Baaghi TV

Author: +9251

  • عمر شریف کی صحت بہتر قرار ،آج امریکہ روانہ ہوں گے

    عمر شریف کی صحت بہتر قرار ،آج امریکہ روانہ ہوں گے

    معروف کامیڈین عمر شریف کا ڈاکٹروں نے آج صبح بھی معائنہ کیا ہے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نےعمر شریف کی صحت کو بہتر قرار دیا

    عمرشریف کی روانگی سے متعلق ڈاکٹرز نے غور شروع کردیا ہے، اس حوالے سے ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ عمر شریف کی ہارٹ سرجری امریکا میں ہوگی۔

    ڈاکٹروں نےآج صبح بھی عمر شریف کا معائنہ کیا، ڈاکٹروں کی جانب سےاہل خانہ کوعمرشریف کی صحت سےآگاہ کیا گیا۔ عمر شریف آج ایئر ایمبولینس کے ذریعہ امریکا روانہ ہوں گے، عمر شریف نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ سے ایئرایمبولینس کراچی پہنچ گئی تھی، اس کے باوجود کامیڈین عمر شریف کی علاج کیلئے ان کی امریکا روانگی ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔ ڈاکٹروں نے عمر شریف کی حالت بگڑنے پر انہیں سی سی یو منتقل کرکے سفر سے روک دیا تھا۔

  • وزیر اعظم کا دورہ کراچی، وی وی آئی پی پروٹوکول کیلئے سڑکیں بند، عوام خوار، ویڈیو سامنے آگئی

    وزیر اعظم کا دورہ کراچی، وی وی آئی پی پروٹوکول کیلئے سڑکیں بند، عوام خوار، ویڈیو سامنے آگئی

    وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی نے عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ پروٹوکول کیلئے سڑکیں بند ہونے کے باعث شہری خوار ہوتے رہے۔

    وزیر اعظم نے پیر کے روز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم کے پروٹوکول کے باعث شہرِ قائد کی کئی سڑکیں بند رکھی گئیں جس کی وجہ سے شہری خوار ہوتے رہے۔وزیر اعظم گورنر ہاؤس گئے تو اردگرد کی سڑکوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جس کے باعث فوارہ چوک، میٹرول پول کےقریب ٹریفک جام رہا جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

  • کراچی کیلئے سی پیک کے تحت بڑے اقتصادی ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کا آغاز

    کراچی کیلئے سی پیک کے تحت بڑے اقتصادی ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کا آغاز

    وزارت بحری امور نے سی پیک کے تحت کراچی کے لیے بڑا اقتصادی ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ شروع کردیا۔

    وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ اسلام آباد اور بیجنگ میں منعقد کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، دونوں ممالک نے کراچی کوسٹل کمپریہنسیو ڈویلپمنٹ زون سی پیک میں شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے اور کراچی کوسٹل کمپریہنسیو ڈویلپمنٹ زون منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بحری امور کی وزارت کا ایک بہترین اقدام ہے اور منصوبے سے کراچی دنیا کی سر فہرست بندرگاہوں میں شامل ہوگا، منصوبہ کے پی ٹی کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری پر بنایا جائے گا جب کہ منصوبے کی متوقع سرمایہ کاری تقریباً 3.5 بلین ڈالر ہے، یہ منصوبہ 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو رہائشی آباد کاری بھی فراہم کرے گا۔

  • گھر سے کام کرنے والوں کے بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس لگے گا

    گھر سے کام کرنے والوں کے بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس لگے گا

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے رکن انٹرنل ریونیو آپریشنز قیصر اقبال نے کہا ہے کہ گھر سے کاروبار کرنے والے غیررجسٹرڈ افراد پر بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔

    قیصر اقبال نے انجمن تاجران کے صدر کاشف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قیصر اقبال کا کہنا تھاکہ چھوٹے تاجروں کے ایف بی آر سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں، سوشل میڈیا کے دور میں صدارتی آرڈیننس کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جارہی تھی۔

    ان کا کہنا تھاکہ ایسے افراد جو گھر سے کاروبارکررہے ہیں لیکن رجسٹرڈ نہیں ہیں، ان پروفیشنلز کے بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔

    قیصر اقبال کا کہنا تھاکہ چھوٹے تاجروں کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں اور کمشنرز کو کہا جارہا ہے کہ وہ تاجروں کے تحفظات سن کر ان کو مقامی سطح پر حل کریں۔

    تاجر رہنما کاشف چوہدری نے کہا کہ پوائنٹ آف سیلز کا اطلاق چھوٹے تاجروں پر نہیں ہوگا، یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ چھوٹے تاجر کا سیلز ٹیکس بجلی بل میں کٹ جاتا ہے، ٹیکس ترمیمی آرڈیننس اور بجلی بلوں پر اضافی ٹیکس کا معاملہ ختم ہو گیا۔

  • کراچی میں قائد آباد میں واقع ایس پی ملیر کے دفتر پر حملہ

    کراچی میں قائد آباد میں واقع ایس پی ملیر کے دفتر پر حملہ

    کراچی قائد آباد میں واقع ایس پی ملیر کے دفتر پر حملہ

    شاہ لطیف پولیس کا فائرنگ کرنے والے مزمان کے خلاف ایکشن اور تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ایس پی آفس ملیر کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی , حملہ آوروں کی تعداد 100 سے زائد بتائی جاتی ہے واقعہ ایس پی ملیر کے دفتر کے باہر فائرنگ کرنے کے نتیجے میں پیش آیا ۔

    ذرائع کے مطابق ایس پی ملیر دفتر کے نزدیک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کی شدید ہوائی فائرنگ کی گئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا۔
    پولیس کے زیر حراست افراد کو چھڑانے کیلئے بارات میں شریک 50/60 مشتعل افراد نے ایس پی آفس پر حملہ کر دیا۔
    شدید ہنگامہ آرائی کے دوران دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور سنتری ڈیوٹی پر مامور باوردی پولیس اہلکار کانسٹیبل احسن علی بھی زخمی ہوا۔ ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے دو افراد کو پولیس کی حراست سے چھڑا کر لے گئے۔واقعے میں ملوث مسلح افراد نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ بھی کی۔
    ملیر ڈویژن سے مزید نفری طلب کر لی گئی۔ پولیس cctv فوٹیج کی مدد سے ہنگامہ آرائی اور فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت کر رہی ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    پولیس کیجانب سے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید کارروائی جاری ہے ۔ گرفتار تین ملزمان سے اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا۔

  • 27ستمبر یوم سیاحت تحریر چوہدری عطا محمد

    27ستمبر یوم سیاحت تحریر چوہدری عطا محمد

    سیاحت کے شعبے کو دنیا بھر کے ممالک میں ایک صنعت کی حیثیت حاصل ہے، سیاحت کا یہ شعبہ معیشت میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے اورملک کی مجموعی آمدنی میں اضافہ کرنے کا بہترین زریعہ بھی ہے
    اگر ہم بات کریں ارض پاک پاکستان کی تو دنیا بھر کی طرح ارض پاک پاکستان میں بھی آج کی دن یعنی 27ستمبر کو عالمی یوم سیاحت کے نام سے بھرپور طریقہ سے منایا جاتا ہے اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ٹورزم آرگنائیشن کے ماتحت تقریباً 1980 میں پہلا بار عالمی سطع پر سیاحت کا دن منایا گیا۔ اس دن کے اگر مقاصد کی بات کی جاۓ تو دنیا بھر میں سیاحت کے فروغ کے لئے یہ دن منایا جاتا ہے جس سے اقوام عالم میں تمام ممالک کے درمیان بھائی چارے یعنی دوستی کی فضا پیدا کرانا باہمی روابط رکھنا ہے

    دنیا بھر میں سیاح بہت سے ممالک کا دورہ کر کے اس ملک کی تہزیب و تمدن اور ثقافت کا بخوبھی جائزہ لیتے اور سمجھتے جس سے سیاحوں کو اس ملک کے لوگوں کے بارے ان کے رئین سہن کھانے پینے کے بارے میں معلومات ملتی اس دن کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کہہ لوگوں میں اس بات کا زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کیا جاۓ کہہ سیاحت اقوام عالم کے تمام ملکوں کے درمیان بہت سی اہمیت رکھتی ہے
    اگر ہم ارض پاک پاکستان کی سیاحت کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ارض پاک پاکستان کا شمار بھی اقوام عالم کے خوبصورت ملکوں میں شمار ہوتا ہے یہاں تاحد نگاہ قدرتی خوبصورتی آنکھوں کو ٹھنڈک اور راحت دینے کے لئے پھیلی ہوئی ہے

    دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان کے قدرتی حسین مقامات اپنی طرف راغب کرتے ہیں ارض پاک میں خوبصورت پر پیچ خم کھاتی خوبصورت وادیاں پہاڑ اور بہتے ہوۓ دریا خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ پھر پاکستان کا ثقافتی ورثہ بھی اپنا ایک مقام رکھتا ہے
    اگر میں پاکستان میں چند خوبصورت جہگوں کے نام لوں تو مری کالام ما لم جبہ آزاد کشمیر بالاکوٹ سوات گلگت کاغان ناران اور بہت سے ایسے شہر جگہیں ہیں جو دیکھنے والے سیاحوں پر سحر طاری کر دیتے ہیں
    گزشتہ ادوار میں حکمرانوں کی عدم دلچسبی اور توجہ نہ دینے کیوجہ سے یہ شعبہ کافی سست رہا۔
    لیکن پاکستان میں تحریک انصاف کی پہلے گورنمنٹ ہی جس نے سیاحت پر بھر پور توجہ دی سابقہ کے پی کے کیں دور حکومت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین جناب عمران خان کی خصوصی دلچسبی کیوجہ سے کے پی کے میں کافی زیادہ اس شعبہ میں ترقی دیکھنے میں آئی اب چونکہ مرکز میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے اور وزیز اعظم جناب عمران خان صاحب پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے خصوصی توجہ بھی دے رہے ہیں جس کیوجہ سے ہر آنے والا سال پہلے سال سے زیادہ اس شعبہ سے آمدن اکٹھی کر رہا ہے
    پاکستانی قوم کی دنیا سے پیار کرنے والی اپنے مہمانوں کو عزت دینی والی ہے پاکستان پرامن اور خوبصورت ترین ملک ہے

    @ChAttaMuhNatt

  • معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا رفیق اثری انتقال کرگئے

    معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا رفیق اثری انتقال کرگئے

    ملتان:معروف عالم دیں شیخ الحدیث مولانا رفیق اثری انتقال کرگئے ,نماز جنازہ 2:30 بجے دارلحدیث محمدیہ جلالپور پیروالا میں کل بروز منگل کے دن ادا کی جائے گی. مولانا محمد رفیق اثری ۱۹۳۷ ء میں سنگرور ( مشرقی پنجاب کے علاقے ” رشیداں والا‘ میں پیدا ہوئے ۔ والد کا اسم گرامی میاں قائم الدین تھا جو عامل بالحدیث تھے ۔ تقسیم ملک کے زمانے میں یہ لوگ براستہ ہیڈ سلیمانکی پاکستان میں داخل ہوئے ۔ مولانا اثری کا پورا خاندان اہل حدیث تھا ۔ ان کے قصبے اور علاقے میں کوم کلاں ( ضلع لدھیانہ ) کے مولانا سید مولا بخش کے مواعظ حسنہ کا سلسلہ جاری رہتا تھا اور یہ لوگ ان سے بہت متاثر تھے ۔ ان کے قصبے کے خطیب وامام مولانا عبید اللہ تھے جو کسی زمانے میں غالبا دارالحدیث رحمانیہ دہلی میں پڑھتے رہے تھے ۔ تقسیم ملک کے بعد وہ سرگودھا چلے گئے تھے ۔ نومبر ۱۹۴۷ ء میں محمد رفیق اثری جلال پور پیر والا آۓ تو دارالحدیث محمدیہ جلال پور پیر والا کی ابتدائی شاخ مدرسہ سبل السلام براقی والا میں انھوں نے پرائمری پاس کیا ۔ اس سے دو سال بعد ۱۹۳۹ ء میں دار الحدیث محمدیہ میں داخل ہوئے اور ۱۹۵۲ ء میں وہاں سے سند فراغت حاصل کی ۔ دارالحدیث محمدیہ میں انھوں نے حضرت مولانا سلطان محمود ، مولانا عبدالرحیم عارف ، مولانا عبدالحمید ، مولانا عبدالله مظفر گڑھی ، مولانا عبدالقادر مہند ، مولانا محمد قاسم شاہ اور حافظ خوشی محمد سے حصول علم کیا ۔ بعد ازاں دار العلوم تقوية الاسلام ( لاہور ) کا رخ کیا ۔ یہاں حضرت مولانا عطاء اللہ حنیف ، مولانا حافظ محمد اسحاق اور مولانا شریف اللہ خاں سے فیض یاب ہوئے ۔ حضرت مولانا سید محمد داود غزنوی کے ارشادات سے بھی استفادے کا موقع ملا ۔ ۱۹۵۹ ء میں مولانا محمد رفیق اثری دار الحدیث محمد یہ جلال پور پیر والا چلے گئے اور وہاں تدریسں کا سلسلہ شروع کر دیا .اللہ کے فضل سے بے شمار حضرات ان سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں جو مختلف مقامات پر درس و تدریس کی خدمات میں مصروف ہیں ۔ مولانا اثری کی تدریسی خدمات کا سلسلہ تقریبا پچاس سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہے, مولانا اثری نے التعلیق النجیح مشکاۃ المصابیح, ترجمہ و افادات مشکاۃ المصابیح ,ضوء المسالک موطا امام مالک, اسبال المطر فی شرح نخبۃ الفکر, منہاج المسلم مترجم, ھدایۃ الناسک مترجم, مولانا سلطان محدث جلالپوری سمیت دیگر کتب و رسائل مرتب کئے .شیخ الحدیث رفیق اثری کی وفات پر سینیٹر ساجد میر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث, علامہ ابتسام الٰہی ظہیر, علامہ ہشام الہی, حافظ عبدالستار الحماد, مولانا حماد لکھوی ,حافظ مسعود عالم, مولانا حافظ شریف, مولانا عبدالسلام بن محمد, مولانا یاسین ظفر, مولانا یوسف کشمیری سمیت دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا.

  • پاکستان کو اپنی فلم انڈسٹری کیلئے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، شان شاہد

    پاکستان کو اپنی فلم انڈسٹری کیلئے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، شان شاہد

    شان شاہد، جو کہ پاکستان کے سب سے مشہور فلمی اداکار ہیں، انہون نے تفریحی صنعت کے لیے حکومتی پالیسی رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، پانچویں نسل کی جنگ میں سنیما کے کردار کے ساتھ ساتھ ثقافت کے تحفظ اور پھیلاؤ پر بھی زور دیا ہے.

    باغی ٹی وی کے نامہ نگار فیض چغتائی سے بات کرتے ہوئے شان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت نے اپنی تفریحی صنعت پر کچھ توجہ دی اور اس کے لیے ایک مناسب پالیسی بنائی ہے، ڈرامہ چینل کے مالکان سے لے کر فلم کے پروڈیوسروں تک تمام اسٹیک ہولڈرز پر قابو پایا ہے، "یہ ایک پالیسی بنانا واقعی اہم ہے کہ ہم نئی سرحدوں کے مالک کیسے بن سکتے ہیں۔” ہمیں نئی ​​مارکیٹیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے جہاں ہم اپنی فلمیں ایکسپورٹ کرسکیں گے.

    شان نے مزید کہا کہ مقامی طور پر بھی پاکستان کی تفریحی صنعت بے شمار مسائل سے گزر رہی ہے، یہ حکومت پر ہے کہ وہ تمام متعلقہ فریقوں کو اکٹھا کرے، اس کے تحفظ پر تبادلہ خیال کرے اور اس کے لیے پالیسی بنائے، ہر قوم میں تفریحی صنعت کے لیے ایک پالیسی ہوتی ہے، حکومتیں بدلتی رہتی ہیں لیکن پالیسی برقرار رہتی ہیں، ہمیں اپنے لیے ایک پالیسی کی ضرورت ہے، لوگوں کو بھی اسے جاننے کی ضرورت ہے، ہم مناسب توجہ کے ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت زیادہ ترقی اور توسیع کر سکتے ہیں، مقامی طور پر پروڈیوسروں کے پاس اپنی فلموں کی ترقی کا بہت بڑا موقع ہے۔

    شان موجودہ پالیسیوں کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بتانا مشکل ہے کہ وہ کس قسم کی پالیسیاں تھیں، جن سے انہیں فائدہ ہوا، ہم ثقافت کے سپاہی ہیں، ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ پانچویں نسل کی جنگ میں تفریح ​​کا کیا کردار ہے اور اسے ختم کرنا ہے۔

    شان نے مزید کہا کہ ان کے بہت سے منصوبے ہیں، اگر پاکستان نے نیٹ فلکس اور ایچ بی او میکس کی طرح اپنا اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم لانچ کیا تو وہ اس پر فلم بنانے والے پہلے شخص ہوں گے، سینما گھروں کو کورونا وائرس کے دوران بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے، ریستوران سے لے کر دکانوں تک سب کچھ کھلا ہے، لہذا یہ غیر منصفانہ ہے کہ سینما گھر ہی بند رہیں، ہر ایک تاجر کو جگہ دی جا رہی ہے اور فلم بینوں کو بھی راحت کی ضرورت ہے۔

    شان نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کراس کلچر فلموں کے لیے ایک دروازہ ثابت ہوسکتی ہے، دونوں ثقافتوں پر مشتمل فلمیں بننے کی ضرورت ہے، جو دونوں قوموں کی دوستی کی نمائندگی کرتی ہے، چین، روس کے ساتھ ثقافتی سودے ضروری ہیں، فن وہ ہے جو آپ کو کسی بھی ثقافت کے اندرونی کام بتاتا ہے۔

    شان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو بڑی امیدوں اور توقعات کے ساتھ لائے ہیں، ہم اب بھی اس امید پر قائم ہیں۔

  • ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

    ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

    ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ایسا سسٹم چل پڑا ہے جس کی وجہ سے سب پریشان ہیں، کسی ویڈیو بناؤ اور پھر جب چاہو اسے بلیک میل کرتے رہو، پھر ویڈیو ہی ریلیز کر دو، معاشرے میں سائبر کرائمز میں تو بہت زیادہ ہی اضافہ ہو گیا ہے، آئے روز ایف آئی اے میں ایسے درجنوں کیسز سامنے آتے ہیں جن میں ویڈیوز کی بنا پر بلیک میلنگ کی جاتی ہے تا ہم کچھ ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جو نہ صرف عام آدمی بلکہ سیاسی جماعتوں کو بھی ہلا کر رکھ دیتی ہیں

    اسکی مثال سیاسی شخصیات کی فحش ویڈیوز ہے، اب فحش ویڈیوز کا سامنے لایا جانا اگرچہ کچھ لوگوں کا مشغلہ بن گیا ہے .اس ضمن میں اہم ترین عہدوں پر تعینات افراد کی ویڈیو بھی سامنے لائی جا چکی ہیں، تا کہ انہیں بلیک میل کیا جا سکے، اب گزشتہ روز ن لیگ کے رہنما، مریم نواز کے سابق ترجمان زبیر عمر کی ویڈیو سامنے آئی ہے، اسکے بعد سے لے کر اب تک ٹویٹر پر زبیر عمر ٹاپ ٹرینڈ ہے،

    ایک سال پہلے مفتی قوی جو سیکنڈل کے حوالے سے معروف شخصیت ہیں ان کی ایک ویڈیو ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ساتھ لیک ہوئی تھی، اس ویڈیو میں ایک موبائل فون کال کی ریکارڈنگ ہے جس میں وہ کال پر بات کرتے ہوئے اپنے دن کی روٹین بتا رہے ہیں، اس ریکاڈنگ میں نزیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا جاتا ہے، کچھ اس ویڈیو کو لیکر سوشل میڈیا میں بحث کی جاتی ہے، کچھ دن یہ بحث‌ چلی تھی، مگر اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا سکا تھا.

    اسی طرح چار سال قبل بھی مفتی قوی کا ایک مڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کے ساتھ سکینڈل منظرعام پر آیا تھا، قندیل بلوچ پاکستان کی مشہور ماڈلز میں سے تھیں، ان وجہ شہرت سوشل میڈیا پر فنی ویڈیوز تھیں، کچھ عرصہ بعد مذہب کو سیکھنے کے حوالے سے مفتی قوی سے ملاقات کی، اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں، یہ ملاقاتیں‌ ریلیشن میں تبدیل ہوگئیں تھیں، اس سکینڈل پر قندیل کے بھائی نے غیرت کے نام پر قندیل بلوچ کو قتل کردیا تھا، اس کے کمرے سے اس کی نعش کو مردہ حالت میں برآمد کیا گیا تھا.

    مشہور سنگر رابی پیر زادہ کی برہنہ وڈیو لیک ہوئی تھی، جس میں وہ برہنہ حالت مین تھیں، اس ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر رابعہ پیرزادہ کو بہت برا بھلا کہا گیا تھا، بالآخر رابی پیرزادہ کو منظر پر آنا پڑا، رابی پیر زادہ نے معافی مانگی اور کہا کہ میں اس فیلڈ کو چھوڑ رہی ہوں، آج کے بعد میں اسلام کے اصول کے مطابق اپنی زندگی گزاروں گی، انہوں نے قرآنی آیات کو لکھنما شروع کردیا تھا، جو ابھی تک جاری ہے.

    جنت مرزا مشہور ٹک ٹاکر ہیں، انکی ایک ویڈیو لیک ہوتی ہے، جس میں وہ برہنہ حالت میں ہوتی ہیں، کہا جاتا ہے کہ ویڈیو ان کے کسی قریبی نے لیک کی تھی، ان کا اپنے بوائے فرینڈ سے جھگڑا ہوا تھا، جس پر اس لڑکے نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لیک کردیا تھا، اس ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد جنت مرزا نے قوم سے معافی مانگی تھی، وہ اب بھی ٹک ٹاک بنا رہی ہیں.

    کچھ ماہ پہلے اسلام آباد کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، اس ویڈیو عثمان مرزا نامی شخص ایک فلیٹ میں جاتا ہے، وہاں پر موجود لڑکا اور لڑکی کو برہنہ اور تشدد بھی کرتا ہے، ہوتا یوں ہے کہ عثمان مرزا کے دوست نے اپنے دوست کو عثمان مرزا کے فلیٹ کی چابی دی ہوئے تھی، وہ لڑکا اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اس فلیت پر موجود تھا کہ اچانک عثمان مرزا اس فلیٹ پر آجاتا ہے، عثمان اس جوڑے کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے، اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوتی ہے، جس پر اسلام آباد پولیس ایکشن لیتی ہے، عثمان مرزا کو گرفتار کیا جاتا ہے، تفتیش کرنے سے معلوم ہوا کہ عثمان مرزا پہلے بھی اس طرح کے جرائم میں ملوث رہا ہے، عثمان مرزا اس وقت جیل میں قید ہے، اس پر مقدمہ چل رہا ہے.

    چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ایک ویڈیو لیک ہوئی تھی، جس میں وہ ایک عورت سے غیر اخلاقی گفتگو کررہے تھے، اپوزیشن نے نیب چئیرمین پر الزام لگایا کہ وہ جھوٹے مقدمات بناتے ہیں، پھر بلیک میلنگ کے ذریعے عوام کو پریشان کرتے ہیں.

    اسی سال مدرسے کے ایک استاد مفتی عزیز کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی، جس میں وہ ایک بچے کے ساتھ زیادتی کرتا ہے، اس ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد بچے بتایا کہ مفتی عزیز 3 سال سے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کررہا ہے، بچے نے بتایا کہ اس نے کئی بار مفتی عزیز کو اس فعل سے منع کیا تھا، مفتی عزیز نے اس کی بات نہ مانی، بچہ نے تنگ آکر ویڈیو بنائی اور اسے لیک کردیا، ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد مفتی عزیز کے بیٹون نے بچے کو اس کے گھر والوں دھمکانے کی کوشش کی تھی، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مفتی عزیز کو میانوالی سے گرفتار کرلیا تھا، ویڈیو کی فرانزک رپورٹ کروائی گئی تھی، فرانزک رپورٹ کے آنے کے بعد مفتی عزیز کو مجرم قرار دیا گیا تھا، مفتی عزیز نے ضمانت کروانے کی کوشش کی تھی، جو رد کردی گئی تھی، مفتی عزیز جیل میں ہے، اس پر مقدمہ تاحال چل رہا ہے.

    واضح رہے کہ ن لیگ کے سابق گورنر سندھ ، نوازشریف کے رازدان اورمریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر کی ایسی ویڈیولیک ہوگئی ہےکہ جس نے مریم نواز، نوازشریف اورمحمد زبیرکے تعلقات پرایک سوالیہ نشان چھوڑدیا ہے اس وقت یوٹیوب پرایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ن لیگ کے سابق گورنراورمریم نواز کے انتہائی قریبی جانے جانے والے محمد زبیرعمرکسی خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منارہے ہیں اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مبینہ نازیبا ویڈیو کو فیک قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہوں نے اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر سے بات کی۔ زبیر عمر کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جھوٹی اور ایڈٹ کرکے بنائی گئی ہے۔غریدہ فاروقی کے مطابق زبیر عمر اس ویڈیو کی تحقیقات اور فرانزک آڈٹ کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ غریدہ فاروقی نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ زبیر عمر اپنی مبینہ ویڈیو کے حوالے سے پیر کے روز اپنا موقف اور بیان دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    https://twitter.com/Real_MZubair/status/1442237405432463364

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

    کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

    صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

    کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں،عدالت

    نازیبا ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    @MumtaazAwan

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    لاہور،سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

  • امن کا نشان ہمارا پاکستان تحریر: سحر عارف

    امن کا نشان ہمارا پاکستان تحریر: سحر عارف

    امن ایک ایسی نایاب چیز ہے جس کی طلب ہر انسان کو ہوتی ہے پر یہ اتنی آسانی سے ہاتھ نہیں آتی۔ امن کچھ محنت، جتن اور قربانیاں مانگتی ہے۔ اس دنیا میں بسنے والے ہر انسان نے ہمیشہ امن و امان کی تمنا کی ہے پر آج تک مکمل طور پر اسے حاصل نہیں کر پایا۔ جہاں پوری دنیا میں آج سب سے بڑا مسئلہ ہی امن کے حصول کا ہے وہیں ہمارا ملک پاکستان بھی امن و امان کا دلی خواہش مند یے۔

    کیونکہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک وہ امن کا گہوارہ بن جائے۔ ہمارے دشمنوں نے جب کبھی بات کی تو ہمیشہ جنگ و جدل کی ہی بات کی۔ ان کی ہر چھوٹی بڑی بات اور اختلاف اسی جنگ جیسی چیز پر آکر رکتا ہے۔ کبھی جنگ وجدل کی دھمکیاں دیتا ہے تو کبھی پورے غرور کے ساتھ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے معصوم جانوں کے خون سے کھیلتا ہے۔

    ان کا یقین اس بات پر ہے کہ جب وہ خوف و ہراس پھیلا کر پاکستان کو ہر محاذ پر شکست دے سکتے ہیں تو پھر امن م کی جانب آئیں ہی کیوں ۔ پر اس کے برعکس پاکستان کا اس بات پر کامل یقین ہے کہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب سے اہم چیز امن و آشتی ہے۔ لڑائی جھگڑوں، نفرتیں پھلانے اور جنگ وجدل جیسی چیزوں سے سوائے تباہی و بربادی کے اور کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ اسی وجہ سے آج پوری دنیا اس بات کی چشم دید گواہ ہے کہ پاکستان کو جب، جہاں اور جیسے موقع ملا اس نے امن کا پیغام دینے میں پہل کی۔

    کبھی جنگ و جدل میں پہل نہیں کی بلکہ ہمیشہ اس کا اختتام ضرور کیا۔ جب کبھی دشمن نے پاکستان کی پیٹھ پیچھے وار کرنا چاہا تو ہمارے ملک کے محافظوں نے اس کا مقابلہ بھی کیا پر ساتھ ہی امن کو فروغ دینے کی بھی بات کی۔ ابھی دو سال قبل 2019 کی ہی مثال لے لیں کہ کس طرح بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن وردھمان کا جہاز فضائی حملے کے دوران پاکستان کی حدود میں آکر گرا تو پاک فوج نے اس پائلٹ کی کس قدر مہمان نوازی کی۔

    یہ جانتے ہوئے بھی کہ خدا نخواستہ اگر ایسا کچھ پاکستانی فضائیہ کے کسی پائلٹ کے ساتھ ہوتا تو بھارت اس کے ساتھ کیسا سلوک کرتا۔ جو کبوتروں اور غباروں تک کو نہیں بخشتا وہ اس معصوم کے ساتھ ناجانے کیا کیا کرتا۔ خیر تین دن تک ابھی نندن کی مہمان نوازی کرنے کے بعد اسے باعزت طریقے سے بھارت کے حوالے کر دیا گیا جہاں پہنچتے ہی ابھی نندن نے ناصرف چائے کی تعریف کی ساتھ ہی اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ پاکستان واقع ہی امن کا حقیقی خواہش مند ہے۔

    بے شک یہ تمام مناظر پوری دنیا نے دیکھے اور پاکستان کے اس اقدام کو دنیا بھر میں سراہا بھی گیا۔ بات صرف یہی ختم نہیں ہوتی پاکستان نے تو امن کے لیے بھارت کی طرف ایک اور قدم بھی بڑھایا جس کی وجہ سے سکھوں کے لیے کرتار پور بارڈر کھول دیا گیا اور انھیں بغیر کسی ویزے اور پریشانی کے گرودوارہ میں آنے کی اجازت دے دی گئی۔ جس کے لیے سکھ یاتریوں نے برسوں انتظار کیا تھا۔

    پاکستان کے اس اقدام سے سکھوں میں خوشی کی ایک نئ لہر دوڑی تو وہیں انھوں نے بھی اعتراف کیا کہ پاکستان درحقیقت خطے میں امن و سلامتی چاہتا یے۔ اس کے علاؤہ کشمیر کے مسئلے پر بھی بھارت کو پاکستان کی جانب سے بار بار یہ پیغام دیا جاتا رہا اور ابھی بھی دیا جارہا ہے کہ وہ آئیں اور مل بیٹھ کر اس مسئلے کے حل کی بات کریں۔ کیونکہ ہم خطے میں امن و امان چاہتے ہیں۔ پر افسوس بھارت اب بھی چپ سادھے ہوئے ہے اور کسی بھی حوالے سے امن کی بات کرنے سے گریزاں ہے۔

    @SeharSulehri