Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی والو: ذرا جا گ کہ رہنا :بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان’شاہین’ کا خدشہ،وارننگ جاری کردی گئی

    کراچی والو: ذرا جا گ کہ رہنا :بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان’شاہین’ کا خدشہ،وارننگ جاری کردی گئی

    کراچیکراچی والو: ذرا جا گ کہ رہنا :بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان’شاہین’ کا خدشہ،وارننگ جاری کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان ‘شاہین’ کے خدشے کے پیش نظر سندھ اور مکران ساحلی پٹی پر طوفانی بارش اور آندھی کی وارننگ جاری کردی جبکہ صوبائی وشہری حکومت نے متوقع طوفانی برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن آج رات تک ڈیپ ڈپریشن بن جائے گا جبکہ کل صبح سمندری طوفان بننے کے قوی امکانات ہیں،سسٹم 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

    ممکنہ سمندری طوفان کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ڈپریشن اس وقت کراچی سے 240،ٹھٹھہ سے 200 اور اوڑمارہ سے 410 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، آج رات سے تیز بارش اور آندھی چلنے کے بھی امکانات ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس دوران ہوا کی رفتار 75 تا 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے،سمندر میں طغیانی رہے گی اور معمول سے اونچی لہریں بلند ہونے کے امکانات ہیں جبکہ سمندر میں طغیانی اور اونچی لہروں کے سبب ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    قبل ازیں محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بحیرہ عرب میں طوفان بننے کی پیشگوئی کی تھی ۔ بارش کے پیش نظر متعلقہ ادروں کو حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

    اس وقت بحیرہ عرب میں شدید ہوا کا کم دباؤ ہے جو ڈیپ ڈپریشن کی شکل اختیار کرسکتا ہے اگر طوفان بنا تو اس کا نام شاہین رکھا جائیگا، جو قطر کا تجویز کردہ ہے۔

    اس سے قبل 2007 میں بھی اسی طرح کا سائیکلون بنا تھا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ ہواؤں کی رفتار 70 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔

    دوسری جانب تیز ہواؤں کے باعث فریئر ہال پارک کے قریب بجلی کا پول گاڑی پر گرگیا۔ ایک درخت بھی تیز ہواؤں کے باعث اکھڑ گیا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ جبکہ کل شہر قائد میں موسلا دھا ر بارش کا امکان ہے۔

  • اچھے اورایماندارافسران آج بھی لوگوں کے دلوں پرراج کرتےہیں،جیسا کہ میرانشاہ کے ڈی پی او شفیع اللہ

    اچھے اورایماندارافسران آج بھی لوگوں کے دلوں پرراج کرتےہیں،جیسا کہ میرانشاہ کے ڈی پی او شفیع اللہ

    میران شاہ :اچھے اورایماندارافسران آج بھی لوگوں کے دلوں پرراج کرتےہیں،جیسا کہ میرانشاہ کے ڈی پی او شفیع اللہ ،اطلاعات کے مطابق میرانشاہ شمالی وزیرستان کے اُتمانزئی مشران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈا پور کا تباد لہ منسوخ کیا جائے

    شمالی وزیرستان کے لوگوں کا کہنا کہ کیونکہ شمالی وزیرستان کے موجودہ حالات اس کے حامل نہیں کہ ایسے شخصیت کا تبادلہ کیا جائے جس نے اپنی خداداد قابلیت اور علاقائی رسم و رواج سے واقفیت کی بنا پر وزیرستانی عوام کو پولیس اور قانونی کی حکمرانی کیلئے تیار کیا۔

    اُتمانزئی اقوام نے حکومت سے پُر زور اپیل کی کہ شفیع اللہ گنڈا پور کو کچھ مدت کیلئے وزیرستان میں رہنے دیا جائے۔

    یاد رہے کہ شفیع اللہ گنڈا پور نے شمالی وزیرستان کی سابقہ لیویز اور خاصہ دار فورس کو پولیس کے رنگ میں رنگنے ، ان کو پولیس فورس کی مراعات اور حقوق دلوانے کیلئے جس جانفشانی سے کام کیا وہ قابل ِ داد ہے

    یہی وجہ ہے کہ آج اُن کے تبادلہ پر اُتمانزئی قبائل کے ساتھ ساتھ پولیس فورس بھی حکومت سے شفیع اللہ گنڈا پور کے تبادلے کی منسوخی کا اپیل کرتے ہیں۔

  • ٍڈنمارک کے وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پر،اہم ملاقاتیں اورکریں گے راز کی باتیں

    ٍڈنمارک کے وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پر،اہم ملاقاتیں اورکریں گے راز کی باتیں

    اسلام آباد”ٍڈنمارک کے وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پر،اہم ملاقاتیں اورکریں گے راز کی باتیں ،اطلاعات کےمطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپی کوفود 30 ستمبر سے یکم اکتوبر 2021 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ کوفود دیگر معززین سے بھی بات چیت کریں گے۔

    یاد رہے کہ ڈنمارک پاکستان کا قابل قدر شراکت دار ہے۔ دوطرفہ تعلقات بڑھ رہے ہیں کیونکہ دونوں ممالک باہمی تعاون کو نئی راہیں بشمول قابل تجدید توانائی اور سبز ٹیکنالوجیز میں تبدیل کر رہے ہیں۔

    ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر خارجہ کوفود کا دورہ کثیر جہتی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

  • امریکا نے افغانستان میں حملہ پاکستان کے کہنے پر نہیں کیا تھا، رحمان ملک

    امریکا نے افغانستان میں حملہ پاکستان کے کہنے پر نہیں کیا تھا، رحمان ملک

    پاکستان کا نام اس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے جو ممالک افغان طالبان کو مدد فراہم کرتے ہیں.

    سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہائی پروفائل امریکی سینٹرز کے ایک گروپ نے سینٹ میں بل پیش کیا ہے، جس میں افغان طالبان پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، پابندیوں کا دائرہ کار ممکنہ طور پر پاکستان تک بھی پھیل سکتا ہے، یہ بات میرے سمیت تمام پاکستانیوں کے لیے باعث تشویش ہے.

    رحمان ملک نے کہا کہ قابل تشویش بات یہ ہے کہ اس بل میں پاکستان کے نام کو اس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے، جو طالبان کو مدد فراہم کرتا ہے اور اسی سیکشن میں افغان طالبان کو مدد فراہم کرنے والے ممالک کی رپورٹ طلب کی گئی ہے، امریکا کو پاکستان کے کردار کی تحقیقات کرنے کے بجائےافغانستان سے امریکی افواج کی جلد بازی میں ہونے والے انخلا کی تحقیقات ہونی چاہیے، امریکا نے افغانستان پر حملہ پاکستان کی دعوت پر نہیں کیا بلکہ یہ اس کااپنا فیصلہ تھا جس کی وجہ اسے معلوم ہے.

  • ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے خواتین کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

    ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے خواتین کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

    اٹھارہ خواتین کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں طلب کرلیا گیا ہے.

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اٹھارہ ممکنہ خواتین کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں طلب کرلیا ہے، کیمپ 5 سے 20 اکتوبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری رہے گا، سولہ روزہ کیمپ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کی تیاریوں کے لیے لگایاجارہا ہے، ایونٹ 21 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے میں کھیلا جائے گا، کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس اور اسکلز پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس دوران خواتین کھلاڑیوں اور انڈر 19 بوائز ٹیموں کے مابین پریکٹس میچز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

    طلب کردہ کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، ارم جاوید، جویریہ خان، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز، اور رامین شمیم شامل ہیں.

  • مڈکورٹ اے ٹی ایف چیمپئن شپ 14 اور انڈر 2021 لیگ 2۔جاری،زبردست مقابلے

    مڈکورٹ اے ٹی ایف چیمپئن شپ 14 اور انڈر 2021 لیگ 2۔جاری،زبردست مقابلے

    اسلام آباد:مڈکورٹ اے ٹی ایف چیمپئن شپ 14 اور انڈر 2021 لیگ 2۔جاری،زبردست مقابلے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن کاکہنا ہے کہ ادارے کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہوئی ہے کہ مڈکورٹ اے ٹی ایف چیمپئن شپ 14 اور انڈر 2021 لیگ 2 پی ٹی ایف-ایس ڈی اے ٹینس کمپلیکس ، اسلام آباد میں جاری ہے۔ ایونٹ کی سرپرستی مڈکورٹ ، زیم بلڈرز اور نیسلے پاکستان نے کی ہے۔

    بوائز ڈبلز کے فائنل میں اسد زمان ، احتشام ہمایوں بی ٹی حیدر علی رضوان ، ایم حسنین علی رضوان: 6-1،3-6 (16-14) اور مڈکورٹ اے ٹی ایف 14 اور انڈر 2021 لیگ 2 چیمپئن شپ ، 2021 جیتے۔

    گرلز ڈبلز فائنل میں ، ہانیہ منہاس ، آمنہ قیوم بی ٹی سوہا علی ، زینب علی راجہ: 6-0،6-0 اور مڈکورٹ اے ٹی ایف 14 اور انڈر 2021 لیگ 2 چیمپئن شپ 2021 جیتی۔

    بوائز سنگلز میں احتشام ہمایوں (SNGPL) اور اسد زمان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ احتشام ہمایوں (ایس این جی پی ایل) نے ایم حیدر علی رضوان کو 6-1،7-5 سے ہرایا اور اسد زمان نے تین سیٹوں کے ایک اچھے مقابلے میں 6-1،4-6،6-2 سے حمزہ رومان کو شکست دی۔

    نتائج درج ذیل ہیں:

    بوائز ڈبلز فائنل: اسد زمان ،احتشام ہمایوں بی ٹی ایم حیدر علی رضوان ، ایم حسنین علی رضوان: 6-1،3-6 (16-14)

    گرلز ڈبلز فائنل: ہانیہ منہاس ، آمنہ قیوم بی ٹی سوہا علی ، زینب علی راجہ: 6-0،6-0

    بوائز سنگلز (سیمی فائنل): احتشام ہمایوں (ایس این جی پی ایل) بی ٹی ایم حیدر علی رضوان: 6-1،7-4 زمان بی ٹی حمزہ رومن: 6-1،4-6،6-2۔

    بوائز سنگلز (پوزیشن 9-12): ایم حمزہ علی رضوان بی ٹی امیر مزاری: 1-6،6-1 (10-8) شہریار انیس بی ٹی اسماعیل آفتاب: 6-0،6-1

    بوائز سنگلز (پوزیشن 5-8): ایم حسنین علی رضوان بی ٹی زوہیب افضل ملک: 6-3،6-1 Ali علی زین بی ٹی عبدالرحمن: 6-1،6-0

    بوائز سنگلز (پوزیشن 13-16): نبیل قیوم بی ٹی حماد کاشف: 6-0،6-0؛ حاجی عاصم بی ٹی سید عالی بخاری: 6-0،6-0

    بوائز سنگلز (پوزیشن 17-20): ایم ابراہیم اشرف بی ٹی عیسیٰ فہد: 6-0،6-0

    گرلز سنگلز (پوزیشن 5-6): سوہا علی بی ٹی لالخ ساجد: 6-2،6-0

    گرلز سنگلز (پوزیشنز 3-4): فاطمہ علی راجہ بی ٹی زینب علی راجہ: 4-6،6-3 (10-6)

    گرلز سنگلز (پوزیشن 7-8): ماہ رخ ساجد بی ٹی ماہنور فاروقی: 6-3،6-2

    بوائز سنگلز اور گرلز سنگلز فائنلز کل یکم اکتوبر 2021 کو کھیلے جائیں گے۔

  • غیر انسانی سلوک پر خواتین اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا

    غیر انسانی سلوک پر خواتین اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا

    کوئٹہ میں ملزمہ سے غیرانسانی سلوک پر 5 خواتین پولیس اہلکار برطرف کر دی گئیں ہیں.

    کوئٹہ میں خاتون ملزمہ کے ساتھ غیرانسانی سلوک پر 5 خواتین پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ پولیس کی 5 خواتین اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے.

     

    نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 5 خواتین پولیس اہلکاروں پر زیر حراست ملزمہ سے غیر انسانی سلوک کا الزام تھا، تحقیقات کے دوران جرم ثابت ہونے پر خواتین اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی کی گئی ہے.

    نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف خواتین اہلکاروں میں بشریٰ افضل، ہما فیصل، عظمیٰ نسرین، فرح خلیل اور ثمینہ منظور شامل ہیں.

  • ‘ہائر ایجوکیشن سٹی’ نام کا ہمارا کوئی پروجیکٹ نہیں:ہائیرایجوکیشن کمیشن نے تردید کردی

    ‘ہائر ایجوکیشن سٹی’ نام کا ہمارا کوئی پروجیکٹ نہیں:ہائیرایجوکیشن کمیشن نے تردید کردی

    اسلام آباد : ‘ہائر ایجوکیشن سٹی’ نام کا ہمارا کوئی پروجیکٹ نہیں:ہائیرایجوکیشن کمیشن نے تردید کردی،اطلاعات کے مطابق ہائیرایجوکیشن کمیشن نے اعلان کیا ہےکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نام نہاد ہاؤسنگ پراجیکٹ کے ساتھ کی کسی بھی قسم کی وابستگی کی واضح طور پر تردید کرتا ہے جسے ‘ہائر ایجوکیشن سٹی’ کہا جاتا ہے۔

    ہائیرایجوکیشن کمیشن کا کہناہے کہ یہ تاثر کہ یہ ایچ ای سی کا رہائشی منصوبہ ہے مکمل طور پر غلط ہے۔

    اایچ ای سی کی طرف سے واضح طورپرکہا گیاہے کہ اس طرح کی ہاؤسنگ سکیم کے اجراء یا آپریٹنگ کو ایچ ای سی حکام نے کبھی منظوری نہیں دی ہے اور نہ ہی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے پاس رجسٹریشن کے لیے لیا ہے۔

    ایچ ای سی کی ایسوسی ایشن یا ایچ ای سی کے کسی بھی رکن / ملازم کے ساتھ اس ہاؤسنگ پروجیکٹ کی مارکیٹنگ اور اشتہارات کا اختیار نہیں ہے۔

    ایچ ای سی کا کسی بھی معاہدے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، اگر کبھی ایچ ای سی ملازمین کے ساتھ کچھ افراد کے درمیان دستخط ہوتے ہیں ، اور نہ ہی یہ قانونی ، مالی یا دیگر ذمہ داریوں کا مقروض ہے۔

    چونکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا ‘ہائر ایجوکیشن سٹی’ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اس لیے عام لوگوں ، سرمایہ کاروں ، بلڈرز وغیرہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس ہاؤسنگ پراجیکٹ میں بکنگ ، خریداری اور سرمایہ کاری خالصتا ان کے اپنے خطرے پر ہوگی ، اور ایچ ای سی کوئی ذمہ داری نہیں ہے.

  • ڈپٹی کمشنر کورنگی سمیت مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    ڈپٹی کمشنر کورنگی سمیت مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    سیشن عدالت میں سانحہ مہران ٹائون کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے.

    عدالت نے سرکاری اداروں کو مجرمانہ غفلت کا مرتکب قرار دے دیا ہے، ڈپٹی کمشنر کورنگی، ایڈمنسٹریٹر کورنگی سمیت اہم افسران کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے، پولیس کو مفرور افسران کو گرفتار کرنے کا حکم جای کیا گیا ہے، مفرور ملزمان میں ڈی سی کورنگی، ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، جنرل منیجر اے الیکٹرک شامل ہیں، ہیڈ آف نیو کنیکشن کے الیکٹرک، ایگزیکیٹیو انجنیئر کے ڈی اے ذاہد حسین، صفدر علی بھگیو ڈائریکٹر سول ڈیفنس بھی مفرور ہیں، انچارج فائر بریگیڈ اشتیاق احمد بھی مفرور ملزمان میں شامل ہیں.

    عدالت کا کہنا تھا کہ اگر تمام ادارے اپنی ذمہ داری ادا کرتے تو معصوم افراد کی جان نہ جاتی، محکمہ لیبر کے افسر کا نام ملزمان کی فہرست سے نکالنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، محکمہ لیبر نے فیکٹری کو نوٹس جاری کیا تھا، فیکٹری مالکان کے خلاف لیبر کورٹ میں کیس بھی دائر کیا جاچکا ہے، عدالت نے پولیس چالان منظور کرتے ہوۓ کارروائی کا حکم دے دیا ہے.

  • بلاول بھٹو کا کیپٹن سکندر کی شہادت پر اظہار افسوس

    بلاول بھٹو کا کیپٹن سکندر کی شہادت پر اظہار افسوس

    پی پی پی چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹانک میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے کیپٹن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید کیپٹن سکندر کو سلام پیش کرتا ہوں، قوم شہید افسر کی مقروض رہے گی، شہدإ کی قربانیاں رنگ لاٸیں گی، پاکستان امن و خوشحالی کا گہوارہ بنے گا، نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد دہشتگردی و انتھاپسندی کے خلاف ریاست کی رٹ کو یقینی بناٸے گی، پی پی پی چیٸرمین نے شہید افسر کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے.

    یاد رہے کہ ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 27 سالہ کپٹن سکندر شہید ہوگئے تھے، کارروائی میں ٹی ٹی پی کا کمانڈر بھی مارا گیا تھا.