Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت پاکستان میں منعقدہ انسداد دہشت گردی مشقوں میں شرکت کرنے کا خواہشمند

    بھارت پاکستان میں منعقدہ انسداد دہشت گردی مشقوں میں شرکت کرنے کا خواہشمند

    نئی دہلی:بھارت پاکستان میں منعقدہ انسداد دہشت گردی مشقوں میں شرکت کرنے کا خواہشمند،اطلاعات کے مطابق بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشت گردی سٹرکچر (RATS) کی قیادت میں انسداد دہشت گردی کی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے جو 3 اکتوبر سے پاکستان کے ضلع نوشہرہ کے پبی میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس کا مقصد ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔

    بھارت سے تین رکنی ٹیم اس مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان جائے گی۔ بھارت اس مشقوںمیں شرکت کی تصدیق کرنے والا آخری ملک ہے اور اس کی نمائندگی قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ کے عہدیدار کریں گے۔ اس مہینے کے شروع میں ، چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت نے اورین برگ خطے میں کثیر الملکی انسداد دہشت گردی مشقوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے روس کا دورہ کیاتھا۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ان مشقوں کا اعلان رواں سال مارچ میں تاشقند میں RATS کے اجلاس کے بعد کیا گیا تھا۔ ایس سی او پروٹوکول کے تحت پاکستان نے بھارت سمیت تمام رکن ممالک کو ان مشقوں کے لیے مدعو کیا تھا۔

    شنگھائی تعاون تنظیم میں چین ، روس ، قازقستان ، کرغیزستان ، تاجکستان ، ازبکستان ، بھارت اور پاکستان شامل ہیں۔ اس تنظیم کا مقصد نسلی اور مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا اور کاروباری سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔ ایک طرح سے ، ایس سی او روس اور چین کی طرف سے امریکہ کے زیر تسلط نیٹو کے متوزی ایک تنظیم ہے۔

  • شہبازشریف "پھڑے گئے”:العریبیہ اور رمضان شوگر ملز کے منی لانڈرنگ کے ثبوت گواہوں سمیت سامنے آگئے

    شہبازشریف "پھڑے گئے”:العریبیہ اور رمضان شوگر ملز کے منی لانڈرنگ کے ثبوت گواہوں سمیت سامنے آگئے

    لاہور: شہبازشریف "پھڑے گئے”:العریبیہ اور رمضان شوگر ملز کے منی لانڈرنگ کے ثبوت گواہوں سمیت سامنے آگئے ،اطلاعات کے مطابق ش لیگ کے بانی سربراہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف25ارب روپےکی منی لانڈرنگ کیس میں العریبیہ ،رمضان شوگر ملز کے منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے آگئے، شوگر ملز کے چپڑاسی، کلرکس ودیگر ملازمین کے نام پر کروڑوں روپے منتقل کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف25ارب روپےکی منی لانڈرنگ کیس میں رمضان ملز کے چپڑاسی، کلرکس ودیگر ملازمین کے نام 57 مشکوک اکاؤنٹس سامنے آگئے۔

    ملازمین کے نام پر اکاؤنٹ ،رقوم کی تفصیلات اے آر وائی نیوزنےحاصل کرلی ، انکوائری میں العریبیہ ،رمضان شوگر ملز کے منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے آگئے۔

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے کم تنخواہ دار20ملازمین کے اکاؤنٹس میں25 ارب روپے آئے، ٹی بوائے کے اکاؤنٹ میں 3ارب 70 کروڑ روپے ٹرانسفر کئے گئے۔

     

     

    دستاویز کے مطابق فرنیچر دکان مالک حاجی نعیم کے اکاؤنٹ میں 2ارب 80 کروڑ روپے وصول ہوئے، حاجی نعیم شہبازشریف فیملی کا فرنٹ مین مشتاق چینی کا قریبی دوست ہے جبکہ مشتاق چینی کے ڈرائیور وارث کے اکاؤنٹ میں ڈھائی ارب روپے آئے۔

    حاصل کردہ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملزکے چپڑاسی اسلم کے اکاؤنٹ میں 1ارب 75کروڑروپے ، کلرک کے اکاؤنٹ میں 1ارب 67کروڑ روپے اور کلرک غلام شبر کے نام پر 1ارب 57 کروڑ روپے آئے۔

    دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ گنا فراہم کرنیوالے چھوٹے کاشتکارکےاکاونٹ میں ایک ارب 55کروڑ ، رمضان شوگر ملز کلرک خضر حیات کے نام پر اکاونٹ میں 1ارب 42کروڑ ، رمضان شوگر ملز ملازم قیصر عباس کے اکاؤنٹ میں 1ارب 37کروڑ اور رمضان شوگر ملزکے 2015 میں فوت کیشیئرکےاکاونٹ میں 1ارب 28کروڑ آئے۔

    دستاویز میں کہنا ہے کہ مشتاق چینی کی جعلی کمپنی اکبر ٹریڈرز کے اکاؤنٹ سے 1ارب 25کروڑ روپے اور رمضان شوگر ملزکلرک اقرار حسین کے اکاؤنٹ میں 1ارب 18کروڑ روپے منتقل کئے گئے۔

    ادھرقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف لاہور میں اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے ہیں، پھسلنے سے وہ ایک مرتبہ پھر کمر کی شدید تکلیف سے دوچار ہوگئے ہیں۔

    شہباز شریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے طبی معالجین نے معائنہ کیا اور ایکسرے لئے ہیں، شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے ، جس پر انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

  • بھنگ کے فائدے، نقصانات:پاکستانیوں کے ہاں اوردنیا کی نظرمیں بھنگ کے کمالات

    بھنگ کے فائدے، نقصانات:پاکستانیوں کے ہاں اوردنیا کی نظرمیں بھنگ کے کمالات

    بھنگ کے فوائد اورنقصانات کا ذکرکرنے سے پہلے اگربھنگ کے متعلق کچھ بنیادی چیزیں سامنے آجائیں تو زیادہ بہترہے اوراس کے نقصانات اورفوائد سے متعلق ایک شخص بہتراندازسے واقف ہوسکتا ہے

    بھنگ کوئی نئی جڑی بوٹی نہیں بلکہ یہ ہزاروں سالوں سے دنیا کےاستعمال میں آرہی ہے، یہ وجہ ہےکہ عموما جب بھی کسی جڑی بوٹی کی ساخت کے متعلق گفتگو کریں توسب سے پہلے اس کا یونانی نام اورخواص پیش کیے جاتے ہیں ، اسی حوالے سے بھنگ کے مختلف ادوار میں مختلف نام پائے جاتےہیں

    اردو بھنگ (cannabis benefits) ۔پنجابی بھنگ ۔ہندی بھانگ ،بھنگ ۔یونانی قنابّس۔مرہٹی بھنگ ۔عربی ورق الخیال ،قب ،حشیش ۔فارسی بنگ ، فلک سیر ۔تیلگو بھنگی ،چنبری تلواراں ۔گجراتی بھانگیہ۔سنسکرت شکراشن ،وجیا،جیا ،متکشاری،بھنگا ،اندراشن،بیرپترا،چیلا ،اجیا،آنندا،ہرشتی،موہنی، بھرنکسی،دھورت ودھو،بھرنگال،دھورت پتنی وغیرہ۔تامل پنگی میدا متاگم ۔لاطینی میں کینے بس(Cannabis) اور انگریزی میں ہمپ(Hemp)کہتے ہیں۔

    اب اتے ہیں کہ بھنگ کا پودا کیسا ہوتا ہے تواس کےمتعلق کچھ منظرنامہ اس طرح ہے کہ بھنگ کا پودا آدھے میٹر سے ایک میٹر تک لمبا ہوتا ہے۔اس کی شاخیں باریک باریک ہوتی ہیں جن پر چار پانچ پتے لگتے ہیں۔یہ پتے گہرے سبز اور کھردرے سے ہوتے ہیں۔

    بھنگ کا پھول سفید رنگ کا ہوتا ہے اور بیج ہلکا گول اور چھوٹا سا ہوتا ہے۔بھنگ کے پودوں کے پھول دار شاخوں کو جن کے پتوں پر رال دار دودھ لگا رہتا ہے اس کو گانجا کہتے ہیں اور بھنگ (cannabis remedies) کے پتوں پر جو لیس در رطوبت لگی رہتی ہے اسے چرس بولتے ہیں۔یہ رطوبت بھنگ کو جوش دے کر حاصل کی جاتی ہے۔

    جہاں تک تعلق ہے اس کی اقسام کا تو بھنگ کی تین قسمیں ہیں جن میں بستانی ،صحرائی اور کوہستانی سے مراد وہ بھنگ (cannabis benefits) ہے جو بوئی جاتی ہے۔

    صحرائی وہ ہے جو اپنے آپ پیدا ہوتی ہے۔

    ادویات میں زیادہ تر کار آمد بستانی بھنگ ہے۔ اس کا قد ایک ہاتھ سے لے کر پانچ ہاتھ تک ہوتا ہے۔لکڑی اندر سے کھوکھلی ہوتی ہے۔شاخیں پتلی ہوتی ہیں۔ ہر ڈنڈی پر پتے پانچ سے نو تک آتے ہیں اور اکثر نیچے کو لٹکے ہوئے ہوتے ہیں۔پتے بہت سر سبز اور کھردرے ہوتے ہیں۔پھول نہایت چھوٹا سا اور سفید رنگ کا ہوتا ہے،پھل گول اور جوار کے دانے کے برابر ہوتا ہے۔

    جدید تحقیقات میں اس میں مندرجہ ذیل مادے پائے گئے ہیں :

    1۔رال کی قسم کا ایک جوہر مؤثر جسےکینے بینول(Canna Binol) یا جوہرقنب کہتے ہیں۔ 33 فیصدی، یہ پانی میں حل نہیں ہوتا۔ البتہ الکوحل اورایتھروغیرہ میں آسانی سے حل ہو جاتا ہے۔

    2۔ٹرپن 1.8 فیصد۔3۔پیر افن ہائیڈروکاربن۔4۔ ایک قسم کا والے ٹائل آئل(روغن فراری)5۔ایک الکلائیڈ، جو مؤثر و معروف نہیں۔

    اب مخصرتعارف کےبعد آتے ہیں‌ کہ اس کے فوائد کیا ہیں توماہرین طب نے اپنے اپنے انداز سے اس کے کچھ اس طرح فوائد بیان کیے ہیں‌

    مرگی کے خطرات میں کمی
    امریکا کی ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کی طرف سے 2013ء میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ بھنگ کا ست یا چرس کے استعمال سے مرگی اور بعض دیگر اعصابی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ یہ تحقیق طبی جریدے ’سائنس آف فارماکولوجی اینڈ ایکسپیریمنٹل تھیراپیوٹکس‘ میں چھپی تھی۔

    گلوکوما یا سبز موتیے سے بچاؤ میں معاون
    امریکا کے نیشنل آئی انسٹیٹیوٹ کے مطابق یہ حقیقت قریب 10 برس قبل معلوم ہو گئی تھی کہ بھنگ کا ست یا چرس کا استعمال آنکھوں کی بیماری گلوکوما یا سبز موتیے سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ گلوکوما مستقل نابینا پن کا سبب بن سکتا ہے۔

    الزائمر کی دشمن
    ’دی جرنل آف الزائمر ڈیزیز‘ میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق چرس دماغی سرگرمی میں تیز رفتار تنزلی کو روکتی ہے۔ اس کا استعمال الزائمر کے خطرات میں بھی کمی لاتا ہے تاہم یہ اس صورت میں ہے جب اس کا استعمال بطور دوا کیا جائے نہ کہ بطور نشہ۔

    کینسر کے خطرات میں بھی کمی
    امریکا کی کینسر سے معلق ویب سائٹ کینسر ڈاٹ آرگ پر 2015ء میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چرس یا بھنگ نے کینسر کے خطرات میں کمی لانے اور اس کے بچاؤ میں اہم کردار ادا کیا۔

    کیموتھیراپی کے نقصانات میں کمی
    ’یو ایس ایجنسی فار ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘ کے مطابق چرس کینسر کے مریضوں کی ایک مختلف طرح سے مدد کرتی ہے۔ کینسر کے مریضوں کو اکثر علاج کے لیے کیموتھیراپی کرانا پڑتی ہے اور چرس اس کے مضر اثرات میں کمی لانے میں مددگار ہوتی ہے۔

    فالج کے خطرات میں کمی
    برطانیہ کی نوٹنگھم یونیورسٹی کے محققین کا خیال ہے کہ چرس یا بھنگ دماغ کو صحت مند رکھتی ہے، جس کی وجہ فالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

    درد سے نجات
    ذیابیطس کی شدت کی صورت میں مریض کو اپنے اعضاء اور جسم کے دیگر حصوں میں شدید درد محسوس ہوتا ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محققین کے مطابق چرس اس تکلیف میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔

    ہیپاٹائٹس سی کے سائیڈ ایفیکٹس میں کمی
    چرس ہیپاٹائٹس سی کے سائیڈ ایفکٹس میں بھی کمی کا باعث بنتی ہے۔ بھنگ کے محدود استعمال سے اس مضر بیماری کے سائیڈ ایفیکٹس میں آٹھ فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔

    بھنگ کا آئل کھانے کی چیزوں میں اس کے اعلی سطحی صحت مند غذائی اجزاء کے لئے استعمال ہوتا ہے جیسے کہ:

    پروٹین
    ضروری فیٹی ایسڈ (ای ایف اے)
    معدنیات (جیسے زنک ، میگنیشیم ، کیلشیم ، آئرن اور زیادہ)
    اینٹی آکسیڈینٹس (جیسے وٹامن ای)
    بھنگ کا تیل کوکنگ آئل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور بالکل اسی طرح کسی بھی دوسرے قسم کے صحت مند تیل کی طرح کھانوں میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے جیسے سلاد ، ڈپ اور پھیل جاتی ہے۔

    جانوروں کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ بواسیر کا تیل بلڈ پریشر کو کم کر سکتا ہے اور فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔

    بھنگ کا تیل اکثر ہیئر کنڈیشنر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ بواسیر کا تیل خشک ، خارش والی جلد کو بہتر بنا سکتا ہے اور ایکزیما کی علامات میں مدد مل سکتا ہے ، جس سے نسخے کی دوائیوں کی ضرورت کو کم کیا جاسکتا ہے۔

    بھنگ کے نقصانات بھی بہت زیادہ ہیں جن میں سے چند بنیادی آپ کی نظرہیں

    گرمیوں میں پینے کے بعد بے پناہ پسینہ آتا ہے۔ ہنسی کے دورے پڑ سکتے ہیں، ذرا سی بات بھی پرمزاح لگتی ہے، البتہ شراب کی طرح حواس بے قابو نہیں ہوتے۔ یعنی ہاتھ پاؤں وغیرہ کا دماغ سے کنیکشن بحال رہتا ہے، لڑکھڑاہٹ نہیں ہوتی۔ ہینگ اوور بالکل نہیں ہوتا۔

    دوران نشہ مزاج بڑا ہشاش بشاش ہوتا ہے۔ یعنی ایسا ہوتا ہے جیسے شدید گرمی میں ٹھنڈے تروتازہ پانی کا شاور لیا ہو یا شدید سردی میں اوڑھنے کے لئے کمبل اور سینکنے کے لئے کوئلوں کی انگیٹھی ملنے پر طبیعت ہوتی ہے

    وہ ممالک جہاں بھنگ کا طبی مقاصد کے لیے استعمال قانونی ہے، ان میں برطانیہ کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، فن لینڈ، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، پولینڈ، پرتگال، سری لنکا، تھائی لینڈ اور دیگر کئی ممالک شامل ہیں۔

    امریکہ کی 33 ریاستوں میں طبی مقاصد کے لیے اسے قانونی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم امریکہ کے وفاقی قانون کے مطابق یہ اب بھی شیڈول 1 کی منشیات کی فہرست میں شامل ہے۔

    واضح رہے کہ بھنگ کے پودے میں سینکڑوں مختلف کیمیائی اجزا ہوتے ہیں جن میں سے کچھ سرور کی کیفیت بھی پیدا کرتے ہیں تاہم طبی مقاصد کے لیے استعمال کی جانے والی بھنگ میں سے یہ اجزا عموماً نکال دیے جاتے ہیں۔

    ماہرین کی جانب سے اس کے طبی فوائد کے حوالے سے وسیع تر تحقیق کرنے پر زور دیا جاتا ہے لیکن دنیا کے کئی ممالک میں اسے خطرناک نشہ آور مواد کا درجہ حاصل ہونے کی وجہ سے اس پر تحقیق کا دائرہ محدود رہا ہے۔

    بھنگ کا مختلف شکلوں‌ میں ‌استعمال برصغیر میں‌ عام ہے جب کہ تجارتی مقاصد کے لیے امریکا کی بات کریں تو وہاں‌ بھنگ کی صنعت تیز رفتاری سے ترقی کررہی ہے اور بعض‌ ماہرین نے خیال ظاہر کیا تھا کہ‌ 2020 تک اس کی فروخت 22 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

  • ایف بی آر کی ویب سائٹ پھرہیک ہوگئی:ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والوں کے لیے مشکلات

    ایف بی آر کی ویب سائٹ پھرہیک ہوگئی:ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والوں کے لیے مشکلات

    اسلام آباد :ایف بی آر کی ویب سائٹ پھرہیک ہوگئی:ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والوں کے لیے مشکلات ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف آج ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے تو دوسری طرف فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) پر ہیکرز کے حملے کے نتیجے میں ایف بی آر کی طرف سے آپریٹ کی جانے والے تمام سرکاری ویب سائٹس بند ہوگئیں ایف بی آر کے ڈیٹا بیس میں کھربوں روپے کی ٹرانزیکشنز اور شہریوں کے اثاثوں، آمدنی و اخراجات کی حساس تفصیلات موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ویب سائٹس اور ڈیٹا سینٹر بند ہونے سے ملک کی شپمنٹس بھی متاثر ہوئی ہیں۔ سائبر حملے کے نتیجے میں کسٹمز پر بھی دباؤ آیا ہے بارڈر سٹیشنز پر تازہ سبزیوں کی کنسائنمنٹس پھنس کر رہ گئی ہیں صارفین ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ سے مستفید ہونے سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

    ادھرٹیکس ریٹرن فائل کروانے والوں کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اوردفاترمیں بہت زیادہ رش لگا ہوا ہے،

    ان حالات کےپیش نظرامکان ظاہرکیا جارہاہےکہ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کے علاوہ کوئی متبادل حل نہیں‌ہے اوریہ توسیع کرنا پڑے گی

    یاد رہے کہ اس سے پہلے کئی بار ہیک ہوچکی ہے اوراس میں بھارتی ہیکرز کا کردارنظرآتا ہے ، سیکورٹی ادارے اس مسئلے کے ہیک ہونے کے اسباب اورذرائع کا جائزہ لے رہے ہیں

  • ٹھنڈے پانی سے نہانے والے افراد آفس کی کم چھٹیاں کرتے ہیں

    ٹھنڈے پانی سے نہانے والے افراد آفس کی کم چھٹیاں کرتے ہیں

    ایک تحقیق کے مطابق جوافراد ٹھنڈے پانی سے نہاتے ہیں وہ گرم پانی سے نہانے والے افرادکے مقابلے میں بیماری کی وجہ سے اپنےآفس یا کام سےکم چھٹی کرتے ہیں۔

    تحقیق کے دوران 3 ہزار سے زائد افراد کو 4گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور انہیں ہر روز گرم پانی سے نہانے کو کہا گیا لیکن اس میں سے ایک گروپ کو آخر میں 30 سیکنڈز، دوسرے کو 60 سیکنڈز اور تیسرے کو 90 سیکنڈز ٹھنڈے پانی سے نہانے کا کہا گیا اور انہیں بولا گیا کہ وہ ایک مہینے یہ عمل جاری رکھیں۔

    3 ماہ بعد معلوم ہوا کہ جس گروپ کے افراد ٹھنڈے پانی سے نہائے تھے انہوں نےاپنے آفس یا کام سے 29فیصد کم بیماری کی چھٹیاں لیں۔

    ٹھنڈے پانی سے نہانےکی وجہ سے لوگ بیمار نہیں ہوئے یہ واضح نہیں ہے لیکن کچھ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ٹھنڈے پانی سے نہانے سے انسان کے مدافعتی نظام میں بہتری آتی ہے۔

    جمہوریہ چیک کی ایک تحقیق کے مطابق جب نوجوان ایتھلیٹس کو 6 ہفتے تک ہفتے میں3 بار ٹھنڈے پانی سے نہانے کو کہا گیا تو اس وجہ سے ان کے مدافعتی نظام میں اضافہ ہوا۔

    اس کے علاوہ کچھ نتائج سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ٹھنڈے پانی سے نہانے سےآپ کو وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ ذہنی صحت کے فوائد بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

    ٹھنڈے پانی سے نہانے کے جہاں فوائد نظر آرہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس سے نقصانات بھی ہوسکتے ہیں، جسم پر ایک دم سے ٹھنڈا پانی گرنا دل کے مریضوں کیلئے خطرےکا باعث بن سکتا ہے اور انہیں ہارٹ اٹیک بھی ہوسکتا ہے۔

  • کراچی میں آج سےطوفانی بارش کی پیشگوئی کا سُن کرہرشہری خوف میں مبتلا،وارننگ بھی جاری

    کراچی میں آج سےطوفانی بارش کی پیشگوئی کا سُن کرہرشہری خوف میں مبتلا،وارننگ بھی جاری

    کراچی :کراچی میں آج سےطوفانی بارش کی پیشگوئی کا سُن کرہرشہری خوف میں مبتلا،وارننگ بھی جاری ،اطلاعات کے مطابق کراچی والے ایک بارپھربارش کی اطلاعات سن کرخوف کے مارے حکومتوں کی طرف سے ہنگامی اقدامات کے منتظرہونے لگے،

    ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا طاقتور سسٹم سندھ ميں پہنچ گيا، جس سے کراچی میں طوفانی بارشیں ہونگی۔ میٹ آفاس کے مطابق گلاب سمندری طوفان سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میٹ آفس کے مطابق ہوا کا کم دباؤ 30 ستمبر تک طوفان کی شکل اختیار کرے گا۔ ڈائريکٹرميٹ آفس سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان میں شدت آنے کے باعث سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی میں شدید بارشیں ہوں گی۔

    کراچی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور تیز ہواؤں سے اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ڈائريکٹرميٹ آفس سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائيں زيادہ شدت سے داخل ہوں گی۔ تيز ہوائيں چليں گی۔ آندھی اور جھکڑ چل سکتے ہيں۔

    ڈائريکٹرميٹ آفس سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آج بروز جمعرات 30 ستمبر کی شام یا رات سے 2 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی گجرات میں موجود ہوا کا کم دباؤ آج تک بحیرہ عرب پہنچے گا اور شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

    ڈائريکٹرميٹ آفس سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کے نتیجے میں جمعرات سے ہفتے تک کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ تیز بارش کی پیشگوئی کے پیش نظرکراچی، حیدرآباد، بدین ،ٹھٹھہ، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان، دادو اور ٹنڈو الہ یار میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پی ڈی ايم اے سندھ نےالرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تيار رہنے کی ہدايت کردی ہے۔ساتھ ہی موسلا دھار بارشوں سے کمزور اسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    طوفانی بارشوں کے خطرات اورنقصانات کے پیش نظرجامعہ کراچی کی جانب سے یکم اکتوبر کو ہونے والی کلاسز ملتوی کردی گئی ہیں۔ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکشن نے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کر ديئے۔ ایسوسی ایٹ انجینیرنگ ڈپلومہ کےآج سے لے کر 2 اکتوبر تک تمام امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا، جس کے تحت ملتوی کیے گئے امتحانات 9 ، 11 اور 12 اکتوبر کو ہونگے۔

    جبکہ دوسری طرف ماہی گیروں کو بھی خبردار کردیا گیا ہےمحکمہ موسمیات نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ سمندری حالات خراب رہیں گے اور بہت زیادہ خراب بھی ہوسکتے ہیں۔ ماہی گیروں کو تجویز دی گئی ہے کہ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جائیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ طوفان گلاب 2021 کا تیسرا طوفان ہے جس کا نام پاکستان نے تجویز کیا تھا۔

    کراچی میں طوفانی بارشوں کے امکان کے پیش نظر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، عملے کو متحرک رہنے اور سڑکوں کے تمام پوائنٹس پر سینیٹری ورکرز تعینات کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    ادھر کراچی میں طوفانی بارشوں کے خطرات سے محفوظ رہنے کےلیے ایم ڈی زبیر چنہ کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی اور کچرے سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹیمیں متحرک رہیں گی، عوام سے اپیل ہے کہ شکایات درج کرانے کیلئے شکایتی مراکز ہیڈ آفس کے واٹس ایپ نمبر:03181030851 پر رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ شہری اپنی شکایات (ایس ایس ڈبلیو ایم بی کمپلینٹس کراچی) اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرکے بھی درج کراسکتے ہیں۔

    کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی ایئر پورٹ پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیئے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے طیاروں کو محفوظ جگہ پارک کیا جائے، کسی حادثے سے بچنے کے لیے طیاروں کے ونگز کو بھاری وزن باندھ کر پارک کیا جائے

    کے علاوہ الرٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بارش میں کیڑے مکوڑے ہونے سے پرندوں کی آمد سے جہازوں کو نقصان کا اندیشہ ہے، ایئر پورٹ پر اسپرے کرنے والا عملہ اور برڈ شوٹرز تعینات رکھے جائیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں اگست اور ستمبر میں ہونے والی بارشوں سے جمع ہونے والا پانی تاحال علاقوں سے نہ نکالا جا سکتا۔ شہر کے کئی علاقوں میں اب بھی متعدد سڑکیں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

  • کان کھول کرسُن لیں: انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکی تاریخ میں اب توسیع نہیں ہوگی،ایف بی آر

    کان کھول کرسُن لیں: انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکی تاریخ میں اب توسیع نہیں ہوگی،ایف بی آر

    اسلام آباد :کان کھول کرسُن لیں: انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکی تاریخ میں اب توسیع نہیں ہوگی،اطلاعات کے مطابق ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی اور آج ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انفرادی طور پر، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور کمپنیز کیلئے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آج حتمی تاریخ ہے۔ رات 12 بجے تک ٹیکس ریٹرن فائل کیے جاسکتے ہیں اورٹیکس گزار قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے گوشوارے داخل کرلیں۔

    ایف بی آر نے واضح کیا کہ اس مقصد کیلئے آئرس سسٹم روانی سے چل رہا ہے۔28 ستمبر کو تقریبا 1 لاکھ 50 ہزار گوشوارے داخل کئے گئے جو کسی ایک دن میں داخل کئے جانے والےگوشواروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

    ایف بی آر نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح ایف بی آر نے اپنے سسٹم کی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے اور اس کا مقصد ٹیکس دہندگان کوبہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    دوسری طرف ترجمان ٹیکس بارایسوسی ایشن شہبازصدیق ٹیکس بارایسوسی ایشن نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر سے گوشوارے جمع کرانے کی تاريخ ميں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

    ترجمان ٹیکس بارایسوسی ایشن شہبازصدیق نے بتایا ہے کہ کرونا،آئی ٹی نظام میں خرابی کے باعث20 لاکھ افراد گوشوارے جمع نہیں کراسکے ہیں اور اگر توسیع نہ ہوئی تو100 ارب روپے کا ٹیکس جمع نہیں ہوگا۔

  • سول اسپتال کراچی سینٹرل لیبارٹری کے کلیکشن پوائنٹ کا افتتاح

    سول اسپتال کراچی سینٹرل لیبارٹری کے کلیکشن پوائنٹ کا افتتاح

    سول ہسپتال کراچی سمیت ملک بھر میں ایدھی فائونڈیشن اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ڈاؤمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سعید قریشی نے کلیکشن پوائنٹ سینٹرل لیبارٹری سول ہسپتال کراچی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سربراہ ایدھی فائونڈیشن فیصل ایدھی اور پروفیسر سعید قریشی نے کلیکشن پوائنٹ کا افتتاح کیا۔
    اس موقع پر فیصل ایدھی نے کہا کہ الحمدللہ ایدھی فائونڈیشن بلاتفریق رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس سول ہسپتال کراچی ڈاکٹر نور محمد سومرو نے کہا کہ سینٹرل لیبارٹری سول ہسپتال کراچی ایک جدید اور بہترین لیبارٹری ہے جہاں تمام ٹیسٹ بلکل فری کئے جاتے ہیں۔
    تقریب میں پروفیسر امجد سراج، اے ایم جنرل ڈاکٹر نصراللہ میمن،ڈاکٹر سریش کمار، سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف صدر سول ہسپتال کراچی یوسف خان،سمیت تمام فیکلٹی ممبرز،ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سول ہسپتال کراچی، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود تھے۔

    اس موقع پر انچارج سینٹرل لیبارٹری ڈاکٹر غلام فاطمہ نے کہا کے کلیکشن پوائنٹ کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے جس سے مریضوں کو سہولت اور آسانی سے سروس فراہم کی جا ئے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ انہوں نے سربراہ ایدھی فائونڈیشن فیصل ایدھی، پروفیسر سعید قریشی، ایم ایس سول ہسپتال کراچی ڈاکٹر نور محمد سومرو، چیف ایگزیکٹو آفیسر شہید متحرمہ بے نظیر بھٹو، ڈاکٹر صابر میمن اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

  • داتا علی ہجویری کے پاکستان پر بری نظر ڈالنے والوں کے دل ودماغ مفلوج کردینگے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    داتا علی ہجویری کے پاکستان پر بری نظر ڈالنے والوں کے دل ودماغ مفلوج کردینگے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ داتا علی ہجویری کے پاکستان پر بری نظر ڈالنے والوں کے دل ودماغ مفلوج کردینگے ،امن ومحبت بھائی چارگی احترام انسانیت کا پیغام عام کرنیوالوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ہمیشہ ناکامی ہوئی ہے ،پاکستان امن پسند ملک ہے دنیا میں امن کا خواں اور تعمیروترقی چاہتا ہے ،بزرگان دین کی راہ پر چلتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی سلامتی وسربلندی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرینگے ،حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ نے گمراہیوں کے اندھیروں سے نکال کر انسانیت کومشرف روشن راستہ دیکھایا، ،امن وسلامتی بھائی چارگی اور احترام انسانیت کے فلسفے کے ذریعے جہالت کو شکست اور ایک دوسرے کو قتل کرنے کے درپے جہالت میں ڈوبے افراہ کو راہ حق پر گامزن کیا ،داتا علی گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ نے برصغیر پاک وہند میں دین اسلام کی شمع روشن کرکے رواداری ،برداشت اور صبر کو فروغ دیا ،پاکستان اولیاء کا فیضان اور اولیاء کرام کی دھرتی ہے اس کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوجائینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے سالانہ عرس کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ داتا گنج بخش کی تبلیغ وتعلیم کے ذریعے قلیل ترین مدت میں ہزاروں لوگ عالم دین بن گئے ،وہ لوگ جو فسق وفجوراور اخلاقی فساد کی زنجیروں میں عرصہ دراز سے جکڑے ہوئے تھے انہیں چھٹکارا دلایا ،انہوں نے کہا کہ آپ کی تعلیمات کو فروغ دیکر ہی دہشتگردی ،انتہاپسندی کو جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے ،حضرت داتا علی ہجویری کی تعلیمات کی ترویج واشاعت کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرئے ،نیو جنریشن کو اولیاء اللہ کی تعلیمات کے ذریعے ہی آگے لیجایا جاسکتا ہے۔

  • عزاداروں کو بلاجواز مقدمات کے ذریعے ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

    عزاداروں کو بلاجواز مقدمات کے ذریعے ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

    مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اربعین امام حسین علیہ السلام میں غیر معمولی شرکت پر بزرگوں،نوجوانوں، مستورات اور بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسول ص سے عشق کرنے والے سب حسینیوں نے مولا امام حسین علیہ السلام سے عہد وفا کو جس خوبصورت انداز سے نبھایا اس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
    انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے آل رسول ص سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اربعین کے موقع پر ہم نے پوری دنیا پر یہ واضح کر دیا ہے کہ کوئی طاقت ہمیں نواسہ رسول ص سے عشق کے اظہار سے نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ عزاداروں کو بلاجواز مقدمات کے ذریعے ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا۔
    امام عالی مقام کے عشق کے جرم میں کاٹی جانے والی ایف آئی آر ہمارے لیے نواسہ رسول سے عشق اور عہد وفا نبھانیکی سند ہے۔

    ملت تشیع کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر دانشمندانہ اقدام حکومت کے لیے مسائل میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ہم ایک پرامن اور محب وطن قوم ہیں۔ ہمارے خلاف غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کر کے دبانے کی کوشش بے سود ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا دیگر مسالک کے علما اور ان معتبر شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اربعین کے جلوس میں شرکت کر کے رواداری،اتحاد اور اخوت کی عملی مثال پیش کی۔