Baaghi TV

Author: +9251

  • بلاول بھٹو زرداری سے  ناصر حسین شاہ کی ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری سے ناصر حسین شاہ کی ملاقات

    کراچی: بلاول بھٹو زرداری سے ناصر حسین شاہ کی ملاقات ،اطلاعات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت میں محکمہ بلدیات کے وزیر ناصر حسین شاہ نے ملاقات کی ہے

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ناصر شاہ نے محکمہ بلدیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حل ہوتے ہوئے بلدیاتی مسائل کی آڑ لے کر منظم طریقے سے سندھ کا تاثر تباہ کرنے کی سازش کو بخوبی سمجھتا ہوں،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا نصب العین عوام کی خدمت ہے، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے، سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کارکردگی دوسری تمام صوبائی حکومتوں سے بہتر ہے،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ روشنیوں کے شہر کی رونقیں جیالوں نے بحال کی ہیں، ہم کارکردگی سے اپنا لوہا منواتے رہیں گے، عوام کے مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،

  • اولڈ وار ویٹرن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سلطان محمد خان مینگل انتقال کرگئے

    اولڈ وار ویٹرن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سلطان محمد خان مینگل انتقال کرگئے

    راولپنڈی:اولڈ وار ویٹرن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سلطان محمد خان مینگل انتقال کرگئے، پاکستان کے اولڈ وار ویٹرن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سلطان محمد خان مینگل 103برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد خان کی عمر 103سال تھی جبکہ وہ زبردست سولجر،مہم جو اور کوہ پیما تھے۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمدخان مینگل نومبر 1918کو پیدا ہوئے۔ان کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا

  • حکومت سندھ اربعین کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے:مجلس وحدت مسلمین

    حکومت سندھ اربعین کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے:مجلس وحدت مسلمین

    کراچی:مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ وحدت ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ اربعین کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے۔ امن و امان کی خرابی یا کسی بھی بد انتظامی کی تمام تر ذمہ داری  حکومت پر عائد ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ کہ صوبے بھر میں تمام روایتی جلوس ہر سال کی طرح اس سال بھی بھرپور انداز سے برآمد ہوں گے۔تمام اداروں کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ عزاداری کے پروگراموں کو درکار مطلوبہ سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی حیل حجت کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والوں اداروں میں موجود متعصب افسران اپنے تعصب کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔تمام اداروں کو واضح طور پر یہ پیغام دیتے ہیں کہ کسی کو اختیارات سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ملک کے کسی بھی حصہ میں اگر انتظامیہ کی جانب سے متعصب اقدامات کر کے جلوس میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر میں جلوس عزاء میں عوامی احتجاج کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔ ہم اپنی عبادت اور اپنے آئینی حقوق کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس سال اربعین کے جلوس تاریخی اجتماع ثابت ہوں گے۔ملت کا کوئی بھی فرد گھروں میں نہیں بیٹھے گا۔وہ تکفیری قوتیں جو ملت تشیع کو محدود کرنے کے خواب دیکھ رہی ہیں ان کے لیے ہماری افرادی قوت اور حسینی جوش ولولہ ایک بھیانک تعبیر ثابت ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سیکورٹی کے نام پر جلوس کے شرکاء سے ناروا سلوک کرنے کی مجاز نہیں ہے۔تمام مومنین کی ضروری جانچ پڑتال کے ساتھ جلوس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے اتحاد بین المسلمین ترجیحی نکتہ ہے۔جو تکفیری قوتیں مذہب کے نام پر منافرت اور انتشار پھیلا رہی ہیں ان کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔ایسے ملک دشمن عناصر کے خلاف تمام معتدل قوتیں یکجا ہو چکی ہیں۔آج پیغام پاکستان اور دیگر عنوانات کے تحت مختلف مسالک کی مشترکہ کانفرنسیں منعقد کر کے ان تکفیری عناصر کے ایجنڈے کو سختی سے رد کیا جا رہاہے۔

    تمام مذہبی جماعتیں اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ اپنے عقائد کے تحفظ کے لیے دیگر مسالک کا احترام انتہائی ضروری ہے۔اس ملک میں تکفیریت کی قطعی گنجائش نہیں۔ملک میں کسی بھی قسم کی نئی قانون سازی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنانے ہے۔پریس کانفرنس میں علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور، علامہ مبشر حسن، مولانا غلام رضا جعفری،آصف صفوی  ناصر الحسینی شریک تھے۔

  • پاکستان پیپلزپارٹی کا نصب العین عوام کی خدمت ہے : بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلزپارٹی کا نصب العین عوام کی خدمت ہے : بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا نصب العین عوام کی خدمت ہے، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے، حل ہوتے ہوئے بلدیاتی مسائل کی آڑ لے کر منظم طریقے سے سندھ کا تاثر تباہ کرنے کی سازش کو بخوبی سمجھتا ہوں

    سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اتوارکوچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی ۔

    ملاقات میں ناصر شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو محکمہ بلدیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کارکردگی دوسری تمام صوبائی حکومتوں سے بہتر ہے،روشنیوں کے شہر کی رونقیں جیالوں نے بحال کی ہیں، ہم کارکردگی سے اپنا لوہا منواتے رہیں گے۔انہوں نے وزیربلدیات سندھ کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے

  • نوازشریف کے قریبی ساتھی ،مریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر کے رومانس کی ویڈیولیک

    نوازشریف کے قریبی ساتھی ،مریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر کے رومانس کی ویڈیولیک

    لاہور:نوازشریف کے قریبی ساتھی ،مریم کے سابق ترجمان کی رومانس کی ویڈیولیک،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سابق گورنر سندھ ، نوازشریف کے رازدان اورمریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر کی ایسی ویڈیولیک ہوگئی ہےکہ جس نے مریم نواز، نوازشریف اورمحمد زبیرکے تعلقات پرایک سوالیہ نشان چھوڑدیا ہے

    اس وقت یوٹیوب پرایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ن لیگ کے سابق گورنراورمریم نواز کے انتہائی قریبی جانے جانے والے محمد زبیرعمرکسی خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منارہے ہیں

     

     

    https://www.youtube.com/watch?v=1BdgOYo4JmQ

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق یہ ویڈیولیک کرائی گئی ہے اوریہ کام بھی ان کے اپنے لوگوں کا ہے ، یہ بھی سننےمیں آرہاہےکہ محمد زبیرشاید پارٹی بیانیے سے کچھ پیچھے ہٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ ان کی کوششوں پرپانی پھیر دیا گیا ہے

    ادھراہم ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ یہ ویڈیون لیگی حلقوں نےایک اپنے ہی صحافی کوپہلے بھیجی اورپھراس صحافی نے اپنے دوستوں کو ٹویٹ کےذریعے اس ویڈیو کے لیک ہونے کی ایڈوانس اطلاع بھی دی تھی

    اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مبینہ نازیبا ویڈیو کو فیک قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہوں نے اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر سے بات کی۔ زبیر عمر کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جھوٹی اور ایڈٹ کرکے بنائی گئی ہے۔غریدہ فاروقی کے مطابق زبیر عمر اس ویڈیو کی تحقیقات اور فرانزک آڈٹ کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ غریدہ فاروقی نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ زبیر عمر اپنی مبینہ ویڈیو کے حوالے سے پیر کے روز اپنا موقف اور بیان دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • آرمی چیف کی ایکسٹینشن پرجومریم بی بی کہہ رہی ہیں وہ ہی ن لیگ کا بیانیہ ہے:محمد زبیر

    آرمی چیف کی ایکسٹینشن پرجومریم بی بی کہہ رہی ہیں وہ ہی ن لیگ کا بیانیہ ہے:محمد زبیر

    کراچی:آرمی چیف کی ایکسٹینشن پرجومریم بی بی کہہ رہی ہیں وہ ہی ن لیگ کا بیانیہ ہے:اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے مریم نوازکے بیان کی حمایت کردی۔

    مرکزی رہنما (ن) لیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے معاملے پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جانب سے دلائل دیئے گئے، پارٹی میں مخالفت اور حمایت دونوں موقف موجود تھے ۔لیکن جو بیانیہ مریم نواز کا ہے اس کی اہمیت ہے ،کسی دوسرے بیانیے کو کوئی نہیں مانتا

    قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے معاملے میں کوئی ابہام نہیں،پارلیمنٹ میں ووٹ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کا تھا ،قوموں کی زندگی میں ایسے معاملات آتے ہیں جبکہ ایسے معاملات میں قومی مفاد کو ذاتی مفاد سے اوپر رکھنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے اس اقدام کی مخالفت کی تھی۔

  • پاکستان افغانیوں کادوسراگھر:افغانستان کوپاکستان کے مختلف علاقوں سےمنسلک کیاجائےگا:ترجمان طالبان

    پاکستان افغانیوں کادوسراگھر:افغانستان کوپاکستان کے مختلف علاقوں سےمنسلک کیاجائےگا:ترجمان طالبان

    کابل:افغانستان کو پشاور اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے منسلک کیاجائےگا ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان افغانیوں کا دوسرا گھر ہے ، ہمارا ہمسایہ ملک ہے،ان کا موقف قابل تحسین ہے، چاہتے ہیں سی پیک میں شامل ہوں، پاکستان ہمارا پڑوسی ملک اور افغانوں کا دوسرا گھر ہے، افغانستان کو پشاور اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے منسلک کیاجائےگا جبکہ سی پیک منصوبہ اہم ہے جس پر تھوڑی تحقیق کی ضرورت ہے، دورہ پاکستان کی دعوت ملی توقیادت معاملےپر غورکرےگی۔

    افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان کے نئے حکمران طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کئی ممالک نے امریکہ اور عالمی برادری کے سامنے ہمارے حق میں آواز اٹھائی، 6روز قبل چین اور روس نے بھی ہمای حکومت کے حق میں بات کی، قطر،ازبکستان اور دیگر ممالک نے بھی مثبت موقف اپنایا ہے۔

    ترجمان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کے روابط ضروری ہیں، افغانستان کو تجارت اور اقتصادی امور میں ہمسایہ ممالک کی ضرورت ہےاور اس بات کی توقع ہے کہ ہمسایہ ممالک اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنج شیر میں لڑائی ختم ہوچکی ہے، بیشترمقامی عمائدین ،علمائے کرام اور مجاہدین ہمارے ساتھ ہیں، ہم کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے اور پوری دنیا کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتےہیں، لیکن اگر کوئی لڑائی یا حملے کی خواہش رکھتاہے تو سخت جواب دیاجائےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے بعد ہماری ترجیح ہے کہ تجارت فروغ پائے، لاکھوں افغان مہاجرین اب بھی پاکستان میں رہائش پذیر ہیں، ہماری زبان ،مذہب مشترکہ اور رسم ورواج بھی ایک جیسے ہیں جبکہ دورہ پاکستان کی دعوت ملی توقیادت معاملےپر غورکرےگی۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہم ایک اسلامی ریاست قائم کرناچاہتےہیں، کشمیری ہمارے بھائی ہیں، اس لئے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرائے۔

    ترجمان طالبان نے کہا کہ کشمیری،میانمار اور فلسطینی بھائیوں کی سیاسی وسفارتی حمایت کریں گے۔دوسری جانب طالبا ن نے عالمی برادری سے افغانستان کے لئے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی اپیل کردی ہے۔

    افغان وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی درخواست کی اور کہا کہ طالبان قیادت تمام ایئر لائنز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے، نئے سیاسی نظام کی آمد کے باعث ایوی ایشن کو ٹیکنیکل مسائل کا سامنا تھا جسکے باعث بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    اب کابل ایئر پورٹ مکمل طور پر آپریشنل ہے، لہذا عالمی برادری پروازوں کو بحال کرے ،وطن لوٹنے کے خواہش مندافغان شہری دیگر مما لک میں پھنسے ہوئے ہیں اور نہ ہی بیرون ملک نوکری اور تعلیم حاصل کرنے والے افغان شہری باہر جا پا رہے ہیں ۔

    طالبا ن نے امریکی حکومت کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں سے افغانستان کی امداد کی اپیل کی ہے جبکہ امریکہ نے افغان طالبان پر پابندیوں میں کچھ نرمی کرتے ہوئے انسانی امداد کی فراہمی کے لیے دو لائسنس جاری کئے تھے

    افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے چین اور قازقستان کے سفیروں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کی مکمل بحالی پر زور دیا جبکہ عالمی ادارہ برائے اطفال کی جانب سے صوبہ جوزجان میں طبی سہولیات پہنچائی گئیں۔

  • کل کسی بھی وقت عمرشریف کوامریکا روانہ کردیا جائے گا:ایئرایمبولینس بھی لینڈ کرنےوالی ہے

    کل کسی بھی وقت عمرشریف کوامریکا روانہ کردیا جائے گا:ایئرایمبولینس بھی لینڈ کرنےوالی ہے

    کراچی :کل کسی بھی وقت عمرشریف کوامریکا روانہ کردیا جائے گا:ایئرایمبولینس بھی لینڈ کرنےوالی ہے،اطلاعات کے مطابق نامور کامیڈین عمر شریف کو امریکا لے جانے کیلئے ائیر ایمبولینس آج رات 11 بجے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق روانگی سے پہلے ائیرایمبولینس کی کراچی ائیر پورٹ پر ری فیولنگ ہوگی، عمر شریف کو آغا خان اسپتال سے صبح 4:30 پرکراچی ائیر پورٹ پہنچایا جائےگا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ ائیر ایمبولینس پیرکی صبح 5:30 بجے واشنگٹن امریکا کے لیے روانہ ہو گی جب کہ پرواز کا پہلا اسٹاپ نیوریمبرنگ جرمنی پر ہوگا جس کے بعد اگلے مرحلے میں ائیرایمبولینس کی کیفلاوک آئس لینڈ سے ری فیولنگ ہوگی۔ذرائع کے مطابق آخری مرحلے میں گوس بے کینیڈا میں 2 گھنٹے کا اسٹاپ کرتے ہوئے ائیرایمبولینس امریکا پہنچےگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز امریکا کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4:30 پر واشنگٹن ڈی سی ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گی جس کے بعد شام 5 بجے عمر شریف کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال منتقل کردیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو ائیر ایمبولینس کی آمد اور روانگی کی درخواست موصول ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ سی اے اے کا شعبہ ائیرٹرانسپورٹ باقاعدہ نوٹیفیکشن کے تحت ائیر ایمبولینس کو اجازت دے چکا ہے۔اس کے علاوہ عمر شریف کی بیرون ملک منتقلی کے لیے سی اے اے حکام کی جانب سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے کر ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

  • کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام آل پارٹیز یوتھ کانفرنس، سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا

    کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام آل پارٹیز یوتھ کانفرنس، سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا

    لاہور:کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام آل پارٹیز یوتھ کانفرنس، سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا،اطلاعات کے مطابق کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام جدوجہد آزادی کشمیر کے سالار اعلیٰ سید علی شاہ گیلانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لاہور پریس کلب میں آل پارٹیز یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی کی جبکہ حریت رہنما شیخ عبدالمتین، پی یو جے کے صدر قمر زمان بھٹی، سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر، سینئر نائب صدر طہ منیب سمیت 40 سے زائد طلبہ و یوتھ تنظیمات کے مرکزی قائدین شریک تھے۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے بھانجے ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں، اللّٰہ کے بعد روئے زمین پر سرزمین پاکستان ان کی امیدوں کا مرکز ہے، سید علی گیلانی نے پاکستان اور پاک سرزمین کا ورد کرتے زندگی بسر کی اور الحاق پاکستان کی سب سے مضبوط آواز بن کر ابھرے، لڑکپن سے بڑھاپے تک جہد مسلسل کی، غلامی کی زندگی جینے سے جدوجہد آزادی میں موت کو ترجیح دی،

    حریت رہنما شیخ عبدالمتین نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کے کشمیر کیلئے جذبات دیکھ کر دلی سکون ملا، ہم اہل کشمیر نے کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑا، سید علی گیلانی کا مشن مسرت عالم بھٹ لے کر آگے چلیں گے، بھارت یہ نہ سمجھے کہ گیلانی صاحب کے جانے سے جدوجہد آزادی ختم ہوجائے گی بلکہ اب مزید شدت کے ساتھ بڑھے گی اور اہل کشمیر اپنی منزل بھارت سے آزادی حاصل کرکے دم لیں گے،

    آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء نے متفقہ طور پر 6 نقاطی اعلامیہ پیش کیا جس میں سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیالکوٹ ائیرپورٹ کو ان سے منسوب کرنے اور کشمیر کیلئے واضح، دو ٹوک اور نتیجہ خیز پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا گیا،

    آل پارٹیز یوتھ کانفرنس میں انجمن طلبائے اسلام کے مرکزی صدر اعظم رانجھا، پاکستان یونائیٹڈ یوتھ کے صدر شہزادہ بٹ، وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی رہنما سجاد نقوی، نیشنل یوتھ الائنس کے کنوینر علی رضا نت، اسلامی جمیعت طلباء کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عادل فیاض، ملی یوتھ ونگ کے صدر عبدالحنان سمیت یوتھ قائدین عثمان رضا جولاہا، عاصم ملک، حنان ملک، محمد احمد، اویس ستار کمبوہ، عرفان رائیکوال، محدثہ امان، عمار حنیف، محمد وقار، میاں صہیب، وقار سلہری، حنظلہ عماد، محمد ارشد، میاں صہیب و دیگر نے شرکت کی۔

    کانفرنس میں سید علی گیلانی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ شرکاء نے آخر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیے۔

  • امریکہ کی افغان طالبان کے خلاف پراکسی : ٹوئٹرنے افغان حکومت کے اکاؤنٹس سے تصدیقی نشان ہٹا دیے

    امریکہ کی افغان طالبان کے خلاف پراکسی : ٹوئٹرنے افغان حکومت کے اکاؤنٹس سے تصدیقی نشان ہٹا دیے

    کابل :امریکہ کی افغان طالبان کے خلاف پراکسی : ٹوئٹرنے افغان حکومت کے اکاؤنٹس سے تصدیقی نشان ہٹا دیے ،اطلاعات کے مطابق امریکہ نے افغان طالبان کی حکومت کوتسلیم کرنے کی بجائے مختلف اداروں کےذریعے پراکسی شروع کردی ہے ، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے افغانستان کی کئی وزارتوں کے اکاؤنٹس سے تصدیقی نشان (بلیوٹک) ہٹا دیے۔

    طالبان کی جانب سے افغانستان میں عبوری حکومت کے اعلان کے بعد کئی وزارتوں کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کیے جارہے ہیں۔

    ان وزارتوں میں خارجہ، دفاع، داخلہ اور خزانہ سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ یہ تمام اکاؤنٹس تصدیقی نشان (بلیو ٹک) تھے تاہم اب ٹوئٹر نے ان اکاؤنٹس سے تصدیقی نشان ہٹا دیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ٹوئٹر نے افغان صدارتی محل ارگ کے 15 اگست سے غیرفعال اکاؤنٹ سے بھی بلیو ٹک ختم کردیا ہے۔تاہم اب بھی سابق افغان حکومت میں شامل کئی شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر تصدیقی نشان موجود ہے اور انہیں ختم نہیں کیا گیا۔