Baaghi TV

Author: +9251

  • 28 ستمبر بروز منگل سرکلر روڈ سمیت دیگر سڑکیں بند ہونے کی اطلاع

    28 ستمبر بروز منگل سرکلر روڈ سمیت دیگر سڑکیں بند ہونے کی اطلاع

    بہاولپور: چہلم حضرت امام حسینؓ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ سید نادر شاہ بخاری محلہ چاہ فتح خاں سے 2 بجے دن برآمد ہوگا ـ
    جلوس اپنے مقررہ راستوں زنانہ ہسپتال روڈ، میڈیکل کالج کے سامنے تکون پلاٹ سے سرکلر روڈ، ختم نبوت چوک، میلاد چوک، عیدگاہ روڈ ، ملتان روڈ سے ہوتا ہوا شام سات بجے کے قریب کربلا ایوان سرکار حج العصر ماڈل ٹاؤن سی پر اختتام پزیر ہوگا ـ

    اس دوران درج بالا متعلقہ روڈ سلسلہ وار ٹریفک کے لئے بند ہونگے، برائے مہربانی اس دوران متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاؤن کیجئے -نوٹ: جلوس جب چوک فوارہ پر پہنچے گا تو کچھ دیر کے لئے احمدپور روڈ بھی سرکٹ ہاؤس کے قریب سے ٹریفک کے لئے بند ہوگا ـ
    غلام محمد قریشی باغی نیوز بہاولپور

  • پی آئی اے عملے کی دیانتداری، مسافر کو لاکھوں روپے لوٹا دئیے

    پی آئی اے عملے کی دیانتداری، مسافر کو لاکھوں روپے لوٹا دئیے

    پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کے عملے نے فرض شناسی اور دیانتداری کی نئی مثال قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے عملے نے ایک مسافر کو 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالرز واپس کر کے دیانتداری کی ایک اور مثائل قائم کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے369 میں اسلام آباد سے کراچی جانے والے مسافر جلد بازی میں غیر ملکی کرنسی، قیمتی سامان سے بھرا بیگ ائیرپورٹ پر بھول گیا۔
    بیگ میں دیگر سامان کے ساتھ مسافر کا پاسپورٹ بھی موجود تھا۔ ائیرپورٹ سے جانے کے بعد بیگ کے گم ہونے کا علم ہونے پر مسافر نے فوری طور پر ائیرپورٹ حکام سے رابطہ کیا۔ پی آئی اے عملے نے مسافر کی جانب سے رابطہ کرنے پر فوری طور پر بیگ کی تلاش کا آغاز کیا اور بیگ ڈھونڈ کر پوری ایمانداری سے مسافر کو واپس لوٹا دیا۔
    مسافر نے بیگ میں اپنا سامان اور 9 ہزار سے زائد امریکی ڈالر کرنسی اور دیگر اہم سامان پوری حالت میں واپس ملنے پر ائیرپورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

    مسافر کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ حکام نے بہترین سروس دی، سامان ڈھونڈ کر واپس کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ائیرپورٹ اتظامیہ نے میرا سامان پوری ایمانداری سے مجھے واپس کیا، سامان گم ہونے پر میں کافی پریشان تھا تاہم اپنا بیگ دیکھ کر مجھے بے حد مسرت ہوئی۔ میرا بیگ ڈھونڈ کر ایمانداری سے مجھے واپس کرنے پر میں فرض شناس عملے کا بے حد مشکور ہوں۔ قومی ائیرلائن پی آئی اے کے عملے کی جانب سے مسافر کی مدد کرنے اور ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے پر سی ای او پی آئی اے ایئرچیف مارشل ارشد ملک نے عملے کو شاباش دی۔

  • میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں،محمد زبیر

    میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں،محمد زبیر

    پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر اپنی زیرگردش ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے وائرل ویڈیو کو جعلی اور اپنے خلاف سازش قرار دیدیا۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام انہوں نے کہاکہ میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں، دراصل پستی کی نئی مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک حرکت کی ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ میں نے ایمانداری، خلوص نیت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

  • حضرت داتاگنج بخش علی ہجویری ؒ کے سالانہ عرس میں زائرین کی خدمت کیلئے تین روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح

    حضرت داتاگنج بخش علی ہجویری ؒ کے سالانہ عرس میں زائرین کی خدمت کیلئے تین روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح

    المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام شیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتاگنج بخش علی ہجویری ؒ کے سالانہ عرس میں زائرین کی خدمت کیلئے تین روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کیا۔اس موقع میاں خالدحبیب الٰہی ایڈووکیٹ،عبدالرشیدارشد،رضا المصطفیٰ نوری،نوازکھرل،معین نوری،اعظم رانجھا سمیت بڑی تعدادمیں لوگ شریک تھے۔
    حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ بزرگان دین کے آستانوں سے روحانی فیوض وبرکات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ہمہ وقت سہولیات مہیاکی جاتی ہے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری جیسی عظیم ہستیوں کے بارے میں ہماری نئی نسل کو اُن کے کردار اور گرانقدر کارناموں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے،داتاعلی ہجویری نے لاتعدادگمراہ لوگوں کوراہ ہدایت دکھائی اوران کو اسلام کا سچا پیروکاربنایا ۔
    انہوں نے اپنی زندگی اللہ اوراس کے رسول کیلئے اوراللہ کے بندوں کی خدمت کیلئے وقف کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ داتا صاحب نے کئی کتابیں تحریر کیں ان میں مشہور زمانہ کتاب ’’کشف المحجوب ‘‘ہے۔ان کا 978واں عرس کے تقریبات جاری ہے پوری عرس کے تقریب کے دوران لاکھوں کی تعدادمیں مزارپر حاضری دے کر ا ن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

  • تبدیلی سرکارنے ملک وقوم کاتماشابنادیاہے. میاں ضیاء الرحمان

    تبدیلی سرکارنے ملک وقوم کاتماشابنادیاہے. میاں ضیاء الرحمان

    فیصل آباد(عثمان صادق) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آبادسٹی میاں ضیاء الرحمان نے کہاہے کہ تبدیلی سرکارنے ملک وقوم کاتماشابنادیاہے ،یوٹرن خان ہوش کے ناخن لیں پاکستان کوتجربہ گاہ نہ بنائیں ۔ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت اپاہج ہوچکی ہے جبکہ ادارے دن بدن کمزورہورہے ہیں ،الیکشن کمیشن کے خلاف محاذ کھول کرحکومت نے ثابت کردیاکہ وہ آئندہ انتخابات سے قبل ہی گھبراہٹ کاشکارہے ۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے عوام کومایوس کردیاہے ،عوام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے سلیکٹڈ حکمرانوںکوشکست فاش دیکرسلیکٹرکوبھی باورکرادیں گے کہ عوام ہی طاقت کامحورہیں ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے کامیاب ورکرز کنونشن سے کارکنوں میں نیاجوش وولولہ پیداہواہے جوکہ حکومتی ٹولے کوہضم نہیں ہورہا۔انتخابات آج ہوں یاکل عوام نے طے کرلیاہے کہ نوازشریف کوچوتھی باروزیراعظم بناناہے ۔عمران خان نے تین سالوںمیں ملک وقوم کاجوحشرنشرکردیاہے عوام اس کابدلہ ووٹ کی طاقت سے لیکررہیں گے ۔انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی تین سالہ کارکردگی ،دعوئوں ،نعروں اوردھمکیوں پرمحیط ہیں ،عوام جاگ چکے ہیں مزید سلیکٹڈ کی باتوں میں نہیں آئیں گے ۔

  • طالبان نے شرعی قوانین کے تحت داڑھی منڈھوانے پر پاپندی عائد کردی

    طالبان نے شرعی قوانین کے تحت داڑھی منڈھوانے پر پاپندی عائد کردی

    افغانستان میں طالبان کی‌ حکومت بننے کے بعد سے اسلامی قوانین پر سختی عملدرآمد کیا جا رہا ہے، ان میں سے ایک کڑی داڑھی کو نہ منڈوانا بھی شامل ہیں، طالبان کی حکومت کی طرف سے ہجام کو ایک نوٹس بھیجا گیا ہے، جس میں انہوں نجے ہجام کو سختی سے پاپند کیا ہے کہ داڑھی کو نہ مونڈھا جائے، کہا گیا ہے کہ داڑھی کو مونڈھنا اسلا می قوانین کی خلاف ورزی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی.

    ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کلچر حافظ رشید ہلمند نے افغان میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ مردوں کے داڑھی منڈوانے پر پاپندی عائد کرنے کا فیصلہ مذہبی پولیس کی جانب سے صوبے کے حجاموں سے ہونیوالی ایک میٹنگ کیا گیا ہے.

    سوشل میڈیا پر طالبان کا ایک خط وائرل ہے، جس میں ہجاموں کو مردوں کی داڑھی مونڈھنے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے، مزید کہا گیا ہے کہ ہجام کام کے دوران اپنی دکانوں میں موسیقی بھی نہیں سن سکیں گے.

    صوبہ ہلمند کی ایک دکان میں لگائے گئے نوٹس میں طالبان کے افسروں نے باشندوں کو خبردار کیا ہے کہ بال اور داڑھی ترشوانے والے کو شرعی وانین پر عمل کرنا چاہیے.

    کہا جا رہا کہ طالبان روپ بدل بدل کر انسپیکشن کرسکتے ہیں، مزید کہا جا رہا کہ عنقریب بالوں کو جدید انداز سے سنوارنے پر بھی پاپندی عائد کردی جائے گی.

  • نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سخت مخالفت کریں گے، بلاول بھٹوزرداری

    نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سخت مخالفت کریں گے، بلاول بھٹوزرداری

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہم نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سخت مخالفت کریں گے۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی سخت مخالفت کرے گی، قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی لہٰذا تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں۔انہوں نے کہاکہ مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش ہمارے اس بیانیے کو درست ثابت کرے گی کہ نیب غیرجانب دار ادارے کے بجائے عمران خان حکومت کا آلہ کار ہے۔

  • عمران خان اپنے پانچ سال پورے نہیں کریں گے،خواب دیکھا ہے 2022کے اکتوبر میں الیکشن ہوں گے، منظور وسان

    عمران خان اپنے پانچ سال پورے نہیں کریں گے،خواب دیکھا ہے 2022کے اکتوبر میں الیکشن ہوں گے، منظور وسان

    پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور حسین وسان نے کہاہے کہ عمران خان اپنے پانچ سال پورے نہیں کریں گے،خواب دیکھا ہے کہ 2022 کے اکتوبر میں الیکشن ہوں گے، عوام کی عمران سے جان چھوٹ جائیگی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلے بھی بتا چکا ہوں کے عمران خان خود ہی چلا جائیگا حالات ایسے بن جائیں گے۔
    پی ڈی ایم کی پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی کوئی طاقت ہے۔
    عمران خان نے اتنی مہنگائی کی ہے کہ عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کا مسئلہ پوری دنیا کے لئے اہم ہے اگر افغانستان میں امن ہوگا تو پوری دنیا میں امن رہے گا۔انہوں نے کہا کہ نیب کو صرف مخالفین کے لئے ہی استعمال کیا جارہا ہے، حال ہی میں نیب چیئرمین کی مدت بڑھانا عجیب بات ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت آتے ہی لوگوں کو نوکریوں پر بحال کریں گے۔ جی ڈی اے کا اب کوئی وجود نہیں رہا لوگ جی ڈی اے کو الوداع کررہے ہیں۔منظوروسان نے کہاکہ زراعت میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں زراعت میں نئے اقدام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔جعلی دوائوں کے ڈیلروں کے خلاف جلد کریک ڈائون شروع کریں گے۔

  • کراچی میں اچانک بادل پھٹ پڑا، شدید بارشیں، حد نگاہ صفر ہوگئی

    کراچی میں اچانک بادل پھٹ پڑا، شدید بارشیں، حد نگاہ صفر ہوگئی

    شہرقائد کے علاقے صدر میں مائیکرو کلاؤڈ برسٹ(جزوی طور پر بادل پھٹا) ہوا جس کے نتیجے میں شدید بارشیں ہوئیں اور حد نگاہ کچھ دیر کے لیے صفر ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر میں مائیکرو کلاؤڈ برسٹ کے بعد بارش نے ‘ہیوی شاور’ کی شکل اختیار کرلی تھی۔ شاور کے دوران حد نگاہ کچھ دیر کے لیے صفر ہوئی تاہم اب بادل آہستہ آہستہ صاف ہورہے ہیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ ملیر، لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ڈیفینس میں بادل جم کر برسے۔ محکمہ موسمیات نے اٹھائیس ستمبر سے دو اکتوبر تک کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    بارش کے بعد گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ ایم اے جناح روڈ، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، سرجانی اور گلشن حدید سمیت مختلف علاقوں میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

    شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام ہوگیا، نارتھ کراچی اور سپرہائی وے پر بارش سے پہلے گردوغبار کے طوفان سے حدنگاہ کم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے شمال، مشرقی علاقوں اور جنوب میں بادل بن رہے ہیں۔