Baaghi TV

Author: +9251

  • حکومت نے پاکستان مخالف فارن فنڈنگ پر نگہت دادکی این جی او سےمعاہدہ منسوخ کردیا

    حکومت نے پاکستان مخالف فارن فنڈنگ پر نگہت دادکی این جی او سےمعاہدہ منسوخ کردیا

    اسلام آباد : حکومت نے پاکستان مخالف فارن فنڈنگ پر نگہت دادکی این جی او سےمعاہدہ منسوخ کردیا ،اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے نگہت داد کی این جی او ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن سےمعاہدہ منسوخ کردیا ، نگہت دادکی این جی اوپر پاکستان مخالف اداروں سے فارن فنڈنگ لینے کا الزام تھا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے نگہت دادکی این جی اوڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن سےمعاہدہ منسوخ کردیا ، اس حوالے سے وزارت اقتصادی امور نے معاہدہ منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈی آرایف این جی اوکا سیکیورٹی کلیئرنس واپس ہونے پر معاہدہ منسوخ کیاگیا، ڈی آرایف کوفارن فنڈڈپراجیکٹس کیلئے پالیسی کے مطابق دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔

    نگہت داد کی این جی او ڈی آر ایف کیخلاف وزارت داخلہ کو شکایت موصول ہوئی تھی ، نگہت دادکی این جی اوپر پاکستان مخالف اداروں سے فارن فنڈنگ لینے کاالزام تھا۔جس کے بعد وزارت داخلہ نے شکایت ملنے پرڈی آرایف کیخلاف انکوائری شروع کی تھی۔

  • ماسکو:’دروزبا6‘ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب، پاک ، روس سپیشل فورسز شریک

    ماسکو:’دروزبا6‘ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب، پاک ، روس سپیشل فورسز شریک

    راولپنڈی، ماسکو:’دروزبا6‘ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب، پاک ، روس سپیشل فورسز شریک ،اطلاعات کے مطابق روس میں ’دروزبا6‘ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب ہوئی، پاکستان اور روس کی سپیشل فورسز انسداد دہشتگردی کی مشقوں میں شریک ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق روس کے شہر کرسنوڈر میں فوجی مشقیں دروزبا 6 کی افتتاحی تقریب ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی گریاچی کالوچ کے میئر سرجی بیلوپولسکی تھے جبکہ پاکستان اور روس کے اعلیٰ حکام بھی موجودتھے،

    آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں پاکستان کاقومی ترانہ بجایا گیا، افتتاحی تقریب کےبعدہتھیاروں اورآلات کی نمائش بھی کی گئی۔ پاکستان اورروس کی سپیشل فورسز انسداد دہشت گردی مشقوں میں شریک ہوئیں، مشقیں 2 ہفتےجاری رہیں گی۔

  • سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سے روک دیا

    سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سے روک دیا

    سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سے روک دیا اور کہا بتایا جائے نیب شرجیل میمن کےخلاف مزید کتنی انکوائریاں کررہا ہے؟

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سےزائداثاثےاوراختیارات کےناجائزاستعمال کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی نیب کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

    نیب پراسیکیوٹر عدالت کو بتایا شرجیل میمن تحقیقات سےمتعلق رپورٹ پیش کرچکے، ان کےخلاف 2ریفرنسزدائرہوچکےہیں جبکہ ان کیخلاف 2 انکوائریزاور2 انوسٹی گیشن جاری ہیں۔

    جس پر وکیل شرجیل میمن نے کہا لگتاہے نیب شرجیل میمن کےخلاف مزیدخفیہ انکوائریاں بھی کررہاہے، نیب سےتازہ رپورٹ طلب کی جائے، عدالت نے نیب پراسیکیوٹرکوہدایت کی کہ آپ نئی رپورٹ پیش کریں اور بتایاجائےنیب شرجیل میمن کےخلاف مزیدکتنی انکوائریاں کررہاہے؟

    عدالت نے نیب کو شرجیل میمن کوبغیراجازت گرفتارکرنےسےروکتے ہوئے شرجیل میمن کی درخواست پرحکم امتناع میں توسیع کردی۔

    بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن درخواست کی سماعت 27اکتوبرتک ملتوی کردی۔

    خیال رہے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور دیگر 16 افراد پر محکمہ اطلاعات کے اشتہارات کے فنڈز کو 5.76 ارب روپے کے غلط استعمال کا الزام ہے، نیب نے ان کے خلاف 2016 میں ایک ریفرنس دائر کیا تھا ، جس میں مختلف اخبارات اور چینلز کو مفاد عامہ کے اشتہارات چلانے اور دیگر کو ٹھیکے دینے میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

  • تاجر برادری ایف بی آر دفتر کے سامنے پہنچ گئی، طویل دھرنے کا اعلان کردیا گیا

    تاجر برادری ایف بی آر دفتر کے سامنے پہنچ گئی، طویل دھرنے کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان بھر سے تاجر برادری کی تمام تنظیمیں ایف بی آر اسلام آباد کے سامنے دھرنا دینے پہنچ گئے.

    اسلام آباد سمت پورے پاکستان کی تاجر تنظیمیں ایف بی آر اسلام آباد کے سامنے پہنچ گئی ہیں، ان میں بلوچستان، سندھ، پنجاب اور کے پی کے تاجروں کے قافلے اسلام آباد پہنچے ہیں، مرکزی اسٹیج ایف بی آر کے دفتر کے سامنے لگایا گیا ہے، مرکزی قائدین کے خطابات جاری ہیں.

    قائدین کا کہنا ہے کہ ہم چھوٹے تاجر کی جنگ لڑنے کیلئے آۓ ہیں، ایف بی آر کے صدارتی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، اس ٹیکس کے لگنے سے چھوٹے تاجر کا کاروبار متاثر ہوگا، حکومت نے بغیر کسی مشاورت سے صدارتی آرڈیننس جاری کیا ہے، چھوٹا تاجر یہ ٹیکس دینے کے قابل نہیں ہے، اس کی اتنی آمدن نہیں ہے کہ وہ اس ٹیکس کا بوجھ برداشت کر سکے، ہمارا جو ٹیکس بنتا ہے وہ ہم سے لیں، ہم سے اس قسم کا ٹیکس لیں جس سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوسکے، ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہم یہیں بیٹھے ہیں، آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر نظام چلایا جا رہا ہے،

    اس کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ قائدین ایف بی آر کے دفتر کے سامنے ایف بی آر کو للکارتے رہے کہ تم ہمارا ہی ٹیکس کھاتے ہو، اس کا احتساب دو، ہم سے ہی رشورت لے کر کھاتے ہو.

    حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئی ایسی پالیسی لائیں جس سے تاجر پریشان نہ ہوں، اس صدارتی آرڈیننس کو فوری طور پر ختم کیا جائے، اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہم آخری حد تک جائیں گے.

    اس وقت چئیرمین ایف بی آر کی طرف تاجر برادری کی مرکزی قیادت اے رابطہ کیا گیا ہے، چئیرمین ایف بی آر کی طرف سے مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے.

    مذاکرات کی دعوت ملنے کے بعد تاجر برادری کی مرکزی قیادت آپس میں مشاورت کررہی ہے، ایف بی آر سے جن ایجنڈوں پر بات کی جائے گی، اس پر مشاورت کی جارہی ہے.

  • امریکہ کےسامنےڈٹ جانےکےاثرات:امریکی سینیٹ میں بل:پاکستان کیلئےمزید امتحانات آسکتےہیں: شیخ رشید

    امریکہ کےسامنےڈٹ جانےکےاثرات:امریکی سینیٹ میں بل:پاکستان کیلئےمزید امتحانات آسکتےہیں: شیخ رشید

    :
    اسلام آباد:امریکہ کے سامنے ڈٹ جانے کےاثرات:امریکی سینیٹ میں بل، پاکستان کیلئے مزید امتحانات آسکتے ہیں:اللہ ہمارے ساتھ ہیں:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ میں بل سے پاکستان کے لیے مزید امتحانات آسکتے ہیں، کچھ بھی ہوہم نہیں جھکیں گے۔

    اسلام آباد میں ویمن چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دنیا اوربھارت کی انٹیلی جنس کو شکست ہوئی، بھارت پاکستان پرالزام لگارہا ہے۔ امریکی سینیٹ میں بل پاکستان کے لیے مزید امتحانات آسکتے ہیں، کچھ بھی ہوہم نہیں جھکیں گے۔ دنیا کو افغانستان کا ساتھ دینا چاہیے، منجمد اکاؤنٹس بحال ہونے چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم طالبان کی عسکری مدد نہیں کررہے، یہ بکواس الزام ہے، پاکستان میں اگر کرکٹ نہیں ہو گی توکوئی مر نہیں جائے گا، نیوزی لینڈ ٹیم کو ان کی فوج سے زیادہ سکیورٹی دی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو چھوڑیں، ان کے نصیب میں دھکے ہیں، پہلے کہتا تھا ’ن‘ سے ’ش‘ اب ’میم‘ بھی نکلے گی، سلیمان شہباز کو اگر کلین چٹ مل گئی تو تایا کو ساتھ لے کر پاکستان آجائے، الیکشن میں 22 ماہ رہ گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں شفاف الیکشن کرانا چاہتے ہیں تاکہ کوئی دھاندلی کا الزام نہ لگاسکے، وزیراعظم ووٹنگ مشین اس لیے چاہتے ہیں کہ دھاندلی ختم ہوجائے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ہے، دال، چینی، گھی، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مانتے ہیں مہنگائی ہے،مہنگائی کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • سعودی عرب پھرمشکل وقت میں پاکستان کی مدد کوآگیا

    سعودی عرب پھرمشکل وقت میں پاکستان کی مدد کوآگیا

    اسلام آباد:پاکستان اپنے آپ کوتنہا نہ سمجھے:سعودی عرب کا پھرپاکستان کے لیےمشکل وقت میں بہت بڑے پیکج کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق مشکل وقت میں دوبارہ سعودی عرب پاکستان کی مدد کو آگیا، ایک بار پھر مؤخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرے گا۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے ، سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔ دو سے تین روز میں تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔

    یاد رہے کہ رواں سال جون کے مہینے میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری کے اشاروں کے بعد ریاض نے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت بحال کر دی تھی۔

    درآمدی تیل پر انحصار کرنے والے پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ایک سال کی مؤخر ادائیگی پر 1.5 ارب ڈالر کا تیل فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اعلان حماد اظہر اور اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ریونیو وقار مسعود کی جانب سے کیا گیا تھا۔

    سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی کی سہولت پہلی بار نہیں دی جا رہی اور ماضی میں بھی یہ سہولت پاکستان کو چند مرتبہ فراہم کی گئی۔ تاہم 1.5 ارب ڈالر مالیت کے تیل کی مؤخر ادائیگی پر فراہمی اس لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات میں گرم جوشی کے واپس آنے کی عکاسی کرتی ہے۔ جن میں کچھ عرصہ قبل کچھ رنجش پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے سعودی عرب نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں دی جانے والی تین ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی معطل کر دی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے دس ارب ڈالر تک مصنوعات کو باہر کی دنیا سے منگواتا ہے اور آر ایل این جی کی درآمد سے توانائی کے شعبے کی درآمدات 14 سے 15 ارب ڈالر پہنچ جاتی ہے۔ پاکستان کی حکومت نے سعودی عرب سے سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے ادھار تیل کی سہولت دوبارہ دست یاب ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہئے شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ میں کمی اور امپورٹ میں اضافہ ہورہا، اس سال ساڑھے چار ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدی گئی، گزشتہ سالوں میں گندم کی قیمت نہ بڑھانے سے پیداوار میں کمی ہوئی، موجودہ حکومت قلت کے باعث گندم امپورٹ کر رہی ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آج ہی ہم نے اہم فیصلہ کیا کہ ڈی اے پی بہت زیادہ سبسڈی دے رہے ہیں، چینی اور گندم کی کمی 30 سال سے حکومت کرنے والوں کی ناکامی ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں معیشت بہتر ہورہی ہے، اس سال 27 ملین ٹن گندم ہوئی ہم اس کو 30 ملین ٹن کا ہدف مقرر کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں یہ وزیرخزانہ کہیں نہیں جارہا، پہلے بھی وزیرخزانہ اور سینیٹر رہ چکا ہوں، مجھے سینیٹر بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، یہ وزیرخزانہ تو تنخواہ بھی نہیں لیتا۔

  • انٹرمیڈیٹ کے نتائج لیٹ:طلبا کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    انٹرمیڈیٹ کے نتائج لیٹ:طلبا کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    لاہور:انٹرمیڈیٹ کے نتائج لیٹ:طلبا کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی،اطلاعات کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا رزلٹ لیٹ ہونے سے یونیورسٹیز اور کالجز کے داخلوں کا شیڈول متاثر، بی ایس اونرزپروگرام اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے داخلوں میں طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج لیٹ ہونےپر طلبا کیلئے بی ایس اونرز پروگرام اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے داخلے التوا کا شکار ہیں۔ شہر کی بڑی یونیورسٹیاں اور کالجز داخلوں کا حتمی شیڈول دینے سے قاصر ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف ایجوکیشن داخلوں کاحتمی شیڈول جاری نہ کرسکیں۔

    ایل سی ڈبلیویو، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، ویٹرنیری اینڈ اینیمل سائنسز میں داخلوں کا حتمی شیڈول جاری نہ ہوسکا۔ حکومت کی پروموشن پالیسی کی منظوری نہ ملنے سے نتائج کااعلان موخر کیا گیا جبکہ تعلیمی بورڈ کی جانب سےپہلے 30 ستمبر کو نتائج جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔سیکرٹری بورڈز پنجاب کا کہنا تھا کہ پرموشن پالیسی منظوری کے بعد امتحانی نتائج کا شیڈول جاری ہوگا۔

  • تھانہ لڈن میں نئے ایس ایچ او رانا ادریس خان  تعینات

    تھانہ لڈن میں نئے ایس ایچ او رانا ادریس خان تعینات

    وہاڑی
    علاقہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر میں کھلبلی مچ گئی ، ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی اور ڈی ایس پی مظہر حیات ہراج کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشوں ، چوروں ، ڈکیتوں کو لگام ڈالنا اولین ترجیحات میں سے ہے ، ضلع کی سب سے بہترین ٹیم میرے ساتھ ہے ۔ علاوہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ، ایس ایچ او رانا ادریس خان کی میڈیا سے گفتگوکے دوران اظہار خیال ۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ لڈن میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او رانا ادریس خان کے تھانہ میں آتے ہی جرائم پیشہ عناصر میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اکثر جرائم پیشہ عناصر زیر زمین چلے گئے ، ایس ایچ او تھانہ لڈن رانا ادریس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کی توقعات پر پورا اترنے کی مکمل طور پر کوشش کروں گا، انہوں نے مجھے تھانہ لڈن میں جن مقاصد کے لیے لگایا ہے وہ مشن پورے کر کے دم لوں گا، ڈکیتوں ، چوروں ، رسہ گیروں اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانا اولین ترجیحات میں سے ہے ، عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا کیا جائے گا۔

    غریبوں کے لیے میرے دروازے 24 گھنٹے کے لیے کھلے ہیں ، سائلین کو تھانہ سے مطمئن کر کے ہی دل کو سکون ملتا ہے۔ ہر کام میرٹ پر ہوگا۔ ڈکیتوں کو پکڑنے کے لیے ضلع کی سب سے بہترین ٹیم کو اپنے ساتھ لے کر آیا ہوں۔ بہت جلد اس کے نتائج عوام کے سامنے ہوں گے۔

    طیب اشرف نمائندہ باغی ٹی وی لڈن تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*

  • میاں صاحب:لوگ سمجھتےہیں کہ یہ شریفانہ ڈرامے     کیوں ہورہےہیں:جیل جانےکی تیاری کریں:فوادچودھری

    میاں صاحب:لوگ سمجھتےہیں کہ یہ شریفانہ ڈرامے کیوں ہورہےہیں:جیل جانےکی تیاری کریں:فوادچودھری

    اسلام آباد:پاکستانی عدالتیں حقائق دیکھ کرفیصلے کرتی ہیں ، خبریں دیکھ کرنہیں :سمجھدار لوگ سمجھتےہیں کہ ڈرامے کیوں ہورہےہیں،وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدلیہ سے اپیل ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کیسز کو یومیہ بنیادوں پر سنا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے۔

    اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی طرح ڈیڑھ گھنٹہ تقریرنہیں کرنا چاہتا،پاکستان ن لیگ کے صدر کے خلاف پاکستان میں دوکیس اس وقت چل رہے ہیں،شہباز شریف کیس میں 6 ماہ تک اس عدالت میں جج ہی نہیں تھا، ان کیخلاف مقدمہ روزانہ کی بنیاد پرنہیں چل رہا، ہمارا مطالبہ ہے کہ شہبازشریف کیس کوروزانہ کی بنیاد پرسنا جائے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ میاں صاحب :سمجھدار لوگ سمجھتےہیں کہ یہ شریفانہ ڈرامے کیوں ہورہےہیں:جیل جانے کی تیاری کریں ان کا کہنا تھا کہ العربیہ، رمضان شوگر ملز کو منی لانڈرنگ نیٹ ورک چلا رہا تھا، العربیہ، رمضان شوگر ملز کے 57 اکاؤنٹس میں مختلف لوگوں نے پیسے جمع کرائے، العربیہ مل کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے، محمد وارث کے اکاؤنٹ میں 2.5 ارب روپے منتقل کیے گئے۔ محمد وارث مشتاق چینی والے کا ڈرائیورہے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ محمد اسلم چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں بھی پیسے آئے۔ مشتاق چینی والے کے اکاؤنٹ میں بھی اربوں روپے آئے۔ یہ لسٹ دیکھ کرآپ حیران ہوجائیں گے اس ملک کے یہ حالات اورمہنگائی کیوں ہے، اس ملک کواس طرح لوٹا گیا۔ رمضان شوگر مل کے کلرک غلام شبیر کے اکاؤنٹ میں 1.57 ارب آیا، قیصرعباس کے اکاؤنٹ ایک اعشاریہ 37ارب آیا، گلزارخان انتقال کر گئے ہیں اس کے اکاؤنٹ میں 1.28 ارب کے اکاؤنٹ میں آیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہا اگر سلیمان شہباز بری ہو گئے تو وہ بھی بری ہو جائیں گے، شہباز سے پاکستان میں ٹی ٹیزکا پوچھا جائے تو کہتے ہیں سلمان شہبازسے پوچھیں، فیک نیوز پر شہزاد اکبر کیس فائل کر رہے ہیں، لوٹا گیا پیسہ عمران خان کا ذاتی نہیں قوم کا پیسہ ہے، اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے شہبازشریف کے خلاف مقدمات کوروزانہ کی بنیاد پرچلایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے،

    فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کیس میں کبھی وکیل کی کمرمیں درد ہو جاتا ہے، اس طرح کے فراڈ عدالتوں کے ساتھ کیے جا رہے ہیں۔ لیگی نائب صدر کو ہم باہر نہیں جانے دے رہے ہیں اگر اجازت مل جائے تو یہ فوری طور پر باہر چلے جائیں۔ نوازشریف اور سلیمان شہباز کو پاکستان واپس آنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم ایک کورس کے لیے برطانیہ گئے، برطانوی حکومت کی درخواست پر ڈی جی نیب شہزاد سلیم برطانیہ گئے، شہزادسلیم کے ساتھ دیگرممالک کے لوگ بھی برطانیہ گئے تھے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ش لیگ کے بانی سربراہ میاں شہبازشریف کہہ رہےہیں کہ غیرملکی عدالتوں پرہمیں اعتماد ہے ، تو اعتماد کریں ، پاکستان میں ایسے ڈراممے نہیں چلنے دیں گے ، سمجھدار لوگ سمجھ رہےہیں کہ یہ کہانی کیوں گھڑی گئی اوراس کہانی کے ذریعے ن لیگ کا بکھرتا شیرازہ سنھبالنے کی کوششوں کے پیچھے کس کا فلسفہ ہے

  • افغان طالبان نے بھارت کوافغانستان کے لیے تجارتی پروازوں شروع کرنے کا پیغام دے دیا

    افغان طالبان نے بھارت کوافغانستان کے لیے تجارتی پروازوں شروع کرنے کا پیغام دے دیا

    کابل:افغان طالبان نے بھارت کوافغانستان کے لیے تجارتی پروازوں شروع کرنے کا پیغام دے دیا ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت نے نے ڈی جی سی اے (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن) کو خط لکھ کر بھارت سے افغانستان میں کابل کے لیے تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ خط فی الحال وزارت شہری ہوا بازی (ایم او سی اے) کے زیر نظر ہے۔یاد رہےکہ بھارت نے 15 اگست کے بعد کابل جانے والی تمام تجارتی پروازیں بند کر دی ہیں۔

    اس خط کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ ایم او یو اور قومی کیریئرز (اریانا افغان ایئر لائن اور کام ایئر) کی بنیاد پر مسافروں کی نقل و حرکت کو جاری رکھنا ہے جس کا مقصد ان کی طے شدہ پروازیں شروع کرنا ہے۔

    بھارت کے نام پیغام میں کہا گیا ہےکہ افغانستان سول ایوی ایشن اتھارٹی آپ سے درخواست کرتی ہے کہ ان کی کمرشل پروازوں میں سہولت فراہم کریں۔