Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی

    کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کے سی آر پر دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی پیداہورہی ہے ، انشااللہ اگلے سال آپ کو کے سی آرپر کام ہوتا نظر آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی بنیاد رکھی گئی تھی ، وفاقی اور صوبائی حکومت کراچی کی بہتری کیلئےکام کررہی تھی ، دہائیوں سے رکے ہوئے منصوبے اب حقیقت بنتےجارہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اختلافات کے باوجود وفاق اورصوبائی حکومت نے ملکر فیصلے کئے، نومبر میں وزیراعظم کو گرین لائن کےافتتاح کی دعوت دیں گے۔

    کراچی میں نالوں کی صفائی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ 11لاکھ ٹن کچرا 3بڑےنالوں سے نکالا گیا ہے ، ان نالوں پرمزیدکام جاری ہے، 54کلو میٹر روڈ ساتھ بنارہے ہیں۔

    کے فور منصوبے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبہ بھی ایک دہائی سے تعطل کا شکار تھا، اب کےفورمنصوبہ 14 اگست 2023 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

    اسد عمر نے کہا جب کوروناآیا توسب کی رائے تھی کہ ملک بند کردو ، کوروناصورتحال میں جو اقدامات کئے اس کی دنیا نے تعریف کی ، ہمارے پاس وہ وسائل نہیں ہیں جس کی ملک کو ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ کراچی کی ترقی کےلئے5بڑےمنصوبوں پر کام جاری ہے، کے سی آر پر دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی پیداہورہی ہے ، انشااللہ اگلے سال آپ کو کےسی آرپر کام ہوتا نظر آئے گا۔

  • دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ

    دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ

    آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں جب بھی تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کی جانے لگتی ہے تو پاکستان کی معیشت پر اس اس کا گہرا اثر ہوتا ہے، تیل کی قیمت بڑھانے سے عوام کی جیبوں پر بوجھ بڑھ جاتا ہے، مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے، اس وقت پاکستان میں تیل کی فی لیٹر قیمت 124 روپے ہے، کورونا کے آنے سے دنیا کی معیشت میں نمایاں تبدیالیاں رونما ہورہی ہیں، جہاں پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، وہیں دنیا میں بھی مہنگائی ہورہی ہے، پاکستان سمیت دنیا میں معیشت کا اتار چڑھاؤ تیل کی قیمت کو دیکھ کر کیا جاتا ہے،

    دنیا کے مختلف ممالک میں آج تیل کی قیمت درج ذیل ہیں،
    بھارت میں 74.73 ڈالر کا فی بیرل ہے، دبئی میں 72.35 کا فی بیرل ہے، کوویت میں 75.72 ڈالر کا فی بیرل ہے، ایران میں 72.35 ڈآلر کا فی بیرل ہے، قطر میں 75.12 ڈالر کا فی بیرل ہے، سعودیہ عرب میں 76.59 ڈالر کا فی بیرل ہے، نائجیریا میں 76.36 ڈالر کا فی بیرل ہے، انگولو میں 76.36 ڈالر کا فی بیرل ہے، آسٹریلیا میں 77.01 ڈالر کا فی بیرل ہے، میکسیکو میں 77.03 ڈالر کا فی بیرل ہے، چائنہ میں 76.71 ڈالر کا فی بیرل ہے، انڈونیشیاء میں 80.02 ڈالر کا فی بیرل ہے،

  • عمران خان کا دورہ کراچی، کے سی آر منصوبہ کا افتتاح کردیا گیا

    عمران خان کا دورہ کراچی، کے سی آر منصوبہ کا افتتاح کردیا گیا

    وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں، کے سی آر منصوبہ کا افتتاح کریں گے، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے، کراچی کی صورتحال پر بات کریں گے.

    وزیراعظم عمران خان کراچی میں کے سی آر منصوبہ کا افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اوار گورنر سندھ عمران اسماعیل کی معاونت کے مشکورہیں، کراچی معیشت کے حوالے سے اہم شہر ہے، کراچی 1970 میں کیا تھا سب جانتے ہیں، کراچی میں انتشار کے بعد اس کی ترقی تیزی سے گرنا شروع ہوگئی تھی، کراچی میں کے سی آر سے پورا ملک فائدہ اٹھا سکے گا، بدقسمتی سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جونظام ہونا چاہیے تھا نہیں بنا.

    عمران خآن نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی دوسرا بڑا مسئلہ ہے، کراچی کے دیگر مسائل کے حل کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومت کوملکر چلنا ہوگا، ہمیں سندھ کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا ہوگا اور ساتھ چلنا ہوگا، کراچی پھیلتا جارہا ہے جس کے باعث مسائل بڑھ جاتے ہیں، لاہور بھی پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے شہروں پر دباو بڑھ جاتا ہے اور وسائل کم ہوجاتے ہیں، کراچی کے مسائل بروقت حل نہ کیے گئے تو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا، کراچی کی ترقی کے لیے بنیادی انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہے، ٹرانسپورٹ کی سہولت بنیادی انفرا اسٹرکچر کا اہم جزو ہے، کراچی سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت پرعزم ہے، امید ہے سندھ حکومت بھی کراچی کے لیے بھرپور کام کرے گی، اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں.

  • ویڈیو لیک کے بعد بھی وہ اتنے ڈھیٹ کہ ابھی تک شرمندہ تک نہیں پوئے. زبیر عمر کی ویڈیو پر ردعمل

    ویڈیو لیک کے بعد بھی وہ اتنے ڈھیٹ کہ ابھی تک شرمندہ تک نہیں پوئے. زبیر عمر کی ویڈیو پر ردعمل

    ویڈیو لیک کے بعد بھی وہ اتنے ڈھیٹ کہ ابھی تک شرمندہ تک نہیں پوئے. زبیر عمر کی ویڈیو پر ردعمل

    گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سابق ترجمان زبیر عمر حیات کی نازیبا ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لیکر بحث جاری ہے، مخالف پارٹی ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں،

    رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے زبیر ومر حیات کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کور اپ کیلئے آپریشن جاری ہے، بہت سے ن لیگی معافی مانگنے والے نرم اور مہذب عمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اگر یہ پی ٹی آئی کا کوئی ہوتا تو وہ میڈیا پر اخلاق کا کئی گھنٹے طویل لیکچر دیتے، اس گندی سیاست کا کوئی پرستار نہیں ہے، یہ ختم ہونا چاہیے.

    اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ ویڈیوزکس نے بنائیں ہیں، کیوں بنائیں ہیں، کس نے لیک کیں ہیں، کیوں کیں ہیں،؟ بنیادی طریقہ ہے کہ فرانزک آڈٹ کیا جائے، تحقیقات کی جائیں، اگرconsensual؛private ہو تو الگ معاملہ ہے، اگرنوکری کاجھانسہ ہراسمنٹ وغیرہ ہو تو پھر احتساب تو ہونا چاہیے، ویڈیو میں جس شخص کا الزام ہے اُسے بھی قانونی چارہ جوئی کرنا چاہیے، مسلم لیگ (ن) رہنما محمد زبیر سے پوچھا تو انہوں نے ویڈیو کو فیک اور doctored قرار دیا ہے، ویڈیو کی تحقیقات اور فرانزک آڈٹ کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

    اینکر پرسن اقرار الحسن نے کہا ہے کہ ابھی تک نوکری کا جھانسہ دینے کا کوئی ثبوت منظرِ عام پر نہیں آیا ہے، چہرہ چھپا کر کسی کی کہی ہوئی بات ثبوت نہیں مانی جا سکتی ہے، جیسے ویڈیو ریکارڈ ہو گئی ویسے ہی نوکری دینے کا وعدہ کرنے کی زبیر صاحب کی گفتگو بھی ریکارڈ ہو سکتی تھی، معاملے کے ہر رخ کو دیکھنا چاہیے، “جو بھی غلط کام کرے اُسے ایکسپوز کرو” ۔۔۔ نہائیت ادب اور دیانت داری سے سوال کیا چئیرمین نیب کی مبینہ ویڈیو پر آپ نے انہیں بھی “ایکسپوز” کیا تھا ؟ بدقسمتی سے ہم نے اچھائیاں اور برائیوں کو بھی سیاسی بنا دیا ہے، باقی دوسری بات کا جواب میں اس سے پہلے والی ٹوئیٹ میں دے چکا ہوں، بات نہایت سادہ ہے، جتنا الجھاتے جائیں گے حاصل کچھ نہیں ہو گا، اگر آپ چئیرمین نیب کی مبینہ ویڈیو بھی اتنا ہی excited ہوئے تھے، یا رنجیدہ ہوئے تھے اور محمد زبیر کی ویڈیو پر بھی ضرور اُچھلئے، یا افسوس کا اظہار کیجئے، ورنہ منافقت سے باز رہئیے، معیار سب کے لئے ایک رکھئیے۔

    اینکر پرسن جمیل فاروقی نے کہا کہ کافی دیر سے سوچ رہا تھا کہ استاد ”زبیر“ الدین زبیروی العروف گُرو جی ”فائزروی“ کو کیسا نام دیا جائے ؟ کافی مخمسے کے بعد عہدے کی مناسبت سے ایک ہی نام سمجھ میں آیا ہے اُمید ہے پسند آوے گاDown pointing backhand index.

    مخدوم شہاب الدین نے مریم نواز کی ویڈیو لگا کر ٹویٹ کی ہے.

    ڈاکتر نبیل چوہدری نے کہا ہے کہ محمد زبیر کی یا کسی کی بھی کوی بھی پرسنل ویڈیو لیک ھو یہ سراسر ظلم ھے جو لوگ انکا مذاق اڑا رہے وہ اللہ کا خوف کھائیں اصل مسئلہ ان صحافیوں کا ھے جو ن لیگ کے گناہ کبیرا پر تو پرسائ کا حلف اٹھا لیتے مگر تحریک انصاف کی "اوئے” کرنے پے اخلاقیات پر انتہائ بد اخلاق درس دیتے.منافق گرے لوگ

    انور لودھی نے کہا ہے کہ بعض میڈیا پرسنز کا دوہرا معیار ہے، جب عمران خان پر گلا لائی نے میسجنگ کا الزام لگایا تو اس پر ڈھیروں پروگرام کیے گئے تھے، ریحام خان کی کتاب کو ڈسکس کیا گیا تھا، لیکن جب باری انکے "محبوب قائد” کی پارٹی کی آئی ہے تو اب انکا موقف ہے کہ کسی کی نجی ذندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، یقیناً کسی کی نجی ذندگی کو ڈسکس نہیں کرنا چاہیے، لیکن یہ جو میڈیا کے لوگ اس وقت آپ کو کسی کی نجی ذندگی کو ڈسکس نہ کرنے کا درس دے رہے ہیں، اگر ایسی ویڈیو موجودہ حکومت کے کسی عہدیدار کی ہوتی تو کیا تب بھی انکا یہی موقف ہوتا؟

    طلعت کاشف نے کہا کہ پہلی بات، میں کب کہی کے باقی جماعتوں میں فرشتے ہیں، جو بھی غلط کام کرے اسے ایکسپوز کرو، اب دوسری بات، آپ زنا کو چھپانے کی بات کر رھے تو کیا میں پوچھ سکتی ہوں، آپ جو کیمرے لے کر غریبوں کی چھوٹی چھوٹی بددیانتی یا ھیرا پھر ایکسپوز کرتے ہیں تو کیا وہ گناہ نہیں، وہ تو غربت سے مجبور ھوتے ہین، اور تیسری بات نوکری کا جھانسہ دے کرخواتین کے ساتھ زیادتی یا زنا کرنے والا تو کوڑوں کا مستحق ہے، اس لیک کے بعد تو اسے منہ چھپا کے کسی کونے میں بیٹھ جانا چاہیے تھا۔ لیکن وہ ڈھیٹ ابھی تک شرمندہ تک نہیں پوئے.

    https://twitter.com/alwaystalat/status/1442228866089635840?s=20

    https://twitter.com/alwaystalat/status/1442234255690457093?s=20

    واضح رہے کہ ن لیگ کے سابق گورنر سندھ ، نوازشریف کے رازدان اورمریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر کی ایسی ویڈیولیک ہوگئی ہےکہ جس نے مریم نواز، نوازشریف اورمحمد زبیرکے تعلقات پرایک سوالیہ نشان چھوڑدیا ہے اس وقت یوٹیوب پرایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ن لیگ کے سابق گورنراورمریم نواز کے انتہائی قریبی جانے جانے والے محمد زبیرعمرکسی خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منارہے ہیں اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مبینہ نازیبا ویڈیو کو فیک قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہوں نے اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر سے بات کی۔ زبیر عمر کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جھوٹی اور ایڈٹ کرکے بنائی گئی ہے۔غریدہ فاروقی کے مطابق زبیر عمر اس ویڈیو کی تحقیقات اور فرانزک آڈٹ کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ غریدہ فاروقی نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ زبیر عمر اپنی مبینہ ویڈیو کے حوالے سے پیر کے روز اپنا موقف اور بیان دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

    کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

    صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

    کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں،عدالت

    نازیبا ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    @MumtaazAwan

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    لاہور،سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

  • برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کاز پر بحث خوش آئند ہے، شاہ محمود قریشی

    برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کاز پر بحث خوش آئند ہے، شاہ محمود قریشی

    وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے برطانوی پاکستانی رہنماؤں‌ سے ملاقات کی ہے.

    وفاقی وزیر خآرجہ شاہ محمود قریشی برطانیہ کے دورے پر ہیں، پاکستان ہاؤس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف برطانوی پاکستانی رہنماؤں اور کمیونٹی سے ملاقات کی ہے، ملاقات مین انہوں نے بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو اجاگر کرنے میں پاکستانی کشمیری برادری کی مثبت کردار کو سراہا ہے، انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیر کاز کو آگے بڑھانے کے اقدامات سے کمیونٹی کو آگاہ کیا ہے، مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی اور انسانی حقوق کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا ہے، اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے معتبر بین الاقوامی ذرائع پر انحصار کرتے ہوئے حال ہی میں ایک ڈوزیئر مرتب کیا ہے، جس میں بھارتی قابض افواج کے 3 ہزار سے جنگی جرائم کی تفصیل ہے.

    شاہ محمود نے برطانوی پارلیمنٹ میں حالیہ مباحثے کو سراہا ہے، ایک بار پھر مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کو روک دیا گیا ہے، برطانوی پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ وہ انسانی حقوق اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو منظرعام پر لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، انہوں نے کشمیر قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو جاری رکھے گا، سلامتی قونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ان کے ناگزیر حق کے حصول کی ہر ممکن حمایت کرے گا.

  • گیس کی قیمت میں اضافے کی تجویز کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    گیس کی قیمت میں اضافے کی تجویز کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کی اطلاعات کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزاء کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے.

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کی اطلاعات کی شدید مذمت کرتا ہے، عوام میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت اور سکت نہیں ہے، آٹا چینی گھی، دالیں، دوائیاں، بجلی، گیس سمیت ہر چیز مہنگائی کی حدیں توڑ چکی ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی زندگی مزید جہنم بن جائے گی، گیس کی قیمت بڑھنے سے روٹی کی قیمت بڑھے گی اور بلوں میں مزید اضافہ ہوگا، گزشتہ ہفتے پہلے بجلی میں 5 سے 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اب گیس کی قیمت میں 35 فیصد اضافے کی تجویز ہے، آج دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے، سب سے کم آمدن بھی پاکستان میں ہے۔

    پنجاب اسمبلی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ گیس۔بجلی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرے.

  • قطری شاہی خاندان کا اہم رکن پاکستان پہنچ گیا

    قطری شاہی خاندان کا اہم رکن پاکستان پہنچ گیا

    قطر کے شاہی خاندان کے رکن شیخ علی بن عبداللہ ثانی  الثانی چیئرمین سینیٹ  محمد صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر کہدہ بابر نے اسلام آباد کے بین الااقوامی ائیرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا ہے، قطر کے شاہی خاندان کے رکن چیئرمین سینیٹ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے ہیں، دورے کا مقصد دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا اور باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنا ہے.

    اس دورے کے دوران قطر کے شاہی خاندان کے رکن سینیٹر صادق سنجرانی سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات کی جائے گی، قطر نے افغانستان میں امن لانے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے، پاکستان قطر کی حکومت کی طرف سے کی جانے والی اس کاوش کو نظرانداز نہیں کرے گا.

    اس موقع پر سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اعلی سطح وفود کے تبادلوں سے باہمی معاونت کاری کو مزید فروغ ملے گا.

    قطر کے شاہی خاندان کے رکن  نے شاندار استقبال پر سینیٹر کہدہ بابر اور اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے.

  • برطانیہ معاشی بحرانوں کی زد میں:ہڑتالیں۔بائیکاٹ :ایندھن کی فراہمی معطل: فوج طلب

    برطانیہ معاشی بحرانوں کی زد میں:ہڑتالیں۔بائیکاٹ :ایندھن کی فراہمی معطل: فوج طلب

    لندن:برطانیہ، پیٹرول، ڈیزل اور گیس بحران
    پر قابو پانے کیلئے فوج سے مدد لینے کا فیصلہ ۔اطلاعات کے مطابق کورونا بحران اور بریگزٹ کے بعد جہاں برطانیہ میں لاری ڈرائیوروں کی شدید قلت نے سپلائی چین کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے وہیں پیٹرول ‘ ڈیزل اور گیس کا بحران سر چڑھ کا بولنے لگا،بحران پر قابو پانے کیلئے فوج سے بھی مدد لینے کی تجویز زیر غور آئی ہے،

    سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے موجودہ صورتحال پر برطانوی عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ برطانوی باشندے معمول کے مطابق چلیں اور اپنے اعصاب کو پُرسکون رکھیں، حالات میں بہتری کیلئے بھر پور کوششیں جاری ہیں۔ گرانٹ شیپس نے ایچ جی وی ڈرائیوروں کی قلت کے معاملے سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی طرف سے اشارہ کیا ہے ،

    انہوں نے یہ بھی دعوی ٰ کیا کہ ٹرانسپورٹ فرمز ایسے ڈرائیوروں کو راغب کرنے کے لیے بھاری تنخواہوں کی پیشکش کر رہی ہیں جو اس انڈسٹری کو چھوڑ چکے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق ڈائوننگ اسٹریٹ کرسمس کے موقع پر حالات سے نمٹنے کے لیے انتہائی سنجیدگی جدوجہد کر رہی ہے، دوسری طرف وزرا نے شدید بحران کی صورت میں پیٹرول ٹینکر چلانے کیلئے فوج کو اسٹینڈ بائی رکھنے کے منصوبوں پر غور شروع کر دیا ہے۔

    سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو حالات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں وہ معمول کے مطابق کام جاری رکھیں۔ ایسیکس میں ایک بڑے پیٹرول پمپ کی طرف سے ڈیزل ختم ہونے کے اعلان کے بعد فور کورٹ کے باہر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں، پیٹرول اسٹیشنوں کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاروں نے 1973کے اوپیک آئل بحران اور 2000کے ایندھن بحران کی یاد تازہ کر دی۔ برطانیہ میں خوراک اور ایندھن کی قلت سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے، سپر مارکیٹوں میں گیس کی بڑھتی ہوئی قلت سے صارفین بھی سخت پریشان ہیں،

    معروف کمپنی بی پی نے ٹیسکور ری فلنگ اسٹیشنوں کیلئے ضرورت کے مطابق مدد کرنے کا اعلان تو کیا ہے مگر گیس اور پیٹرول بحران بدستور قائم رہا تو یورپی یونین سے تجارت کیلئے برطانیہ کا مرکزی دروازہ بند ہونے کے خدشات تقویت اختیار کر جائیں گے ،پیٹرول ریٹیلرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈرائیوروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مقامی پیٹرول اسٹیشنوں کی ممکنہ بندش کے باعث گاڑیوں کے ٹینک میں ایندھن کی سطح ایک چوتھائی تک رکھیں ۔ لنکن شائر میں سبزیوں کی ایک معروف فرم کی طرف سے 30پائونڈ فی گھنٹہ ادائیگی کیلئے تشہیر کی جا رہی ہے،

    سالانہ 62ہزار پائونڈز تک اجرت کی پیش کش کی گئی ہے۔ ،تیل سپلائی کرنے والی بڑی کمپنی بی جی کی طرف سے ڈرائیوروں کی قلت کے باعث ایندھن کی ترسیل کا نظام محدود کرنے کے اعلان سے سپر سٹور اور مارکیٹیں بھی سخت متاثر ہوئی ہیں جہاں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کا سامنا ہے اور باور کیا جا رہا ہے کہ حالات میں فوری بہتری نہ ہوئی تو کرسمس میں خوراک کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر جائے گا۔

    آئل کمپنی نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ سپلائی چین کے بحران سے اس کی ریفائنریز سے پٹرول اور ڈیزل کی نقل و حمل کی صلاحیت بہت زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔

  • مرکزی امام بارگاہ اثناء عشریہ سے 11 بجے برآمد ہوگا

    مرکزی امام بارگاہ اثناء عشریہ سے 11 بجے برآمد ہوگا

    اسلام آباد:مرکزی امام بارگاہ اثناء عشریہ سے 11 بجے برآمد ہوگا اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا جلوس چہلم مرکزی امام بارگاہ اثناء عشریہ سے 11 بجے برآمد ہوگا اور جی سکس سروس روڈ سے ہوتا ہوا لال کوارٹر چوکپہنچے گا

    جہاں نماز ظہرین ادا کی جائیگی نماز ظہرین کے بعد سیونتھ ایونیو سروس روڈ سے ہوتا ہوا جی سکس ون ٹو سٹاپ پہنچے گا، تمام راستے میں سبیل علی اصغر ؑ،سبیل سکینہ ؑ،سبیل حسینیؑ کا اہتمام کیا جائیگا، موبائل سبیل بھی جلوس کے ہمراہ ہونگی،

    علم و تعزیہ کے جلوس کیلئے جی سکس ون ٹو سٹاپ پر وسیع لنگر کا اہتمام کیا جاتاہے، پھر جلوس عزا نیو آبپارہ سے ہوتاہوا میلوڈی آبپارہ روڈ پر آئیگا۔ نیب راولپنڈی کے دفتر کے سامنے سے گزرتا ہوا میلوڈی چوک پہنچے گا اور شہدا چوک میں نماز مغربین ادا کی جائیگی-

    جلوس نماز مغربیں کے بعد اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشریہ میں تقریبا 9 بجے کے قریب اختتام پذیر ہوگا

  • ملتان: سٹی ٹریفک پولیس نےچہلم حضرت امام حسینؓ 20 صفرالمظفر کا ٹریفک روٹ پلان جاری کر دیا

    ملتان: سٹی ٹریفک پولیس نےچہلم حضرت امام حسینؓ 20 صفرالمظفر کا ٹریفک روٹ پلان جاری کر دیا

    ملتان:ملتان: سٹی ٹریفک پولیس نےچہلم حضرت امام حسینؓ 20 صفرالمظفر کا ٹریفک روٹ پلان جاری کر دیا،اطلاعات کےمطابق سٹی ٹریفک پولیس نے چہلم حضرت امام حسینؓ 20 صفرالمظفر کا ٹریفک روٹ پلان جاری کر دیا ہے۔

    سٹی ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق حسین آگاہی بازار ، حسین آگاہی چوک تا گھنٹہ گھر چوک ٹریفک کے لیے بند رھیں گے۔

    گھنٹہ گھر چوک تاکچہری چوک ، گڑ منڈی ، چوک بازار ، اندرون حسین آگاہی ، اور اندرون بوہڑ گیٹ روڈ بھی ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
    جبکہ اس روٹ کے علاوہ متبادل روٹس اختیار کریں گے۔

    سی ٹی او جلیل عمران غلزئی نے کہا جلوس کے روٹ پر کسی بھی کسی کی گاڑی کو پارک نہ ہونے دیا جائے گا۔

    جلوس کی حدود سے دور مختص کردہ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کی جائیں گی۔جبکہ ٹریفک اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹ پر نمایاں ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں اور شہریوں کو متبادل روٹس کے متعلق آگاہ کریں۔