Baaghi TV

Author: +9251

  • مریم نواز کے بارے میں عمران خان نے مبشر لقمان کو کیا بتایا.؟ مہنگائی، شوکت ترین اور ڈالر کا مستقبل

    مریم نواز کے بارے میں عمران خان نے مبشر لقمان کو کیا بتایا.؟ مہنگائی، شوکت ترین اور ڈالر کا مستقبل

    سینئیر صحافی و اینکرپرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سوشل مڈیا پالیسی پر کچھ نہیں ہوسکتا ہے، کبھی آپ یوٹیوب بند کرتے ہیں، کبھی خول دیتے ہیں، کبھی ٹک ٹاک بند کرتے ہیں، کبھی کھول دیتے ہیں، اس سارے عرصہ میں بھارت نے بہت زیادہ کام کیا ہے، یوٹیوب کا سرور بھارت میں ہے، فیس بک کا سرور بھارت میں ہے، کشمیر کے حوالے سے کوئی خبر لگاتے ہیں تو فیس بک فوری سٹرائک مار دیتا ہے، تو آپ یہ کہیں گے کہ ہم اپنے ملک میں بند کردیں گے تو بند کردیں، اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ انٹرنیشنل میڈیا کی طرف سے جو پاکستان کے خلاف بات آئے گی تو پاکستان کی عوام اس پر جو لعن طعن کرتے ہیں وہ نہیں کرسکیں گے، کیونکہ آُ پاپند نہیں کرسکتے ہیں.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا ہے کہ آپ یہ کہ سکتے ہیں کہ یہ ہماری قومی حدود ہیں، آپ ان کی پاسداری کریں، آپ ان کو طریقہ کار بتاتے ہیں، اگر آپ ہم سے تعاون کریں گے تو ہم آپ کی پروڈکس کو پروموٹ کریں گے، تڑیاں دینے سے کام نہیں ہوتے، دنیا میں کچھ لو اور دو کے تحت کام کیے جاتے ہیں.

    مبشر لقمان نے اپوزیشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹینگ مشین کے‌ حوالے سے حکومت اپوزیشن کو راضی کرلے گی، جس نے سیاست کرنی ہے وہ بات تو کرے گا، میز پر بات کرنا ہی اصل راستہ ہوتا ہے، حکومت کو یہ راستہ پہلے اختیار کرنا چاہیے تھا، میرے خیال میں بابراعوان اور علی محمد خان کمزور کا انتخاب کمزور ہے، یہ سیاسی طور پر کمزور ہیں، یہ نعرے بازی پر بھروسہ کرتے ہیں، یہاں پر اگر اسد عمر، چوہدری سرور، پرویز خٹک جیسے سیاست دان ہوتے تو جوڑ توڑ اچھا ہونا تھا.

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ جب آپ بات چیت کرتے ہیں تو کچھ لو اور دو کی پالیسی اختیار کرنا پڑتی ہے، اس لیول کے لوگ موجود ہونے چائیں جو وہیں پر فیصلہ کرسکیں، پہلے جہانگیر ترین ہوتے تھے، وہ یہ کام بخوبی سرانجام دے دیتے تھے، انہیں جہانگیر کی کمی محسوس ہورہی ہے، کیونکہ شاہ محمود قریشی نے اپنے آپ کو متنازعہ کرلیا ہے، وہ اس کیلئے پوری طرح فٹ نہیں ہورہے ہیں، ایسی صورت میں‌ اسد عمر، سیف اللہ نیازی اور چوہدریسرور جیسے سیاست دان بہتر کام سرانجام دے سکتے ہیں.

    مبشر لقمان نے فواد چوہدری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شہباز شریف پر عدالتی طنز کرے ہوئے توہین عدالت کی ہے، وکیل ہونے کے باوجود انہیں پتہ ہے کہ یہ توہین عدالت ہے، لیکن انہیں یہ بھی پتہ ہے کہ یہاں پر قانون کی پاسداری کتنی ہورہی ہے، وہ پہلے الیکشن کمیشن کو بھی برا بھلا کہ چکے ہیں، اس پر بھی انہیں نوٹس ملا ہوا ہے، وہ بھی ایک آئینی ادارہ ہے، اس پر بھی نااہل ہوسکتے ہیں، یہ ایک افسوس کی باتیں ہیں، آپ نیب کیلئے اور عدالتیں بنوا دیں.

  • میں نےعوام سے وعدہ کیا تھا: گورنرہاوس کی دیواریں مسمارکی جائیں: وزیراعظم کی ہدایت

    میں نےعوام سے وعدہ کیا تھا: گورنرہاوس کی دیواریں مسمارکی جائیں: وزیراعظم کی ہدایت

    لاہور:میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا: گورنر ہاوس کی دیواریں مسمار کی جائیں: وزیراعظم کی ہدایت ،اطلاعاعت کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہاوس لاہور کی دیواریں مسمار کی جائیں۔

    ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس کی دیواریں مسمار کرنے کا معاملے پر وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر متحرک ہو گئے، دیواریں گرانے کے لیے وزیراعظم نے دورہ لاہور کے موقع پر اہم ہدایات جاری کی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب کے عہدیداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہاوس کی دیواریں مسمار کی جائیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ افسران نے آگاہ کیا کہ گورنر ہاوس کی دیواریں گرانے پر لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی دے رکھا ہے۔ جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکم امتناعی کو ختم کرنے کے لئے تمام تر قانونی اقدامات کئے جائیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اِن ایکشن ہو گیا، محکمہ قانون پنجاب کو ہدایات جاری کردی گئیں،

    وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے محکمہ قانون کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ملکر معاملات کا جائزہ لیا جائے اور فوری قانونی رکاوٹیں دور کی جائیں۔حکام محکمہ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمیں کچھ احکامات موصول ہوئے، جس پر کام کیا جارہا ہے۔

  • مشاورت کے بعد چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے مسودہ تیار

    مشاورت کے بعد چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے مسودہ تیار

    اسلام آباد: وزارت قانون نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کو توسیع دینے کا مسودہ تیار کرلیا جس کا متن وزیراعظم کی منظوری کے بعد صدر مملکت کو پیش کیا جائے گا۔

    نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر قانون کو چیئرمین نیب کو توسیع دینے کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے، مجوزہ آرڈیننس کے تحت جاوید اقبال نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک کام کرتے رہیں گے، نیب آرڈیننس 1999 کی شق 6 کے تحت چیئرمین نیب کی مدت کو توسیع نہیں دی جاسکتی۔

    واضح رہے کہ حکومت نے چیئرمین نیب کی تعیناتی پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے اگلے چیئرمین نیب کے بارے میں پوچھنے کا مطلب ہے کہ ملزم سے پوچھیں کہ اس کی تفتیش کون کرے گا۔

    دوسری طرف اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف کے ملازمین نے یہ اقرارکرلیا ہےکہ شریف فیملی نے ان کے نام پربڑے پیمانے پرمنی لانڈرنگ کی ہے ، یہ وجہ ہےکہ بہت جلد شہازشریف کے خلاف کیس چلنے کا امکان ہے جس میں یہ الزامات ثابت ہونے کی صورت میں 25 سال کی قید کی سزا مل سکتی ہے

  • ایف بی آرکا ہیک سسٹم  ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کے لیے ابررحمت:تاریخ میں توسیع کا اعلان

    ایف بی آرکا ہیک سسٹم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کے لیے ابررحمت:تاریخ میں توسیع کا اعلان

    اسلام آباد:ایف بی آرکا ہیک سسٹم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کے لیے ابررحمت:تاریخ میں توسیع کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواستیں ملی تھیں جس پر ایف بی آر حکام نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا۔

    ترجمان ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کے سی سی آئی کے وفد نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کی جس میں شوکت ترین نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کا اعلان کیا۔

    اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے گوشوارے جمع کرانے میں درپیش مسائل سننے کے بعد 15 دن تک توسیع کا اعلان کیا جس پر وفد نے وزیر خزانہ کے فیصلے کو سراہا۔

    واضح رہےکہ ایف بی آر کے ٹیکس فائلنگ سسٹم آئرس میں تکنیکی مسائل سامنے آئے تھے جس کے باعث تاجروں کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    یاد رہےکہ آج صبح ہی باغی ٹی وی نے یہ پشین گوئی کردی تھی کہ ہیک سسٹم بالاخرٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا سبب بنے گا اورہوسکتا ہے کہ ہیک کروانے والوں کا بنیادی مقصد بھی یہ ہو

  • ن لیگ کےکچھ بڑے لوگ ہی ن لیگ کےدشمن:ہم مزاحمت      کےمتمنّی جبکہ وہ مفاہمت کےخواستگارہیں:مریم نواز

    ن لیگ کےکچھ بڑے لوگ ہی ن لیگ کےدشمن:ہم مزاحمت کےمتمنّی جبکہ وہ مفاہمت کےخواستگارہیں:مریم نواز

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کہا جاتا ہے مسلم لیگ (ن) میں مفاہمت اور مزاحمت میں بڑی کنفیوژن ہے ، یہ کنفیوژن دشمن کی طرف سے پھیلائی جاتی ہے، ن لیگ میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو ہم سے اور ہم اُن سے ڈررہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام فیصل آباد ڈویژن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قائد مسلم لیگ ، رانا ثنا اللہ، مریم نواز، پرویز رشید، چودھری شیر علی، اویس لغاری ، عطا تارڑ، عظمی بخاری، سائرہ تارڑ، میاں منان، اکرم انصاری، میاں محمد فاروق، طلال چودھری، نزہت صادق سمیت ایم این ایز،ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار موجود تھے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج رانا ثناءاللہ صاحب کے چہرے پر میں مسکراہٹ دیکھ رہی ہوں، ایسی مسکراہٹ ان کے چہرے پر پہلے کسی میٹنگ میں نہیں تھی، آج ان کے اپنے ڈویژن کی میٹنگ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہتے ہیں آرٹی ایس بند نہ کرو ، کیا یہ بیانیہ ٹھیک جو 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کا جیتا الیکشن آر ٹی ایس بند کرکے ہرایا گیا، کیا نوازشریف کا یہ بیانیہ غلط کہ وہ کہتے ہیں پارلیمنٹ کا احترام کرو، عوام نے جن کو ووٹ دیا ان کو آر ٹی ایس کے ذریعے ہرادیا گیا۔

    لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب کہتے ہیں پارلیمنٹ کا احترام کرو تو کیا یہ بیانیہ غلط ہے؟ جب آپ الیکشن میں جائیں تو آپکو کہاجائے وفاداری چھوڑ دیں اور اپنے اوپر لوٹے کا دھبہ لگالیں، اگر آپ ایسا نہیں کرینگے تو آپکو الیکشن ہرادیا جائے گا، اب بیانیوں کا موازنہ کرلیں کونسا درست بیانیہ ہے۔

    لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کہاجاتا ہے مسلم لیگ(ن) میں مفاہمت اور مزاحمت میں بڑی کنفیوژن ہے ، یہ کنفیوژن صرف دشمن کی طرف سے پلان کی جاتی ہے، ہمارے بیانیے پر تنقید اس لیے ہوتی ہے کہ بیانیہ صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔ ن لیگ میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو ہم سے اور ہم اُن سے ڈررہے ہیں۔

  • کپتان کوغریب طلبا کا احساس ہوگیا:احساس اسکالرشپ کیلئے آئن لائن درخواستیں شروع

    کپتان کوغریب طلبا کا احساس ہوگیا:احساس اسکالرشپ کیلئے آئن لائن درخواستیں شروع

    اسلام آباد :کپتان کوغریب طلبا کا احساس ہوگیا:احساس اسکالرشپ کیلئے آئن لائن درخواستیں شروع ،اطلاعات کے مطابق نئے تعلیمی سال کیلئے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا ہے، طلبا 30 نومبر تک آن لائن درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے تعلیمی سال کیلئےاحساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل آج سے کھول دیا گیا ہے ،احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پورٹل 30نومبر تک کھلا رہے گا۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ نئے داخل شدہ طلباآن لائن درخواستیں جمع کراسکیں گے، احساس سکالرشپ پروگرام میں ملک کی135پبلک سیکٹر یونیورسٹیز شامل ہیں، پروگرام کا دائرہ کار چاروں صوبوں،جی بی،آزاد کشمیر ،اسلام آباد پرمحیط ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ احساس پالیسی، نصف اسکالرشپ طالبات کےلئے مختص ہیں، پروگرام میں طلبا کے وظائف انڈرگریجویٹ ڈگری کی تکمیل تک جاری رہیں گے، ڈاکٹرثانیہ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 2سالوں میں 1لاکھ 42ہزار سے زائد احساس اسکالرشپ جاری ہوئے، 4سالہ پروگرام میں کل 2لاکھ ضرورت اور میرٹ پرمبنی اسکالرشپ جاری ہوں گے۔

  • لڈن کی گلی محلوں میں بجلی کی لٹکتی جھولتی تاریں

    وہاڑی
    لڈن کی گلی محلوں میں بجلی کی لٹکتی جھولتی تاریں اورایک ہی پول پر لگے بے ہنگم بجلی کے میٹر علاقہ مکینوں کے لیے وبال جان بن گئے،واپڈا کی ایل ٹی تاریں بھی شہریوں کے دروازوں کوچھونے لگیں خوف کے شکار شہری سراپہ احتجاج بن گئے تفصیلات کے مطابق
    میپکو حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے وہاڑی کے علاقے لڈن کے گلی محلوں میں بجلی کی جھولتی اور لٹکتی تاریں شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی ہیں اور بجلی کے پولز پر درجنوں میٹر زمین سے کم فاصلے پر لٹکا دیے گئے

    علاقہ مکینوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایل ٹی تاریں ہمارے دروازوں کو چھو رہی ہیں جس کی وجہ سے ہم خوف کا شکار ہیں اور متعدد بجلی کے پول نیچے سے ٹوٹ چکے ہیں جس سے کوئی بڑاحادثہ رونما ہوسکتا ہے متعدد بارمیپکو حکام کو درخواستیں دیں مگر سنوائی نہ ہوسکی انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    طیب اشرف نمائندہ باغی ٹی وی لڈن تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*

  • حکومت کی سرکاری افسران کو موبائل پر’پاکستان زندہ باد‘ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت

    حکومت کی سرکاری افسران کو موبائل پر’پاکستان زندہ باد‘ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت

    کوئٹہ : حکومت کی سرکاری افسران کو موبائل پر ’پاکستان زندہ باد‘ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے میں تمام سرکاری افسران کو اپنے موبائل فون پر ‘پاکستان زندہ باد’۔ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت کردی۔

    محکمہ ملازمت اور عمومی نظم و ضبط (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے انتظامی شعبے کے سیکشن افسر بہادر خان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے تمام محکموں کے سربراہان اور سینیئر سرکاری افسران کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون نمبرز پر رنگ بیک ٹون ’پاکستان زندہ باد‘ لگالیں۔

    تمام محکموں کے سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز، ڈپٹی سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے کی سختی سے تعمیل کریں۔

    اعلامیے میں مختلف موبائل فون آپریٹرز کے نمبرز پر ’پاکستان زندہ باد‘ رنگ ٹونز کیسے سیٹ کرنی ہے، اس کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔مراسلہ تمام محکموں کے سربراہان کے علاوہ، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی بھیجا گیا۔

    محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے تمام ایڈیشنل سیکریٹریز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نہ صرف خود بلکہ اپنے ماتحت افسران کے موبائل فون پر بھی ’پاکستان زندہ باد‘ رنگ ٹون لگائیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس بات کا فیصلہ چیف سیکریٹری بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

  • اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرمسافر سے 28 پاکستانی پاسپورٹ برآمد:کسی سے اسلحہ برآمد

    اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرمسافر سے 28 پاکستانی پاسپورٹ برآمد:کسی سے اسلحہ برآمد

    اسلام آباد :اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرمسافر سے 28 پاکستانی پاسپورٹ برآمد:کسی سے اسلحہ برآمد ،اطلاعات کے مطابق اے ایس ایف حکام نے اسلام آباد سے دوحہ جانیوالے مسافر سے28پاکستانی پاسپورٹ برآمد کرکے ایف آئی اے ایمی گریشن کے حوالے کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے دوحہ جانیوالے مسافر سے پاکستانی پاسپورٹس برآمد کرلئے ، مسافر قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 633کے ذریعے دوحہ جانا چاہتا تھا۔

    اطلاعات ہیں کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی ائیر لائن کے ذریعے براستہ دوحہ جنوبی افریقہ جانے والے سیالکوٹ کے مسافر عثمان عارف کی مشکوک حرکات و سکنات سے دوبارہ چیکنگ کے عمل سے گزاہ گیا جس پرملزم کے سامان سے 28پاکستانی پاسپورٹ برآمد کرلئے گئے

    اے ایس ایف ذرائع کے مطابق ملزم کو تحویل میں لے لیا گیاجبکہ مزید تفشیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

    کارروائی کے دوران اے ایس ایف نے مسافرکے سامان کی تلاشی لی تو 28پاسپورٹ برآمد ہوئے، جس کے بعد مسافر کو ایف آئی اے ایمی گریشن کے حوالے کردیا ہے۔

    دوسری جانب اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی چیک پوسٹ پرکارروائی کرتے ہوئے دوران سرچنگ ایک پستول ،نائن ایم ایم کے 2میگزین،15گولیاں برآمد کرلیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مسافرکی گاڑی کی تلاشی پر بغیرلائسنس کااسلحہ برآمد ہوا ، جس کے بعد مسافر کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔

  • زبیرعمرکےنام کیپٹن صفدرکا پیغام:ہرشخص کی زندگی میں کہیں نہ کہیں فلم بنی ہوئی ہے،جرات سےکہوکہ ہاں ہے

    زبیرعمرکےنام کیپٹن صفدرکا پیغام:ہرشخص کی زندگی میں کہیں نہ کہیں فلم بنی ہوئی ہے،جرات سےکہوکہ ہاں ہے

    لاہور:زبیرعمرکے نام کیپٹن صفدرکا پیغام:ہرایک شخص کی زندگی میں کہیں نہ کہیں فلم بنی ہوئی ہے ، جرات سے کہو کہ ہاں ہے ،اطلاعات کے مطابق مریم نواز کے بعد مریم کے شوہرصفدراعوان نے توزبیرعمرکو توکچھ اہم کہہ کرشرمسار ہی کردیا،

    صارفین کوتویاد ہوگا کہ چند دن قبل سوشل میڈیا پر نہایت غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہوئی جسے مبینہ طور پر ن لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی قرار دیا جارہاہے تاہم انہوں نے اسے جھوٹی اور جعلی قرار دیدیا ہے ۔

     

     

    تفصیلات کے مطابق اس معاملے پر جب صحافیوں نے مریم نواز سے گفتگو کرنا چاہی تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ محمد زبیر اور اللہ کا معاملہ ہے ، انہوں نے کہا کہ محمد زبیر میرے اور نوازشریف کے ترجمان ہیں اور رہیں گے ۔

    اب اس معاملے پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا موقف بھی سامنے آیاہے جوکہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہاہے ، ان کی دی گئی منطق پر سینئر صحافی غریدہ فاروقی بھی بہت حیران ہوئی اور انہوں نے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے ٹویٹر پر شیئر کیا ۔

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہناتھا کہ ” لوگ ڈرے ہوئے ہیں ، بھائی نہ ڈرو ، فلموں سے کچھ نہیں ہوتا، ہر ایک شخص کی زندگی میں کہیں نہ کہیں فلم بنی ہوئی ہے ، جرات سے کہو کہ ہاں ہے فلم ، آﺅ لاﺅ ، ہم بھی آپ کی فلائیں گے،یہ سارے بیٹھ جائیں گے ، یہ سب چابی گروپ ہے“۔