Baaghi TV

Author: +9251

  • افغان طالبان کی دنیا ہی بدل گئی : شعبہ افغان فلم کا نیا ڈائریکٹر تعینات

    افغان طالبان کی دنیا ہی بدل گئی : شعبہ افغان فلم کا نیا ڈائریکٹر تعینات

    کابل :افغان طالبان کی دنیا ہی بدل گئی : شعبہ افغان فلم کا نیا ڈائریکٹر تعینات ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کی وزارت اطلاعات و ثقافت نے شعبہ افغان فلم کا نیا عبوری ڈائریکٹر تعینات کردیا۔

    افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت اطلاعات و ثقافت کے شعبہ افغان فلم کیلئے جاوید افغان کو نیا ڈائریکٹر بنایا گیا ہے اور اس حوالے سے آج انہوں نے دفتر بھی جوائن کرلیا ہے۔

     

     

    دوسری جانب افغان فلم کی سابق ڈائریکٹر صحرا کریمی نے بھی ٹوئٹر پر نئے ڈائریکٹر کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ یہ میرا دفتر تھا اور اس میں رکھے پھول بھی میرے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں طالبان نے عبوری حکومت کا اعلان کیا تھا جس میں خیراللہ خیرخواہ کو وزیر اطلاعات و ثقافت مقرر کیا گیا جبکہ ان کے نائب وزیر ذبیح اللہ مجاہد ہیں۔

  • اسلام آباد:ایم ڈی کیٹ کےخلاف طلبہ ڈی چوک کی سڑکوں پر،گرفتاریاں بھی شروع

    اسلام آباد:ایم ڈی کیٹ کےخلاف طلبہ ڈی چوک کی سڑکوں پر،گرفتاریاں بھی شروع

    اسلام آباد:ایم ڈی کیٹ کےخلاف طلبہ ڈی چوک کی سڑکوں پر،گرفتاریاں بھی شروع ،اطلاعات کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلباء کا اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج جاری ہے اورطلباء کی پی ایم سی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی جاری ہے،

    ادھرطلباء نے ایم ڈی کیٹ دوبارہ کرانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔طلباء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر پی ایم سی کے خلاف نعرے درج تھے۔

    احتجاجی طلبا کا کہنا تھا کہ پی ایم سی کی پالیسیاں طلبا مخالف ہے۔ پہلے دو دن پی ایم سی کے باہر مظاہرہ کیا آج ڈی چوک میں احتجاج کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ہم پر امن مظاہرہ کریں گے۔طلباء کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ دوبارہ کرایا جائے۔

    دوسری طرف اسلام آباد سے یہ اطلاعات ہیں کہ پولیس نے طلبا کے احتجاجی مظاہروں اورشدید ہنگامہ آرائی سے تنگ آکرکچھ گرفتاریاں شروع کردیں ہیں جس پراس وقت سوشل میڈیا پراس کی سخت مذمت کی جارہی ہے

    یاد رہےکہ تین دن سے طلبا کے احتجاج کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔پولیس نے ریڈ زون جانے والے راستے خار دار تاریں لگا کر بند کیا ہوا تھا۔ایم ڈی کیٹ کا امتحان 30 ستمبر تک آن لائن ہوگا۔

    پاکستان میڈیکل کمیشن کے نائب صدر علی رضا نے چند دن قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں باہر سے پاکستان آنے والے ڈاکٹرز کا امتحان ہوگا۔ ہمارے پاس اڑھائی لاکھ سے زائد ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہیں۔جن کا ہمیں پتہ ہی نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔اس لیے ہم بائیؤ میٹرک شروع کر رہے ہیں۔

  • سندھ کی نیشنل ٹی ٹونٹی میں مسلسل تیسری کامیابی

    سندھ کی نیشنل ٹی ٹونٹی میں مسلسل تیسری کامیابی

    راولپنڈی:سندھ کی نیشنل ٹی ٹونٹی میں مسلسل تیسری کامیابی ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کے نویں میچ میں جی ایف ایس سندھ نے بلوچستان 77 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    176 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم محض 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر زاہد محمود کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کے اوپنرز عبدالواحد بنگلزئی اور امام الحق نے 46 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی تاہم مڈل آرڈر بیٹرز اس مثبت آغاز کا فائدہ نہ اٹھا پائے اور سندھ کی جانب سے بچھائے گئے اسپن کے جال میں پھنس گئے۔ رہی سہی کسر شاہنواز دھانی نے اپنی برق رفتار باؤلنگ سے ٹیل اینڈرز کو پویلین کی راہ دکھا کر نکال دی۔

    عبدالواحد بنگلزئی اور امام الحق کے علاوہ بسم اللہ خان بلوچستان کے وہ واحد بیٹر تھے جو ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔

    عبدالواحد بنگلزئی 29، امام الحق 19، عبداللہ شفیق 8، حارث سہیل 9، سہیل اختر 3، عماد بٹ 1، بسم اللہ خان 12، کاشف بھٹی 5، عمید آصف 4اور عاکف جاوید کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

    زاہد محمود نے 13 رنز کے عوض 3 جبکہ دانش عزیز نے 23 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاہنواز دھانی نے چار جبکہ رمان رئیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر شرجیل خان نے شان مسعود کے ہمراہ سندھ کو 52 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔ شرجیل خان 3 چھکوں کی مدد سے 34 اور شان مسعود 3 چوکوں کی بدولت 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    نیشنل ٹی ٹونٹی کے سب سے کامیاب بیٹر خرم منظور بلوچستان کے خلاف لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور 10 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ایسے میں کپتان سرفراز احمد نے نوجوان بیٹر سعود شکیل کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 55 رنز جوڑے۔ سعود شکیل 4 چوکوں کی بدولت 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    دوسری طرف سرفراز احمد نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے 25 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انور علی بھی 13 گیندوں پر 22رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ان کی اننگز میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    سندھ نے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ بلوچستان کے خرم شہزاد، کاشف بھٹی اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پاکستان ایک آزاد خودمختارملک ہے:امریکی سینیٹ بل پاکستان کے خلاف سازش ہے: دفترخا رجہ

    پاکستان ایک آزاد خودمختارملک ہے:امریکی سینیٹ بل پاکستان کے خلاف سازش ہے: دفترخا رجہ

    اسلام آباد:پاکستان ایک آزاد خودمختارملک ہے:امریکی سینیٹ بل پاکستان کے خلاف سازش ہے: اطلاعات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ امریکی سینیٹ میں مسودہ قانون میں پاکستان کے بارے میں ذکر مکمل طور پر بلاجواز ہے، تمام حوالہ جات پاک، امریکا تعاون کی روح کے منافی ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے امریکی سینیٹرز کی جانب سے افغانستان سے متعلق پیش کردہ بل پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں میڈیا، کیپیٹل ہل پر امریکی انخلا پربحث دیکھی ہے، امریکی سینیٹ میں ریپبلکنز کے گروپ کا پیش کردہ مسودہ قانون اسی بحث کا رد عمل لگتا ہے۔

    ترجمان کے مطابق مسودہ قانون میں پاکستان کے بارے میں ذکر مکمل طور پر بلاجواز ہے، پاکستان کے بارے میں تمام حوالہ جات پاک، امریکا تعاون کی روح کے منافی ہیں، پاکستان نے 2001ء سے افغانستان پر امریکا کے ساتھ مسلسل تعاون کیا۔ پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت، افغانستان سے امریکا سمیت غیرملکی انخلاء میں مدد کی۔

    عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے متواتر کہا کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں، بل کی صورت ایسا جبری نقطہ نظر کسی صورت معاون نہیں، افغانستان میں طویل مدتی پائیدار امن کا واحد طریقہ مل بیٹھنا اور مذاکرات ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکا پائیدار سیکورٹی تعاون خطے کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے، پاک، امریکا تعاون مستقبل میں دہشتگردی کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے اہم ہے، ایسی مجوزہ قانون سازی جیسے اقدامات نامعقول اور غیر نتیجہ خیز ہیں۔

  • وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی برطانیہ کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی برطانیہ کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

    اسلام آباد :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی برطانیہ کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ،اطلاعات کے مطابق ھیترو ائرپورٹ پر برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا
    وزیر خارجہ نے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی وزیر خارجہ "لِز ٹرس” سے لندن میں ملاقات کی

    دوران ملاقات، دو طرفہ تعلقات، اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ، مقبوضہ جموں و کشمیر اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا،وزیر خارجہ کے اعزاز میں "پاکستان ہاؤس ” استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

    اس تقریب میں پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹیرینز، پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی

    وزیر خارجہ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے انہیں آگاہ کیا اور ملک کی تعمیر و ترقی اور دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں ان کے موثر کردار کو سراہا

    وزیر خارجہ لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کی فارن افیرز اور ڈیفنس کمیٹیوں کے سربراہان سے ملے،وزیر خارجہ نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانی برطانوی رہنماؤں سے ملاقات کی

    وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے ان کے جائز حق "حق خود ارادیت” کے حصول کیلئے،ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا وزیر خارجہ نے پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے وفد سے بھی ملاقات کی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا

    وزیر خارجہ نے برطانیہ میں صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں دورہ ء برطانیہ کے اغراض و مقاصد، لندن میں ہونے والی اہم ملاقاتوں سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر، پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا

    توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ء برطانیہ سے، آئندہ آنے والے دنوں میں، دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو بڑھانے میں مدد ملے گی

  • گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع:ایف بی آرنے وضاحت کردی

    گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع:ایف بی آرنے وضاحت کردی

    اسلام آباد:گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع:ایف بی آرنے وضاحت کردی ،اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ تاریخ میں توسیع کے لیے متعلقہ ریجنل دفاتر یا آن لائن درخواست دی جاسکتی ہے جب کہ ریجنل دفاتر ٹیکس درخواستیں وصول کرنے کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کریں۔

    ایف بی آر کا کہنا ہےکہ توسیع کے لیے درخواست گزار اپنا نیشنل ٹیکس نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر فراہم کریں، علاقائی دفاتر سے کہا گیا ہےکہ توسیع کے لیے فراخدلی سے فیصلے کیے جائیں۔

    واضح رہےکہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے ایف بی آر نے پہلے 30 ستمبرکی آخری تاریخ مقرر کی تھی لیکن ابھی تک بہت سے صارف اس رعایت سے فائدہ نہیں اٹھا سکے یہی وجہ ہےکہ ایف بی آر نے اس حوالے سے مشاورت کرنا شروع کردی ہے

  • بارش برسانے والا طاقتور سسٹم داخل ، کراچی ڈوبنے کا خدشہ

    بارش برسانے والا طاقتور سسٹم داخل ، کراچی ڈوبنے کا خدشہ

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش کا سسٹم اگلے 12 سے 18گھنٹے کراچی میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں تیز بارشوں کاامکان ہے اور اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بارش کا سسٹم بھارتی گجرات کے پاس موجود ہے، کراچی، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے، اگلے 12 سے 18 گھنٹے میں یہ سسٹم داخل ہوگا۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے نتیجے میں آج(جمعہ)سے تیز بارشوں کاامکان ہے جبکہ مون سون ہوائیں زیادہ شدت سے داخل ہوں گی اور یہ بھی امکان ہے کہ اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوجائیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اورکل بارش کے ہیوی اسپیل کاوقت ہے ، اس دوران 35سی40ناٹیکل مائل کی رفتارسے ہوائیں چل سکتی ہیں، سمندرمیں طغیانی رہے گی ماہی گیرگہرے سمندرمیں جانے سے گریز کریں۔
    دوسری جانب اایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضی وہاب کے زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں رین ایمرجنسی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مرتضی وہاب کی تمام بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔مرتضی وہاب نے کہاکہ واٹر بورڈ ہر ضلع میں نکاسی آب کے لیے ابھی سے مشینری لگا دے اور بارش کاانتظار کیے بغیر وسائل بروئے کار لا کر انتظامات کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کی مشینوں کیلیے فیول اور آپریٹر کی دستیابی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو، پانی جمع ہونے کی صورت میں حکام ذمہ دار ہوں گے۔

  • مسیحی نوجوان نے پادری سے جھگڑے کے دوران چرچ کو آگ لگادی

    مسیحی نوجوان نے پادری سے جھگڑے کے دوران چرچ کو آگ لگادی

    کراچی میں مسیحی نوجوان نے چرچ کو آگ لگادی تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی میں مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران چرچ کو آگ لگا دی گئی، فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابو پا لیا،کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ چرچ کے پادری اور پڑوسی نوجوان کے درمیان جھگڑے کا شاخسانہ ہے، پولیس اس حوالے سے تفتیش کررہی ہے۔ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان نے بتایا کہ زمان ٹاون تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 3 مدینہ کالونی میں واقع مکان میں قائم چرچ میں آگ بھڑکنے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کے عملے کوطلب کرلیا گیا، جس پرفائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پرپہنچ گئی اور فورا ہی آگ پرقابوپا لیا، آتشزدگی سے چرچ میں موجود سامان جل گیا ،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ چرچ میں آگ مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران لگائی گئی، چرچ کے پادری ناصر اور پڑوسی نوجوان سنی کے درمیان کسی بات پرجھگڑا چل رہا ہے، سنی نامی نوجوان کا تعلق بھی مسیحی برادری سے ہے۔ نوجوان سنی کا الزام ہے کہ پادری ناصر نے خود چرچ کو آگ لگائی جب کہ پادری ناصر کا الزام ہے کہ نوجوان سنی نے چرچ کو آگ لگائی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس موقع پر موجود ہے اور واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات کررہی ہے۔

  • پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی بھی مریم نواز کے ڈریسنگ سینس کی معترف

    پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی بھی مریم نواز کے ڈریسنگ سینس کی معترف

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی مریم نواز کے ڈریسنگ سینس کی معترف، شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مریم نواز کی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کر دی۔
    اس ٹویٹ کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی لیگی رہنما مریم نواز کے ڈریسنگ سینس سے خاصی متاثر نظر آتی ہیں۔شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کی ایک تصویر ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ فیصلہ نہیں کرپارہی کہ پہلے کیا خریدا گیا جوتے یا لباس؟ لیکن خاصا متاثر کن ہے۔
    تصویر میں مریم نواز کو گرے اور وائٹ کلر کی پرنٹڈ قمیض اور ٹراؤزر میں دیکھاجاسکتا ہے ، تصویر میں مریم نواز نے کپڑوں کے پرنٹ سے ہم رنگ جوتوں کا بھی انتخاب کیا ہے۔
    واضح رہے کہ جہاں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو جہاں اُن کی ڈریسنگ سینس اور شخصیت کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے، وہیں اُن کے مہنگے لباس ، جیولری اور جوتوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہی مریم نواز کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں پہنے ہوئے ان کے جوتوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز کردیا تھا۔
    مریم نواز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے مشہور برانڈ "ڈیور” کے جوتے پہن رکھے تھے، سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ان کی تصویر ، جوتوں کی تصویر اور ڈیور کی ویب سائٹ پر موجود اس جوتے کی قیمت کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔انہوں نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ” ہماری ایلیٹ کلاس کی کہانی ہے جو بھوک اور پیاس سے مارے پاکستانیوں کے حق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کی ہے جس میں دنیا کے مہنگے ترین برانڈ کے سینڈل پہنے ہوئے ہیں، جن قیمت اس وقت621 امریکی ڈالر ہیں جو پاکستانی روپے میں 1 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
    ایک اور صارف نے ان کی ٹویٹ پر لکھا کہ مریم نے یہ جوتے سیل میں نہیں خریدے ان جوتوں کی اصل مالیت 1100 امریکی ڈالر یعنی 2 لاکھ روپے پاکستانی ہے۔

  • راولپنڈی وومن یونیورسٹی  میں بی ایس میڈیا اسٹڈیز کے طا لبات نے  اپنے مقالوں کا  کامیابی سے دفاع کیا ,ڈاکٹر راشد

    راولپنڈی وومن یونیورسٹی میں بی ایس میڈیا اسٹڈیز کے طا لبات نے اپنے مقالوں کا کامیابی سے دفاع کیا ,ڈاکٹر راشد

    راولپنڈی:یونیورسٹی آف گجرات راولپنڈی کیمپس میں بی ایس میڈیا اسٹڈیزکے طالبات کے وائیوا کا انعقاد ہوا۔ آن لائن وائیوا میں اساتذہ، سپروائزرز ،ایگزامنر اور طالبات شریک ہوئیں ۔ طالبات نے ریسرچ سپروائزرز نسیم خٹک، غلام معاذ ، حرا، اور ریحانہ کی زیر نگرانی بنائے گئے اپنے اپنے ریسرچ پراجیکٹس کا دفاع کامیابی سے کیا۔ جسے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آسمہ ظہور اور ایگزامینر ڈاکٹر ارشد علی نے خو ب سراہا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارشد علی نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ ہذاکی ترقی کا سہرا ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آسمہ ظہور کے سر جاتا ہے، جنہوں نے اپنی انتھک کوششوں سے اس شعبہ کو اس مقام پر لاکھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں طالبات کی محنت سے بنائے گئے پراجیکٹس دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی یہ طالبات مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار کرینگی ۔ اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آسمہ ظہور نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی دن رات انتھک محنت موجودہ وباء کی صورتحال کے تناظر میں اس کامیابی کو حقیقت میں ہوا کا تازہ جھونکا قرار دیا جائے تو بےجا نہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ان منفرد اوقات میں ہمارے طالبات کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن ہم ان کی محنت وعظمت اور لگن پر ناقابل یقین حد تک فخر محسوس کرتے ہیں۔ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ ان کی محنت کو حیرت انگیز نتائج کی صورت میں رزلٹ ملا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے کوئی عار محسوس نہیں کرتی بلکہ مجھے خوشی اس بات کی بھی ہے کہ ہمارےطالبات نے اپنی منزل پانے کیلئے میڈیا کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جس طرح دن رات ایک کرکے اپنی پڑھائی کا سفر جاری رکھا اس پر یقیناً وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے سپروائزرز غلام معاذ، نسیم خٹک، حرا شفیق، اور ڈاکٹر ریحانہ کو بھی خوب داد دی جن کی محنت اور طالبات کیساتھ محبت کی بدولت آج وہ اس مقام پر پہنچی ہے ۔ ڈاکٹر آسمہ ظہور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کے طالبات مستقبل میں اسی طرح محنت جاری رکھتے ہوئے نہ صرف راولپنڈی وومن یونیورسٹی بلکہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیلئے بھی کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ۔سپروائزرز نسیم خٹک، ڈاکٹر ریحانہ و دیگر کا کہنا تھا کہ طالبات کی انتھک محنت و لگن سے آج وہ اس بڑی کامیابی سے ہمکنار ہوئے جو کہ پو رے ملک میں مختلف شعبوں میں اپنا نام پیدا کر کے ملک و قوم کی خدمات اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ اس دوران فارغ التحصیل طالبات نے اپنی کامیابی کو اساتذہ اور اپنی دن رات کی محنت اور والدین کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا۔