Baaghi TV

Author: +9251

  • جام کمال:کمال نہ دکھا سکے:ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے میں ناکام

    جام کمال:کمال نہ دکھا سکے:ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے میں ناکام

    کوئٹہ: جام کمال:کمال نہ دکھا سکے:ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض رہنماؤں کے تحفظات برقرار ہیں، ناراض اراکین نے ایک مرتبہ پھر جام کمال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا اور ’مائنس جام کمال‘ کے بغیر مذاکرات سے بھی انکار کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ناراض رہنماؤں کا اجلاس 3 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا، اجلاس کی صدارت سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کرینگے۔ اجلاس میں سپیکر بلوچستان اسمبلی کے علاوہ ناراض صوبائی وزار و اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق ناراض اراکین وزارتوں سے مستعفی ہونے پر بھی غور کرینگے۔

    دوسری طرف بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شہوانی نے ایک بار پھر کہا ہےکہ معاملات کافی حد بہترہوگئے ہیں اورجام کمال کی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں دوسری طرف یہ بھی سننے کوآرہا ہےکہ اگربالفرض جام کمال کی حکومت جاتی ہے تونتیجے کی صورت میں کوئی حکومت ایسی نہیں ہوگی جو ایک مہینہ بھی استحکام اختیارکرسکے

  • بھارت کی مکاریاں بےنقاب وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ڈوزیئر برطانوی ہم منصب کو پیش کردیا

    بھارت کی مکاریاں بےنقاب وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ڈوزیئر برطانوی ہم منصب کو پیش کردیا

    لندن: بھارت کی مکاریاں بےنقاب وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ڈوزیئر برطانوی ہم منصب کو پیش کردیا،اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان سمیت خطے ‏کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں پاک برطانیہ تجارت اور باہمی تعلقات پر بات چیت ہوئی جب کہ کرکٹ سیریز کامعاملہ بھی زیربحث ‏آیا۔ وزیرخارجہ نےمقبوضہ کشمیرمیں مظالم،خطے کےامن کودرپیش خطرات سےآگاہ کیا۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پالیوں پربرطانوی پارلیمنٹ میں ‏مباحثہ ہوا توقع ہےبرطانیہ نہتے کشمیریوں کوحق خودارادیت کیلئےکردار ادا کرے گا۔

    وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر سےمتعلق ڈوزیئر برطانوی ہم منصب کو پیش کیا۔ دونوں وزرائےخارجہ میں ‏افغانستان کی ابھرتی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔

    وزیرخارجہ نےافغانیوں کوبھجوائی گئی انسانی امدادسےبرطانوی وزیر خارجہ کوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ‏کی اولین ترجیح افغانستان کوانسانی بحران سےبچاناہے پاکستان نے10ہزار سے زائد غیرملکی شہریوں کو نکالنے ‏میں معاونت کی۔

    شاہ محمود قریشی نے زور دیا کہ دنیاماضی کی غلطیوں سےسبق سکھ کرافغانستان کو تنہا نہ چھوڑے دنیا ‏افغانستان میں انسانی و معاشی معاونت کو یقینی بنائے۔

  • سول ایوی ایشن نے 30 ستمبرکےبعد ملازمین پر دفتر میں داخلے کیلئے بڑی شرط عائد کردی

    سول ایوی ایشن نے 30 ستمبرکےبعد ملازمین پر دفتر میں داخلے کیلئے بڑی شرط عائد کردی

    کراچی : سول ایوی ایشن نے 30 ستمبرکےبعد ملازمین پر دفتر میں داخلے کیلئے بڑی شرط عائد کردی ،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن نے ملازمین کے لئے کورونا ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دے دیا اور کہا 30ستمبر کے بعد کوئی اہلکار بغیر ویکسین کارڈ کے داخل نہیں ہوسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے ملازمین کے لئے کورونا ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دے دیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یکم اکتوبر سے ملازمین نادرا ویکسینیشن کارڈ کا لازمی ڈسپلےکریں ، عملے و افسران ویکسینیشن کارڈ ایئرپورٹ انٹری پاسز کیساتھ دکھانے کے پابند ہوں گے۔

    30ستمبر کے بعد کوئی اہلکار بغیر ویکسین کارڈ کے داخل نہیں ہوسکے گا اور نئے ہدایات نامہ پر سخت سے عمل کیا جائے۔

    یاد رہے رواں ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2حصوں میں تقسیم کردیاگیا ہے ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ ریگولیٹری اورایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبے ہوں گے، دونوں محکموں کےعلیحدہ علیحدہ ڈائریکٹرجنرل تعینات کیے جائیں گے۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ تقسیم سےادارےکی کارکردگی میں بہتری آئےگی ، ریگولیٹری میں عملےکی تعداد 350 کےقریب ہوگی اور کارکردگی کی بنیادپران کی صلاحیتوں کوجانچاجائے گا۔

  • سابق ایم ڈی پی آئی اے سمیت 2 جنرل منیجرز کرپشن کے الزام میں گرفتار

    سابق ایم ڈی پی آئی اے سمیت 2 جنرل منیجرز کرپشن کے الزام میں گرفتار

    اسلام آباد: سابق ایم ڈی پی آئی اے سمیت 2 جنرل منیجرز کرپشن کے الزام میں گرفتار اطلاعات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور 2 جنرل منیجرز کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے سابق ایم ڈی شاہنواز رحمان، جنرل منیجر برانڈ عامرمیمن اور جنرل منیجر مارکیٹنگ راشدعزیزکو گرفتارکیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار افراد پر ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ منصوبے میں کرپشن کا الزام ہے ، شاہنواز رحمان کو 9 کروڑ 90 لاکھ روپےکی کرپشن پرگرفتارکیا گیا، آئی پیڈز کی خریداری اور طیارےکی نشستیں تبدیل کرنےکے منصوبےکی مالیت 5 ارب روپے تھی۔

    ذرائع نے بتایا ہےکہ سپریم کورٹ کے حکم پر پی آئی اے کا 10 سال کا آڈٹ ہوا ،جس میں کرپشن کا معاملہ سامنے آیا۔

  • اقوام متحدہ افغان حکومت کوتسلیم کرے:دنیا کے ساتھ اچھےتعلقات اوربہترمعاملات نبھائیں گے:شہیہل شاہین

    اقوام متحدہ افغان حکومت کوتسلیم کرے:دنیا کے ساتھ اچھےتعلقات اوربہترمعاملات نبھائیں گے:شہیہل شاہین

    نیویارک :اقوام متحدہ افغان حکومت کوتسلیم کرے:دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات اوربہترمعاملات نبھائیں گے:اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں افغانستان کے نئے سفیراورحکومت افغانستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ اب وقت ضائع کیے بغیرافغان طالبان کی حکومت کوتسلیم کرلے

    اقوام متحدہ کے نام اب ملک کا ہر انچ ہمارے کنٹرول میں ہے ، سابقہ ​​حکومت گر چکی ہے۔ میں عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ افغانستان کو اسلامی امارت افغانستان کی نشست دے۔ ہم اپنے لوگوں تک اقوام متحدہ کا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی نشست حاصل کر کے ، ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہم آہنگی میں افغان عوام کو آسانی سے انسانی امداد پہنچا سکتے ہیں۔ سردیوں کا آغاز ہو چکا ہے ، ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر افغان کو انسانی امداد فراہم کرے۔ ہمارے دروازے تعاون کے لیے کھلے ہیں اور ہم اس سلسلے میں کسی بھی بین الاقوامی تنظیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    IEA افغانوں کا واحد اور حقیقی نمائندہ ہے ، زمینی حقائق نے اسے ثابت کیا ہے۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق ، اقوام متحدہ میں نمائندگی حاصل کرنا ہمارا حق ہے ، میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اقوام متحدہ میں 40 لاکھ افغانیوں کو ان کی نمائندگی سے محروم نہ کرے۔

  • ڈیم پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ،حصہ دوم،تحریر:ام سلمیٰ

    ڈیم پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ،حصہ دوم،تحریر:ام سلمیٰ

    وزیراعظم عمران خان کی زیادہ توجہ اس وقت ان ملکی مسائل پر ہے جو کئی دہائیوں سے توجہ طلب ہے بڑھتی ہوئی آبادی مانگ میں اضافہ اس وقت توانائی کی کمی میں اہم مسئلہ ہے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیم بنائیں گے اور اس لیے وزیر اعظم عمران خان نے ہنگامی بنیاوں پر دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز کروایا.

    جس وقت وزیراعظم عمران خان ان ڈیمز کے کام آغاز کروایا انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام شروع کرنے کے بعد "پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیم” بنانے کے بارے میں مزید کہا کے اس سے ہمارے توانائی کے وسائل میں اضافہ ہوگا.اور ہمیں توانائی کے حصول میں آنے والی مشکلات کم ہونگی.

    وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آج ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ یہ منصوبہ 4500 میگاواٹ ہائیڈل پاور پیدا کرے گا اور کم از کم 16 ہزار ملازمتیں فراہم کرے گا انشءاللہ.

    وزیر اعظم نے بھی اپنے خطاب کے دوران اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اس منصوبے کے ساتھ حکومت "پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیم” بنانے کی طرف جا رہی ہے۔

    "یہ ہمارا تیسرا بڑا ڈیم ہوگا۔ چین نے تقریبا 5 ہزار بڑے ڈیم بنائے ہیں ، لیکن چین میں ان کے اب تک کُل اسی ہزار ڈیم ہیں۔ اس سے آپ کو پتہ چلتا ہے کے آپ اس ڈور میں کہاں ہیں اور ابھی آپ کو اس سیکٹر میں کتنی محنت کی ضرورت ہے.

    اس کام کی کی تعمیر کرنے کا فیصلہ پانچ دہائیاں پہلے لیا گیا تھا۔ ڈیم بنانے کے لیے یہ سب سے بہترین جگہ ہے اور اس کا انتخاب چار سے پانچ دہائیاں پہلے یہ فیصلہ کیا گیا تھا ، اور آج اس منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے۔ یہ ہی ہے ہماری ترقی نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ۔ ”

    سوچنے کی بات ہے اگر ہم توانائی حاصل کرتے ہیں دوسرے ممالک سے تو ہمارا زرمبادلہ کا ایک اہم حصہ ہیں کے حصول میں صرف ہوتا ہیں جب کے ہم ملکی وسائل کا سہی وقت پے استعمال کرتے اور بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھتے تو آج توانائی میں خود کفیل ہوتے لیکن اس ضرورت کو صحیح وقت پے سمجھا ہی نہ گیا اور پانچ دہائیاں تک ملک میں اس طرح کے اہم منصوبوں پر کام شروع ہی نہ ھوا.
    وزیراعظم عمران خان نے مزید بتایا کہ حکومت اب دریاؤں پر مزید ڈیم بنانے کی طرف بڑھے گی جس سے زرمبادلہ پر دباؤ کم ہوگا اور پاکستان کو اپنا ایندھن خود پیدا کرنے کی اجازت ملے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فرنس آئل یا کوئلے کی بجائے پانی سے بجلی پیدا کرنے سے گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بھی بچا جا سکے گا۔ "فوائد دوہرے ہیں۔ ہمیں توانائی کے حصول میں استعمال ہونے والی اشیاء دوسرے ملکوں سے لینا نہیں پڑے گا .

    عمران نے کہا کہ یہ منصوبہ خطے میں رہنے والے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ ”

    بڑھتے ہوئے توانائی کی کمی کے مسائل کو کم کرے گا انشاء اللہ.

    اور انشاء اللہ وقت ثابت کرے گا کہ یہ ڈیم گلگت اور بلتستان کے لوگوں بالخصوص چلاس میں رہنے والوں کی قسمت بدل دے گا۔

    90 کی دہائی میں درآمد شدہ فرنس آئل کا استعمال کرتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کے فیصلوں نے ہمارے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو متاثر کیا۔

    انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو اسے 20 ارب روپے کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں ملا ، جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ہے۔
    ایک اہم بات جو ہم سب کو سمجھنے کی ضرورت ہے مہنگائی کا ہم سب رونا روتے ہیں اور اس کی اصل وجوہات کی طرف ہم نہں آتے.

    پاکستان میں توانائی کے مسائل کی وجہ سے ہمیں توانائی کے حصول کے لیے دوسرے ممالک سے خرید کرنی پڑتی ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ زر مبادلہ باہر چلا جاتا ہے اور اسے ہمارے روپے کی ويلو میں کمی آتی ہے اور اس آپکی ملک کے اندر ہر چیز کی قمیت خرید میں اضافہ ہوتا ہے اور
    اس سے سب سے زیادہ غریب لوگ متاثر ہوتے ہیں۔

    حقیقت میں صحیح معنوں میں پاکستان کے مسائل کو مستقل طور پر حل کرنے پر توجہ نہں دی گئی اگر بڑھتی ہوئی آبادی کا صحیح تہمینہ لگایا جاتا اور اس حساب سے ضرورت زندگی کی پیداواری صلاحیت کو مدد نظر رکھا اور بر وقت ملکی وسائل کو صحیح استعمال میں لایا جاتا تو آج ملک اس طرح کے مسائل سے دو چار نہ ہوتا پاکستان اس طرح شدید قسم کے توانائی کے مسائل سے دو چار نہ ہوتا اور مہنگائی بھی اس طرح عروج پے نہ ہوتی.

    Twitter handle
    @aworrior888

  • نور مقدم کیس: ضمانت ہوگی یا نہیں یا کوئی تیسرا فیصلہ متوقع؟ ظاہر درندے نے بے شرمی کی انتہا کردی. کیس کن تکنیکی بنیادوں پر لٹکایا جارہا ہے.

    نور مقدم کیس: ضمانت ہوگی یا نہیں یا کوئی تیسرا فیصلہ متوقع؟ ظاہر درندے نے بے شرمی کی انتہا کردی. کیس کن تکنیکی بنیادوں پر لٹکایا جارہا ہے.

    سینئیر صحافی و اینکر پرسن مبشرلقمان نے کہا ہے کہ ذاکر جعفر کی ضمانت کا معاملہ ابھی تک زیر التوا کا شکار ہے، معزز جج صاحب نے ابھی تک اس کا فیصلہ محفوط کر کے رکھا ہوا ہے، یہ بہت تشوش کن صورتحال ہے کہ اس پر اتنی دیر کیوں لگ رہی ہے، معزز جج صاحبان نے کاؤّنسل کی ایک رپورٹ پر کہا کہ یہ سادہ سی ضمانت کا مسئلہ ہے، آپ اس پر اتمی لمبی لمبی بحث کیوں کررہے ہیں، اس کو فوری فوری ہاں یا نا میں فیصلہ ہوجانا چاہیے، اس کے بعد فیصلہ محفوظ ہوگیا تھا، آج چوتھا دن ہے کہ ہم فیصلہ کا انتظار کررہے ہیں، فیصلہ آج شام یا رات کو کسی بھی وقت آسکتا ہے، ویسے امید ہے کہ فیصلہ کل آئے گا.

    مبشرلقمان نے مزید کہا ہے کہ اس کیس پر ایک سائیڈ سوچ رہی ہوگی کہ ضمانت ہوگی، تب ہی اتنا وقت لگ رہا ہے، دوسری سائیڈ والے یہ سوچ رہے ہونگے کہ ضمانت نہیں ہوگی، تب ہی اتنا وقت لگ رہا ہے.

    مبشرلقمان کا مزید کنہا ہے کہ مجھے یہ لگتا ہے کہ شروع میں سرکاری وکیل نے کہا تھا یہ کیس آپ کے متعلقہ نہیں ہے، بلکہ اس کیس کیلئے ڈویژنل بینچ ہونا چاہیے، کورٹ نے دونوں فریقین کے وکیلوں سے رائے لی تھی، مجھے یہ لگتا ہے کہ جج صاحب یہ نہ سوچ رہے ہوں کہ انہیں یہ فیصلہ دینا چاہیے کہ نہیں دینا چاہیے، اس پر قانون کا پریشر ہوسکتا ہے، یا ہمارے میں سے کسی کا پریشر ہوسکتا ہے، ہماری اتنی ویلیو نہیں ہے، ہم اس پر خوش ہوجائیں، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ کہیں میں نے اس کا فیصلہ نہیں دینا، اس کیس کو ڈویژنل بینچ میں لے جائیں.

    مبشرلقمان کا مزید کنہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ رات تک یہ صورتحال کلئیر ہوگی، کیونکہ یہ کنفیوژن بن گئی ہے، میں خود بھی کنفیوژن کا شکار ہوں، اس میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے، لیکن درندہ نے امریکن ایمبیسی کو خط لکھا تھا کہ مجھے پرفیومز، کتابیں چاہئیں، مجھے فاسٹ فوڈ چاہئیں،ندامت کی بجائے بے شرمی کی بھی حد ہوتی ہے، امریکن ایمبیسی نے بھی ایک پیکٹ بنا کر بھیج دیا تھا، جیلر نے کہا کہ یہ پیکٹ اس کو نہیں دیا جاسکتا ہے، کیونکہ پالیسی یہ ہے کہ ایمبیسی اپنے کسی شہری کو کچھ دینا چاہتی ہے تو پہلے وزارت داخلہ کی اجازت لینا ہوگی.

    مبشرلقمان کا مزید کنہا تھا کہ میرے خیال میں پہلے وزارت خارجہ سے اجازت لینا پڑتی ہے، پھر وزارت داخلہ سے اجازت لینا ہوتی ہے، وزارت داخلہ سے جیل تک رسائی ہوسکتی ہے، عوام نے امریکن ایمبسی پر نازیبا باتیں کیں، امریکن ایمبیسی کو اس پر وضاحتی بیان بھی جاری کرنا پڑا تھا، اس سلسلے میں انہوں نے تین ٹویٹس کیں تھیں.

  • مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی اسرائیلیوں کے ساتھ جھڑپیں جاری

    مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی اسرائیلیوں کے ساتھ جھڑپیں جاری

    مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی اسرائیلیوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ،اطلاعات کے مطابق افلسطین ٹوڈے کے مطابق فلسطینی ذرائع نے آج صبح مغربی کنارے کے علاقے جنین اورقباطیہ میں فلسطینی عسکری قوتوں اور قابض اسرائیلی افواج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع دی۔

    مقامی فلسطینی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز کے مطابق ان جھڑپوں میں فائرنگ بھی ہوئی،جنین کے جنوب مشرق قباطیہ میں صیہونی عسکریت پسندوں کے حملے میں دو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

    فلسطین ٹوڈے کے مطابق صہیونی حکومت کے دستے صبح ساڑھے پانچ بجے تک قباطیہ کے علاقے میں منتقل ہوئے اور علاقے سے نکلتے ہی فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔
    فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی نوجوانوں نے قباطیہ اور بئر پاشا کے داخلی راستے کے قریب مرکزی سڑکیں بند کر دیں۔

    فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی عسکریت پسندوں کو پتھروں ، آتش گیر بموں اور دیسی ساختہ بموں سے نشانہ بنایا۔ صہیونی فوجیوں نے ان پر فائرنگ بھی کی جس سے دو جوان زخمی ہوئے۔دونوں نوجوانوں کو خلیل سلیمان ہسپتال لے جایا گیا اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

    بعض فلسطینی داخلی ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس کے گاؤں العیساویہ میں رات بھر فلسطینی عسکریت پسندوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپوں ہوتی رہیں۔
    فلسطینی ذرائع نے جنوبی مغربی کنارے کے شہر ہیبرون کے علاقے باب الزاویہ میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی بھی اطلاع دی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ صہیونی حکومت نے فلسطینی نوجوانوں پر گیس بموں اور پلاسٹک کی گولیوں سے حملہ کیا اور انہیں گرفتار کرنے کے مقصد سے ان کا تعاقب کیا۔

  • ڈینگی وائرس میں جینیاتی تبدیلی کا انکشاف:ماہرین صحت نے خطرے کی گھنٹیاں بجادیں

    ڈینگی وائرس میں جینیاتی تبدیلی کا انکشاف:ماہرین صحت نے خطرے کی گھنٹیاں بجادیں

    لاہور:ڈینگی وائرس میں جینیاتی تبدیلی کا انکشاف:ماہرین صحت نے خطرے کی گھنٹیاں بجادیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ڈینگی کا موس شروع ہے اور ادھر دوسری طرف ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے بعد ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے، ڈاؤیونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں میں شدید نوعیت کی پیچیدگیاں سامنے آرہی ہیں ۔

    اس سلسلے میں ڈاؤیونیورسٹی کے پروفیسر آف پیتھالوجی پروفیسر سعید خان نے پریشان کن خبر بتائی ہے کہ اس سال ڈینگی وائرس میں جینیاتی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں جس کو طبی زبان میں سیرو ٹائپ کہتے ہیں، ڈینگی سیرو ٹائپس، ڈینگی انفیکشن DEN-1 ، DEN-2 ، DEN-3 اور DEN-4 نامی قریبی متعلقہ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، ان چار وائرسوں کو سیرو ٹائپس کہا جاتا ہے، ایک سیرو ٹائپ میں بھی کچھ جینیاتی تبدیلیاں پائی گئی ہیں۔

    طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی بخار ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے، ڈینگی بخار کی نمایاں علامات میں تیز بخار، سر درد، متلی، جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد اور ڈائریا شامل ہیں، ڈینگی مچھر کے کاٹنے کا صبح سویرے اور غروب آفتاب کے وقت خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ان اوقات میں لمبی آستین والی قمیض پہنی جائے، بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے، کسی بھی جگہ گھر میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پودوں اور بیلوں کی کیاریوں میں مچھر مار سپرے کرائی جائے، جسم کے کھلے حصے، منہ اور بازوؤں پر مچھر بھگانے والا لوشن لگایا جائے، گھروں اور دفاتر میں مچھر مار سپرے، کوائل اور میٹ کا استعمال کیا جائے، کھڑکیاں اوردروازے بند رکھے جائیں۔

    ادھر حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں کورونا کے بعد ڈینگی نے اپنے پنجے گاڑنے شروع کردیئے، رواں سال اب تک پنجاب بھر سے ڈینگی کے ایک ہزار 300مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 160 ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، اب تک مریضوں کی کل تعداد 1077تک پہنچ گئی،لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 51 مریض داخل ہیں۔

    ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے محکمہ صحت متحرک ہوگیا، محکمہ صحت کی ٹیموں نے میں 9,979 ان ڈور 3,911 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا، 140 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا بر آمد ہونے پر تلف کیا گیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ نے عوام سے اپیل کی کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔

  • سرکاری ملازمین کی سُنی گئی:افسران کی موجوں کا غریبوں پربوجھ

    سرکاری ملازمین کی سُنی گئی:افسران کی موجوں کا غریبوں پربوجھ

    لاہور:سرکاری ملازمین کی سُنی گئی:جس کا بوجھ عام مزدورپرپڑے گا ،اطلاعات کے مطابق کرائے کے گھر میں رہنے والے افسران و ملازمین کیلئے اچھی خبر، حکومت نے سرکاری افسران کے لیے گھروں کے کرائے کی قیمت مقرر کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اب سرکاری افسران کو گھر کا کرایا اضافے کیساتھ دے گی۔ یہ رقم ان افسران و ملازمین کو ملے گی جو کرائے کے گھروں میں رہتے ہوں گے۔ گریڈ 22 کے آفیسر کے لیے گھر کا کرایا 68 ہزار روپے سے 89 ہزار روپے، گریڈ 21 کے آفیسر کے لیے گھر کا کرایا اب 57 ہزار کی بجائے 71 ہزار اور گریڈ 20 کے آفیسر کو کروائے کے گھر کی مد میں حکومت 47 سے 59 ہزار روپے دی گی۔

    اسی طرح گریڈ 19 کے آفیسر کو اب گھر کے کرائے کی مد میں 37 سے 46 ہزار روپے کرایا ملے گا جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین کو کرائے کے گھر کی مد حکومت سے رقم 9 ہزار روپے تک مل سکے گی۔ نئے کرایوں کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے تصور کیا جائے گا۔

    دوسری طرف مزدوپیشہ لوگوں کا کہنا ہے کہ بس یہی کچھ تواس ملک میں ہورہا ہےکہ افسران کی تخواہیں ، مراعات بڑھائی جارہی ہیں جواضافی رقم درکارہوتی ہےوہ بوجھ غریبوں پرڈال دیا جاتا ہے،