی عائد کردی،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کویتی فضائی کمپنیوں کی پروازوں کی تعداد کم کردی۔

    ذرائع کے مطابق کویت کی جانب سے پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت نے دینے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کویت کی دو ائیر لائن کی پروازوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کنہا ہے کہ پی آئی اے کو کویت کی جانب سے اجازت نہ دینا دونوں ریاستوں کے درمیان دو طرفہ فضائی خدمات کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    سول ایوی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ کویت ایئرویز اور جزیرہ ایئر ویز کی ہفتہ وار فلائیٹس میں سے ایک ایک فلائٹ کو یکم اکتوبر 2021 سے منسوخ کیا جارہا ہے، یہ سلسلہ اُس وقت تک رہے گا جب تک پی آئی اے پر عائد پابندی ختم نہیں کردی جاتی۔

    سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان اور کویت کے درمیان فضائی خدمات کے معاہدے میں طے شدہ شرائط کے مطابق کویت سے پی آئی اے سی کے فلائٹ آپریشن کی منظوری مشروط ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پروازوں کو کویت کی جانب سے عدم اجازت پر پاکستان سی اے اے مزید ریگولیٹری کارروائی شروع کرنے پر مجبور ہوگا۔

  • سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی نوجوانوں کی حرکات نے شرمسار کردیا

    سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی نوجوانوں کی حرکات نے شرمسار کردیا

    ریاض :سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی نوجوانوں کی حرکات نے شرمسار کردیا ،اطلاعات کے مطابق پانچ دن ہوگئے ہیں سعودی عرب کے قومی دن کو آئے ہوئےمگرجو غیراخلاقی حرکت سعودی نوجوانوں  نے پیش کی وہ ابھی تک سعودیوں کے دل ودماغ سے نہیں نکلی ۔؎؎

    سعودی میڈیا کے مطابق  رقص وسرور کےساتھ اورپھرسعودی خواتین سے بدتمیزی والی ویڈیوز نے سعودیوں کے سرشرم سے جھکا دیئے  کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں‌ ہیں‌

     

    ادھراس موقع پر کچھ غیرمناسب مناظربھی دیکھنے کوملے جب کئی سعودی جوانوں نے خواتین کے ساتھ مذاق کیا ،ادھر سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اگریہ ثابت ہوگیا کہ واقعی ایسا ہوا تو اس نوجوان کو قرارواقعی سزا ملے گی

    سعودی عرب کے شہر طائف میں حکام نے ایک شخص کو عوامی پارک میں مملکت کے قومی دن کی تقریب کے دوران میں خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

     

    اس واقعہ کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے ذریعے پتا چلا تھا۔ ویڈیو میں نظرآنے والی متاثرہ لڑکی روایتی لمبے ڈھیلے ڈھالے لباس عبایا میں ملبوس تھی۔اس مشتبہ ملزم نے خاتون کوچھوا تھا اور پھر جلدی سے بھاگ گیا تھا۔

     

     

    حکام نے بتایا ہے کہ اس مشتبہ شخص کی عمر 20 سال سے زیادہ ہے اور وہ سعودی شہری ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ مشتبہ شخص اب حکام کی تحویل میں ہے،اس کوابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے ، یہ دن 1932 میں عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کے ذریعے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے ،

    23 ستمبر 1932ء کو سعودی عرب کی حکومت کا قیام عمل میں آیا ، جب سلطان عبدالعزیز ابن سعود نے نجدو حجاز کے تمام علاقوں پر فتح و نصرت کا پرچم لہرایا اور عرب کے اس خطے کا نام المملک العربی السعودیہ رکھا گیا۔

    اس دن کی مناسبت سے تمام سرکاری ادارے بند رہتے ہیں جب کہ سعودی قومی دن لوک گیتوں کے رقص ، گانوں اور روایتی تہواروں کے ساتھ منایا جاتا ہے ، سڑکوں اور عمارتوں کو سعودی پرچموں سے سجایا جاتا ہے اور لوگ سبز اور سفید لباس زیب تن کرتے ہیں ، مملکت میں چاروں طرف سبز اور سفید سعودی غبارے بھی لگائے جاتے ہیں۔

  • ڈاکٹرفیصل سلطان سے طلبا کے وفد کی ملاقات،تمام جائزشکایات پرعمل درآمد کی یقین دہانی

    ڈاکٹرفیصل سلطان سے طلبا کے وفد کی ملاقات،تمام جائزشکایات پرعمل درآمد کی یقین دہانی

    اسلام آباد :ڈاکٹرفیصل سلطان سے طلبا کے وفد کی ملاقات،تمام جائزشکایات پرعمل درآمد کی یقین دہانی ،اطلاعات کے مطابق آج ڈاکٹر فیصل سلطان ، نیشنل ہیلتھ سروسز کے ایس اے پی ایم نے طلباء کے ایک وفد سے ملاقات کی جنہوں نے اس سال ایم ڈی سی اے ٹی کی کوشش کرنے والے طلباء کے خدشات اور شکایات بیان کیں۔

    ڈاکٹر فیصل نے ان کے خدشات کوبڑی تسلی سے سنا اور پیش کیے گئے مسائل کا جواب دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایم ڈی سی اے ٹی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سخت اور زندگی بھر سیکھنے کے اس مسابقتی میدان میں داخل ہونے والے طلباء تعلیمی کامیابی ، علم اور تجزیاتی سوچ کے لحاظ سے ضروری صلاحیت رکھتے ہیں۔

    یہ سب بالآخر عوام کو محفوظ اور قابل پیشہ ور افراد کو مستقبل میں ان کی خدمت کرنے کے قابل بنانے اور طبی تعلیم کے نظام اور طبی پیشہ ور افراد پر عوامی اعتماد کو تقویت دینے کے لیے ہے۔

    میٹنگ کا اختتام ایس اے پی ایم نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کیا تاکہ طلباء کو اپنی شکایات کے اندراج کے لیے ایک منظم شکایت کے حل کا طریقہ کار تیار کیا جائے اور اس کا اشتراک کیا جائے۔

    انہوں نے کسی بھی بنیادی مسائل کے لیے شکایات کے نمونے کا جائزہ لینے کی پیشکش کی۔ مزید برآں ، انہوں نے طلباء کو یقین دلایا کہ امتحان کے بعد کا تجزیہ پہلے ہی پی ایم سی کی طرف سے منصوبہ بند ہے اور ایم ڈی سی اے ٹی کی تکمیل کے بعد ریگولیٹری باڈی کی طرف سے مکمل کیا جائے گا جو طلباء کے بہت سے خدشات کو دور کرے گا۔

  • حیدر علی کی دھواں دھار اننگز   سینٹرل پنجاب کوشکست سے دوچارکردیا

    حیدر علی کی دھواں دھار اننگز سینٹرل پنجاب کوشکست سے دوچارکردیا

    راولپنڈی : حیدر علی کی دھواں دھار اننگز نے سینٹرل پنجاب سے فتح چھین لی ،اطلاعات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں حیدر علی کی دھواں دھار اننگز کی بدولت ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوررز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے۔

    کپتان بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 105 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، 63 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی چھٹی سنچری ہے،کیرئیر کی چھ میں سے چار سنچریوں میں بابراعظم ناٹ آؤٹ رہے۔

    بابراعظم نے احمد شہزاد اور محمد اخلاق کے ہمراہ بالترتیب 67 اور 41 رنز کی شراکت قائم کی، احمد شہزاد 37 اور محمد اخلاق 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    سینٹرل پنجاب کے کپتان نے سب سے لمبی پارٹنرشپ شعیب ملک کے ہمراہ قائم کی۔ شعیب ملک 4 چوکوں کی مدد سے 31 ر نز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ناردرن کے محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نوجوان کھلاڑی حیدر علی نے 53 گیندوں پر 91 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ہوم سٹی سینٹرل پنجاب سے فتح چھین لی۔ ناردرن نے 201 رنز کا ہدف دو گیندیں قبل چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ناردرن کے دونوں اوپنرز 56 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے، سرمد حمید 19 اور ناصر نواز 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو حیدر علی نے ناردرن کی کمان سنبھالی اور کریز پر پہنچتے ہی اپنے مخصوص انداز میں وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیل کر سینٹرل پنجاب کے باؤلرز کو دباؤ میں لے آئے۔

    اس دوران محمد نواز نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور محض21 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی بدولت 41 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 45 گیندوں پر 84 رنز کی شراکت قائم کرکے ناردرن کی پوزیشن مستحکم کردی۔

    محمد نواز کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی حیدر علی نے رنز بنانے کی رفتار کم نہ کی اور جارحانہ انداز اپنائے رکھا۔ انہیں6 چھکوں اور 6 چوکوں کی بدولت 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    سینٹرل پنجاب کے وہاب ریاض، حسین طلعت، احسان عادل اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ : پاکستان میں پہلی بار پٹرول 127 روپےفی لیٹرہوگیا

    پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ : پاکستان میں پہلی بار پٹرول 127 روپےفی لیٹرہوگیا

    اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ : پاکستان میں پہلی بار پٹرول 127 روپےفی لیٹرہوگیا ،اطلاعات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 127.30 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 122.4، مٹی کا تیل 99.31 اور لائٹ ڈیزل 99.51 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

  • وارننگ کےبعد سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کل تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان کردیا

    وارننگ کےبعد سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کل تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان کردیا

    کراچی : آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے غیریقینی موسم کی صورت حال کے باعث کل (جمعہ) پرائیویٹ اسکول اور کالج بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کےچیئرمین حیدر علی کا کہنا ہےکہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں اسکولز بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    حیدر علی کا کہنا ہےکہ تعلیمی ادارے بندکرنےکا فیصلہ والدین کی پریشانی کے سبب کیا ہے، سندھ کے جن اضلاع میں موسم ٹھیک ہے وہاں نجی تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے ابھی تک سرکاری اسکول بندکرنےکے حوالے سےکوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    خیال رہےکہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان تشکیل پا رہا ہے جس کے نتیجے میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون کراچی سے 300 کلومیٹر دور ہے جوکہ کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کا باعث بن سکتا ہے۔

  • پنجاب میں پھرلاک ڈاؤن نافذ؛کہاں اورکیسے عمل کیا جائے گا ساری تفصیلات آگئیں

    پنجاب میں پھرلاک ڈاؤن نافذ؛کہاں اورکیسے عمل کیا جائے گا ساری تفصیلات آگئیں

    لاہور:پنجاب میں پھرلاک ڈاؤن نافذ؛کہاں اورکیسے عمل کیا جائے گا ساری تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق لاک ڈاون کا اطلاق یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک راولپنڈی کے علاوہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہو گا۔ مارکیٹ اور ‏کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ اتوار کے دن مکمل چھٹی ہو گی۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے 50فیصد ‏آکوپینسی کے ساتھ انڈور ڈائننگ کی رات 11:59 تک اجازت ہو گی۔ آؤٹ ڈائننگ کی بھی رات 11:59 تک صرف ‏ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے اجازت ہو گی۔

    انڈور شادیوں کی تقریبات صرف 200 ویکسی نیٹڈ افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی۔ آؤٹ ڈور شادیوں ‏میں صرف 400 ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہو گی تمام مزارات پر صرف 30 سال سے زائد عمر کے ویکسی نیٹڈ ‏افراد کو جانے کی اجازت ہو گی۔

    سینما گھر مکمل طور پر بند رہیں گے البتہ انڈور اجتماعات میں صرف200 ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہوگی۔ ‏آؤٹ ڈور اجتماعات میں 400 ویکسی نیٹڈ افراد کی شرکت کی اجازت ہو گی۔

    کانٹیکٹ اسپورٹس پر مکمل پابندی رہے گی۔ جم صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے کھلیں گے۔ تمام نجی و سرکاری ‏دفاتر 100 فیصد عملہ کے ساتھ کام کرسکیں گے۔

    پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد ویکسی نیٹڈ مسافروں کے ساتھ ساتوں دن چل سکے گی۔ تفریحی مقامات 50 فیصد ‏کپیسٹی کے ساتھ کھل سکیں گے۔ ‏کنٹرولڈ سیاحت کے لیے صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو اجازت ہو گی۔ تمام تعلیمی ادارے ہفتے کے تین تین دن 50 ‏فیصد حاضری کے ساتھ کھل سکیں گے۔

  • ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے پاکستانی کا نام سامنے آگیا

    ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے پاکستانی کا نام سامنے آگیا

    لاہور: ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے پاکستانی کا نام سامنے آگیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کا ایک اورقومی کھلاڑی اب قومی نہیں بلکہ عالمی اعزاز کے ساتھ سامنے آیا ہے ،

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے پاکستانی بن گئے اور انہوں نے یہ سنگ میل نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ناردرن کے خلاف سینٹرل پنجاب کی جانب سے سینچری بناکر عبور کیا۔

    راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی میں جمعرات کو سینٹرل پنجاب کی قیادت کرتے ہوئے بابراعظم نے 63 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یہ بابراعظم کے کیرئیر کی چھٹی سینچری ہے جس کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ سینچری بنانے والے پاکستانی بن گئے ہیں۔

    بابراعظم نے 185 اننگز میں 6 سینچریاں اسکور کی ہیں جب کہ پاکستان کے احمد شہزاد اور کامران اکمل نے پانچ ،پانچ، خرم منظور نے چار ، مختار احمد اور شرجیل خان نے تین، تین سینچریاں اسکور کی ہیں۔

    بابر اعظم 6 یا اس سے زائد سینچریاں بنانے والے دنیا کے نویں بیٹسمین ہیں، اس فہرست میں کرس گیل 22 سنچریوں کے ساتھ سب سے پہلے نمبر پر ہیں۔

    بابراعظم 105 رنز کی اننگز کے بعد ایک اور عالمی ریکارڈ کے قریب آگئے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ وہ اگلی اننگز میں تیز ترین 7 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے بیٹسمین بن جائیں گے۔

    بابر اعظم نے 185 اننگز میں 6984 رنز بنائے ہیں، انہیں کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 6 اننگز میں 16 رنز درکار ہیں جس کے بعد وہ یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیں گے۔

    بابراعظم کا فی اننگز ففٹی پلس ریٹ دنیا میں تمام بیٹسمینوں میں سب سے بہتر ہے، ان کے کیرئیر میں 6 سنچریوں سمیت 64 ففٹی پلس اننگز ہیں، ان کا فی اننگز، ففٹی پلس اوسط 2.89 ہے یعنی ہر تیسری اننگز میں بابر نے کم از کم ففٹی اسکور ضرور کی ہے۔

  • والدین اور طلباء کا تعلیمی اداروں کا کنٹونمنٹ بورڈ سے باہر نکلنے پر احتجاج

    والدین اور طلباء کا تعلیمی اداروں کا کنٹونمنٹ بورڈ سے باہر نکلنے پر احتجاج

    راولپنڈی میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ہارلے سٹریٹ سیکٹر کے زیر اہتمام پر امن احتجاجی مظاہرہ میں سول سوسائٹی، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی.

    1200 نجی تعلیمی اداروں کی راولپنڈی و چکلا لہ کنٹونمنٹ بورڑ سے باہر منتقلی پر والدین، اساتذہ اور طلباء سراپا احتجاج بنے اور کہا کہ کینٹس سے تعلیمی اداروں کی منتقلی ہمیں کسی طرح بھی قبول نہیں ہے، بچوں کے والدین نے چیف جسٹس آف پاکستان آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان سے استدعا کی کہ خدارہ ہمارے بچوں کو تعلیم سے محروم نہ کریں، ہم اپنی رہائش گاہوں سے طویل مسافت طے کرکے بچوں کو کہیں اور نہیں لے جا سکتے، ہم یہاں کے عرصہ دراز سے مقیم ہیں اور یہ ہمارا بنیادی حق ہے کہ ہم اپنی مرضی کے مطابق بچوں کے لئے تعلیمی ادارے کا انتخاب کریں۔

    ایپسما کے ڈویژنل صدر ابرار احمد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پاکستان کے 42 کنٹونمنٹ بورڑز سے 7 ہزار اسکولز کی منتقلی کے احکامات دئیے ہیں، کنٹونمنٹ بورڑز سے تعلیمی اداروں کی منتقلی سے 20 لاکھ طلباء اور تین لاکھ اساتذہ بے روز گار ہونگے، کنٹونمنٹ بورڑز نے تعلیمی اداروں کی منتقلی کیلئے کوئی جگہ مختص نہیں کی۔ تعلیمی اداروں کی منتقلی سے والدین پر بھی بوجھ بڑھے گا اور طلباء بھی متاثر ہونگے۔

    ابرار احمد خان کا کہنا تھا کہ عدالت نے صرف کنٹونمنٹ انتظامیہ کا موقف سُنا ہے یمارا نہیں سنا۔ ہم ہر سطح پر قانونی جنگ لڑینگے،تعلیمی اداروں کی منتقلی کسی صورت قبول نہیں آئینی و قانونی طریقے سے اپنا حق لینگے، پاکستان میں دو کروڑ تیس لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے حکومت ہوش کے ناخن لے، تعلیمی اداروں کی منتقلی کے خلاف دھرنہ بھی دینا پڑا تو دینگے، سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹس کو متبادل نظام کیلئے تین سال دئے لیکن کنٹونمنٹ نے صرف نوٹس دئیے کوئی متبادل جگہ فراہم نہ کی۔

  • صحافی یا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سرکاری افسران سے انٹرویو نہیں لے سکے گا، ڈپٹی کمشنر مردان

    صحافی یا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سرکاری افسران سے انٹرویو نہیں لے سکے گا، ڈپٹی کمشنر مردان

    محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبر پختونحوا کی جانب سے سرکاری افسران سے انٹرویومیڈیا ٹاک کیلئے ضابطہ اخلاق جاری، محکمہ اطلاعات کا کارڈ نہ رکھنے والا کوئی صحافی یا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سرکاری افسران سے انٹرویو نہیں لے سکے گا.

    ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ احکامات پرعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر، جملہ ضلعی اور وفاقی محکموں کو انٹرویو میڈیا ٹاک کیلئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پرعملدرامد کرنے کیلئے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

    محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبرپختونخوا کے مطابق سرکاری دفاتر میں داخلے اور صرف سوشل میڈیا کی بنیاد پر اپنے آپ کو صحافی ظاہر کرنے پر پابندی عائد، محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبرپختونخوا کے کارڈ حامل صحافی حضرات ضلع کے کسی سرکاری محکموں کے سربراہان کے تقریبات میٹینگز میں شرکت کے مجاز ہوں گے، جس رپورٹرز، نامہ نگاران کے پاس محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبرپختونخوا کا ایکریڈیشن کارڈ نہ ہو وہ سرکاری محکموں کے سربراہان کے کسی تقریب میٹینگز یا پریس کانفرنس میں نہ شرکت کرسکے گے اور نہ کوریج۔

    حبیب اللہ عارف ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کہ صحافیوں کیلئے جاری کردہ قواعد وضوابط پرعمل درآمد یقینی بنائیں گےسوشل میڈیا ایکٹویسٹ یا فیس بک پیجز چلانے والے کو صحافی تصور نہیں کیا جائیگا، سوشل میڈیاایکٹویسٹ اور فیس بک پیجز چلانے والے مردان کے کسی سرکاری محکمے کے افیسر سے انٹرویو لینے کے مجاز نہیں ہونگے، محمکہ اطلاعات کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائنگے۔

    صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور حقیقی صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان تصور کئے جاتے ہیں اور معاشرے میں رونما ہونے والے واقعات سے عوام الناس کو باخبر رکھتے ہیں۔صحافت ہی کے ذریعے مظلوم اور ظالم میں تفریق ممکن ہے لیکن محکمہ اطلاعات کی جاری کردہ احکامات کی روشنی میں سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور فیس بک پیج چلانے والوں کو سرکاری آفیسزز سے انٹرویو لینے یا میڈیا ٹاک کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔جس پر عملدرامد یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور فیس بک پیج چلانے والے بھی اپنے آپ کو صحافی ظاھر کرکے مختلف محکموں کے آفسران سے انٹرویو لے رھے ہیں حالانکہ ان کو صحافی تصور کرنا صحافت کے شعبے اور اصل صحافیوں کیساتھ زیادتی ہوگی۔حبیب اللہ عارف ڈپٹی کمشنر مردان