ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سانحہ 30ستمبر1988کی مناسبت سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ سانحہ 30ستمبر کے شہدا اور شہدا ایم کیو ایم کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج کثیرالسان مہاجر قومیت نے نہ صرف اپنے تشخص کو قائم کیا ہے بلکہ اپنی شناخت کو بھی منوایا ہے اور یقینا یہ کارواں ایک علیحدہ صوبے کی شکل میں اپنی منزل پر پہنچ کر دم لے گا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کے عوام میں نچلی سطح پر مہاجر قومیت اور اس کے تشخص کو اجاگر کریں اور اپنی توانائیاں صوبے کے حصول کے لئے یکجا کریں۔مہاجر قوم سانحہ 30ستمبر1988کے ذمہ داروں ڈاکٹر قادر مگسی،ودود مہری اور صفدر سرکی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر یہ مطالبہ کیا کہ سانحہ 30ستمبر سمیت تمام ایسے واقعقات کے اسباب کا تعین کرنے اور ذمہ داران کو بے نقاب کرنے کے لئے ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے جو ایک ٹائم فریم میں اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ منظر عام پر لائے۔
Author: +9251
-

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سانحہ 30 ستمبر 1988 کی مناسبت سے خصوصی پیغام
-

موٹر وے پر لوڈر گاڑیوں میں تصادم، دو افراد زخمی
شاہ زور ویگن کو حادثہ.
اسلام آباد موٹروے ہر کلر کہار میں شاہ زور ویگن کی ٹکر ایم مزدہ سے ہوگئی ہے، واقعہ اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے کلر کہار کی اترائی اترتے ہوئے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے، شاہ زور ویگن سبزیوں سے بھری ہوئی تھی، اس کے نتیجے میں شاہ زور ویگن کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ہے، جب کہ ایک شخص معمولی زخمی ہوا ہے.
وقعہ کی جگہ پر موٹر وے اہلکار پہنچ گئے ہیں، ریسکیو کا عملہ اور ایمبولینس واقعہ کی طرف روانہ ہو کے ہیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال لے جایا جائے گا.
مزید اطلاعات کیلئے باغی ٹی وی کے ساتھ منسلک رہیں.
-

امریکہ پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہا ہے اورقومی سلامتی مشیرخاموش ہیں؟آخرکیوں
لاہور:امریکہ پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہا ہے اورقومی سلامتی مشیرخاموش ہیں؟آخرکیوں ،اطلاعات کے مطابق سینیئرصحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان نے کہا ہےکہ عین اس وقت جب امریکہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف اعلانیہ طورپرسامنے آگیا ہے اس دوران ہمارے قومی سلامتی کے مشیر کا چُپ رہنا ایک سوالیہ نشان ہے
وہ اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے پوچھ رہے ہیں کہ جب سے امریکی کانگریس اور حکومتی عہدیداران پاکستان کی مذمت کرتے ہیں۔ مشیرقومی سلامتی معید یوسف خاموش کیوں؟
A question: Since the US Congress and government functionaries have gone full blast in condemning Pakistan; the NSA Moeed Yusuf has become quiet – why?
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) September 29, 2021
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ یہ وقت ہے کہ جب امریکہ اوراس کے اتحادوں کو بروقت جواب دیا جائے ان کی حقیقت ان کےسامنے رکھی جائے لیکن ایک طرف خود وزیراعظم عمران خان اوران کے ساتھ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت پاکستان کا موقف رکھ رہے ہیں لیکن جس شخص کی ذمہ داری تھی وہ خاموش ہیں
مبشرلقمان نے اصل میں امریکی کانگریس میں سینیٹ میں پاکستان کے خلاف پیش کیےجانے والے ایک بل کی طرف اشارہ کررہے ہیں جس میں پاکستان کوستخت دھمکایا گیا ہے
-

لاہورقلندرزکےڈائریکٹرعاقب جاوید ملاقات کےلیے چیئرمین پی سی بی کےپاس پہنچ گئے
لاہور : لاہورقلندرزکےڈائریکٹرعاقب جاوید ملاقات کےلیے چیئرمین پی سی بی کےپاس پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید کی ملاقات ہوئی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید اور رمیز راجہ کے درمیان ملاقات پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پاکستان کرکٹ کی بہتری کے پلانز پر گفتگو ہوئی اور عاقب جاوید نے گراس روٹ لیول پر کام کرنے پرترجیح دینے کا مشورہ دیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ سے ملاقات میں عاقب جاوید نے ڈومیسٹک کرکٹ اور ٹیلنٹ ہنٹ کو مضبوط بنانے کو اہم قرار دیا ۔ اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے عاقب جاوید سے کرکٹ کی بہتری کے لیے پلانز بھی مانگے۔
ذرائع کے مطابق عاقب جاوید اگلے ایک دو روز میں رمیز راجہ سے دوبارہ ملاقات کریں گے جبکہ چیئرمین پی سی بی دیگر کرکٹرز سے بھی آنے والے دنوں میں مشاورت کریں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ عاقب جاوید نے بورڈ کی جانب سے کسی پیشکش کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
-

میشا شفیع کی والدہ اور شوہر بھی طلب:علی ظفرکی پوزیشن مضبوط
لاہور: میشا شفیع کی والدہ اور شوہر بھی طلب:علی ظفرکی پوزیشن مضبوط ،اطلاعات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے ہرجانہ کیس میں مشیا شفیع کو والدہ اور شوہر سمیت طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس کیس کی سماعت کی ۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کہ گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل ثاقب چیلانی کا کرونا ٹسٹ پازیٹو آیا ہے لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر میشا شفیع، والد صبا حمید اور شوہر کو جرح کے لیے طلب کرلیا۔
سیشن جج نے آئندہ سماعت پر تینوں گواہان کو پیش کرنے کی دہایت کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی پیشی پر جرح مکمل کرلی جائے گی۔تینوں گواہان نے 2019 میں بیانات ریکارڈ کرائے مگر ابھی تک ان پر جرح نہ ہو سکی۔
یاد رہے کہ علی ظفر نے جنسی ہراسگی کے الزامات پر میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔
-

ن لیگ میں شمولیت کی جھوٹی خبریں شیئرکرنے پرن لیگ کی سوچ پرافسوس،ہرمحاذپرجھوٹ:وفاقی وزیر
اسلام آباد:ن لیگ میں شمولیت کی جھوٹی خبریں شیئرکرنے پرن لیگ کی سوچ پرافسوس،ہرمحاذپرجھوٹ:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے ن لیگ میں شمولیت کی خبروں کی سختی سےتردید کرتے ہوئے ایسی اطلاعات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔
اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ایسی جھوٹی خبریں پہلے میرے راستےکی رکاوٹ بنیں نہ آئندہ بنیں گی، پی ٹی آئی سےاختلافات کی اطلاعات شرپسند ذہنوں کی اختراع ہے‘۔
غلام سرور خان نے کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان کی قیادت، پارٹی منشور پر میرااعتماد غیر متزلزل ہے، سیاسی جدوجہد کے ہر مرحلے پر اپنے قائد کے ہمراہ مصروف عمل رہا اور آئندہ بھی رہوں گا‘۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 اگست 2018 کو کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے غلام سرور سے وزارتِ پیٹرولیم کا قلم دان واپس لے کر وزیر برائے ہوائی بازی مقرر کیا تھا۔
غلام سرور اگست 2018 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، اس سے قبل وہ 2002 سے 2007 اور 2013 سے 2018 تک رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔
-

تاجر تنظیموں کا دھرنا ختم، حکومت سے مذاکرات ناکام، نئی تاریخ کا اعلان
ایف بی آر اسلام آباد میں جاری دھرنہ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا.
انجمن تاجران نعیمی گروپ کے سربراہ نعیم میر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایف بی آر سے ہونے والے مذاکرات سے وقت ضیاع ہوا ہے، ہم آج کے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، 19 اکتوبر کو دوبارہ پاکستان کے چاروں صوبوں سے تاجروں کو اکٹھا کیا جائے گا، اس وقت فیض آباد چوک پر دھرنا دیا جائے گا.
https://login.baaghitv.com/amp/tajar-bradari-fbr-ka-daftar-isamny-pohanch-gaye-taweel-dharny-ka-elan-krdia-gya/
نعیم میر نے اداروں کو للکارتے ہوئے کہا کہ جس میں ہمت ہے ہمیں گرفتار کر کے دکھاۓ، پھر اس کے بعد آنے والے نتائج کا ذمہ دار خود ہونگے.
https://login.baaghitv.com/amp/islamabad-intizamia-hojaye-tayr-ehtjaji-qafila-lahore-sa-islamabad-ka-lye-rawana/
-

ورلڈ ہارٹ ڈے پرپناہ کے زیر انتظام اسلام آباد میں دل کے امراض پرآگہی واک،
اسلام آباد:ورلڈ ہارٹ ڈے پرپناہ کے زیر انتظام اسلام آباد میں دل کے امراض پرآگہی واک،اطلاعات کے مطابق آج اسلام آباد میں ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر ایک آگہی واک ہوئی جس میں ڈبلیو ایچ اوکے منتظم،وفاقی وزارت صحت کے نمائندگان،چیئرمین سویٹ ہوم،این ڈی او،سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان،اساتذہ،،طلبہ،ڈاکٹرز،وکلاء،صحافیوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی
ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پردنیابھر کی طرح پاکستان کے دارلخلافہ اسلام آباد میں پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کے زیر انتظام واک کااہتمام کیاگیا،جس کے مہمان خصوصی پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے منتظم Dr Palitha Gunarathna Mahipalaاورچیئرمین سویٹ ہومز خان زمرد خان تھے،
ان کے ہمراہ چیئرپرسن تحسین فواد وممبران نیشن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (این ڈی او)نوید عباسی، جنرل سیکریٹری اسلام آباد نیشنل پریس کلب انور رضا،ڈبلیوایچ او،مسلم لیگ (ن)،پاکستان پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی،منہاج القرآن،زہر ہ انسٹیٹیویٹ،نجات ٹرسٹ،فاطمہ ٹرسٹ کے منتظمین،قاسم سکول سسٹم،الائیڈ سکول سسٹم کے اساتذہ،طلبا،سول سوسائٹی کے نمائندگان،صحافیوں ودیگرافرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی،جب کہ،میزبانی کے فرائض (پناہ) کے صدر میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی اورجنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن نے سرانجام دیے۔
” ورلڈ ہارٹ ڈی ” کا رواں سال میں خیالیہ "USE HEART TO CONNECT”ہے،واک کامقصدوطن عزیز سمیت دنیابھر میں رہنے والوں کویہ پیغام دیناہے کہ دل جسم کامضبوط ترین عضو ہے،جس کی حفاظت کیے بنا،زندگی کاحصول ممکن نہیں،لہذا اسکی حفاظت کریں اورایسے عوامل کوزندگی سے ترک کردیں جودل کوبیماریوں کی وجہ بن رہے ہیں۔
واک شرکاء کاکہناتھاکہ صحت مند دل کے بنازندگی ممکن نہیں، ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کے مطابق دل کی بیماری دنیا کا نمبر ون قاتل ہے، جس کے نتیجے میں سالانہ 18.6 ملین اموات ہوتی ہیں،دل کے امراض پیداہونے کی اہم وجوہات میں تمباکو نوشی،میٹھے مشروبات(ایس ایس بی) کاکثرت سے استعمال، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپاشامل ہیں،دنیابھرمیں 520 ملین افراد دل کے امراض کے ساتھ زندگی بسرکررہے ہیں،دل کاعلاج نہایت مہنگاہے،اس کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ ایسے عوامل کوزندگی سے ترک کیاجائے جودل کے امراض کی وجہ بن رہے ہیں۔
بین الاقوامی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)سمیت دنیا بھر کی تحقیقات ہمیں بتاتی ہیں کہ کسی چیز کی کھپت کوکم کرنے کے لئے ٹیکس ایک موثر ہتھیار ہے،دل کے امراض پرقابوپانے کے لئے ضروری ہے کہ میٹھے مشروبات،تمباکو،کوعوام اوربالخصوص اپنی نوجوان نسل کی پہنچ سے دوررکھنے کے لئے ان پرٹیکس نافذکیاجائے۔
-

ہواوے انٹرنینشل نےکینیڈامیں اپنی سروسزاحتجاجا بند کردیں
ٹورنٹو:ہواوے انٹرنینشل نےکینیڈامیں اپنی سروسزاحتجاجا بند کردیں ،اطلاعات کے مطابق ہواوے نے چیف فنانشل آفیسر (CFO) مینگ وانزہو کی حراست کے بعد کینیڈا کو جدید ترین سروسز استعمال کرنے سے روک دیا۔
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق فون کمپنی نے کینیڈا میں تمام 5 جی ریسرچ سینٹرز کی سرگرمی بند کر دی ہے۔ اس کے نتیجے میں بے روزگاری کی وجہ سے کم از کم 4،500 کینیڈین شہریوں کو نوکریوں سے محروم کردیا۔
کمپنی نے نہ صرف کینیڈا کی آمدنی کو متاثر کیا ، بلکہ ہواوے نے ان کی انشورنس کی رقم کا دعویٰ بھی کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ رقم ایک ارب امریکی ڈالر ہے۔
کمپنی کی جانب سے قائم 5 جی سروس انفراسٹرکچر کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے ملک کو 4G کی پرانی ، بہت پرانی اور سست ٹیکنالوجی کی طرف واپس جانا پڑا ہے
اس کے ساتھ ساتھ بہت سے فون برانڈز کو سافٹ وئیر اور تازہ ترین ورژنز کی تنصیب کو اپ ڈیٹ کرنے میں دشواری ہوگی۔ یہ تکنیکی خرابیاں نوکیا اور سونی ایرکسن کے فونز میں رہیں گی اور ایک بار ہواوے اپنی خدمات کو مکمل طور پر واپس لے لیں گی۔
اس کی وجہ سے ، یہ خدشہ ہے کہ وہ 5G خدمات کے ساتھ کام کرنے سے قاصر ہوں گے ، جس کی وجہ سے وہ بہت سے لوگوں کے لیے بیکار ہو جائیں گے۔یہ پیش گوئی کی جاتی ہے کہ ہواوے کا اگلا ہدف امریکہ ہو گا ، چونکہ ان کے درمیان کچھ عرصے سے تنازعہ چل رہا ہے۔
سی ایف او ہواوے کی گرفتاری کے نتیجے میں ، چین نے دو کینیڈین کو حراست میں لیا ، جنہیں اب رہا کر دیا گیا ہے۔
-

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب
اسلام آباد۔: چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خلاف جنگ کو اولین ترجیح دیتا ہے، نیب بدعنوانی کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا کسی فرد، جماعت یا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس کا تعلق صرف ملک سے ہے اور یہ صرف اپنا فرض ادا کر رہا ہے، بدعنوانی کا خاتمہ قوم کی آواز بن چکا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف ترقی میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں بلکہ مستحق افراد اپنے حقوق سے محروم ہو جاتے ہیں، پاکستان کو بدعنوانی کے چیلنج کا سامنا ہے جو کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کی جڑ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے ’’احتساب سب کے لئے‘‘ کی پالیسی کے تحت آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی انسداد بدعنوانی کی جامع حکمت عملی وضع کی ہے جبکہ نیب کو مزید معتبر ادارہ بنانے کے لئے اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا ہے تاکہ ہر قسم کی بدعنوانی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کو نیب کے کرپشن فری پاکستان کے نعرے کے تحت بلا امتیاز پالیسی پر عملدرآمد کے لئے فعال بنایا گیا ہے جس کے شاندار نتائج آئے ہیں، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان، عالمی اقتصادی فورم، پلڈاٹ اور مشال پاکستان جیسے معتبر قومی و بین الاقوامی اداروں نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب کی کوششوں کو سراہا ہے، گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتبار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں بڑی مچھلیوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے جبکہ اکتوبر 2017ء سے اگست 2021ء کے دوران بالواسطہ اور بلا واسطہ طور پر 538 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں، انسداد بدعنوانی کے کسی ادارے نے ایسی کارکردگی نہیں دکھائی، نیب نے 1999ء میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک 819 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جبکہ مختلف احتساب عدالتوں میں 1274 بدعنوانی کیسز زیر سماعت ہے ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1305 ارب روپے بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، ان ممالک میں سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان شامل ہیں، نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے، نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے، نیب نے پاکستان میں جاری سی پیک منصوبوں کی نگرانی اور بدعنوانی کی روک تھام کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، نیب نے نیب راولپنڈی میں جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے،نیب ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان اینٹی کرپشن ٹریننگ اکیڈمی قائم کی گئی ہے، اس اکیڈمی کا مقصد انویسٹی گیشن افسران کو وائٹ کالر کرائمز کی تحقیقات کے لئے جدید تکنیک سے آگاہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے مستقبل کی قیادت کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لئے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آگاہی پھیلانے کے لئے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں جوکہ قابل تعریف اقدام ہے، اس تناظر میں ملک کے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پچاس ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں، نیب میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، شکایت کی جانچ پڑتال سے لے کر بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے تک ہر مرحلے پر اس کی نگرانی کی جاتی ہے اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے تاکہ شفافیت یقینی بنائی جائے،
ان کا کہنا تھا کہ اس تناظر میں اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا گیا ہے تاکہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق انویسٹی گیشن کے معیار میں بہتری لائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ نیب دوسروں کے احتساب کے ساتھ ساتھ خود احتسابی پر بھی یقین رکھتا ہے، نیب غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے مقدمات اور بدعنوانی کے میگاکرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے، غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں نے ہزاروں معصوم لوگوں کو ان کی محنت کی کمائی سے محروم کیا، نہ ہی انہیں پلاٹ دیئے اور نہ ہی انہیں ان کی محنت سے کمائی گئی رقم واپس کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ نیب بزنس کمیونٹی کا بہت احترام کرتا ہے جو کہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے معاملات قانون کے مطابق ایف بی آر کو بھیجے جا رہے ہیں، بزنس کمیونٹی کی شکایات کے ازالے کے لئے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک ڈائریکٹر کی سربراہی میں خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے، بزنس کمیونٹی کے رہنمائوں نے ان کے مسائل کے بروقت حل کے لئے ذاتی دلچسپی لینے پر نیب کی کوششوں کو سراہا ہے، نیب عوام دوست ادارہ ہے، نیب میں آنے والے تمام افراد کی عزت نفس کے احترام پر یقین رکھتا ہے۔